بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
صٓ وَالۡقُرۡاٰنِ ذِى الذِّكۡرِؕ
صٓ
قسم ہے اس قرآن کی جو نصیحت والا ہے۔
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ عِزَّةٍ وَّشِقَاقٍ
بلکہ یہ کفّار ہی غرور اور (حق کی ) مخالفت میں ہیں ۔
كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ فَنَادَوْا وَّلَاتَ حِيۡنَ مَنَاصٍ
ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا تووہ پکارنے لگے اوروہ وقت خلاصی کا نہ تھا۔
وَعَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ وَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا سٰحِرٌ كَذَّابٌ ۖۚ
اور تعجب کرنے لگے کہ ان کے پاس ان ہی میں سے ایک ڈرانے والا آگیا اورکفّار کہنے لگے یہ تو جادو گر اورجھوٹا ہے
اَجَعَلَ الۡاٰلِهَةَ اِلٰهًا وَّاحِدًا ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ عُجَابٌ
کیا اس نے کئی معبودوں کی جگہ ایک ہی معبود بنادیا یہ توبڑی عجیب بات ہے۔
وَانْطَلَقَ الۡمَلَاُ مِنۡهُمۡ اَنِ امۡشُوۡا وَاصۡبِرُوۡا عَلٰٓى اٰلِهَتِكُمۡ ۖۚ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ يُّرَادُ ۖۚ
ان میں کے جو رئیس تھے (یہ سنکر) بولتے ہوئے چلے کہ یہاں سے چلو اپنے معبودوں کی عبادت پر قائم رہو۔ بے شک یہی بات مطلوب ہے
مَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِى الۡمِلَّةِ الۡاٰخِرَةِ ۖۚ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا اخۡتِلَاقٌ ۖۚ
ہم نے یہ بات پچھلے مذہب میں نہیں سنی ہونہ ہو یہ اس شخص کی من گھڑت ہے۔
ءَاُنۡزِلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ مِنۡۢ بَيۡنِنَاؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ ذِكۡرِىۡۚ بَلْ لَّمَّا يَذُوۡقُوۡا عَذَابِؕ
کیا ہم سب میں سےاسی پر کلام ِ الہٰی نازل ہوا ہے
بلکہ یہ لوگ میری وحی کی طرف سے شک میں ہیں بلکہ انہوں نے میرے عذاب کا مزہ نہیں چکھا۔
اَمۡ عِنۡدَهُمۡ خَزَآٮِٕنُ رَحۡمَةِ رَبِّكَ الۡعَزِيۡزِ الۡوَهَّابِۚ
کیا ان کے پاس آپ کے رب کی رحمت کے خزانے ہیں جوزبردست اور عطا کرنے والا ہے ۔
اَمۡ لَهُمۡ مُّلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَافَلۡيَرۡتَقُوۡا فِى الۡاَسۡبَابِ
یا ان کو آسمانوں اور زمین اور ان میں جو کچھ ہے ان سب پر ان کی حکومت ہے ۔ اگر ایسا ہے تو ان کو چاہئے کہ سیڑھیاں لگاکر چڑھ جائیں
جُنۡدٌ مَّا هُنَالِكَ مَهۡزُوۡمٌ مِّنَ الۡاَحۡزَابِ
اس مقام پر شکست کھائےہوئے گروہوں میں سے یہ بھی ایک لشکر ہے
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ ذُو الۡاَوۡتَادِۙ
ان سے پہلے نوح کی قوم اور عاد اور فرعون نے جس کی سلطنت کے کھونٹے گڑ گئے تھے۔
وَثَمُوۡدُ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ وَّاَصۡحٰبُ لْئَیْكَةِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ الۡاَحۡزَابُ
اور ثمود اور لوط کی قوم اور بن کے رہنے والے بھی اور وہ گروہ یہی لوگ ہیں ۔
اِنۡ كُلٌّ اِلَّا كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ عِقَابِ
ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ تو میرا عذاب ان پر واقع ہوگیا۔
وَمَا يَنۡظُرُ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنۡ فَوَاقٍ
اور یہ لوگ تو صرف ایک چنگھاڑ کے منتظرہیں جس میں دم لینے کی گنجائش نہ ہوگی۔
وَقَالُوۡا رَبَّنَا عَجِّلْ لَّنَا قِطَّنَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡحِسَابِ
اور کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمارا حصہ حساب کے دن سے پہلے ہی دیدے
اِصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَا دَاوٗدَ ذَا الۡاَيۡدِۚ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ
آپؐ جو کچھ یہ کہتے ہیں اس پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے داؤد ؑ کو یاد کیجئے جو قوت والے تھے اور بہت رجوع کرنے والے تھے۔
اِنَّا سَخَّرۡنَا الۡجِبَالَ مَعَهٗ يُسَبِّحۡنَ بِالۡعَشِىِّ وَالۡاِشۡرَاقِۙ
ہم نے پہاڑوں کو ان کے تابع کردیا کہ ان کے ساتھ شام اور صبح تسبیح کیا کریں ۔
وَالطَّيۡرَ مَحۡشُوۡرَةً ؕ كُلٌّ لَّـهٗۤ اَوَّابٌ
اور پرندوں کو بھی کہ وہ جمع ہوجاتے تھے سب انکے فرمانبردار تھے
وَشَدَدۡنَا مُلۡكَهٗ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحِكۡمَةَ وَفَصۡلَ الۡخِطَابِ
اور ہم نے ان کی سلطنت کو مستحکم کیا اور ہم نے ان کو حکمت اور فیصلہ کرنے کی تقریر عطا کی
وَهَلۡ اَتٰٮكَ نَبَؤُا الۡخَصۡمِۘ اِذۡ تَسَوَّرُوا الۡمِحۡرَابَۙ
اور بھلاآپ کے پاس ان جھگڑا کرنے والوں کی خبر آئی۔ جب وہ دیوار پھاند کر عبادت خانے میں داخل ہوئے
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلٰى دَاوٗدَ فَفَزِعَ مِنۡهُمۡ قَالُوۡا لَا تَخَفۡۚ خَصۡمٰنِ بَغٰى بَعۡضُنَا عَلٰى بَعۡضٍ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَنَا بِالۡحَقِّ وَلَا تُشۡطِطۡ وَاهۡدِنَاۤ اِلٰى سَوَآءِ الصِّرَاطِ
جب وہ داؤد ؑکے پاس آئے تو ان سے گھبراگئے
انہوں نے کہا ڈریئے نہیں ۔ ہم دو اہل معاملہ ہیں کہ ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے ۔ تو آپ ہم میں انصاف سے فیصلہ کیجئے اور بے انصافی نہ کیجئے اور ہم کو سیدھی راہ بتایئے
اِنَّ هٰذَاۤ اَخِىۡ لَهٗ تِسۡعٌ وَّتِسۡعُوۡنَ نَعۡجَةً وَّلِىَ نَعۡجَةٌ وَّاحِدَةٌ فَقَالَ اَكۡفِلۡنِيۡهَا وَعَزَّنِىۡ فِى الۡخِطَابِ
کیفیت یہ ہے کہ یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننیانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے ۔ یہ کہتاہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردے ۔ اور بات چیت میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
قَالَ لَقَدۡ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعۡجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ الۡخُلَـطَآءِ لَيَبۡغِىۡ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَقَلِيۡلٌ مَّا هُمۡ ؕ وَظَنَّ دَاوٗدُ اَنَّمَا فَتَنّٰهُ فَاسۡتَغۡفَرَ رَبَّهٗ وَخَرَّ رَاكِعًا وَّاَنَابَ ۩
داؤدؑ نے کہا کہ یہ جو تیری دنبی اپنی دنبیوں میں ملانے کی درخواست کرتا ہے تو وہ واقعی تجھ پر ظلم کرتا ہے اور اکثر شرکاء کی یہ عادت ہے کہ وہ ایک دوسرے پر اسی طرح زیادتی کرتے ہیں بجز ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ اور ایسے لوگ بہت کم ہیں
اور داؤد نے خیال کیا کہ ہم نے ان کو آزمایا ہے تو انہوں نے اپنے رب سے مغفرت مانگی ۔ اور سجدے میں گر پڑے اور رجوع ہوئے
فَغَفَرۡنَا لَهٗ ذٰلِكَ ؕ وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ
تو ہم نے انکو بخش دیا ۔ اور بے شک ان کیلئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے
يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰكَ خَلِيۡفَةً فِى الۡاَرۡضِ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الۡهَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا يَوۡمَ الۡحِسَابِ
اے داؤد ہم نے تم کوزمین پر حاکم بنایا ہے۔ تو لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا کرو ۔ اور خواہش کی پیروی مت کرو ورنہ وہ تم کو راستے سے بھٹکادے گی
جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹکتے ہیں ۔ ان کیلئے سخت عذاب ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا بَاطِلًا ؕ ذٰلِكَ ظَنُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡاۚ فَوَيۡلٌ لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنَ النَّارِؕ
اور ہم نے آسمان اور زمین کواور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کو خالی از مصلحت پیدا نہیں کیا یہ تو ان کا گمان ہے جو کافر ہیں سوکافروں کے لئے بڑی خرابی ہے یعنی دوزخ
اَمۡ نَجۡعَلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَالۡمُفۡسِدِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ نَجۡعَلُ الۡمُتَّقِيۡنَ كَالۡفُجَّارِ
توکیا ہم ان لوگوں کوجو ایمان لائے اورنیک عمل کرتے رہےان کی طرح کردیں گے جوملک میں فساد کرتے ہیں یا ہم پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کردیں گے۔
كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ اِلَيۡكَ مُبٰرَكٌ لِّيَدَّبَّرُوۡۤا اٰيٰتِهٖ وَلِيَتَذَكَّرَ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
یہ ایک بابرکت کتاب ہے جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور کریں اور تاکہ اہل دانش نصیحت حاصل کریں
وَوَهَبۡنَا لِدَاوٗدَ سُلَيۡمٰنَ ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ ؕ
اور ہم نے داؤد ؑ کو سلیمانؑ عطا کیا بہت اچھے بندے تھے کہ اللہ کی طرف رجوع ہونے والے تھے۔
اِذۡ عُرِضَ عَلَيۡهِ بِالۡعَشِىِّ الصّٰفِنٰتُ الۡجِيَادُ ۙ
جب شام کے وقت ان کے سامنے اصیل گھوڑے پیش کئے گئے۔
فَقَالَ اِنِّىۡۤ اَحۡبَبۡتُ حُبَّ الۡخَيۡرِ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّىۡۚ حَتّٰى تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ
توکہنے لگے (افسوس) میں مال کی محبت میں (لگ کر) میرے رب کی یاد سےغافل ہوگیا یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا۔
رُدُّوۡهَا عَلَىَّ ؕ فَطَفِقَ مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ
حکم دیا کہ ان گھوڑؤں کوپھر میرے سامنے لاؤ پھر ان کی ٹانگوں اورگردنوں پر (تلوار سے) ہاتھ صاف کرنا شروع کیا
وَلَقَدۡ فَتَنَّا سُلَيۡمٰنَ وَاَلۡقَيۡنَا عَلٰى كُرۡسِيِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ
اورہم نے سلیمان ؑ کی آزمائش کی اوران کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا
پھر انہوں نے خدا کی طرف رجوع کیا
قَالَ رَبِّ اغۡفِرۡ لِىۡ وَهَبۡ لِىۡ مُلۡكًا لَّا يَنۡۢبَغِىۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِىۡۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡوَهَّابُ
اوردعا کی اے رب میری مغفرت فرما اورمجھ کو ایسی بادشاہت عطا فرما کہ میرے بعدکسی کوشایاں نہ ہوبے شک توبڑا عطا کرنے والا ہے۔
فَسَخَّرۡنَا لَهُ الرِّيۡحَ تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖ رُخَآءً حَيۡثُ اَصَابَۙ
پھر ہم نے ہوا کو ان کے زیر ِ فرمان کردیا کہ وہ ا نکے حکم سے وہ جہاں جانا چاہتے نرم چلتی
وَالشَّيٰطِيۡنَ كُلَّ بَنَّآءٍ وَّغَوَّاصٍۙ
اور جنات کو بھی ان کا تابع کردیا
یعنی عمارتیں بنانے والے ا ورغوطہ مارنے والے
وَّاٰخَرِيۡنَ مُقَرَّنِيۡنَ فِىۡ الۡاَصۡفَادِ
اوردوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے
هٰذَا عَطَآؤُنَا فَامۡنُنۡ اَوۡ اَمۡسِكۡ بِغَيۡرِ حِسَابٍ
یہ ہماری بخشش ہے پس چاہو توکسی پراحسان کردیاچاہو تونہ دوتم سے کچھ حساب نہیں
وَاِنَّ لَهٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰى وَحُسۡنَ مَاٰبٍ
اور بیشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اورعمدہ مقام ہے۔
وَاذۡكُرۡ عَبۡدَنَاۤ اَيُّوۡبَۘ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الشَّيۡطٰنُ بِنُصۡبٍ وَّعَذَابٍؕ
اورہمارے بندے ایوبؑ کو یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ شیطان نے مجھ کو رنج اورآزار پہنچایا ہے
اُرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَ ۚ هٰذَا مُغۡتَسَلٌ ۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ
(توہم نے کہا زمین پر) اپنی لات مارو یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کو (شیریں ) پانی نکل آیا ہے۔
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اَهۡلَهٗ وَمِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنَّا وَذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ
اور ہم نے ان کو ان کا کنبہ دیا اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور بھی دئے اپنی رحمت سے اور عقل والوں کے لئے نصیحت کی غرض سے۔
وَخُذۡ بِيَدِكَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبْ بِّهٖ وَلَا تَحۡنَثۡؕ اِنَّا وَجَدۡنٰهُ صَابِرًا ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّـهٗۤ اَوَّابٌ
اور اپنے ہاتھ میں جھاڑ و لو اوراس سے مارو اورقسم نہ توڑوبے شک ہم سےان کو صبر کرنے والا پایا بہت خوب بندے تھے بے شک وہ رجوع کرنے والے تھے
وَاذۡكُرۡ عِبٰدَنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ اُولِى الۡاَيۡدِىۡ وَالۡاَبۡصَارِ
اورہمارے بندوں ابراہیم ؑ اوراسحاقؑ اوریعقوبؑ کو یاد کیجئے جو ہاتھوں والے اورآنکھوں والے تھے
اِنَّاۤ اَخۡلَصۡنٰهُمۡ بِخَالِصَةٍ ذِكۡرَى الدَّارِۚ
ہم نے ان کو ایک خاص صفت سے ممتاز کیا تھا وہ آخرت کی یاد تھی
وَاِنَّهُمۡ عِنۡدَنَا لَمِنَ الۡمُصۡطَفَيۡنَ الۡاَخۡيَارِؕ
اور وہ ہمارے نزدیک منتخب اور نیک لوگوں میں سے تھے۔
وَاذۡكُرۡ اِسۡمٰعِيۡلَ وَ الۡيَسَعَ وَذَا الۡكِفۡلِؕ وَكُلٌّ مِّنَ الۡاَخۡيَارِؕ
اوراسماعیلؑ اور الیسع اور ذوالکفل کوبھی یاد کیجئے وہ سب نیک بندوں میں سے تھے۔
هٰذَا ذِكۡرٌؕ وَاِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ لَحُسۡنَ مَاٰبٍۙ
یہ نصیحت ہے اوربیشک پرہیزگاروں کے لئے عمدہ انجام ہے
جَنّٰتِ عَدۡنٍ مُّفَتَّحَةً لَّهُمُ الۡاَبۡوَابُۚ
ہمیشہ رہنے کے باغ جس کے دروازے ان کے لئے کھلے ہوں گے۔
مُتَّكِـــِٕيۡنَ فِيۡهَا يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍ وَّشَرَابٍ
ان میں وہ تکیہ لگائے ہوئے بیٹھے ہوں گے اوربہت میوے اورپینے کی چیزیں منگواتے ہوں گے۔
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ اَتۡرَابٌ
اور ان کے پاس نیچی نگاہ رکھنے والی ہم عمر عورتیں ہوں گی۔
هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِيَوۡمِ الۡحِسَابِ
یہ نعمتیں ہیں جن کا تم سے روز حساب وعدہ کیا گیا تھا ۔
اِنَّ هٰذَا لَرِزۡقُنَا مَا لَهٗ مِنۡ نَّـفَادٍ ۖ ۚ
بے شک یہ ہماری عطا ہے جس کا کوئی خاتمہ نہیں ۔
هٰذَا ؕ وَاِنَّ لِلطّٰغِيۡنَ لَشَرَّ مَاٰبٍ ۙ
یہ (تو فرماں برداروں کے لئے) ہے اور (ادھر) سر کشوں کے لئے برا ٹھکانہ
جَهَـنَّمَ ۚ يَصۡلَوۡنَهَا ۚ فَبِئۡسَ الۡمِهَادُ
دوزخ ہے جس میں وہ داخل ہوں گے وہ بری جگہ ہے۔
هٰذَا ۙ فَلۡيَذُوۡقُوۡهُ حَمِيۡمٌ وَّغَسَّاقٌ ۙ
یہ کھولتا ہوا پانی اورپیپ ہے اب یہ لوگ اس کے مزے چکھیں ۔
وَّاٰخَرُ مِنۡ شَكۡلِهٖۤ اَزۡوَاجٌ ؕ
اور اسی طرح کے اور بہت سے عذاب ۔
هٰذَا فَوۡجٌ مُّقۡتَحِمٌ مَّعَكُمۡۚ لَا مَرۡحَبًۢـا بِهِمۡؕ اِنَّهُمۡ صَالُوا النَّارِ
یہ ایک جماعت ہے جو تمہارے ساتھ داخل ہوگی ان کو خوشی نہ ہو یہ دوزخ میں جانے والے ہیں ۔
قَالُوۡا بَلۡ اَنۡتُمۡ لَا مَرۡحَبًۢـا بِكُمۡؕ اَنۡتُمۡ قَدَّمۡتُمُوۡهُ لَنَاۚ فَبِئۡسَ الۡقَرَارُ
وہ کہیں گے بلکہ تم کو ہی خوشی نہ ہوتم ہی یہ (بلا) ہمارے آگے لائے ہو سویہ برا ٹھکانہ ہے۔
قَالُوۡا رَبَّنَا مَنۡ قَدَّمَ لَنَا هٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابًا ضِعۡفًا فِى النَّارِ
وہ کہیں گے اے ہمارے رب جو اس کو ہمارے سامنے لایا ہے اس کو دوزخ میں دگنا عذاب دے
وَقَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰى رِجَالًا كُنَّا نَـعُدُّهُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِؕ
اور کہیں گے کیا بات ہے کہ ہم (یہاں ) ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جن کو ہم بروں میں شمار کرتے تھے۔
اَ تَّخَذۡنٰهُمۡ سِخۡرِيًّا اَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ الۡاَبۡصَارُ
کیا ہم نے ان سے ٹھٹھہ کیا ہے یا انکے دیکھنے سے ہماری آنکھیں چکراگئی ہیں
اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقّ ٌ تَخَاصُمُ اَهۡلِ النَّارِ
بیشک یہ دوزخیوں کا آپس میں لڑنا جھگڑناحق ہے
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنۡذِرٌ ۖ وَّمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ ۚ
کہدیجئے میں تو صرف ڈرانے والا ہوں اور بجز اللہ واحد غالب کے کوئی معبود (برحق ) نہیں
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الۡعَزِيۡزُ الۡغَفَّارُ
جو آسمانوں اورزمین اورجوچیزیں ان کے درمیان ہیں سب کا مالک ہے غالب اور بخشنے والا ہے۔
قُلۡ هُوَ نَبَؤٌا عَظِيۡمٌۙ
کہدیجئے کہ یہ ایک عظیم الشان خبر ہے۔
اَنۡتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُوۡنَ
جس سے تم بے پروا ہو۔
مَا كَانَ لِىَ مِنۡ عِلۡمٍۢ بِالۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰٓى اِذۡ يَخۡتَصِمُوۡنَ
مجھ کو عالم بالا کی گفتگوکی کچھ خبر ہی نہیں تھی جبکہ وہ جھگڑ رہے تھے۔
اِنۡ يُّوۡحٰۤى اِلَىَّ اِلَّاۤ اَنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ
میری طرف توبس یہ وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ڈرانےوالا ہوں
اِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالِـقٌ ۢ بَشَرًا مِّنۡ طِيۡنٍ
جب آپ کے رب نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے ایک انسان بنانے والا ہوں ۔
فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ
جب اس کو پورا بنالوں اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا۔
فَسَجَدَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ
تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا۔
اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اِسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ
سوائے ابلیس کے کہ اس نے تکبر کیا اور کافروں میں سےہو گیا۔
قَالَ يٰۤـاِبۡلِيۡسُ مَا مَنَعَكَ اَنۡ تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَىَّ ؕ اَسۡتَكۡبَرۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡعَالِيۡنَ
فرمایا اے ابلیس جس چیز کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا
اس کو سجدہ کرنے سے کون چیز مانع ہوئیکیا تو غرور میں آگیا یا تو اونچے درجے والوں میں تھا
قَالَ اَنَا خَيۡرٌ مِّنۡهُ ؕ خَلَقۡتَنِىۡ مِنۡ نَّارٍ وَّخَلَقۡتَهٗ مِنۡ طِيۡنٍ
اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں (کہ) تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے خاک سے پیدا کیا ہے
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌ ۖ ۚ
فرمایا پھر یہاں سے نکل جا کیونکہ تو بیشک مردود ہے
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ
اور بے شک تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت رہے گی
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ
کہنے لگا میرے پروردگار پھر مجھے مہلت دے اس دن تک کہ لوگ اٹھائے جائیں گے۔
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ
فرمایا (جا) تجھے وقت معین کے دن تک مہلت دی جاتی ہے۔
اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ
فرمایا (جا) تجھے وقت معین کے دن تک مہلت دی جاتی ہے۔
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغۡوِيَنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
کہنے لگا (مجھ کو بھی) تیری عزت کی قسم کہ میں ان سب کو گمراہ کروں گا
اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
بجز تیرے ان بندوں کے جو ان میں خالص ومنتخب ہیں ۔
قَالَ فَالۡحَقُّ وَالۡحَقَّ اَ قُوۡلُ ۚ
فرمایا سچ ہے اور میں بھی سچ کہتا ہوں ۔
لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنۡكَ وَمِمَّنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
کہ میں تجھ سے اور جو ان میں تیرا ساتھ دیں سب سے جہنم کوبھر دوں گا۔
قُلۡ مَاۤ اَسۡـَٔــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ وَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُتَكَلِّفِيۡنَ
کہدیجئے کہ (تبلیغ دین یا) قرآن پر میں تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگتا اور نہ میں بناوٹ کرنے والوں میں ہوں ۔
اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَ
یہ قرآن تو اہل عالم کے لئے ایک نصیحت ہے۔
وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَاَهٗ بَعۡدَ حِيۡنِ
اور تم کو تھوڑے وقت کے بعد اس کا حال معلوم ہوجائے گا۔