بَرَآءَةٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖۤ اِلَى الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ؕ
اللہ اوراس کے رسول کی طرف سے دست برداری ہے ان مشرکین سے جن سے تمہارامعاہدہ ہوا تھا
فَسِيۡحُوۡا فِى الۡاَرۡضِ اَرۡبَعَةَ اَشۡهُرٍ وَّاعۡلَمُوۡۤا اَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى اللّٰهِۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مُخۡزِى الۡكٰفِرِيۡنَ
سو (اے مشرکو ) اس ملک میں چار مہینے چل پھر لو اور جان لوکہتم عاجز نہ کرسکو گے اللہ کو۔ اوریہ کہ اللہ رسوا کرنے والا ہے کافروں کو
وَاَذَانٌ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖۤ اِلَى النَّاسِ يَوۡمَ الۡحَجِّ الۡاَكۡبَرِ اَنَّ اللّٰهَ بَرِىۡۤءٌ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ۙ وَ رَسُوۡلُهٗ ؕ فَاِنۡ تُبۡتُمۡ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ ۚ وَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّكُمۡ غَيۡرُ مُعۡجِزِى اللّٰهِ ؕ وَبَشِّرِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍۙ
اورسنا دینا ہے اللہ کی اوراس کے رسول کی طرف سے لوگوں کو حج اکبر کے دن کہاللہ مشرکوں سے بری اوربیزار ہے اوراس کا رسول بھی (دست بردار ہے ) پس اگر تم توبہ کروتو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم نے منھ پھیر لیا تو سمجھ لو کہ تم اللہ کو عاجز نہ کرسکو گے اورکافروں کو درد ناک عذاب کی خوشخبری سنادو
اِلَّا الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ ثُمَّ لَمۡ يَنۡقُصُوۡكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَمۡ يُظَاهِرُوۡا عَلَيۡكُمۡ اَحَدًا فَاَتِمُّوۡۤا اِلَيۡهِمۡ عَهۡدَهُمۡ اِلٰى مُدَّتِهِمۡؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
مگر جن مشرکین سے تم نے عہد کیا ہے پھر انہوں نے تمہارا کچھ نقصان نہیں کیا اورتمہارے مقابلے میں کسی کی مدد نہیں کیتو ان کے معاہدہ کوان کی مدت تک پورا کرو بے شک اللہ پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے۔
فَاِذَا انْسَلَخَ الۡاَشۡهُرُ الۡحُـرُمُ فَاقۡتُلُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ حَيۡثُ وَجَدْتُّمُوۡهُمۡ وَخُذُوۡهُمۡ وَاحۡصُرُوۡهُمۡ وَاقۡعُدُوۡا لَهُمۡ كُلَّ مَرۡصَدٍ ۚ فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَخَلُّوۡا سَبِيۡلَهُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پھر جب احترام کے مہینے گذر جائیں تومشرکوں کو ماروجہاں پاؤ اور ان کو پکڑو اور ان کو گھیر لو اورہر گھات کی جگہ ان کیتاک میں بیٹھو پھر اگر وہ توبہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکواۃ دینے لگ جائیں تو ان کا راستہچھوڑ دو۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَاِنۡ اَحَدٌ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ اسۡتَجَارَكَ فَاَجِرۡهُ حَتّٰى يَسۡمَعَ كَلَامَ اللّٰهِ ثُمَّ اَبۡلِغۡهُ مَاۡمَنَهٗ ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡلَمُوۡنَ
اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے تواس کو پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھرپھراس کو اس کے امن کی جگہ پہنچادو۔ یہ اس لئے کہ یہ لوگ بے خبر ہیں
كَيۡفَ يَكُوۡنُ لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ عَهۡدٌ عِنۡدَ اللّٰهِ وَعِنۡدَ رَسُوۡلِهٖۤ اِلَّا الَّذِيۡنَ عَاهَدتُّمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ ۚ فَمَا اسۡتَقَامُوۡا لَـكُمۡ فَاسۡتَقِيۡمُوۡا لَهُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
بھلا کس طرح اللہ اوراس کے رسول کے نزدیک مشرکین کا عہد قائم رہ سکتا ہے ۔ ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا تھا اگر وہ اپنے عہد پر قائم رہیں تو تم بھیقائم رہو ۔ بے شک اللہ پرہیز گاروں کو پسند کرتا ہے ۔
كَيۡفَ وَاِنۡ يَّظۡهَرُوۡا عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُوۡا فِيۡكُمۡ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً ؕ يُرۡضُوۡنَـكُمۡ بِاَفۡوَاهِهِمۡ وَتَاۡبٰى قُلُوۡبُهُمۡۚ وَاَكۡثَرُهُمۡ فٰسِقُوۡنَۚ
کیوں کہ صلح رہ سکتی ہے (جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ ) اگر وہ تم پر قابو پائیں تو نہ لحاظ کریں تمہاری قرابت کا اور نہ عہد وپیماں کا یہ تم کو زبانی باتوں سے خوش کردیتے ہیں ان کے دل نہیں مانتے اوران میں کے اکثر بد عہد ہیں ۔
اِشۡتَرَوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
یہ اللہ کی آیتوں کو تھوڑی قیمت پر بیچڈالتے ہیں پھر اللہ کے راستے سے روکتے ہیں ۔ یقینا ً ان کے یہ کام بہت ہی برے ہیں ۔
لَا يَرۡقُبُوۡنَ فِىۡ مُؤۡمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً ؕ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُعۡتَدُوۡنَ
یہ لوگ کسی مومن کے بارے میں نہ کسی قرابت کا لحاظ کرتے ہیں اورنہ عہد کا ۔ اور یہی لوگزیادتی پر ہیں ۔
فَاِنۡ تَابُوۡا وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ فَاِخۡوَانُكُمۡ فِى الدِّيۡنِؕ وَنُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ
سواگر یہ توبہ کریں ۔ اور نماز قائم کریں اورزکواۃ دیتے رہیں تو دین میں تمہارے بھائی ہیں
اورسمجھ رکھنے والوں کے لئے ہم اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتے ہیں ۔
وَاِنۡ نَّكَثُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ عَهۡدِهِمۡ وَطَعَنُوۡا فِىۡ دِيۡـنِكُمۡ فَقَاتِلُوۡۤا اَٮِٕمَّةَ الۡـكُفۡرِۙ اِنَّهُمۡ لَاۤ اَيۡمَانَ لَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَنۡتَهُوۡنَ
اور اگر وہ عہد کرنے کے بعد اپنی قسمیں توڑدیں اور تمہارے دین میں عیب لگائیں تو سرداران کفار سے جنگ کرو تاکہ وہ باز آجائیں ۔ ان کی قسموں کا کچھ اعتبار نہیں ہے۔
اَلَا تُقَاتِلُوۡنَ قَوۡمًا نَّكَثُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ وَهَمُّوۡا بِاِخۡرَاجِ الرَّسُوۡلِ وَهُمۡ بَدَءُوۡكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ ؕ اَتَخۡشَوۡنَهُمۡ ۚ فَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشَوۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
کیا نہیں لڑتے ایسے لوگوں سے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑدیں اوررسول کو نکالنے کا عزم کرلیا ہے اور انہوں نے تم سے پہلے چھیڑ کی ہے کیا تم ان سے ڈرتے ہو سو ڈرنے کے زیادہ لائق تواللہ ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو ۔
قَاتِلُوۡهُمۡ يُعَذِّبۡهُمُ اللّٰهُ بِاَيۡدِيۡكُمۡ وَيُخۡزِهِمۡ وَيَنۡصُرۡكُمۡ عَلَيۡهِمۡ وَيَشۡفِ صُدُوۡرَ قَوۡمٍ مُّؤۡمِنِيۡنَۙ
ان سے خوب لڑو تاکہ اللہ تمہارے ہاتھوں ا ن کو عذاب دے اور ان کو رسوا کرے اور تم کو ان پر غلبہ دے اور مسلمانوں کے دلوں کوٹھنڈے کرے
وَيُذۡهِبۡ غَيۡظَ قُلُوۡبِهِمۡ ؕ وَ يَتُوۡبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اور ان کے دلوں سے غیظ وغضب کو دور کردے ۔ اوراللہ جس کو چاہے گا توبہ نصیب کرے گا ۔ اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
اَمۡ حَسِبۡتُمۡ اَنۡ تُتۡرَكُوۡا وَلَـمَّا يَعۡلَمِ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا مِنۡكُمۡ وَلَمۡ يَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلَا رَسُوۡلِهٖ وَلَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَلِيۡجَةً ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تم یوں ہی چھوڑ دئے جاؤ گے حالانکہ اللہ نے ابھی معلوم نہیں کیا تم میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا اوراللہ اور اس کے رسول اور ایمان والوں کے سوا کسی کو دلی دوست نہیں بنایا
اوراللہ تمہار ے اعمال سے باخبر ہے ۔
مَا كَانَ لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ اَنۡ يَّعۡمُرُوۡا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ بِالـكُفۡرِؕ اُولٰۤٮِٕكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ ۖۚ وَ فِى النَّارِ هُمۡ خٰلِدُوۡنَ
مشرکوں کا یہ کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجدوں کو آباد کریں جبکہ وہ اپنے آپ پر کفر کیگواہی دے رہے ہیں ان لوگوں کے سارے اعمال اکارت ہوگئے ۔ اوروہ لوگ ہمیشہ دوزخمیں رہیں گے۔
اِنَّمَا يَعۡمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَاَ قَامَ الصَّلٰوةَ وَاٰتَى الزَّكٰوةَ وَلَمۡ يَخۡشَ اِلَّا اللّٰهَ فَعَسٰٓى اُولٰۤٮِٕكَ اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ
اللہ کی مسجدوں کو تو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اورقیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے اور زکواۃ دیتے ہیں اور اللہ کے سواکسی سے نہیں ڈرتے ۔ سو امید ہے کہ یہی لوگ ہدایت یافتہ لوگوں میں ہوں
اَجَعَلۡتُمۡ سِقَايَةَ الۡحَـآجِّ وَعِمَارَةَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ كَمَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَجَاهَدَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ لَا يَسۡتَوٗنَ عِنۡدَ اللّٰهِ ؕ وَ اللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَۘ
کیا تم نے حاجیوں کے پانیپلانے کو اور مسجد الحرام کے آباد کرنے کو اس شخص کے اعمال کے برابر کر دیا جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اوراللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے ۔ یہ لوگ اللہ کے نزدیک برابر نہیں ہیں اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ هَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡۙ اَعۡظَمُ دَرَجَةً عِنۡدَ اللّٰهِؕ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ
جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کے راستے میں اپنے مال اورجان سے لڑے۔ ان کے لئے اللہ کے پاس بڑے درجے ہیں ۔ اوروہی مراد پانے والے ہیں ۔
يُبَشِّرُهُمۡ رَبُّهُمۡ بِرَحۡمَةٍ مِّنۡهُ وَرِضۡوَانٍ وَّجَنّٰتٍ لَّهُمۡ فِيۡهَا نَعِيۡمٌ مُّقِيۡمٌ ۙ
ان کا رب ان کو خوشخبری دیتا ہے اپنی رحمت کی اور خوشنودی کی اورایسے باغوں کی جن میں ان کو دائمی نعمت ہوگی
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
اور وہ انمیں ہمیشہ رہیں گے۔بے شک اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے ۔
يٰۤاَ يُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَكُمۡ وَاِخۡوَانَـكُمۡ اَوۡلِيَآءَ اِنِ اسۡتَحَبُّوا الۡـكُفۡرَ عَلَى الۡاِيۡمَانِ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ مِّنۡكُمۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
اےایمان والو تم اپنے (ماں ) باپ کو اور بھائیوں (بہنوں ) کو ‘اگر وہایمان کے مقابلے میں کفر کو پسند کریں تو ان سے دوستی مت رکھو اورتم میں سے جوان کو دوست بنائے گا سو وہی لوگ گنہ گار ہیں
قُلۡ اِنۡ كَانَ اٰبَآؤُكُمۡ وَاَبۡنَآؤُكُمۡ وَاِخۡوَانُكُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ وَعَشِيۡرَتُكُمۡ وَ اَمۡوَالُ ۨاقۡتَرَفۡتُمُوۡهَا وَتِجَارَةٌ تَخۡشَوۡنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرۡضَوۡنَهَاۤ اَحَبَّ اِلَيۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَ جِهَادٍ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ فَتَرَ بَّصُوۡا حَتّٰى يَاۡتِىَ اللّٰهُ بِاَمۡرِهٖ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ
کہدیجئے اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اوربیویاں اورخاندان کے افراد اوروہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ تجارت جس کے ٹھپ ہونےکا تم کو ڈر ہے اوروہ مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو تم کو زیادہ پسند ہیں اللہ سے اوراس کے رسول سے اوراللہ کی راہ میں لڑنے سے تو انتظار کرویہاں تک کہ اللہ اپنا حکم بھیجے اوراللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا
لَـقَدۡ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِىۡ مَوَاطِنَ كَثِيۡرَةٍ ۙ وَّيَوۡمَ حُنَيۡنٍ ۙ اِذۡ اَعۡجَبَـتۡكُمۡ كَثۡرَتُكُمۡ فَلَمۡ تُغۡنِ عَنۡكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّضَاقَتۡ عَلَيۡكُمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ ثُمَّ وَلَّـيۡتُمۡ مُّدۡبِرِيۡنَۚ
اللہ نے بہت سے موقعوں پر تمہاری مدد کی ہے اور(جنگ ) حنین کے دن جبکہ تم کو اپنی کثرت پر غرّہ تھا پھر وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی اور زمین باوجود اپنی فراخی کے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوئے
ثُمَّ اَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَعَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاَنۡزَلَ جُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡهَا ۚ وَعَذَّبَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ وَذٰلِكَ جَزَآءُ الۡـكٰفِرِيۡنَ
پھر اللہ نے اپنے رسول پر اور مسلمانوں پر اپنی جانب سے تسلّی نازل فرمائی اور(فرشتوں کے) لشکر اتارے جن کو تم نے نہیں دیکھا اورکافروں کوعذاب دیا اورکافروں کی یہی سزا ہے
ثُمَّ يَتُوۡبُ اللّٰهُ مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پھر اس کے بعد اللہ جس کوچاہے گا توبہ نصیب کرے گا اوراللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡمُشۡرِكُوۡنَ نَجَسٌ فَلَا يَقۡرَبُوا الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ بَعۡدَ عَامِهِمۡ هٰذَا ۚ وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ عَيۡلَةً فَسَوۡفَ يُغۡنِيۡكُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖۤ اِنۡ شَآءَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اے ایمان والومشرکین (اپنے برے عقائد کے سبب)ناپاک ہیں پس اس برس کے بعد مسجد حرام کے پاس نہ جانے پائیں اور اگر تم مفلسی سے ڈرتے ہو تو اگر اللہ چاہے تو تم کو اپنے فضلسے غنی کردے گا بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
قَاتِلُوا الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَلَا يُحَرِّمُوۡنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوۡلُهٗ وَلَا يَدِيۡنُوۡنَ دِيۡنَ الۡحَـقِّ مِنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡـكِتٰبَ حَتّٰى يُعۡطُوا الۡجِزۡيَةَ عَنۡ يَّدٍ وَّهُمۡ صٰغِرُوۡنَ
اہل کتاب میں سے جو لوگایمان نہیں لاتے اللہ پر اورآخرت کے دن پر اورنہ حرام سمجھتے ہیں ان کو جن کو اللہ اوراس کےرسول نے حرام بتلایا ہے اورنہ سچے دین (اسلام ) کو قبول کرتے ہیں ان سے جنگ کرو یہاں تک کہ وہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں
وَقَالَتِ الۡيَهُوۡدُ عُزَيۡرُ ۨابۡنُ اللّٰهِ وَقَالَتِ النَّصٰرَى الۡمَسِيۡحُ ابۡنُ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ قَوۡلُهُمۡ بِاَ فۡوَاهِهِمۡ ۚ يُضَاهِئُونَ قَوۡلَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ ۚ اَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ
یہود کہتے ہیں کہعزیر اللہ کا بیٹا ہے اورنصاریٰ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کے منھ کی باتیں ہیں ۔ یہ بھی اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں جس طرح ان سے پہلے کے کافر کیا کرتے تھے ۔اللہ ان کو غارت کرے ۔ کہاں سے پھرے جاتے ہیں ۔
اِتَّخَذُوۡۤا اَحۡبَارَهُمۡ وَرُهۡبَانَهُمۡ اَرۡبَابًا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَالۡمَسِيۡحَ ابۡنَ مَرۡيَمَ ۚ وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَـعۡبُدُوۡۤا اِلٰهًا وَّاحِدًا ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ سُبۡحٰنَهٗ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
انہوں نے اللہ کو چھوڑ کراپنے عالموں اور درویشوں کو خدا بنالیا ہے
اور مسیح مریم کے بیٹے کو بھی ۔ حالانکہ انکو یہی حکم دیا گیا تھا کہ ایک معبود کی پرستش کریں ۔ اس کے سوا کوئی اورعبادت کے لائق نہیں ۔ وہ ان کے شرک سے پاک ہے۔
يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يُّطۡفِــُٔــوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمۡ وَيَاۡبَى اللّٰهُ اِلَّاۤ اَنۡ يُّتِمَّ نُوۡرَهٗ وَلَوۡ كَرِهَ الۡـكٰفِرُوۡنَ
یہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھادیں ۔ اوراللہ اپنے نور کو پورا کئے بغیر نہیں رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں
هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖۙ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ
اسی نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام دینوں پر غالبکردے اگر چہ مشرکوں کو برا لگے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡاَحۡبَارِ وَالرُّهۡبَانِ لَيَاۡكُلُوۡنَ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِؕ وَالَّذِيۡنَ يَكۡنِزُوۡنَ الذَّهَبَ وَالۡفِضَّةَ وَلَا يُنۡفِقُوۡنَهَا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِۙ فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ
اے ایمان والو اہل کتاب کے بہت سےعالم اور درویش لوگوں کے مال ناحق کھاتے ہیں اور اللہ کے راستے سے (لوگوں کو) باز رکھتے ہیں اورجو لوگ (بطور خزانہ) سونا چاندی جمع کر رکھتے ہیں اوراس کو اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے سو آپ ان کو درد ناک عذاب کی خوش خبری سنادیجئے
يَّومَ يُحۡمٰى عَلَيۡهَا فِىۡ نَارِ جَهَـنَّمَ فَتُكۡوٰى بِهَا جِبَاهُهُمۡ وَجُنُوۡبُهُمۡ وَظُهُوۡرُهُمۡؕ هٰذَا مَا كَنَزۡتُمۡ لِاَنۡفُسِكُمۡ فَذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَكۡنِزُوۡنَ
جس دن وہ مال دوزخ کی آگ میں (خوب ) گرم کیا جائے گا پھر اس سے ان کے ماتھے اور کروٹیں اورپیٹھیں داغی جائیں گی (کہا جائے گا ) یہ وہی ہے جو تم نے اپنے لئے جمع کیا تھا سو جوتم جمع کرتے تھے اس کا مزہ چکھو
اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوۡرِ عِنۡدَ اللّٰهِ اثۡنَا عَشَرَ شَهۡرًا فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوۡمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ مِنۡهَاۤ اَرۡبَعَةٌ حُرُمٌ ؕ ذٰلِكَ الدِّيۡنُ الۡقَيِّمُ ۙ فَلَا تَظۡلِمُوۡا فِيۡهِنَّ اَنۡفُسَكُمۡ ؕ وَقَاتِلُوا الۡمُشۡرِكِيۡنَ كَآفَّةً كَمَا يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ كَآفَّةً ؕ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ
اللہ کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ ہے اللہ کے حکم سے جس دن سے اس نے پیدا کئے آسمان اور زمین۔ ان میں سےچار مہینے
ادب کے ہیں ۔ یہی سیدھا دین ہے ۔ سو ا ن مہینو ں میں (ناحق جنگ کرکے )اپنے آپ پر ظلم مت کرو اورتم سب کے سب مشرکوں سے لڑو جیسا کہ وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پرہیزگاروں کے ساتھ ہے
اِنَّمَا النَّسِىۡٓءُ زِيَادَةٌ فِى الۡكُفۡرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُحِلُّوۡنَهٗ عَامًا وَّيُحَرِّمُوۡنَهٗ عَامًا لِّيُوَاطِــُٔــوۡا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ فَيُحِلُّوۡا مَا حَرَّمَ اللّٰهُ ؕ زُيِّنَ لَهُمۡ سُوۡۤءُ اَعۡمَالِهِمۡ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡـكٰفِرِيۡنَ
(امن کے مہینے کو ) ہٹا دینا کفر میں اضافہ کرنا ہےاس سے کافر گمراہ کئے جاتے ہیں ۔ کہ ایک سال تو (اس حرام مہینے کو ) حلال کرلیتے ہیں اوردوسرے سال اس کو حرام رکھتے ہیں ادب واحترام کے مہینوں کی گنتی پوری ہوجائے جو اللہ نے مقرر کی ہے ۔ پھر حلا ل کرلیتے ہیں جو مہینہ کہ اللہ نےحرام کیا ہے ان کے برے اعمال انہیں اچھے لگتے ہیں اوراللہ کافروں کو ہدایت نہیں کرتا
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَا لَـكُمۡ اِذَا قِيۡلَ لَـكُمُ انْفِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اثَّاقَلۡـتُمۡ اِلَى الۡاَرۡضِ ؕ اَرَضِيۡتُمۡ بِالۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا مِنَ الۡاٰخِرَةِ ۚ فَمَا مَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فِى الۡاٰخِرَةِ اِلَّا قَلِيۡلٌ
اے ایمان والو تم کو کیا ہوگیا ہے کہ جب تم سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے راستے میں کوچ کرو تو زمین سے لگے جاتے ہو۔ کیا تم آخرت کے مقابلے میں دنیاوی زندگی سے راضیہوگئے ہودنیاوی زندگی کے فائدے تو آخرت کے مقابلے میں بہت ہی کم ہیں ۔
اِلَّا تَـنۡفِرُوۡا يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا ۙ وَّيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ وَلَا تَضُرُّوۡهُ شَيۡـًٔــا ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اگر تمنہ نکلو گے تو اللہ تم کو درد ناک عذاب دے گا۔ اور تمہارے بدلے دوسری قوم پیدا کرے گا اورتم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے ۔ اوراللہ ہر چیز پر قادر ہے
اِلَّا تَـنۡصُرُوۡهُ فَقَدۡ نَصَرَهُ اللّٰهُ اِذۡ اَخۡرَجَهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ثَانِىَ اثۡنَيۡنِ اِذۡ هُمَا فِى الۡغَارِ اِذۡ يَقُوۡلُ لِصَاحِبِهٖ لَا تَحۡزَنۡ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَا ۚ فَاَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلَيۡهِ وَاَ يَّدَهٗ بِجُنُوۡدٍ لَّمۡ تَرَوۡهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا السُّفۡلٰى ؕ وَكَلِمَةُ اللّٰهِ هِىَ الۡعُلۡيَا ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اگر تم رسول کی مدد نہ کرو گے تو اللہ نے اس کی مدد کی ہے۔ جس وقت کافروں نے نکالا تھا کہ وہ دو میں کا دوسرا تھا جب وہ دونوں غار میں تھے ۔ جب وہ اپنے رفیق سے کہہ رہا تھا توغم نہ کر بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے
پھر اللہ نے اس پر اپنی طرف سے تسکین نازل فرمائی اوراس کی مددکی ایسے لشکروں سے کہ تم نے ان کو نہیں دیکھا اور اللہ نے کافروں کی بات نیچی کردی۔ اوراللہ کا ہی بول بالا ہے۔ اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔
اِنْفِرُوۡا خِفَافًا وَّثِقَالًا وَّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
نکل پڑو خواہ سامان تھوڑا ہو کہ زیادہ اور جہاد کرو اللہکے راستے میں اپنے مال سے اورجان سے۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم کو سمجھ ہے
لَوۡ كَانَ عَرَضًا قَرِيۡبًا وَّسَفَرًا قَاصِدًا لَّاتَّبَعُوۡكَ وَلٰـكِنۡۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡهِمُ الشُّقَّةُ ؕ وَسَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَوِ اسۡتَطَعۡنَا لَخَـرَجۡنَا مَعَكُمۡ ۚ يُهۡلِكُوۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ ۚ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
اگر مالِ غنیمت (کا ملنا) سہل ہوتا اور سفر ہلکا ہوتا تو و ہ لوگ ضرور آپ کے ساتھ ہوجاتےلیکن ان کو مسافت لمبی نظر آئی اور اب وہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہمارے بس میں ہوتاتو ہم ضرور آپ کے ساتھ چلتے۔ یہ لوگ اپنے آپ کو ہلاک کررہے ہیں اوراللہ جانتا ہے کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔
عَفَا اللّٰهُ عَنۡكَۚ لِمَ اَذِنۡتَ لَهُمۡ حَتّٰى يَتَبَيَّنَ لَكَ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا وَتَعۡلَمَ الۡـكٰذِبِيۡنَ
اللہ نے آپ کو معاف کردیا ۔ لیکن آپ نے قبل اس کے کہ آپ پر وہ لوگ ظاہر ہوجاتے جو سچے ہیں اورآپ جھوٹوں کو جان لیتے ان کو کیوں اجازت دے دی
لَا يَسۡتَـاۡذِنُكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ اَنۡ يُّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالۡمُتَّقِيۡنَ
جو لوگ اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے اپنے مال اور جان سے جہاد کرنے کے بار ے میں اجازت نہیں چاہیں گے۔ اور اللہ ڈرنے والوں کو خوب جانتا ہے۔
اِنَّمَا يَسۡتَاْذِنُكَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَارۡتَابَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ فَهُمۡ فِىۡ رَيۡبِهِمۡ يَتَرَدَّدُوۡنَ
آپ سے رخصت تووہی لوگ مانگتے ہیں جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے اوران کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔
وَلَوۡ اَرَادُوۡا الۡخُـرُوۡجَ لَاَعَدُّوۡا لَهٗ عُدَّةً وَّلٰـكِنۡ كَرِهَ اللّٰهُ انۢبِعَاثَهُمۡ فَثَبَّطَهُمۡ وَقِيۡلَ اقۡعُدُوۡا مَعَ الۡقٰعِدِيۡنَ
سو وہ اپنے شک میں بھٹک رہے ہیں اگر واقعی ان کا ارادہ جنگ کے لئے نکلنے کا ہوتا تو اس کے لئے کچھ سامان تیار کرتے لیکن اللہ نے ان کا اٹھنا پسند نہیں کیا تو ان کو روک دیا اورکہدیا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
لَوۡ خَرَجُوۡا فِيۡكُمۡ مَّا زَادُوۡكُمۡ اِلَّا خَبَالًا وَّلَاْاَوۡضَعُوۡا خِلٰلَـكُمۡ يَـبۡغُوۡنَـكُمُ الۡفِتۡنَةَ ۚ وَفِيۡكُمۡ سَمّٰعُوۡنَ لَهُمۡ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ
اور اگر تم میں (شامل ہوکر ) نکل بھی پڑتے تو سوائے خرابی بڑھانے کے اور کیا کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ اندازی کے لئے تگ ودو کرتے اورتم میں ان کے بعض جاسوس بھی ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے
لَـقَدِ ابۡتَغَوُا الۡفِتۡنَةَ مِنۡ قَبۡلُ وَقَلَّبُوۡا لَكَ الۡاُمُوۡرَ حَتّٰى جَآءَ الۡحَـقُّ وَظَهَرَ اَمۡرُ اللّٰهِ وَهُمۡ كٰرِهُوۡنَ
انہوں نے پہلے بھی فتنہ پردازی کی فکر کی تھی اورآپ کےکام الٹتے رہے ۔ یہا ں تک کہ حق آیا اور اللہ کا حکم غالب ہوا اوروہ نا خوش ہی رہے۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّقُوۡلُ ائۡذَنۡ لِّىۡ وَلَا تَفۡتِنِّىۡ ؕ اَلَا فِى الۡفِتۡنَةِ سَقَطُوۡا ؕ وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمُحِيۡطَةٌ ۢ بِالۡـكٰفِرِيۡنَ
ان میں بعض ایسے ہیں جو کہتے ہیں ۔ مجھے اجازت دے دو اورمجھے خرابی میں نہ ڈالو
آگاہ ہوجاؤ خرابی میں تو وہ پڑ ہی چکے ہیں
اور دوزخ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔
اِنۡ تُصِبۡكَ حَسَنَةٌ تَسُؤۡهُمۡ ۚ وَاِنۡ تُصِبۡكَ مُصِيۡبَةٌ يَّقُوۡلُوۡا قَدۡ اَخَذۡنَاۤ اَمۡرَنَا مِنۡ قَبۡلُ وَيَتَوَلَّوْا وَّهُمۡ فَرِحُوۡنَ
(اے پیغمبر ) اگر آپ کو کچھ خوبی پہنچتی ہے تو وہ ان کو بری لگتی ہے اور اگر آپ کو کوئی سختی پہنچتی ہے توکہتے ہیں کہ ہم نے تو سنبھال لیا پہلے سے ہی اپنا کام۔ اورخوشیاں کرتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں ۔
قُلْ لَّنۡ يُّصِيۡبَـنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَـنَا ۚ هُوَ مَوۡلٰٮنَا ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
کہدیجئے کہ ہم کو کوئی (حادثہ ) نہیں پہنچے گا ۔ بجز اس کے جواللہ نے ہمارے لئے لکھ دیا ہے ۔ وہ ہمارا کارساز ہے اورمسلمانوں کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہئے
قُلۡ هَلۡ تَرَبَّصُوۡنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡدَى الۡحُسۡنَيَيۡنِؕ وَنَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِكُمۡ اَنۡ يُّصِيۡبَكُمُ اللّٰهُ بِعَذَابٍ مِّنۡ عِنۡدِهٖۤ اَوۡ بِاَيۡدِيۡنَا ۖ فَتَرَبَّصُوۡۤا اِنَّا مَعَكُمۡ مُّتَرَبِّصُوۡنَ
کہدیجئےتم تو ہمارے حق میں دو بہتریوں میں سے ایک کے منتظر ہیں اورہم تمہارے حق میں اس باتکے منتظر ہیں کہ اللہ تم پر کوئی عذاب نازل کرے یا تو اپنی جانب سے یا ہمارے ہاتھوں ۔پس منتظر رہو۔ ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں
قُلۡ اَنۡفِقُوۡا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًا لَّنۡ يُّتَقَبَّلَ مِنۡكُمۡؕ اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ
کہدیجئے تم مال خوشی سے خرچ کرویا ناخوشی سے تم سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ بلا شبہ تم نافرمان لوگ ہو
وَمَا مَنَعَهُمۡ اَنۡ تُقۡبَلَ مِنۡهُمۡ نَفَقٰتُهُمۡ اِلَّاۤ اَنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَبِرَسُوۡلِهٖ وَلَا يَاۡتُوۡنَ الصَّلٰوةَ اِلَّا وَهُمۡ كُسَالٰى وَلَا يُنۡفِقُوۡنَ اِلَّا وَهُمۡ كٰرِهُوۡنَ
ان کی خیرات جو قبول نہیں ہوئی تو صرف اس وجہ سے کہ اللہ اور اس کے رسول کے منکر ہوگئے اوروہ نماز نہیں پڑھتے مگر کاہلی کے ساتھ اورخرچ نہیں کرتے مگر ناگواریکے ساتھ
فَلَا تُعۡجِبۡكَ اَمۡوَالُهُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُهُمۡؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمۡ بِهَا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ اَنۡفُسُهُمۡ وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ
سو آپ کو ان کے اموال اور اولاد کی کثرت تعجب میں نہ ڈالے۔ اللہ یہیچاہتا ہے کہ ان کو ان ہی چیزوں کی وجہ سے دنیا کی زندگی میں عذاب دے ۔ اور ان کی جان نکلے تو وہ اس وقت بھی وہ کافر ہی ہوں
وَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ اِنَّهُمۡ لَمِنۡكُمۡؕ وَمَا هُمۡ مِّنۡكُمۡ وَلٰـكِنَّهُمۡ قَوۡمٌ يَّفۡرَقُوۡنَ
اوراللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں ۔ حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں ۔ دراصل وہ لوگ ڈرپوک ہیں ۔
لَوۡ يَجِدُوۡنَ مَلۡجَاً اَوۡ مَغٰرٰتٍ اَوۡ مُدَّخَلًا لَّوَلَّوۡا اِلَيۡهِ وَهُمۡ يَجۡمَحُوۡنَ
اگر ان کو کوئی پناہ گاہ یا غار یا زمین کے اندرگھس جانے کی جگہ (سرنگ ) مل جائے تووہ رسّیاں تڑاکر اسی کی طرف بھاگ جائیں ۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّلۡمِزُكَ فِى الصَّدَقٰتِ ۚ فَاِنۡ اُعۡطُوۡا مِنۡهَا رَضُوۡا وَاِنۡ لَّمۡ يُعۡطَوۡا مِنۡهَاۤ اِذَا هُمۡ يَسۡخَطُوۡنَ
اور ان میں بعضے ایسے ہیں جو صدقات (کی تقسیم ) میں آپ پر طعن کرتے ہیں ۔ سو اگر ان کو اس میں سے مل جائے تو راضی ہوں اور اگر (خاطر خواہ) نہ ملے تو جھٹ خفا ہوجاتے ہیں
وَلَوۡ اَنَّهُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۙ وَقَالُوۡا حَسۡبُنَا اللّٰهُ سَيُؤۡتِيۡنَا اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ وَ رَسُوۡلُهٗۙ اِنَّاۤ اِلَى اللّٰهِ رٰغِبُوۡنَ
اگر وہ لوگ راضی ہوجاتے اس سے جو اللہ اور اس کے رسول نے ان کو دیا ہے اور کہتے کہ ہمیں اللہ کافی ہے ۔ عنقریب اللہ ہم کو اپنے فضل سے دے گا اوراس کا رسول بھی (اپنی مہربانی سے) ہم کو تو بس اللہ ہی چاہئے
اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَالۡعٰمِلِيۡنَ عَلَيۡهَا وَالۡمُؤَلَّـفَةِ قُلُوۡبُهُمۡ وَفِى الرِّقَابِ وَالۡغٰرِمِيۡنَ وَفِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِؕ فَرِيۡضَةً مِّنَ اللّٰهِؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
صدقات توصرف حق ہے فقیروں کا ۔ مسکینوں کا ‘کارکنان صدقات کا‘ اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلب منظور ہے اورغلاموں کے آزاد کرانے میں اور قرض داروں کے قرض ادا کرنے میں اور اللہ کے راستے میں اور مسافروں کی مد د میں (خرچ ) کرنا چاہئے ۔ یہ حکم اللہ کی طرف سے مقرر ہے اوراللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
وَمِنۡهُمُ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ النَّبِىَّ وَيَقُوۡلُوۡنَ هُوَ اُذُنٌ ؕ قُلۡ اُذُنُ خَيۡرٍ لَّـكُمۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَيُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَرَحۡمَةٌ لِّـلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡكُمۡ ؕ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
اوران میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذاء دیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ یہ شخص تو کان (کا کچا) ہے ‘کہدیجئے کان دے کر سننا تمہارے بھلے کے واسطے ہے کہ وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اورمومنوں کی بات کا یقین کرتے ہیں اورجو لوگ تم میں صاحب ایمان ہیں ان کے حق میں رحمت ہیں
اورجو لوگ اللہ کے پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں ان کے لئے درد ناک عذاب ہے ۔
يَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَـكُمۡ لِيُرۡضُوۡكُمۡۚ وَاللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اَحَقُّ اَنۡ يُّرۡضُوۡهُ اِنۡ كَانُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ
تمہارے سامنے یہ اللہ کی جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خو ش کردیں ۔ حالانکہ اگر وہ دل سے مومن ہوتے تو جانتے کہ اللہ اوراس کا رسول خوش کئے جانے کے زیادہ مستحق ہیں ۔
اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّهٗ مَنۡ يُّحَادِدِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَـنَّمَ خَالِدًا فِيۡهَا ؕ ذٰلِكَ الۡخِزۡىُ الۡعَظِيۡمُ
کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اوراس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔یہ بڑی رسوائی ہے۔
يَحۡذَرُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ اَنۡ تُنَزَّلَ عَلَيۡهِمۡ سُوۡرَةٌ تُنَبِّئُهُمۡ بِمَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ ؕ قُلِ اسۡتَهۡزِءُوۡا ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخۡرِجٌ مَّا تَحۡذَرُوۡنَ
منافقین ڈرتے رہتے ہیں کہ ان مسلمانوں پر کوئی ایسی سورت نہ نازل ہوجائے جو انہیں ان کے دل کی باتوں پر مطلع کردے کہدیجئے کہ ٹھٹھے کرتے رہو ۔ اللہ اس بات کو ظاہر کرے گا جس کا تم کو اندیشہ ہے ۔
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ لَيَـقُوۡلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلۡعَبُؕ قُلۡ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوۡلِهٖ كُنۡتُمۡ تَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور اگر آپ ان سے پوچھیں تویہ کہدیں گے کہ ہم تو یوں ہی بات چیت کر رہے تھے اور مذاق کر رہے تھے۔ کہدیجئےکیا تم اللہ سے اوراس کی آیتوں سے اوراس کے پیغمبر سے ٹھٹھے کرتے ہو۔
لَا تَعۡتَذِرُوۡا قَدۡ كَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ ؕ اِنۡ نَّـعۡفُ عَنۡ طَآٮِٕفَةٍ مِّنۡكُمۡ نُـعَذِّبۡ طَآٮِٕفَةً ۢ بِاَنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہوچکے ہو
اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کومعاف بھی کردیں تو دوسری جماعت کو سزا دیں گے کیوں کہ وہ گنہ گار تھے۔
اَلۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتُ بَعۡضُهُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍۘ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمُنۡكَرِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمَعۡرُوۡفِ وَيَقۡبِضُوۡنَ اَيۡدِيَهُمۡؕ نَسُوا اللّٰهَ فَنَسِيَهُمۡؕ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
منافق مرد اورمنافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں کہ برے کاموں کا حکم دیتے ہیں اورنیک کاموں سے منع کرتے ہیں اوراپنے ہاتھوں کو (کار خیر سے ) بند رکھتے ہیں ۔ وہ اللہ کو بھول گئے پھر اللہ بھی ان کو بھول گیا بے شک منافقین بڑے نافرمان ہیں
وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡـكُفَّارَ نَارَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ هِىَ حَسۡبُهُمۡ ۚ وَلَـعَنَهُمُ اللّٰهُ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ ۙ
اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اورکافروں سے جہنم کا وعدہ کیا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہی ان کے لئے کافی ہے اور اللہ نے ان پر پھٹکار کی ہےاور ان کے لئے برقرار رہنے والا عذاب ہے۔
كَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ كَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡكُمۡ قُوَّةً وَّاَكۡثَرَ اَمۡوَالًا وَّاَوۡلَادًا ؕ فَاسۡتَمۡتَعُوۡا بِخَلَاقِهِمۡ فَاسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِخَلَاقِكُمۡ كَمَا اسۡتَمۡتَعَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ بِخَلَاقِهِمۡ وَخُضۡتُمۡ كَالَّذِىۡ خَاضُوۡا ؕ اُولٰۤٮِٕكَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُهُمۡ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
جس طرح تم سے پہلے کے لوگ تم سے قوت میں زیادہ تھے اور مال اور اولاد بھی تم سے زیادہ رکھتے تھے۔ پس وہ اپنے حصّے سے بہرہ یاب ہوگئے ۔پس فائدہ اٹھالیا تم نے بھی اپنے حصّے سے جس طرح فائد ہ اٹھالیا تم سے پہلے کے لوگوں نے اپنے اپنے حصّے سے۔ اور تم بھی چلتے ہو ان ہی کی سی چال۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا اورآخرت میں ضائع ہوچکے۔ اوریہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
اَلَمۡ يَاۡتِهِمۡ نَبَاُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوۡدَ ۙ وَقَوۡمِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاَصۡحٰبِ مَدۡيَنَ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتِ ؕ اَتَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ ۚ فَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
کیا ان لوگوں کو ان کی خبر نہیں پہنچیجو ان سے پہلے تھے جیسے نوح کی قوم اورعاد کی قوم اورثمود کی قوم اورابراہیم کی قوم اورمدین والوں کی اوران بستیوں کی خبر جو الٹ دی گئی تھیں کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر واضح دلیلیں لے کر آئے تھے لیکن ایسا تو نہیں تھا کہ اللہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍۘ يَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَيُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَيُطِيۡعُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗؕ اُولٰۤٮِٕكَ سَيَرۡحَمُهُمُ اللّٰهُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں
کہ وہ اچھے کاموں کا حکم دیتےہیں اورمنع کرتے ہیں بری باتوں سے اورنماز قائم کرتے ہیں اورزکواۃ دیتےہیں اوراللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحم کرے گابے شک اللہ زبردست حکمت والا ہے
وَعَدَ اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِىۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ ؕ وَرِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰهِ اَكۡبَرُ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سےبہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اورنفیس مکانات کاجو ہمیشہ کے باغوں میں ہوں گے (وعدہ کیا ہے ) اوراللہ کی خوشنودی تو ان سب سے بڑھ کر ہے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡـكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡؕ وَ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اے پیغمبر آپ کافروں سے (سنان سے ) اورمنافقین سے (زبان سے) جہاد کیجئے اوران پر سختی کیجئے ‘اوران کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ اوروہ برا ٹھکانہ ہے ۔
يَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدۡ قَالُوۡا كَلِمَةَ الۡـكُفۡرِ وَكَفَرُوۡا بَعۡدَ اِسۡلَامِهِمۡ وَهَمُّوۡا بِمَا لَمۡ يَنَالُوۡا ۚ وَمَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ اَغۡنٰٮهُمُ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ مِنۡ فَضۡلِهٖ ۚ فَاِنۡ يَّتُوۡبُوۡا يَكُ خَيۡرًا لَّهُمۡ ۚ وَاِنۡ يَّتَوَلَّوۡا يُعَذِّبۡهُمُ اللّٰهُ عَذَابًا اَلِيۡمًا ۙ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ ۚ وَمَا لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہانہوں نے کچھ نہیں کیا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اورمسلمان ہوکر بھی کافر ہوگئے
اورانہوں نے ارادہ کیا تھا اس چیز کا جو ان کو نہیں ملی
اور یہ سب کچھ اسی کا بدلہ تھا کہ اللہ نے اوراس کے رسول نے اپنے فضل سے ان کو دولت مند کردیا سواگر یہ لوگ توبہ کرلیں توان کے حق میں بہتر ہوگا ۔ اوراگر منہ پھیرلیں تو اللہ ان کو دنیا اورآخرت میں درد ناک عذاب دے گا۔ اور دنیا میں نہ ان کا کوئی دوست ہوگا اورنہ مدد گار ۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ عَاهَدَ اللّٰهَ لَٮِٕنۡ اٰتٰٮنَا مِنۡ فَضۡلِهٖ لَـنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
ان منافقین سے بعض نے تو اللہ سے یہ وعد ہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہم کو دیگا تو ہم ضرور خیرات کریں گے اورضرور نیک لوگوں میں سے ہوجائیں گے ۔
فَلَمَّاۤ اٰتٰٮهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ بَخِلُوۡا بِهٖ وَتَوَلَّوْا وَّهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا تو اس میں بخل کیا اورروگردانی کرتے ہوئے پھر گئے
فَاَعۡقَبَهُمۡ نِفَاقًا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ اِلٰى يَوۡمِ يَلۡقَوۡنَهٗ بِمَاۤ اَخۡلَفُوا اللّٰهَ مَا وَعَدُوۡهُ وَبِمَا كَانُوۡا يَكۡذِبُوۡنَ
پس اللہ نے (بطور سزا ) ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا اس دن تک کے لئے جس میں وہ اللہ سے ملیں گے اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ سے جو وعدہ کیا تھا اس کا خلاف کیا اوراس وجہ سے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے
اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوٰٮهُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ ۚ
کیا ان کو خبر نہیں کہ اللہ ان کے بھیدوں اور سرگوشیوں سے واقف ہے۔ اور یہ کہ اللہ چھپی ہوئی باتوں کا جاننے والا ہے
اَلَّذِيۡنَ يَلۡمِزُوۡنَ الۡمُطَّوِّعِيۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ فِى الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ اِلَّا جُهۡدَهُمۡ فَيَسۡخَرُوۡنَ مِنۡهُمۡؕ سَخِرَ اللّٰهُ مِنۡهُمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
یہ منافق (لوگ) خوشدلی سے صدقہ دینے والے مسلمانوں کے صدقات پر طعن کرتے ہیں اور(خصوصاً ) ان پر زیادہ جنکو بجز ان کی محنت کے اورکچھ نہیں ملتا پس ان کا ٹھٹھہ کرتے ہیں
اللہ نے بھی ان کا ٹھٹھہکیا ہے ۔ اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
اِسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ اَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡؕ اِنۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡ سَبۡعِيۡنَ مَرَّةً فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ
آپ ان کے لئے استغفار کریں یااستغفار نہ کریں (بات ایک ہی ہے ) اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بخشش مانگیں توبھی ہرگز اللہ ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
فَرِحَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ بِمَقۡعَدِهِمۡ خِلٰفَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ وَكَرِهُوۡۤا اَنۡ يُّجَاهِدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَقَالُوۡا لَا تَنۡفِرُوۡا فِى الۡحَـرِّؕ قُلۡ نَارُ جَهَـنَّمَ اَشَدُّ حَرًّاؕ لَوۡ كَانُوۡا يَفۡقَهُوۡنَ
جو لوگ (غزوہ تبوک) میں پیچھے رہ گئے وہ رسول اللہ ؐ کے جانے کے بعد اپنے بیٹھ جانے پر خوش ہوگئے اور ان کو یہ بات پسند نہ آئی کہ وہ اللہ کے راستے میں اپنے مال اورجان سے جہاد کریں اور کہنے لگے گرمی میں مت نکلنا۔ کہدیجئے کہ دوزخ کی آگ اس سے بھی زیادہگرم ہے۔ کاش ان کو سمجھ ہوتی۔
فَلۡيَـضۡحَكُوۡا قَلِيۡلاً وَّلۡيَبۡكُوۡا كَثِيۡرًا ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
سو وہ تھوڑا ہنس لیں اور روویں بہت سا ۔بدلہ ہے ان اعمال کاجو وہ کرتے رہے ۔
فَاِنۡ رَّجَعَكَ اللّٰهُ اِلٰى طَآٮِٕفَةٍ مِّنۡهُمۡ فَاسۡتَـاْذَنُوۡكَ لِلۡخُرُوۡجِ فَقُلْ لَّنۡ تَخۡرُجُوۡا مَعِىَ اَبَدًا وَّلَنۡ تُقَاتِلُوۡا مَعِىَ عَدُوًّا ؕ اِنَّكُمۡ رَضِيۡتُمۡ بِالۡقُعُوۡدِ اَوَّلَ مَرَّةٍ فَاقۡعُدُوۡا مَعَ الۡخٰلـِفِيۡنَ
سو اگر پھر اللہ آپ کو ان میں سے ایک گروہ کی طرف (مدینہ ) واپس لائے اوروہ بھی آپ سے (جنگ کی) اجازت چاہیں توکہہ دینا تم میرے ساتھ کبھی نہ چلو گے اور میرے ساتھ ہوکر کبھی دشمن سے نہ لڑو گے تم پہلی مرتبہ بھی بیٹھ رہنے سے خوش ہوئے تھےسو اب بھی پیچھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو
وَلَا تُصَلِّ عَلٰٓى اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ مَّاتَ اَبَدًا وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ فٰسِقُوۡنَ
اوران (منافقین میں سے ) اگر کوئی مر جائے تو ان میں سے کسی پر نماز نہ پڑھئے اورنہ کبھی ان کی قبر پر کھڑے ہونا (برائے فاتحہ ) اس لئے کہ یہ اللہ اوراس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے ہیں اور وہ مرے بھی تونافرمان ہی مرے
وَلَا تُعۡجِبۡكَ اَمۡوَالُهُمۡ وَاَوۡلَادُهُمۡؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّعَذِّبَهُمۡ بِهَا فِى الدُّنۡيَا وَتَزۡهَقَ اَنۡفُسُهُمۡ وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ
اور آپ کو ان کے اموال اوراولاد کی کثرت تعجب میں نہ ڈالے۔ اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ ان کو اس کی وجہ دنیا میں عذاب میں رکھے اوران کی جان نکلے بھی تو اس وقت وہ کافر ہی رہیں
وَاِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَجَاهِدُوۡا مَعَ رَسُوۡلِهِ اسۡتَـاۡذَنَكَ اُولُوا الطَّوۡلِ مِنۡهُمۡ وَقَالُوۡا ذَرۡنَا نَكُنۡ مَّعَ الۡقٰعِدِيۡنَ
اورجب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اوراس کےرسول کے ساتھ ہوکر جہاد کرو تو جو صاحب استطاعت ہیں وہ آپ سے اجازت مانگتے ہیں اورکہتے ہیں کہہم کو رہنے دیجئے ہم بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ رہ جائیں گے
رَضُوۡا بِاَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ وَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ
انہوں نے خانہ نشین عورتو ں کے ساتھ رہنا پسند کرلیا ہے اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ہے پس یہ نہیں سمجھتے
لٰـكِنِ الرَّسُوۡلُ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ جَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡؕ وَاُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ الۡخَيۡـرٰتُ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
لیکن جو لوگ آپ کے ساتھ ایمان لائے وہ سب اپنے مال اورجان کے ساتھ لڑے اوران ہی لوگوں کے لئے بھلائیاں ہیں اوریہی لوگ مراد پانے والے ہیں ۔
اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ ذٰلِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
اللہ نے ان کے واسطے باغات تیار کررکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔یہی بڑیکامیابی ہے۔
وَ جَآءَ الۡمُعَذِّرُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ لِيُؤۡذَنَ لَهُمۡ وَقَعَدَ الَّذِيۡنَ كَذَبُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ؕ سَيُصِيۡبُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابٌ اَ لِيۡمٌ
اوردیہاتیوں میں سے بعض لوگ بہانے کرنے والے آئے تاکہ ان کو (بھی ) رخصت مل جائے اور وہ لوگ بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ اوراس کے رسول سے جھوٹ کہا تھا سو ان میں سے جو کافر ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا
لَـيۡسَ عَلَى الضُّعَفَآءِ وَلَا عَلَى الۡمَرۡضٰى وَلَا عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يَجِدُوۡنَ مَا يُنۡفِقُوۡنَ حَرَجٌ اِذَا نَصَحُوۡا لِلّٰهِ وَ رَسُوۡلِهٖؕ مَا عَلَى الۡمُحۡسِنِيۡنَ مِنۡ سَبِيۡلٍؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌۙ
نہ تو کمزوروں پر کچھ گنا ہ ہے اورنہبیماروں پر اور نہ ان لوگوں پر جن کے پاس خرچ کرنے کو کچھ ہے جبکہ وہ اللہ اوراس کےرسول کے وفادار ہوں ۔ نیکو کاروں پر کوئی الزام نہیں ہے
اور اللہ مغفرت کرنے والا مہربان ہے
وَّلَا عَلَى الَّذِيۡنَ اِذَا مَاۤ اَتَوۡكَ لِتَحۡمِلَهُمۡ قُلۡتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحۡمِلُكُمۡ عَلَيۡهِ تَوَلَّوْا وَّاَعۡيُنُهُمۡ تَفِيۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ حَزَنًا اَلَّا يَجِدُوۡا مَا يُنۡفِقُوۡنَؕ
اور نہ ان لوگوں پر کچھ گناہ ہے کہ جب وہ آپکے پاس اس واسطے آئے تھے کہ آپ انکو کوئی سواری دیں تو آپنے کہا میرے پاس کوئی چیز نہیں کہ میں تم کو اس پر سوار کرادوں تو وہ لوٹ جاتے ہیں اس حا ل میں کہ ا نکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے اس غم سے کہ انکے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں ہے
اِنَّمَا السَّبِيۡلُ عَلَى الَّذِيۡنَ يَسۡتَاْذِنُوۡنَكَ وَهُمۡ اَغۡنِيَآءُۚ رَضُوۡا بِاَنۡ يَّكُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَـوَالِفِۙ وَطَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
الزام تو ان پر ہے جو مالدار ہونے کے باوجود آپ سے اجازتطلب کرتے ہیں ۔ وہ لوگ خوش ہوگئے اس بات سے کہ خانہ نشین عورتوں کے ساتھ رہ جائیں اور اللہ نے ان کے دلوں پر مہر کردی ہے پس وہ نہیں سمجھتے۔
يَعۡتَذِرُوۡنَ اِلَيۡكُمۡ اِذَا رَجَعۡتُمۡ اِلَيۡهِمۡ ؕ قُلْ لَّا تَعۡتَذِرُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ لَـكُمۡ قَدۡ نَـبَّاَنَا اللّٰهُ مِنۡ اَخۡبَارِكُمۡ ؕ وَ سَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَـكُمۡ وَرَسُوۡلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
(منافقین ) تمہارے پاس عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے کہدیجئے بہانے مت بناؤ ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے ۔ اللہ ہم کو تمہارے سب احوال بتا چکا ہے اور آئندہ بھی اللہ اوراس کا رسول تمہارے اعمال دیکھیں گے ۔ پھر تم غائب اورحاضر جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے سو وہ تم کوبتائے و ہ جو تم کررہے تھے ۔
سَيَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰهِ لَـكُمۡ اِذَا انْقَلَبۡتُمۡ اِلَيۡهِمۡ لِتُعۡرِضُوۡا عَنۡهُمۡؕ فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡهُمۡؕ اِنَّهُمۡ رِجۡسٌ وَّمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
وہ عنقریب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹو گے تاکہ تم ان سے در گذر کرو ۔سو آپؐ ان سے در گذر کیجئے ۔بیشک وہ ناپاک ہیں ۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے ان کے کاموں کا بدلہ
يَحۡلِفُوۡنَ لَـكُمۡ لِتَرۡضَوۡا عَنۡهُمۡۚ فَاِنۡ تَرۡضَوۡا عَنۡهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَرۡضٰى عَنِ الۡقَوۡمِ الۡفٰسِقِيۡنَ
تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ا ن سے راضی ہوجاؤ ۔ سو اگر تم راضی (بھی ) ہوگئے تو اللہ نافرمان لوگوں سے راضی نہیں ہوتا ۔
اَلۡاَعۡرَابُ اَشَدُّ كُفۡرًا وَّ نِفَاقًا وَّاَجۡدَرُ اَلَّا يَعۡلَمُوۡا حُدُوۡدَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
دیہاتی لوگ کفر اورنفاق میں بہت سخت ہیں اور اس قابل ہیں کہ ان احکام کو نہ جانیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کئے ہیں اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے
وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ يَّتَّخِذُ مَا يُنۡفِقُ مَغۡرَمًا وَّيَتَرَبَّصُ بِكُمُ الدَّوَآٮِٕرَؕ عَلَيۡهِمۡ دَآٮِٕرَةُ السَّوۡءِؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
بعض دیہاتی جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے جرمانہ سمجھتے ہیں اور تمہارے حق میں گردشوں کا انتظار کرتے ہیں ان ہی پر بڑی گردش ہو اوراللہ سننے والا جاننے والا ہے
وَمِنَ الۡاَعۡرَابِ مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَيَتَّخِذُ مَا يُنۡفِقُ قُرُبٰتٍ عِنۡدَ اللّٰهِ وَصَلَوٰتِ الرَّسُوۡلِؕ اَلَاۤ اِنَّهَا قُرۡبَةٌ لَّهُمۡؕ سَيُدۡخِلُهُمُ اللّٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اوردیہاتیوں میں بعض وہ ہیں جو اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان لاتے ہیں اورجو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے اللہ کی قربت اوررسول کی دعاؤں کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔دیکھو وہ (خرچ ) بے شک قربت ہے ان کے حق میں اللہ ان کو اپنی رحمت میں عنقریب داخل کرے گا ۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَالسّٰبِقُوۡنَ الۡاَوَّلُوۡنَ مِنَ الۡمُهٰجِرِيۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ وَالَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُمۡ بِاِحۡسَانٍ ۙ رَّضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ وَاَعَدَّ لَهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ تَحۡتَهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ ذٰلِكَ الۡـفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
جن لوگوں نے ایمان میں سبقت کی مہاجرین میں سے اور انصار میں سے اورجنہوں نے نیکو کاری میں ان کی پیروی کی اللہ ان سےراضی ہوگیا اوروہ بھی اللہ سے راضی ہوگئے ۔ اوراللہ نے ان کے لئے ایسے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے
وَمِمَّنۡ حَوۡلَــكُمۡ مِّنَ الۡاَعۡرَابِ مُنٰفِقُوۡنَ ۛؕ وَمِنۡ اَهۡلِ الۡمَدِيۡنَةِ ؔۛمَرَدُوۡا عَلَى النِّفَاقِلَا تَعۡلَمُهُمۡ ؕ نَحۡنُ نَـعۡلَمُهُمۡ ؕ سَنُعَذِّبُهُمۡ مَّرَّتَيۡنِ ثُمَّ يُرَدُّوۡنَ اِلٰى عَذَابٍ عَظِيۡمٍ ۚ
اورتمہارے گردو نواح کے بعض دیہاتی منافق ہیں اوربعض مدینے والے بھی نفاق پر اڑے ہوئے ہیں جن کو آپ نہیں جانتے ۔ ہم ان کو جانتے ہیں ہم ان کو دوبار عذاب دیں گے ‘پھر وہ بڑے عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے
وَاٰخَرُوۡنَ اعۡتَرَفُوۡا بِذُنُوۡبِهِمۡ خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًـا وَّاٰخَرَ سَيِّئًا ؕ عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اوربعض دوسرے لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کرلیا اورکچھ اچھے اورکچھ برے ملے جلے کام کئے قریب ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کرلے ۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
خُذۡ مِنۡ اَمۡوَالِهِمۡ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمۡ وَتُزَكِّيۡهِمۡ بِهَا وَصَلِّ عَلَيۡهِمۡؕ اِنَّ صَلٰوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمۡؕ وَاللّٰهُ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
ان کے مالوں میں سے آپ زکواۃ لیجئے تاکہ آپ ان کو پاک کریں اوران کا تزکیہ کریں اسکی وجہ سے اور ان کو دعا دیجئے ۔ بے شک آپ کی دعا ان کے حق میں تسکین کا باعث ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے
اَلَمۡ يَعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ هُوَ يَقۡبَلُ التَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهٖ وَيَاۡخُذُ الصَّدَقٰتِ وَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ
کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور صدقات لیتا ہے ۔ اوریہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
وَقُلِ اعۡمَلُوۡا فَسَيَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمۡ وَرَسُوۡلُهٗ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَؕ وَسَتُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۚ
کہدیجئے کہ عمل کئے جاؤ اللہ اور اس کا رسول اورتمام مسلمان تمہارے اعمال دیکھ لیں گے اورغائب اورموجود سب جاننے والے کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔ پھر و ہ سب کچھ بتادیگا جو تم کرتے رہے تھے
وَاٰخَرُوۡنَ مُرۡجَوۡنَ لِاَمۡرِ اللّٰهِ اِمَّا يُعَذِّبُهُمۡ وَاِمَّا يَتُوۡبُ عَلَيۡهِمۡؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اور بعضے اورلوگ ہیں کہ جن کا معاملہ اللہ کے حکم پر موقوف ہے ۔ یا تو وہ ان کو عذا ب دے یا ان کو معاف کردے اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مَسۡجِدًا ضِرَارًا وَّكُفۡرًا وَّتَفۡرِيۡقًۢا بَيۡنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاِرۡصَادًا لِّمَنۡ حَارَبَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ مِنۡ قَبۡلُؕ وَلَيَحۡلِفُنَّ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّا الۡحُسۡنٰىؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
جن لوگوں نے اس غرض سے مسجد بنائی کہضرر پہنچائیں کفر کی باتیں کریں اورمومنوں میں پھوٹ ڈالیں اوراس شخص کے لئے گھات کی جگہ بنائیں جو پہلے سے ہی اللہ اوراس کے رسول سے لڑرہا ہے
اور وہ قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا مقصود تو بس بھلائی تھی ۔ اوراللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔
لَا تَقُمۡ فِيۡهِ اَبَدًا ؕ لَمَسۡجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقۡوٰى مِنۡ اَوَّلِ يَوۡمٍ اَحَقُّ اَنۡ تَقُوۡمَ فِيۡهِؕ فِيۡهِ رِجَالٌ يُّحِبُّوۡنَ اَنۡ يَّتَطَهَّرُوۡا ؕ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الۡمُطَّهِّرِيۡنَ
آپ اس مسجد میں کبھی کھڑے (بھی ) نہ ہونا۔البتہ وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں اوراللہ پاک رہنے والوں کوپسند کرتا ہے
اَفَمَنۡ اَسَّسَ بُنۡيَانَهٗ عَلٰى تَقۡوٰى مِنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانٍ خَيۡرٌ اَمۡ مَّنۡ اَسَّسَ بُنۡيَانَهٗ عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانۡهَارَ بِهٖ فِىۡ نَارِ جَهَـنَّمَؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
بھلا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد اللہ سے ڈرنے پر اوراس کی رضا مندی پر رکھی ہے وہ بہتر ہے یا جس نے اپنی عمارت کی بنیاد گرجانے والی کھائی کے کنارے پر رکھی کہ اس کو لیکر آتش دوزخ میں گرپڑے اوراللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
لَا يَزَالُ بُنۡيَانُهُمُ الَّذِىۡ بَنَوۡا رِيۡبَةً فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ اِلَّاۤ اَنۡ تَقَطَّعَ قُلُوۡبُهُمۡؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
یہ عمارت جو انہوں نےبنائی ہے ہمیشہ ان کے دلوں میں کھٹکتی رہے گی سوائے ا سکے کہ ان کے دل پاش پاش ہوجائیں
اوراللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
اِنَّ اللّٰهَ اشۡتَرٰى مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ وَاَمۡوَالَهُمۡ بِاَنَّ لَهُمُ الۡجَــنَّةَ ؕ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَيَقۡتُلُوۡنَ وَ يُقۡتَلُوۡنَوَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّا فِى التَّوۡرٰٮةِ وَالۡاِنۡجِيۡلِ وَالۡقُرۡاٰنِ ؕ وَمَنۡ اَوۡفٰى بِعَهۡدِهٖ مِنَ اللّٰهِ فَاسۡتَـبۡشِرُوۡا بِبَيۡعِكُمُ الَّذِىۡ بَايَعۡتُمۡ بِهٖ ؕ وَذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال خریدلئے ہیں اس قیمت پر کہ انہیں جنت دی جائے گی
یہ لوگ اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں تومارتے بھی ہیں اورمارے بھی جاتے ہیں اس پر سچا وعدہ کیا گیا ہے توریت میں اورانجیل میں اورقرآن میں بھی اوراللہ سے زیادہ اپنے وعدہ کو پورا کرنے والا اور کون ہے توجو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس پر خوشیاں مناؤ اوریہی ہے بڑی کامیابی۔
اَلتَّاۤٮِٕبُوۡنَ الۡعٰبِدُوۡنَ الۡحٰمِدُوۡنَ السَّاۤٮِٕحُوۡنَ الرّٰكِعُوۡنَ السّٰجِدُوۡنَ الۡاٰمِرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَالنَّاهُوۡنَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَالۡحٰــفِظُوۡنَ لِحُدُوۡدِ اللّٰه ِؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
وہ توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے شکر کرنے والے روزہ رکھنے والے رکوع کرنے والے سجدہ کرنے والے ‘نیک کاموں کا حکم کرنے والے ‘اوربری باتوں سے منع کرنے والے اور اللہ کی حدوں کی حفاظت کرنے والے ہیں اور دوسرے مومنوں کو خوش خبری سنا دیجئے۔
مَا كَانَ لِلنَّبِىِّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡاۤ اَنۡ يَّسۡتَغۡفِرُوۡا لِلۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ لَوۡ كَانُوۡۤا اُولِىۡ قُرۡبٰى مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمۡ اَنَّهُمۡ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
پیغمبر اور دوسرے مومنوں کو جائز نہیں کہ وہ مشرکین کے لئے بخشش مانگیں اگرچہ وہ ان کے رشتہ دار ہی ہوں جبکہ ان پر یہ ظاہر ہوچکا تھا کہ وہ دوزخی ہیں
وَمَا كَانَ اسۡتِغۡفَارُ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ اِلَّا عَنۡ مَّوۡعِدَةٍ وَّعَدَهَاۤ اِيَّاهُ ۚ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهٗۤ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنۡهُ ؕ اِنَّ اِبۡرٰهِيۡمَ لَاَوَّاهٌ حَلِيۡمٌ
اور ابراہیم کا اپنے باپ کے لئے بخشش مانگنا تو ایک وعدے کے مطابق تھا جواس سے کرچکے تھے لیکن جب ان کو معلوم ہوگیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے تو وہ اس سے بیزار ہوگئے بلاشبہ ابراہیم بڑے نرم دل اور بردبار تھے
وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُـضِلَّ قَوۡمًۢا بَعۡدَ اِذۡ هَدٰٮهُمۡ حَتّٰى يُبَيِّنَ لَهُمۡ مَّا يَتَّقُوۡنَؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اوراللہ ایسا نہیں تھا کہ کسی قوم کو گمراہ کردےجبکہ وہ اسے ہدایت دے چکا تھا جب تک کہ ان کو وہ چیزیں نہ بتادے جن سے ان کو بچنا چاہئے بے شک اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُؕ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کی بادشاہت ہے وہی جلاتا ہے اوروہی موت دیتا ہے اوراللہ کے سوا نہ تو کوئی تمہارا حمایتی ہے اورنہ مددگار۔
لَـقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِىِّ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ وَالۡاَنۡصَارِ الَّذِيۡنَ اتَّبَعُوۡهُ فِىۡ سَاعَةِ الۡعُسۡرَةِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا كَادَ يَزِيۡغُ قُلُوۡبُ فَرِيۡقٍ مِّنۡهُمۡ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡؕ اِنَّهٗ بِهِمۡ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌۙ
بے شک اللہ نے پیغمبر پر مہربانی اور مہاجرین اورانصار پر بھی جنہوں نے مشکل گھڑی میں پیغمبر کی پیروی کی بعد اس کے کہ ا ن میں سے کچھ لوگوں کے دلوں میں کچھ ٹیڑھا پن پیدا ہوچلا تھا پھر اللہ نے ان پر بھی توجہ فرمائی ۔ بے شک وہ ان پر مہربان اوررحم کرنے والا ہے
وَّعَلَى الثَّلٰثَةِ الَّذِيۡنَ خُلِّفُوۡا ؕ حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ وَضَاقَتۡ عَلَيۡهِمۡ اَنۡفُسُهُمۡ وَظَنُّوۡۤا اَنۡ لَّا مَلۡجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَيۡهِ ؕ ثُمَّ تَابَ عَلَيۡهِمۡ لِيَتُوۡبُوۡا ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ التَّوَّابُ الرَّحِيۡمُ
اوران تین افراد پر بھی توجہ فرمائی جن کا معاملہ ملتوی کردیا گیا تھا یہاں تک کہ زمین ‘فراخی کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی تھی اوران کی جانیں بھی ان پر دو بھر ہوگئی تھیں اوروہ سمجھ گئے تھے کہ اللہ کی گرفت سے بچاؤ (ممکن ) نہیں ہے بجز اس کے کہ اس کی طرف رجوع کیا جائے پھر اللہ نے ا ن پر مہربانی کی تاکہ وہ توبہ کریں بیشک اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَكُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِيۡنَ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو اورسچے لوگوں کے ساتھ ہوجاؤ
مَا كَانَ لِاَهۡلِ الۡمَدِيۡنَةِ وَمَنۡ حَوۡلَهُمۡ مِّنَ الۡاَعۡرَابِ اَنۡ يَّتَخَلَّفُوۡا عَنۡ رَّسُوۡلِ اللّٰهِ وَ لَا يَرۡغَبُوۡا بِاَنۡفُسِهِمۡ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ ؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ لَا يُصِيۡبُهُمۡ ظَمَاٌ وَّلَا نَصَبٌ وَّلَا مَخۡمَصَةٌ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَلَا يَطَـُٔــوۡنَ مَوۡطِئًا يَّغِيۡظُ الۡكُفَّارَ وَلَا يَنَالُوۡنَ مِنۡ عَدُوٍّ نَّيۡلاً اِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ بِهٖ عَمَلٌ صَالِحٌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَۙ
مدینہ والوں کو اور ان کے گرد وپیش میں جو دیہاتی رہتے ہیں ان کو یہ زیبا نہ تھا کہ وہ رسول اللہ سے پیچھے رہ جائیں اورنہ یہ کہ اپنی جانوں کو رسول کی جان سے زیادہ عزیز سمجھیں
یہ اس واسطے کہ انہیں اللہ کی راہ میں جو پیاس لگی جومحنت ملی اورجو بھوک لگی اوران کا ہر اقدام جس سے کفار کو غصّہ ہوا اوردشمنوں سے ان کو جو تکلیف ملی ان سب پر ان کے نام عمل صالح لکھا گیا
بے شک اللہ نیکو کاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔
وَلَا يُنۡفِقُوۡنَ نَفَقَةً صَغِيۡرَةً وَّلَا كَبِيۡرَةً وَّلَا يَقۡطَعُوۡنَ وَادِيًا اِلَّا كُتِبَ لَهُمۡ لِيَجۡزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحۡسَنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اورانہوں نے جو کچھ خرچ کیا چھوٹا یا بڑا اورجتنے میدان انہوں نے طئے کئے یہ سب کچھ ان کے لئے (اعمال صالحہ میں ) لکھدیا گیا تاکہ اللہ ان کے اعمال کا بہتر بدلہ انہیں عطا فرمائے۔
وَمَا كَانَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لِيَنۡفِرُوۡا كَآفَّةً ؕ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِنۡ كُلِّ فِرۡقَةٍ مِّنۡهُمۡ طَآٮِٕفَةٌ لِّيَـتَفَقَّهُوۡا فِى الدِّيۡنِ وَ لِيُنۡذِرُوۡا قَوۡمَهُمۡ اِذَا رَجَعُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُوۡنَ
اورمسلمانوں کو نہیں چاہئے کہ سب کے سب (جہاد کے واسطے ) نکل جائیں ایسا کیوں نہ کیا جائے ہر فرقہ میں سے ایک حصّہ نکلے تاکہ دین کی سمجھ حاصل کرلے اورتاکہ وہ جب اپنی قوم کی طرف واپس ہوتو ان کو اس سے باخبر کردے تاکہ و ہ (بری باتوں سے ) بچ جائیں
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قَاتِلُوا الَّذِيۡنَ يَلُوۡنَكُمۡ مِّنَ الۡكُفَّارِ وَلۡيَجِدُوۡا فِيۡكُمۡ غِلۡظَةً ؕ وَاعۡلَمُوۡاۤ اَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُتَّقِيۡنَ
اے ایما ن والو اپنے نزدیک کے کافروں سے لڑو اور ان کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ تم میں سختی ہے
اورجان لوکہ اللہ پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔
وَاِذَا مَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّقُوۡلُ اَيُّكُمۡ زَادَتۡهُ هٰذِهٖۤ اِيۡمَانًا ۚ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَزَادَتۡهُمۡ اِيۡمَانًا وَّهُمۡ يَسۡتَبۡشِرُوۡنَ
اورجب نازل ہوتی ہےکوئی سورت تو بعض منافق (بطورٹھٹھہ ) کہتے ہیں کہ اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا (سنو ) جو لوگ ایمان رکھتے ہیں (اس سورت نے ) ان کا ایمان زیادہ کردیا اوروہ خوش بھی ہورہے ہیں ۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا اِلٰى رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كٰفِرُوۡنَ
لیکن جن کے دل میں مرض ہے ان میں (اس نے) اورگندگی بڑھادی اوروہ مرنے تک بھی کافر ہی رہے
اَوَلَا يَرَوۡنَ اَنَّهُمۡ يُفۡتَـنُوۡنَ فِىۡ كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً اَوۡ مَرَّتَيۡنِ ثُمَّ لَا يَتُوۡبُوۡنَ وَلَا هُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ وہ سال میں ایک بار یا دوبار کسی نہ کسی آفت میں پھنسے رہتے ہیں پھربھی نہ توبہ کرتے ہیں اورنہ نصیحت پکڑتے ہیں ۔
وَاِذَا مَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ نَّظَرَ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍؕ هَلۡ يَرٰٮكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ ثُمَّ انْصَرَفُوۡا ؕ صَرَفَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ
اورجب کوئی سورت نازل ہوتی ہے توایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگتے ہیں (اشارۃً پوچھتے ہیں ) کیا تم کو کوئی مسلمان دیکھ رہا ہے پھر چل دیتے ہیں اللہ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا ہے اس لئے کہ وہ محض بے سمجھ لوگ ہیں ۔
لَـقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ عَزِيۡزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيۡصٌ عَلَيۡكُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
آگیا تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک پیغمبر تمہاری تکلیف ان کو گراں گذرتی ہے وہ تمہاری بھلائی کے بڑے خواہش مند ہیں ایمان والوں پر نہایت شفیق مہربان ہیں ۔
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِىَ اللّٰهُ ۖ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ ؕ وَهُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ
پھر بھی اگر یہ منھ پھیرلیں توکہدیجئے میرے لئے تواللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے