بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اورقسم ہے رات کی جب کہ وہ چھا جائے
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰىؕ
کہ آپؐ کے رب نے نہ آپؐ کو چھوڑا اور نہ ناراض ہوا
وَلَـلۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لَّكَ مِنَ الۡاُوۡلٰىؕ
اورآخرت آپ ؐ کے لئے دنیا سے بدر جہا بہتر ہے۔
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيۡكَ رَبُّكَ فَتَرۡضٰىؕ
اور عنقریب آپؐ کا رب آپؐ کوعلم اولین اورآخرین کی نعمت دیگا سو آپ ؐ خوش ہوجائیں گے
اَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيۡمًا فَاٰوٰى
کیا اللہ نے آپ ؐ کویتیم نہیں پایا پھر آپؐ کو ٹھکانہ دیا
وَوَجَدَكَ ضَآ لًّا فَهَدٰى
اور آپ کو وار فتہ ٔ محبت پایا پھر آپؐ کو منزل پر پہنچادیا
وَوَجَدَكَ عَآٮِٕلًا فَاَغۡنٰىؕ
اور آپؐ کو تنگدست پایا تو غنی کردیا
فَاَمَّا الۡيَتِيۡمَ فَلَا تَقۡهَرۡؕ
تو آپ ؐ بھی یتیم پر سختی نہ کیجئے
وَاَمَّا السَّآٮِٕلَ فَلَا تَنۡهَرۡؕ
اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دیجئے
وَاَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
اور اپنے رب کی نعمتوں کا بیان کرتے رہئے