بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ
قیامت قریب آچکی اور چاند شق ہوگیا
وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ
اور اگر (یہ کافر ) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اعراض کرجاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ ہمیشہ کا جادو ہے
وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ‌ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ
اور انہوں نے (اس کو ) جھٹلایا اور اپنے خواہشا ت کی پیروی کی اور ہر کام وقت پر استقرار پاتا ہے۔
وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنَ الۡاَنۡۢبَآءِ مَا فِيۡهِ مُزۡدَجَرٌۙ
اور ان کے پاس پیغمبروں کے اتنے واقعات پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے (ڈانٹ اور جھڑکی ہے)
حِكۡمَةٌ ۢ بَالِغَةٌ‌ فَمَا تُغۡنِ النُّذُرُۙ
یعنی اعلیٰ درجہ کی حکمت (کی باتیں ہیں ) لیکن ڈرانے والی باتیں ان کو فائدہ نہیں دیتیں ۔
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ‌ۘ يَوۡمَ يَدۡعُ الدَّاعِ اِلٰى شَىۡءٍ نُّكُرٍۙ
تو آپ ؑ بھی ان کی طرف توجہ نہ دیجئے جس دن ایک بلانے والا ان کو ایک ناخوشگوار چیز کی طرف بلائے گا
خُشَّعًا اَبۡصَارُهُمۡ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ كَاَنَّهُمۡ جَرَادٌ مُّنۡتَشِرٌۙ
تو آنکھں نیچی کئے ہوئے قبروں سے اس طرح نکلیں گے گویا کہ وہ بکھری ہوئی ٹڈیاں ہیں ۔
مُّهۡطِعِيۡنَ اِلَى الدَّاعِ‌ؕ يَقُوۡلُ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا يَوۡمٌ عَسِرٌ
بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے۔
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ فَكَذَّبُوۡا عَبۡدَنَا وَقَالُوۡا مَجۡنُوۡنٌ وَّازۡدُجِرَ
ان سے پہلے نوح ؑ کی قوم نے بھی جھٹلایا تھا تو انہوں نے ہمارے بندے (نوح ؑ) کی تکذیب کی اور کہا (یہ) دیوانہ ہے اور نوح ؑ کو جھڑکا بھی گیا۔
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَغۡلُوۡبٌ فَانْـتَصِرۡ
انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں کمزور ہوں تو ان سے بدلہ لے۔
فَفَتَحۡنَاۤ اَبۡوَابَ السَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنۡهَمِرٍ ۖ
پس ہم نے کثرت سے برسنے والے پانی سے آسمان کے دروازے کھول دئے۔
وَّفَجَّرۡنَا الۡاَرۡضَ عُيُوۡنًا فَالۡتَقَى الۡمَآءُ عَلٰٓى اَمۡرٍ قَدۡ قُدِرَ‌ۚ
اور زمین میں چشمے کھول دئے سب پانی مل گیا اس کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا
وَحَمَلۡنٰهُ عَلٰى ذَاتِ اَلۡوَاحٍ وَّدُسُرٍۙ
اور ہم نے نوحؑ کو تختوں اورمیخوں والی (کشتی ) پرسوار کردیا۔
تَجۡرِىۡ بِاَعۡيُنِنَا‌ۚ جَزَآءً لِّمَنۡ كَانَ كُفِرَ
وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی (یہ سب کچھ) بطور بدلہ کے تھا اس شخص کا جس کا انکار کیا گیا تھا ۔
وَلَقَدْ تَّرَكۡنٰهَاۤ اٰيَةً فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے ایک عبرت بناکر چھوڑ دیا ۔ پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ۔
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
پس میرا عذاب اور میرا ڈراناکیسا تھا۔
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا ہےپس ہے کوئی (نصیحت) حاصل کرنے والا
كَذَّبَتۡ عَادٌ فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
عاد نے بھی جھٹلایا پس میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا صَرۡصَرًا فِىۡ يَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّۙ
ہم نے ایک تیز ہوا بھیجی ایک نحوست بھرے دن میں
تَنۡزِعُ النَّاسَۙ كَاَنَّهُمۡ اَعۡجَازُ نَخۡلٍ مُّنۡقَعِرٍ
جو لوگو ں کواس طرح اکھیڑدیتی تھی گویا کہ وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
پس میرا عذاب اور میرا ڈراناکیسا تھا۔
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
بے شک ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا ہے ۔ پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ۔
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ بِالنُّذُرِ
ثمود نے بھی ڈرانے والوں کوجھٹلایا۔
فَقَالُـوۡۤا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُهٗۤ ۙ اِنَّاۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ
پس انہوں نے کہا کہ ہم کیا اس کی اتباع کریں جوہم میں سے ہے اور وہ بھی اکیلا اس صورت میں ہم بڑی غلطی اور انگاروں میں پڑجائیں گے
ءَاُلۡقِىَ الذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۡۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ
کیا ہم سب میں سے صرف اسی پر وحی اتاری گئی بلکہ وہ جھوٹا اور شیخی بگھارنے والا ہے۔
سَيَعۡلَمُوۡنَ غَدًا مَّنِ الۡكَذَّابُ الۡاَشِرُ
ان کو کل معلوم ہوگا کہ کون جھوٹا اور خود پسند ہے۔
اِنَّا مُرۡسِلُوا النَّاقَةِ فِتۡنَةً لَّهُمۡ فَارۡتَقِبۡهُمۡ وَاصۡطَبِرۡ
ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں پس ان پر نگاہ رکھئے اور صبر کیجئے اور ان کو خبر کردیجئے
وَنَبِّئۡهُمۡ اَنَّ الۡمَآءَ قِسۡمَةٌ ۢ بَيۡنَهُمۡ‌ۚ كُلُّ شِرۡبٍ مُّحۡتَضَرٌ
کہ ان میں پانی بانٹ دیا گیا ہے۔ہر ایک اپنی باریپر حاضر ہو۔
فَنَادَوۡا صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ
پس لوگوں نے اپنے ساتھی کو بلایا اس نے اونٹنی کو پکڑا اور اس کو کاٹ ڈالا
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
پس دیکھو میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوۡا كَهَشِيۡمِ الۡمُحۡتَظِرِ
ہم نے ان پر ایک چیخ بھیجی پس وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ لگانے والوں کی باڑ کا چورا
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
ہم نے قرآن کونصیحت کے لئے آسان کردیا پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ۔
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ ۢ بِالنُّذُرِ
لوط کی قوم نے بھی ڈرانے والوں کوجھٹلایا ۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍ‌ؕ نَّجَّيۡنٰهُمۡ بِسَحَرٍۙ
ہم نے ان پر پتھروں کی بارش برسائی ۔ مگر لوط کے گھر والے کہ ان کو ہم نے سحرکے وقت بچالیا
نِّعۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِىۡ مَنۡ شَكَرَ
اپنے فضل واحسان سے اسی طرح ہے ہم بدلہ دیتے ہیں ان کو جو شکرکرتے ہیں ۔
وَلَقَدۡ اَنۡذَرَهُمۡ بَطۡشَتَـنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ
اور لوط نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا ۔مگر انہوں نے اس ڈرانے میں جھگڑا پیدا کیا
وَلَقَدۡ رَاوَدُوۡهُ عَنۡ ضَيۡفِهٖ فَطَمَسۡنَاۤ اَعۡيُنَهُمۡ فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
اور انہوں نے ان کے مہمانوں کو بھی پھسلاکر لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹادیں سو اب میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو
وَلَقَدۡ صَبَّحَهُمۡ بُكۡرَةً عَذَابٌ مُّسۡتَقِرٌّ‌ ۚ
ان پر صبح سویرے عذاب نازل ہوا۔
فَذُوۡقُوۡا عَذَابِىۡ وَنُذُرِ
پس میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
بے شک ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا ہے پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا۔
وَلَقَدۡ جَآءَ اٰلَ فِرۡعَوۡنَ النُّذُرُ‌ۚ
اور قومِ فرعون کے پاس ڈرانے والے آئے۔
كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كُلِّهَا فَاَخَذۡنٰهُمۡ اَخۡذَ عَزِيۡزٍ مُّقۡتَدِرٍ
انہوں نے ہماری نشانیوں کوجھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑا جس طرح ایک غالب اقتدار والا پکڑتا ہے
اَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٌ مِّنۡ اُولٰٓٮِٕكُمۡ اَمۡ لَكُمۡ بَرَآءَةٌ فِى الزُّبُرِ‌ۚ
کیا تمہارے کافران لوگوں سے (کافروں سے جن کا ابھی بیان ہوا ہے ) بہتر ہیں یا تمہارے لئے پہلے کتابوں میں کوئی معافی ہے۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ نَحۡنُ جَمِيۡعٌ مُّنۡتَصِرٌ
یا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری ایسی جماعت ہے جو بدلہ لینے والی ہے۔
سَيُهۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَيُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ
عنقریب یہ جماعت شکست کھا جائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوں گے۔
بَلِ السَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَالسَّاعَةُ اَدۡهٰى وَاَمَرُّ
بلکہ ان کے وعدہ کا وقت توقیامت ہے او قیامت بڑی سخت او ر بہت تلخ ہے۔
اِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ‌ۘ
بیشک گنہگار بڑی گمراہی اور انگاروں میں ہیں ۔
يَوۡمَ يُسۡحَبُوۡنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡؕ ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ
جس دن یہ لوگ اپنے منھ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے کہ دوزخ کامزہ چکھو ۔
اِنَّا كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقۡنٰهُ بِقَدَرٍ
ہم نے ہر چیز کو ایک اندازے کے ساتھ پیدا کیا ہے۔
وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ
اور ہمارا حکم توآنکھ جھپکنے کے مانندبس ایک بات ہوتی ہے
وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ
اور ہم تمہارے ہم مسلک لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا
وَكُلُّ شَىۡءٍ فَعَلُوۡهُ فِى الزُّبُرِ
اور جوکچھ بھی انہوں نے کیا (دنیا میں ) وہ کتابوں (اعمالناموں ) میں ہے
وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ
اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ
بے شک پرہیزگار بہشتوں اور نہروں میں ہوں گے
فِىۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِيۡكٍ مُّقۡتَدِرٍ
پاکیزہ مقام میں قدرت رکھنے والے بادشاہ کے پاس۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark