بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالۡفَجۡرِۙ
قسم ہے فجر کی۔
وَلَيَالٍ عَشۡرٍۙ
اور دس راتوں کی۔
وَّالشَّفۡعِ وَالۡوَتۡرِۙ
اور جفت اور طاق کی۔
وَالَّيۡلِ اِذَا يَسۡرِ‌ۚ
اوررات کی جب وہ جانے لگے
هَلۡ فِىۡ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِىۡ حِجۡرٍؕ
بے شک یہ چیزیں عقل مندوں کے پاس قسم کھانے کے لائق ہیں ۔
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍۙ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیا کیا۔
اِرَمَ ذَاتِ الۡعِمَادِۙ
یعنی ارم کے ساتھ
الَّتِىۡ لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِى الۡبِلَادِۙ
جوقد وقامت اور طاقت میں ایسے تھے جیسے ستون کہ ان جیسے دنیا بھر کے شہروں میں پیدا نہیں ہوئے تھے
وَثَمُوۡدَ الَّذِيۡنَ جَابُوا الصَّخۡرَ بِالۡوَادِۙ
اور ثمود کے ساتھ کیا کیا جو وادیٔ (قریٰ ) میں پتھر تراشتے (اور گھر بناتے) تھے
وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِۙ
اور فرعون کے ساتھ کیا کیا
الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِى الۡبِلَادِۙ
جو خیمے اور میخیں رکھتا تھا
فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَۙ
یہ لوگ شہروں میں سرکشی کررہے تھے۔
فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ ۙۚ
اور ان میں بہت سی خرابیاں پیدا کی تھیں تو آپؐ کے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا
اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ
بے شک آپ ؐ کا رب گھات میں ہے
فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗ  ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ
مگر انسان (عجیب ہے کہ ) جب اس کا رب اس کو آز ماتا ہے (اس طرح کہ ) اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت بخشی۔
وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗ ۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِ‌ۚ
اور جب (دوسری طرح ) آزماتا ہے کہ اس پر اس کی روزی تنگ کردیتا ہے توکہتا ہے میرے رب نے میری توہین کی
كَلَّا‌ بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ
ایسا ہرگز نہیں بلکہ (اس کی وجہ یہ ہے کہ) تم لوگ یتیم کی خاطر نہیں کرتے
وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ
اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو
وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّا ۙ
اور میراث کے مال کوسمیٹ کر کھا جاتے ہو
وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّا ؕ
اور تم مال کو بہت عزیز رکھتے ہو
كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّا ۙ
ہرگز ایسا نہیں جیسا تم سمجھتے ہوجب زمین ٹکڑے ٹکڑے (ریزے ریزے )کردی جائے گی
وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّا ۚ
اور آپؐ کا رب جلوہ فرما ہوگا اورفرشتے قطار در قطار آموجود ہوں گے۔
وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَ  ۙ‌ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ
اور دوزخ اس دن حاضر کی جائے گی تو انسان کواس وقت سمجھ آئے گی(مگر اب ) سمجھ کا آنا کس کام کا۔
يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِى‌ۚ
کہے گا کاش میں آنے والی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیجا ہوتا۔
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌ ۙ
تو اس دن اللہ کے عذاب کی طرح نہ کوئی عذاب دیگا۔
وَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌ ؕ
اورنہ کوئی اس کے جکڑ نے کی طرح کوئیجکڑے گا
يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَٮِٕنَّةُ  ۖ
اے اطمئنان والی روح
ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةً‌ ۚ
تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل تو اس سےراضی اوروہ تجھ سے راضی
فَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ
پھر تو میرے (خاص ) بندوں میں داخل ہوجا
وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى
اورمیری جنّت میں داخل ہوجا
×
Preferred translation language Font size Bookmark