بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا ۙ
جب زمین بھونچال سے ہلادی جائے گی۔
وَاَخۡرَجَتِ الۡاَرۡضُ اَثۡقَالَهَا ۙ
اور زمین اپنے (اندر کے ) بوجھ نکال ڈالے گی
وَقَالَ الۡاِنۡسَانُ مَا لَهَا ۚ
اورانسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا ہے
يَوۡمَٮِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخۡبَارَهَا ۙ
اس دن وہ اپنے حالات خود بیان کرے گی ۔
بِاَنَّ رَبَّكَ اَوۡحٰى لَهَا ؕ
کیونکہ تمہارے رب نے اس کو حکمبھیجا ہوگا
يَوۡمَٮِٕذٍ يَّصۡدُرُ النَّاسُ اَشۡتَاتًا ۙ لِّيُرَوۡا اَعۡمَالَهُمۡؕ
اس دن لوگ گروہ گروہ ہوکر آئیں گے
تاکہ ان کو انکے اعمالدکھائے جائیں
فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرًا يَّرَهٗ ؕ
اور جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اس کودیکھ لے گا۔
وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ
اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔