بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًا ۙ
قسم ہے ان بکھیرنے والی (ہواؤں کی ) جو بکھیردیتی ہیں ۔
فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًا ۙ
پھر پانی کا بوجھ اٹھاتی ہیں ۔
فَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًا ۙ
پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں ۔
فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًا ۙ
پھر حکم (خدا) کے مطابق تقسیم کرتی ہیں
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌ ۙ
تم سے جس چیز کا وعدہ کیا جاتاہے وہ سچا ہے۔
وَّاِنَّ الدِّيۡنَ لوَاقِعٌ ؕ
اور بدلے کا دن ضرور واقع ہوگا
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِ ۙ
آسمان کی قسم جس میں راستے ہیں ۔
اِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ ۙ
تم لوگ ایک جھگڑے کی بات میں پڑے ہوئے ہو۔
يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَ ؕ
اس سے وہی پھرتا ہے جس کو پھرنا (مقدر) ہوتا ہے
قُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ
اٹکل لگانے والے ہلاک ہوجائیں ۔
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ
جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں ۔
يَسۡـَٔــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ
پوچھتے ہیں جزاء کا دنکب ہوگا۔
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ
اس دن جب وہ آگ پر رکھے جائیں گے۔
ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
چکھو اپنی شرارت کا مزہ یہی وہ چیز ہےجس کے بارے میں تم عجلت کرتے تھے۔
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
بیشک پرہیز گار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کرتے) رہیں گے۔
اٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰلِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ
ان کا رب جو نعمتیں ا نکو دیتا ہوگا انہیں وہ لے رہے ہوں گے بے شک وہ اس سے پہلے نیکی کرنے والے تھے۔
كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ
رات کے تھوڑے ہی حصّے میں وہ سوتے تھے
وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ
اور وقت سحر استغفار کرتے تھے
وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ
اور ان کےمال میں سوالیوں اور غیر سوالیوں دونوں کا حق ہوتا تھا
وَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ
اور زمین میں نشانیاں ہیں ان کے لئے جویقین کرنے والے ہیں ۔
وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ
اور خود تمہاری ذات میں بھی کیا تم کو دکھائی نہیں دیتا
وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ
اورتمہارا رزق اور وہ جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ آسمان میں ہے
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ
پس آسمانوں اور زمین کے رب کی قسم وہ اسی طرح برحق ہے جس طرح کہ تم باتیں کرتے ہو
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَ‌ۘ
کیا آپؐ کے پاس ابراہیم ؑ کے معزّز مہمانوں کی خبر پہنچی
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًا‌ؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ‌
جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کیا انہوں نے بھی جواب میں سلام کیا (پھر کہا ) انجان لوگ (معلوم ہوتے ) ہیں ۔
فَرَاغَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ فَجَآءَ بِعِجۡلٍ سَمِيۡنٍۙ
پھر اپنے گھر دوڑے پھر ان کے پاس ایک فربہ (تلا ہوا ) بچھڑا لائے۔
فَقَرَّبَهٗۤ اِلَيۡهِمۡ قَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ
اوران کے قریب رکھدیا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں
فَاَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيۡفَةً ‌ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ‌ ؕ وَبَشَّرُوۡهُ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ
اور دل میں ان سے خوف محسوس کیا انہوں نے کہا ڈرو مت اور ان کو ایک دانا فرزند کی خوشخبری دی۔
فَاَقۡبَلَتِ امۡرَاَتُهٗ فِىۡ صَرَّةٍ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوۡزٌ عَقِيۡمٌ
ایسے میں ابراہیمؑ کی بیوی چلّاتی ہوئی آئیں اور اپنا منھ پیٹ کر کہنے لگیں (ایک تو ) بڑھاپا (اور دوسرے ) بانجھ۔
قَالُوۡا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡعَلِيۡمُ
انہوں نے کہا ہاں اسی طرح تمہارے رب نے کہا ہے بے شک وہ حکمت والا خبردار ہے
قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ
ابراہیم نے کہا تمہاراکیا مدعا ہے اے فرشتو۔
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ
انہوں نے کہا کہ ہم ایک گنہگا ر قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔
لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ طِيۡنٍۙ
تاکہ ہم ان پر کنکر کے پتھر برسائیں
مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ
جن پر حدسے بڑھ جانے والوں کے لئےتمہارے رب کے پاس ہی نشان کردئے گئے ہیں
فَاَخۡرَجۡنَا مَنۡ كَانَ فِيۡهَا مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ
پس ہم نے وہاں سے جو ایمان دار تھے ان کو نکال دیا۔
فَمَا وَجَدۡنَا فِيۡهَا غَيۡرَ بَيۡتٍ مِّنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ‌ۚ
سوبجز ایک گھر کے وہاں ہم نے مسلمانو ں کا کوئی گھر نہیں پایا ۔
وَتَرَكۡنَا فِيۡهَاۤ اٰيَةً لِّـلَّذِيۡنَ يَخَافُوۡنَ الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَؕ
اور ہم نے اس بستی میں ان لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں ہمیشہ کے لئے عبرت رہنے دی
وَفِىۡ مُوۡسٰۤی اِذۡ اَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ
اور موسیٰ ؑ کے قصّے میں بھی (عبرت ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف ایک کھلا ہوا معجزہ دیکر بھیجا۔
فَتَوَلّٰى بِرُكۡنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ
اس نے ارکان سلطنت کے ساتھ منھ پھیر لیا ۔ اور کہا یا ساحر ہے یا دیوانہ۔
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ وَهُوَ مُلِيۡمٌؕ
پس ہم نے اس کو اور اس کے لشکر کوپکڑا اور ان کو سمندرمیں پھینک دیا ۔ اور اس نے کام بھی ملامت کا کیا تھا
وَفِىۡ عَادٍ اِذۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ الرِّيۡحَ الۡعَقِيۡمَ‌ۚ
اور عاد کی قوم میں (بھی عبرت ہے) جبکہ ہم نے ان پر ایک نامبارک آندھی بھیجی
مَا تَذَرُ مِنۡ شَىۡءٍ اَتَتۡ عَلَيۡهِ اِلَّا جَعَلَتۡهُ كَالرَّمِيۡمِؕ
وہ جس پر گذرتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہیں چھوڑتی تھی ۔
وَفِىۡ ثَمُوۡدَ اِذۡ قِيۡلَ لَهُمۡ تَمَتَّعُوۡا حَتّٰى حِيۡنٍ
اور ثمود (کے قصّہ) میں (بھی عبرت ہے) جبکہ اس قوم سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ حاصل کرلو
فَعَتَوۡا عَنۡ اَمۡرِ رَبِّهِمۡ فَاَخَذَتۡهُمُ الصّٰعِقَةُ وَ هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ
پس انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرتابی کی پھر تو ان کے دیکھتے دیکھتے ایک کڑک نے ان کو آپکڑا۔
فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مِنۡ قِيَامٍ وَّمَا كَانُوۡا مُنۡتَصِرِيۡنَۙ
پھر تو کھڑےتک نہ ہوسکے اور نہ (ہم سے ) بدلہ لے سکے۔
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ
اور اسی طرح نوح ؑ کی قوم کوبھی(ہلاک ہم نے کیا تھا) اس سے پہلے‘ وہ گناہگار لوگ تھے۔
وَ السَّمَآءَ بَنَيۡنٰهَا بِاَيۡٮدٍ وَّاِنَّا لَمُوۡسِعُوۡنَ
اور آسمانوں کو ہم نے بنایا اپنے ہاتھوں سے اور ہم وسیع القدرت ہیں ۔
وَالۡاَرۡضَ فَرَشۡنٰهَا فَنِعۡمَ الۡمٰهِدُوۡنَ
اور زمین کوہم نے بچھایا تو(دیکھو ) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں ۔
وَمِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ خَلَقۡنَا زَوۡجَيۡنِ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ
اور ہر چیز کی دو دوقسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت حاصل کرسکو
فَفِرُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ۚ
پس تم اللہ کی طرف دوڑو۔ میں تمہارے لئے اللہ کی طرف سے کھلا ہوا ڈرانے والابن کر آیا ہوں اور اللہ کے ساتھ دوسرا معبودنہ بناؤ ۔
وَلَا تَجۡعَلُوۡا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ‌ؕ اِنِّىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ۚ
میں اس کی طرف سے تمہارے لئے کھلا ہوا ڈرانے والا بن کر آیا ہوں ۔
كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا قَالُوۡا سَاحِرٌ اَوۡ مَجۡنُوۡنٌ‌ۚ
اسی طرح ان سے پہلے کے لوگوں کے پاس کوئی پیغمبر ایسا نہیں آیا جس کو انہوں نے جادو گر یا دیوانہ نہ کہا ہو ۔
اَتَوَاصَوۡا بِهٖ‌ۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ طَاغُوۡنَ‌ۚ
کیا یہ ایک دوسرے کواس با ت کی وصیت کرتے ہیں بلکہ وہ شریر لوگ ہیں
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِمَلُوۡمٍ
پس آپؐ ان کی طرف توجہ نہ دیجئے کیونکہ آپ ؐ پر توکوئی الزام نہیں ہے
وَّذَكِّرۡ فَاِنَّ الذِّكۡرٰى تَنۡفَعُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
آپ ؐ ان کو نصیحت کرتے رہئے اس لئے کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ
اور میں نے جنوں اور انسانوں کونہیں پیدا کیا مگر اس لئے کہ وہ میری عبادت کریں
مَاۤ اُرِيۡدُ مِنۡهُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ وَّمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ يُّطۡعِمُوۡنِ
میں ان سے نہ تو رزق کا طالب ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا کھلائیں ۔
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّةِ الۡمَتِيۡنُ
بے شک اللہ ہی رزق دینے واالا قوت والا اور مضبوط ہے
فَاِنَّ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذَنُوۡبًا مِّثۡلَ ذَنُوۡبِ اَصۡحٰبِهِمۡ فَلَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنِ
پس ان ظالموں کے لئے (بھی سزا کی) باری مقرر ہے جیسا کہ ان کے ہم مسلکوں کے لئے تھی پس آپ مجھ سے جلدعذاب کا مطالبہ نہ کیجئے۔
فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ يَّوۡمِهِمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَ
غرض ان کافروں کے لئے اس دن کی بڑی خرابی ہے جس کا وعدہ ان سے کیا گیا ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark