بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡحَـآقَّةُ ۙ
وہ ہونے والی چیز
مَا الۡحَـآقَّةُ‌ ۚ
کیسی کچھ ہے وہ ہونے والی چیز
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحَــآقَّةُ ؕ
آپ ؐ کوکچھ خبر ہے کہ وہ ہونے والی چیز کیاہے
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ وَعَادٌۢ بِالۡقَارِعَةِ
ثمود اور عاد نے اس کھڑ کھڑانے والی چیز (قیامت ) کا انکار کیا
فَاَمَّا ثَمُوۡدُ فَاُهۡلِكُوۡا بِالطَّاغِيَةِ
سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردئے گئے۔
وَاَمَّا عَادٌ فَاُهۡلِكُوۡا بِرِيۡحٍ صَرۡصَرٍ عَاتِيَةٍۙ
رہے عاد تو وہ ایک تند وتیز ہوا سے ہلاک کردئے گئے ۔
سَخَّرَهَا عَلَيۡهِمۡ سَبۡعَ لَيَالٍ وَّثَمٰنِيَةَ اَيَّامٍۙ حُسُوۡمًا ۙ فَتَرَى الۡقَوۡمَ فِيۡهَا صَرۡعٰىۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ خَاوِيَةٍ‌ ۚ
اللہ نے اس کو ان پر سات رات اور آٹھ دن لگاتار چلائے رکھا اے مخاطب اگر تو وہاں ہوتا تو اس قوم کو اس طرح گرا ہوا دیکھتا گویا کہ وہ کھجور وں کے گرے ہوئےتنے ہیں ۔
فَهَلۡ تَرٰى لَهُمۡ مِّنۡۢ بَاقِيَةٍ
بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے
وَجَآءَ فِرۡعَوۡنُ وَمَنۡ قَبۡلَهٗ وَالۡمُؤۡتَفِكٰتُ بِالۡخَـاطِئَةِ‌ۚ
اورفرعون اور جو لوگ ان سے پہلے تھے اور الٹی ہوئی بستیوں میں رہنے والوں نے بڑے بڑے قصور کئے۔
فَعَصَوۡا رَسُوۡلَ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَهُمۡ اَخۡذَةً رَّابِيَةً
پس انہوں نے اپنے رب کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو اللہ نے بھی ان کو بہت بہت سخت پکڑا۔
اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰكُمۡ فِى الۡجَارِيَةِ ۙ
جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم لوگوں کوکشتی میں سوار کردیا۔
لِنَجۡعَلَهَا لَـكُمۡ تَذۡكِرَةً وَّتَعِيَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِيَةٌ
تاکہ اس کو تمہارے لئے یاد گار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ
تو جب صور میں ایک بار پھونک ماردی جائے گی۔
وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۙ
اور زمین وپہاڑ اٹھائے جائیں گے پھر دونوں ایک ہی دفعہ میں ریزہ ریزہ کردئے جائیں گے۔
فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ
تو اس روز ہونے والی (قیامت ) ہوجائے گی ۔
وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌ ۙ
اور آسمان پھٹ جائے گا ۔ پس اس دن وہ بالکل کمزور ہوگا۔
وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَا ‌ؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌ ؕ
اور فرشتے اس کے کنارے پر آجائیں گے اور تمہارے رب کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اٹھائے ہوں گے
يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ
اس دن تم سب پیش کئے جاؤ گے اورتمہاری کوئی بات چھپی نہ رہے گی۔
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡ‌ۚ
تو جس کا اعمالنامہ اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا لیجئے میرا اعمالنامہ پڑھئے۔
اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡ‌ۚ
مجھے یقین تھا کہ مجھوکو میرا حساب وکتاب ضرور ملے گا ۔
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ
پس پسندیدہ عیش میں رہے گا۔
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ
یعنی اونچے اونچے محلوں کےباغوں میں ۔
قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ
جنکے میوے جھکے ہوئے ہوں گے
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓـــًٔا ۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ
جو اعمال تم نے گذشتہ زمانے میں آگے بھیج چکے ہواس کے صلہ میں مزہ سے کھاؤ اور پیو۔
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖ  ۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡ‌ۚ
لیکن جس کا اعمالنامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا اعمالنامہ نہ دیا جاتا ۔
وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡ‌ۚ
اورمجھے معلوم نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے
يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَ‌ ۚ
اے کاش موت ہی میرا خاتمہکرچکی ہوتی۔
مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ
(آج ) میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا۔
هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡ‌ۚ
ہائے میری سلطنت بھی خاک ہوگئی
خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُ ۙ
(حکم ہوگا ) اسے پکڑو پھر طوق پہنادو
ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُ ۙ
پھر اسے دوزخ کی آگ میں جھونک دو۔
ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُ ؕ
پھر ایک زنجیر میں جس کا طولستر گز ہے اسے جکڑ دو ۔
اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ
یہ نہ تو خدائے بزرگ پر ایمان رکھتا تھا ۔
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ
اور (خود تو کیا کھلاتا )کسی کو کھلانے پر کسی کو آمادہ بھی نہیں کرتا تھا
فَلَيۡسَ لَـهُ الۡيَوۡمَ هٰهُنَا حَمِيۡمٌۙ
پس آج اس کے لئے یہاں کوئی دوست نہیں ہے۔
وَّلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ غِسۡلِيۡنٍۙ
اور نہ کھانا ہے سوائے پیپ کے
لَّا يَاۡكُلُهٗۤ اِلَّا الۡخٰطِئُوْنَ
(یا دوزخیوں کے دھوون کے ہیں ) جس کو خطا کاروں کے سوا کوئی نہ کھائے گا ۔
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَا تُبۡصِرُوۡنَۙ
پس نہیں (صحیح ہے وہ بات جوکافر کہتے ہیں ) میں قسم کھاتا ہوں ان چیزوں کی جن کو تم دیکھتے ہو۔
وَمَا لَا تُبۡصِرُوۡنَۙ
اور ان کی بھی جن کو تم نہیں دیکھتے
اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۚ ۙ
کہ یہ قرآن ایک معزز فرشتہ کی زبان پر سے آیا ہوا پیغام الہٰی ہے۔
وَّمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَۙ
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں لیکن تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو
وَلَا بِقَوۡلِ كَاهِنٍ‌ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَؕ
اور نہ کسی کاہن کا قول ہے لیکن تم لوگ بہت کم سمجھتے ہو ۔
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
یہ تورب العالمین کی جانب سے نازل کیا ہوا ہے۔
وَلَوۡ تَقَوَّلَ عَلَيۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِيۡلِۙ
اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی جھوٹی بات لگاتے۔
لَاَخَذۡنَا مِنۡهُ بِالۡيَمِيۡنِۙ
تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے۔
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡهُ الۡوَتِيۡنَ  ۖ
پھر ان کی رگِ دلکاٹ دیتے۔
فَمَا مِنۡكُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡهُ حَاجِزِيۡنَ
پھر تم میں سے کوئی نہیں جو ان کو اس سزا سے بچاسکے
وَاِنَّهٗ لَتَذۡكِرَةٌ لِّلۡمُتَّقِيۡنَ
اوریہ قرآن پر ہیز گاروں کے لئے نصیحت ہے۔
وَاِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡكُمۡ مُّكَذِّبِيۡنَ
اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض جھٹلانے والے ہیں ۔
وَاِنَّهٗ لَحَسۡرَةٌ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ
اور یہ کافروں کے لئے باعث حسرت ہے
وَاِنَّهٗ لَحَـقُّ الۡيَقِيۡنِ
اوریہی یقینی بات ہے
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ
سو آپ ؐ اپنے عظیم الشان رب کے نام کی پاکی بیان کیجئے (جس کا یہ کلام ہے)
×
Preferred translation language Font size Bookmark