بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الۡاَنۡفَالِ‌ ؕ قُلِ الۡاَنۡفَالُ لِلّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ‌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَصۡلِحُوۡا ذَاتَ بَيۡنِكُمۡ‌ وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اے پیغمبر (مجاہدین ) آپ سے غنیمتوں کے (اموال کے ) بارے میں پوچھتے ہیں آپ کہدیجئے کہ غنائم (کے احکام ) اللہ اور اس کے رسول کیلئے ہیں پس تم اللہ سے ڈرو اور آپس کے تعلقات کی اصلاح کرلو اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اگر تم مومن ہو
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَاِذَا تُلِيَتۡ عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُهٗ زَادَتۡهُمۡ اِيۡمَانًا وَّعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ ‌‌ۖ ‌ۚ
اور مومن تو وہی ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کا ذکر بھی کیا جاتا ہے تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں اور جب ان پر اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ ان کے ایمان کو اور بڑھادیتی ہیں اور وہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَؕ
اور جو نماز قائم کرتے ہیں اور اس میں سے (راہ خدا میں ) خرچ کرتے ہیں جوہم نے ان کو دیا ہے یہی لوگ سچے مومن ہیں ۔
اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ حَقًّا ‌ؕ لَهُمۡ دَرَجٰتٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ وَمَغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‌ۚ
ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس بڑے درجے ہیں اور بخشش ہے اور عزت کی روزی ہے
كَمَاۤ اَخۡرَجَكَ رَبُّكَ مِنۡۢ بَيۡتِكَ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّ فَرِيۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ لَـكٰرِهُوۡنَۙ
(ان کو اپنے گھروں سے اسی طرح نکلنا چاہئے ) جس طرح کہ آپ کے پروردگار نے آپ کو آپ کے گھر (بستی ) سے تدبیر کے ساتھ نکالا حالانکہ مسلمانوں کی ایک جماعت اس سے ناخوش تھی
يُجَادِلُوۡنَكَ فِى الۡحَـقِّ بَعۡدَ مَا تَبَيَّنَ كَاَنَّمَا يُسَاقُوۡنَ اِلَى الۡمَوۡتِ وَهُمۡ يَنۡظُرُوۡنَؕ
یہ لوگ حق بات میں حقیقت واضح ہوجانے کے باوجود آپ سے جھگڑنے لگے گویا کہ انہیں موت کی طرف ڈھکیلا جارہا ہے اور وہ اس کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں
وَاِذۡ يَعِدُكُمُ اللّٰهُ اِحۡدَى الطَّآٮِٕفَتَيۡنِ اَنَّهَا لَـكُمۡ وَتَوَدُّوۡنَ اَنَّ غَيۡرَ ذَاتِ الشَّوۡكَةِ تَكُوۡنُ لَـكُمۡ وَيُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّحِقَّ الۡحَـقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَيَقۡطَعَ دَابِرَ الۡـكٰفِرِيۡنَۙ
اور وہ وقت یاد کرو جبکہ اللہ تم سے وعدہ کررہا تھا کہ (ابوجہل اور ابوسفیان ) دو گروہوں میں سے ایک گروہ ضرور تمہارے ہاتھ ضرور لگے گا اور تم یہ چاہتے تھے کہ غیر مسلّح جماعت (تجارتی قافلہ) تمہارے ہاتھ لگ جائے اور اللہ یہ چاہتا تھا کہ اپنے فرامین کے ذریعہ حق کو حق ثابت کردے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے ۔
لِيُحِقَّ الۡحَـقَّ وَيُبۡطِلَ الۡبَاطِلَ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ‌ۚ
تاکہ حق کو حق اور باطل کو باطل کردے اگر چہ مجرم اس کو ناپسند کریں
اِذۡ تَسۡتَغِيۡثُوۡنَ رَبَّكُمۡ فَاسۡتَجَابَ لَـكُمۡ اَنِّىۡ مُمِدُّكُمۡ بِاَلۡفٍ مِّنَ الۡمَلٰۤٮِٕكَةِ مُرۡدِفِيۡنَ
وہ وقت یاد کرو جب تم اپنے پروردگار سے فریاد کرتے تھے تواس نے تمہاری سن لی اور فرمایا کہ میں ایک ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرنے والا ہوں جو پے در پے آرہے ہوں گے
وَمَا جَعَلَهُ اللّٰهُ اِلَّا بُشۡرٰى وَلِتَطۡمَٮِٕنَّ بِهٖ قُلُوۡبُكُمۡ‌ۚ وَمَا النَّصۡرُ اِلَّا مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اور اس کا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں تھا کہ تمہارے لئے خوش خبری ہوجائے اور تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں اور فی الواقع مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہے بلاشبہ اللہ غالب اور دانا ہے
اِذۡ يُغَشِّيۡكُمُ النُّعَاسَ اَمَنَةً مِّنۡهُ وَيُنَزِّلُ عَلَيۡكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّيُطَهِّرَكُمۡ بِهٖ وَيُذۡهِبَ عَنۡكُمۡ رِجۡزَ الشَّيۡطٰنِ وَلِيَرۡبِطَ عَلٰى قُلُوۡبِكُمۡ وَيُثَبِّتَ بِهِ الۡاَقۡدَامَؕ
یادکرو جب اللہ نے تمہاری تسکین کے لئے اپنی جانب سے تم پر اونگھ طاری کردی اور آسمان سے تم پر پانی برسایا تاکہ اس کے ذریعہ تم کو (چھوٹے بڑے حدث سے ) پاک کردے اورشیطانی نجاست کوتم سے دور کردے اور تاکہ تمہار ے دلوں کو مضبوط کردے اوراس سے تمہارے قدم جمائے رکھے
اِذۡ يُوۡحِىۡ رَبُّكَ اِلَى الۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اَنِّىۡ مَعَكُمۡ فَثَبِّتُوا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا‌ ؕ سَاُلۡقِىۡ فِىۡ قُلُوۡبِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوا الرُّعۡبَ فَاضۡرِبُوۡا فَوۡقَ الۡاَعۡنَاقِ وَاضۡرِبُوۡا مِنۡهُمۡ كُلَّ بَنَانٍؕ
اور جب آپ کے پروردگار نے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ میں تمہار ے ساتھ ہوں تم مسلمانوں کو ثابت قدم رکھومیں عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دوں گا تو تم ان کے سر اڑادو اوران کے پور پور پر چوٹ لگاؤ
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآ قُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ‌ ۚ وَمَنۡ يُّشَاقِقِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
یہ سزا اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا تو اللہ بھی سخت عذاب دینے والا ہے
ذٰلِكُمۡ فَذُوۡقُوۡهُ وَاَنَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابَ النَّارِ
پس (یہاں ) یہ مزہ تو چکھو اور جان لو کہ کافروں کے لئے (آخرت میں ) دوزخ کا عذاب ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا لَقِيۡتُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا زَحۡفًا فَلَا تُوَلُّوۡهُمُ الۡاَدۡبَارَ‌ۚ
اے ایمان والو جب کافروں سے (جہاد میں ) دوبدو تمہاری مٹھ بھیڑ ہوجائے تو ان سےپیٹھ نہ پھیرو ۔
وَمَنۡ يُّوَلِّهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ دُبُرَهٗۤ اِلَّا مُتَحَرِّفًا لِّقِتَالٍ اَوۡ مُتَحَيِّزًا اِلٰى فِئَةٍ فَقَدۡ بَآءَ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَمَاۡوٰٮهُ جَهَـنَّمُ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اور جو شخص جنگ کے دوران بجز اس صورت کے کہ وہ لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا اپنی جماعت میں ملنا چاہے ‘ان سے پیٹھ پھیرے گا تو وہ اللہ کے غضب کا شکار ہوجائے گا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
فَلَمۡ تَقۡتُلُوۡهُمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ قَتَلَهُمۡ وَمَا رَمَيۡتَ اِذۡ رَمَيۡتَ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ رَمٰى‌ ۚ وَلِيُبۡلِىَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ مِنۡهُ بَلَاۤءً حَسَنًا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
تم لوگوں نے ان کافروں کوقتل نہیں کیا بلکہ اللہ نے انہیں ما ر ڈالا اور اے پیغمبر جب آپنے ان پر (مٹی بھر ) خاک پھینکی تھی تووہ آپ نے نہیں پھینکی تھی بلکہ اللہ نے پھینکی تھی اس سے غرض یہ تھی کہ مسلمانوں کو (اپنے احسانوں سے) اچھی طرح آزمالے بلاشبہ اللہ سنتا اور جانتا ہے
ذٰلِكُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ مُوۡهِنُ كَيۡدِ الۡـكٰفِرِيۡنَ
ایک تو یہ بات تھی اور دوسری بات یہ کہ اللہ کافروں کی تدبیروں کو کمزور کرنے والا ہے
اِنۡ تَسۡتَفۡتِحُوۡا فَقَدۡ جَآءَكُمُ الۡفَتۡحُ‌ۚ وَاِنۡ تَنۡتَهُوۡا فَهُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ‌ۚ وَ اِنۡ تَعُوۡدُوۡا نَـعُدۡ‌ۚ وَلَنۡ تُغۡنِىَ عَنۡكُمۡ فِئَتُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَوۡ كَثُرَتۡۙ وَاَنَّ اللّٰهَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اے کافرو! اگر تم فیصلہ چاہتے ہو تو وہ فیصلہ تو تمہارے سامنے آچکا ہے اور اگر تم (اپنے افعال بد سے) باز آجاؤ تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور اگر تم دوبارہ وہی کام کروگے تو پھر ہم بھی (جواباً) وہی کام کریں گے اور تمہاری جماعت تمہارے کچھ بھی کام نہ آئے گی گو وہ بہت زیادہ ہی ہو۔ اور اللہ تو مسلمانوں کے ساتھ ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَا تَوَلَّوۡا عَنۡهُ وَاَنۡـتُمۡ تَسۡمَعُوۡنَ‌ ۖ‌ ۚ
اے ایمان والو ! اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرو اوراس سے روگردانی نہ کرو حالانکہ تم سنتے ہو
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡنَ‌
اور (دیکھو ) تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو زبان سے تو کہتے ہیں ہم نے سنا مگر حقیقت میں نہیں سنتے۔
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الۡبُكۡمُ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
بیشک اللہ کے پاس بدترین خلائق وہ لوگ ہیں جو بہرے اورگونگے ہیں جو کہعقل سے کام نہیں لیتے
وَلَوۡ عَلِمَ اللّٰهُ فِيۡهِمۡ خَيۡرًا لَّاَسۡمَعَهُمۡ‌ؕ وَلَوۡ اَسۡمَعَهُمۡ لَـتَوَلَّوْا وَّهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
اور اگر اللہ ان میں کچھ بھی بھلائی دیکھتا تو انہیں ضرور سننے کی توفیق دیتا اور اگر اب بھی یوں ہی انہیں سنادے تووہ اس سے بے رخی کرتے ہوئے منھ پھیر لیں گے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَجِيۡبُوۡا لِلّٰهِ وَلِلرَّسُوۡلِ اِذَا دَعَاكُمۡ لِمَا يُحۡيِيۡكُمۡ‌ۚ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ يَحُوۡلُ بَيۡنَ الۡمَرۡءِ وَقَلۡبِهٖ وَاَنَّهٗۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اے ایمان والو ! اللہ اوراس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جبکہ وہ رسول تم کو ایسی چیز کی طرف بلاتا ہو جو تمہارے لئے حیات بخش ہے اور جان لو کہ اللہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان آڑ بن جاتا ہے اوربلاشبہ تم سب اسی کی طرف سمیٹے جاؤگے
وَاتَّقُوۡا فِتۡنَةً لَّا تُصِيۡبَنَّ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡكُمۡ خَآصَّةً‌ ۚ وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
اور اس فتنے سے بچو جس کا وبال خصوصیت کے ساتھ صرف ان لوگوں پر نہیں آئے گا جوتم میں سے ظالم ہیں بلکہ (سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے ) اور یاد رکھو کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے
وَاذۡكُرُوۡۤا اِذۡ اَنۡـتُمۡ قَلِيۡلٌ مُّسۡتَضۡعَفُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ تَخَافُوۡنَ اَنۡ يَّتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ فَاٰوٰٮكُمۡ وَاَيَّدَكُمۡ بِنَصۡرِهٖ وَرَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور وہ وقت یاد کرو جبکہ تم سر زمین (مکہ ) میں تھوڑے تھے اورکمزور شمار کئے جاتے تھے اورتم اس بات سے ڈرتے بھی تھے کہ لوگ تمہیں اڑانہ لے جائیں ۔ پھر اللہ نے (مدینہ میں ) تم کو جگہ دی اور اپنی نصرت سے تمہاری مدد کی اور تم کو پاکیزہ چیزیں عنایت کیں تاکہ تم اس کا شکریہ ادا کرو
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَخُوۡنُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ وَتَخُوۡنُوۡۤا اَمٰنٰتِكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اےایمان والو ! جان بوجھ کر اللہ اور اس کے رسول کی امانتوں میں خیانت نہ کرو اور (اسی طرح ) اپنی امانتوں میں بھی۔
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اَمۡوَالُكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ  ۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
اور جان رکھو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد امتحان کی چیزیں ہیں اور (یہ بھی یاد رکھو ) کہ اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَتَّقُوا اللّٰهَ يَجۡعَلْ لَّـكُمۡ فُرۡقَانًا وَّيُكَفِّرۡ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
اے ایمان والو ! اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو تو وہ تمہارے لئے حق وباطل میں فرق کرنے والی قوت فیصلہ پیدا کردے گا اور تم سے تمہارے گناہ دور کردے گا اورتم کو بخش دے گا اوراللہ بڑے فضل والا ہے
وَاِذۡ يَمۡكُرُ بِكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِيُثۡبِتُوۡكَ اَوۡ يَقۡتُلُوۡكَ اَوۡ يُخۡرِجُوۡكَ‌ؕ وَيَمۡكُرُوۡنَ وَيَمۡكُرُ اللّٰهُ‌ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الۡمٰكِرِيۡنَ
اے پیغمبر وہ وقت یاد کرو جب یہ کفار آپ کے خلاف سازشوں میں لگے ہوئے تھے تاکہ آپ کو قید کردیں یا آپ کو قتل کردیں یا آپ کو (مکہ سے ) نکال دیں (ادھر ) وہ چال چل رہے تھے اورادھر اللہ خفیہ تد بیر کررہا تھا اور اللہ تدبیر کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا قَالُوۡا قَدۡ سَمِعۡنَا لَوۡ نَشَآءُ لَـقُلۡنَا مِثۡلَ هٰذَٓا‌ ۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں ہم نے سن لیا اگر ہم چاہیں تو اسی طرح کا کلام ہم بھی کہدیں ۔ یہ تو صرف اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
وَاِذۡ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنۡ كَانَ هٰذَا هُوَ الۡحَـقَّ مِنۡ عِنۡدِكَ فَاَمۡطِرۡ عَلَيۡنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَآءِ اَوِ ائۡتِنَا بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
اورجب انہوں نے کہااے اللہ اگر یہ (قرآن) یا دین اسلام تیری طرف سے برحق ہے توہم پر آسمانسے پتھر برسا یا ہم پر کوئی اور درد ناک عذاب بھیج دے
وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمۡ وَاَنۡتَ فِيۡهِمۡ‌ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ مُعَذِّبَهُمۡ وَهُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اور اللہ ایسا تو نہیں تھا کہ ان پر عذاب نازل کرے اس حالت میں کہ آپ (جیسی سر تاپا رحمت ہستی ) ان میں تھے اوراللہ ایسا بھی نہیں تھا کہ وہ تو بخشش مانگیں اور اللہ ان کو عذاب دے
وَمَا لَهُمۡ اَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللّٰهُ وَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ وَمَا كَانُوۡۤا اَوۡلِيَآءَهٗ‌ ؕ اِنۡ اَوۡلِيَآؤُهٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اب ان کیلئے کیا وجہ ہے کہ اللہ ان کو عذاب نہ دے جبکہ وہ (لوگوں کو )مسجد حرام سے روکتے ہیں حالانکہ وہ اس مسجد کے متولی بھی نہیں تھےاس کے متولی (بننے کے مستحق تو ) صرف پرہیز گار ہیں لیکن ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے
وَمَا كَانَ صَلَاتُهُمۡ عِنۡدَ الۡبَيۡتِ اِلَّا مُكَآءً وَّتَصۡدِيَةً‌  ؕ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
اوران کی نماز خانہ ٔ کعبہ کے پاس سیٹیاں اورتالیاں بجانے کے سوائے اور کچھ نہ تھی پس تم جو کفر کرتے تھے اس کے بدلے میں عذاب کا مزہ چکھو ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ لِيَـصُدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ فَسَيُنۡفِقُوۡنَهَا ثُمَّ تَكُوۡنُ عَلَيۡهِمۡ حَسۡرَةً ثُمَّ يُغۡلَبُوۡنَ ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِلٰى جَهَـنَّمَ يُحۡشَرُوۡنَۙ
جو لوگ کافر ہیں وہ اپنا مالخرچ کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکیں ۔ سو وہ ابھی بھی خرچ کرتے ہی رہیں گے پھر وہ مال ان کے لئے حسرت کا موجب ہوگا آخر کار وہ مغلوب ہوجائیں گے جولوگ کافر ہیں انہیں دوزخ کی طرف جمع کیا جائے گا۔
لِيَمِيۡزَ اللّٰهُ الۡخَبِيۡثَ مِنَ الطَّيِّبِ وَ يَجۡعَلَ الۡخَبِيۡثَ بَعۡضَهٗ عَلٰى بَعۡضٍ فَيَرۡكُمَهٗ جَمِيۡعًا فَيَجۡعَلَهٗ فِىۡ جَهَـنَّمَ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
تاکہ اللہ ناپاک (لوگوں )کو پاک (لوگوں ) سے الگ کردے ۔ اور جو ناپاک ہیں ان کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنادے گا پھر اس کو جہنم میں ڈالدے گا ۔ یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
قُلْ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ يَّنۡتَهُوۡا يُغۡفَرۡ لَهُمۡ مَّا قَدۡ سَلَفَۚ وَاِنۡ يَّعُوۡدُوۡا فَقَدۡ مَضَتۡ سُنَّتُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اے پیغمبر آپ کافروں سے کہدیجئے کہ اگر اب بھی وہ کفر سے باز آجائیں تو انکے سارے گناہ جو(قبل اسلام ) ہوچکے ہیں وہ معاف کردئے جائیں گے۔ اوراگر وہ پھر اس کا اعادہ کریں گے تو ان سے پہلے لوگوں کا جو طریق ہوچکا ہے (وہی ان کے ساتھ کیا جائے گا )
وَقَاتِلُوۡهُمۡ حَتّٰى لَا تَكُوۡنَ فِتۡنَةٌ وَّيَكُوۡنَ الدِّيۡنُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ‌ۚ فَاِنِ انْـتَهَوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
اور اے مسلمانو تم ان کافران ِ عرب سے لڑتے رہو یہاں تک کہ فتنہ (شرک ) باقی نہ رہے اور دین پورے کا پورا اللہ ہی کیلئے ہوجائے پھر اگر وہ (شرک سے ) با زآجائیں تواللہ ان کے اعمال کوتو دیکھ ہی رہا ہے
وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ اللّٰهَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ؕ نِعۡمَ الۡمَوۡلٰى وَنِعۡمَ النَّصِيۡرُ
اوراگر وہ روگردانی کریں تو جان رکھو کہ اللہ تمہارا آقا ہے ۔ وہ بہت اچھا رفیق ہے اور وہ بہت اچھا مددگار ہے ۔
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَا غَنِمۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَاَنَّ لِلّٰهِ خُمُسَهٗ وَ لِلرَّسُوۡلِ وَلِذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ ۙ اِنۡ كُنۡتُمۡ اٰمَنۡتُمۡ بِاللّٰهِ وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى عَبۡدِنَا يَوۡمَ الۡفُرۡقَانِ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اورجان لو کہ جو کچھ (کفار سے) تم کو مال غنیمت ملے تواس میں سے پانچواں حصّہ اللہ کا اور اس کے رسول کا اورآپ کے قرابت داروں کا اور یتیموں اورمحتاجووں اورمسافروں کا ہے اگر تم اللہ پر اوراس (نصرت) پر یقین رکھتے ہو جو ہم نے اتاری اپنے بندے پر فیصلہ کے دن (جنگ بدر) جس دن دونوں فوجیں بھڑ گئیں اوراللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اِذۡ اَنۡتُمۡ بِالۡعُدۡوَةِ الدُّنۡيَا وَهُمۡ بِالۡعُدۡوَةِ الۡقُصۡوٰى وَ الرَّكۡبُ اَسۡفَلَ مِنۡكُمۡ‌ؕ وَلَوۡ تَوَاعَدْتُّمۡ لَاخۡتَلَفۡتُمۡ فِى الۡمِيۡعٰدِ‌ۙ وَلٰـكِنۡ لِّيَقۡضِىَ اللّٰهُ اَمۡرًا كَانَ مَفۡعُوۡلًا ۙ لِّيَهۡلِكَ مَنۡ هَلَكَ عَنۡۢ بَيِّنَةٍ وَّيَحۡيٰى مَنۡ حَىَّ عَنۡۢ بَيِّنَةٍ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَسَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌۙ
جس وقت تم تھے (مدینہ کے) قریب کے کنارے پر اوروہ (کافر ) دور کے کنارے پر ۔ اورقافلہ تم سے نیچے (اتر گیا ) تھا اگرتم آپس میں قرارداد (بھی ) کرلیتے تووعدہ پر پہنچنے میں اختلاف ہوجاتا لیکن اللہ کو کر ڈالنا تھا ایک کام جو مقرر ہوچکا تھا تاکہ جو مرے وہ قیام حجت (بصیرت ) پر مرے اورجو زندہ رہے وہ قیام حجت کے بعد زندہ رہے ۔ اوربے شک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
اِذۡ يُرِيۡكَهُمُ اللّٰهُ فِىۡ مَنَامِكَ قَلِيۡلًا ؕ وَّلَوۡ اَرٰٮكَهُمۡ كَثِيۡرًا لَّـفَشِلۡـتُمۡ وَلَـتَـنَازَعۡتُمۡ فِى الۡاَمۡرِ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ سَلَّمَ‌ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
جب اللہ نے آپ کو خواب میں وہ کافر تھوڑے دکھلائے ۔ اگر آپ کو بہت دکھلادیتا تو تم لوگ ہمت ہار دیتے اورامر (جہاد) میں جھگڑنے لگ جاتے ۔ لیکن اللہ نے (تم کو) بچالیا بے شک وہ دلوں کی باتوں کو خوب جانتا ہے
وَ اِذۡ يُرِيۡكُمُوۡهُمۡ اِذِ الۡتَقَيۡتُمۡ فِىۡۤ اَعۡيُنِكُمۡ قَلِيۡلًا وَّيُقَلِّلُكُمۡ فِىۡۤ اَعۡيُنِهِمۡ لِيَـقۡضِىَ اللّٰهُ اَمۡرًا كَانَ مَفۡعُوۡلًا ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
اورجب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں کم کرکے دکھلارہا تھا اورتم کو ان کی نظروں میں تھوڑے دکھلایا تاکہ اللہ کو جو کام منظور تھا وہ کرڈالے اور سب کاموں کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا لَقِيۡتُمۡ فِئَةً فَاثۡبُتُوۡا وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ‌ۚ
اے ایمان والو جب تمہارا مقابلہ کسی جماعت سے ہوتو ثابت قدم رہواور اللہ کو بہت یاد کروتاکہ تم کامیاب ہو
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَلَا تَنَازَعُوۡا فَتَفۡشَلُوۡا وَتَذۡهَبَ رِيۡحُكُمۡ‌ وَاصۡبِرُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ‌ۚ
اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اورآپس میں نہ جھگڑو ورنہ نامرد ہوجاؤ گے اورتمہاری ہوا اکھڑ جائے گی ۔اور صبر کرو کہ اللہ صابروں کے ساتھ ہے
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ خَرَجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ بَطَرًا وَّرِئَآءَ النَّاسِ وَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ
اوران (کافروں ) کے جیسے نہ ہوجاؤ جو اپنےگھروں سے اتراتے ہوئے اور لوگوں کو (اپنی شان) دکھاتے ہوئے اپنے گھرو ں سے نکلے تھے اور (لوگوں کو ) اللہ کے راستے سے روکتے تھے اور اللہ ان کے اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے
وَاِذۡ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ وَقَالَ لَا غَالِبَ لَـكُمُ الۡيَوۡمَ مِنَ النَّاسِ وَاِنِّىۡ جَارٌ لَّـكُمۡ‌ۚ فَلَمَّا تَرَآءَتِ الۡفِئَتٰنِ نَكَصَ عَلٰى عَقِبَيۡهِ وَقَالَ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّنۡكُمۡ اِنِّىۡۤ اَرٰى مَا لَا تَرَوۡنَ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ‌ؕ وَاللّٰهُ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
اورجس وقت شیطان نے ان کے اعمال کوان کی نظروں میں خوشنما کردیا اورکہا آج تم پر کوئی غالب نہ ہوگا لوگوں میں سے اورمیں تمہارا حامی ہوں ۔ پھر جب دونوں فوجیں ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں تو وہ الٹے پاؤں بھاگا اوربولا میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں ۔ میں تو دیکھ رہا ہوں ایسی چیزیں جوتم نہیں دیکھتے میں تو اللہ سے ڈرتا ہوں ۔ اوراللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
اِذۡ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ غَرَّ هٰٓؤُلَاۤءِ دِيۡنُهُمۡؕ وَمَنۡ يَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
جب منافق اوروہ لوگ جن کے دلوں میں بیماری ہے کہنے لگے کہ ان لوگوں کو ان کے دین نے مغرور کر رکھا ہے ۔ اور جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تواللہ زبردست حکمت والا ہے
وَ لَوۡ تَرٰٓى اِذۡ يَتَوَفَّى الَّذِيۡنَ كَفَرُوا‌ ۙ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡهَهُمۡ وَاَدۡبَارَهُمۡۚ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
اور اگر آپ دیکھیں جس وقت فرشتے کافروں کی جان قبض کرتے ہیں مارتے ہیں ان کے منھ پر اور ان کی پیٹھوں پر اور(کہتے ہیں ) چکھوعذاب دوزخ کا ۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّـلۡعَبِيۡدِۙ
یہ سزا ہے ان اعمال کی جو تم نے آگے بھیجا۔ اور اس واسطے کہ اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا
كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ‌ۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوۡبِهِمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِىٌّ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
(ان کا حال ویسا ہی ہے ) جیسا کہ فرعون والوں کا اور ان سے پہلے کے لوگوں کا تھا کہ اللہ کی آیتوں کے منکر ہوئے تو اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب ان کو پکڑا ۔بلاشبہ اللہ زبردست ہے اورسخت عذاب دینے والا ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ لَمۡ يَكُ مُغَيِّرًا نِّـعۡمَةً اَنۡعَمَهَا عَلٰى قَوۡمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوۡا مَا بِاَنۡفُسِهِمۡ‌ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌۙ
یہ اس لئے کہ کسی نعمت کوہرگز بدلنے والا نہیں جواس نے کسی قوم کودی تھی جب تک کہ وہی اپنے دلوں کی حالت بدل نہ دیں اوریہ کہ اللہ سننے والا اورجاننے والا ہے ۔
كَدَاۡبِ اٰلِ فِرۡعَوۡنَ‌ۙ وَالَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ فَاَهۡلَكۡنٰهُمۡ بِذُنُوۡبِهِمۡ وَاَغۡرَقۡنَاۤ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ‌ۚ وَكُلٌّ كَانُوۡا ظٰلِمِيۡنَ
جیسا کہ حال فرعونیوں کا اور ان سے پہلے کے لوگوں کا کہ انہوں نے اپنے ربکی آیتوں کو جھٹلایا تو ہم نے انکو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کردیا اورہم نے فرعونیوں کو ڈبودیا اور وہ سب ظالم تھے۔
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنۡدَ اللّٰهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ‌ ۖ‌ ۚ
بلا شبہ بد ترین خلائق اللہ کے پاس وہ ہیں جو منکر ہیں ۔ پس یہ ایمان نہیں لائیں گے
اَلَّذِيۡنَ عَاهَدْتَّ مِنۡهُمۡ ثُمَّ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَهُمۡ فِىۡ كُلِّ مَرَّةٍ وَّهُمۡ لَا يَـتَّـقُوۡنَ
جن لوگوں سے آپ نے معاہدہ کیا ہے پھر وہ ہر بار اپنا عہد توڑتے ہیں اور وہ (اللہ سے) نہیں ڈرتے
فَاِمَّا تَثۡقَفَنَّهُمۡ فِى الۡحَـرۡبِ فَشَرِّدۡ بِهِمۡ مَّنۡ خَلۡفَهُمۡ لَعَلَّهُمۡ يَذَّكَّرُوۡنَ
سو اگر آپ ان کو لڑائی میں پاؤ تو ان کو ایسی سزا دیجئے کہ یہ دیکھ کر جو ان کے پیچھے ہیں بھاگ جائیں تاکہ ان کو عبرت ہو
وَاِمَّا تَخَافَنَّ مِنۡ قَوۡمٍ خِيَانَةً فَانْۢبِذۡ اِلَيۡهِمۡ عَلٰى سَوَآءٍ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡخَآٮِٕنِيۡنَ
اوراگر آپ کوکسی قوم سے دغا کاڈر ہو تو آپ اسی طرح ان کی طرف ان کا عہد پھینک دیجئے تاکہ طرفین برابر ہوجائیں ۔ بے شک اللہ خائنوں کو پسند نہیں کرتا ۔
وَلَا يَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا سَبَقُوۡا‌ ؕ اِنَّهُمۡ لَا يُعۡجِزُوۡنَ
اورکافر یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچ نکل گئے وہ ہم کو ہرگز عاجز نہیں کرسکتے ۔
وَاَعِدُّوۡا لَهُمۡ مَّا اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ قُوَّةٍ وَّمِنۡ رِّبَاطِ الۡخَـيۡلِ تُرۡهِبُوۡنَ بِهٖ عَدُوَّ اللّٰهِ وَعَدُوَّكُمۡ وَاٰخَرِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ‌ ۚ لَا تَعۡلَمُوۡنَهُمُ‌ ۚ اَللّٰهُ يَعۡلَمُهُمۡ‌ؕ وَمَا تُـنۡفِقُوۡا مِنۡ شَىۡءٍ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ يُوَفَّ اِلَيۡكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لَا تُظۡلَمُوۡنَ
اورتیار کروان کے مقابلے کیلئےتم سے جتنا ہوسکے قوت (جمعیت اور ہتھیار) سے اورپلے ہوئے گھوڑوں سے کہ اس کے ذریعہ تم رعب جما سکو اللہ کے دشمنوں پر اور تمہارے دشمنو ں پر اور ان کے سوا دوسروں پر بھی جن کو تم نہیں جانتے ۔ اللہ ان کو جانتا ہے۔ اورتم جو کچھ راہِ خدا میں خرچ کرو گے اس کا ثواب تم کو پورا ملے گا۔ اورتم کو ذرا نقصان نہ ہوگا ۔
وَاِنۡ جَنَحُوۡا لِلسَّلۡمِ فَاجۡنَحۡ لَهَا وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اور اگر وہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ بھی اس کی طرف مائل ہوجائیے اور اللہ پر بھروسہ کیجئے ۔ بے شک وہی ہے سننے والا اورجاننے والا۔
وَاِنۡ يُّرِيۡدُوۡۤا اَنۡ يَّخۡدَعُوۡكَ فَاِنَّ حَسۡبَكَ اللّٰهُ‌ؕ هُوَ الَّذِىۡۤ اَيَّدَكَ بِنَصۡرِهٖ وَبِالۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ
اوراگر وہ آپ کو دھوکہ دینا چاہیں تو اللہ آپ کے لئے کافی ہے اسی نے آپ کو اپنی امداد اورمسلمانوں (کی تائید )سےقوت دی
وَاَلَّفَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ‌ؕ لَوۡ اَنۡفَقۡتَ مَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مَّاۤ اَلَّفۡتَ بَيۡنَ قُلُوۡبِهِمۡ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اور ان کے دلوں میں الفت ڈال دی۔ اگر آپ دنیا بھر کا مال خرچ کردیتےتب بھی ان کے دلوں میں الفت نہ پیدا کرسکتے ۔ لیکن اللہ نے ان کے دلوں میں الفت پیداکردی ۔ بے شک وہ غالب حکمت والا ہے ۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ حَسۡبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اے نبی آپ کے لئے اللہ کافی ہے اورمومنوں میں سے جو آپ کی (کامل) پیروی کرے اس کے لئے بھی (اللہ کافی ہے)
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ حَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ عَلَى الۡقِتَالِ‌ ؕ اِنۡ يَّكُنۡ مِّنۡكُمۡ عِشۡرُوۡنَ صَابِرُوۡنَ يَغۡلِبُوۡا مِائَتَيۡنِ‌ ۚ وَاِنۡ يَّكُنۡ مِّنۡكُمۡ مِّائَةٌ يَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفًا مِّنَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ
اے نبی مومنوں کو جہاد کیترغیب دیجئے۔ اگر ہوں تم میں سے بیس شخص ثابت قدم رہنے والے تودوسو (کافروں ) پر غالبہوں گے۔ اور اگر ہوں تم میں سے سو شخص توہزار (کافروں ) پر غالب ہوں گے ۔اس لئے کہ وہ (کافر ) لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔
اَلۡـٰٔـنَ خَفَّفَ اللّٰهُ عَنۡكُمۡ وَعَلِمَ اَنَّ فِيۡكُمۡ ضَعۡفًا‌ؕ فَاِنۡ يَّكُنۡ مِّنۡكُمۡ مِّائَةٌ صَابِرَةٌ يَّغۡلِبُوۡا مِائَتَيۡنِ‌ۚ وَاِنۡ يَّكُنۡ مِّنۡكُمۡ اَلۡفٌ يَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفَيۡنِ بِاِذۡنِ اللّٰهِؕ وَ اللّٰهُ مَعَ الصّٰبِرِيۡنَ
اب اللہ نے تم پر سے بوجھ ہلکا کردیا اورجان لیا کہتم میں (ابھی) سستی ہے۔ سو اگر تم میں سو شخص ہوں ثابت قدم رہنے والے ہوں تودوسو پر غالب رہیں گے۔ اور اگر تم میں ایک ہزار ہوں تو دوہزار پر غالب ہوں اللہ کے حکم سے ۔ اوراللہ ثابت قدم رہنے والوں کے ساتھ ہے۔
مَا كَانَ لِنَبِىٍّ اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهٗۤ اَسۡرٰى حَتّٰى يُثۡخِنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ تُرِيۡدُوۡنَ عَرَضَ الدُّنۡيَا ۖ  وَاللّٰهُ يُرِيۡدُ الۡاٰخِرَةَ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
کسی پیغمبر کے لئے یہ زیبا نہیں کہ اپنے ہاں قیدیوں کورکھے ۔ جب تک کہ (کافروں کے قتل سے ) ملک میں خوب خون ریزی نہ کردے ۔ تم دنیا کا مال چاہتے ہو اوراللہ آخرت چاہتا ہے ۔ اوراللہ زور آور ہے حکمت والا ۔
لَوۡلَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمۡ فِيۡمَاۤ اَخَذۡتُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اگر اللہ کا حکم پہلے سے (مقدّر) نہ ہوچکا ہوتا تو تم نے جو (فدیہ ) لیا ہے اس کے بدلے تم کو عذاب پہنچتا ۔
فَكُلُوۡا مِمَّا غَنِمۡتُمۡ حَلٰلاً طَيِّبًا ۖ  وَّاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
سوجو مال غنیمت تم کو ملا اسے حلال طیب سمجھکر کھاؤ اوراللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّمَنۡ فِىۡۤ اَيۡدِيۡكُمۡ مِّنَ الۡاَسۡرٰٓىۙ اِنۡ يَّعۡلَمِ اللّٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ خَيۡرًا يُّؤۡتِكُمۡ خَيۡرًا مِّمَّاۤ اُخِذَ مِنۡكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اے نبی کہدیجئے ان قیدیوں سے جو آپ کے قبضے میں ہیں کہ اگر اللہ تمہارے دلوں میں نیکی (ایمان) معلوم کرے گا تو جو (مال ) تم سے لیا گیا ہے اس سے بہتر تم کو دیگا اورتم کو بخشے گا ۔ اوراللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
وَاِنۡ يُّرِيۡدُوۡا خِيَانَـتَكَ فَقَدۡ خَانُوا اللّٰهَ مِنۡ قَبۡلُ فَاَمۡكَنَ مِنۡهُمۡ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اگر یہ لوگ آپ سے دغا کرنا چاہیں تو اس سے پہلے بھی انہوں نے اللہ سے دغا کی ہے۔ پھر اللہ نے ان کو گرفتار کرادیا ۔ اوراللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَهَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوۡۤا اُولٰۤٮِٕكَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَمۡ يُهَاجِرُوۡا مَا لَـكُمۡ مِّنۡ وَّلَايَتِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ حَتّٰى يُهَاجِرُوۡا‌ ۚ وَاِنِ اسۡتَـنۡصَرُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ فَعَلَيۡكُمُ النَّصۡرُ اِلَّا عَلٰى قَوۡمٍۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ مِّيۡثَاقٌ ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
جو لوگ ایمان لائے اورہجرت کی اوراللہ کے راستے میں اپنے مال اوراپنی جانوں سے جہاد کیا اورجن لوگوں نے (مہاجرین کو) جگہ دی اورمدد کی وہ آپس میں ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ اورجو لوگ ایمان لائے اورہجرت نہیں کی تم کو ان کی ولایت (وراثت) سے کچھ سروکار نہیں جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اوراگر وہ تم سے دین کے معاملے میں مدد چاہیں تو تم کو مدد کرنی لازم ہے مگران لوگوں کے مقابلے میں نہیں کہ تم میں اور ان میں معاہدہ ہو ا ہو ۔ اور اللہ تمہارے اعمال کودیکھ رہا ہے۔
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ؕ اِلَّا تَفۡعَلُوۡهُ تَكُنۡ فِتۡنَةٌ فِى الۡاَرۡضِ وَفَسَادٌ كَبِيۡرٌؕ
جو لوگ کافر ہیں وہ ایک دوسرے کے ولی ہیں ۔ اگر تم یوں نہ کروگے تو ملک میں فتنہ پھیلے گا اوربڑ افساد مچے گا
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَهَاجَرُوۡا وَجٰهَدُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالَّذِيۡنَ اَاوَوْا وَّنَصَرُوۡۤا اُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ حَقًّا‌ ؕ لَّهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ
اور جو لوگ ایمان لائے اور اپنے گھر بار چھوڑے اوراللہ کی راہ میں لڑتے رہے ۔ اورجن لوگوں نے (مہاجرین کو ) جگہ دی اور مدد کی وہی ہیں سچے مسلمان ۔ ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی ہے۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡۢ بَعۡدُ وَهَاجَرُوۡا وَجَاهَدُوۡا مَعَكُمۡ فَاُولٰۤٮِٕكَ مِنۡكُمۡ‌ؕ وَاُولُوا الۡاَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلٰى بِبَعۡضٍ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اور جو لوگ بعد میں ایمان لائے اوروطن سے ہجرت کی اورتمہارے ساتھ ہوکر کافروں سے لڑے تووہ بھی تم ہی میں سے ہیں اوررشتہ دار اللہ کے حکم سے آپس میں (ترکہ میں ) ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں بے شک اللہ ہر چیز سے خبر دار ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark