بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰهُ فِىۡ لَيۡلَةِ الۡقَدۡرِ ۖ ۚ
ہم نے اس (قرآن ) کو قدر والی رات میں نازل کیا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِؕ
آپ ؐ کو کچھ معلوم ہے کہ شبِ قدر کیا ہے ۔
لَيۡلَةُ الۡقَدۡرِ ۙ خَيۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَهۡرٍؕ
شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔
تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَالرُّوۡحُ فِيۡهَا بِاِذۡنِ رَبِّهِمۡۚ مِّنۡ كُلِّ اَمۡرٍ ۛۙ
اس میں فرشتے اور روح (الامین ) اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر امر میں ۔
سَلٰمٌ ۛهِىَ حَتّٰى مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ
سلامتی ہے اوریہ شب طلوع فجر تک ہے