بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالطُّوۡرِۙ
قسم ہے طور کی
وَكِتٰبٍ مَّسۡطُوۡرٍۙ
اور لکھی ہوئی کتاب کی۔
فِىۡ رَقٍّ مَّنۡشُوۡرٍۙ
کشادہ اوراق میں ۔
وَالۡبَيۡتِ الۡمَعۡمُوۡرِۙ
اور آباد گھر کی۔
وَالسَّقۡفِ الۡمَرۡفُوۡعِۙ
اور اونچی چھت کی۔
وَالۡبَحۡرِ الۡمَسۡجُوۡرِۙ
اور پر شور دریا کی ۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لوَاقِعٌ ۙ
تمہارے رب کا عذاب ضرور واقع ہوکر رہے گا۔
مَّا لَهٗ مِنۡ دَافِعٍۙ
اس کو کوئی روک نہ سکے گا ۔
يَّوۡمَ تَمُوۡرُ السَّمَآءُ مَوۡرًا ۙ
جس دن آسمان تھرانے لگے گا
وَّتَسِيۡرُ الۡجِبَالُ سَيۡرًا ؕ
اور پہاڑ چلنےلگیں گے۔
فَوَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُكَذِّبِيۡنَۙ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ خَوۡضٍ يَّلۡعَبُوۡنَ‌ۘ
جو باطل امور میں کھیل رہے ہیں ۔
يَوۡمَ يُدَعُّوۡنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاؕ
جس دن ان کو دوزخ کی آگ کی طرف دھکے دیکر لایا جائے گا۔
هٰذِهِ النَّارُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ
یہی وہ جہنم ہے جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے۔
اَفَسِحۡرٌ هٰذَاۤ اَمۡ اَنۡتُمۡ لَا تُبۡصِرُوۡنَ‌ۚ
توکیا یہ جادوہے یا تم کو نظر نہیں آتا
اِصۡلَوۡهَا فَاصۡبِرُوۡۤا اَوۡ لَا تَصۡبِرُوۡا‌ۚ سَوَآءٌ عَلَيۡكُمۡ‌ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اس میں داخل ہوجاؤ پھر صبر کرو یانہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے تم نے جو کیا بس اسی کا بدلہ تم کو دیا جائے گا۔
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ
بے شک پرہیز گار بہشتوں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
فٰكِهِيۡنَ بِمَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ۚ وَوَقٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ عَذَابَ الۡجَحِيۡمِ
ان کا رب ان کو جو عنایت کرے گا اس سے وہ خوشحال ہوں گے اور ان کے رب نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا۔
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَـنِٓـيـْئًا ۢ بِمَا كُنۡـتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ
تمہار ے اعمال کے بدلے میں مزے سے تم کھاؤ اور پیو۔
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَةٍ‌ ۚ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍ
برابر بچھائے ہوئے تختوں پر تکیہ لگائے ہوئے اور ہم ان کے جوڑے گوری گوری بڑی آنکھوں والی عورتوں سے کریں گے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاتَّبَعَتۡهُمۡ ذُرِّيَّتُهُمۡ بِاِيۡمَانٍ اَلۡحَـقۡنَا بِهِمۡ ذُرِّيَّتَهُمۡ وَمَاۤ اَلَـتۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَمَلِهِمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ كُلُّ امۡرِیءٍۢ بِمَا كَسَبَ رَهِيۡنٌ
اور جولوگ ایمان لائے اور معاملہ ایمان میں ان کی اولادنے بھی ان کی اتباع کی ہم ان کی اولاد کوبھی ان کے ساتھ شامل کردیں گےاور ان کے اعمال میں سے کچھ کمنہ کریں گے ہر شخص اپنے اعمال میں پھنسا ہوا ہے
وَاَمۡدَدۡنٰهُمۡ بِفَاكِهَةٍ وَّلَحۡمٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَ
اور جس قسم کے میوے اور گوشت وہ چاہیں گے ہم ان کو لگاتار عطا کریں گے۔
يَـتَـنَازَعُوۡنَ فِيۡهَا كَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِيۡهَا وَلَا تَاۡثِيۡمٌ
وہاں وہ ایک دوسرے سے شراب کے جاموں پر چھینا جھپٹی کریں گے (دل لگی سے) جس کے پینے میں نہ تو بیہودگی ہے اور نہ کوئی گناہ کی بات۔
وَيَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ غِلۡمَانٌ لَّهُمۡ كَاَنَّهُمۡ لُـؤۡلُـؤٌ مَّكۡنُوۡنٌ
اور ان کے گرد اگرد ان کے نوجوان خدمت گار ہوں گے گویا کہ وہ چھپے ہوئے موتی ہیں ۔
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ
وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر گفتگو کریں گے۔
قَالُـوۡۤا اِنَّا كُـنَّا قَبۡلُ فِىۡۤ اَهۡلِنَا مُشۡفِقِيۡنَ
کہیں گے اس سے قبل ہم اپنے گھر میں ڈرتے تھے۔
فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا وَوَقٰٮنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ
پس اللہ نے ہم پراحسان فرمایا اور ہم کو لو کے عذاب سے بچالیا۔
اِنَّا كُـنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡهُ‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡبَـرُّ الرَّحِيۡمُ
اس سے پہلے ہم اس کو پکارتے تھے بے شک وہ احسان کرنے والا مہربان ہے ۔
فَذَكِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَّلَا مَجۡنُوۡنٍؕ
پس آپ ؐ نصیحت کیجئے آپ ؐ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں اورنہ دیوانے
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ شَاعِرٌ نَّتَـرَبَّصُ بِهٖ رَيۡبَ الۡمَنُوۡنِ
کیا یہ کافر کہتے ہیں یہ شاعر ہے ہم اس کے حق میں زمانے کے حوادث کا انتظار کررہے ہیں ۔
قُلۡ تَرَبَّصُوۡا فَاِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُتَـرَبِّصِيۡنَ ؕ
آپ ؐ کہدیجئے کہ تم انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظارکرنے والوں میں ہوں
اَمۡ تَاۡمُرُهُمۡ اَحۡلَامُهُمۡ بِهٰذَآ‌ اَمۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ
یا ان کی عقلیں ان کو ان باتوں کی تعلیم دیتی ہیں یا یہ کہ یہ لوگ ہی شریر ہیں
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ تَقَوَّلَهٗ‌ ۚ بَلْ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ‌ ۚ
یا یہ کہتے ہیں کہ اس پیغمبر نے اپنی طرف سے (قرآن ) گھڑلیا ہے بلکہ یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے
فَلۡيَاۡتُوۡا بِحَدِيۡثٍ مِّثۡلِهٖۤ اِنۡ كَانُوۡا صٰدِقِيۡنَؕ
اگر تم سچے ہو تو اس جیسا کوئی کلام تو لاؤ
اَمۡ خُلِقُوۡا مِنۡ غَيۡرِ شَىۡءٍ اَمۡ هُمُ الۡخٰلِقُوۡنَؕ
کیایہ لوگ بغیرکسی خالق کے پیدا کئے گئے ہیں یا یہ بات ہے کہ یہ خودخالق ہیں ۔
اَمۡ خَلَـقُوا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌ۚ بَلْ لَّا يُوۡقِنُوۡنَؕ
یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کوپیدا کیا ہے بلکہ انکو یقین ہی نہیں ہے
اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَبِّكَ اَمۡ هُمُ الۡمُصَۜيۡطِرُوۡنَؕ
کیا ان کے پاس تمہارے رب کے خزانے ہیں یا یہ داروغہ ہیں
اَمۡ لَهُمۡ سُلَّمٌ يَّسۡتَمِعُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَلۡيَاۡتِ مُسۡتَمِعُهُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍؕ
یا ان کے پاس سیڑھی ہے (جس پر چڑھ کر ) (وہ آسمان سے باتیں ) سنتے ہیں ۔ جوسنتا ہے اسے چاہئے کہ واضح دلیل پیش کرے
اَمۡ لَـهُ الۡبَنٰتُ وَلَـكُمُ الۡبَنُوۡنَؕ
کیا خدا کی بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں
اَمۡ تَسۡـَٔـلُهُمۡ اَجۡرًا فَهُمۡ مِّنۡ مَّغۡرَمٍ مُّثۡقَلُوۡنَؕ
کیا آپؐ (اے پیغمبر ) ان سے کچھ صلہ مانگتے ہیں کہ وہ تاوان ان کو گراں معلوم ہورہا ہے
اَمۡ عِنۡدَهُمُ الۡغَيۡبُ فَهُمۡ يَكۡتُبُوۡنَؕ
کیا ان کے پاس غیب (کا علم ہے ) کہ وہ لکھ لیا کرتے ہیں
اَمۡ يُرِيۡدُوۡنَ كَيۡدًا‌ؕ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هُمُ الۡمَكِيۡدُوۡنَؕ
کیا یہ لوگ کچھ چال چل رہے ہیں ۔ پس یہ کافر خود ہی اپنی چال کا شکار ہوجائیں گے
اَمۡ لَهُمۡ اِلٰهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
کیا ان کا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے ۔ اللہ ان کے شرک سے پاک ہے
وَاِنۡ يَّرَوۡا كِسۡفًا مِّنَ السَّمَآءِ سَاقِطًا يَّقُوۡلُوۡا سَحَابٌ مَّرۡكُوۡمٌ
اگر یہ عذاب کا کوئی ٹکڑا آسمان سے گرتا ہوا دیکھیں تو کہتے ہیں تہہ بہ تہہ جما ہوا بادل ہے
فَذَرۡهُمۡ حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ فِيۡهِ يُصۡعَقُوۡنَۙ
پس ان کو آپ چھوڑ دیجے یہاں تک وہ دن سامنے آجائے جس دن وہ بے ہوش کردئے جائیں گے۔
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ كَيۡدُهُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ
اس دن ان کی کوئی تدبیر ان کے کام نہ آئے گی ۔ اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔
وَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا عَذَابًا دُوۡنَ ذٰلِكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے ۔ لیکن ان کی اکثریت نہیں جانتی
وَاصۡبِرۡ لِحُكۡمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعۡيُنِنَا‌ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ
اور آپ ؐ اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر کیجئے اس لئے کہ آپ ؐ ہماری نظروں کے سامنے ہیں ۳ اور آپؐ اٹھتے وقت اپنے رب کی حمد تسبیح کے ساتھ کیجئے
وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاِدۡبَارَ النُّجُوۡمِ
اور رات میں بھی اس کی تسبیح کیجئے اور ستاروں کے (غروب ہونے کے) بعد بھی
×
Preferred translation language Font size Bookmark