بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُ ۙ
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے گی (قیامت )
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌ‌ ۘ
اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے۔
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ۙ
وہ کسی کو پست کرے گی اور کسی کو بلند
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّا ۙ
جب زمین کو سخت بھونچال آجائے ۔
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّا ۙ
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّا ۙ
پھر وہ پراگنہ غبارہو جائیں گے۔
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةً ؕ
اور تم لوگ تین قسم کے ہوجاؤ گے
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِ ؕ
تو داہنے ہاتھ والے ہیں ۔ داہنے ہاتھ والے (واہ )کتنے اچھے ہیں ۔
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس ) کہ بائیں ہاتھ والے کتنے برے ہیں ۔
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚ  ۙ
اور وہ جو لوگ بڑھنے والے ہیں ان کا کیا کہنا
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَ‌ۚ
وہ تو اعلیٰ درجہ کے ہیں وہی خدا کے مقرب ہیں ۔
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
نعمتوں کی بہشتوں میں
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
ان کا ایک بڑا گروہ تو اگلے لوگوں میں سے ہے۔
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ
اور تھوڑے پچھلوں میں سے
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ
جڑے ہوئے تختوں پر۔
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ
تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہوں گے۔
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ
نوجوان لڑکے ہمیشہ اسی حالت میں ان کے اطراف (خدمت میں ) گھومتے رہیں گے
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَ ۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ
آبخورے ‘آفتابے اور صاف شراب سے بھرے ہوئے جام لیکر۔
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ
اس سے تو نہ دردِ سر ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی۔
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ
اور میوے بھی جو ان کو پسند آئیں
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ
اورپرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِ‌ۚ
جیسے پوشیدہ رکھا ہوا موتی ۔
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
ان کے اعمال کے صلہ کے طور پر۔
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًا ۙ
اس میں نہ وہ بے ہودہ بات سنیں گے اور نہ کوئی گناہ والی بات ۔
اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا
سوائے اس کے کہ سلام سلام کی بولی (ہی وہ سنیں گے)
وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ
سیدھے ہاتھ والے ‘ماشاءاللہ کیا ہی اچھے ہیں ۔ سیدھے ہاتھ والے ۔
فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ
رہتے ہیں بغیر کانٹوں کی بیریوں میں ۔
وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ
اورتہہ بہ تہہ کیلئے ہوں گے۔
وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ
اور لمبا لمبا سایہ ہوگا۔
وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ
اور چلتا ہوا پانی ہوگا ۔
وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ
اورخوب میوے ہوں گے۔
لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ
جو نہ ختم ہوں گے اور نہ روک ٹوک ہوگی
وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ
اور اونچے اونچے فرش ہوں گے
اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ
ہم نے ان حوروں کو خاص طور پر بنایا ہے
فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ
پس ہم نے ان کو کنواریاں بنایا
عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ
پیاری پیاری اور ہم عمر۔
لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ
داہنے ہاتھ والوں کے لئے۔
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
ایک بڑا گروہ اگلوں میں سے ہوگا۔
وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ
اور ایک بڑا گروہ پچھلوں میں ہوگا
وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِ ۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ
اور جو بائیں جانب والے ہیں ۔ (افسوس ) بائیں جانب والے کیسے برے ہیں
فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ
وہ لوگ آگ میں کھولتے ہوئے پانی میں ۔
وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ
اور سیاہ دھویں کے سایے میں ۔
لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ
جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚ  ۖ
وہ لوگ اس سے پہلےخوشحالی میں تھے۔
وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ
اور بڑے گناہ پر اصرار کرتے تھے
وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ ۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ
اور یہ کہتے تھےکیا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوکر رہ گئے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ
کیا ہمارے باپ دادوں کو بھی اٹھایا جائے گا ۔
قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ
آپؐ کہدیجئے بے شک اولین اور آخرین سب کے سب۔
لَمَجۡمُوۡعُوۡنَ ۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ
جمع کئے جائیں گے مقرر دن کے وقت پر۔
ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ
پھر تم اے جھٹلانے والے گمراہ لوگو۔
لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ
درخت زقّوم سے تم کو کھانا ہوگا۔
فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ‌ۚ
اسی سے تم پیٹ بھروگے۔
فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِ‌ۚ
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پیوگے۔
فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ
پس پئیں گے تو بھی اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پانی پیتے ہیں
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ
بدلے کے دن یہ ان کی مہمانی ہوگی۔
نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ
ہم نے تم کو پیدا کیا تم پھر کیوں (دوبارہ زندگی کی) تصدیق نہیں کرتے ۔
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ
کیا تم نے دیکھا اس نطفہ کو جو تم عورتوں کے رحم میں ڈالتے ہو
ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ
کیا تم اس کو (آدمی ) بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں ۔
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ
ہم نے تمہارے درمیان موت (کا وقت) مقرر کردیا ہے اورہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ
کہ تمہاری جگہ تمہارے جیسے لوگوں کوپیدا کردیں ۔ اور تم کواس طور پر پیدا کریں جو تم نہیں جانتے
وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ
اور تم پہلی پیدائش کو تو جانتے ہی ہو پھر کیوں نہیں سوچتے
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ
بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ بوتے ہو کیا تم ہی اسے اگاتے ہو۔
ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ
یا یہ کہ ہم اگاتے ہیں
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ
اگر ہم چاہیں تو اس کو چورا چورا بنادیں اور تم دانتوں میں انگلی چباتے رہ جاؤ گے
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ
کہ اب تو ہم پر تاوان پڑہی گیا
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ
بلکہہم تو بالکل ہی محروم ہوگئے
اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ
کیا تم نے اس پانی کودیکھا جوتم پیتے ہو۔
ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ
کیا تم نےاسے بادلوں سے نازل کیا ہے یا یہ کہ ہم نازل کرنے والے ہیں ۔
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ
اگر ہم چاہیں تو اسے کڑوا بنادیں ۔ پھر تم کیوں شکر نہیں کرتے۔
اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ
بھلا بتاؤ تو کہ جو آگ تم سلگاتے ہو
ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ
اس کے درخت کو تم نےپیدا کیا یا یہ کہ ہم پیدا کرنے والے ہیں ۔
نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَ‌ۚ
ہم نے اس کو یاد دلانے اور مسافروں کے فائدے کی چیز بنایا ہے ۔
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ
سو آپ ؐ اپنے عظیم الشان رب کے نام کی تسبیح کیجئے
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ
پس ایسا نہیں (جیسا کافر کہتے ہیں ) میں ستاروں کی منزلوں کی قسم کھاتا ہوں ۔
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
اِنَّهٗ لَـقُرۡاٰنٌ كَرِيۡمٌۙ
کہ یہ مکرم قرآن ہے ۔
فِىۡ كِتٰبٍ مَّكۡنُوۡنٍۙ
جوایکمحفوظ کتاب (لوح محفوظ) میں ہے۔
لَّا يَمَسُّهٗۤ اِلَّا الۡمُطَهَّرُوۡنَؕ
اس کو نہیں چھوتے مگر پاک ہی۔
تَنۡزِيۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
رب العالمین کی طرف سےنازل کیا ہوا ہے۔
اَفَبِهٰذَا الۡحَـدِيۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡهِنُوۡنَۙ
کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو ؟
وَتَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَكُمۡ اَنَّكُمۡ تُكَذِّبُوۡنَ
اور تکذیب کواپنی روزی بنالیتے ہو۔
فَلَوۡلَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الۡحُـلۡقُوۡمَۙ
بھلا جب روح حلق تک آپہنچی۔
وَاَنۡتُمۡ حِيۡنَٮِٕذٍ تَـنۡظُرُوۡنَۙ
اور تم اس وقت تکا کرتے ہو۔
وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡكُمۡ وَلٰـكِنۡ لَّا تُبۡصِرُوۡنَ
اور ہم اس مرنے والے سے تم سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھتے۔
فَلَوۡلَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ غَيۡرَ مَدِيۡنِيۡنَۙ
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو۔
تَرۡجِعُوۡنَهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اور اگر تم سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں دیتے (بدن کی طرف)۔
فَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَۙ
پھر اگر وہ خدا کے مقربوں میں سے ہے۔
فَرَوۡحٌ وَّ رَيۡحَانٌ ۙ وَّجَنَّتُ نَعِيۡمٍ
تو اس کے لئے راحت اور خوشبو دار پھول اور نعمتوں کے باغ۔
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِۙ
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے۔
فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ
تو (کہا جائے گا) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام ہے۔
وَاَمَّاۤ اِنۡ كَانَ مِنَ الۡمُكَذِّبِيۡنَ الضَّآلِّيۡنَۙ
اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے۔
فَنُزُلٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍۙ
تو اس کے لئے کھولتے ہوئے پانی سے ضیافت ہے ۔
وَّتَصۡلِيَةُ جَحِيۡمٍ
اور دوزخ میں داخل ہوگا۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الۡيَـقِيۡنِۚ
بیشک یہی حق الیقین ہے
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ
پس آپ ؐ اپنے عظیم الشان رب کی پاکی بیان کیجئے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark