بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
قُلۡ اُوۡحِىَ اِلَىَّ اَنَّهُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًاعَجَبًا ۙ
اے پیغمبر آپؐ لوگوں سے کہدیجئے کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنّوں کی ایک جماعت نے (قرآن کو) سنا تو وہ کہنے لگے (اپنی قوم سے) ہم نے ایک عجیب قرآن سنا
يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِهٖ‌ ؕ وَلَنۡ نُّشۡرِكَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ
جوہدایت کا راستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لاچکے اورہم اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے
وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بڑی ہے وہ نہ بیوی رکھتا ہے اورنہ اولاد
وَّ اَنَّهٗ كَانَ يَقُوۡلُ سَفِيۡهُنَا عَلَى اللّٰهِ شَطَطًا ۙ
اور یہ کہ ہمارے جو احمق ہیں وہ اللہ پر جھوٹے افترے کرتے ہیں
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ تَقُوۡلَ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ۙ
اور ہمارا یہ خیال تھا کہانسان اور جن خدا کے بارے میں جھوٹ نہیں بولتے
وَّاَنَّهٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الۡاِنۡسِ يَعُوۡذُوۡنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الۡجِنِّ فَزَادُوۡهُمۡ رَهَقًا ۙ
اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ لیا کرتے تھے ۔ (پس اس کی وجہ سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی
وَّاَنَّهُمۡ ظَنُّوۡا كَمَا ظَنَنۡتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ اَحَدًا ۙ
اور یہ کہ تمہاری طرح ان کا بھی یہی اعتقاد تھا کہ اللہ کسی کو پھر نہیں اٹھائے گا
وَّاَنَّا لَمَسۡنَا السَّمَآءَ فَوَجَدۡنٰهَا مُلِئَتۡ حَرَسًا شَدِيۡدًا وَّشُهُبًا ۙ
اور یہ کہ ہم نے آسمان کوٹٹولا تو اس کو سخت پہرہ داروں اور انگاروں سے بھرا پایا۔
وَّاَنَّا كُنَّا نَقۡعُدُ مِنۡهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمۡعِ‌ ؕ فَمَنۡ يَّسۡتَمِعِ الۡاٰنَ يَجِدۡ لَهٗ شِهَابًا رَّصَدًا ۙ
اور یہ کہ ہم وہاں خبریں سننے کے مقامات پر (خبریں سننے کے لئے ) بیٹھا کرتے تھے اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے شعلہ تیار پائے گا۔
وَّاَنَّا لَا نَدۡرِىۡۤ اَشَرٌّ اُرِيۡدَ بِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ اَرَادَ بِهِمۡ رَبُّهُمۡ رَشَدًا ۙ
اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ (بعثت خاتم النبیین ) سے زمین والوں کی برائی منظور ہے یا ان کے رب نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے
وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوۡنَ وَمِنَّا دُوۡنَ ذٰلِكَ‌ؕ كُنَّا طَرَآٮِٕقَ قِدَدًا ۙ
اور یہ کہ بعض ہم میں نیک ہیں اور بعض اور طرح کے ہیں ہم مختلفالمسالک ہیں
وَّاَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنۡ لَّنۡ نُّعۡجِزَ اللّٰهَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَنۡ نُّعۡجِزَهٗ هَرَبًا ۙ
اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم کسی بھی جگہ اللہ کو عاجز ومغلوب نہیں کرسکتے اورنہ بھاگ کر اسے تھکا سکتے ہیں
وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡهُدٰٓى اٰمَنَّا بِهٖ‌ ؕ فَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخۡسًا وَّلَا رَهَقًا ۙ
اور جب ہم نے ہدایت سنی تو اس پر ایما ن لائے۔ پس جو شخص اپنے رب پر ایمان لائے تو اس کو نہ نقصان کا ڈر ہے نہ ظلم کا۔
وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ‌ؕ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓٮِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا
اور یہ کہ ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض گنہگار ہیں پس جو فرماں بردار ہوا تو انہوں نے ہدایت کی راہ ڈھونڈلی۔
وَاَمَّا الۡقٰسِطُوۡنَ فَكَانُوۡا لِجَهَنَّمَ حَطَبًا ۙ
لیکن گنہگار وہ تو دوزخ کاایندھن بن گئے
وَّاَنْ لَّوِ اسۡتَقَامُوۡا عَلَى الطَّرِيۡقَةِ لَاَسۡقَيۡنٰهُمۡ مَّآءً غَدَقًا ۙ
اوراگر یہ لوگ (بھی ) سیدھے راستے پر قائم ہوجاتے تو ہم ان کے پینے کوبہت ساپانی دیتے
لِّنَفۡتِنَهُمۡ فِيۡهِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّعۡرِضۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهٖ يَسۡلُكۡهُ عَذَابًا صَعَدًا ۙ
تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں اورجو شخص اپنے رب کے ذکر سے منھ پھیر ے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا۔
وَّاَنَّ الۡمَسٰجِدَ لِلّٰهِ فَلَا تَدۡعُوۡا مَعَ اللّٰهِ اَحَدًا ۙ
اور یہ کہ مسجد یں اللہ ہی کے لئے ہیں ۔ پس اللہ کے ساتھ کسی اورکی عبادت نہ کرو
وَّاَنَّهٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰهِ يَدۡعُوۡهُ كَادُوۡا يَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِ لِبَدًا ؕ
اورجب اللہ کا بندہ (محمد مصطفی صلعم) کھڑا ہوا تو یہ کافر ان کے گردبھیڑ لگانے کوہوجاتے ہیں ۔
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَدۡعُوۡا رَبِّىۡ وَلَاۤ اُشۡرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا
آپ ؐ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اوراس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا
قُلۡ اِنِّىۡ لَاۤ اَمۡلِكُ لَـكُمۡ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا
آپ ؐ (یہ بھی ) کہدیجئے کہ میں تمہارے لئے نقصان اورنفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا۔
قُلۡ اِنِّىۡ لَنۡ يُّجِيۡرَنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ  ۙ وَّلَنۡ اَجِدَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مُلۡتَحَدًا ۙ
آپؐ کہدیجئے کہ اللہ کے عذاب سے مجھے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ اورمیں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں رکھتا
اِلَّا بَلٰغًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِسٰلٰتِهٖ‌ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَاِنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ؕ
ہاں خدا کی طرف سے احکام اور اس کے پیغاموں کا پہچانا (یہ میرے اختیار میں ہے) اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا تو اس کیلئے دوزخ کی آگ ہے ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ فَسَيَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ اَضۡعَفُ نَاصِرًا وَّاَقَلُّ عَدَدًا
یہاں تک کہ جب وہ ‘وہ دن دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو ان کو معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور ہیں اورکس کی جماعت کم ہے۔
قُلۡ اِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ اَمۡ يَجۡعَلُ لَهٗ رَبِّىۡۤ اَمَدًا
آپؐ کہدیجئے کہ میں نہیں جانتا کہ جس کا تم سے وعدہ کیاجارہا ہے وہ عنقریب ہے یا میرے رب نے اس کی مدت دراز کردی ہے۔
عٰلِمُ الۡغَيۡبِ فَلَا يُظۡهِرُ عَلٰى غَيۡبِهٖۤ اَحَدًا ۙ
وہی جو غیب (کی باتوں ) کوجاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا۔
اِلَّا مَنِ ارۡتَضٰى مِنۡ رَّسُوۡلٍ فَاِنَّهٗ يَسۡلُكُ مِنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖ رَصَدًا ۙ
ہاں جس پیغمبر کوپسند فرمائے (تو اس کو غیب کی باتیں بتاتا ہے) اور اس کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کردیتا ہے۔
لِّيَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمۡ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَاَحۡصٰى كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدًا
تاکہ اللہ کو معلوم ہوجائے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچادئے ہیں اور اللہ ان کی سب چیزوں کا احاطہ کیا ہوا ہے اوراس نے ہر چیز کی تعداد شمار کر رکھی ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark