بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِنَّا فَتَحۡنَا لَكَ فَتۡحًا مُّبِيۡنًا ۙ
(اے محمد ؐ ) ہم نے آپ ؐ کو کھلم کھلا فتح دی۔
لِّيَـغۡفِرَ لَكَ اللّٰهُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِكَ وَ مَا تَاَخَّرَ وَيُتِمَّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكَ وَيَهۡدِيَكَ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًا ۙ
تاکہ آپ ؐ کی ان تمام اگلی اورپچھلی کوتاہیاں بخش دے جو آپ ؐ کے منصبِ جلیلہ کے شایانِ شان نہیں تھیں اور تاکہ آپ ؐ پر اپنے انعامات کی تکمیل کردے اور آپ ؐ کوصراط مستقیم پر چلائے۔
وَّ يَنۡصُرَكَ اللّٰهُ نَصۡرًا عَزِيۡزًا
اور آپؐ کو غالب نصرت عطا فرمائے
هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ السَّكِيۡنَةَ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ لِيَزۡدَادُوۡۤا اِيۡمَانًا مَّعَ اِيۡمَانِهِمۡ‌ ؕ وَلِلّٰهِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۙ
وہی تو ہے جس نے ایمان والوں کے دلوں میں اطمینان کی رحمت نازل کی تاکہ ان کے پہلے کے ایمان کے ساتھ اور ایمان میں زیادتی ہو اور اللہ کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کے لشکر اور اللہ جاننے والا (اور) حکمت والا ہے۔
لِّيُدۡخِلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا وَيُكَفِّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ‌ؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عِنۡدَ اللّٰهِ فَوۡزًا عَظِيۡمًا ۙ
تاکہ اللہ مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو ایسی بہشتوں میں داخل فرمائے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور وہ ان کے گناہوں کو دور کردے اور اللہ کے نزدیک یہی بڑی کامیابی ہے۔
وَّيُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ وَ الۡمُشۡرِكٰتِ الظَّآنِّيۡنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوۡءِ‌ؕ عَلَيۡهِمۡ دَآٮِٕرَةُ السَّوۡءِ‌ ۚ وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَلَعَنَهُمۡ وَاَعَدَّ لَهُمۡ جَهَنَّمَؕ وَسَآءَتۡ مَصِيۡرًا
اوراس لئے کہ منافق مردوں اورمنافق عورتوں کو اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو اللہ کے حق میں برے برے خیالات رکھتے ہیں عذاب دے برا وقت تو ان پر ہی پڑنے والا ہے اوراللہ ان پر غضبناک ہوگا اور اپنی رحمت سے ان کو دور کرے گا اور ان کے لئے جہنم تیار کررکھی ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
وَلِلّٰهِ جُنُوۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا
اور اللہ کے لئے ہیں آسمانوں اورزمین کے لشکر اور اللہ غالب ہے حکمت والا ہے۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ
(اے محمد ؐ ) ہم نے آپ ؐ کوشہادت دینے والا خوشخبری سنانے والا اور (برے انجام سے ) ڈرانے والا بناکر بھیجا ہے۔
لِّـتُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَ رَسُوۡلِهٖ وَتُعَزِّرُوۡهُ وَتُوَقِّرُوۡهُ ؕ وَتُسَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا
تاکہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اوراس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور صبح وشام اللہ کی تسبیح کرو۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُبَايِعُوۡنَكَ اِنَّمَا يُبَايِعُوۡنَ اللّٰهَ ؕ يَدُ اللّٰهِ فَوۡقَ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ ۚ فَمَنۡ نَّكَثَ فَاِنَّمَا يَنۡكُثُ عَلٰى نَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ اَوۡفٰى بِمَا عٰهَدَ عَلَيۡهُ اللّٰهَ فَسَيُؤۡتِيۡهِ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
جو لوگ آپ ؐ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ انکے ہاتھوں پر ہے پھر جو وعدہ شکنی کرے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور جس نےاس عہد کو پورا کیا جو اس نے اللہ سے کیا ہے اسے عنقریب اللہ اجر عظیم دے گا ۔
سَيَـقُوۡلُ لَكَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ شَغَلَـتۡنَاۤ اَمۡوَالُـنَا وَاَهۡلُوۡنَا فَاسۡتَغۡفِرۡ لَـنَا‌ ۚ يَقُوۡلُوۡنَ بِاَلۡسِنَتِهِمۡ مَّا لَـيۡسَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ‌ؕ قُلۡ فَمَنۡ يَّمۡلِكُ لَـكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ شَيۡـًٔــا اِنۡ اَرَادَ بِكُمۡ ضَرًّا اَوۡ اَرَادَ بِكُمۡ نَفۡعًا ‌ؕ بَلۡ كَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا
جودیہاتی پیچھے رہ گئے ہیں وہ آپؐ سے یہ کہیں گے کہ ہمارے مال وعیال نے ہم کو (ساتھ چلنے کی) فرصت نہیں دی پس آپؐ ہمارے لئے خدا سے بخشش مانگئےیہ لوگ اپنی زبانوں سے وہ بات کہہ رہے ہیں جوان کے دلوں میں نہیں ہے آپؐ کہدیجئے اگر اللہ نے تمکو نقصان پہنچانے یانفع بخشنے کا ارادہ کیا ہو تو کون ہے جو خدا کے سامنے تمہارے لئے کچھ بھی اختیار رکھتا ہو بلکہ اللہ تمہاری سب کاروائیوں سے باخبر ہے۔
بَلۡ ظَنَـنۡـتُمۡ اَنۡ لَّنۡ يَّـنۡقَلِبَ الرَّسُوۡلُ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِلٰٓى اَهۡلِيۡهِمۡ اَبَدًا وَّزُيِّنَ ذٰلِكَ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ وَظَنَنۡتُمۡ ظَنَّ السَّوۡءِ ۖۚ وَكُنۡـتُمۡ قَوۡمًا ۢ بُوۡرًا
بلکہ تم نے یہ گمان کرلیا تھا کہ (اس جنگ سے ) پیغمبر اور مسلمان اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کرنہیں آئیں گے اور یہ خیال تم کو اچھا معلوم ہوا اور (اسی وجہ سے ) تم نے گمان کرلیا اورتم برباد ہونے والے لوگ ہوگئے۔
وَمَنۡ لَّمۡ يُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ فَاِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ سَعِيۡرًا
اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لائے توایسے کافروں کے لئے ہم نے آگ تیار رکھی ہے۔
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ يَغۡفِرُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت وہ جس کو چاہے بخشدے اور جس کو چاہے عذاب دے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
سَيَـقُوۡلُ الۡمُخَلَّفُوۡنَ اِذَا انْطَلَقۡتُمۡ اِلٰى مَغَانِمَ لِتَاۡخُذُوۡهَا ذَرُوۡنَا نَـتَّبِعۡكُمۡ‌ ۚ يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يُّبَدِّلُوۡا كَلٰمَ اللّٰهِ‌ ؕ قُلْ لَّنۡ تَتَّبِعُوۡنَا كَذٰلِكُمۡ قَالَ اللّٰهُ مِنۡ قَبۡلُ‌ ۚ فَسَيَقُوۡلُوۡنَ بَلۡ تَحۡسُدُوۡنَـنَا‌ ؕ بَلۡ كَانُوۡا لَا يَفۡقَهُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
جولوگ پیچھے رہ گئے ہیں وہ تم سے کہیں گے جب تم غنیمتیں لینے چلو گے ہم کو بھی اجازت دو کہ ہم تمہارے ساتھ چلیں یہ لوگ اللہ کے کلام کوبدل دینا چاہتے ہیں آپؐ کہدیجئے تم ہرگز ہمارے ساتھ چل نہیں سکتے اسی طرح اللہ نے پہلے سے فرمادیا ہے تووہ پھر کہیں گے بلکہ تم لوگ ہم سے حسد کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ بہت کمبات سمجھتے ہیں ۔
قُلْ لِّلۡمُخَلَّفِيۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ سَتُدۡعَوۡنَ اِلٰى قَوۡمٍ اُولِىۡ بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ تُقَاتِلُوۡنَهُمۡ اَوۡ يُسۡلِمُوۡنَ‌ ۚ فَاِنۡ تُطِيۡـعُوۡا يُـؤۡتِكُمُ اللّٰهُ اَجۡرًا حَسَنًا‌ ۚ وَاِنۡ تَتَـوَلَّوۡا كَمَا تَوَلَّيۡـتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
جو دیہاتی پیچھے رہ گئے ہیں ان سے کہدیجئے عنقریب تم کو ایک سخت جنگجو قوم کے خلاف لڑنے کے لئے بلایا جائے گا یا تم ان سے لڑتے رہو گے یا وہ اسلام قبول کرلیں گے پس اگر تم اطاعت کروگے تواللہ تم کو اچھا بدلہ دے گا اوراگر تم پلٹ جاؤ گے جس طرح کہ اس سے پہلے تم پلٹ گئے تھے تواللہ تم کو درد ناک عذاب دے گا
لَيۡسَ عَلَى الۡاَعۡمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡاَعۡرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَى الۡمَرِيۡضِ حَرَجٌ‌ ؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ يُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌‌ۚوَمَنۡ يَّتَوَلَّ يُعَذِّبۡهُ عَذَابًا اَلِيۡمًا
نہ تو اندھے پر کوئی گناہ ہے اور نہ لنگڑے پرکوئیگناہ اور نہ بیمار پر کوئی گناہ اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو اللہ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں اور جوشخص روگردانی کرے گا اس کو درد ناک عذاب دے گا ۔
لَـقَدۡ رَضِىَ اللّٰهُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اِذۡ يُبَايِعُوۡنَكَ تَحۡتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ فَاَنۡزَلَ السَّكِيۡنَةَ عَلَيۡهِمۡ وَاَثَابَهُمۡ فَتۡحًا قَرِيۡبًا ۙ
اللہ ان مومنوں سے خوش ہوگیا جب کہ یہ لوگ آپ ؐ سے درخت (سمرہ ) کے نیچے بیعت کررہے تھے پس اللہ نے ان کے دلوں میں جو جذبہ تھا اسے جان لیا پھر اللہ نے ان میں اطمئنان پیدا فرمادیا اور انہیں جلد فتح عطا فرمائی۔
وَّمَغَانِمَ كَثِيۡرَةً يَّاۡخُذُوۡنَهَا ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا
اوربہت سی غنیمتیں ان کے ہاتھ لگیں اور اللہ غالب اورحکمت والا ہے
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِيۡرَةً تَاۡخُذُوۡنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمۡ هٰذِهٖ وَكَفَّ اَيۡدِىَ النَّاسِ عَنۡكُمۡ‌ۚ وَلِتَكُوۡنَ اٰيَةً لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَيَهۡدِيَكُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًاۙ
اللہ نے تم سےاور بھی بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کو تم حاصل کرو گے سوسردست یہ دیدی اور ان لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دئے مقصد یہ تھا کہ یہ (واقعہ ) ایمان والوں کے لئے ایک نشانی بن جائے اوروہ تم کو سیدھا راستہ بتائے
وَّاُخۡرٰى لَمۡ تَقۡدِرُوۡا عَلَيۡهَا قَدۡ اَحَاطَ اللّٰهُ بِهَا‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا
اوردوسری فتح جن پر تم کو قدرت نہیں تھی اللہ کے قابو میں تھی اور اللہ ہر چیز پرقادر ہے
وَلَوۡ قَاتَلَـكُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوَلَّوُا الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُوۡنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا
اور اگر تم سے کافر لڑیں تووہ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوں گے پھر کسی کو نہ وہ اپنا دوست پائیں گے اور نہ مدد گار
سُنَّةَ اللّٰهِ الَّتِىۡ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلُ ۖۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا
ایسی ہی اللہ کی عادت ہے جو پہلے سے چلی آرہی ہے اور آپ ؐ اللہ کی عادت میں تبدیلی نہیں پائیں گے
وَهُوَ الَّذِىۡ كَفَّ اَيۡدِيَهُمۡ عَنۡكُمۡ وَاَيۡدِيَكُمۡ عَنۡهُمۡ بِبَطۡنِ مَكَّةَ مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ اَظۡفَرَكُمۡ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرًا
وہی اللہ ہے جس نے تم کو ان پر کامیاب اور غالب کرنے کے بعد وادی مکّہ میں ان کے ہاتھ تم سے اور تمہارے ہاتھ ان سے روکدئے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ دیکھنے والا ہے
هُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡكُمۡ عَنِ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ وَالۡهَدۡىَ مَعۡكُوۡفًا اَنۡ يَّبۡلُغَ مَحِلَّهٗ‌ ؕ وَلَوۡلَا رِجَالٌ مُّؤۡمِنُوۡنَ وَنِسَآءٌ مُّؤۡمِنٰتٌ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡهُمۡ اَنۡ تَطَئُوْ هُمۡ فَتُصِيۡبَكُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّعَرَّةٌ ۢ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ ۚ ‌لِيُدۡخِلَ اللّٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ۚ لَوۡ تَزَيَّلُوۡا لَعَذَّبۡنَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡهُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے کفر کیا اور تم کو مسجد ِ حرام سے روکا اور قربانیوں کےجانوروں کوبھی روک دیا گیا ان کی جگہ پہنچنے سے۔ اگر (مکہ میں ) بہت سے مسلمان مرداورمسلمان عورتیں نہ ہوتیں جن کی تم کو اطلاع نہیں تھی اگر تم ان کو پامال کردیتے توبے خبری میں تم کو نقصان پہنچ جاتا (لیکن ایسا اس لئے نہیں ہوا ) تاکہ اللہ اپنی رحمت میں جس کو چاہے داخل کرے اور اگر یہ ٹل گئے ہوتے تو ان میں جو کافر ہیں ہم ان کو ضرور درد ناک عذاب دیتے
اِذۡ جَعَلَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الۡحَمِيَّةَ حَمِيَّةَ الۡجَـاهِلِيَّةِ فَاَنۡزَلَ اللّٰهُ سَكِيۡنَـتَهٗ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَعَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَاَلۡزَمَهُمۡ كَلِمَةَ التَّقۡوٰى وَ كَانُوۡۤا اَحَقَّ بِهَا وَاَهۡلَهَا‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
جب کافروں نے اپنے دلوں میں ضد کی وہ بھی جاہلیت کی ضد تو اللہ نے اپنی جانب سے اپنے پیغمبر اور مومنوں پر تسکین نازل فرمائی اور ان کو پرہیز گاروں کی بات پر قائم رکھا اور وہ اسی کے مستحق بھی تھے اوراہل بھی اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
لَـقَدۡ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوۡلَهُ الرُّءۡيَا بِالۡحَـقِّ‌ ۚ لَـتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَـرَامَ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيۡنَۙ مُحَلِّقِيۡنَ رُءُوۡسَكُمۡ وَمُقَصِّرِيۡنَۙ لَا تَخَافُوۡنَ‌ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ فَتۡحًا قَرِيۡبًا
بے شک اللہ نے اپنے رسولوں کو سچا خواب دکھایا کہ تم لوگ مسجد ِ حرام (مکّہ ) میں اگر اللہ نے چاہا اطمئنان سے اور اپنے سر منڈواکر یا بال کترواکر ضرور داخل ہوں گے اور کسی طرح کا خوف نہ کریں گے پس اللہ کو وہ بات معلوم تھی جو تم نہیں جانتے تھےپس اس نے اس سے پہلے ایک فتح دیدی
هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا ؕ
وہ اللہ ایسا ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت (کی کتاب ) اور دینِ حق دیکر بھیجا تاکہ اس کو تمام ادیان پر غالب کردے اور اللہ کافی گواہ ہے
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللّٰهِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الۡكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَيۡنَهُمۡ ‌ تَرٰٮهُمۡ رُكَّعًا سُجَّدًا يَّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا‌سِيۡمَاهُمۡ فِىۡ وُجُوۡهِهِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ‌ ؕ ذٰلِكَ مَثَلُهُمۡ فِى التَّوۡرٰٮةِ ۛ ۖۚ وَمَثَلُهُمۡ فِى الۡاِنۡجِيۡلِ ۛۚ كَزَرۡعٍ اَخۡرَجَ شَطْئَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسۡتَغۡلَظَ فَاسۡتَوٰى عَلٰى سُوۡقِهٖ يُعۡجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَـغِيۡظَ بِهِمُ الۡكُفَّارَ‌ ؕ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنۡهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا
محمدؐ اللہ کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ آپ ؐ کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے مقابلے میں بڑے سخت اور آپس میں بڑے نرم ہیں اے مخاطب تو ان کو دیکھے گا خدا کے سامنے رکوع کرتے ہوئے اور سر بسجود اللہ کے فضل اوراس کی خوشنودی طلب کررہے ہیں کثرت سجود کی وجہ سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہیں ان کے یہی اوصاف تورات میں اوریہی کیفیات انجیل میں (لکھی ) ہیں وہ گویا ایک کھیتی ہیں جس نے اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر وہ موٹی ہوئی پھر تنے پر کھڑی ہوگئی اورکسانوں کو بھلی معلوم ہونے لگی تاکہ ان کافروں کو جلائے اللہ نے ایمان والوں اور عمل صالح کرنے والوں سے مغفرت اور اجر عظیم کا وعدہ کر رکھا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark