بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تَبٰرَكَ الَّذِىۡ بِيَدِهِ الۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرُۙ
بڑی برکت والا ہے وہ (اللہ) جس کے ہاتھ میں بادشاہت ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اۨلَّذِىۡ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَالۡحَيٰوةَ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡغَفُوۡرُۙ
اسی نے موت اور حیات کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون اچھے عمل کرتا ہے اور وہ زبردست ہےبخشنے والا ہے ۔
الَّذِىۡ خَلَقَ سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا‌ ؕ مَا تَرٰى فِىۡ خَلۡقِ الرَّحۡمٰنِ مِنۡ تَفٰوُتٍ‌ ؕ فَارۡجِعِ الۡبَصَرَۙ هَلۡ تَرٰى مِنۡ فُطُوۡرٍ
اس نے سات آسمان اوپر نیچے بنائے ۔ اللہ کی کاریگری میں تو کوئی خلل نہیں دیکھے گا پھر دوبارہ دیکھ ۔ کیا تجھ کو کوئی خلل نظر آتا ہے ۔
ثُمَّ ارۡجِعِ الۡبَصَرَ كَرَّتَيۡنِ يَنۡقَلِبۡ اِلَيۡكَ الۡبَصَرُ خَاسِئًا وَّهُوَ حَسِيۡرٌ
پھر دودوبار نگاہ لوٹا کر دیکھ(ہر بار) تیری نظر ناکام اور تھک کر لوٹ آئے گی۔
وَلَـقَدۡ زَيَّـنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِمَصَابِيۡحَ وَجَعَلۡنٰهَا رُجُوۡمًا لِّلشَّيٰطِيۡنِ‌ وَاَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابَ السَّعِيۡرِ
اور ہم نے قریب کے آسمان کوچراغوں (ستاروں ) سے رونق دی اور ہم نے ان کو شیطانوں کو مارنے کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم نے ان کے لئے دوزخ کاعذاب تیار کر رکھا ہے ۔
وَلِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
او ر جن لوگوں نے اپنے رب کا انکار کیا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
اِذَاۤ اُلۡقُوۡا فِيۡهَا سَمِعُوۡا لَهَا شَهِيۡقًا وَّهِىَ تَفُوۡرُۙ
جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو وہ اس میں اس کا چیخٖنا سنیں گے۔ اور وہ جوش مار رہی ہوگی
تَكَادُ تَمَيَّزُ مِنَ الۡغَيۡظِ‌ؕ كُلَّمَاۤ اُلۡقِىَ فِيۡهَا فَوۡجٌ سَاَلَهُمۡ خَزَنَـتُهَاۤ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَذِيۡرٌ
ایسا لگتا ہے کہ غصّے کے مارے پھٹ پڑیگی جب بھی اس میں ایک گروہ کوڈالا جائے گا تو ان سے دوزخ کے داروغہ پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئیڈر سنانے والا نہیں آیا۔
قَالُوۡا بَلٰى قَدۡ جَآءَنَا نَذِيۡرٌ  ۙ فَكَذَّبۡنَا وَقُلۡنَا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ ۖۚ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ كَبِيۡرٍ
تووہ کہیں گے کیوں نہیں ۔ ہمارے پاس ڈرسنانے والا آیا تھا پھر ہم نے جھٹلایا اور کہا اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری تم تو بڑی بھول میں پڑے ہوئے ہو
وَقَالُوۡا لَوۡ كُنَّا نَسۡمَعُ اَوۡ نَعۡقِلُ مَا كُنَّا فِىۡۤ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ
اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتےتوہم دوزخیوں میں نہ ہوتے
فَاعۡتَرَفُوۡا بِذَنۡۢبِهِمۡ‌ۚ فَسُحۡقًا لِّاَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِ
پس وہ اپنے گناہ کا اعتراف کرلیں گے پس دوزخیوں کے لئے (رحمت سے) دوری ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ
بے شک جو لوگ بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے لئے بخشش اور بڑاثواب ہے۔
وَاَسِرُّوۡا قَوۡلَـكُمۡ اَوِ اجۡهَرُوۡا بِهٖؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
اور تم چھپاکر کہو یا پکار کر وہ (اللہ ) دلوں کے بھیدوں سے تک واقف ہے۔
اَلَا يَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَؕ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ
بھلا جس نے پیدا کیا کیا وہ نہیں جانتا ۔ وہ بہت باریک بین اور باخبر ہے ۔
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الۡاَرۡضَ ذَلُوۡلًا فَامۡشُوۡا فِىۡ مَنَاكِبِهَا وَكُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِهٖ‌ؕ وَاِلَيۡهِ النُّشُوۡرُ
وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کردیا اب تم اس کی راہوں میں چلو پھرو اور اس کے رزق (سے ) کھاؤ اور اسی کی طرف (تم سب کا) جی اٹھناہے
ءَاَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِىۡ السَّمَآءِ اَنۡ يَّخۡسِفَ بِكُمُ الۡاَرۡضَ فَاِذَا هِىَ تَمُوۡرُۙ
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہوکہ جو آسمان میں ہے وہ تم کو زمین میں دھنسادے پھر وہ کانپنے لگے
اَمۡ اَمِنۡتُمۡ مَّنۡ فِى السَّمَآءِ اَنۡ يُّرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبًا‌ ؕ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ كَيۡفَ نَذِيۡرِ
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہوکہ جو آسمان میں ہے وہ تم پر پتھروں کا مینہ برسادے۔ پس عنقریب تم جان لوگے کہ میرا ڈرانا کیسا رہا ۔
وَلَـقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ
اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ۔ پھر میرا انکار کیسا تھا۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ فَوۡقَهُمۡ صٰٓفّٰتٍ وَّيَقۡبِضۡنَؕؔ ۘ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا الرَّحۡمٰنُ‌ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍۢ بَصِيۡرٌ
کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ پروں کو پھیلاتے اور سمیٹ لیتے ہیں ۔ ان کو اللہ کے سوا کوئی نہیں تھامتا ۔ بیشک وہ ہر چیز کو دیکھنے والا ہے۔
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ هُوَ جُنۡدٌ لَّكُمۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ الرَّحۡمٰنِ‌ؕ اِنِ الۡكٰفِرُوۡنَ اِلَّا فِىۡ غُرُوۡرٍ‌ۚ
(اللہ ) رحمان کےسوا وہ کون ہے جو تمہارا لشکر بن کر تمہاری مدد کر سکے ۔ کافر تودھوکے میں ہیں
اَمَّنۡ هٰذَا الَّذِىۡ يَرۡزُقُكُمۡ اِنۡ اَمۡسَكَ رِزۡقَهٗ‌ ۚ بَلۡ لَّجُّوۡا فِىۡ عُتُوٍّ وَّنُفُوۡرٍ
بھلا کون ہے جو تم کو رزق دے سکے اگر وہ (اللہ ) تم کو رزق دینا بند کردے لیکن یہ سرکشی اور نفرت میں پھنسے ہوئے ہیں
اَفَمَنۡ يَّمۡشِىۡ مُكِبًّا عَلٰى وَجۡهِهٖۤ اَهۡدٰٓى اَمَّنۡ يَّمۡشِىۡ سَوِيًّا عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
جوشخص اپنے منھ کے بل چل رہا ہوگا وہ زیادہ ہدایت پر ہوگا یا وہ شخص جوایک سیدھے راستے پر سیدھا گامزن ہوگا
قُلۡ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ وَجَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡـــِٕدَةَ ‌ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ
آپؐ کہدیجئے وہ خدا ہی ہے جس نے تم کو پید ا کیا اور تمہارے لئے کان آنکھیں اور دل بنائے مگر تم لوگ بہت کم شکر کرتے ہو
قُلۡ هُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
آپ ؐ کہدیجئے وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا ۔ اور تم سب اسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے۔
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اور کافر کہتے ہیں اگر تم سچے ہوتویہ دھمکی کب پوری ہوگی
قُلۡ اِنَّمَا الۡعِلۡمُ عِنۡدَ اللّٰهِ وَاِنَّمَاۤ اَنَا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ
کہدیجئے کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے ۔ اور میں توصرف ایک صاف صاف ڈرانے والا ہوں ۔
فَلَمَّا رَاَوۡهُ زُلۡفَةً سِیْٓــَٔتۡ وُجُوۡهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَقِيۡلَ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَدَّعُوۡنَ
پس جب وہ اس وعدہ کو قریب دیکھ لیں گے توکافروں کے چہرے برے ہو جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی توہے جس کے تم طلبگار تھے۔
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَهۡلَـكَنِىَ اللّٰهُ وَمَنۡ مَّعِىَ اَوۡ رَحِمَنَا ۙ فَمَنۡ يُّجِيۡرُ الۡكٰفِرِيۡنَ مِنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ
آپ کہدیجئے تم یہ بتلاؤ کہ اگر اللہ مجھ کو اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے یا ہم پر مہربانی فرمائے توکون ہے جوکافروں کودرد ناک عذاب سے پناہ دے
قُلۡ هُوَ الرَّحۡمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَا‌ۚ فَسَتَعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
آپؐ کہدیجئے کہ وہ (اللہ ) رحمن ہی ہےہم اس پر ایمان لائے اورہم نے اسی پر بھروسہ کیا ۔ تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کھلی ہوئی گمراہی میں کون مبتلا ہے۔
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرًا فَمَنۡ يَّاۡتِيۡكُمۡ بِمَآءٍ مَّعِيۡنٍ
آپ ؐ کہدیجئے بھلا بتاؤ توتمہارا کنویں کا پانی نیچے اتر کر غائب ہوجائے تواللہ کے سوا کون ہے جو تمہارے پاس شیریں پانی کا چشمہ بہا لائے
×
Preferred translation language Font size Bookmark