بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ لَهُ الۡمُلۡكُ وَلَهُ الۡحَمۡدُ‌ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
جوچیزیں آسمانوں میں ہیں اور جوچیزیں زمین میں ہیں وہ سب اللہ کی پاکی بیان کرتی ہیں اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ فَمِنۡكُمۡ كَافِرٌ وَّمِنۡكُمۡ مُّؤۡمِنٌ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
وہی توہے جس نے تم کو پیدا فرمایا پھرتم میں سے بعض کافر ہیں اور بعضمومن ہیں اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو دیکھتا ہے۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ‌ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ‌ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ
اسی نے آسمانوں اور زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا ۔ اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اوربڑی پاکیزہ صورتیں بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے
يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
جو کچھ آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے وہ سب جانتا ہے اورجو کچھ چھپاتے ہو اورجو کچھ علانیہ کرتے ہو وہ بھی جانتا ہے اور اللہ دل کے رازوں سے تک واقف ہے۔
اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
کیا تم کو ان کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو کافر ہوئے تھے پس انہوں نے اپنے اعمال کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا اَبَشَرٌ يَّهۡدُوۡنَـنَا فَكَفَرُوۡا وَتَوَلَّوْا‌ وَّاسۡتَغۡنَى اللّٰهُ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ
یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی ہوئی نشانیاں لیکر آئے تھے ۔ تو انہوں نے یہ کہا تھا کیا آدمی ہم کو ہدایت دیتے ہیں پھر وہ منکر ہوگئے اور منہ موڑ لیا اوراللہ نے بھی ان کی پروا نہیں کی اور اللہ بے نیاز قابل ِ تعریف ہے۔
زَعَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ يُّبۡـعَـثُـوۡا‌ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتُبۡـعَـثُـنَّ ثُمَّ لَـتُنَـبَّـؤُنَّ بِمَا عَمِلۡـتُمۡ‌ؕ وَذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
کافروں کا یہ زعم ہے کہ وہ دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے ۔ آپ کہدیجئے کہ کیوں نہیں میرے رب کی قسم تم ضرور اٹھائے جائیں گے پھر تم کو بتلایا جائے گا وہ سب کچھ جوتم کرتے تھے اوریہ اللہ کے لئے آسان ہے
فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالنُّوۡرِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلۡنَا‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
پس تم اللہ پر اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ اوراس نور(قرآن ) پر جو ہم نے نازل کیا اور اللہ تمہارے اعمال سےباخبر ہے
يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ الۡجَمۡعِ‌ ذٰلِكَ يَوۡمُ التَّغَابُنِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیْمُ
جس دن وہ تم کو اکھٹا ہونے کے دن جمع کریگا ۔ وہ نقصان اٹھانے کا دن ہے اورجوشخصاللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے تو اللہ اس کی برائیوں کودور کریگا اوراس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑیکامیابی ہے۔
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اور جن لوگوں نے انکار کیا اور ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تو یہ لوگ دوزخ والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے۔
مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ يَهۡدِ قَلۡبَهٗ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
کوئی مصیبت اللہ کے حکم کے بغیر نہیں آتی ۔ اورجو اللہ پر ایمان لائے اللہ اس کے دل کو ہدایت دیتا ہے اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے۔
وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ‌ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اور اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اگر تم منھ پھیر لو گے تو ہمارے پیغمبر کے ذمہ توصرف پیغام کو کھول کھول کر پہنچا دینا ہے۔
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اورمومنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ پر ہی توکّل کریں ۔
‌يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ وَاَوۡلَادِكُمۡ عَدُوًّا لَّكُمۡ فَاحۡذَرُوۡهُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَعۡفُوۡا وَتَصۡفَحُوۡا وَتَغۡفِرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اے ایمان والو تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں پس ان سے بچتے رہو ۔ اور اگر معاف کردواور درگذر کردو اور بخش دوتواللہ بھی بخشنے والامہر بان ہے
اِنَّمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ‌ؕ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
بے شک تمہارے اموال اورتمہاری اولاد تو آزمائش ہے اور اللہ کے پاس بڑاثواب ہے
فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَاسۡمَعُوۡا وَاَطِيۡعُوۡا وَاَنۡفِقُوۡا خَيۡرًا لِّاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
پس جہاں تک ہوسکے اللہ سے ڈرتے رہو اورسنو اور مانو اور خرچ کرو تویہ تمہارے حق میں بہتر ہے اور جوشخص اپنی طبیعت کے بخل سے بچا لیا گیا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعِفۡهُ لَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ شَكُوۡرٌ حَلِيۡمٌۙ
اگرتم اللہ کواخلاص و نیک نیتی سے قرض دو گے تو وہ تم کو اس کا دگنا دے گا ۔ اور تم کو بخش دیگا اور اللہ قدر شناس اور بردبار ہے۔
عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
پوشیدہ اور ظاہر باتوں کاجاننے والا زبردست اور حکمت والا ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark