بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
لَاۤ اُقۡسِمُ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
نہیں میں قسم کھاتا ہو ں اس شہر کی۔
وَاَنۡتَ حِلٌّ ۢ بِهٰذَا الۡبَلَدِۙ
اس حال میں کہ خود آپ ؐ کو اس شہر میں (تکلیف دہی ایذاء رسائی اورتدبیر قتل کے لئے) حلال کرلیا گیا ہے
وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ ۙ
اور قسم ہے والد کی اور اس کی اولاد کی۔
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡ كَبَدٍؕ
ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں پیدا کیا ہے
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّنۡ يَّقۡدِرَ عَلَيۡهِ اَحَدٌ ۘ
کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
يَقُوۡلُ اَهۡلَكۡتُ مَالًا لُّبَدًا ؕ
کہتا ہے میں نے بہت سا مال برباد کیا
اَيَحۡسَبُ اَنۡ لَّمۡ يَرَهٗۤ اَحَدٌ ؕ
کیا وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا۔
اَلَمۡ نَجۡعَلۡ لَّهٗ عَيۡنَيۡنِۙ
کیا ہم نے اس کو دوآنکھیں نہیں دیں
وَلِسَانًا وَّشَفَتَيۡنِۙ
اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دئے
وَهَدَيۡنٰهُ النَّجۡدَيۡنِۚ
اور اس کو (خیر وشر کے ) دوراستے (بھی ) بتائے
فَلَا اقۡتَحَمَ الۡعَقَبَةَ ۖ
مگر وہ گھاٹی پر سے ہوکر نہیں گزرا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡعَقَبَةُ ؕ
اور آپ ؐ کوکیا خبر کہ گھاٹی کیا ہے
کسی گردن کا چھڑانا (غلام آزاد کرنا )
اَوۡ اِطۡعٰمٌ فِىۡ يَوۡمٍ ذِىۡ مَسۡغَبَةٍ ۙ
یابھوک کے دن کھانا کھلانا۔
يَّتِيۡمًا ذَا مَقۡرَبَةٍ ۙ
کسی رشتہ دار یتیم کو۔
اَوۡ مِسۡكِيۡنًا ذَا مَتۡرَبَةٍ ؕ
یا کسی خاکسارفقیر کو
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡمَرۡحَمَةِ ؕ
پھر ان لوگوں میں بھی داخل ہوا جو ایمان لائے
اور ایک دوسرے کوصبر کی نصیحت اور ایک دوسرے پر شفقت کی نصیحت کرتے رہے
اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ
یہی لوگ سیدھے ہاتھ والے (نیک بخت ) ہیں
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا هُمۡ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ؕ
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کونہیں مانا وہ بائیں ہاتھ والے (بدبخت ہیں )
عَلَيۡهِمۡ نَارٌ مُّؤۡصَدَةٌ
اوریہ لوگ ایسی بڑی آگ میں ہوں گے جس کا منہ بند کردیا گیا ہے