بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَضَلَّ اَعۡمَالَهُمۡ
جن لوگوں نے کفر کیا اوراللہ کے راستے سے (لوگوں کو) روکا اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردئے۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاٰمَنُوۡا بِمَا نُزِّلَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّهُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ‌ۙ كَفَّرَ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَاَصۡلَحَ بَالَهُمۡ
اورجو ایمان لائے اورنیک کام کئے اورجو (وحی ) محمد پر نازل ہوئی اس پر ایمان لائے وہی ہےسچا دین ان کے رب کی طرف سے تو اللہ نے ان سے ان کے گناہ دور کردئے اور ان کی حالت سنواردی
ذٰلِكَ بِاَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا اتَّبَعُوا الۡبَاطِلَ وَاَنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّبَعُوا الۡحَقَّ مِنۡ رَّبِّهِمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ اَمۡثَالَهُمۡ
یہ سب اس لئے ہے کہ کافروں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اپنے رب کے دین ِ حق کی اتباع کی اسی طرح اللہ لوگوں سے ان کے حالات بیان کرتا ہے۔
فَاِذَا لَقِيۡتُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَضَرۡبَ الرِّقَابِ ؕ حَتّٰٓى اِذَاۤ اَثۡخَنۡتُمُوۡهُمۡ فَشُدُّوۡا الۡوَثَاقَ ۙ فَاِمَّا مَنًّۢا بَعۡدُ وَاِمَّا فِدَآءً حَتّٰى تَضَعَ الۡحَـرۡبُ اَوۡزَارَهَا ۛۚ  ذٰلِكَ ‌ۛؕ وَلَوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ لَانْـتَصَرَ مِنۡهُمۡ  وَلٰـكِنۡ لِّيَبۡلُوَا۟ بَعۡضَكُمۡ بِبَعۡضٍ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ قُتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَلَنۡ يُّضِلَّ اَعۡمَالَهُمۡ
پس جب کافروں کاتم سے مقابلہ ہو جائے تو ان کی گردنیں اڑادو یہاں تک کہ جب خوب خونریزی کرچکو تو (جو بچ جائیں ) ان کو مـضبوط باندھ لو یا تو ان پر احسان کرکے یوں ہی چھوڑ دو یا کچھ معاوضہ لے کر یہاں تک کہ مقابل فریق جنگ کے ہتھیار رکھدے یہ حکم یاد رکھو اگر اللہ چاہتا تو اور طریقہ سے ان سے انتقام لے لیتا لیکن اللہ نے چاہا کہ بعض کے ذریعہ بعض کی آزمائش کرے جو لوگ اللہ کے راستے میں مارے گئے اللہ ان کے اعمال کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔
سَيَهۡدِيۡهِمۡ وَيُصۡلِحُ بَالَهُمۡۚ
(بلکہ ) ان کو مقصود تک پہنچائے گا اور ان کی حالت درست کرے گا۔
وَيُدۡخِلُهُمُ الۡجَـنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمۡ
اوران کو جنت میں داخل کرے گا جس کی پہچان کرا رکھی ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَـنۡصُرُوا اللّٰهَ يَنۡصُرۡكُمۡ وَيُثَبِّتۡ اَقۡدَامَكُمۡ
اے ایمان والو اگر تم خدا کی مدد کروگے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اورتم کو ثابت قدم رکھے گا
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَتَعۡسًا لَّهُمۡ وَاَضَلَّ اَعۡمَالَهُمۡ
اور کافروں کیلئے ہلاکت ہے اور (اللہ)انکے اعمال ضائع کرے گا۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ
یہ اس لئے ہے کہ اللہ نے جوچیز نازل کی انہوں نے اس کو پسند نہیں کیا پس اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردئے۔
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ وَلِلۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡثَالُهَا
کیا انہوں نے ملک کی سیر نہیں کیتاکہ دیکھ لیتے کہ ان سے پہلے جو لوگ گذرے ان کاکیا انجام ہوا خدا نے ان پر تباہی ڈالی اسی طرح کا عذاب کافروں کو ہوگا۔
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوۡلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاَنَّ الۡكٰفِرِيۡنَ لَا مَوۡلٰى لَهُمۡ
یہ اس لئے کہ اللہ ایمان والوں کا کار ساز ہے اورکافروں کا کوئی کارساز نہیں ۔
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَتَمَتَّعُوۡنَ وَيَاۡكُلُوۡنَ كَمَا تَاۡكُلُ الۡاَنۡعَامُ وَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ
بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک کام کئےایسی بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اور جو کافر ہیں وہ (دنیا سے) فائدہ اٹھاتے ہیں اور جانوروں کی طرح کھاتے ہیں انکا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ هِىَ اَشَدُّ قُوَّةً مِّنۡ قَرۡيَتِكَ الَّتِىۡۤ اَخۡرَجَتۡكَ‌ۚ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ فَلَا نَاصِرَ لَهُمۡ
اوربہت سی بستیاں تمہاری اس بستی سے جس نے تم کو (اپنے مقام سے) نکال دیا زور وقوت میں کہیں بڑھ کر تھیں ہم نے ان کو ہلاک کردیا پس ان کا کوئی مدد گار نہیں ۔
اَفَمَنۡ كَانَ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ كَمَنۡ زُيِّنَ لَهٗ سُوۡٓءُ عَمَلِهٖ وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ
بھلا وہ شخص جو اپنے رب کی جانب سے روشن دلیل پر ہو وہ ان کی طرح ہو سکتا ہے جن کے اعمال بد ان کو اچھے معلوم ہوتے ہیں ۔
مَثَلُ الۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ‌ؕ فِيۡهَاۤ اَنۡهٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَيۡرِ اٰسِنٍ‌ ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمۡ يَتَغَيَّرۡ طَعۡمُهٗ ‌ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ خَمۡرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۚ وَاَنۡهٰرٌ مِّنۡ عَسَلٍ مُّصَفًّى‌ ؕ وَلَهُمۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ وَمَغۡفِرَةٌ مِّنۡ رَّبِّهِمۡ‌ؕ كَمَنۡ هُوَ خَالِدٌ فِى النَّارِ وَسُقُوۡا مَآءً حَمِيۡمًا فَقَطَّعَ اَمۡعَآءَهُمۡ
اور جواپنے خواہشات پر چلتے ہیں جس جنت کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس میں نہریں ہیں پانی کی جو متغیّّر نہ ہوگا اورنہریں ہیں دودھ کی جس کا مزہ نہ بدلے گا اورنہریں ہیں شراب کی جو پینے والوں کے لئے (سراسر ) لذّت ہے اور صاف شہد کی نہریں ہیں اور ان کے لئے ان میں سے ہر قسم کے میوے ہیں اور ان کے رب کی طرف سے بخشش بھی ہے(کیا یہ پرہیزگار) ان کی طرح ہوسکتے ہیں جو ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے اورجن کوکھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی آنتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردے گا
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُ اِلَيۡكَ‌ۚ حَتّٰٓى اِذَا خَرَجُوۡا مِنۡ عِنۡدِكَ قَالُوۡا لِلَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مَاذَا قَالَ اٰنِفًا‌‌ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ وَ اتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ
اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں جو آپ ؐ کی طرف کان لگائے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ ؐ کے پاس سے نکل کر جاتے ہیں تو دوسرے اہل علم سے کہتے ہیں کہ ابھی انہوں (حضرتؐ)نے کیا کہا ؟ یہ لوگ وہ ہیں جن کے دلوں پر اللہ نے مہر کردی ہے اوروہ اپنی خواہشات کی اتباع کررہے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا زَادَهُمۡ هُدًى وَّاٰتٰٮهُمۡ تَقۡوٰٮهُمۡ
اورجو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ ان کو مزید ہدایت بخشتا اور تقویعنایت کرتا ہے ۔
فَهَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا السَّاعَةَ اَنۡ تَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً ‌ ۚ فَقَدۡ جَآءَ اَشۡرَاطُهَا‌‌ ۚ فَاَنّٰى لَهُمۡ اِذَا جَآءَتۡهُمۡ ذِكۡرٰٮهُمۡ
پس یہ لوگ قیامت پر آنکھ لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ ان پر اچانک ٹوٹ پڑے تو اس کی نشانیاں تو آچکی ہیں پس جب وہ آئے گی تو اس وقت ان کو نصیحت کس کام کی ہوگی۔
فَاعۡلَمۡ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَاسۡتَغۡفِرۡ لِذَنۡۢبِكَ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مُتَقَلَّبَكُمۡ وَمَثۡوٰٮكُمۡ
پس جان لو کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اورترک اولیٰ کے بارے میں بھی (اللہ سے ) معافی مانگئے اورتمام مومن مردوں اور عورتوں کے لئے بھی مغفرت مانگئے اللہ (دنیا میں ) تمہارے چلنے پھرنے اور (آخرت میں ) تمہارے مقام سے واقف ہے۔
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَتۡ سُوۡرَةٌ ‌ۚ فَاِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَةٌ مُّحۡكَمَةٌ وَّذُكِرَ فِيۡهَا الۡقِتَالُ‌ۙ رَاَيۡتَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ يَّنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ نَظَرَ الۡمَغۡشِىِّ عَلَيۡهِ مِنَ الۡمَوۡتِ‌ؕ فَاَوۡلٰى لَهُمۡ‌ۚ
اور ایمان والے کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی پس جب صاف معنوں کی سورت نازل ہوتی ہے اور اس میں جہاد کا ذکر ہوتا ہے توجن لوگوں کے دلوں میں مرض (نفاق) ہے وہ آپ ؐ کی طرف ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے کسی پر موت کی غشی طاری ہو پس ان کے لئے بہتری اسی میں ہے
طَاعَةٌ وَّقَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ‌ فَاِذَا عَزَمَ الۡاَمۡرُ فَلَوۡ صَدَقُوا اللّٰهَ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ‌ۚ
کہ وہ اطاعت کریں اور اچھی بات کہیں پس جب جہاد کی بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ اللہ سے سچے رہتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا
فَهَلۡ عَسَيۡتُمۡ اِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ اَنۡ تُفۡسِدُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَتُقَطِّعُوۡۤا اَرۡحَامَكُمۡ
پھر کیا ایسا ہوگا کہ جب تم حاکم ہوجاؤ تو ملک میں فساد مچاؤ اور اپنے رشتوں کو توڑ ڈالو
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمۡ وَاَعۡمٰٓى اَبۡصَارَهُمۡ
یہی وہ لوگ ہیں جن پراللہ نے لعنت کی ہے پھر ان کو بہرا اور ان کو اندھا کردیا ہے۔
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ اَمۡ عَلٰى قُلُوۡبٍ اَ قۡفَالُهَا
بھلا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتےیا ان کے دلوں پر قفل لگ گئے ہیں ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ ارۡتَدُّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِهِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدَى‌ۙ الشَّيۡطٰنُ سَوَّلَ لَهُمۡ ؕ وَاَمۡلٰى لَهُمۡ
جو لوگ پیٹھ دیکر پھر گئے بعداس کے کہ ان پرہدایت ظاہر ہوچکی شیطان نے انکو یہ کام آسان کردیا ۔ اور انہیں دور کی کوڑی بتادی ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَالُوۡا لِلَّذِيۡنَ كَرِهُوۡا مَا نَزَّلَ اللّٰهُ سَنُطِيۡعُكُمۡ فِىۡ بَعۡضِ الۡاَمۡرِ ۖۚ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِسۡرَارَهُمۡ
یہ اس لئے کہ انہوں نے ان لوگوں سے جو خدا کی اتاری ہوئی کتاب کو ناپسند کرتے ہیں یہ کہا کہ بعض باتوں میں ہم تمہاری بات کو مان لیتے ہیں اور اللہ ان کی خفیہ باتوں کو جانتا ہے
فَكَيۡفَ اِذَا تَوَفَّتۡهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَضۡرِبُوۡنَ وُجُوۡهَهُمۡ وَاَدۡبَارَهُمۡ
پس اس وقت انکا کیا حال ہوگا جب کہ فرشتے ان کی جان نکالیں گے ان کے چہروں اور پیٹھوں پر مارتے جائیں گے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اتَّبَعُوۡا مَاۤ اَسۡخَطَ اللّٰهَ وَكَرِهُوۡا رِضۡوَانَهٗ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ
یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اس کی اتباع کی جس سے خداناخوش ہے اور اللہ کی خوشنودی سے یہ بے زار ہیں تو اللہ نے ان کے اعمال کو برباد کردیا
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ اَنۡ لَّنۡ يُّخۡرِجَ اللّٰهُ اَضۡغَانَهُمۡ
کیا وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض (نفاق ) ہے یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ اللہ ان کے کینوں کو ظاہر نہیں کرے گا
وَلَوۡ نَشَآءُ لَاَرَيۡنٰكَهُمۡ فَلَعَرَفۡتَهُمۡ بِسِيۡمٰهُمۡ‌ؕ وَلَتَعۡرِفَنَّهُمۡ فِىۡ لَحۡنِ الۡقَوۡلِ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اَعۡمَالَكُمۡ
اگر ہم چاہتے تو آپ ؐ کو ان کا پورا پتہ بتادیتے اور آپ ؐ ان کو ان کے چہروں سے پہچان بھی لیتے اور آپ ؐ تو ان کے طرز ِ گفتگو سے ہی پہچان لیں گے اور اللہ تمہارے اعمال سے واقف ہے
وَلَـنَبۡلُوَنَّكُمۡ حَتّٰى نَعۡلَمَ الۡمُجٰهِدِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ ۙ وَنَبۡلُوَا۟ اَخۡبَارَكُمۡ
اور ہم البتہ ضرور تمہاری آزمائش کریں گے تاکہ معلوم کرلیں ان کو جو تم میں لڑنے والےاور ثابت قدم رکھنے والے ہیں اورتاکہ تمہارے حالات کوبھی جانچ لیں
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَشَآقُّوا الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الۡهُدٰىۙ لَنۡ يَّضُرُّوا اللّٰهَ شَيۡـــًٔا ؕ وَسَيُحۡبِطُ اَعۡمَالَهُمۡ
جولوگ سیدھا راستہ معلوم ہوجانے کے بعد بھی کافر ہوگئے اور لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا اور پیغمبر کی مخالفت کی تویہ لوگ خدا کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتے اور اللہ ان کے اعمال کو اکارت کردے گا۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَلَا تُبۡطِلُوۡۤا اَعۡمَالَـكُمۡ
اے ایمان والواللہ کی اطاعت کرو اور رسول کا کہا مانو اور اپنے اعمال کو باطل مت کرلو
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ
جو لوگکافر ہوئے اور اللہ کے راستے سے (لوگوں کو ) روکا پھر کفر کی حالت میں ہی مرگئے تو اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشے گا۔
فَلَا تَهِنُوۡا وَتَدۡعُوۡۤا اِلَى السَّلۡمِ‌ۖ وَاَنۡـتُمُ الۡاَعۡلَوۡنَ‌ۖ وَاللّٰهُ مَعَكُمۡ وَلَنۡ يَّتِـرَكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ
تو تم ہمت نہ ہارو اور صلح کی طرف مت بلاؤ تم ہی غالب رہو گے اللہ تمہارے ساتھ ہے وہ ہرگز تمہارے اعمال کو کم نہیں کرے گا۔
اِنَّمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا لَعِبٌ وَّلَهۡوٌ‌ ؕ وَاِنۡ تُؤۡمِنُوۡا وَتَتَّقُوۡا يُؤۡتِكُمۡ اُجُوۡرَكُمۡ وَلَا يَسۡــَٔــلۡكُمۡ اَمۡوَالَكُمۡ
دنیا کی زندگی تو کھیل اور تماشا ہے اوراگر تم ایمان لاؤ اورتقویٰ اختیار کرو تو اللہ تم کو تمہارے اجر دیگا اور تم سے تمہارے ما ل نہیں مانگے گا۔
اِنۡ يَّسۡـَٔــلۡكُمُوۡهَا فَيُحۡفِكُمۡ تَبۡخَلُوۡا وَيُخۡرِجۡ اَضۡغَانَكُمۡ
اگروہ تم سے مال مانگے پھر تمہیں تنگ کردے تو تم بخل کرنے لگو گے اور وہ تمہاری بد نیتی (بخل ) کوظاہر کردے گا۔
هٰۤاَنۡـتُمۡ هٰٓؤُلَاۤءِ تُدۡعَوۡنَ لِتُنۡفِقُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ‌ۚ فَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يَّبۡخَلُ ‌ ۚ وَمَنۡ يَّبۡخَلۡ فَاِنَّمَا يَبۡخَلُ عَنۡ نَّـفۡسِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ الۡغَنِىُّ وَاَنۡـتُمُ الۡفُقَرَآءُ ‌ۚ وَاِنۡ تَتَوَلَّوۡا يَسۡتَـبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ ۙ ثُمَّ لَا يَكُوۡنُوۡۤا اَمۡثَالَـكُم
سنو تم لوگ ایسے ہوکہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کیلئے جب تم کو بلایا جاتا ہے تو تم میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جو بخل کرتے ہیں اور جو بخل کرے تو وہ اپنے سے ہی بخل کرتا ہے اور اللہ بے نیاز ہے اور تم محتاج ہو اگر تممنھ پھیر لو تو اللہ تمہاری جگہ دوسروں کولے آئے گا پھر وہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے
×
Preferred translation language Font size Bookmark