بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالشَّمۡسِ وَضُحٰٮهَا  ۙ
قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی۔
وَالۡقَمَرِ اِذَا تَلٰٮهَا  ۙ
اور چاند کی جب وہ (سورج کے) پیچھے آئے۔
وَالنَّهَارِ اِذَا جَلّٰٮهَا ۙ
اورقسم ہے دن کی جب اسے چمکادے۔
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰٮهَا ۙ
اورقسم ہے رات کی جب اسے (سورج کو ) چھپالے۔
وَالسَّمَآءِ وَمَا بَنٰٮهَا ۙ
اورقسم ہے آسمان کی اور اس ہستی کی جس نے اسے بنایا۔
وَالۡاَرۡضِ وَمَا طَحٰٮهَا ۙ
اور قسم ہے زمین کی اوراس کی جس نے پھیلایا۔
وَنَفۡسٍ وَّمَا سَوّٰٮهَا ۙ
اور قسم ہے انسان (کے جان) کی اور اس ذات کی جس نے اسے برابر کیا۔
فَاَلۡهَمَهَا فُجُوۡرَهَا وَتَقۡوٰٮهَا ۙ
پھر اس کو بدکاری اور پرہیزگاری (دونوں باتوں ) کا القاء کیا (سمجھایا )
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ زَكّٰٮهَا ۙ
وہ مراد کوپہنچا جس نے اپنے نفس کوپاک کیا
وَقَدۡ خَابَ مَنۡ دَسّٰٮهَا ؕ
اور وہ ناکام ہوا جس نے اسے ملیامیٹ کردیا
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِطَغۡوٰٮهَآ  ۙ
(قوم ) ثمود نے اپنی سر کشی کے سبب (پیغمبر کو ) جھٹلایا۔
اِذِ انۡۢبَعَثَ اَشۡقٰٮهَا  ۙ
جب ان میں سے ایک بدبخت اٹھا۔
فَقَالَ لَهُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَسُقۡيٰهَا ؕ
تو خدا کے پیغمبر (صالح ؑ) نے ان سے کہا اللہ کی اس اونٹنی سے اور اس کے پانی پینے سے خبر دار رہنا
فَكَذَّبُوۡهُ فَعَقَرُوۡهَا   ۙفَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِذَنۡۢبِهِمۡ فَسَوّٰٮهَا  ۙ
مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں ۔ پس ان کے گناہ کی وجہ سے اللہ نے ان پر عذاب کو نازل کیا اور سب کو (ہلاک کرکے ) برابر کردیا
وَلَا يَخَافُ عُقۡبٰهَا
اور اس کے انجام کار یا ما بعد نتائج کا اسے ڈر بھی نہیں رہا
×
Preferred translation language Font size Bookmark