بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمُ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ نَّفۡسٍ وَّاحِدَةٍ وَّخَلَقَ مِنۡهَا زَوۡجَهَا وَبَثَّ مِنۡهُمَا رِجَالًا كَثِيۡرًا وَّنِسَآءً‌ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡ تَسَآءَلُوۡنَ بِهٖ وَالۡاَرۡحَامَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَيۡكُمۡ رَقِيۡبًا
اے لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا اور اس جان سے اس کا جوڑا بنایا اور ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں (پیدا کرکے دنیا میں ) پھیلادئےپس اس اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنے حقوق مانگتے ہو اور قطع رحمی سے بچو ۔ بے شک اللہ تم پر نگرانی کررہا ہے
وَاٰ تُوا الۡيَتٰمٰٓى اَمۡوَالَهُمۡ‌ وَلَا تَتَبَدَّلُوا الۡخَبِيۡثَ بِالطَّيِّبِ وَلَا تَاۡكُلُوۡۤا اَمۡوَالَهُمۡ‌ اِلٰٓى اَمۡوَالِكُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ حُوۡبًا كَبِيۡرًا
اور یتیموں کو ان کا مال (واپس) دے دو اور (ان کے) پاکیزہ مال کو (اپنے) برے مال سے نہ بدلو اور ان کا مال اپنے مال میں ملاکر نہ کھاؤ کہ یہ بڑا سخت گناہ ہے
وَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِى الۡيَتٰمٰى فَانْكِحُوۡا مَا طَابَ لَـكُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ‌ ‌ۚ فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَةً اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ‌ ؕ ذٰلِكَ اَدۡنٰٓى اَلَّا تَعُوۡلُوۡا ؕ
اور اگر تم کو اندیشہ ہو کہ تم یتیموں کے بارے میں انصاف نہ کرسکو گے تو جو عورتیں تم کو پسند ہوں ان میں سےدو دو تین تین اور چار چار عورتوں سے نکاح کرلو اگر تم کو ڈر ہے کہ تم سب کے ساتھ یکساں سلوک نہ کرسکو گے تو ایک ہی کرویا وہ (شرعی) لونڈی جس کے تم مالک ہو یہ زیادتی سے بچنے کا قریب تر (طریقہ ہے)
وَاٰ تُوا النِّسَآءَ صَدُقٰتِهِنَّ نِحۡلَةً‌  ؕ فَاِنۡ طِبۡنَ لَـكُمۡ عَنۡ شَىۡءٍ مِّنۡهُ نَفۡسًا فَكُلُوۡهُ هَنِيۡٓــًٔـا مَّرِیۡٓـــٴًﺎ
اور عورتوں کو ان کے مہر خوش دلی سے دے دیا کرو پھر اگر وہ اپنی خوشی سے اس میں سے کچھ معاف کردیں تو اُسےذوق اور شوق سے کھاؤ
وَلَا تُؤۡتُوا السُّفَهَآءَ اَمۡوَالَـكُمُ الَّتِىۡ جَعَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ قِيٰمًا وَّارۡزُقُوۡهُمۡ فِيۡهَا وَاكۡسُوۡهُمۡ وَقُوۡلُوۡا لَهُمۡ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا
اور نا سمجھ لوگوں کو اپنے وہ مال مت دو جسے اللہ نے تم لوگوں کے لئے زندگی کاسبب بنایا ہے اس میں سے ان کو کھلاؤ اور کپڑے پہناؤ اور ان سے اچھی بات کہتے رہو۔
وَابۡتَلُوا الۡيَتٰمٰى حَتّٰىۤ اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ‌ ۚ فَاِنۡ اٰنَسۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ رُشۡدًا فَادۡفَعُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ اَمۡوَالَهُمۡ‌ۚ وَلَا تَاۡكُلُوۡهَاۤ اِسۡرَافًا وَّبِدَارًا اَنۡ يَّكۡبَرُوۡا‌ ؕ وَمَنۡ كَانَ غَنِيًّا فَلۡيَسۡتَعۡفِفۡ‌ ۚ وَمَنۡ كَانَ فَقِيۡرًا فَلۡيَاۡكُلۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ‌ ؕ فَاِذَا دَفَعۡتُمۡ اِلَيۡهِمۡ اَمۡوَالَهُمۡ فَاَشۡهِدُوۡا عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ حَسِيۡبًا
اور یتیموں کی آزمائش کرتے رہو یہاں تک کہ وہ بالغ ہوجائیں پھر اگر تم ان میں عقل کی پختگی (تمیز) پاؤ تو ان کا مال ان کے حوالے کردو اور تم فضول خرچی کرتے ہوئے اور اس خوف سے کہ وہ بڑے ہوجائیں گے جلدی جلدی انکا مال مت کھاجاؤ اور جو شخص آسودہ حال ہے اسکو تو بچنا چاہئے اورجو شخص مفلس ہو وہ دستور کے مطابق کھائے اور جب تم ان کا مال ان کے حوالے کرنے لگو تو (لوگوں کو) ان پر گواہ بھی کرلیا کرو اور حساب لینے کے لئے اللہ کافی ہے
لِلرِّجَالِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ مِمَّا قَلَّ مِنۡهُ اَوۡ كَثُرَ ‌ؕ نَصِيۡبًا مَّفۡرُوۡضًا
جو مال ماں باپ اور (قریبی) رشتہ دار چھوڑ جائیں خواہ وہ تھوڑا ہو کہ زیادہ اس میں مردوں کا بھی حصہ ہے اور عورتوں کا بھی یہ حصہ اللہ ہی کی طرف سے مقرر ہے۔
وَاِذَا حَضَرَ الۡقِسۡمَةَ اُولُوا الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنُ فَارۡزُقُوۡهُمۡ مِّنۡهُ وَقُوۡلُوۡا لَهُمۡ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا
اور جب میراث کی تقسیم کے وقت (غیر وارث دور کے) رشتہ دار اور یتیم اور غریب آجائیں تو ان کو بھی اس میں سے کچھ دے دیا کرو اور ان کے ساتھ اچھی بات کرو۔
وَلۡيَخۡشَ الَّذِيۡنَ لَوۡ تَرَكُوۡا مِنۡ خَلۡفِهِمۡ ذُرِّيَّةً ضِعٰفًا خَافُوۡا عَلَيۡهِمۡ فَلۡيَتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡيَقُوۡلُوا قَوۡلًا سَدِيۡدًا
اور لوگوں کو اس خیال کے تحت بھی ڈرنا چاہئے کہ اگر وہ خود اپنے پیچھے ننھے ننھے بچے چھوڑ جائیں تو ان کے بارے میں ان کو کس قدر اندیشے لاحق ہوتے (کہ ہمارے بعد ان بیچاروں کا کیا ہوگا) پس چاہئے کہ لوگ اللہ سے ڈریں اور صاف سیدھی بات کریں ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَاۡكُلُوۡنَ اَمۡوَالَ الۡيَتٰمٰى ظُلۡمًا اِنَّمَا يَاۡكُلُوۡنَ فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ نَارًا‌ ؕ وَسَيَـصۡلَوۡنَ سَعِيۡرًا
جو لوگ یتیموں کا مال ناانصافی سے کھا جاتے ہیں وہ (درحقیقت) اپنے پیٹوں میں آگ بھرتے ہیں ۔ اور وہ دوزخ میں داخل ہوں گے۔
يُوۡصِيۡكُمُ اللّٰهُ فِىۡۤ اَوۡلَادِكُمۡ‌ لِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَيَيۡنِ‌ ۚ فَاِنۡ كُنَّ نِسَآءً فَوۡقَ اثۡنَتَيۡنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ‌ ۚ وَاِنۡ كَانَتۡ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصۡفُ‌ ؕ وَلِاَ بَوَيۡهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ اِنۡ كَانَ لَهٗ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَكُنۡ لَّهٗ وَلَدٌ وَّوَرِثَهٗۤ اَبَوٰهُ فَلِاُمِّهِ الثُّلُثُ‌ ؕ فَاِنۡ كَانَ لَهٗۤ اِخۡوَةٌ فَلِاُمِّهِ السُّدُسُ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ يُّوۡصِىۡ بِهَاۤ اَوۡ دَيۡنٍ‌ ؕ اٰبَآؤُكُمۡ وَاَبۡنَآؤُكُمۡ ۚ لَا تَدۡرُوۡنَ اَيُّهُمۡ اَقۡرَبُ لَـكُمۡ نَفۡعًا‌ ؕ فَرِيۡضَةً مِّنَ اللّٰهِ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اللہ تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے حصے کے برابر ہے اور اگر (میت کی اولاد صرف) لڑکیاں ہی ہوں یعنی دو یا دو سے زیادہ تو ان سب کے لئے کل متروکہ کا دو تہائی حصہ اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو (کل مال کا) نصف حصہ اور میت کے ماں باپ کیلئے یعنی دونوں میں سے ہر ایک کے لئے متروکہ کا چھٹا حصہ بشرطیکہ میت کے کچھ اولاد ہواور اگر میت کے اولاد نہ ہو اور اس کے ماں باپ ہی اس کے وارث ہوں تو ماں کا حصہ ایک تہائی اور اگرمیت کے بھائی (اور بہن) ہوں تو ماں کو چھٹا حصہ ملے گا یہ ترکے کی تقسیم میت کی وصیت(ایک تہائی) پوری کرنے اور میت کاقرض ادا کرنے کے بعد عمل میں آئے گی ۔ تم کو معلوم نہیں کہ تمہارے باپ دادا یا بیٹوں پوتوں میں سے فائدے کے لحاظ سے کون تمسے زیادہ قریب ہے یہ حصے اللہ کے مقرر کردہ ہیں اور بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا ہے اور حکمت والا ہے۔
وَلَـكُمۡ نِصۡفُ مَا تَرَكَ اَزۡوَاجُكُمۡ اِنۡ لَّمۡ يَكُنۡ لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَـكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡنَ‌ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ يُّوۡصِيۡنَ بِهَاۤ اَوۡ دَ يۡنٍ‌ ؕ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكۡتُمۡ اِنۡ لَّمۡ يَكُنۡ لَّكُمۡ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكۡتُمۡ‌ مِّنۡۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ تُوۡصُوۡنَ بِهَاۤ اَوۡ دَ يۡنٍ‌ ؕ وَاِنۡ كَانَ رَجُلٌ يُّوۡرَثُ كَلٰلَةً اَوِ امۡرَاَةٌ وَّلَهٗۤ اَخٌ اَوۡ اُخۡتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡهُمَا السُّدُسُ‌ ۚ فَاِنۡ كَانُوۡۤا اَكۡثَرَ مِنۡ ذٰلِكَ فَهُمۡ شُرَكَآءُ فِى الثُّلُثِ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِيَّةٍ يُّوۡصٰى بِهَاۤ اَوۡ دَ يۡنٍ ۙ غَيۡرَ مُضَآرٍّ‌ ۚ وَصِيَّةً مِّنَ اللّٰهِ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَلِيۡمٌ ؕ
جو مال تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں تواس میں سے تمہارا حصہ نصف ہے اگر ان کے اولاد نہ ہو اور اگر ان کے اولاد ہوتو تمہارا حصہ ترکے کا چوتھائی ہوگا جبکہ وصیت جو انہوں نے کی ہے پوری کردی جائےاور جو قرض انہوں نے لیا ہے ادا کردیا جائے اور جو مال تم چھوڑ کر مرتے ہو تو اس میں سے انکو ایک چوتھائی حصہ ملے گا اگر تمہارے اولاد نہ ہو اور اگر تمہیں اولاد ہو تو اس مال کا آٹھواں حصہ ان کو ملے گا یہ بھی تمہاری وصیت کی تعمیل اور تمہارے قرض کی ادائی کے بعد اور اگر میراث ایسے شخص کی ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت جس کی نہ اصل ہے (ماں باپ) اور نہ نسل (بیٹے بیٹی) مگر اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کوچھٹا حصہ ملے گا اور اگر وہ ایک سے زیادہ ہوں تو وہ سب ایک تہائی میں برابر کے حصہ دار ہوں گےاجرائی وصیت اور ادائی قرض کے بعد کسی کا نقصان نہ کیا جائے یہ اللہ کا فرمان ہے اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
تِلۡكَ حُدُوۡدُ اللّٰهِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ يُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ وَذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
یہ اللہ کے حدود (احکام) ہیں اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَيَتَعَدَّ حُدُوۡدَهٗ يُدۡخِلۡهُ نَارًا خَالِدًا فِيۡهَا وَلَهٗ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گااور اس کے حدود سے متجاوز ہوجائے گا اللہ اس کو دوزخ میں ڈالے گا جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئےذلت کا عذاب ہوگا
وَالّٰتِىۡ يَاۡتِيۡنَ الۡفَاحِشَةَ مِنۡ نِّسَآٮِٕكُمۡ فَاسۡتَشۡهِدُوۡا عَلَيۡهِنَّ اَرۡبَعَةً مِّنۡكُمۡ‌ ۚ فَاِنۡ شَهِدُوۡا فَاَمۡسِكُوۡهُنَّ فِى الۡبُيُوۡتِ حَتّٰى يَتَوَفّٰٮهُنَّ الۡمَوۡتُ اَوۡ يَجۡعَلَ اللّٰهُ لَهُنَّ سَبِيۡلًا
اے مسلمانو! تمہاری عورتوں میں سے جو بدکاری کی مرتکب ہوں ان پر اپنوں (مسلمان مردوں ) میں سے چار آدمیوں کی گواہی لو اگر وہ ان کی بدکاری کی گواہی دے دیں تو ان عورتوں کو گھروں میں روک رکھو یہاں تک کہ موت ان کا کام تمام کردے یا یہ کہ اللہ ان کے لئے کوئی راستہ نکالے
وَالَّذٰنِ يَاۡتِيٰنِهَا مِنۡكُمۡ فَاٰذُوۡهُمَا‌ ۚ فَاِنۡ تَابَا وَاَصۡلَحَا فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡهُمَا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ تَوَّابًا رَّحِيۡمًا
اور تم میں سے جو دو مرد بدکاری کریں تو ان کو ایذا دو پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور اپنی حالت کی اصلاح کرلیں توان کو چھوڑ دو بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے
اِنَّمَا التَّوۡبَةُ عَلَى اللّٰهِ لِلَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ السُّوۡٓءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ يَتُوۡبُوۡنَ مِنۡ قَرِيۡبٍ فَاُولٰٓٮِٕكَ يَتُوۡبُ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اللہ کے ذمہ تو ان ہی لوگوں کی توبہ قبول کرنا ہے جو نادانی سے بری حرکت کر بیٹھتے ہیں پھر جلد ہی توبہ کرلیتے ہیں تو ایسے لوگوں کی طرف اللہ (بنظر رحمت) متوجہ ہوتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
وَلَيۡسَتِ التَّوۡبَةُ لِلَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ السَّيِّاٰتِ‌ ۚ حَتّٰۤى اِذَا حَضَرَ اَحَدَهُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ اِنِّىۡ تُبۡتُ الۡـــٰٔنَ وَلَا الَّذِيۡنَ يَمُوۡتُوۡنَ وَهُمۡ كُفَّارٌ ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
اور توبہ ان لوگوں کے لئے نہیں ہے جو ساری عمر بُرے کام کئے جاتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آجائےتو اس وقت وہ کہتا ہے اب میں توبہ کرتا ہوں اور نہ ان لوگوں کیلئے توبہ ہے جو کفر کی حالت میں مرتے ہیں ایسے لوگوں کیلئے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا يَحِلُّ لَـكُمۡ اَنۡ تَرِثُوا النِّسَآءَ كَرۡهًا‌ ؕ وَلَا تَعۡضُلُوۡهُنَّ لِتَذۡهَبُوۡا بِبَعۡضِ مَاۤ اٰتَيۡتُمُوۡهُنَّ اِلَّاۤ اَنۡ يَّاۡتِيۡنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ‌ ۚ وَعَاشِرُوۡهُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ‌ ۚ فَاِنۡ كَرِهۡتُمُوۡهُنَّ فَعَسٰۤى اَنۡ تَكۡرَهُوۡا شَيۡــًٔـا وَّيَجۡعَلَ اللّٰهُ فِيۡهِ خَيۡرًا كَثِيۡرًا
اے ایمان والو تمہارے لئے یہ جائز نہیں کہ تم زبردستی عورتوں کے وارثبن بیٹھو اور ان عورتوں کو محض اس غرض سے (اپنے گھروں میں ) مقید مت کرو کہ جو کچھ تم نے ان کو دیا ہے اس میں سے کچھ وصول کروبجز اس صورت کے کہ وہ کھلے طور پر بدکاری کی مرتکب ہوں اور ان کے ساتھ اچھی طرح رہو سہواگر وہ تم کو ناپسند ہوں تو ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند نہ کرو اور اللہ نے اس میں ہی بہت سی بھلائی پیدا کردے۔
وَاِنۡ اَرَدتُّمُ اسۡتِبۡدَالَ زَوۡجٍ مَّكَانَ زَوۡجٍ ۙ وَّاٰتَيۡتُمۡ اِحۡدٰٮهُنَّ قِنۡطَارًا فَلَا تَاۡخُذُوۡا مِنۡهُ شَيۡـــًٔا‌ ؕ اَ تَاۡخُذُوۡنَهٗ بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا
اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا چاہتے ہو اور بیوی کو بہت سا مال دے دیا ہے تو اس میں سے کچھ بھی نہ لو ۔ بھلا تم بہتان لگاکر اور صریح ظلم سے وہ مال لے لیتے ہو۔
وَ كَيۡفَ تَاۡخُذُوۡنَهٗ وَقَدۡ اَفۡضٰى بَعۡضُكُمۡ اِلٰى بَعۡضٍ وَّاَخَذۡنَ مِنۡكُمۡ مِّيۡثَاقًا غَلِيۡظًا
اور تم اس کو کس طرح لے سکتے ہو جب کہ تم ایک دوسرے کے ساتھ صحبت کرچکے ہو اور وہ تم سے پکا وعدہ بھی لے چکی ہیں
وَلَا تَنۡكِحُوۡا مَا نَكَحَ اٰبَآؤُكُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ‌ ؕ اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً وَّمَقۡتًا ؕ وَسَآءَ سَبِيۡلًا
اور تم ان عورتوں سے نکاح مت کروجن سے تمہارا باپ (دادا یا نانا) نے نکاح کئے ہوں سوائے ان عورتوں کے جو مرچکی ہیں یہ بڑیبے حیائی اور (اللہ کی) ناخوشی کی بات تھی اور بہت ہی بُرا طریقہ تھا۔
حُرِّمَتۡ عَلَيۡكُمۡ اُمَّهٰتُكُمۡ وَبَنٰتُكُمۡ وَاَخَوٰتُكُمۡ وَعَمّٰتُكُمۡ وَخٰلٰتُكُمۡ وَبَنٰتُ الۡاٰخِ وَبَنٰتُ الۡاُخۡتِ وَاُمَّهٰتُكُمُ الّٰتِىۡۤ اَرۡضَعۡنَكُمۡ وَاَخَوٰتُكُمۡ مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَ اُمَّهٰتُ نِسَآٮِٕكُمۡ وَرَبَآٮِٕبُكُمُ الّٰتِىۡ فِىۡ حُجُوۡرِكُمۡ مِّنۡ نِّسَآٮِٕكُمُ الّٰتِىۡ دَخَلۡتُمۡ بِهِنَّ فَاِنۡ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا دَخَلۡتُمۡ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ وَحَلَاۤٮِٕلُ اَبۡنَآٮِٕكُمُ الَّذِيۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِكُمۡۙ وَاَنۡ تَجۡمَعُوۡا بَيۡنَ الۡاُخۡتَيۡنِ اِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا ۙ
تم پر حرام کی گئی ہیں تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپیاں اور تمہاری خالائیں اور تمہاری بھتیجیاں اور تمہاری بھانجیاں اور تمہاری وہ مائیں جنہوں نے تم کو دودھ پلایا ہے اور تمہاری رضائی بہنیں اور تمہاری بی بیوں کی مائیں اور تمہاری صحبت کردہ بی بیوں کی (پہلے شوہر سے) بیٹیاں جو کہ تمہاری پرورش میں رہتی ہیں اور اگر تم ان بی بیوں سے صحبت نہیں کی تو (ان لڑکیوں سے نکاح کرنے میں ) تم پر کوئی گناہ نہیں اور تمہارے صلبی بیٹوں کی بی بیاں بھی اور یہ کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ(نکاح میں ) رکھو (یہ بھی حرام ہے)سوائے اس صورت کے جو (بزمانۂ جاہلیت) ہوچکا بے شک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَّالۡمُحۡصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ‌ۚ كِتٰبَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ‌ۚ وَاُحِلَّ لَـكُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمۡ اَنۡ تَبۡتَـغُوۡا بِاَمۡوَالِكُمۡ مُّحۡصِنِيۡنَ غَيۡرَ مُسَافِحِيۡنَ‌ ؕ فَمَا اسۡتَمۡتَعۡتُمۡ بِهٖ مِنۡهُنَّ فَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ فَرِيۡضَةً‌ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ فِيۡمَا تَرٰضَيۡـتُمۡ بِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡـفَرِيۡضَةِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں ) سوائے ان (شرعی ) لونڈیوں کے جو (جہاد میں ) تمہارے قبضہ میں آجائیں یہ اللہ کا حکمتم پر فرض ہے اوران کے سوا جو عورتیں ہیں وہ تم پر حلال ہیں بایں طور کہ تم ان سے مال (مہر )کے معاوضہ میں نکاح کرو پاکدامنی مقصود ہو نہ کہ شہوت رانی اوربدکاری توجن عورتوں سے جسمانی حظ حاصل کرو ان کا جو مہر مقرر ہو ان کو ادا کرو پھر مہر مقرر کرنے کے بعد آپس کی رضا مندی سے کچھ طئے کرلو توکوئی حرج نہیں ہے بے شک اللہ جاننے والا اورحکمت والا ہے
وَمَنۡ لَّمۡ يَسۡتَطِعۡ مِنۡكُمۡ طَوۡلًا اَنۡ يَّنۡكِحَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ فَمِنۡ مَّا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ مِّنۡ فَتَيٰـتِكُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ‌ ؕ وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاِيۡمَانِكُمۡ‌ ؕ بَعۡضُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ‌ ۚ فَانْكِحُوۡهُنَّ بِاِذۡنِ اَهۡلِهِنَّ وَاٰ تُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ بِالۡمَعۡرُوۡفِ مُحۡصَنٰتٍ غَيۡرَ مُسٰفِحٰتٍ وَّلَا مُتَّخِذٰتِ اَخۡدَانٍ‌ ؕ فَاِذَاۤ اُحۡصِنَّ فَاِنۡ اَ تَيۡنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيۡهِنَّ نِصۡفُ مَا عَلَى الۡمُحۡصَنٰتِ مِنَ الۡعَذَابِ‌ ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ الۡعَنَتَ مِنۡكُمۡ‌ ؕ وَاَنۡ تَصۡبِرُوۡا خَيۡرٌ لَّكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پس تم میں سے جو شخص ایمان والی آزاد عورتوں سے نکاح کرنے کا مقدور نہ رکھتا ہو تو وہ تمہاری ایمان والی لونڈیوں سے نکاح کرلے جوتمہارے قبضہ میں ہیں اور اللہ تمہارے ایمان کو اچھی طرح جانتا ہے تم آپس میں ایک دوسرے کی جنس ہو تم ان لونڈیوں سے ان کے مالکوں کی اجازت سے نکاح کرلو اوردستورکے مطابق ان کا مہر بھی ادا کردو بشرطیکہ وہ باعفت بیبیاں ہوں نہ توکھلم کھلا بدکاری کرنے والیاں ہوں اورنہ در پردہ دوستی کرنے والیاں پھر جب نکاح میں آکر وہ کسی کھلی بدکاری کا ارتکاب کر بیٹھیں توان کو اس سزا کی آدھی سزا دی جائے جو آزاد عورتوں کے لئے ہے یہ (لونڈیوں سے نکاح کرنے کی اجازت ) ان لوگوں کیلئےہےجن کوزناہوجانے کااندیشہ ہواورتمہاراصبرکرناہی بہترہے اور اللہ بخشنے واالا اورمہربان ہے۔
يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُبَيِّنَ لَـكُمۡ وَيَهۡدِيَكُمۡ سُنَنَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَيَتُوۡبَ عَلَيۡكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اللہ چاہتا ہے اپنے احکام تمہارے لئے بیان کردے ۔ اور تم سے پہلے کے لوگوں کے طریقے بھی تم کو بتلائے اور تم پر توجہ فرمائے اوراللہ جانے والا اورحکمت والا ہے
وَاللّٰهُ يُرِيۡدُ اَنۡ يَّتُوۡبَ عَلَيۡكُمۡ وَيُرِيۡدُ الَّذِيۡنَ يَتَّبِعُوۡنَ الشَّهَوٰتِ اَنۡ تَمِيۡلُوۡا مَيۡلًا عَظِيۡمًا
اور اللہ چاہتا ہے کہ وہ تم پر مہر بانی کرے اورجو لوگ شہوت پرست ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم سیدھے راستے سے بہت دور ہٹ جاؤ
يُرِيۡدُ اللّٰهُ اَنۡ يُّخَفِّفَ عَنۡكُمۡ‌ۚ وَخُلِقَ الۡاِنۡسَانُ ضَعِيۡفًا
اوراللہ چاہتا ہے کہ تم پرسے بوجھ ہلکا کردے (کیونکہ ) انسان کمزور پیدا کیا گیا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَاۡكُلُوۡۤا اَمۡوَالَـكُمۡ بَيۡنَكُمۡ بِالۡبَاطِلِ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ تِجَارَةً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡكُمۡ‌ وَلَا تَقۡتُلُوۡۤا اَنۡـفُسَكُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُمۡ رَحِيۡمًا
اے ایمان والو تم آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق مت کھاؤ ہاں اگر آپس کی رضامندی سے تجارت کا لین دین ہو (اس میں مالی فائدہ ہوجائے تو کھانا جائز ہے ) اور ایک دوسرے کو قتل نہ کرو بے شک اللہ تم پر مہر بان ہے
وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ عُدۡوَانًا وَّظُلۡمًا فَسَوۡفَ نُصۡلِيۡهِ نَارًا‌ ؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
اورجو شخص ظلم اور زیادتی سے ایسا کریگا ہم اس کو عنقریب آتش ِ (جہنم ) میں داخل کریں گے اوریہ اللہ کے لئے بہت آسان ہے
اِنۡ تَجۡتَنِبُوۡا كَبٰٓٮِٕرَ مَا تُنۡهَوۡنَ عَنۡهُ نُكَفِّرۡ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَنُدۡخِلۡـكُمۡ مُّدۡخَلًا كَرِيۡمًا
اگرتم ان بڑے بڑے گناہوں سے جن سے تم کو روکا گیا ہے باز رہے تو ہم تمہارے چھوٹے چھوٹے گناہوں کو معاف کردیں گے اورتمہیں عزت کی جگہ داخل کریں گے
وَلَا تَتَمَنَّوۡا مَا فَضَّلَ اللّٰهُ بِهٖ بَعۡضَكُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ‌ ؕ لِلرِّجَالِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا اكۡتَسَبُوۡا ؕ‌ وَلِلنِّسَآءِ نَصِيۡبٌ مِّمَّا اكۡتَسَبۡنَ‌ ؕ وَسۡئَـلُوا اللّٰهَ مِنۡ فَضۡلِهٖ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
اور اللہ نے تم میں سے کسی کو دوسرے کے مقابلے میں جو فضیلت دی ہے اس کی تمنا مت کرو ۔ مردوں کے لئے ان کے اعمال کے مطابق حصہ ہے اورعورتوں کے لئے ان کے اعمال کے مطابق بہرہ ہے ۔ اوراللہ سے اس کا فضل وکرم مانگو بیشک اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے
وَلِكُلٍّ جَعَلۡنَا مَوَالِىَ مِمَّا تَرَكَ الۡوَالِدٰنِ وَالۡاَقۡرَبُوۡنَ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ عَقَدَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ فَاٰ تُوۡهُمۡ نَصِيۡبَهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدًا ۙ
اور ہر ایسے مال کے لئے جو مانباپ اوررشتہ دار چھوڑ جائیں تو ہم نے وارث (حقدار )مقرر کردئے ہیں اورجن لوگوں سے تم عہد کرچکے ہو ان کو ان کا حصّہ دے دو بیشک اللہ ہر چیز کی نگرانی کرنے والا ہے
اَلرِّجَالُ قَوَّامُوۡنَ عَلَى النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللّٰهُ بَعۡضَهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ وَّبِمَاۤ اَنۡفَقُوۡا مِنۡ اَمۡوَالِهِمۡ‌ ؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلۡغَيۡبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُ‌ ؕ وَالّٰتِىۡ تَخَافُوۡنَ نُشُوۡزَهُنَّ فَعِظُوۡهُنَّ وَاهۡجُرُوۡهُنَّ فِى الۡمَضَاجِعِ وَاضۡرِبُوۡهُنَّ‌ ۚ فَاِنۡ اَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُوۡا عَلَيۡهِنَّ سَبِيۡلًا‌ ؕاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيًّا كَبِيۡرًا
مرد عورتوں پر حاکم ہیں بسبب اس کے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اوراس لئے بھی کہ مرد اپنا مال خرچ کرتے ہیں پس جو نیک عورتیں ہیں وہ اطاعت گذار ہیں اور مردوں کی غیر موجودگی میں بحفاظت الٰہی ان (کے مال و عزت) کی حفاظت کرتی ہیں اورجن عورتوں سے سرکشی یا نافرمانی کا تم کو اندیشہ ہوتو (پہلے ) ان کو (زبانی ) نصیحت کرو اور(اگر یہ نہ سمجھیں ) تو ان کو بستر سے الگ کردو اور(اس پر بھی باز نہ آئیں ) تو ان کو مارو پس اگر وہ تمہارے مطیع ہوجائیں تو (انکو تکلیف دینے کا ) کوئی بہانہ مت ڈھونڈو بے شک اللہ سب سے بڑا اور جلیل القدر ہے
وَاِنۡ خِفۡتُمۡ شِقَاقَ بَيۡنِهِمَا فَابۡعَثُوۡا حَكَمًا مِّنۡ اَهۡلِهٖ وَحَكَمًا مِّنۡ اَهۡلِهَا‌ ۚ اِنۡ يُّرِيۡدَاۤ اِصۡلَاحًا يُّوَفِّـقِ اللّٰهُ بَيۡنَهُمَا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا خَبِيۡرًا
اگر تم کومیاں یوی کے درمیان ان بن ہونے کا خدشہ ہے تو مردکے رشتہ داروں میں سے ایک منصف اورعورت کے رشتہ داروں میں سے ایک منصف مقررکرو اگر وہ دونوں اصلاح کرانا چاہیں تواللہ ان دونوں کو اس کی توفیق دیدے گا بے شک اللہ سب کچھ جانتا ہے
وَاعۡبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشۡرِكُوۡا بِهٖ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَّبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا وَّبِذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَ الۡمَسٰكِيۡنِ وَالۡجَـارِ ذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡجَـارِ الۡجُـنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالۡجَـنۡۢبِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِ ۙ وَمَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ مَنۡ كَانَ مُخۡتَالًا فَخُوۡرَا ۙ
اورباخبرہے اور اللہ ہی کی عبادت کرواوراس کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت گردانو اور والدین کے ساتھ حسنً سلوک کرو اور قرابت داروں اوریتیموں اور محتاجوں اورپڑوس میں رہنے والے رشتہ داروں اوراجنبی ہمسایوں اورپاس بیٹھنے والوں اورمسافروں اورجو لونڈی اورغلام تمہارے قبضے میں ہیں ان سب کے ساتھ احسان کا سلوک کرو کیونکہ اللہ بڑائی کرنے والوں اورشیخی بگھارنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
اۨلَّذِيۡنَ يَـبۡخَلُوۡنَ وَيَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَيَكۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا‌ ۚ
(اس طرح انکو بھی ) جوکہ خود بھی بخل کرتے ہیں اورلوگوں کو بھی بخل کی تعلیم دیتے ہیں اوراس چیز کوچھپاکے رکھتے ہوں جواللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اور ہم نے ایسے ناشکروں کیلئے توہین آمیز سزا تیار کر رکھی ہے
وَالَّذِيۡنَ يُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَهُمۡ رِئَآءَ النَّاسِ وَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَلَا بِالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ؕ وَمَنۡ يَّكُنِ الشَّيۡطٰنُ لَهٗ قَرِيۡنًا فَسَآءَ قَرِيۡنًا
اور (اسی طرح وہ بھی ناپسند خدا ہیں ) جولوگ کہ اپنے مالوں کو لوگوں کودکھانے کے لئے خرچ کرتے ہیں اورنہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اورنہ آخرت کے دن پر اورشیطان جس کا ساتھی ہوجائے توکچھ شک نہیں کہ وہ برا ساتھی ہے ۔
وَمَاذَا عَلَيۡهِمۡ لَوۡ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَاَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقَهُمُ اللّٰهُ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِهِمۡ عَلِيۡمًا
اوران پر کونسی آفت ٹوٹ پڑے گی اگر یہ لوگ اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان لے آتے اوراللہ نے جو مال ان کو دیا ہے اس کو (راہ خدا میں ) خرچ کرتے اوراللہ ان کو خوب جانتا ہے ۔
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ‌ ۚ وَاِنۡ تَكُ حَسَنَةً يُّضٰعِفۡهَا وَيُؤۡتِ مِنۡ لَّدُنۡهُ اَجۡرًا عَظِيۡمًاؔ
بیشک اللہ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا (چنانچہ ) اور اگر ایک نیکی (کی ) ہوگی تو اللہ اسے دوچند کرے گا اوراپنی جانب سے بڑا اجر دے گا
فَكَيۡـفَ اِذَا جِئۡـنَا مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ ۭ بِشَهِيۡدٍ وَّجِئۡـنَا بِكَ عَلٰى هٰٓؤُلَاۤءِ شَهِيۡدًا ؕ
پر بھلا اس دن کیا حال ہوگا جبکہ ہر امت میں سے ہم ایک ایک گواہ لائیں گے اوران لوگوں پر آپ کو بطور گواہ حاضر کریں گے ۔
يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَعَصَوُا الرَّسُوۡلَ لَوۡ تُسَوّٰى بِهِمُ الۡاَرۡضُ ؕ وَلَا يَكۡتُمُوۡنَ اللّٰهَ حَدِيۡـثًا
اس دن کافر اورپیغمبر کی نافرمانی کرنے والے تمنا کریں گے کہ کاش ان پر زمین برابر کردی جاتی (اوروہ دفن ہوجاتے)اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقۡرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنۡـتُمۡ سُكَارٰى حَتّٰى تَعۡلَمُوۡا مَا تَقُوۡلُوۡنَ وَلَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِىۡ سَبِيۡلٍ حَتّٰى تَغۡتَسِلُوۡا‌ ؕ وَاِنۡ كُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤى اَوۡ عَلٰى سَفَرٍ اَوۡ جَآءَ اَحَدٌ مِّنۡكُمۡ مِّنَ الۡغَآٮِٕطِ اَوۡ لٰمَسۡتُمُ النِّسَآءَ فَلَمۡ تَجِدُوۡا مَآءً فَتَيَمَّمُوۡا صَعِيۡدًا طَيِّبًا فَامۡسَحُوۡا بِوُجُوۡهِكُمۡ وَاَيۡدِيۡكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا غَفُوۡرًا
اے ایمان والو جب تم نشہ کی حالت میں ہوتو نماز کے پاس بھی نہ جاؤ یہاں تک کہ سمجھنے لگو کہ منہ سے کیا کہتے ہو اورجنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ ) جب تک کہ غسل نہ کرلو ۔ بجز اس صورت کے کہ تم حالت سفر میں ہو اور اگر تم بیمار ہو یا سفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع ِ حاجت کرکے آئے یا تم نے عورتوں سے ہم بستری کی ہو اور تمہیں پانی نہ ملے توپاک مٹی (پر ہاتھ مار کر اس ) سے تیمم کرلیا کرو یعنی اپنے مونہوں اورہاتھوں کا مسح کرلیا کرو بے شک اللہ معاف کرنے والا ہے اور بخشش کرنے والا ہے
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِيۡبًا مِّنَ الۡكِتٰبِ يَشۡتَرُوۡنَ الضَّلٰلَةَ وَيُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَضِلُّوا السَّبِيۡلَ ؕ
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب کا ایک بڑا حصہ ملا تھا مگر وہ لوگ گمراہی مول لیتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ تم بھی راستے سے بھٹک جاؤ
وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاَعۡدَآٮِٕكُمۡ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَلِيًّا وَّكَفٰى بِاللّٰهِ نَصِيۡرًا
اور اللہ تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اورکار سازی اورمدد گاری کے لئے اللہ ہی کافی ہے
مِنَ الَّذِيۡنَ هَادُوۡا يُحَرِّفُوۡنَ الۡـكَلِمَ عَنۡ مَّوَاضِعِهٖ وَ يَقُوۡلُوۡنَ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَاسۡمَعۡ غَيۡرَ مُسۡمَعٍ وَّرَاعِنَا لَـيًّۢا بِاَلۡسِنَتِهِمۡ وَطَعۡنًا فِىۡ الدِّيۡنِ‌ ؕ وَلَوۡ اَنَّهُمۡ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَاَطَعۡنَا وَاسۡمَعۡ وَانْظُرۡنَا لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ وَاَقۡوَمَ ۙ وَ لٰـكِنۡ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
۔ ان یہودیوں میں سے کچھ لوگ الفاظ کو ان کے مقامات سے بدل دیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ ہم نے سنا اورنہیں مانا اورسنئے نہ سنوائے جاؤ ۔ اور زبان کو مروڑ کردین میں طعنے زنی کرتے ہوئے راعنا کہتے ہیں حالانکہ اگر وہ یوں کہتے ہم نے سن لیا اور ہم نے اطاعت کی اور(صرف ) اسمع اور انظرنا کہتے تو ان کے حق میں بہتر ہوتا اوربات بھی زیادہ درست ہوتی لیکن اللہ نے انکے کفر کے سبب ان پر لعنت کر رکھی ہے (اسلئے)وہ ایمان نہیں لائیں گے مگر تھوڑے لوگ
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اٰمِنُوۡا بِمَا نَزَّلۡنَا مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ نَّـطۡمِسَ وُجُوۡهًا فَنَرُدَّهَا عَلٰٓى اَدۡبَارِهَاۤ اَوۡ نَلۡعَنَهُمۡ كَمَا لَعَنَّاۤ اَصۡحٰبَ السَّبۡتِ‌ؕ وَكَانَ اَمۡرُ اللّٰهِ مَفۡعُوۡلًا
اہل کتاب ایمان لاؤ اس کتاب پر جو ہم نے نازل کی جو اس کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے جو تمہارے ساتھ ہے قبل اسکے کہ ہم تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور ان کو پیٹھ کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کردیں جس طرح کہ ہفتے والوں پر ہم نے لعنت کی تھی اوراللہ کا حکم نافذ ہوکر رہتا ہے
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغۡفِرُ اَنۡ يُّشۡرَكَ بِهٖ وَيَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِكَ لِمَنۡ يَّشَآءُ‌ ۚ وَمَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَقَدِ افۡتَـرٰۤى اِثۡمًا عَظِيۡمًا
بیشک اللہ اس بات کو نہیں بخشتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے اوراس کے سوا اورجو گناہ ہیں اللہ جسے چاہے معاف کردے گا اورجس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تو اس نے (اللہ پر ) بہت بڑا بہتان تراشا
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ يُزَكُّوۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ‌ ؕ بَلِ اللّٰهُ يُزَكِّىۡ مَنۡ يَّشَآءُ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ فَتِيۡلًا
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جو اپنے پاک ذات ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں نہیں بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے پاک کرتا ہے اوران پر بال کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
اُنْظُرۡ كَيۡفَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡـكَذِبَ‌ؕ وَكَفٰى بِهٖۤ اِثۡمًا مُّبِيۡنًا
دیکھو تو سہییہ اللہ پر کس طرح جھوٹے افترے باندھتے ہیں اوران کے صریح گناہ کے لئے یہی کافی ہے
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوۡا نَصِيۡبًا مِّنَ الۡكِتٰبِ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡجِبۡتِ وَالطَّاغُوۡتِ وَيَقُوۡلُوۡنَ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هٰٓؤُلَۤاءِ اَهۡدٰى مِنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا سَبِيۡلًا
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب کا حصہ دیا گیا تھا وہ بتوں اورشیطان پر یقین رکھنے لگے اور کافروں کے بارے میں کہنے لگے کہ یہ لوگ بہ نسبت ایمان والوں کے زیادہ صحیح راستے پر ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ‌ ؕ وَمَنۡ يَّلۡعَنِ اللّٰهُ فَلَنۡ تَجِدَ لَهٗ نَصِيۡرًا ؕ
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اللہ جس پر لعنت کر ے تم کسی کو اس کا مددگار نہ پاؤ گے
اَمۡ لَهُمۡ نَصِيۡبٌ مِّنَ الۡمُلۡكِ فَاِذًا لَّا يُؤۡتُوۡنَ النَّاسَ نَقِيۡرًا ۙ
کیا ان کے پاس حکومت کا کچھ بھی حصّہ ہے (اگر ایسا ہوتا ) تو یہ لوگوں کو پھوٹی کوڑی بھی نہیں دیں گے
اَمۡ يَحۡسُدُوۡنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ۚ فَقَدۡ اٰتَيۡنَاۤ اٰلَ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡـكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مُّلۡكًا عَظِيۡمًا
یا لوگوں کی ان چیزوں سے جلتے ہیں جو اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دی ہیں سو ہم نے ابراہیم علیہ السلام کے خاندان کو کتاب اورحکمت عطا کی تھی اورعظیم سلطنت بھی ہم نے ان کو بخشی تھی۔
فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ بِهٖ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ صَدَّ عَنۡهُ‌ ؕ وَكَفٰى بِجَهَـنَّمَ سَعِيۡرًا
سو ان میں سے بعض تواس پر ایمان لائے اوربعض رکے رہے اور (ان کے لئے) جہنم کی جلانے والی آگ کافی ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا سَوۡفَ نُصۡلِيۡهِمۡ نَارًا ؕ كُلَّمَا نَضِجَتۡ جُلُوۡدُهُمۡ بَدَّلۡنٰهُمۡ جُلُوۡدًا غَيۡرَهَا لِيَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا
جن لو گوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ہم ان کو عنقریب دوزخ کی آگ میں داخل کریں گے جب انکی کھال گل جائے گی توہم اس کی جگہ دوسری کھال پیدا کریں گے تاکہ وہ (ہمیشہ) عذاب کا مزہ چکھتے رہیں ۔ بیشک اللہ غالب اور دانا ہے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدۡخِلُهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ لَـهُمۡ فِيۡهَاۤ اَزۡوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ  وَّنُدۡخِلُهُمۡ ظِلًّا ظَلِيۡلًا
اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ہم ان کو ایسی بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے لئے پاک جوڑے ہوں گے اور ہم ان کو گھنی چھاؤں میں داخل کریں گے
اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُكُمۡ اَنۡ تُؤَدُّوا الۡاَمٰنٰتِ اِلٰٓى اَهۡلِهَا ۙ وَاِذَا حَكَمۡتُمۡ بَيۡنَ النَّاسِ اَنۡ تَحۡكُمُوۡا بِالۡعَدۡلِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمۡ بِهٖ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ سَمِيۡعًۢا بَصِيۡرًا
اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں اہل امانت کےحوالے کردو اور جب تم لوگوں میں فیصلہ کرو تو انصاف سے فیصلہ کرواللہ تم کو جس بات کی نصیحت کرتا ہے وہ بہت اچھی بات ہے بے شک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡـعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡـعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ‌ۚ فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ فَرُدُّوۡهُ اِلَى اللّٰهِ وَالرَّسُوۡلِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَـوۡمِ الۡاٰخِرِ‌ ؕ ذٰلِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا
اے ایمان والو ! اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اوران کی جو تم میں صاحب امر ہیں پھر اگر کسی معاملہ میں تمہارے درمیان اختلاف ہوجائے تو اسے اللہ اوراس کے رسول کی طرف پھیردو ۔ اگر تم اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو ۔ یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کا انجام بھی اچھا ہے۔
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ يَزۡعُمُوۡنَ اَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَ يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يَّتَحَاكَمُوۡۤا اِلَى الطَّاغُوۡتِ وَقَدۡ اُمِرُوۡۤا اَنۡ يَّكۡفُرُوۡا بِهٖ ؕ وَيُرِيۡدُ الشَّيۡـطٰنُ اَنۡ يُّضِلَّهُمۡ ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا
کیا تم نے ان کو نہیں دیکھا جو دعویٰ تو یہ کرتے ہیں کہ وہ ایمان لاتے ہیں اس کتاب پر جو آپ پر نازل کی گئی ہے اوراس کتاب پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کی گئی اورچاہتے ہیں کہ اپنے مقدمے کا فیصلہ ایک شیطان سے کرائیں ۔ حالانکہ ان کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس کو نہ مانیں اورشیطان تو ان کو بھٹکاکر راستے سے بہت دور لیجانا چاہتا ہے
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا اِلٰى مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ وَاِلَى الرَّسُوۡلِ رَاَيۡتَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡكَ صُدُوۡدًا‌ ۚ
اورجب ان سے کہا جاتا ہے جوحکم اللہ نے نازل کیا ہے اس کی طرف رجوع کرو اوررسول کی طرف آؤ تو آپ منافقین کی یہ حالت دیکھیں گے کہ وہ آپ سے پہلو تہی کرتے ہیں پھر یہ کیسی ندامت کی بات ہے
فَكَيۡفَ اِذَاۤ اَصَابَتۡهُمۡ مُّصِيۡبَةٌ ۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ ثُمَّ جَآءُوۡكَ يَحۡلِفُوۡنَ‌ۖ بِاللّٰهِ اِنۡ اَرَدۡنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡسَانًـا وَّتَوۡفِيۡقًا
کہ جب ا ن پر ان کے اعمال کی شامت سے کوئی مصیبت آن پڑتی ہے تووہ تمہارے پاس بھاگے چلے آتے ہیں اورقسمیں کھاکر کہتے ہیں خدا کی قسم ہمارا ارادہ توصرف بھلائی کا اورہماری نیت توصرف موافقت کی تھی
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ يَعۡلَمُ اللّٰهُ مَا فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَعِظۡهُمۡ وَقُلْ لَّهُمۡ فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ قَوۡلًاۢ بَلِيۡغًا
ان کے دلوں میں جو کچھ ہے اللہ اس کو خوب جانتا ہے آپ ان کی باتوں کا کچھ خیال نہ فرمائیں اورا ن کو نصیحت فرماتے رہیں اوران سے ایسی باتیں کہیں جو ان کے دلوں پر اثر کرجائیں
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا لِـيُـطَاعَ بِاِذۡنِ اللّٰهِ ‌ؕ وَلَوۡ اَنَّهُمۡ اِذْ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ جَآءُوۡكَ فَاسۡتَغۡفَرُوا اللّٰهَ وَاسۡتَغۡفَرَ لَـهُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللّٰهَ تَوَّابًا رَّحِيۡمًا
اورہم نے جوپیغمبر بھیجا وہ اس لئے بھیجا کہ بحکم خداوندی اس کی اطاعت کی جائے اور اب یہ لوگ جو اپنے آپ پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کے پاس آجاتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول (خدا ) بھی ان کے لئے بخشش طلب کرتے تو وہ ضرور اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اورمہربان پاتے
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ حَتّٰى يُحَكِّمُوۡكَ فِيۡمَا شَجَرَ بَيۡنَهُمۡ ثُمَّ لَا يَجِدُوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيۡتَ وَيُسَلِّمُوۡا تَسۡلِيۡمًا
‘نہیں (اے پیغمبر ) تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ مومن نہیں ہوسکتے جب تک کہ اپنے تنازعات میں آپ کو حکم نہ مان لیں اورجو فیصلہ آپ فرمائیں اس کے بارے میں اپنے دل میں کوئی تنگی محسوس نہ کریں اوراسے پورے طور پر تسلیم کرلیں
وَلَوۡ اَنَّا كَتَبۡنَا عَلَيۡهِمۡ اَنِ اقۡتُلُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ اَوِ اخۡرُجُوۡا مِنۡ دِيَارِكُمۡ مَّا فَعَلُوۡهُ اِلَّا قَلِيۡلٌ مِّنۡهُمۡ‌ ؕ وَلَوۡ اَنَّهُمۡ فَعَلُوۡا مَا يُوۡعَظُوۡنَ بِهٖ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ وَاَشَدَّ تَثۡبِيۡتًا ۙ
اوراگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کرو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو بجز چند لوگوں کے کوئی بھی حکم بجا نہ لاتا اوراگر یہ لوگ عمل کرتے اس نصیحت پر جو ان کو کی جاتی ہے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا اور ایمان میں زیادہ پختگی کا باعث ہوتا
وَّاِذًا لَّاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنۡ لَّدُنَّاۤ اَجۡرًا عَظِيۡمًا ۙ
اور ان کو ہم اپنی طرف سے بڑا اجر بھی عطا کرتے۔
وَّلَهَدَيۡنٰهُمۡ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًا
اور ان کو سیدھا راستہ بھی بتلا دیتے
وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَالرَّسُوۡلَ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَعَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ وَالصِّدِّيۡقِيۡنَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصّٰلِحِيۡنَ‌ ۚ وَحَسُنَ اُولٰٓٮِٕكَ رَفِيۡقًا ؕ
اور جولوگ اللہ اوراس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء اور صدّیقین اور شہداء اور صالحین اوریہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں
ذٰلِكَ الۡـفَضۡلُ مِنَ اللّٰهِ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ عَلِيۡمًا
یہ اللہ کی طرف سے فضل ہے اور اللہ کافی جاننے والا ہے ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا خُذُوۡا حِذۡرَكُمۡ فَانْفِرُوۡا ثُبَاتٍ اَوِ انْفِرُوۡا جَمِيۡعًا
اے ایمان والو !اپنی حفاظت اورتیاری میں لگے رہو پھر یا تو الگ الگ جماعت جماعت بن کر نکلو یا سب اکھٹے ہوکر (جہاد کیلئے ) ساتھ نکلو
وَاِنَّ مِنۡكُمۡ لَمَنۡ لَّيُبَطِّئَنَّ‌ۚ فَاِنۡ اَصَابَتۡكُمۡ مُّصِيۡبَةٌ قَالَ قَدۡ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَىَّ اِذۡ لَمۡ اَكُنۡ مَّعَهُمۡ شَهِيۡدًا
اور تم میں ایک آدھ شخص ایسا بھی ہے جو ضرور دیر کرتا ہے یا ہچکچاتا ہے جب تم پرکوئی مصیبت آپڑتی ہے توکہتا ہے کہ اللہ نے مجھ پر بڑی مہربانی کی کہ میں ان میں موجود نہیں تھا
وَلَٮِٕنۡ اَصَابَكُمۡ فَضۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَيَـقُوۡلَنَّ كَاَنۡ لَّمۡ تَكُنۡۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهٗ مَوَدَّةٌ يّٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ مَعَهُمۡ فَاَ فُوۡزَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا
اورتم پر اگر اللہ کا فضل ہوجاتا ہے توکہتا ہے اوروہ بھی اس انداز سے گویا تمہارےاوراس کے درمیان محبت اوردوستی ہی نہیں تھی ۔ اے کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بڑی کامیابی حاصل کرلیتا
فَلۡيُقَاتِلۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ الَّذِيۡنَ يَشۡرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا بِالۡاٰخِرَةِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّقَاتِلۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَيُقۡتَلۡ اَوۡ يَغۡلِبۡ فَسَوۡفَ نُـؤۡتِيۡهِ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
پس اللہ کی راہ میں ان لوگوں کو لڑنا چاہئے جو دنیا کی زندگی کو آخرت کی زندگی کے بدلے بیچ دیتے ہیں ۔ پھر اللہ کے راستے میں جو لڑے گا خواہ وہ شہید ہوجائے یا غالب آجائے ہم عنقریب اس کو بڑا ثواب دیں گے
وَمَا لَـكُمۡ لَا تُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآءِ وَالۡوِلۡدَانِ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡ هٰذِهِ الۡـقَرۡيَةِ الظَّالِمِ اَهۡلُهَا‌ ۚ وَاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙۚ وَّاجۡعَلْ لَّـنَا مِنۡ لَّدُنۡكَ نَصِيۡرًا ؕ
اورتم کو کیا ہو گیا کہ تم اللہ کے راستے میں اور ان بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کیا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم کو اس شہر سے نکال دے جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے کسی کوہمارا دوست بنا اور اپنی طرف سے کسی کو ہمارا مددگار بنا۔
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌‌ ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ الطَّاغُوۡتِ فَقَاتِلُوۡۤا اَوۡلِيَآءَ الشَّيۡطٰنِ‌ۚ اِنَّ كَيۡدَ الشَّيۡطٰنِ كَانَ ضَعِيۡفًا
جو لوگ مومن ہیں وہ تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں اور جو کافر ہیں طاغوت کی راہ میں لڑتے ہیں ۔ سو تم شیطان کے مدد گار وں سے لڑو (اورمت ڈرو ) کیوں کہ شیطان کا مکر وفریب کمزور اور بودا ہوتا ہے
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ قِيۡلَ لَهُمۡ كُفُّوۡۤا اَيۡدِيَكُمۡ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰ تُوا الزَّكٰوةَ ۚ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيۡهِمُ الۡقِتَالُ اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمۡ يَخۡشَوۡنَ النَّاسَ كَخَشۡيَةِ اللّٰهِ اَوۡ اَشَدَّ خَشۡيَةً‌ ۚ وَقَالُوۡا رَبَّنَا لِمَ كَتَبۡتَ عَلَيۡنَا الۡقِتَالَ ۚ لَوۡلَاۤ اَخَّرۡتَنَاۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍ‌ ؕ قُلۡ مَتَاعُ الدُّنۡيَا قَلِيۡلٌ‌ ۚ وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ لِّمَنِ اتَّقٰى وَلَا تُظۡلَمُوۡنَ فَتِيۡلًا
کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے ) روکے رکھو ‘اور نماز قائم کرو اورزکواۃ دو پھر جب ان پر جہاد فرض کیا گیا تو ان میں سے بعض لوگ لوگوں سے اسطرح ڈرتے ہیں جیسا کہ اللہ سے ڈرتے ہوں بلکہ اس سے بھی کچھ زیادہ ہی اورکہنے لگے اے ہمارے رب تونے ہم پر جہاد کیوں فرض کردیا ۔ کیوں ہمیں اور تھوڑی مدت کے لئے مہلت نہیں دی اے پیغمبر آپ کہدیجئے کہ دنیا کا فائدہ توتھوڑا ہے اور آخرت پرہیز گار کے لئے بہتر ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
اَيۡنَ مَا تَكُوۡنُوۡا يُدۡرِكْكُّمُ الۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ بُرُوۡجٍ مُّشَيَّدَةٍ‌ ؕ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ حَسَنَةٌ يَّقُوۡلُوۡا هٰذِهٖ مِنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ ۚ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ يَّقُوۡلُوۡا هٰذِهٖ مِنۡ عِنۡدِكَ‌ ؕ قُلۡ كُلٌّ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ‌ ؕ فَمَالِ ھٰٓؤُلَۤاءِ الۡقَوۡمِ لَا يَكَادُوۡنَ يَفۡقَهُوۡنَ حَدِيۡثًا
(اے جہاد سے ڈرنے والو !) تم جہاں کہیں رہو موت تو تم کو آکر رہے گی خواہ تم کسیے ہی مضبوط قلعوں میں رہو اوراگر ان کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے توکہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اوراگر ان کو کوئی نقصان ہوتا ہے توکہتے ہیں کہ یہ (نقصان ) آپ کے سبب سے ہے آپ فرمادیجئے کہ سب اللہ ہی کی طرف سے ہے پس ان لوگوں کو کیا ہوگیا کہ یہ بات سمجھنے کے قریب بھی نہیں ہوتے
مَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ‌ وَمَاۤ اَصَابَكَ مِنۡ سَيِّئَةٍ فَمِنۡ نَّـفۡسِكَ‌ ؕ وَاَرۡسَلۡنٰكَ لِلنَّاسِ رَسُوۡلًا‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا
(اے انسان ) تجھ کو اگر کوئی اچھی حالت پیش آتی ہے تو وہ اللہ کی طرف سے ہے اور جو بری حالت تجھ پر آتی ہے تو وہ تیرے ہی سبب سے ہے اورہم نے آپ کو تمام لوگوں کیلئے پیغمبر بنا کربھیجا ہے اوراس بات کااللہ ہی گواہ کافی ہے
مَنۡ يُّطِعِ الرَّسُوۡلَ فَقَدۡ اَطَاعَ اللّٰهَ ‌ۚ وَمَنۡ تَوَلّٰى فَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا ؕ
جس نے رسول (خدا)کی فرمابرداری کی اس نے اللہ کی فرمابرداری کی اور جو منھ موڑ گیا تو (اے پیغمبر ) ہم نے آپ کو ان کا نگران بناکر نہیں بھیجا
وَيَقُوۡلُوۡنَ طَاعَةٌ فَاِذَا بَرَزُوۡا مِنۡ عِنۡدِكَ بَيَّتَ طَآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ غَيۡرَ الَّذِىۡ تَقُوۡلُ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَكۡتُبُ مَا يُبَيِّتُوۡنَ‌ ۚ فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
یہ لوگ زبان سے کہتے ہیں کہ ہمارا کام اطاعت ہے لیکن جب آپ کے پاس سے باہر جاتے ہیں تو ا ن میں سے ایک گروہ راتوں کو آپ کی باتوں کے خلاف مشورہ کرتے ہیں اوراللہ وہ سب کچھ لکھ لیتا ہے جو وہ راتوں کومشورہ کرتے ہیں آپ ان کی باتوں کا خیال نہ فرمائیں اوراللہ پر بھروسہ کریں وہی کافی کارساز ہے۔
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوۡنَ الۡقُرۡاٰنَ‌ؕ وَلَوۡ كَانَ مِنۡ عِنۡدِ غَيۡرِ اللّٰهِ لَوَجَدُوۡا فِيۡهِ اخۡتِلَافًا كَثِيۡرًا
کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے اور اگر یہ اللہ کے سوا کسی اور کا کلام ہوتا تو اس میں بہت سا اختلاف پاتے
وَاِذَا جَآءَهُمۡ اَمۡرٌ مِّنَ الۡاَمۡنِ اَوِ الۡخَـوۡفِ اَذَاعُوۡا بِهٖ‌ ۚ وَلَوۡ رَدُّوۡهُ اِلَى الرَّسُوۡلِ وَاِلٰٓى اُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡهُمۡ لَعَلِمَهُ الَّذِيۡنَ يَسۡتَنۡۢبِطُوۡنَهٗ مِنۡهُمۡ‌ؕ وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهٗ لَاتَّبَعۡتُمُ الشَّيۡطٰنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
اور جب ان کے پاس امن یا خوف کی کوئی خبر پہنچتی ہے تو وہ اس کو مشہور کردیتے ہیں اگر وہ اس (خبر ) کو پیغمبر یا ان میں جو صاحبان امر ہیں ان کے حوالے کردیتے تووہ حضرات توپہچان ہی لیتے جوان میں اسکی تحقیق کرنے والے ہیں اگر تم لوگو ں پر اللہ کا فضل اوراس کی مہربانی نہ ہوتی تو تم سب کے سب شیطان کے پیرو ہوجاتے سوائے چند لوگوں کے
فَقَاتِلۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ۚ لَا تُكَلَّفُ اِلَّا نَـفۡسَكَ‌ وَحَرِّضِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ۚ عَسَے اللّٰهُ اَنۡ يَّكُفَّ بَاۡسَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ ؕ وَاللّٰهُ اَشَدُّ بَاۡسًا وَّاَشَدُّ تَـنۡكِيۡلًا
پس اے پیغمبر اللہ کی راہ میں لڑو ۔ آپ اپنی ذات کی حد تک ہی مکلّف ہیں اور مسلمانوں کو(بھی ) جہاد کی ترغیب دیجئے ۔ قریب ہے کہ اللہ کافروں کی جنگ اور حملہ کو روک دے اور اللہ ہیبت کے اعتبار سے بھی زیادہ سخت ہے اورسزا دینے کے لحاظ سے بھی زیادہ سخت ہے
مَنۡ يَّشۡفَعۡ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَّكُنۡ لَّهٗ نَصِيۡبٌ مِّنۡهَا‌ ۚ وَمَنۡ يَّشۡفَعۡ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَّكُنۡ لَّهٗ كِفۡلٌ مِّنۡهَا‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ مُّقِيۡتًا
جوشخص اچھی سفارش کرے گا اس کو اس میں سے حصہ ملے گا اورجو بری بات کی سفارش کرے گا تو اس کو اس میں سے بھی حصہ ملے گا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَاِذَا حُيِّيۡتُمۡ بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوۡا بِاَحۡسَنَ مِنۡهَاۤ اَوۡ رُدُّوۡهَا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ حَسِيۡبًا
اور جب تم کو کوئی احترام سے سلام کرے تو تم اس کا اس سے بہتر طریقے سے جواب دو یا وہی الفاظ دہرادو ۔ بیشک اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے
اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ لَيَجۡمَعَنَّكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ‌ؕ وَمَنۡ اَصۡدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِيۡثًا
اللہ ہی وہ معبود برحق ہے کہ اسکے سوا اورکوئی معبود نہیں ۔ وہ اس قیامت کے دن تم سب کو جمع کرے گا جس میں کوئی شک نہیں اوراللہ سے زیادہ بات کا سچا کون ہے ؟
فَمَا لَـكُمۡ فِىۡ الۡمُنٰفِقِيۡنَ فِئَـتَيۡنِ وَاللّٰهُ اَرۡكَسَهُمۡ بِمَا كَسَبُوۡا‌ؕ اَ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَهۡدُوۡا مَنۡ اَضَلَّ اللّٰهُ‌ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَلَنۡ تَجِدَ لَهٗ سَبِيۡلًا
پس تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم منافقین کے بارے میں دوگروہ ہوگئے ہو حالانکہ اللہ نے ان کے کرتوتوں کے سبب ان کا تختہ الٹا دیا ہے کیا تم ان لوگوں کو راستے پر لانا چاہتے ہو جن کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے ۔ اور جس کو اللہ نے گمراہ کردیا ہے تم اس کے لئے کوئی راستہ نہ پاؤ گے
وَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَ كَمَا كَفَرُوۡا فَتَكُوۡنُوۡنَ سَوَآءً‌ فَلَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡهُمۡ اَوۡلِيَآءَ حَتّٰى يُهَاجِرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَخُذُوۡهُمۡ وَاقۡتُلُوۡهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوۡهُمۡ‌ وَلَا تَتَّخِذُوۡا مِنۡهُمۡ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا ۙ
وہ تویہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ کافر ہیں تم بھی اسی طرح کافر ہوجاؤ پس تم اور وہ سب ایک طرح کے ہوجاؤ گے پس ان کو دوست نہ بناؤ جب تک کہ وہ اللہ کی راہ میں وطن نہ چھوڑیں اگر وہ اعراض کریں (ترک وطن نہ کریں ) تو تم انہیں جہاں پاؤ پکڑو اورقتل کرو اوران میں سے کسی کو دوست اورمددگار نہ بناؤ
اِلَّا الَّذِيۡنَ يَصِلُوۡنَ اِلٰى قَوۡمٍۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ مِّيۡثَاقٌ اَوۡ جَآءُوۡكُمۡ حَصِرَتۡ صُدُوۡرُهُمۡ اَنۡ يُّقَاتِلُوۡكُمۡ اَوۡ يُقَاتِلُوۡا قَوۡمَهُمۡ‌ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمۡ عَلَيۡكُمۡ فَلَقٰتَلُوۡكُمۡ‌‌ ۚ فَاِنِ اعۡتَزَلُوۡكُمۡ فَلَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ وَاَلۡقَوۡا اِلَيۡكُمُ السَّلَمَ ۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ عَلَيۡهِمۡ سَبِيۡلًا
البتہ وہ (منافق ) اس حکم سے مستثنیٰ ہیں جوایسے لوگوں سے جاملے ہوں جن کے ساتھ تمہارا معاہدہ ہے یا وہ اس حالت میں تمہارے پاس آئے ہوں کہ وہ تم سے یا اپنی قوم سے لڑنے سے دل برداشتہ ہوچکے ہیں اگر اللہ چاہتا توان کو تم پر مسلط کردیتا پھر وہ تم سے ضرور لڑتے پس اگر وہ تم سے (جنگ کرنے سے ) کنارہ کشی کریں اور نہ لڑیں اورتمہاری طرف صلح و آشتی کا پیغام بھیجیں تو اللہ نے تمہارے لئے ان کے خلاف کاروائی کرنے کی کوئی راہ نہیں رکھی
سَتَجِدُوۡنَ اٰخَرِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يَّاۡمَنُوۡكُمۡ وَيَاۡمَنُوۡا قَوۡمَهُمۡ ؕ كُلَّمَا رُدُّوۡۤا اِلَى الۡفِتۡنَةِ اُرۡكِسُوۡا فِيۡهَا‌‌ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ يَعۡتَزِلُوۡكُمۡ وَيُلۡقُوۡۤا اِلَيۡكُمُ السَّلَمَ وَيَكُفُّوۡۤا اَيۡدِيَهُمۡ فَخُذُوۡهُمۡ وَاقۡتُلُوۡهُمۡ حَيۡثُ ثَقِفۡتُمُوۡهُمۡ‌ ؕ وَاُولٰٓٮِٕكُمۡ جَعَلۡنَا لَـكُمۡ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِيۡنًا
تم کو چند دوسرے لوگ ایسے بھی ملیں گے جوچاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اوراپنی قوم سے بھی لیکن جب ان کو فتنہ انگیزی کی طرف بلایا جاتا ہے تو وہ اس میں اوندھے منہ جا گرتے ہیں پس اگر یہ لوگ تم سے (قتال سے ) کنارہ کشی نہ کریں اورتمہاری طرف صلح وآشتی کا پیغام نہ بھجیں اور (تم سے) اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ان کو جہاں پاؤ پکڑو اور قتل کرو ۔ان لوگوں کے مقابلے میں اللہ نے تمہارے لئے صریح حجت دے دی ہے
وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ اَنۡ يَّقۡتُلَ مُؤۡمِنًا اِلَّا خَطَـــًٔا‌ ۚ وَمَنۡ قَتَلَ مُؤۡمِنًا خَطَـــًٔا فَتَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ مُّؤۡمِنَةٍ وَّدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰٓى اَهۡلِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ يَّصَّدَّقُوۡا‌ ؕ فَاِنۡ كَانَ مِنۡ قَوۡمٍ عَدُوٍّ لَّـكُمۡ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَتَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ مُّؤۡمِنَةٍ‌ ؕ وَاِنۡ كَانَ مِنۡ قَوۡمٍۢ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَهُمۡ مِّيۡثَاقٌ فَدِيَةٌ مُّسَلَّمَةٌ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ وَ تَحۡرِيۡرُ رَقَبَةٍ مُّؤۡمِنَةٍ‌ ۚ فَمَنۡ لَّمۡ يَجِدۡ فَصِيَامُ شَهۡرَيۡنِ مُتَتَابِعَيۡنِ تَوۡبَةً مِّنَ اللّٰهِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
کسی مومن کی یہ شان نہیں ہے کہ کسی مومن کوقتل کرے الا یہ کہ مومن خطا (سے قتل) کرے اور جو بھولے چوکے سے کسی مومن کوقتل کرڈالے تو وہ ایک مسلمان غلام آزاد کرے اوردوسرے مقتول کے وارثوں کو خوں بہادے ہاں اگر وہ معاف کردیں (تو ان کو اختیار ہے)اور اگر مقتول تمہارے دشمن کی جماعت سے ہواورمقتول مومن ہوتو صرف ایک مسلمان غلام یا لونڈی آزاد کرنا چاہئے اور اگر مقتول ایسے لوگوں میں سے ہو کہ تم میں اور ان میں معاہدہ ہوتو اس کے وارثوں کو خون بہا دینا اورایک مسلمان غلام یا لونڈی آزاد کرنا چاہئے اورجس کو یہ میسّر نہ ہو وہ دومینے کے متواترروزے رکھے (یہ کفارہ ) خداکی طرف سے توبہ (قبول کرنے ) کا ہے اور اللہ سب کچھ جانتا اوربڑی حکمت والا ہے
وَمَنۡ يَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَـنَّمُ خَالِدًا فِيۡهَا وَغَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَلَعَنَهٗ وَاَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِيۡمًا
اور جو شخص قتل کردے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کردے تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اوراللہ اس پر غضبناک ہوگا اوراس پر لعنت کرے گا اور اس کے لئے اس نے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ فَتَبَـيَّـنُوۡا وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَنۡ اَلۡقٰٓى اِلَيۡكُمُ السَّلٰمَ لَسۡتَ مُؤۡمِنًا‌ ۚ تَبۡـتَـغُوۡنَ عَرَضَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فَعِنۡدَ اللّٰهِ مَغَانِمُ كَثِيۡرَةٌ‌ ؕ كَذٰلِكَ كُنۡتُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيۡكُمۡ فَتَبَـيَّـنُوۡا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا
اے ایمان والو جب تم اللہ کی راہ میں سفر کرو تو تحقیق سے کام لیا کرو اورایسے شخص کو جواطاعت ظاہر کرتے ہوئے تم سے سلام علیکم کرے دنیوی زندگی کے سامان کی خواہش میں یوں مت کہہ دیا کرو کہ تو مسلمان نہیں کیوں کہ خدا کے پاس بہت غنیمت کے مال ہیں تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا (پس آئندہ) تحقیق کرلیا کرو اورتم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
لَا يَسۡتَوِى الۡقَاعِدُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ غَيۡرُ اُولِى الضَّرَرِ وَالۡمُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ‌ ؕ فَضَّلَ اللّٰهُ الۡمُجٰهِدِيۡنَ بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ عَلَى الۡقٰعِدِيۡنَ دَرَجَةً‌  ؕ وَكُلًّا وَّعَدَ اللّٰهُ الۡحُسۡنٰى‌ؕ وَفَضَّلَ اللّٰهُ الۡمُجٰهِدِيۡنَ عَلَى الۡقٰعِدِيۡنَ اَجۡرًا عَظِيۡمًا ۙ
برابر نہیں بغیر کسی عذر کے گھر بیٹھے رہنے والے مسلمان (یعنی جہاد چھوڑ کر ) اوروہ مسلمان جو اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑتے ہیں اللہ نے اپنے مال وجان سے جہاد کرنے والوں کو گھر بیٹھے رہنے والوں پر درجے میں فضیلت بخشی ہے اور (گو) نیک وعدہ اللہ نے سب سے کیا ہے لیکن اللہ نے مجاہدین کو بیٹھے رہنے والوں کے مقابلے میں اجر عظیم سے نوازا ہے
دَرَجٰتٍ مِّنۡهُ وَمَغۡفِرَةً وَّرَحۡمَةً‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
یعنی اللہ کی طرف سے (ان کیلئے) درجات ہیں بخشش ہے اور رحمت ہے اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ تَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ظَالِمِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ قَالُوۡا فِيۡمَ كُنۡتُمۡ‌ؕ قَالُوۡا كُنَّا مُسۡتَضۡعَفِيۡنَ فِىۡ الۡاَرۡضِ‌ؕ قَالُوۡۤا اَلَمۡ تَكُنۡ اَرۡضُ اللّٰهِ وَاسِعَةً فَتُهَاجِرُوۡا فِيۡهَا‌ؕ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ‌ؕ وَسَآءَتۡ مَصِيۡرًا ۙ
جو لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں کہ تم کس حالت میں تھے وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز و کمزور تھے۔فرشتےکہتے ہیں کیا اللہ کی زمین اتنی وسیع نہیں تھی کہ تم اس میں ہجرت کرتے ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بری جگہ ہے
اِلَّا الۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَآءِ وَالۡوِلۡدَانِ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ حِيۡلَةً وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ سَبِيۡلًا ۙ
ہاں جو مرد عورتیں اور بچے بے بس ہیں کہ نہ تو کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ ہی راستہ جانتے ہیں
فَاُولٰٓٮِٕكَ عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّعۡفُوَ عَنۡهُمۡ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَفُوًّا غَفُوۡرًا
قریب ہے کہ اللہ ایسے لوگوں کو معاف کردے اور اللہ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے
وَمَنۡ يُّهَاجِرۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ يَجِدۡ فِى الۡاَرۡضِ مُرٰغَمًا كَثِيۡرًا وَّسَعَةً‌ ؕ وَمَنۡ يَّخۡرُجۡ مِنۡۢ بَيۡتِهٖ مُهَاجِرًا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ ثُمَّ يُدۡرِكۡهُ الۡمَوۡتُ فَقَدۡ وَقَعَ اَجۡرُهٗ عَلَى اللّٰهِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اور جو شخص اللہ کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جائے پناہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کرنے کی نیت سے اپنے گھر سے نکل جائے پھر (راستہ میں ) اس کو موت آجائے تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہوگا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَاِذَا ضَرَبۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ فَلَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَقۡصُرُوۡا مِنَ الصَّلٰوةِ ‌ۖ اِنۡ خِفۡتُمۡ اَنۡ يَّفۡتِنَكُمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ ؕ اِنَّ الۡـكٰفِرِيۡنَ كَانُوۡا لَـكُمۡ عَدُوًّا مُّبِيۡنًا
اور جب سفر کے لئے نکلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں اگر تم قصر کرو نماز میں (خصوصاً) جبکہ تم کو خوف واندیشہ ہو کہ کافر لوگ تم کو ایذا ء پہنچائیں گے بیشک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں
وَاِذَا كُنۡتَ فِيۡهِمۡ فَاَقَمۡتَ لَهُمُ الصَّلٰوةَ فَلۡتَقُمۡ طَآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ مَّعَكَ وَلۡيَاۡخُذُوۡۤا اَسۡلِحَتَهُمۡ فَاِذَا سَجَدُوۡا فَلۡيَكُوۡنُوۡا مِنۡ وَّرَآٮِٕكُمۡ وَلۡتَاۡتِ طَآٮِٕفَةٌ اُخۡرٰى لَمۡ يُصَلُّوۡا فَلۡيُصَلُّوۡا مَعَكَ وَلۡيَاۡخُذُوۡا حِذۡرَهُمۡ وَاَسۡلِحَتَهُمۡ‌ ۚ وَدَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡ تَغۡفُلُوۡنَ عَنۡ اَسۡلِحَتِكُمۡ وَاَمۡتِعَتِكُمۡ فَيَمِيۡلُوۡنَ عَلَيۡكُمۡ مَّيۡلَةً وَّاحِدَةً‌ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اِنۡ كَانَ بِكُمۡ اَ ذًى مِّنۡ مَّطَرٍ اَوۡ كُنۡـتُمۡ مَّرۡضٰۤى اَنۡ تَضَعُوۡۤا اَسۡلِحَتَكُمۡ‌ ۚ وَ خُذُوۡا حِذۡرَكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا
اور(اے پیغمبر ) جب آپ ان (مجاہدین کے لشکر ) میں ہوں اوران کو نماز پڑھانے لگو توچاہئے کہ ان کی ایک جماعت آپ کے ساتھ کھڑے ہوجائے اس حال میں کہ وہ ہتھیار بند ہو پس جب وہ سجدہ کرچکیں تو وہ تمہارے پیچھے چلی جائے اور دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھیآجائے اوروہ لوگ آپ کے ساتھ نماز پڑھیں اس حال میں کہ وہ ہوشیار بھی رہیں اوراپنے ہتھیار بھی لے لیں کافر لوگ تویہ چاہتے ہیں کہ تم اپنے ہتھیاروں اوراپنے ساز وسامان سے غافل ہوجاؤ تاکہ وہ تم پر ایکبارگی حملہ کردیں ۔ اور اگر بارش کی وجہ سے تکلیف ہو یا تم بیمار ہو تو تم پر کچھ گناہ نہیں کہ تم ہتھیار اتار رکھو مگر اپنا بچاؤ ضرورلے لو بلاشبہ اللہ کافروں کے لئے اہانت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے
فَاِذَا قَضَيۡتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذۡكُرُوا اللّٰهَ قِيَامًا وَّقُعُوۡدًا وَّعَلٰى جُنُوۡبِكُمۡ ۚؕ فَاِذَا اطۡمَاۡنَنۡتُمۡ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ‌ ۚ اِنَّ الصَّلٰوةَ كَانَتۡ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ كِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا
پھر جب تم نماز ادا کر چکو تو اللہ کی یاد میں لگ جاؤ کھڑے ہوئے ‘بیٹھے ہوئے اورلیٹے ہوئے (ہر حالت میں ) پھر جب تم مطمئن ہوجاؤ توپوری نماز پڑھو (جس طرح کہ امن کی حالت میں پڑھتے ہیں )بیشک نماز مسلمانوں پر فرض ہے
وَلَا تَهِنُوۡا فِى ابۡتِغَآءِ الۡقَوۡمِ‌ ؕ اِنۡ تَكُوۡنُوۡا تَاۡلَمُوۡنَ فَاِنَّهُمۡ يَاۡلَمُوۡنَ كَمَا تَاۡلَمُوۡنَ‌ ۚ وَتَرۡجُوۡنَ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا يَرۡجُوۡنَ‌ ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اوقات مقررہ پر اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی مت کرو۔ اگر تم تکلیف اٹھار ہے ہو توجس طرح تم بے آرام ہو اسی طرح وہ بھی بے آرام ہیں اور (فرق یہ ہے کہ ) تم اللہ سے ایسی امیدیں رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے اوراللہ سب کچھ جاننے والا اورحکمت والا ہے
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَـقِّ لِتَحۡكُمَ بَيۡنَ النَّاسِ بِمَاۤ اَرٰٮكَ اللّٰهُ‌ ؕ وَلَا تَكُنۡ لِّـلۡخَآٮِٕنِيۡنَ خَصِيۡمًا ۙ
(اے پیغمبر ) ہم نے آپ پریہ کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے تاکہ آپ لوگوں کے درمیان اسکے مطابق فیصلہ فرمائیں جواللہ نے آپ کو دکھایا ہے اور (دیکھو) خیانت کرنے والوں کی حمایت میں جھگڑا کرنے والے نہ بنو
وَّاسۡتَغۡفِرِ اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‌ ۚ
اور(ان کے لئے) اللہ سے بخشش طلب کرو بیشک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَلَا تُجَادِلۡ عَنِ الَّذِيۡنَ يَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَهُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ مَنۡ كَانَ خَوَّانًا اَثِيۡمًا ۙ‌ ۚ
اورجو لوگ اپنی ہی ذات سے خیانت کرتے ہیں آپ ان لوگوں کی حمایت نہ کریں (کیوں کہ )اللہ اس کو دوست نہیں رکھتا جوپرلے درجے کا خائن اوربڑا گناہگار ہے
يَّسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا يَسۡتَخۡفُوۡنَ مِنَ اللّٰهِ وَهُوَ مَعَهُمۡ اِذۡ يُبَيِّتُوۡنَ مَا لَا يَرۡضٰى مِنَ الۡقَوۡلِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطًا
یہ لوگ لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں لیکن اللہ سے نہیں شرماتے حالانکہ اللہ ان کے ساتھ اس وقت بھی ہوتا ہے جبکہ وہ مرضی الہٰی کے خلاف راتوں میں مشورے کرتے ہیں اوراللہ ان کے تمام اعمال کا احاطہ کئے ہوئےہے۔
هٰۤاَنۡتُمۡ هٰٓؤُلَۤاءِ جَادَلۡـتُمۡ عَنۡهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا فَمَنۡ يُّجَادِلُ اللّٰهَ عَنۡهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ اَمۡ مَّنۡ يَّكُوۡنُ عَلَيۡهِمۡ وَكِيۡلًا
تم تو ایسے لوگ ہو کہ دنیا کی زندگی میں توان کی طرف سے جھگڑلیتے ہو لیکن (روزقیامت ) اللہ کے ساتھ ان کی طرف سے کون بحث کرے گا اورکون ان کا وکیل بنے گا
وَ مَنۡ يَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا اَوۡ يَظۡلِمۡ نَفۡسَهٗ ثُمَّ يَسۡتَغۡفِرِ اللّٰهَ يَجِدِ اللّٰهَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اورجوشخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنی ذات پر ظلم کرے پھر خدا سے مغفرت طلب کرے تو خدا کو وہ بخشنے والا اورمہربان پائے گا
وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ اِثۡمًا فَاِنَّمَا يَكۡسِبُهٗ عَلٰى نَفۡسِهٖ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اور جوشخص گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہوگا اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے
وَمَنۡ يَّكۡسِبۡ خَطِيۡٓـــَٔةً اَوۡ اِثۡمًا ثُمَّ يَرۡمِ بِهٖ بَرِيۡٓــًٔـا فَقَدِ احۡتَمَلَ بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا
اور جو شخص قصور یا گناہ توخودکرے پھر اس جرم کو کسی بے قصور کے سر تھوپتا ہے تواس نے بھاری بہتان اوربڑا گناہ اپنے سر لاد لیا
وَلَوۡلَا فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكَ وَرَحۡمَتُهٗ لَهَمَّتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّضِلُّوۡكَ ؕ وَمَا يُضِلُّوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَهُمۡ‌ وَمَا يَضُرُّوۡنَكَ مِنۡ شَىۡءٍ ‌ؕ وَاَنۡزَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمۡ تَكُنۡ تَعۡلَمُ‌ؕ وَكَانَ فَضۡلُ اللّٰهِ عَلَيۡكَ عَظِيۡمًا
اور اگر آپ پر اللہ کا فضل اوراسکی مہربانی نہ ہوتی توان میں کی ایک جماعت تو آپ کو گمراہ کرنے کا قصد کرچکی تھی حالانکہ یہ اپنے سوا کسی اور کو راہ حق سے ہٹا نہیں سکتے اور آپ کو توکچھ بھی ضرر نہیں پہنچا سکتے اوراللہ نے آپ پر کتاب اورحکمت نازل کی اورآپ کو وہ علم عطا کیا جو آپ نہیں جان سکتے تھے اور آپ پر اللہ کا بڑا فضل ہے
لَا خَيۡرَ فِىۡ كَثِيۡرٍ مِّنۡ نَّجۡوٰٮهُمۡ اِلَّا مَنۡ اَمَرَ بِصَدَقَةٍ اَوۡ مَعۡرُوۡفٍ اَوۡ اِصۡلَاحٍۢ بَيۡنَ النَّاسِ‌ ؕ وَمَن يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰهِ فَسَوۡفَ نُـؤۡتِيۡهِ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
اور لوگوں کی اکثر سرگوشیوں میں بھلائی نہیں ہوتی بجز ان اعمال کے جوخیرات یا نیکی یا لوگوں میں صلح وصفائی کرنے کی بابت سرگوشی کرے جو ایسے کام اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے گا توہم اسکو بڑا ثواب دیں گے
وَمَنۡ يُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُ الۡهُدٰى وَ يَـتَّبِعۡ غَيۡرَ سَبِيۡلِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَنُصۡلِهٖ جَهَـنَّمَ‌ ؕ وَسَآءَتۡ مَصِيۡرًا
اورجوشخص سیدھا راستہ معلوم ہوجانے کے بعد پیغمبر ؐ کی مخالفت کرے یا مسلمانوں کے راستے کے سوا اورراستے پرچلےتو وہ جس راستے پر چلتا ہے ہم اس کو اسی راستے کی طرف پھیردیں گے اور(قیامت کے دن ) اس کو جہنم میں داخل کریں گے اوروہ بری جگہ ہے
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَغۡفِرُ اَنۡ يُّشۡرَكَ بِهٖ وَيَغۡفِرُ مَا دُوۡنَ ذٰلِكَ لِمَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَمَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا
اللہ اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ اسکے ساتھ شرک کیا جائے اوراس کے سوا اورگناہوں کو جسے چاہے گا بخش دیگا اور جس نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تووہ صحیح راستے سے بہت دور جا پڑا
اِنۡ يَّدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اِلَّاۤ اِنٰـثًـا‌ ۚ وَاِنۡ يَّدۡعُوۡنَ اِلَّا شَيۡـطٰنًا مَّرِيۡدًا ۙ
یہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر صرف عورتوں (دیویوں ) کی پرستش کرتے ہیں اورپکارتے ہیں توشیطان سرکش کو
لَّـعَنَهُ اللّٰهُ‌ ۘ وَقَالَ لَاَ تَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِكَ نَصِيۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ۙ
جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اورجس نے یوں کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے مقررہ حصّہ (عبادت اورنذر کا ) ضرور لیا کروں گا
وَّلَاُضِلَّـنَّهُمۡ وَلَاُمَنِّيَنَّهُمۡ وَلَاٰمُرَنَّهُمۡ فَلَيُبَـتِّكُنَّ اٰذَانَ الۡاَنۡعَامِ وَلَاٰمُرَنَّهُمۡ فَلَيُغَيِّرُنَّ خَلۡقَ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يَّتَّخِذِ الشَّيۡطٰنَ وَلِيًّا مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَقَدۡ خَسِرَ خُسۡرَانًا مُّبِيۡنًا ؕ
اور ان کو گمراہ کرتا رہوں گا اورانکو (جھوٹی ) امیدیں دلاتا رہوں گا اورانکو یہ سکھاتا رہوں گا کہ جانوروں کے کان چیرتے رہیں انکو حکم کروں گا کہ وہ خدا کی مخلوق میں رد وبدل کرتے رہیں اورجس نے خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنالیا تووہ صریح گھاٹے میں پڑگیا(شیطان)ان سے وعدے کرتا ہے
يَعِدُهُمۡ وَيُمَنِّيۡهِمۡ‌ ؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيۡـطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا
اور انکو امیدیں دلاتا ہے اورشیطان ان سے جووعدے کرتا ہے وہ صرف دھوکہ ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ وَلَا يَجِدُوۡنَ عَنۡهَا مَحِيۡصًا
ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ اس سے کہیں بچنے کی جگہ نہ پائیں گے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدۡخِلُهُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا‌ ؕ وَمَنۡ اَصۡدَقُ مِنَ اللّٰهِ قِيۡلًا
اورجو لوگ ایمان لائے اورنیک کام کرتے رہے ہم ان کو عنقریب ایسے باغوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اللہ نے (سچا) وعدہ فرمایا ہے اور اللہ سے زیادہ اورکون بات کا سچا ہوسکتا ہے
لَـيۡسَ بِاَمَانِيِّكُمۡ وَلَاۤ اَمَانِىِّ اَهۡلِ الۡـكِتٰبِ‌ؕ مَنۡ يَّعۡمَلۡ سُوۡٓءًا يُّجۡزَ بِهٖۙ وَ لَا يَجِدۡ لَهٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا
نہ تو تمہاری تمناؤں سے (کام چلتا ہے) اور نہ اہل کتاب کی آرزوؤں سے جو شخص برا کام کرے گا (اسی کے مطابق) اسکو بدلہ دیا جائے گا اوروہ اللہ کے سوا نہ تو کوئی دوست پائے گا اورنہ مددگار
وَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ نَقِيۡرًا
اور جو کوئی نیک کام کرے خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہوتو ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا
وَمَنۡ اَحۡسَنُ دِيۡنًا مِّمَّنۡ اَسۡلَمَ وَجۡهَهٗ لِلّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ وَّاتَّبَعَ مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا‌ ؕ وَاتَّخَذَ اللّٰهُ اِبۡرٰهِيۡمَ خَلِيۡلًا
اور اس شخص سے زیادہ اچھا دین کس کا ہو سکتا ہے جس نے اپنی ذات خدا کے حوالے کردی ہے اوروہ محسن بھی ہو اوروہ ملّت ابراہیمؑ کا پیرو بھی جو سب سے کٹ کر یکسو ہوچکے تھے اور اللہ نے ابراہیم ؑ کواپنا دوست بنالیا تھا
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ مُّحِيۡـطًا
اورآسمانوں اورزمین میں جوکچھ ہے وہ اللہ ہی کے لئے ہے اوراللہ ہر چیزکا احاطہ کئے ہوئے ہے
وَيَسۡتَفۡتُوۡنَكَ فِى النِّسَآءِ ‌ؕ قُلِ اللّٰهُ يُفۡتِيۡكُمۡ فِيۡهِنَّ ۙ وَمَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فِى الۡكِتٰبِ فِىۡ يَتٰمَى النِّسَآءِ الّٰتِىۡ لَا تُؤۡتُوۡنَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرۡغَبُوۡنَ اَنۡ تَـنۡكِحُوۡهُنَّ وَالۡمُسۡتَضۡعَفِيۡنَ مِنَ الۡوِلۡدَانِ ۙ وَاَنۡ تَقُوۡمُوۡا لِلۡيَتٰمٰى بِالۡقِسۡطِ‌ ؕ وَمَا تَفۡعَلُوۡا مِنۡ خَيۡرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِهٖ عَلِيۡمًا
اور(اے پیغمبر ) لوگ آپ سے عورتوں کے بارے میں پوچھتے ہیں آپ فرما دیجئے اللہ تم کو انکے بارے میں حکم دیتا ہے نیز وہ آیات بھی جو کتاب (قرآن ) سے تم کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ان یتیم عورتوں کے بارے میں ہیں جن کو تم انکا مقررہ حق (میراث)نہیں دیتے اور ان سے نکاح کرنا چاہتے ہو اور بے کس بے چارےبچوں کے بارے میں (بھی حکم دیا جاتا ہے)کہ تم ان کے ساتھ انصاف پر قائم رہو اور جو بھی بھلائی اور نیکی کا کام تم کرو گےاللہ اس کو اچھی طرح جانتا ہے
وَاِنِ امۡرَاَةٌ خَافَتۡ مِنۡۢ بَعۡلِهَا نُشُوۡزًا اَوۡ اِعۡرَاضًا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَاۤ اَنۡ يُّصۡلِحَا بَيۡنَهُمَا صُلۡحًا‌ ؕ وَالصُّلۡحُ خَيۡرٌ‌ ؕ وَاُحۡضِرَتِ الۡاَنۡفُسُ الشُّحَّ‌ ؕ وَاِنۡ تُحۡسِنُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا
اور اگر کسی عورت کو خاوند کی طرف سے زیادتی یا بے رغبتی کا اندیشہ ہو تو ان دونوں پر کچھ گناہ نہیں اگر وہ دونوں آپس میں کسی قرارداد پر صلح کریں اور یہ صلح ہی بہتر ہے اور طبیعتیں تو بخل کی طرف ہی مائل ہوتی ہیں اور اگر تم نیکو کاری اور پرہیزگاری کو اختیار کرو گےتو اللہ تمہارے سب اعمال سے با خبر ہے
وَلَنۡ تَسۡتَطِيۡعُوۡۤا اَنۡ تَعۡدِلُوۡا بَيۡنَ النِّسَآءِ وَلَوۡ حَرَصۡتُمۡ‌ فَلَا تَمِيۡلُوۡا كُلَّ الۡمَيۡلِ فَتَذَرُوۡهَا كَالۡمُعَلَّقَةِ‌ ؕ وَاِنۡ تُصۡلِحُوۡا وَتَتَّقُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اورتم لاکھ چاہو ہرگز نہ کرسکو گے برابری (کا سلوک) اپنی بیویوں میں پس ایسا بھی نہ کرنا کہ بس ایک ہی طرف پورے ڈھل جاؤ اور دوسری کو اس طرح چھوڑ دو گویا ادھر لٹکی رہے اور اگر آپس میں موافقت کرلو اور احتیاط رکھو تو بلاشبہ اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
وَاِنۡ يَّتَفَرَّقَا يُغۡنِ اللّٰهُ كُلًّا مِّنۡ سَعَتِهٖ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ وَاسِعًا حَكِيۡمًا
اور اگر وہ دونوں (میاں بیوی) جدا ہوجائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنی وسعت سے بے نیاز کردے گا اوراللہ بڑی وسعت والا اورحکمت والا ہے
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ‌ؕ وَلَـقَدۡ وَصَّيۡنَا الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَاِيَّاكُمۡ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ وَاِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَنِيًّا حَمِيۡدًا
اورجو کچھ آسمانوں میں اورزمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کے لئے ہے اورواقعی ہم نے ان لوگوں کو بھی حکم دیا تھا جن کو تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اورتم کو بھی کہ اللہ سے ڈرتے رہو اوراگر تم کفر کروگے تو(یاد رکھو)کہ اللہ ہی کا وہ سب کچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ بے نیازاور سزا وار حمد وثنا ہے
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اور اللہ ہی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں اورزمین میں ہے اور اللہ کافی کار ساز ہے
اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ اَيُّهَا النَّاسُ وَيَاۡتِ بِاٰخَرِيۡنَ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى ذٰلِكَ قَدِيۡرًا
اے لوگو اگر اللہ چاہے تو تم سب کو فنا کردے اورتمہاری جگہ دوسروں کولے آئے اور اللہ کو اسپر قدرت حاصل ہے
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ ثَوَابَ الدُّنۡيَا فَعِنۡدَ اللّٰهِ ثَوَابُ الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيۡعًاۢ بَصِيۡرًا
اور جو شخص دنیا کا معاوضہ چاہتا ہے تو اللہ کے پاس دنیا اور آخرت (دونوں ) کا ثواب ہے اور اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡا قَوَّامِيۡنَ بِالۡقِسۡطِ شُهَدَآءَ لِلّٰهِ وَلَوۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ اَوِ الۡوَالِدَيۡنِ وَالۡاَقۡرَبِيۡنَ‌ ؕ اِنۡ يَّكُنۡ غَنِيًّا اَوۡ فَقِيۡرًا فَاللّٰهُ اَوۡلٰى بِهِمَا‌ فَلَا تَتَّبِعُوا الۡهَوٰٓى اَنۡ تَعۡدِلُوۡا ‌ۚ وَاِنۡ تَلۡوٗۤا اَوۡ تُعۡرِضُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا
اے ایمان والو! انصاف پر مضبوط قائم رہنے والے اوراللہ کے لئے گواہی دینے والے بنے رہو اگر چہ (یہ گواہی )تمہاری ذات یا تمہارے والدین یا تمہارے رشتہ داروں کے خلاف ہی ہو اگر وہ فریق مالدار ہوکہ فقیر اسلئے کہ اللہ ان دونوں سے زیادہ حقدار ہے پس خواہشات کی پیروی میں عدل کا دامن نہ چھوڑو اگر تم نے گھما پھراکے گواہی دی یا پہلو تہی کی توجان رکھو کہ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُ‌ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا
اے ایمان والو ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور اس کتاب پر جواس نے اپنے پیغمبر (آخر الزماں ) پر نازل کی اوران کتابوں پر بھی جو اس سے پہلے نازل کی تھیں اورجو شخص انکار کرے اللہ کا اوراس کے فرشتوں کا اوراسکی کتابوں کا اوراسکے پیغمبروں کا اورروز قیامت کا تو وہ بہت دورکی گمراہی میں جا پڑا
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا ثُمَّ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا ثُمَّ ازۡدَادُوۡا كُفۡرًا لَّمۡ يَكُنِ اللّٰهُ لِيَـغۡفِرَ لَهُمۡ وَلَا لِيَـهۡدِيَهُمۡ سَبِيۡلًا ؕ
جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ ایسوں کو ہرگز نہیں بخشے گا اورنہ ان کو سیدھا راستہ دکھلائے گا
بَشِّرِ الۡمُنٰفِقِيۡنَ بِاَنَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًاۙ
منافقین کو خوشخبری سنا دیجئے کہ ان کے لئے درد ناک عذاب ہے
ۨالَّذِيۡنَ يَتَّخِذُوۡنَ الۡـكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ اَيَبۡتَغُوۡنَ عِنۡدَهُمُ الۡعِزَّةَ فَاِنَّ الۡعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيۡعًا ؕ
جن کی یہ حالت ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کودوست بناتے ہیں کیا یہ لوگ (اس طرح) انکے پاس عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ساری عزت تو اللہ کے پاس ہے
وَقَدۡ نَزَّلَ عَلَيۡكُمۡ فِى الۡـكِتٰبِ اَنۡ اِذَا سَمِعۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ يُكۡفَرُ بِهَا وَيُسۡتَهۡزَاُبِهَا فَلَا تَقۡعُدُوۡا مَعَهُمۡ حَتّٰى يَخُوۡضُوۡا فِىۡ حَدِيۡثٍ غَيۡرِهٖۤ‌ ‌ ۖ اِنَّكُمۡ اِذًا مِّثۡلُهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ جَامِعُ‌‌‌الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡكٰفِرِيۡنَ فِىۡ جَهَـنَّمَ جَمِيۡعَاۨ ۙ
اوراللہ نے اپنی کتاب میں تمہارے لئے یہ فرمان نازل کرچکا ہے کہ جب تم کہیں سنو کہ اللہ کی آیتوں کے ساتھ کفر کیا جارہا ہے یا ان کی ہنسی اڑائی جارہی ہے تو ان کے پاس مت بیٹھو جب تک کہ وہ کوئی اور بات شروع نہ کریں ورنہ تم بھی ان ہی جیسے ہو جاؤ گے بلاشبہ اللہ منافقوں کو اور کافروں کوسب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے
الَّذِيۡنَ يَتَرَ بَّصُوۡنَ بِكُمۡ‌ ۚ فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ فَتۡحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُـوۡۤا اَلَمۡ نَـكُنۡ مَّعَكُمۡ ‌ ۖ وَاِنۡ كَانَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ نَصِيۡبٌۙ قَالُـوۡۤا اَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَيۡكُمۡ وَنَمۡنَعۡكُمۡ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ فَاللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ‌ؕ وَلَنۡ يَّجۡعَلَ اللّٰهُ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ سَبِيۡلًا
جو ایسے ہیں کہ تم پر کسی مصیبت کے منتظر رہتے ہیں پھر اگراللہ کی طرف سے تم کوفتح ملتی ہے توکہتے ہیں کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے ؟ اوراگر کافروں کانصیبہ جاگا تو کہتے ہیں کیا ہم تم پر غالب نہ آنے لگے تھے اور تم کو مسلمانوں سے بچا نہیں لیا پس اللہ قیامت کے دن تمہارے اوران کے درمیان فصیلہ فرمائے گا اور اللہ ہرگزکافروں کو مسلمانوں پر غالب نہ فرمائے گا
اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ يُخٰدِعُوۡنَ اللّٰهَ وَهُوَ خَادِعُوْهُمۡ‌ ۚ وَاِذَا قَامُوۡۤا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوۡا كُسَالٰى ۙ يُرَآءُوۡنَ النَّاسَ وَلَا يَذۡكُرُوۡنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ
بے شک یہ منافقین اللہ کے ساتھ چالبازی کرر ہے ہیں اور اللہ ان کی چالبازی کی ا نکو سزا دینے والا ہے اورجب وہ نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو کاہلی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لوگوں کو دکھلاتے ہیں اور اللہ کا ذکر بھی نہیں کرتے مگر بہت مختصر
مُّذَبۡذَبِيۡنَ بَيۡنَ ‌ ۖ ذٰلِكَ لَاۤ اِلٰى هٰٓؤُلَاۤءِ وَلَاۤ اِلٰى هٰٓؤُلَاۤءِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَلَنۡ تَجِدَ لَهٗ سَبِيۡلًا
(کفر وایمان کے) بیچ میں تذبذب کی حالت میں پڑے ہوئے ہیں نہ ادھر ہیں نہ ادھر اورجس کو اللہ گمراہی میں ڈال دے توتم اس کے لئے کبھی بھی راستہ نہ پاؤ گے ۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا الۡكٰفِرِيۡنَ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ اَ تُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ تَجۡعَلُوۡا لِلّٰهِ عَلَيۡكُمۡ سُلۡطٰنًا مُّبِيۡنًا
اے ایمان والو !تم مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو (اپنا ) دوست نہ بناؤ کیا تم یہ چاہتے ہوکہ اپنے اوپر اللہ کی صریح حجت قائم کرلو (اور الزام دھر لو)
اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ فِى الدَّرۡكِ الۡاَسۡفَلِ مِنَ النَّارِ‌ ۚ وَلَنۡ تَجِدَ لَهُمۡ نَصِيۡرًا ۙ
بیشک منافقین دوزخ کے سب سے نیچے درجے میں ہوں گے اورتم ان کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے
اِلَّا الَّذِيۡنَ تَابُوۡا وَاَصۡلَحُوۡا وَاعۡتَصَمُوۡا بِاللّٰهِ وَاَخۡلَصُوۡا دِيۡنَهُمۡ لِلّٰهِ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ ؕ وَسَوۡفَ يُـؤۡتِ اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کی اصلاح کرلی اوراللہ (کی رسی )و مضبوط پکڑا اوراپنے دین کو اللہ کے لئے خالص کردیا تو ایسے لوگ ایما ن والوں کے ساتھ ہوں گے اورعنقریب اللہ ایمان والوں کو بڑا ثواب دے گا
مَا يَفۡعَلُ اللّٰهُ بِعَذَابِكُمۡ اِنۡ شَكَرۡتُمۡ وَاٰمَنۡتُمۡ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ شَاكِرًا عَلِيۡمًا
(اے منافقو ) تم کو خواہ مخواہ عذاب دینے سے اللہ کو کیا حاصل ہونے والا ہے اگر تم اسکے شکر گذار بنو اور اس پر ایمان لے آئو اللہ تو قدر شناس اور دانا ہے
لَا يُحِبُّ اللّٰهُ الۡجَــهۡرَ بِالسُّوۡٓءِ مِنَ الۡقَوۡلِ اِلَّا مَنۡ ظُلِمَ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ سَمِيۡعًا عَلِيۡمًا
اللہ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی بلند آواز سے کسی کی برائی بیان کرے بجز اس کے جو مظلوم ہے اور اللہ سب کچھ سنتا اور جانتا ہے
اِنۡ تُبۡدُوۡا خَيۡرًا اَوۡ تُخۡفُوۡهُ اَوۡ تَعۡفُوۡا عَنۡ سُوۡٓءٍ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيۡرًا
(لیکن) اگر تم کوئی نیک کام کرو تو چاہے علانیہ کرو یا چھپاکر کرو (اس میں کوئی پابندی نہیں ہے) یا کسی کی برائی کو معاف کردو (تو یہ بہتر ہے)کیونکہ اللہ معاف کرنے والا اور بڑی قدرت والا ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَكۡفُرُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يُّفَرِّقُوۡا بَيۡنَ اللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَيَقُوۡلُوۡنَ نُؤۡمِنُ بِبَعۡضٍ وَّنَكۡفُرُ بِبَعۡضٍۙ وَّيُرِيۡدُوۡنَ اَنۡ يَّتَّخِذُوۡا بَيۡنَ ذٰلِكَ سَبِيۡلًا ۙ
جو لوگ اللہ اوراس کے پیغمبروں کا انکار کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبروں کے درمیان فرق کرنا چاہتے ہیں (باعتبار ایمان کے) اور کہتے ہیں کہ ہم بعض کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے(اور ایمان اور کفر کے)درمیان ایک راہ نکالنا چاہتے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡـكٰفِرُوۡنَ حَقًّا‌ ۚ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا مُّهِيۡنًا
ایسے لوگ یقینا کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لئے ذلّت آمیز عذاب تیار کر رکھا ہے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ وَلَمۡ يُفَرِّقُوۡا بَيۡنَ اَحَدٍ مِّنۡهُمۡ اُولٰٓٮِٕكَ سَوۡفَ يُؤۡتِيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡ ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اور جو لوگ ایمان لائے اللہ اور اس کے پیغمبروں پر اور ان میں سے کسی میں فرق نہیں کیا ایسے لوگوں کو اللہ عنقریب ان کے صلے عطا کرے گا اور اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے
يَسۡــَٔـلُكَ اَهۡلُ الۡـكِتٰبِ اَنۡ تُنَزِّلَ عَلَيۡهِمۡ كِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ‌ فَقَدۡ سَاَ لُوۡا مُوۡسٰٓى اَكۡبَرَ مِنۡ ذٰلِكَ فَقَالُوۡۤا اَرِنَا اللّٰهَ جَهۡرَةً فَاَخَذَتۡهُمُ الصّٰعِقَةُ بِظُلۡمِهِمۡ‌‌ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنٰتُ فَعَفَوۡنَا عَنۡ ذٰلِكَ‌‌‌‌ ۚ وَاٰتَيۡنَا مُوۡسٰى سُلۡطٰنًا مُّبِيۡنًا
(اے پیغمبر) اہل کتاب آپ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہآپ ان پر ایک لکھی ہوئی کتاب آسمان سے اتار لاؤ تو انہوں نے موسیٰ ؑ سے اس سے بھی بڑی بات کی درخواست کی تھی اور یوں کہا تھا کہ ہمیں خدا کھلم کھلا دکھا دو۔ سو ان کی گستاخی کی وجہ سے ان پر بجلی آ پڑی پھر ان کے پاس روشن دلائل آجانے کے بعد انہوں نے بچھڑے کو (معبود) بنالیا تو ہم نے اس سے بھی در گذر کیا اور ہم نے موسیٰ کو صریح غلبہ دیا
وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ الطُّوۡرَ بِمِيۡثَاقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِى السَّبۡتِ وَاَخَذۡنَا مِنۡهُمۡ مِّيۡثَاقًا غَلِيۡظًا
ہم نے ان پر کوہ طور کو اٹھا کر کھڑا کردیا ان سے عہد لینے کے لئے اور انہیں حکم دیا کہ شہر کے دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتہ کے دن کے بارے میں حد سے تجاوز نہ کرنا (الغرض ) ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا
فَبِمَا نَقۡضِهِمۡ مِّيۡثَاقَهُمۡ وَكُفۡرِهِمۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَقَتۡلِهِمُ الۡاَنۡۢبِيَآءَ بِغَيۡرِ حَقٍّ وَّقَوۡلِهِمۡ قُلُوۡبُنَا غُلۡفٌ ؕ بَلۡ طَبَعَ اللّٰهُ عَلَيۡهَا بِكُفۡرِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
(لیکن انہوں نے عہد کو توڑ دیا )انکو سزا ملی تو ان کی عہد شکنی اور اللہ کی آیتوں کا انکار کرنے اورپیغمبروں کو ناحق قتل کر ڈالنے اور یہ کہنے کے سبب کہ ہمارے دل محفوظ ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب ان کے دلوں پر مہر لگادی یہ ایمان نہیں لائیں گے مگر تھوڑے ہی
وَّبِكُفۡرِهِمۡ وَقَوۡلِهِمۡ عَلٰى مَرۡيَمَ بُهۡتَانًـا عَظِيۡمًا ۙ
اور ان کے کفر کے سبب اور مریم پر ایک عظیم بہتان باندھنے کے سبب
وَّقَوۡلِهِمۡ اِنَّا قَتَلۡنَا الۡمَسِيۡحَ عِيۡسَى ابۡنَ مَرۡيَمَ رَسُوۡلَ اللّٰهِ‌ ۚ وَمَا قَتَلُوۡهُ وَمَا صَلَبُوۡهُ وَلٰـكِنۡ شُبِّهَ لَهُمۡ‌ ؕ وَاِنَّ الَّذِيۡنَ اخۡتَلَـفُوۡا فِيۡهِ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ‌ ؕ مَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ‌ ۚ وَمَا قَتَلُوۡهُ يَقِيۡنًا ۢ ۙ
اور ان کے یہ کہنے کے سبب کہ مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو کہ اللہ کے پیغمبر تھے ہم نے قتل کردیا حالانکہ انہوں نے نہ عیسیٰ کو قتل کیا اورنہ ان کو سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی جولوگ عیسیٰ کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں یقیناً وہ ان کے حال کی نسبت شک میں پڑے ہوئے ہیں اس بارے میں انکے پاس کوئی یقینی علم نہیں ہے بجز گمان کی پیروی کے اور یقیناً انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا
بَلْ رَّفَعَهُ اللّٰهُ اِلَيۡهِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا
بلکہ اللہ نے ان کو اپنی طرف اٹھالیا اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے
وَاِنۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ اِلَّا لَيُـؤۡمِنَنَّ بِهٖ قَبۡلَ مَوۡتِهٖ‌ ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكُوۡنُ عَلَيۡهِمۡ شَهِيۡدًا‌ ۚ
اور اہل کتاب میں سے کوئی ایسا نہ ہوگا جو ان کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لے آئے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوں گے
فَبِظُلۡمٍ مِّنَ الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا عَلَيۡهِمۡ طَيِّبٰتٍ اُحِلَّتۡ لَهُمۡ وَبِصَدِّهِمۡ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ كَثِيۡرًا ۙ
تو ہم نے یہودیوں کے ظلم کے سبب بہت سی پاکیزہ چیزیں ان پر حرام کردیں جو (پہلے ) ان پر حلال تھیں ۔ اور اس سبب سے بھی کہ وہ اکثر روکتے تھے اللہ کے راستے سے لوگوں کو
وَّاَخۡذِهِمُ الرِّبٰوا وَقَدۡ نُهُوۡا عَنۡهُ وَاَكۡلِـهِمۡ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ‌ ؕ وَاَعۡتَدۡنَـا لِلۡـكٰفِرِيۡنَ مِنۡهُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
اور اس سبب سے بھی کہ وہ سود لیا کرتے تھے حالانکہ ان کو اس سے منع کیا گیا تھا اور اس سبب سے بھی کہ وہ لوگوں کا مال ناحق کھاتے تھی اورہم نے ان میں سے جو کافر ہیں ان کے لئے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
لٰـكِنِ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ مِنۡهُمۡ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ يُـؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَ‌ وَالۡمُقِيۡمِيۡنَ الصَّلٰوةَ‌ وَالۡمُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ سَنُؤۡتِيۡهِمۡ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
لیکن ان میں سے جو لوگ علم دین میں پختہ ہیں اور جو مومن ہیں ایمان لاتے ہیں اس کتاب پر جو آپ پر نازل کی گئی ہے اور ان کتابوں پر بھی جو آپ سے پہلے نازل کی گئیں اور کیا کہنا نماز پڑھنے والوں کا اور وہی زکواۃ دینے والے ہیں اور اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں ایسے لوگوں کو ہم عنقریب بڑا ثواب دیں گی
اِنَّاۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ كَمَاۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى نُوۡحٍ وَّالنَّبِيّٖنَ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ‌ ۚ وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَالۡاَسۡبَاطِ وَعِيۡسٰى وَاَيُّوۡبَ وَيُوۡنُسَ وَهٰرُوۡنَ وَسُلَيۡمٰنَ‌ ۚ وَاٰتَيۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا‌ ۚ
(اے پیغمبر ) ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی بھیجی جس طرح کہ ہم نے نوح ؑکی طرف اور ان کے بعد کے پیغمبروں کی طرف وحی بھیجی تھی اور ہم نے ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑ اور اسحاق ؑ اور یعقوب ؑ اور اولاد یعقوب ؑ اور عیسیٰ ؑ اورایوبؑ اور یونس ؑ اور ہارون ؑ اورسلیمان ؑ کے پاس وحی بھیجی تھی اور ہم نے داؤد ؑ کو زبور دی تھی
وَرُسُلًا قَدۡ قَصَصۡنٰهُمۡ عَلَيۡكَ مِنۡ قَبۡلُ وَرُسُلًا لَّمۡ نَقۡصُصۡهُمۡ عَلَيۡكَ‌ ؕ وَكَلَّمَ اللّٰهُ مُوۡسٰى تَكۡلِيۡمًا ‌ۚ
اور بہت سے پیغمبر ہم نے ایسے بھیجے ہیں جن کے حالات ہم نے اس سے پہلے آپ سے بیان کردئے ہیں اور بہت سے پیغمبر ایسے ہیں جن کے حالات ہم نے آپ سے بیان نہیں کئے اور موسیٰ ؑ سے تو اللہ نے کلام فرمایا
رُسُلًا مُّبَشِّرِيۡنَ وَمُنۡذِرِيۡنَ لِئَلَّا يَكُوۡنَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌ ۢ بَعۡدَ الرُّسُلِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَزِيۡزًا حَكِيۡمًا
ان سب پیغمبروں کو اللہ نے خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے بناکر بھیجا تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کے پاس اللہ کے خلاف کوئی حجت نہ رہے اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے
لٰـكِنِ اللّٰهُ يَشۡهَدُ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اِلَيۡكَ‌ اَنۡزَلَهٗ بِعِلۡمِهٖ‌ ۚ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَشۡهَدُوۡنَ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًا ؕ
اللہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جو کتاب اس نے آپ کی طرف نازل فرمائی ہے وہ اپنے علم سے نازل کی ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور اللہ کافی گواہ ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ قَدۡ ضَلُّوۡا ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا
جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے رہے وہ صحیح راستے سے بھٹک کر بہت دور جاپڑے
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَظَلَمُوۡا لَمۡ يَكُنِ اللّٰهُ لِيَـغۡفِرَ لَهُمۡ وَلَا لِيَـهۡدِيَهُمۡ طَرِيۡقًا ۙ
جو لوگ کافر ہوگئے اور (اپنے آپ پر اور دوسروں پر ) ظلم کیا اللہ ان کو نہیں بخشے گا اور ان کو نہیں راستہ دکھائے گا
اِلَّا طَرِيۡقَ جَهَـنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا‌ ؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
سوائے جہنم کے راستے کے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور (ایسا کرنا ) اللہ کے لئے آسان ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ الرَّسُوۡلُ بِالۡحَـقِّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ فَاٰمِنُوۡا خَيۡرًا لَّـكُمۡ‌ ؕ وَاِنۡ تَكۡفُرُوۡا فَاِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا
اے لوگو تمہارے پروردگار کی جانب سے رسول حق بات لے کر تمہارے پاس آچکے ہیں پس تم ایمان لاؤ یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا اور اگر تم کفر کرو تو (جان لو ) کہ آسمانوں اور زمین میں جوکچھ ہے وہ اللہ ہی کے لئے ہے اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے
يٰۤـاَهۡلَ الۡكِتٰبِ لَا تَغۡلُوۡا فِىۡ دِيۡـنِكُمۡوَلَا تَقُوۡلُوۡا عَلَى اللّٰهِ اِلَّا الۡحَـقَّ‌ ؕ اِنَّمَا الۡمَسِيۡحُ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ رَسُوۡلُ اللّٰهِ وَكَلِمَتُهٗ‌ ۚ اَلۡقٰٮهَاۤ اِلٰى مَرۡيَمَ وَرُوۡحٌ مِّنۡهُ‌ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرُسُلِهٖ‌ ‌ۚ وَلَا تَقُوۡلُوۡا ثَلٰثَةٌ‌ ؕ اِنْتَهُوۡا خَيۡرًا لَّـكُمۡ‌ ؕ اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ‌ ؕ سُبۡحٰنَهٗۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهٗ وَلَدٌ‌ ۘ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اے اہل کتاب تم اپنے دین میں حد سے مت نکلو اور اللہ کے بارے میں سوائے سچ کے کچھ نہ کہو مسیح عیسیٰ ابن مریم اللہ کے رسول اور اس کا ایک کلمہ (بشارت ) ہیں جس کو اس نے مریم تک پہنچایا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں پس اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ اور نہ کہو کہ اللہ تین ہیں (ایسے اعتقاد سے ) باز آجاؤ یہ تمہارے لئے بہتر ہے بیشک اللہ ہی معبود واحد ہے وہ اس بات سے منزّہ ہے کہ اس کے کوئی اولاد ہو اسی کے لئے ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور اللہ ہی کافی کار ساز ہے
لَنۡ يَّسۡتَـنۡكِفَ الۡمَسِيۡحُ اَنۡ يَّكُوۡنَ عَبۡدًا لِّـلَّـهِ وَلَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ الۡمُقَرَّبُوۡنَ‌ؕ وَمَنۡ يَّسۡتَـنۡكِفۡ عَنۡ عِبَادَ تِهٖ وَيَسۡتَكۡبِرۡ فَسَيَحۡشُرُهُمۡ اِلَيۡهِ جَمِيۡعًا
مسیح خدا کے بندے بننے سے ہر گز عار نہیں کریں گے اور نہ مقرب فرشتے اور جو شخص عار کرے گا اللہ کی عبادت سے اور تکبر کرے گا تو ایسے سب لوگوں کو اللہ تعالیٰ اپنے حضور جمع کرے گا ۔
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُوَفِّيۡهِمۡ اُجُوۡرَهُمۡ وَ يَزِيۡدُهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ‌ۚ وَاَمَّا الَّذِيۡنَ اسۡتَـنۡكَفُوۡا وَاسۡتَكۡبَرُوۡا فَيُعَذِّبُهُمۡ عَذَابًا اَ لِيۡمًا  ۙ وَّلَا يَجِدُوۡنَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے وہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا صلہ دیگا اور اپنے فضل سے اور زیادہ دے گا لیکن جن لوگوں نے اس کی عبادت کرنے کو عار سمجھا اور تکبر کیا وہ ان کو درد ناک عذاب دے گا اور یہ لوگ اللہ کے سوا کسی کو اپنا حامی اور مددگار نہ پائیں گے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمۡ بُرۡهَانٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ نُوۡرًا مُّبِيۡنًا
اے لوگو تمہارے پرودگار کی طرف سے تمہارے پاس روشن دلیل آچکی ہے اور ہم نے تمہاری طرف چمکتا نور بھیج دیا ہے
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَاعۡتَصَمُوۡا بِهٖ فَسَيُدۡخِلُهُمۡ فِىۡ رَحۡمَةٍ مِّنۡهُ وَفَضۡلٍۙ وَّيَهۡدِيۡهِمۡ اِلَيۡهِ صِرَاطًا مُّسۡتَقِيۡمًا ؕ
پس جو لوگ اللہ پر ایمان لائے اور اس کو مضبوطی کے ساتھ پکڑے رہے تو وہ ان کو داخل کریگا اپنی رحمت اورفضل (کے دامن) میں اور ان کو سیدھا راستہ دکھائے گا
يَسۡتَفۡتُوۡنَكَ ؕ قُلِ اللّٰهُ يُفۡتِيۡكُمۡ فِى الۡـكَلٰلَةِ‌ ؕ اِنِ امۡرُؤٌا هَلَكَ لَـيۡسَ لَهٗ وَلَدٌ وَّلَهٗۤ اُخۡتٌ فَلَهَا نِصۡفُ مَا تَرَكَ‌ ۚ وَهُوَ يَرِثُهَاۤ اِنۡ لَّمۡ يَكُنۡ لَّهَا وَلَدٌ‌  ؕ فَاِنۡ كَانَـتَا اثۡنَتَيۡنِ فَلَهُمَا الثُّلُثٰنِ مِمَّا تَرَكَ‌ ؕ وَاِنۡ كَانُوۡۤا اِخۡوَةً رِّجَالًا وَّنِسَآءً فَلِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَيَيۡنِ‌ ؕ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَـكُمۡ اَنۡ تَضِلُّوۡا‌ ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
(اے پیغمبر ) لوگ آپ سے سوال کرتے ہیں آپ فرمادیجئے کہ اللہ کلالہ کے بارے میں یہ حکم دیتا ہے کہ اگر کوئی ایسا مرد مرجائے جس کے کوئی اولاد نہ ہو اور (نہ ماں باپ ہوں ) اور اس کے ایک بہن (حقیقی یا علاتی ) ہوتواس کو اس کے بھائی کے ترکے سے نصف ملے گا اور وہ شخص اس کا (پورا)وارث ہوگااگر وہ بہن مرجائے اوراس کے کوئی اولاد نہ ہو (اور نہ ماں باپ ہو ں )اور اگر مرنے والے بھائی کی دوبہنیں (یا دو سے زائد)ہوں تو دونوں کو بھائی کے ترکے میں سے دو تہائی ملے گا اوراگربھائی اور بہن مرد اور عورت ملے جلے ہوں تو ایک مرد کا حصّہ دو عورتوں کے حصّے کے برابر ہوگا اللہ یہ احکام تم سے اس لئے بیان کرتا ہے کہ تم گمراہی میں نہ پڑو اور اللہ ہر چیز کوجاننے والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark