بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنُّوۡرَ  ؕ ثُمَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ
سب تعریفیں اللہ ہی کو سزاوار ہیں جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیاں اور روشنی بنائی۔ پھر بھی کافر (اور چیزوں کو) اللہ کے برابر ٹہراتے ہیں ۔
هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ ثُمَّ قَضٰۤى اَجَلًا  ؕ وَاَجَلٌ مُّسَمًّى عِنۡدَهٗ‌ ثُمَّ اَنۡـتُمۡ تَمۡتَرُوۡنَ
وہی تو ہے جس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر مرنے کا ایک وقت مقرر کیا اور اس کے پاس ایک اور وقت (قیامت کا ) مقرر ہے پھر بھی تم (اے کافرو) شک کرتے ہو
وَهُوَ اللّٰهُ فِى السَّمٰوٰتِ وَفِى الۡاَرۡضِ‌ؕ يَعۡلَمُ سِرَّكُمۡ وَ جَهۡرَكُمۡ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُوۡنَ
اور آسمان میں اور زمین میں وہی ایک اللہ ہے وہ تمہاری پوشیدہ اور ظاہر سب باتیں جانتا ہے اورتم جوکچھ کرتے ہو وہ بھی جانتا ہے۔
وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ
اور ان کے پرور دگار کی نشانیوں میں سے جو بھی نشانی ان کے پاس آتی ہے وہ اس سے منھ پھیر لیتے ہیں ۔
فَقَدۡ كَذَّبُوۡا بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَهُمۡ‌ؕ فَسَوۡفَ يَاۡتِيۡهِمۡ اَنۢۡـبٰٓـؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
جب ان کے پاس حق آیا تو انہو ں نے اس کو جھٹلادیا سووہ جن باتوں کا مذاق اڑاتے تھے عنقریب اس کی حقیقت ان کو معلوم ہوجائے گی
اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَكِّنۡ لَّـكُمۡ وَاَرۡسَلۡنَا السَّمَآءَ عَلَيۡهِمۡ مِّدۡرَارًا وَّجَعَلۡنَا الۡاَنۡهٰرَ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمۡ فَاَهۡلَكۡنٰهُمۡ بِذُنُوۡبِهِمۡ وَاَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے کتنی امتوں کوہلاک کردیا جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ ویسی قوت تم کو بھی نہیں دی۔ اور ان پر آسمان سے لگاتار مینہ برسایا اور (ان کی بستیوں کے) نیچے سے نہریں جاری کردیں پھر ان کے گناہوں کے سبب ہم نے ان کو ہلاک کردیا اور ان کے بعد ہم نے دوسری امّتیں پیدا کردیں
وَلَوۡ نَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ كِتٰبًا فِىۡ قِرۡطَاسٍ فَلَمَسُوۡهُ بِاَيۡدِيۡهِمۡ لَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اور اگر ہم آپ پر کاغذ پر لکھی ہوئی کتاب نازل کرتے اوریہ اس کو اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے پھر بھی جو کافر ہیں وہ یہی کہہ دیتے کہ یہ تو صاف اور صریح جادو ہے
وَقَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ مَلَكٌ‌ ؕ وَلَوۡ اَنۡزَلۡـنَا مَلَـكًا لَّـقُضِىَ الۡاَمۡرُ ثُمَّ لَا يُنۡظَرُوۡنَ
اور کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر فرشتہ کیوں نازل نہیں ہوتا (جو ان کی تصدیق کرتا) اور اگر ہم فرشتہ نازل کرتے تو قصہ ہی ختم ہوجاتا پھران کو کچھ بھی مہلت نہ ملتی ۔
وَلَوۡ جَعَلۡنٰهُ مَلَـكًا لَّـجَـعَلۡنٰهُ رَجُلًا وَّلَـلَبَسۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّا يَلۡبِسُوۡنَ
نیز اگرکسی فرشتے کو(رسول بناکر) بھیجتے تو اسے بھی انسان ہی کی صورت میں بھیجتے اور جو شبہ اب یہ کر رہے ہیں اسی شبہ میں انہیں پھر ڈال دیتے۔
وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور اے پیغمبر آپ سے پہلے بھی بہت سے پیغمبروں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے تو مذاق اڑانے والوں کو اسی عذاب نے گھیر لیا جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے۔
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ ثُمَّ انْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
آپ کہدیجئے (اے منکرینِ رسالت) ملک میں چل پھر کر دیکھو کہ (حق کو) جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا۔
قُلْ لِّمَنۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ قُلْ لِّلّٰهِ‌ؕ كَتَبَ عَلٰى نَفۡسِهِ الرَّحۡمَةَ ‌ ؕ لَيَجۡمَعَنَّكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ‌ ؕ اَلَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
آپ ان سے پوچھئے آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے ؟ پھر آپ خود ہی کہدیجئے اللہ کا اس نے اپنی ذات پر رحمت کو لازم کرلیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس کے آنے میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے آپ کو نقصان میں ڈالدیا ہے وہ ایمان نہیں لاتے
وَلَهٗ مَا سَكَنَ فِى الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ‌ؕ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اور جو کچھ رات کی تاریکی اور دن کی روشنی میں ہے وہ سب اسی کا ہے اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِيًّا فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَهُوَ يُطۡعِمُ وَلَا يُطۡعَمُ‌ؕ قُلۡ اِنِّىۡۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ اَوَّلَ مَنۡ اَسۡلَمَ‌ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
اے پیغمبر آپ ان سے کہدیجئے کہ کیا میں اس اللہ کوچھوڑ کر جوآسمانو ں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اور جو سب کو کھلاتا ہے اور خود نہیں کھاتا دوسروں کو دوست بنالوں ؟کہدیجئے مجھے تویہی حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے پہلا فرمانبردار بنوں اور (اللہ نے یہ بھی حکم دیا ہے) کہ اے پیغمبر آپ مشرکوں میں سے نہ ہوجائیے
قُلۡ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
(یہ بھی) کہدیجئے اگر میں اپنے پروردگار کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے
مَنۡ يُّصۡرَفۡ عَنۡهُ يَوۡمَٮِٕذٍ فَقَدۡ رَحِمَهٗ‌ؕ وَ ذٰلِكَ الۡـفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ
اس روز جس شخص سے عذاب ٹال دیا گیا (تو یہ سمجھو) کہ اس پر اللہ نے رحم کیا ۔ اور یہ کھلی کامیابی ہے
وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ بِخَيۡرٍ فَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور (اے ابن آدم) اگر تجھے اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اور تکلیف کا دور کرنے والا نہیں اور اگر وہ تجھے بھلائی عطا کرے (تو کوئی اورروکنے والا نہیں )پس وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَهُوَ الۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهٖ‌ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے وہ دانا اور با خبر ہے
قُلۡ اَىُّ شَىۡءٍ اَكۡبَرُ شَهَادَةً  ؕ قُلِ اللّٰهُ ‌ۙ شَهِيۡدٌ ۢ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ‌ وَاُوۡحِىَ اِلَىَّ هٰذَا الۡـقُرۡاٰنُ لِاُنۡذِرَكُمۡ بِهٖ وَمَنۡۢ بَلَغَ‌ ؕ اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَشۡهَدُوۡنَ اَنَّ مَعَ اللّٰهِ اٰلِهَةً اُخۡرٰى‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَشۡهَدُ‌ ۚ قُلۡ اِنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ وَّاِنَّنِىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِكُوۡنَ‌ۘ
آپ پوچھئے وہ کونسی چیز ہے جس کی گواہی بڑی گواہی ہے اور (پھر ان سے کہئے) کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ ہے اور یہ قرآن وحی کے ذریعہ مجھ پر اتارا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے میں تم کوڈراؤں اور (اسی طرح) وہ بھی ڈرائے گا جس کو یہ قرآن پہنچے کیا تم اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ اللہ کے ساتھ اوربھی معبود ہیں ۔ آپ کہئے میں تو ایسی گواہی نہیں دیتا پھر کہئے کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو میں ان سے بری ہوں
اَ لَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ يَعۡرِفُوۡنَهٗ كَمَا يَعۡرِفُوۡنَ اَبۡنَآءَهُمُ‌ۘ اَ لَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ (ہمارے پیغمبر کو) اسی طر ح پہچانتے ہیں جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں جن لوگوں نے خود کو نقصان میں ڈالا وہ ایمان نہیں لاتے
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹے افترے کئے یا اس کی آیتوں کوجھٹلایا بے شک ظالم لوگ نجات نہیں پائے
وَيَوۡمَ نَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا اَيۡنَ شُرَكَآؤُكُمُ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اورجس دن ہم سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے پوچھیں گے کہاں ہیں وہ تمہارے شریک جن کا تم دعویٰ کرتے تھے
ثُمَّ لَمۡ تَكُنۡ فِتۡـنَـتُهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوۡا وَاللّٰهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشۡرِكِيۡنَ
پھر اس وقت ان کے پاس کوئی بہانہ نہ ہوگا اس کے سوا کہ وہ یوں کہیں کہ اللہ کی قسم جوہمارا پروردگار ہے ہم تو مشرک نہیں تھے
اُنْظُرۡ كَيۡفَ كَذَبُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ‌ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
دیکھو یہ لوگ کس طرح اپنے آپ پر جھوٹ بولنے لگے اور (دنیا میں ) وہ جو کچھ جھوٹ باندھتے تھے وہ سب ہوا ہوگیا۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُ اِلَيۡكَ‌‌ ۚ وَجَعَلۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اَكِنَّةً اَنۡ يَّفۡقَهُوۡهُ وَفِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرًا ‌ؕ وَاِنۡ يَّرَوۡا كُلَّ اٰيَةٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡا بِهَا‌ ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوۡكَ يُجَادِلُوۡنَكَ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اور ان میں بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو (بظاہر ) آپ کی طرف کان لگاتے ہیں حالانکہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈالدئے ہیں تاکہ وہ اس کو سمجھ نہ سکیں اور ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردی ہے اور اگر یہ لوگ تمام نشانیاں دیکھ بھی لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ جب وہ آپ کے پاس بحث کرنے کوآتے ہیں توجوکافر ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ (قرآن کچھ نہیں ) صرف پہلے کے لوگوں کی من گھڑت کہانیاں ہیں ۔
وَهُمۡ يَنۡهَوۡنَ عَنۡهُ وَيَنۡــَٔوۡنَ عَنۡهُ‌ۚ وَاِنۡ يُّهۡلِكُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور وہ اس سے دوسروں کوبھی روکتے ہیں اور خود بھی دور رہتے ہیں (مگر) وہ اس طرح صرف اپنے آپ کو ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں (مگر ) وہ اس کو نہیں سمجھتے
وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ وُقِفُوۡا عَلَى النَّارِ فَقَالُوۡا يٰلَيۡتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِاٰيٰتِ رَبِّنَا وَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
کاش آپ (انکواس وقت دیکھتے) جب وہ دوزخ کے (کنارے) کھڑے کئے جائیں گے توکہیں گے اے کاش ایسا ہوتا کہ ہم پھر دنیا کی طرف لوٹادئے جاتے اور ہم اپنے رب کی آیتوں کونہ جھٹلاتے اور ایما ن لانے والوں میں شامل ہوجاتے
بَلۡ بَدَا لَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُخۡفُوۡنَ مِنۡ قَبۡلُ‌ؕ وَلَوۡ رُدُّوۡا لَعَادُوۡا لِمَا نُهُوۡا عَنۡهُ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
(ایسا اس لئے کہہ رہے ہیں کہ ) وہ چیز ان پر کھل جائے گی جس کو وہ پہلے چھپاتے تھے اور اگر وہ لوٹادئے بھی جائیں تو پھر وہی کام کریں گے جن سے ان کو منع کیا گیا تھا اور بلاشبہ یہ لوگ (پشیمانی کے اظہار میں ) جھوٹے ہیں ۔
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ
اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ جو ہماری دنیوی زندگی ہے بس یہی زندگانی ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کئے جائیں گے
وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ وُقِفُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ‌ ؕ قَالَ اَلَـيۡسَ هٰذَا بِالۡحَـقِّ‌ ؕ قَالُوۡا بَلٰى وَرَبِّنَا‌ ؕ قَالَ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
اور اے کاش آپ ان کو اسوقت دیکھتے جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے اور وہ فرمائے گا کیا یہ (دوبارہ اٹھنا ) برحق نہیں ہے تو کہیں گے کیو ں نہیں ہمارے رب کی قسم بالکل حق ہے (اللہ کہے گا ) پس اس کفر کے بدلے جو (تم دنیا میں کرتے تھے) عذاب کا مزہ چکھو۔
قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰهِ‌ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَتۡهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً قَالُوۡا يٰحَسۡرَتَنَا عَلٰى مَا فَرَّطۡنَا فِيۡهَا ۙ وَهُمۡ يَحۡمِلُوۡنَ اَوۡزَارَهُمۡ عَلٰى ظُهُوۡرِهِمۡ‌ؕ اَلَا سَآءَ مَا يَزِرُوۡنَ
وہ لوگ نقصان میں ہیں جوااللہ کے دیدار کا انکار کرتے تھے یہاں تک کہ جب ان پر قیامت اچانک آن پہنچے گی تو وہ کہیں گے ہائے افسوس ہماری اس کوتاہی پر جو ہم نے قیامت کے بارے میں کی اور وہ اس وقت اپنے اعمال کا بوجھ اپنی پیٹھوں پر لادے ہوئے ہوں گے کیا ہی برا بوجھ ہے جو وہ اٹھائے ہوئے ہیں ۔
وَ مَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ‌ ؕ وَلَـلدَّارُ الۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لِّـلَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اور دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشا ہے اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے آخرت کا گھر بہتر ہے ۔کیا تم لوگ اتنی بات بھی نہیں سمجھتے ؟
قَدۡ نَـعۡلَمُ اِنَّهٗ لَيَحۡزُنُكَ الَّذِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ‌ فَاِنَّهُمۡ لَا يُكَذِّبُوۡنَكَ وَلٰـكِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ
(اے پیغمبر ) ہم جانتے ہیں کہ آپ کو ان کافروں کی باتیں رنج پہنچاتی ہیں مگر حقیقت یہ ہیکہ یہ آپ کونہیں جھٹلا رہے ہیں بلکہ یہ ظالم اللہ کی آیتوں کا انکار کررہے ہیں
وَلَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَصَبَرُوۡا عَلٰى مَا كُذِّبُوۡا وَاُوۡذُوۡا حَتّٰٓى اَتٰٮهُمۡ نَصۡرُنَا‌ ۚ وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِ اللّٰهِ‌ ۚ وَلَقَدۡ جَآءَكَ مِنۡ نَّبَاِى الۡمُرۡسَلِيۡنَ
اور واقعہ یہ ہے کہ آپ سے پہلے بہت سے پیغمبر جھٹلائےگئے تو انہوں نے اپنے جھٹلائے جانے اور تکلیف دئے جانے پر صبر کیا یہاں تک کہ ا ن کو ہماری مدد پہنچی اور (یاد رکھو) اللہ کے فیصلوں کو کوئی بدلنے والا نہیں ہے اور آپ کے پاس پیغمبروں کی خبریں تو آچکی ہیں (پس آپ بھی صبر کیجئے )
وَاِنۡ كَانَ كَبُرَ عَلَيۡكَ اِعۡرَاضُهُمۡ فَاِنِ اسۡتَطَعۡتَ اَنۡ تَبۡتَغِىَ نَفَقًا فِى الۡاَرۡضِ اَوۡ سُلَّمًا فِى السَّمَآءِ فَتَاۡتِيَهُمۡ بِاٰيَةٍ‌ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَمَعَهُمۡ عَلَى الۡهُدٰى فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡجٰهِلِيۡنَ
اوراگر ان لوگوں کی روگردانی آپ پر شاق گذرتی ہے تو ہوسکے تو آپ زمین کے اندر کوئی سرنگ یا آسمان میں کوئی سیڑھی ڈھونڈ لیں پھر ان کے پاس کوئی معجزہ لے آئیں اور اگر اللہ چاہتا تو سب کو ہدایت پر جمع کردیتا پس آپ نادانوں میں سے نہ ہوجائیے گا
اِنَّمَا يَسۡتَجِيۡبُ الَّذِيۡنَ يَسۡمَعُوۡنَ‌ ؕؔ وَالۡمَوۡتٰى يَـبۡعَثُهُمُ اللّٰهُ ثُمَّ اِلَيۡهِ يُرۡجَعُوۡنَؔ
بات یہ ہے کہ (حق کو ) وہی قبول کرتے ہیں جوسنتے بھی ہیں اور مردوں کو اللہ (قیامت میں ) اٹھائے گا پھر اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے۔
وَ قَالُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَ عَلَيۡهِ اٰيَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ‌ؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰٓى اَنۡ يُّنَزِّلَ اٰيَةً وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ان (پیغمبر ) پر اس کے رب کی جانب سے کوئی معجزہ کیوں نہیں نازل ہوتا ۔ کہدیجئے کہ اللہ معجزہ اتارنے پر قدرت رکھتا ہے لیکن اکثر لوگ بے خبر ہیں
وَمَا مِنۡ دَآبَّةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا طٰۤٮِٕرٍ يَّطِيۡرُ بِجَنَاحَيۡهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمۡثَالُـكُمۡ‌ؕ مَا فَرَّطۡنَا فِى الۡـكِتٰبِ مِنۡ شَىۡءٍ‌ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمۡ يُحۡشَرُوۡنَ
اورزمین میں جتنے چلنے پھرنے والے جانور ہیں یا جتنے پرندے ہیں جو دوپروں سے اڑتے ہیں یہ سب کے سب تمہاری طرح کی ہی جماعتیں ہیں ہم نے کتاب (محفوظ ) میں کسی چیز (کے لکھنے ) میں کوتاہی نہیں کی پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف جمع کئے جاؤ گے
وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا صُمٌّ وَّبُكۡمٌ فِى الظُّلُمٰتِ‌ؕ مَنۡ يَّشَاِ اللّٰهُ يُضۡلِلۡهُ ؕ وَمَنۡ يَّشَاۡ يَجۡعَلۡهُ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کوجھٹلایا وہ بہرے اور گونگے (اور ) اندھیروں میں ہیں جس کو اللہ چاہے گمراہ کردے اورجسے چاہے سیدھے راستے پر چلائے ۔
قُلۡ اَرَءَيۡتَكُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُ اللّٰهِ اَوۡ اَ تَتۡكُمُ السَّاعَةُ اَغَيۡرَ اللّٰهِ تَدۡعُوۡنَ‌ۚ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
کہدیجئے بھلا دیکھو تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آجائے یا تم پر قیامت ٹوٹ پڑ ے کیا اللہ کے سوا کسی کو پکاروگے اگر تم سچے ہو (توبتاؤ )
بَلۡ اِيَّاهُ تَدۡعُوۡنَ فَيَكۡشِفُ مَا تَدۡعُوۡنَ اِلَيۡهِ اِنۡ شَآءَ وَتَنۡسَوۡنَ مَا تُشۡرِكُوۡنَ
(نہیں ) بلکہ (مصیبت کے وقت ) تم اسی کو پکارتے ہو توجس تکلیف کے لئے اسے پکارتے ہووہ اگر چاہے تو دور کردیتا ہے اور جن کو تم شریک بناتے ہو۔تم ان کو بھول جاتے ہو
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَاَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡبَاۡسَآءِ وَالضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمۡ يَتَضَرَّعُوۡنَ
اور ہم نے آپ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے تھے (پھر ان کے انکار ونافرمانی کے سبب ) ہم نے ان کو سختی اورتکلیف میں گرفتار کیا تاکہ وہ ہمارے حضور عاجزی کریں
فَلَوۡلَاۤ اِذۡ جَآءَهُمۡ بَاۡسُنَا تَضَرَّعُوۡا وَلٰـكِنۡ قَسَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
تو جب ان پرہمارا عذاب آیاتو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں کی مگر ان کے دل سخت ہوچکے ہیں اوروہ جو اعمال کرتے تھے شیطان نے انہیں (ان کی نظروں میں ) خوشنما کر دکھادیا
فَلَمَّا نَسُوۡا مَا ذُكِّرُوۡا بِهٖ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ اَبۡوَابَ كُلِّ شَىۡءٍ ؕ حَتّٰٓى اِذَا فَرِحُوۡا بِمَاۤ اُوۡتُوۡۤا اَخَذۡنٰهُمۡ بَغۡتَةً فَاِذَا هُمۡ مُّبۡلِسُوۡنَ
پھر جب وہ اس نصیحت کوبھول گئے جو انہیں کی گئی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دئے (بھر پور خوشحالی دی ) یہاں تک کہ جب وہ اترانے لگے ان چیزوں پرجو ان کو دی گئی تھیں تو ہم نے اچانک ان کو پکڑا پس وہ اس وقت مایوس ہوگئے۔
فَقُطِعَ دَابِرُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ ؕ وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
غرض ظالم لوگوں کی جڑ کاٹ دی گئی اورہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام عالموں کا پالن ہار ہے
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَخَذَ اللّٰهُ سَمۡعَكُمۡ وَ اَبۡصَارَكُمۡ وَخَتَمَ عَلٰى قُلُوۡبِكُمۡ مَّنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِهؕ اُنْظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ ثُمَّ هُمۡ يَصۡدِفُوۡنَ
کہدیجئے بھلا دیکھو تو اگر اللہ تمہارے کان اورتمہاری آنکھیں چھین لے اورتمہارے دلوں پر مہر لگادے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہیں یہ نعمتیں بخشے دیکھو ہم کس طرح دلیلیں بیان کرتے ہیں پھر بھی یہ لوگ روگردانی کرتے ہیں
قُلۡ اَرَءَيۡتَكُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُ اللّٰهِ بَغۡتَةً اَوۡ جَهۡرَةً هَلۡ يُهۡلَكُ اِلَّا الۡقَوۡمُ الظّٰلِمُوۡنَ
آپ کہدیجئے بھلا دیکھو تو اگر اللہ کا عذاب تم پر بے خبری میں یا خبر دار کرنے کے بعد آجائے کیا ظالم لوگوں کے سوا اور کوئی ہلاک ہوگا ۔
وَمَا نُرۡسِلُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّا مُبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ‌ۚ فَمَنۡ اٰمَنَ وَاَصۡلَحَ فَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ
ہم پیغمبروں کوصرف اس غرض سے بھیجتے ہیں کہ وہ (نیکو کاروں کو) خوشخبری سنائیں اور (بدکاروں کو) ڈرائیں توجو لوگ ایمان لائے اور اپنے احوال کی اصلاح کرلیں تو ایسے لوگوں کو (روز قیامت)نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
وَالَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا يَمَسُّهُمُ الۡعَذَابُ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ
جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کوجھٹلایا تو ان کی نافرمانی کی پاداش میں ان پر عذاب نازل ہوگا۔
قُلْ لَّاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ خَزَآٮِٕنُ اللّٰهِ وَلَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ وَلَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ اِنِّىۡ مَلَكٌ‌ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰٓى اِلَىَّ‌ ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ‌ ؕ اَفَلَا تَتَفَكَّرُوۡنَ
آپ کہدیجئے میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اورنہ یہ کہ میں (اصالتہً ) غیب کو جانتا ہوں اور نہ میں تم سے یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں میں تو صرفاس کی اتباع کرتا ہوں جووحی میرے پاس آتی ہے کہدیجئے کہ کیا اندھا اور بینا برابر ہوسکتے ہیں تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے
وَاَنۡذِرۡ بِهِ الَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ اَنۡ يُّحۡشَرُوۡۤا اِلٰى رَبِّهِمۡ‌ لَـيۡسَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ وَلِىٌّ وَّلَا شَفِيۡعٌ لَّعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ
اور آپ اے پیغمبر اس قرآن کے ذریعہ ان لوگوں کو ڈرائیے جو اس بات سے ڈرتے ہیں کہ وہ سب اللہ کےپاس ایسی حالت میں جمع کئے جائیں گے کہ اس کے سوا نہ تو کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی سفارش کرنے والا تاکہ یہ ڈر جائیں
وَلَا تَطۡرُدِ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَدٰوةِ وَالۡعَشِىِّ يُرِيۡدُوۡنَ وَجۡهَهٗ‌ ؕ مَا عَلَيۡكَ مِنۡ حِسَابِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ وَّمَا مِنۡ حِسَابِكَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَتَطۡرُدَهُمۡ فَتَكُوۡنَ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ
اور آپ ان لوگوں کو نہ نکالئے جو صبح وشام اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں اسی کی ذات کی طلب رکھتے ہوئے ان کے حساب کی ذمہ داری آپ پر کچھ بھی نہیں ہے اور آپ کے حساب کی جواب دہی بھی ان کے ذمہ کچھ نہیں ہے کہ آپ ان کو نکال دیں (اگر ایسا کرو گے ) تو آپ نامناسب کام کرنے والوں میں ہوجائیں گے
وَكَذٰلِكَ فَتَـنَّا بَعۡضَهُمۡ بِبَـعۡضٍ لِّيَـقُوۡلُـوۡۤا اَهٰٓؤُلَآءِ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡۢ بَيۡنِنَا ؕ اَلَـيۡسَ اللّٰهُ بِاَعۡلَمَ بِالشّٰكِرِيۡنَ
اور اسی طرح ہم نے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمایا ہے تاکہ یہ لوگ کہیں کہ کیا ہم میں سے وہی لوگ ہیں کہ جن پر اللہ نے احسان کیا ہے کیا یہ بات نہیں ہے کہ اللہ شکر کرنے والوں سے واقف نہیں ہے
وَاِذَا جَآءَكَ الَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِنَا فَقُلۡ سَلَمٌ عَلَيۡكُمۡ‌ كَتَبَ رَبُّكُمۡ عَلٰى نَفۡسِهِ الرَّحۡمَةَ‌ ۙ اَنَّهٗ مَنۡ عَمِلَ مِنۡكُمۡ سُوۡٓءًۢا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ وَاَصۡلَحَۙ فَاَنَّهٗ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اورجب آپ کے پاس ایسے لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں تو آپ ان سے سلام علیکم کہا کریں اللہ نے رحم کرنے کو اپنے ذات پر واجب کر لیا ہے کہ جو کوئی تم میں سے نادانی سے کوئی برائی کر بیٹھے پھر اس کے بعد توبہ کرلے اور اپنی حالت کی اصلاح کرلے تو وہ بخشنے والا اورمہربان ہے
وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ وَلِتَسۡتَبِيۡنَ سَبِيۡلُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ
اور اسی طرح ہم اپنی آیتیں تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں (تاکہ تم کو راہ عمل ملے ) اور تاکہ گناہ گاروں کا طریق بھی ظاہر ہوجائے۔
قُلۡ اِنِّىۡ نُهِيۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَ تَّبِعُ اَهۡوَآءَكُمۡ‌ۙ قَدۡ ضَلَلۡتُ اِذًا وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُهۡتَدِيۡنَ
آپٖ کہدیجئے کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ تم اللہ کے سوا جن کی عبادت کرتے ہو میں ان کی عبادت کروں ۔ کہدیجئے میں تمہاری خواہشات کی اتباع نہیں کروں گا اگر ایسا کروں گا تومیں بے راہ ہوجاؤں گا اور راہ پانے والوں میں نہ رہوں گا۔
قُلۡ اِنِّىۡ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَكَذَّبۡتُمۡ بِهٖ‌ؕ مَا عِنۡدِىۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِهٖؕ اِنِ الۡحُكۡمُ اِلَّا لِلّٰهِ‌ؕ يَقُصُّ الۡحَـقَّ‌ وَهُوَ خَيۡرُ الۡفٰصِلِيۡنَ
آپ کہدیجئے میں اپنے پروردگار کی ردشن دلیل پر ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو میرے پاس وہ چیز نہیں ہے جس کا تم تقاضہ کررہے ہو فیصلہ کا حق تو اللہ ہی کو ہے وہ سچی بات بیان کرتا ہے اوروہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
قُلْ لَّوۡ اَنَّ عِنۡدِىۡ مَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِهٖ لَقُضِىَ الۡاَمۡرُ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِالظّٰلِمِيۡنَ
آپ کہدیجئے اگر میرے اختیار میں وہ چیز ہوتی (عذاب ) جس کا تم تقاضا کررہے ہو تو میرے اور تمہارے درمیان فیصلہ ہوچکا ہوتا اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے
وَعِنۡدَهٗ مَفَاتِحُ الۡغَيۡبِ لَا يَعۡلَمُهَاۤ اِلَّا هُوَ‌ؕ وَيَعۡلَمُ مَا فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ‌ؕ وَمَا تَسۡقُطُ مِنۡ وَّرَقَةٍ اِلَّا يَعۡلَمُهَا وَلَا حَبَّةٍ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡاَرۡضِ وَلَا رَطۡبٍ وَّلَا يَابِسٍ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ
اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں ان کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور جو کچھ خشکی میں اورتری میں ہے وہ سب جانتا ہے اورکوئی پتہ نہیں گرتا مگر یہ کہ وہ اس کو جانتا ہے اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ایسا نہیں جس سے وہ باخبر نہ ہو اور کوئی ہری اور کوئی سوکھی چیز ایسی نہیں ہے مگر وہ روشن کتاب میں (لکھی ہوئی ) ہے
وَهُوَ الَّذِىۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ بِالَّيۡلِ وَ يَعۡلَمُ مَا جَرَحۡتُمۡ بِالنَّهَارِ ثُمَّ يَـبۡعَثُكُمۡ فِيۡهِ لِيُقۡضٰٓى اَجَلٌ مُّسَمًّى‌ۚ ثُمَّ اِلَيۡهِ مَرۡجِعُكُمۡ ثُمَّ يُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور وہی تو ہے جو رات میں (تمہیں سلاکر ) تمہاری روح قدرے قبض کرلیتا ہے اور دن میں تم جوکچھ کرتے ہو وہ اس سے باخبر ہے پھر تمہیں دن میں اٹھادیتا ہے تاکہ مقررہ مدت ِ (زندگانی ) پوری کردی جائے پھر تم سب کو اسی کی طرف لوٹنا ہے پھر وہ تم کو بتلادے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے
وَهُوَ الۡقَاهِرُ فَوۡقَ عِبَادِهٖ‌ وَيُرۡسِلُ عَلَيۡكُمۡ حَفَظَةً  ؕ حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ تَوَفَّتۡهُ رُسُلُـنَا وَهُمۡ لَا يُفَرِّطُوۡنَ
اور وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اوروہ تم پر نگہبان (فرشتے ) مقرر کرتا ہے یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کی موت آجاتی ہے توہمارے فرشتے اس کی روح قبض کرتے ہیں اوروہ کسی طرح کی کوتاہی نہیں کرتے۔
ثُمَّ رُدُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ‌ؕ اَلَا لَهُ الۡحُكۡمُ وَهُوَ اَسۡرَعُ الۡحَاسِبِيۡنَ
پھر (روز قیامت) وہ سب اپنے مالک حقیقی کی طرف لوٹائے جائیں گے یاد رکھو کہ حکم توبس اسی کا ہے اوربہت جلد حساب لینے والاہے
قُلۡ مَنۡ يُّنَجِّيۡكُمۡ مِّنۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ تَدۡعُوۡنَهٗ تَضَرُّعًا وَّخُفۡيَةً ۚ لَٮِٕنۡ اَنۡجٰٮنَا مِنۡ هٰذِهٖ لَـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ
آپ پوچھئے کہ بیابانوں اور سمندر کی ظلمتوں سے تم کو کون نجات دیتا ہے جبکہ تم اسے گڑگڑاکر اورچپکے چپکے پکارتے ہو کہ اگراللہ ہمیں اس مصیبت سے نجات بخشے تو ہم اس کے شکر گذار ہوں گے۔
قُلِ اللّٰهُ يُنَجِّيۡكُمۡ مِّنۡهَا وَمِنۡ كُلِّ كَرۡبٍ ثُمَّ اَنۡـتُمۡ تُشۡرِكُوۡنَ
آپ کہدیجئے کہ اللہ ہی تم کو اس مصیبت سے اور ہر سختی سے نجات دیتا ہےپھر بھی تم اس کے ساتھ شریک گردانتے ہو۔
قُلۡ هُوَ الۡقَادِرُ عَلٰٓى اَنۡ يَّبۡعَثَ عَلَيۡكُمۡ عَذَابًا مِّنۡ فَوۡقِكُمۡ اَوۡ مِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِكُمۡ اَوۡ يَلۡبِسَكُمۡ شِيَـعًا وَّيُذِيۡقَ بَعۡضَكُمۡ بَاۡسَ بَعۡضٍ‌ؕ اُنْظُرۡ كَيۡفَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَفۡقَهُوۡنَ
کہدیجئے کہ اللہ اس پر قادر ہے کہ تم پر اوپر کی طرف سے یا پاؤں کے نیچے سے عذاب بھیجے یا تم کو گروہ گروہ کردے ۔ اور ایک کو (دوسرے سے لڑاکر) آپس کی لڑائی کا مزہ چکھا دے دیکھو ہم اپنی آیتوں کو کس طرح بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ سمجھیں ۔
وَكَذَّبَ بِهٖ قَوۡمُكَ وَهُوَ الۡحَـقُّ‌ ؕ قُلْ لَّسۡتُ عَلَيۡكُمۡ بِوَكِيۡلٍؕ
اور اس (قرآن ) کو آپ کی قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے آپ فرمادیجئے کہ میں تمہارا داروغہ تو نہیں ہو ں ۔
لِّـكُلِّ نَبَاٍ مُّسۡتَقَرٌّ‌ وَّسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ
ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا ۔
وَاِذَا رَاَيۡتَ الَّذِيۡنَ يَخُوۡضُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ حَتّٰى يَخُوۡضُوۡا فِىۡ حَدِيۡثٍ غَيۡرِهٖ‌ ؕ وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اور جب آپ دیکھو کہ وہ ہماری آیتو ں کے بار ے میں بکواس کرتے ہیں تو آپ ان سے الگ ہوجائیے یہاں تک کہ وہ دوسری باتوں میں مصروف ہوجائیں اوراگر شیطان آپ کو (یہ بات ) بھلا دے تو یاد آنے پر ظالم لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھئے
وَمَا عَلَى الَّذِيۡنَ يَتَّقُوۡنَ مِنۡ حِسَابِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ وَّلٰـكِنۡ ذِكۡرٰى لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُوۡنَ
اور تقویٰ شعار لوگوں پر ایسے لوگوں کے حساب کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ہاں (ان کے لئے ) نصیحت ہے تاکہ وہ (بھی ) پرہیز گار بن جائیں
وَذَرِ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَهُمۡ لَعِبًا وَّلَهۡوًا وَّغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا‌ وَ ذَكِّرۡ بِهٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌ ۢ بِمَا كَسَبَتۡ‌ۖ لَـيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِىٌّ وَّلَا شَفِيۡعٌ‌ ۚ وَاِنۡ تَعۡدِلۡ كُلَّ عَدۡلٍ لَّا يُؤۡخَذۡ مِنۡهَا‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا كَسَبُوۡا‌ ۚ لَهُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍ وَّعَذَابٌ اَ لِيۡمٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ
اور ان کو آپ چھوڑ دیجئے جن لوگوں نے اپنے دین کوکھیل تماشہ بنالیا ہے اور دنیوی زندگی نے انکو دھوکے میں ڈال دیاہے اور قرآن کے ذریعہ ان کی نصیحت کرتے رہئے تاکہ کوئی شخص اپنی بداعمالیوں کے سبب ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (روز قیامت ) ایسے لوگوں کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی ووست ہوگا اور نہ سفارشی اوراگر وہ ہر چیز بطور فدیہ دینا چاہے توقبول نہ ہوگی یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی بداعمالیوں کے سبب ہلاکت میں ڈالدئے گئے ۔ پینے کیلئے ان کو کھولتا ہوا پانی (ملے گا ) اور (کھانے کے لئے ) دردناک عذاب ہوگااس لئے کہ وہ کفر کرتے تھے۔
قُلۡ اَنَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰٓى اَعۡقَابِنَا بَعۡدَ اِذۡ هَدٰٮنَا اللّٰهُ كَالَّذِى اسۡتَهۡوَتۡهُ الشَّيٰطِيۡنُ فِى الۡاَرۡضِ حَيۡرَانَ لَـهٗۤ اَصۡحٰبٌ يَّدۡعُوۡنَهٗۤ اِلَى الۡهُدَى ائۡتِنَا ‌ؕ قُلۡ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الۡهُدٰى‌ؕ وَاُمِرۡنَا لِنُسۡلِمَ لِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
آپ فرمادیجئے کیا ہم اللہ کے سوا ان (معبودوں ) کوپکاریں جو نہ ہم کو نفع پہنچاسکتے ہیں اور نہ نقصان اور ہم الٹے پاؤں (گمراہی کی طرف ) پھر جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہم کو سیدھا راستہ دکھایا جسیے کوئی شخص ہوجس کو شیطانوں نے جنگل میں بھٹکادیا ہو اوروہ حیران وپریشان ہو اس کے کچھ اس کے کچھ ساتھی بھی ہوں جو اس کو سیدھے راستے کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجا۔ آپ کہدیجئے کہ اللہ کی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے اورہم کو تو یہ حکم دیا گیا ہے کہ رب العالمین کے فرمانبردار بنے رہیں
وَاَنۡ اَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّقُوۡهُ‌ ؕ وَهُوَ الَّذِىۡۤ اِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور یہ (بھی ) کہ نماز قائم کرو اور اللہ سے ڈرو اوروہی تو ہے جس کے پاس تم سب جمع کئے جاؤ گے
وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ‌ؕ وَيَوۡمَ يَقُوۡلُ كُنۡ فَيَكُوۡنُؕ  قَوۡلُهُ الۡحَـقُّ‌ ؕ وَلَهُ الۡمُلۡكُ يَوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ‌ ؕ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَ الشَّهَادَةِ‌ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوبرحق پیدا کیا اورجس دن فرمائے گا ہوجا تو وہ بس ہوجائے گا اس کا ارشاد حق ہے اورجس دن صور پھونکا جائے گا اس دن حکومت اسی کی ہوگی وہ پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے اور وہی دانا اور خبر دار ہے
وَاِذۡ قَالَ اِبۡرٰهِيۡمُ لِاَبِيۡهِ اٰزَرَ اَتَتَّخِذُ اَصۡنَامًا اٰلِهَةً ‌ ۚ اِنِّىۡۤ اَرٰٮكَ وَقَوۡمَكَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
اور جب ابراہیم ؑ نے اپنے باپ آزر سے کہا کیا تم بتوں کو معبودبناتے ہو۔ میں تم کو اورتمہاری قوم کو کھلی گمراہی میں دیکھ رہا ہوں ۔
وَكَذٰلِكَ نُرِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ مَلَـكُوۡتَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلِيَكُوۡنَ مِنَ الۡمُوۡقِـنِيۡنَ
اور اسی طرح ہم ابراہیم ؑ کو آسمانوں اور زمین کے عجائبات دکھلانے لگے تاکہ وہ کامل یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں
فَلَمَّا جَنَّ عَلَيۡهِ الَّيۡلُ رَاٰ كَوۡكَبًا ‌ۚ قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ‌ ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَاۤ اُحِبُّ الۡاٰفِلِيۡنَ
پھرجب ابراہیم ؑ پر رات چھاگئی تو انہوں نے ایک ستارہ دیکھا کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے پھرجب وہ غروب ہوگیا تو کہنے لگے میں غروب ہونے والوں کوپسند نہیں کرتا۔
فَلَمَّا رَاَالۡقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ ‌ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَهۡدِنِىۡ رَبِّىۡ لَاَ كُوۡنَنَّ مِنَ الۡقَوۡمِ الضَّآ لِّيۡنَ
پھر جب چاند کودیکھا کہ چمک رہا ہے کہنے لگے یہ میرا پروردگار ہے پھر جب وہ (بھی) غروب ہوگیا توبول اٹھے اگر میرا رب مجھے ہدایت نہ کرتا رہے تو میں گمراہ لوگوں میں شامل ہوجاؤں گا
فَلَمَّا رَاٰ الشَّمۡسَ بَازِغَةً قَالَ هٰذَا رَبِّىۡ هٰذَاۤ اَكۡبَرُ‌ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَتۡ قَالَ يٰقَوۡمِ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِكُوۡنَ
پھر جب سورج کو دیکھا چمکتا ہوا تو کہا یہ میرا رب ہے یہ سب سے بڑا ہے ۔ پھر جب وہ بھی ڈوب گیا تو کہا اے لوگو جن چیزوں کو تم اللہ کا شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں ۔
اِنِّىۡ وَجَّهۡتُ وَجۡهِىَ لِلَّذِىۡ فَطَرَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ حَنِيۡفًا‌ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‌ۚ
میں تو ساری مخلوق سے یکسو ہوکر صرف اسی ہستی کی طرف متوجہ ہوچکا ہوں ۔جس نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں
وَحَآجَّهٗ قَوۡمُهٗ ‌ؕ قَالَ اَتُحَآجُّٓونِّىۡ فِى اللّٰهِ وَقَدۡ هَدٰٮنِ‌ؕ وَلَاۤ اَخَافُ مَا تُشۡرِكُوۡنَ بِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ رَبِّىۡ شَيۡـًٔـا ‌ؕ وَسِعَ رَبِّىۡ كُلَّ شَىۡءٍ عِلۡمًا‌ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوۡنَ
اور ابراہیمؑ کی قوم ان سے بحث کرنے لگی تو انہوں نے فرمایا کیا تم اللہ کے بارے میں مجھ سے حجت کرتے ہو حالانکہ اسی نے مجھے راستہ دکھایا ہے اور میں ان چیزوں سے جن کو تم نے اللہ کا شریک بنایا ہے نہیں ڈرتا ہاں میرا پروردگار جو چاہے وہی ہوگا ہے اور میرا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے کیا تم نہیں سوچتے۔
وَكَيۡفَ اَخَافُ مَاۤ اَشۡرَكۡتُمۡ وَلَا تَخَافُوۡنَ اَنَّكُمۡ اَشۡرَكۡتُمۡ بِاللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ عَلَيۡكُمۡ سُلۡطٰنًا ‌ؕ فَاَىُّ الۡفَرِيۡقَيۡنِ اَحَقُّ بِالۡاَمۡنِ‌ۚ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ‌ۘ
اور میں ان چیزوں سے کیسے ڈروں جن کو تم نے شریک بنایا ہے جبکہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے کہ تم نے اللہ کے ساتھ ایسی چیزوں کوشریک بنایا ہے جن کے بارے میں اس نے کوئی سند نازل نہیں کی تو دونوں فریقوں میں سے کونسا فریق امن کا زیادہ مستحق ہے ؟ اگر تم خبر رکھتے ہو (توبتاؤ )۔
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَمۡ يَلۡبِسُوۡۤا اِيۡمَانَهُمۡ بِظُلۡمٍ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ الۡاَمۡنُ وَهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ
جولوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم (شرک ) کے ساتھ آلودہ نہیں کیا تو ایسے ہی لوگوں کے لئے امن ہے اوروہی ہدایت پانے والے ہیں
وَتِلۡكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَيۡنٰهَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ عَلٰى قَوۡمِهٖ‌ؕ نَرۡفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنۡ نَّشَآءُ ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ
یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیمؑ کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں بیشک آپ کا پروردگار دانا اور خبر دار ہے۔
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ‌ؕ كُلًّا هَدَيۡنَا ‌ۚ وَنُوۡحًا هَدَيۡنَا مِنۡ قَبۡلُ‌ وَمِنۡ ذُرِّيَّتِهٖ دَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ وَاَيُّوۡبَ وَيُوۡسُفَ وَمُوۡسٰى وَ هٰرُوۡنَ‌ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَۙ
اور ہم نے ان کو اسحاق ؑ (بیٹا ) اور یعقوبؑ (پوتا ) دیا اور ہر ایک کوہدایت دی اور اس سے پہلے نوح ؑ کوبھی ہم نے ہدایت دی اور ان کی اولاد میں سے داؤد ؑ اورسلیمانؑ اورایوبؑ اور یوسف ؑ اورموسیٰ ؑ اورہارونؑ کوبھی(ہدایت دی ) اورہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں ۔
وَزَكَرِيَّا وَيَحۡيٰى وَعِيۡسٰى وَاِلۡيَاسَ‌ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَۙ
اور زکریاؑ اور یحییٰ ؑ اور عیسیٰ ؑ اورالیاس ؑ کوبھی(ہدایت دی ) یہ سب نیکو کار تھے۔
وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَالۡيَسَعَ وَيُوۡنُسَ وَلُوۡطًا‌ ؕ وَكُلًّا فَضَّلۡنَا عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۙ
اور اسماعیلؑ اور الیسع ؑ کواور یونسؑ کو اورلوطؑ کو بھی اور ان سب کو (اس وقت ) تمام دنیا والوں پر ہم نے فضیلت بخشی ۔
وَمِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ وَاِخۡوَانِهِمۡ‌ۚ وَاجۡتَبَيۡنٰهُمۡ وَهَدَيۡنٰهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور نیز ان کے کچھ باپ دادوں کواور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بعض کوبھی (ہدایت دی) اور ان کوبرگزیدہ کیا اور ان کو راہ راست کی ہدایت کی ۔
ذٰلِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ‌ؕ وَلَوۡ اَشۡرَكُوۡا لَحَبِطَ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
یہ اللہ کی ہدایت ہے ۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کی طرف رہبری کرتا ہے اوریہ لوگ (بھی توحید کا راستہ چھوڑ کر ) شرک کرتے تو یہ جو بھی اعمال کرتے وہ سب اکارت ہوجاتے
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ‌ ؕ فَاِنۡ يَّكۡفُرۡ بِهَا هٰٓؤُلَۤاءِ فَقَدۡ وَكَّلۡنَا بِهَا قَوۡمًا لَّيۡسُوۡا بِهَا بِكٰفِرِيۡنَ
یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اورحکمت اور نبوت عطا فرمائی تھی پھر یہ (کفار ) ان سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کیلئے ) ایسے لوگ (قوم ) مقرر کئے ہیں جوان کا انکار کرنے والے نہیں ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ هَدَى اللّٰهُ‌ فَبِهُدٰٮهُمُ اقۡتَدِهۡ ‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا‌ ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٰى لِلۡعٰلَمِيۡنَ
یہ وہ لوگ تھے جن کی اللہ نے رہنمائی کی تھی تو آپ بھی ان ہی کے طریقے پر چلئے کہدیجئے میں تم سے (اس رہنمائی کا ) کوئی معاوضہ نہیں مانگتا یہ (قرآن ) تو تمام جہاں والوں کے لئے صرف ایک نصیحت ہے
وَمَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖۤ اِذۡ قَالُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ عَلٰى بَشَرٍ مِّنۡ شَىۡءٍ ؕ قُلۡ مَنۡ اَنۡزَلَ الۡـكِتٰبَ الَّذِىۡ جَآءَ بِهٖ مُوۡسٰى نُوۡرًا وَّ هُدًى لِّلنَّاسِ‌ تَجۡعَلُوۡنَهٗ قَرَاطِيۡسَ تُبۡدُوۡنَهَا وَتُخۡفُوۡنَ كَثِيۡرًا‌ ۚ وَعُلِّمۡتُمۡ مَّا لَمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اَنۡتُمۡ وَلَاۤ اٰبَآؤُكُمۡ‌ؕ قُلِ اللّٰهُ‌ۙ ثُمَّ ذَرۡهُمۡ فِىۡ خَوۡضِهِمۡ يَلۡعَبُوۡنَ
اور ان لوگوں نے اللہ کی جیسی قدر پہچاننی واجب تھی ویسی نہیں پہچانی ۔ جبکہ انہوں نے (بے ہودگی سے ) کہدیا کہ اللہ نے کسی انسان پر کوئی چیز (کتاب یا وحی ) نازل نہیں کی ۔ آپ فرمادیجئے (اگر ایسا ہی ہے )تو جوکتاب موسیٰ ؑ لیکر آئے تھے جولوگوں کے لئے روشنی اورہدایت تھی اسے کس نے نازل کیا ؟ جس کو تم نے متفرق اورراق میں رکھ چھوڑا ہے کہ اس کے کچھ حصّے کو تو ظاہر کرتے ہو اور اکثر کوچھپاتے ہواور تم کووہ باتیں ا سکے ذریعہ سکھلائی گئیں جن کو نہ تم جانتے تھے اورنہ تمہارے باپ دادا ۔ کہدیجئے اللہ نے ہی (نازل کیا ہے ) پھر ان کو آپ چھوڑ دیجئے کہ وہ اپنی بے ہودہ بکواس میں کھیلتے رہیں
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَلِتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰى وَمَنۡ حَوۡلَهَا‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ‌ وَهُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَ
اور یہ قرآن بھی ایسی ہی کتاب ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے بڑی برکت والی ہے اوراپنے سے پہلے کے کتابو ں کی تصدیق کرنے والی ہے تاکہ آپ مکے والوں کواور ان کو جو اس کے اطراف میں ہیں ڈرائیں اور جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں وہ اس کتاب پر بھی ایمان لاتے ہیں اوروہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ قَالَ اُوۡحِىَ اِلَىَّ وَلَمۡ يُوۡحَ اِلَيۡهِ شَىۡءٌ وَّمَنۡ قَالَ سَاُنۡزِلُ مِثۡلَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ‌ؕ وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ غَمَرٰتِ الۡمَوۡتِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ بَاسِطُوۡۤا اَيۡدِيۡهِمۡ‌ۚ اَخۡرِجُوۡۤا اَنۡفُسَكُمُ‌ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ عَذَابَ الۡهُوۡنِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ غَيۡرَ الۡحَـقِّ وَكُنۡتُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهٖ تَسۡتَكۡبِرُوۡنَ
اور اس سے بڑ ھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تہمت لگائے یا یہ کہیے کہ مجھ پر وحی آئی ہے حالانکہ اس پر کچھ بھی وحی نہیں آئی اور جو یہ کہے کہ جیسا کلام اللہ نے نازل کیا ہے اسی طرح کا کلام میں بھی لاتا ہوں اور کاش آپ (اے پیغمبر ) ان ظالموں کواس وقت دیکھتے جب وہ موت کی سختی میں مبتلا ہوں اور فرشتے (موت کے ) ان کی طرف اپنے ہاتھ بڑھا رہے ہوں (اور کہہ رہے ہوں ) نکالو اپنی جانیں آج تم کوذلت کا عذاب دیا جائے گا اس لئے کہ تم اللہ پر ناحق جھوٹ بولا کرتے تھے اور اس کی آیتوں سے تکبر کیا کرتے تھے۔
وَلَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقۡنٰكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّتَرَكۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰكُمۡ وَرَآءَ ظُهُوۡرِكُمۡ‌ۚ وَمَا نَرٰى مَعَكُمۡ شُفَعَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ اَنَّهُمۡ فِيۡكُمۡ شُرَكٰٓؤُا‌ ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَيۡنَكُمۡ وَضَلَّ عَنۡكُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اور(اللہ ان سے فرمائے گا) تم ہمارے پاس تنہا آگئے ہو جس طرح کہ ہم نے تم کو پہلی مرتبہ (تنہا ) پیدا کیا تھا اور تم نے وہ سب سازوسامان پیچھے چھوڑدیا جوہم نے تم کو عطا کیا تھا اور ہم تمہارے ساتھ تمہارے وہ سفارشی بھی نہیں دیکھ رہے ہیں جنکے بارے میں تمہارا دعویٰ تھاکہ وہ تمہارے کاموں میں (اللہ کے) شریک ہیں آج تمہارے آپس کے سب تعلقات ٹوٹ گئے اورتم جو دعوے کرتے تھے وہ سب جاتے رہے۔
اِنَّ اللّٰهَ فَالِقُ الۡحَبِّ وَالنَّوٰى‌ؕ يُخۡرِجُ الۡحَىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَمُخۡرِجُ الۡمَيِّتِ مِنَ الۡحَىِّ ‌ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ‌ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ
بے شک اللہ ہی دانے اور گٹھلیوں کوپھاڑنے والاہے وہی جاندار کو بے جان سے نکالتاہے اور بے جان کو جاندار سے نکالنے والاہے اللہ یہی ہے پھر تم کہاں بہکے جارہے ہو ۔
فَالِقُ الۡاِصۡبَاحِ‌ۚ وَ جَعَلَ الَّيۡلَ سَكَنًا وَّالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ حُسۡبَانًا‌ ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِ
وہ صبح کا نکالنے والا ہے اور اسی نے رات کو راحت کی چیز بنائی ہے اور سورج اور چاند کوحساب سے رکھا ۔ یہ اس کا مقرر کردہ اندازہ ہے جوغالب اور جاننے والا ہے۔
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ النُّجُوۡمَ لِتَهۡتَدُوۡا بِهَا فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ‌ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ
اور وہی ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ ان کے ذریعہ بیابانوں اور سمندروں میں راستہ معلوم کرسکو بے شک ہم نے آیتیں کھول کھول کر بیان کردیں ان لوگوں کے لئے جوعلم وخبر رکھتے ہوں
وَ هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ فَمُسۡتَقَرٌّ وَّمُسۡتَوۡدَعٌ‌ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّفۡقَهُوۡنَ
اور وہی ہے جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا پھر تمہارے لئے ایک ٹہرنے کی جگہ ہے اور ایک سپرد ہونے کا مقام ہے اور ہم نے سمجھ والو ں کے لئے اپنی آیتیں تفصیل کے ساتھ بیان کردی ہیں ۔
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً‌ ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖ نَبَاتَ كُلِّ شَىۡءٍ فَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهُ خَضِرًا نُّخۡرِجُ مِنۡهُ حَبًّا مُّتَرَاكِبًا‌ ۚ وَمِنَ النَّخۡلِ مِنۡ طَلۡعِهَا قِنۡوَانٌ دَانِيَةٌ وَّجَنّٰتٍ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّالزَّيۡتُوۡنَ وَالرُّمَّانَ مُشۡتَبِهًا وَّغَيۡرَ مُتَشَابِهٍ‌ ؕ اُنْظُرُوۡۤا اِلٰى ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَيَنۡعِهٖ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكُمۡ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
اور وہی ہے جس نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعہ ہر قسم کے نباتات کونکالا پھر اس سے ہری بھری شاخیں نکالیں پھر ان سے تہ بہ تہ دانے نکالتے ہیں اور کھجور کے درختوں سے (بھی پھل پیدا کرتے ہیں ) جسکے گھچے سے خوشے جھکے پڑتے ہیں اور (اسی پانی سے ) ہم نے انگور اور زیتون اورانار کے باغ پیدا کئے جوایکدوسرے سے ملتے جلتے بھی ہیں اور نہیں بھی ملتے ہیں ان پھلوں کو دیکھو جب وہ درختوں میں لگے رہتے ہیں اور ان کے پکنے کودیکھو بلاشبہ ان میں ایمان لانے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ الۡجِنَّ وَخَلَقَهُمۡ‌ وَخَرَقُوۡا لَهٗ بَنِيۡنَ وَبَنٰتٍۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَصِفُوۡنَ
اور ان لوگوں نے جنات کو اللہ کا شریک ٹہرایا حالانکہ ان کو بھی اللہ نے پیدا کیا ہے اور ان لوگوں نے بغیر جانے بوجھے اللہ کے بیٹے اوربیٹیاں تراش ڈالیں اس کی ذات ان تمام باتوں سے پاک ہے جویہ لوگ کہتے ہیں
بَدِيۡعُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اَنّٰى يَكُوۡنُ لَهٗ وَلَدٌ وَّلَمۡ تَكُنۡ لَّهٗ صَاحِبَةٌ‌ ؕ وَخَلَقَ كُلَّ شَىۡءٍ‌ ۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
وہ آسمانوں اورزمین کا موجد ہے اس کے اولاد کیسے ہوسکتی ہے جبکہ اس کے بیوی تو ہے نہیں اور اس نے ہر چیز کوپیدا کیا اور وہ ہر چیز کاجاننے والا ہے ۔
ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ‌ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ خَالِقُ كُلِّ شَىۡءٍ فَاعۡبُدُوۡهُ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ وَّكِيۡلٌ
یہی اللہ تمہارا پرودگار ہے اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والاہے پس اسی کی عبادت کرو اور وہ ہر چیز کا کارساز ہے۔
لَا تُدۡرِكُهُ الۡاَبۡصَارُ وَهُوَ يُدۡرِكُ الۡاَبۡصَارَ‌ۚ وَهُوَ اللَّطِيۡفُ الۡخَبِيۡرُ
نگاہیں اس کا ادارک نہیں کرسکتیں اور وہ نگاہوں کا ادراک کرسکتا ہے اور وہ باریک بین اور باخبر ہے۔
قَدۡ جَآءَكُمۡ بَصَآٮِٕرُ مِنۡ رَّبِّكُمۡ‌ۚ فَمَنۡ اَبۡصَرَ فَلِنَفۡسِهٖ‌ ۚ وَمَنۡ عَمِىَ فَعَلَيۡهَا‌ ؕ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ
بیشک تمہارے پاس تمہارے پروردگار کی جانب سے روشن دلیلیں آچکی ہیں پس جس نے آنکھ کھول کر دیکھ لیا تو اسی کا بھلا ہے اور جو اندھا بنے رہے تو اس کا وبال اسی پر ہوگا اور میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں
وَكَذٰلِكَ نُصَرِّفُ الۡاٰيٰتِ وَلِيَقُوۡلُوۡا دَرَسۡتَ وَلِنُبَيِّنَهٗ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ
اور اسی طرحہم اپنی آیتوں کومختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ کہیں کہ آپ نے کسی سے (یہ باتیں ) سیکھ لی ہیں اور تاکہ ہم جاننے والوں کیلئے یہ قرآن صاف طور پر بیان کردیں
اِتَّبِعۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ‌‌ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ وَاَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
آپ اس وحی کی اتباع کیجئے جوآپ کے پروردگار کی جانب سے آپ کے پا س بھیجی گئی ہے اسکے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ مشرکوں سے چشم پوشی کیجئے ۔
وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكُوۡا ‌ؕ وَمَا جَعَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا‌ ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ
اور اگر اللہ چاہتا تو یہ شرک نہ کرتے اور ہم نے آپ کو ان پر نگہبان مقرر نہیں کیا اور آپ ان پر داروغہ بھی نہیں ہیں ۔
وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَيَسُبُّوا اللّٰهَ عَدۡوًاۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ ‌ؕ كَذٰلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ اُمَّةٍ عَمَلَهُمۡ ثُمَّ اِلٰى رَبِّهِمۡ مَّرۡجِعُهُمۡ فَيُنَبِّئُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اور (اے مسلمانو ) لوگ اللہ کے سوا جن معبودوں کی پرستش کرتے ہیں ان کوبرا بھلامت کہو کیوں کہ یہ لوگ بھی حد سے آگے بڑھ کر بے سمجھے بوجھے اللہ کو برا بھلا کہیں گے اسی طرح ہم نے ہر ایک جماعت کے احوال کو (ان کی نظروں میں ) خوشنمابنادئے ہیں پھر سب کو اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے تب وہ ان کو بتادے گا کہ وہ کیا کرتے تھے
وَاَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ لَٮِٕنۡ جَآءَتۡهُمۡ اٰيَةٌ لَّيُؤۡمِنُنَّ بِهَا‌ ؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰيٰتُ عِنۡدَ اللّٰهِ‌ وَمَا يُشۡعِرُكُمۙۡ اَنَّهَاۤ اِذَا جَآءَتۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
اور یہ لوگ اللہ کی بڑی قسمیں کھاکر کہتے ہیں کہ اگر کوئی معجزہ ان کے سامنے آجائے تو وہ ضرور اس پر ایمان لائیں گے آپ کہدیجئے کہ معجزات تواللہ ہی کے پاس ہیں اور (اے مسلمانو) تمہیں کون سمجھائے کہ ان کے پاس معجزے آبھی جائیں تب بھی یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
وَنُقَلِّبُ اَفۡـــِٕدَتَهُمۡ وَاَبۡصَارَهُمۡ كَمَا لَمۡ يُؤۡمِنُوۡا بِهٖۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّنَذَرُهُمۡ فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ
ہم ان کے دلوں اور آنکھوں کوالٹ دیں گے (وہ دیکھ کر بھی ایمان نہیں لائیں گے ) جس طرح کہوہ پہلی دفعہ بھی قرآن پر ایمان نہیں لائے تھے اور ہم ان کو ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیں گے
وَلَوۡ اَنَّـنَا نَزَّلۡنَاۤ اِلَيۡهِمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الۡمَوۡتٰى وَ حَشَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ كُلَّ شَىۡءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوۡا لِيُؤۡمِنُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ يَجۡهَلُوۡنَ
اور اگر ہم ان پر فرشتے بھی نازل کردیتے اور مردے بھی ان سے گفتگو کرنے لگتے اور سب چیزوں کو ان کے سامنے جمع بھی کردیتے توبھی یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں الا ماشاء اللہ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ نادان ہیں ۔
وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا شَيٰطِيۡنَ الۡاِنۡسِ وَالۡجِنِّ يُوۡحِىۡ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ زُخۡرُفَ الۡقَوۡلِ غُرُوۡرًا‌ ؕ وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوۡهُ‌ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ
اوراسی طرح ہم نے شیطان سیرت انسانوں اور جنوں کو ہر پیغمبر کا دشمن بنادیا ہے ۔ وہ دھوکہ دینے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ چکنی چپڑی باتیں کرتے رہتے ہیں ۔ اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو یہ اس طرح نہ کرتے پس ان کو اور ان کی افتراپردازیوں کو چھوڑ دیجئے ۔
وَلِتَصۡغٰٓى اِلَيۡهِ اَفۡـِٕدَةُ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَلِيَرۡضَوۡهُ وَلِيَقۡتَرِفُوۡا مَا هُمۡ مُّقۡتَرِفُوۡنَ
اوروہ ایسا کام اس لئے کرتے ہیں تاکہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل ان باتوں کی طرف مائل ہوجائیں اور وہ ان کو پسند کریں اور وہی اعمال کرتے رہیں جو وہ کیا کرتے ہیں
اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡتَغِىۡ حَكَمًا وَّهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ اِلَيۡكُمُ الۡـكِتٰبَ مُفَصَّلاً‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ يَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهٗ مُنَزَّلٌ مِّنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ‌ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَ
کیا میں اللہ کے سوا کسی اور فیصلہ کرنے والے کو تلاش کروں حالانکہ وہی توہے جس نے تمہاری طرف ایک کامل کتاب تفصیل کے ساتھ بھیجی ہے اورجن لوگوں کو ہم نے کتاب (توراۃ) دی ہے وہ جانتے ہیں کہ یہ قرآن آپ کے پروردگار کی طرف سے برحق نازل ہوا ہے پس آپ ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہوجائیے۔
وَتَمَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدۡقًا وَّعَدۡلاً  ؕ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ‌ ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اور آپ کے رب کا کلام سچائی اور انصاف کے لحاظ سے پورا ہے اس کے کلام کو کوئی بدلنے والا نہیں اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے
وَاِنۡ تُطِعۡ اَكۡثَرَ مَنۡ فِى الۡاَرۡضِ يُضِلُّوۡكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَخۡرُصُوۡنَ
اور دنیا میں جو لوگ بستے ہیں اگر آپ نے ان کی اکثریت کا کہا مان لیا تووہ آپ کو اللہ کی راہ سے بہکا دیں گے یہ محض بے اصل گمانی خیالات کے پیچھے چلتے ہیں اورمحض قیاسی باتیں کرتے ہیں ۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ مَنۡ يَّضِلُّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ۚ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
بلاشبہ آپ کا پرودگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جواللہ کے راستے سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ ان کو بھی بہتر جانتا ہے جو ہدایت پر ہیں ۔
فَـكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ بِاٰيٰتِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَ
اگر تم اللہ کی آیتو ں پر ایمان رکھتے ہو تو ان چیزوں کوکھالیا کرو جن پر اللہ کا نام لیا جائے۔
وَمَا لَـكُمۡ اَلَّا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا ذُكِرَ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَقَدۡ فَصَّلَ لَـكُمۡ مَّا حَرَّمَ عَلَيۡكُمۡ اِلَّا مَا اضۡطُرِرۡتُمۡ اِلَيۡهِؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا لَّيُضِلُّوۡنَ بِاَهۡوَآٮِٕهِمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُعۡتَدِيۡنَ
اور کیا وجہ ہے کہ جس چیز پر اللہ کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ اللہ نے تفصیل کیساتھ وہ چیزیں بیان کردی ہیں جوتم پر حرام کردی ہیں ۔ بجز اس صورت کے کہ تم ان (کے کھانے ) پر مجبور ہوجاؤ اوربہت سے لوگ بغیر جانے بوجھے اپنی خواہشات سے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں بلاشبہ آپ کا پروردگار ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو حد سے آگے بڑھنے والے ہیں ۔
وَذَرُوۡا ظَاهِرَ الۡاِثۡمِ وَبَاطِنَهٗ‌ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ یَکْسِبُوۡنَ الۡاِثۡمَ سَيُجۡزَوۡنَ بِمَا كَانُوۡا يَقۡتَرِفُوۡنَ
اور تم ظاہری اورباطنی گناہ کو چھوڑ دو اور جو لوگ گناہ کررہے ہیں وہ عنقریب اپنے کئے کی سزا پائیں گے۔
وَلَا تَاۡكُلُوۡا مِمَّا لَمۡ يُذۡكَرِ اسۡمُ اللّٰهِ عَلَيۡهِ وَاِنَّهٗ لَفِسۡقٌ ؕ وَاِنَّ الشَّيٰطِيۡنَ لَيُوۡحُوۡنَ اِلٰٓى اَوۡلِيٰٓـٮِٕـهِمۡ لِيُجَادِلُوۡكُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ اَطَعۡتُمُوۡهُمۡ اِنَّكُمۡ لَمُشۡرِكُوۡنَ
اور جس چیز پر اللہ کا نام نہ لیا جائے اسے مت کھاؤ کیوں کہ اسکا کھانا گناہ ہے اور شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں ایسی باتیں ڈالتے ہیں تاکہ وہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم نے ان کی اطاعت کرلی توبے شک تم بھی مشرک ہوگئے
اَوَمَنۡ كَانَ مَيۡتًا فَاَحۡيَيۡنٰهُ وَجَعَلۡنَا لَهٗ نُوۡرًا يَّمۡشِىۡ بِهٖ فِى النَّاسِ كَمَنۡ مَّثَلُهٗ فِى الظُّلُمٰتِ لَـيۡسَ بِخَارِجٍ مِّنۡهَا‌ ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
بھلا جو شخص مردہ تھا پھر ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس کے لئےروشنی عطا کی جس کے ذریعہ وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے کہیں اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جو اندھیروں میں پڑا ہوا ہو کسی طرح اس سے نکل ہی نہ سکے ۔اسی طرح خوشنما کردیا گیا کافروں کوان کا عمل
وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا فِىۡ كُلِّ قَرۡيَةٍ اَكٰبِرَ مُجۡرِمِيۡهَا لِيَمۡكُرُوۡا فِيۡهَا‌ ؕ وَمَا يَمۡكُرُوۡنَ اِلَّا بِاَنۡفُسِهِمۡ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ
اوراسی طرح ہر بستی میں ہم بڑے بڑے مجرم پیدا کئے تاکہ وہ اس میں مکر وفریب پھیلاتے رہیں حالانکہ وہ صرف اپنے آپ کو ہی فریب دے رہے ہیں اوروہ اس سے بے خبر ہیں
وَاِذَا جَآءَتۡهُمۡ اٰيَةٌ قَالُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ حَتّٰى نُؤۡتٰى مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ رُسُلُ اللّٰهِؔ‌ۘؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ حَيۡثُ يَجۡعَلُ رِسٰلَـتَهٗ‌ ؕ سَيُصِيۡبُ الَّذِيۡنَ اَجۡرَمُوۡا صَغَارٌ عِنۡدَ اللّٰهِ وَعَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَمۡكُرُوۡنَ
اورجب انکے پاس کوئی آیت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہرگز ہم ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ ہم کوبھی وہ چیز نہ دی جائے جو اللہ کے پیغمبروں کو دی گئی تھی اس موقع کوتو اللہ خوب جانتا ہے جہاں پیغام بھیجتا ہے جو لوگ جرم کرتے ہیں عنقریب ان کو خدا کے ہاں ذلت اور شدید عذاب ہوگا اس لئے کہ وہ مکاریاں کرتے تھے
فَمَنۡ يُّرِدِ اللّٰهُ اَنۡ يَّهۡدِيَهٗ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهٗ لِلۡاِسۡلَامِ‌ۚ وَمَنۡ يُّرِدۡ اَنۡ يُّضِلَّهٗ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهٗ ضَيِّقًا حَرَجًا كَاَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِى السَّمَآءِ‌ؕ كَذٰلِكَ يَجۡعَلُ اللّٰهُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
تواللہ جس شخص کوہدایت دینا چاہتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اوروہ جسے گمراہ کرنا چاہتا ہے اسکا سینہ تنگ بھینچا ہوا کردیتا ہے گویا کہ وہ آسمان پر چڑھ رہا ہے اسی طرح اللہ ان لوگوں پر عذاب بھیجتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
وَهٰذَا صِرَاطُ رَبِّكَ مُسۡتَقِيۡمًا‌ ؕ قَدۡ فَصَّلۡنَا الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ
اور یہ آپ کے پروردگار کا سیدھا راستہ ہے ہم نے آیتوں کو نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے صاف صاف بیان کردیا۔
لَهُمۡ دَارُ السَّلٰمِ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ وَهُوَ وَلِيُّهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
ان کے لئے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اوروہی ان کا دوست ہے ان کے اعمال کی وجہ سے۔
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا‌ ۚ يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ قَدِ اسۡتَكۡثَرۡتُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ‌ۚ وَقَالَ اَوۡلِيٰٓـئُهُمۡ مِّنَ الۡاِنۡسِ رَبَّنَا اسۡتَمۡتَعَ بَعۡضُنَا بِبَعۡضٍ وَّبَلَغۡنَاۤ اَجَلَـنَا الَّذِىۡۤ اَجَّلۡتَ لَـنَا‌‌ ؕ قَالَ النَّارُ مَثۡوٰٮكُمۡ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ
اورجس دن اللہ ان سب کو جمع کرے گا (اورفرمائے گا ) اے جنات کے گروہ تم نے انسانوں کو گمراہ کرنے میں بڑا حصہ لیا تو انسانوں میں جو ان کے دوست ہوں گے وہ کہیں گے اے ہمارے پروردگار ہم میں سے ہر ایک نے دوسرے سے فائدہ اٹھایا اوراس مدت کو پہنچ گئے جو تو نے ہمارے لئے مقرر فرمائی تھی ۔ اللہ فرمائے گا اب تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اس میں تم ہمیشہ ہمیشہ رہو گے ہاں اگر اللہ ہی کو منظور ہے تو دوسری بات ہے بے شک آپ کا پروردگار حکمت والا اورجاننے والا ہے
وَكَذٰلِكَ نُوَلِّىۡ بَعۡضَ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے اعمال کے سبب ایک دوسرے پر مسلط کردیتے ہیں ۔
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ رُسُلٌ مِّنۡكُمۡ يَقُصُّوۡنَ عَلَيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ وَيُنۡذِرُوۡنَكُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا‌ ؕ قَالُوۡا شَهِدۡنَا عَلٰٓى اَنۡفُسِنَا‌ وَغَرَّتۡهُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَشَهِدُوۡا عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰفِرِيۡنَ
اے گروہ جن وانس کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے جو تم پر میری آیتیں پڑھ کر سناتے تھے اورتم کوآج اس دن کا سامنا کرنے سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے (پروردگار ) ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کودنیوی زندگی نے دھوکہ دیا تھا اور یہ لوگ اپنے خلاف خود ہی گواہی دیں گے کہ وہ کافر ہیں ۔
ذٰلِكَ اَنۡ لَّمۡ يَكُنۡ رَّبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى بِظُلۡمٍ وَّاَهۡلُهَا غٰفِلُوۡنَ
یہ سب اس وجہ سے ہے کہ آپ کا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ کسی بستی والوں کو انکے کفر کے سبب ان کی بے خبری کے عالم میں ہلاک کردے ۔
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا‌ ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعۡمَلُوۡنَ
اورتمام لوگوں کے لئے ان کے اعمال کی مناسبت سے درجے ہیں اور جو کچھ یہ لوگ کرتے ہیں اللہ ان سے بے خبر نہیں ہے۔
وَرَبُّكَ الۡغَنِىُّ ذُو الرَّحۡمَةِ ‌ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَسۡتَخۡلِفۡ مِنۡۢ بَعۡدِكُمۡ مَّا يَشَآءُ كَمَاۤ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنۡ ذُرِّيَّةِ قَوۡمٍ اٰخَرِيۡنَ ؕ
اور آپ کا رب بے نیاز اور صاحب رحمت ہے اگر وہ چاہے تو (اے بنی آدم ) تمہیں نابود کردے اورجن لوگوں کو چاہے تمہارے بعدتمہارا جانشین بنادے جس طرح کہ تم کو بھی دوسرے لوگوں کی نسل سے پیدا کیا ہے
اِنَّ مَا تُوۡعَدُوۡنَ لَاٰتٍ‌ ۙوَّمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ
بلا شبہ تم سے جو وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور آنے والی چیز ہے اورتم اللہ کوعاجز نہیں کرسکتے۔
قُلۡ يٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ‌ۚ فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ مَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ‌ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ
آپ کہدیجئے اے میری قوم تم اپنی جگہ کام کرو میں اپنی جگہ عمل کرتا ہوں ۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا عاقبت کا گھر کس کو ملتا ہے یہ بات تویقینی ہے کہ ظالم لوگ کامیاب نہیں ہوتے۔
وَجَعَلُوۡا لِلّٰهِ مِمَّا ذَرَاَ مِنَ الۡحَـرۡثِ وَالۡاَنۡعَامِ نَصِيۡبًا فَقَالُوۡا هٰذَا لِلّٰهِ بِزَعۡمِهِمۡ وَهٰذَا لِشُرَكَآٮِٕنَا‌ ۚ فَمَا كَانَ لِشُرَكَآٮِٕهِمۡ فَلَا يَصِلُ اِلَى اللّٰهِ‌ ۚ وَمَا كَانَ لِلّٰهِ فَهُوَ يَصِلُ اِلٰى شُرَكَآٮِٕهِمۡ‌ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
اور انہو ں نے اللہ کی پیدا کی ہوئی کھیتیوں اورجانوروں میں سے اللہ کا ایک حصہ مقرر کیا اوراپنے زعم (فاسد ) سے یہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کا حصہ ہے اوریہ حصّہ ہمارے شریکوں (بتوں ) کا ہے تو جو حصّہ ان کے معبودوں کا ہے وہ اللہ کی طرف (کسی حال میں ) جا نہیں سکتا اورجو حصّہ اللہ کے لئے مقرر ہوتا ہے وہ (بوقت ضرورت ) شریکوں کی طرف چلا جاتا ہے یہ کتنا برا فیصلہ ہے جو وہ کرتے ہیں
وَكَذٰلِكَ زَيَّنَ لِكَثِيۡرٍ مِّنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ قَـتۡلَ اَوۡلَادِهِمۡ شُرَكَآؤُهُمۡ لِيُرۡدُوۡهُمۡ وَلِيَلۡبِسُوۡا عَلَيۡهِمۡ دِيۡنَهُمۡ‌ ۚ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا فَعَلُوۡهُ ‌ؕ فَذَرۡهُمۡ وَمَا يَفۡتَرُوۡنَ
اوراسی طرح ان کے شریکوں نے بہت سے مشرکوں کی نظر میں ان کی اولاد کے قتل کو مستحسن کردیا ہے تاکہ ان کو ہلاک کردیں اوران کے دین کوان پر مشتبہ کردیں اوراگر اللہ چاہتا تووہ ایسا نہ کرتے پس آپ ان کو چھوڑ دیں وہ جانیں اور ان کا جھوٹ
وَقَالُوۡا هٰذِهٖۤ اَنۡعَامٌ وَّحَرۡثٌ حِجۡرٌ ‌ۖ لَّا يَطۡعَمُهَاۤ اِلَّا مَنۡ نَّشَآءُ بِزَعۡمِهِمۡ وَاَنۡعَامٌ حُرِّمَتۡ ظُهُوۡرُهَا وَاَنۡعَامٌ لَّا يَذۡكُرُوۡنَ اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا افۡتِرَآءً عَلَيۡهِ ‌ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
وہ اپنے خیال سے یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چار پائے اوریہ کھیتی ہے اس کا استعمال ہر ایک کو جائز نہیں اس شخص کے سوا جسے ہم چاہیں کوئی نہ کھائے اوربعض چارپائے ایسے ہیں کہ ان کی پیٹھیں (سواری اور بار برداری کیلئے ) حرام کردی گئی ہیں اوربعض جانور ایسے ہیں جن پر بوقت ذبح اللہ کا نام نہیں لیتے یہ سب اللہ پر افتراء ہے وہ عنقریب ان کو ان کے جھوٹ کا بدلہ دے دے گا ۔
وَقَالُوۡا مَا فِىۡ بُطُوۡنِ هٰذِهِ الۡاَنۡعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوۡرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓى اَزۡوَاجِنَا ‌ۚ وَاِنۡ يَّكُنۡ مَّيۡتَةً فَهُمۡ فِيۡهِ شُرَكَآءُ ‌ؕ سَيَجۡزِيۡهِمۡ وَصۡفَهُمۡ‌ ؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ
اوروہ یہ بھی کہتے ہیں وہ بچہ ان جانوروں کے پیٹ میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لئے ہے اورہماری عورتوں کو اس کا کھانا حرام ہے اوراگر وہ بچہ مرا ہوا ہوتو سب اس میں (کھانے میں ) شریک ہوجاتے ہیں ۔ اللہ ان کو ان کی ان من گھڑت باتوں کی سزا دیگا بیشک وہ حکمت والا اور جاننے والا ہے
قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ قَتَلُوۡۤا اَوۡلَادَهُمۡ سَفَهًۢا بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّحَرَّمُوۡا مَا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ افۡتِرَآءً عَلَى اللّٰهِ‌ؕ قَدۡ ضَلُّوۡا وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ
واقعی خرابی میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے اپنی اولاد کو حماقت سے بغیر کسی سند کے قتل کر ڈالا اوراس کی عطا کی ہوئی روزی کو حرام قرار دیا محض اللہ پر بہتان باندھتے ہوئے اوروہ ہدایت یافتہ نہیں ہیں ۔
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ جَنّٰتٍ مَّعۡرُوۡشٰتٍ وَّغَيۡرَ مَعۡرُوۡشٰتٍ وَّالنَّخۡلَ وَالزَّرۡعَ مُخۡتَلِفًا اُكُلُهٗ وَالزَّيۡتُوۡنَ وَالرُّمَّانَ مُتَشَابِهًا وَّغَيۡرَ مُتَشَابِهٍ ‌ؕ كُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَاٰتُوۡا حَقَّهٗ يَوۡمَ حَصَادِهٖ‌ ‌ۖ وَلَا تُسۡرِفُوۡا‌ ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ
اور وہی تو ہے جس نے چھتریوں پر چڑھائے ہوئے (بیلوں کے) اوربغیر چھتریوں پر چڑھائے ہوئے (درختوں کے ) باغ پیدا کئے اورکھجور اورکھیتی بھی پیدا کی جن کے طرح طرح کے پھل ہوتے ہیں اور زیتون اورانار بھی جو ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اوربعض باتوں میں نہیں ملتے اور جب یہ پھل دیں تو ان کے پھل کھاؤ اورپھل توڑو یا کھیتی کاٹو تو اللہ کا حق بھی ادا کرو ۔ اور بیجا خرچ مت کرو بلاشبہ اللہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا
وَ مِنَ الۡاَنۡعَامِ حَمُوۡلَةً وَّفَرۡشًا‌ ؕ كُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ
اورجانوروں میں سے بعض ایسے ہیں جوبوجھ اٹھاتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو زمین سے لگے ہوے ر ہتے ہیں اور اللہنے تم کو جوروزی دی ہے وہ کھاؤ اورشیطان کی پیروی مت کرو (کیونکہ ) وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
ثَمٰنِيَةَ اَزۡوَاجٍ‌ ۚ مِنَ الضَّاۡنِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡمَعۡزِ اثۡنَيۡنِ‌ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ‌ ؕ نَـبِّــُٔــوۡنِىۡ بِعِلۡمٍ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۙ
(یہ چار پائے) آٹھ قسم کے (جوڑے) ہیں یعنی بھیڑوں میں سے دو (نر مادہ) اوربکریوں میں سے دو (نرمادہ) اے پیغمبر آپ پوچھئے کیا اللہ نے ان کے نروں کوحرام قرار دیا ہے یا ان کی مادہ کو یا وہ بچہ جو ان مادہ جانوروں کے پیٹ میں ہے اس کو ؟ اگر تم سچے ہو مجھے سند سے بتاؤ۔
وَمِنَ الۡاِبِلِ اثۡنَيۡنِ وَمِنَ الۡبَقَرِ اثۡنَيۡنِ‌ ؕ قُلۡ ءٰٓالذَّكَرَيۡنِ حَرَّمَ اَمِ الۡاُنۡثَيَيۡنِ اَمَّا اشۡتَمَلَتۡ عَلَيۡهِ اَرۡحَامُ الۡاُنۡثَيَيۡنِ‌ ؕ اَمۡ كُنۡتُمۡ شُهَدَآءَ اِذۡ وَصّٰٮكُمُ اللّٰهُ بِهٰذَا‌ ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا لِّيُضِلَّ النَّاسَ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اور اونٹوں میں سے دو (نر مادہ) اور گایوں میں سے دو (نر مادہ ) آپ پوچھئے کہ کیا اللہ نے ان کے نروں کو حرام قرار دیا ہے یا ان کی مادہ کو یا اس بچے کو جو ان مادہ جانوروں کے پیٹ میں ہے کیا تم اس وقت موجود تھے جبکہ اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا تھا تواس شخص سے زیادہ ظالم اورکون ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹا افترا کیا تاکہ لوگوں کوکسی سند کے بغیر ہی گمراہ کردے ۔ بلاشبہ اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
‌قُل لَّاۤ اَجِدُ فِىۡ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلٰى طَاعِمٍ يَّطۡعَمُهٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ مَيۡتَةً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِيۡرٍ فَاِنَّهٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖ‌‌ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّكَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
آپ کہدیجئے کہ مجھ پر جن احکام کی وحی کی گئی ہے ان میں ‘میں کسی چیز کو جسے کھانے والا کھائے حرام نہیں پاتا بجز اس کے کہ وہ مردار ہو یا بہتا ہوا لہو یا سور کا گوشت کیونکہ یہ سب گندے ہیں یا وہ جانور جس پر بطور شرک کے غیر اللہ کا نام لیا جائے پھر اگر کوئی بے تاب ہوجائے تو نہ طالب لذت ہو اورنہ (ضرورت کی ) حدسے آگے بڑھنے والا ہو (توکھا سکتا ہے ) کیوں کہ آپ کا رب بخشنے والا مہربان ہے
وَعَلَى الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا كُلَّ ذِىۡ ظُفُرٍ‌‌ ۚ وَمِنَ الۡبَقَرِ وَالۡغَـنَمِ حَرَّمۡنَا عَلَيۡهِمۡ شُحُوۡمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتۡ ظُهُوۡرُهُمَاۤ اَوِ الۡحَـوَايَاۤ اَوۡ مَا اخۡتَلَطَ بِعَظۡمٍ‌ ؕ ذٰلِكَ جَزَيۡنٰهُمۡ بِبَـغۡيِهِمۡ‌‌ ۖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ
اوریہودیوں پرہم نے سب ناخن والے جانور حرام کردئے اور گایوں اور بکریوں میس سے ان کی چربی بھی ان پر حرام کردی بجز اس کے جو ان کی پشت پر یا ان کی انتڑیوں میں ہو یا ہڈی سے ملی ہو یہ سزا ہم نے ان کو ان کی شرارت کے سبب دی تھی اورہم تویقیناً سچ کہہ رہے ہیں ۔
فَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقُلْ رَّبُّكُمۡ ذُوۡ رَحۡمَةٍ وَّاسِعَةٍ‌ ۚ وَلَا يُرَدُّ بَاۡسُهٗ عَنِ الۡقَوۡمِ الۡمُجۡرِمِيۡنَ
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو آپ کہدیجئے کہ تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت والا ہے اوراس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہیں ٹلے گا ۔
سَيَـقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَاۤ اَشۡرَكۡنَا وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِنۡ شَىۡءٍ‌ ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ حَتّٰى ذَاقُوۡا بَاۡسَنَا‌ ؕ قُلۡ هَلۡ عِنۡدَكُمۡ مِّنۡ عِلۡمٍ فَتُخۡرِجُوۡهُ لَـنَا ؕ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا تَخۡرُصُوۡنَ
مشرکین یہ کہیں گے کہ اگر اللہ کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا ۔ اورنہ ہم کسی چیز کوحرام قرار دیتے ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے یہاں تک کہ جب انہوں نے ہمارے عذاب کا مزہ چکھ لیا ۔ آپ پوچھئے کیا تمہارے پاس کوئی سند ہے تواس کو ہمارے سامنے پیش کرو تم تومحض گمان کے پیچھے چلتے ہو اور تم تو محض نرے اٹکل کے تیر چلاتے ہو ۔
قُلۡ فَلِلّٰهِ الۡحُجَّةُ الۡبَالِغَةُ‌ ۚ فَلَوۡ شَآءَ لَهَدٰٮكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
آپ کہدیجئے کہ اللہ ہی کے لئے غالب حجّت ہے اور اگر وہ چاہے تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
قُلۡ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ يَشۡهَدُوۡنَ اَنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ هٰذَا ‌ۚ فَاِنۡ شَهِدُوۡا فَلَا تَشۡهَدۡ مَعَهُمۡ‌‌ ۚ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ وَهُمۡ بِرَبِّهِمۡ يَعۡدِلُوۡنَ
آپ فرمائیے کہ لاؤ تمہارے ان گواہوں کو جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ نے یہ چیزیں حرام کی ہیں ۔ پھر اگر وہ گواہی دیں تو آپ بھی ان کے ساتھ گواہ مت بن جائیے اوران لوگوں کی اتباع نہ کیجئے جنہوں نے ہماری آیتوں کوجھٹلادیا اورجو آخرت پر ایمان نہیں لاتے اوروہ (دوسروں کو ) اپنے پروردگار کے برابر ٹہراتے ہیں ۔
قُلۡ تَعَالَوۡا اَتۡلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمۡ عَلَيۡكُمۡ‌ اَلَّا تُشۡرِكُوۡا بِهٖ شَيۡـًٔـــا وَّبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا‌ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَكُمۡ مِّنۡ اِمۡلَاقٍ‌ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُكُمۡ وَاِيَّاهُمۡ‌ ۚ وَلَا تَقۡرَبُوا الۡفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنۡهَا وَمَا بَطَنَ‌ ۚ وَلَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
آپ کہئے (لوگو) آؤ میں تم کو وہ چیزیں پڑھ کر سناؤں جو اللہ نے تم پر حرام کی ہیں یہ کہ تم اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو اوراپنی اولاد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو ہم تم کو بھی رزق دیتے ہیں اور ان کو بھی ۔ اوربے حیائی کے کاموں کے قریب بھی نہ پھٹکو خواہ وہ علانیہ ہوں یا پوشیدہ اور کسی جان کو جسے اللہ نے حرام قرار دیا ہے قتل مت کرو مگر حق کے ساتھ ان باتوں کا اللہ تم کو حکم دیتا ہے تاکہ تم سمجھو۔
وَلَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡيَتِيۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى يَبۡلُغَ اَشُدَّهٗ‌ ۚ وَاَوۡفُوۡا الۡكَيۡلَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ‌ ۚ لَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا‌ ۚ وَاِذَا قُلۡتُمۡ فَاعۡدِلُوۡا وَلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبٰى‌‌ ۚ وَبِعَهۡدِ اللّٰهِ اَوۡفُوۡا‌ ؕ ذٰلِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ ۙ
اور یتیم کے مال کے قریب بھی نہ جاؤ مگر ایسے طریقے سے جو بہت پسندیدہ ہو ۔ یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے ۔ اور ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پورا پورا کیا کرو اور ہم کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اور جب تم بات کرو تو انصاف (کے ساتھ ) بات کرو اگر چہ وہ شخص قرابت دار ہی ہو اور اللہ کے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو پورا کرو ان سب باتوں کا اللہ نے تم کو حکم دیا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو ۔
وَاَنَّ هٰذَا صِرَاطِىۡ مُسۡتَقِيۡمًا فَاتَّبِعُوۡهُ‌ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوۡا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمۡ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ وَصّٰٮكُمۡ بِهٖ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُوۡنَ
اور یہ کہ یہ میرا سیدھا راستہ ہے سو تم اسی پر چلنا اور دوسری راہوں پر نہ چلو کہ وہ راہیں تم کو اللہ کےراستے سے جدا کردیں گی ان امور کا اللہ نے تم کو حکم دیا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو ۔
ثُمَّ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ تَمَامًا عَلَى الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ وَتَفۡصِيۡلاً لِّـكُلِّ شَىۡءٍ وَّهُدًى وَرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ
ہم نے موسیٰ ؑ کو کتاب دی تاکہ نیکو کاروں پر نعمت پوری ہو ۔ اور سب احکام کی تفصیل ہوجائے اور رہنمائی ہو اوررحمت ہو تاکہ وہ لوگ اپنے پروردگار سے ملاقات پر یقین کرلیں ۔
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ فَاتَّبِعُوۡهُ وَاتَّقُوۡا لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَۙ
اور یہ قرآن جس کو ہم نے نازل کیا ہے بڑی بابرکت کتاب ہے تو ا سکی پیروی کرو اور (اس سے روگردانی کرنے سے ) ڈرو تاکہ تم پر رحمت ہو۔
اَنۡ تَقُوۡلُـوۡۤا اِنَّمَاۤ اُنۡزِلَ الۡـكِتٰبُ عَلٰى طَآٮِٕفَتَيۡنِ مِنۡ قَبۡلِنَا وَاِنۡ كُنَّا عَنۡ دِرَاسَتِهِمۡ لَغٰفِلِيۡنَۙ
(وجہ نزول یہ ہے) تم یوں (نہ کہو ) کہ ہم سے پہلے جو دو فرقے تھے ان پر ہی کتاب نازل ہوئی تھی اور ہم ان کے پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے۔
اَوۡ تَقُوۡلُوۡا لَوۡ اَنَّاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡـكِتٰبُ لَـكُنَّاۤ اَهۡدٰى مِنۡهُمۡ‌ ۚ فَقَدۡ جَآءَكُمۡ بَيِّنَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَهُدًى وَرَحۡمَةٌ‌  ۚ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَصَدَفَ عَنۡهَا‌ ؕ سَنَجۡزِى الَّذِيۡنَ يَصۡدِفُوۡنَ عَنۡ اٰيٰتِنَا سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡدِفُوۡنَ
یا یہ کہو کہ اگر ہم پر کوئی کتاب نازل ہوتی توہم ان کی نسبت کہیں زیادہ صحیح راستے پر ہوتے ۔ سو تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے دلیل اور ہدایت اوررحمت آگئی ہے پس اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جس نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا اور دوسروں کو اس سے روکا ہم ان لوگوں کو جو دوسروں کو ہماری آیتوں سے روکتے ہیں ان کے اس روکنے کے سبب بہت بری سزادیں گے ۔
هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ رَبُّكَ اَوۡ يَاۡتِىَ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ ؕ يَوۡمَ يَاۡتِىۡ بَعۡضُ اٰيٰتِ رَبِّكَ لَا يَنۡفَعُ نَفۡسًا اِيۡمَانُهَا لَمۡ تَكُنۡ اٰمَنَتۡ مِنۡ قَبۡلُ اَوۡ كَسَبَتۡ فِىۡۤ اِيۡمَانِهَا خَيۡرًا‌ ؕ قُلِ انْتَظِرُوۡۤا اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ
یہ لوگ اس کے سوا اورکس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا خود آپ کا پروردگار آجائے یا آپ کے پروردگار کی کوئی بڑی نشانی (معجزہ ) آجائے ۔ مگر جس روز آپ کے پروردگار کی کچھ نشانیاں آجائیں گی تو اس شخص کو ان نشانیوں پر ایمان لانا کچھ فائدہ نہ دے گا جو پہلے ایمان نہ لایا ہو ۔ یا ایمان کی حالت میں کوئی نیک کام نہ کیا ہو ۔آپ کہدیجے تم انتظار کرتے رہو ہم بھی منتظر ہیں
اِنَّ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَـعًا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ‌ ؕ اِنَّمَاۤ اَمۡرُهُمۡ اِلَى اللّٰهِ ثُمَّ يُنَـبِّـئُـهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ
جن لوگوں نے اپنے دین کے ٹکڑے کردئے اورگروہ گروہ بن گئے آپ کو ان سے کچھ سروکار نہیں ہے ان کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے ۔ پھر وہ جو کچھ کرتے رہے اللہ ہی ان کو بتلادے گا ۔
مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِهَا‌ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزٰٓى اِلَّا مِثۡلَهَا وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
جو اللہ کے حضور ایک نیکی لیکر آئے گا اس کو اس جیسی دس نیکیاں ملیں گی اورجو شخص ایک برائی کر ے گا تواس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی ۔ اور ان پر زیادتی نہیں کی جائے گی
قُلۡ اِنَّنِىۡ هَدٰٮنِىۡ رَبِّىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۚ دِيۡنًا قِيَمًا مِّلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا‌ ۚ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
آپ کہدیجئے میرے پروردگار نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا ہے ۔ یعنی دین مستحکم مذہب ابراہیم کا جویکسو تھے ۔ اوروہ مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
قُلۡ اِنَّ صَلَاتِىۡ وَنُسُكِىۡ وَ مَحۡيَاىَ وَمَمَاتِىۡ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
آپ کہدیجئے کہ بے شک میری نماز اورمیری قربانی اورمیرا جینا اورمیرا مرنا اس اللہ کے لئے ہے جو تمام عالموں کا پالن ہار ہے ۔
لَا شَرِيۡكَ لَهٗ‌ۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرۡتُ وَاَنَا اَوَّلُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ
جس کا کوئی شریک نہیں اورمجھے اسی بات کا حکم ہوا ہے اور میں سب سے اول فرمانبردار ہوں
قُلۡ اَغَيۡرَ اللّٰهِ اَبۡغِىۡ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَىۡءٍ‌ ؕ وَلَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَـفۡسٍ اِلَّا عَلَيۡهَا‌ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى‌ ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ مَّرۡجِعُكُمۡ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡـتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
آپ کہدیجئے کہ کیا اللہ کے سوا کسی اور پروردگار کوتلاش کرلوں حالانکہ وہی ہر چیز کا رب ہے اورجو شخص جوکچھ کام کرتا ہے اس کا وزن اسی پر ہوتا ہے اورکوئی شخص دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھاتا پھر تم سب کو تمہارے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے پس تم جن باتوں میں اختلاف کیا کرتے تھے وہ تم کو اس (کی حقیقت ) سے آگاہ کردیگا ۔
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ الۡاَرۡضِ وَرَفَعَ بَعۡضَكُمۡ فَوۡقَ بَعۡضٍ دَرَجٰتٍ لِّيَبۡلُوَكُمۡ فِىۡ مَاۤ اٰتٰٮكُمۡ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ سَرِيۡعُ الۡعِقَابِ  ۖ وَاِنَّهٗ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اور وہی تو ہے جس نے تم کو ملک میں اپنا نائب بنایا ہے اوربعض کے مقابلے میں بعض کے درجے بلند کئے تاکہ جوکچھ تمہیں دیا ہے اس میں تمہاری آزمائش کرے بلاشبہ آپ کا رب جلد عذاب دینے والا ہے اوربے شک وہ بخشنے والا اور مہربان ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark