بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ
قسم ہے صف باندھ کر کھڑے ہونے والوں کی
فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ
پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر
فَالتّٰلِيٰتِ ذِكۡرًا ۙ
پھر ذکر (قرآن ) پڑھنے والوں کی
اِنَّ اِلٰهَكُمۡ لَوَاحِدٌ ؕ
کہ تمہارا معبود ایک ہے۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ الۡمَشَارِقِ ؕ
وہ رب ہے آسمانوں کا زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان میں ہے اورسورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا
اِنَّا زَيَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡيَا بِزِيۡنَةِ ۨالۡكَوَاكِبِۙ
ہم نے آسمان ِدنیا کوستاروں کی زینت سے مزّین کیا
وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ‌ۚ
اورشیطان ِسرکش سے اسکی حفاظت کی۔
لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ 
وہ عالم ِ بالا کی طرف کان بھی نہیں لگاتے اور ہر طرف سے وہمارکر دھکے دئے جاتے ہیں ۔
دُحُوۡرًا  وَّلَهُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ  ۙ
اوروہاں ان کے لئے دائمی عذاب ہوگا۔
اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَةَ فَاَتۡبَعَهٗ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
بجز اس صورت کے جوکوئی فرشتوں کی کسی بات کوچوری چھپے جھپٹ لے تو جلتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لگ جاتا ہے۔
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَهُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَاؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّنۡ طِيۡنٍ لَّازِبٍ
تو آپ ان سے پوچھئے کہ لوگ بناوٹ میں زیادہ سخت ہیں یا ہماری پیدا کردہ چیزیں انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے
بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُوۡنَ
بلکہ آپ تو تعجب کرتے ہیں اور یہ لوگ تمسخر کرتے ہیں
وَاِذَا ذُكِّرُوۡا لَا يَذۡكُرُوۡنَ
اور جب ان کو سمجھایا جاتا ہے تو سمجھتے نہیں
وَاِذَا رَاَوۡا اٰيَةً يَّسۡتَسۡخِرُوۡنَ
اورجب کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو ٹھٹھہ اڑاتے ہیں
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ ۖ‌ۚ
اورکہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے۔
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُـنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ
اورکیاہم جب مرگئے اورمٹی اورہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے۔
اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَؕ
کیاہمارے باپدادا بھی۔
قُلۡ نَعَمۡ وَاَنۡـتُمۡ دٰخِرُوۡنَ‌ۚ
آپ کہدیجئے کہ ہاں اورتم ذلیل (بھی ) ہوگے۔
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ
وہ (قیامت) تو بس ایک زور دارآواز ہوگی سو سب یکایک دیکھنے لگیں گے۔
وَقَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا هٰذَا يَوۡمُ الدِّيۡنِ
اور کہیں گے ہائے ہماری شامت یہی جزا کادن ہے۔
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ
(ارشاد ہوگا) یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔
اُحۡشُرُوا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا وَاَزۡوَاجَهُمۡ وَمَا كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَۙ
جمع کرو ظالموں کو اور ان کے ہم مشربوں کو اور ان معبودوں کوجن کی یہ لوگ (اللہ کے سوا) عبادت کرتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَاهۡدُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطِ الۡجَحِيۡمِ
پھر ان سب کو دوزخ کا راستہ دکھاؤ ۔
وَقِفُوۡهُمۡ‌ اِنَّهُمۡ مَّسْـُٔـوۡلُوۡنَۙ
اور ان کو ٹہرائے رکھو کہ ان سےپوچھنا (بھی ہے)
مَا لَـكُمۡ لَا تَنَاصَرُوۡنَ
(کہ) تم کو کیا ہوگیا کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے
بَلۡ هُمُ الۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُوۡنَ
بلکہ آج تو وہ سرنگوں کھڑے ہیں ۔
وَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ
اوروہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر سوال (وجواب) کریں گے۔
قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ
کہیں گےتم تو ہمارے پاس بڑے زور سے آتے تھے (بھٹکانے کے لئے)
قَالُوۡا بَلْ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ
وہ کہیں گے بلکہ تم ہی ایمان لانے والے نہیں تھے ۔
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنِ‌ۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ
اور ہمارا تم پر کچھ زور تو تھا نہیں بلکہ تم (ہی)سرکش لوگ تھے۔
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ
سو ہمارے بارے میں ہمارے رب کی بات پوری ہوگئی اب ہم کو مزہ چکھنا ہے۔
فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ
ہم نے تم کو گمراہ کیا اور ہم خود بھی گمراہ تھے ۔
فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ
بس وہ سب کے سب اسی روز عذاب میں بھی ایک دوسرے کے شریک ہوں گے۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں ۔
اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ
وہ لوگ ایسے تھےکہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تووہ غرور کیا کرتے تھے
وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍ ؕ
اورکہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کوایک دیوانہ شاعر کی وجہ سے چھوڑنے والے ہیں ۔
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
بلکہ وہ حق لے کر آئے اورپیغمبروں کی تصدیق کرتے ہیں
اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِ‌ۚ
بے شک تم سب کو دردناک عذاب چکھنا پڑے گا۔
وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ
اور تم کواسی کابدلہ ملے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے
اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ
(کہ) ان کے واسطےوہ روزی ہے جن کی خبر دی جاچکی ہے۔
فَوَاكِهُ‌ۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ
یعنی میوے اوروہ لوگ بڑی عزت سے
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ
نعمت کےباغوں میں
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ
ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ
ایسے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا جوبہتی ہوئی شراب سے بھرا ہوگا ۔
بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
جوسفید رنگ کی ہوگی پینے والوں کو لذیذ معلوم ہوگی
لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ
نہ اس میں دردِ سر ہوگا۔ اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ
اوران کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی حوریں ہوں گی
كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ
گویا کہ وہ چھپے ہوئے انڈے ہیں ۔
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوکر پوچھ تاچھ کریں گے۔
قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا۔
يَقُوۡلُ اَءِ نَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ
جو کہتا تھا کہ کیا تو بھی ایسی باتوں کی تصدیق کرنے والوں میں سے ہے
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ
بھلا جب ہم مرگئے اورمٹی اور ہڈیاں ہوگئے کیا ہم کو بدلہ ملے گا۔
قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ
(ارشادہوگا) کہ کیاتم اس کو جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو۔
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ
اتنے میں وہ خود جھانکے گا سو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا۔
قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ
کہے گا اللہ کی قسم تو تو مجھے ہلاک ہی کر چکا تھا۔
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ
اور اگر میرے رب کی مہربانی نہ ہوتی تو میں بھی ان لوگوں میں ہوتاجوعذاب کے لئے حاضر کئے گئے ہیں
اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ
کیا (یہ سچ نہیں ) اب ہم کو مرنا نہیں
اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ
بجز پہلی بار مرنے کے اور ہمیں عذاب بھی نہیں ہونے کا
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ
بے شک یہ بڑی کامیابی ہے۔
لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ
ایسی ہی کامیابی کیلئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے
اَذٰلِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ
بھلا یہ مہمانی اچھی ہے یا زقوم کا درخت
اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ
ہم نےاس کو ظالموں کے لئے موجب امتحان بنا رکھا ہے۔
اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ
وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ میں سےنکلتا ہے۔
طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ
اس کے خوشے ایسے ہوں گے جیسے شیطانوں کے سر۔
فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَ ؕ
سو وہ لوگ اسی سےکھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے۔
ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍ‌ۚ
پھر ان کو اس کھانے کے ساتھ کھولتا ہوا پانی (پیپ ملاکر ) دیا جائے گا۔
ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ
پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹا یا جائے گا
اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ
(کیونکہ ) انہوں نے اپنے باپ دادا کوگمراہ ہی پایا تھا۔
فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ
سو وہ انہی کے پیچھے دوڑتے جاتے تھے۔
وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
اوراان سے پہلے بہت سےلوگ گمراہ ہوچکے تھے۔
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ
اور ہم نے ان میں ڈرانے والے پیغمبر بھیجے تھے۔
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ
سودیکھ لیجئے کہ ان کا انجام کیسا ہوا جن کو ڈرایا گیا تھا۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
ہاں جو اللہ کے خاص کئے ہوئے بندے تھے (ان کا انجام اچھا ہوا)۔
وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَ  ۖ
اور ہم کونوح نے پکارا سو ہم خوب فریاد سننے والے ہیں ۔
وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ  ۖ
اور ہم نے ان کو اوران کے گھر والوں کوبڑی مصیبت سے نجات دی۔
وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَ  ۖ
اورہم نے ان ہی کی اولاد کو باقی رہنے دیا۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ  ۖ
اورہم نے پیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل ) چھوڑ دیا۔
سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ
یعنی تمام عالم والوں میں نوحؑ پر سلام ہو۔
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہم نیکو کاروں کوایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
وہ بے شک ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ
پھرہم نے دوسروں کو غرق کردیا۔
وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَ‌ۘ
اوران ہی (نوح ؑ کی ) کے طریقے والوں میں ابراہیم ؑ بھی تھے۔
اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ
جبکہ وہ اپنے رب کے پاس پاک دل لیکر آئے
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَ‌ۚ
جب انہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کن چیزوں کی عبادت کرتے ہو۔
اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ
کیا جھوٹ موٹ کے معبودوں کواللہ کے سوا چاہتے ہو
فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
بھلا رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے
فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ
تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی۔
فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ
اورکہا کہ میں بیمار ہونے والا ہوں ۔
فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ
تب وہ ان سے پیٹھ پھیر کر چلے گئے۔
فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَ‌ۚ
پس و ہ ان کے معبودوں کی طرف متوجہ ہوئے اورکہا تم کھاتے نہیں ہو۔
مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم بات نہیں کرتے
فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢا بِالۡيَمِيۡنِ
پھر ان پر قوت سے جا پڑے اورلگے مارنے توڑنے
فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ
سو وہ لوگ ان کے پاس دوڑتے ہوئے آئے۔
قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ
فرمایا کہ تم ان چیزوں کوپوجتے ہو جن کو خود تراشتے ہو۔
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ
حالانکہ تم کو اورتم جو چیزیں بناتے ہو ان کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے
قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ
وہ کہنے لگے اس کے لئے ایک آتش خانہ بناؤ اور پھر اس کو دہکتی آگ میں ڈال دو
فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ
غرض کہ انہوں نے ابرہیم ؑ کے ساتھ برائی کرنا چاہی سو ہم نے ان کو ہی نیچا دکھادیا
وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ
اورابراہیم ؑ نے کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے صحیح راہ دکھائے گا۔
رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اے مرے رب مجھ کو ایک نیک فرزند دے
فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ
سو ہم نے ان کو ایک حلیم المزاج لڑکے کی خوشخبری دی
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰى‌ؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ‌ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ
جب وہ ان کے دوڑنے کی عمر کو پہنچے تو ابراہیم ؑ نے کہا برخوردار میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تم کو ذبح کررہا ہوں سو تم بھی سوچ لو تمہاری کیا رائے ہے وہ بولے اباجان آپ کو جو حکم ہوا ہے وہ کیجئے خدا نے چاہا تو مجھے آپ صبر کرنے والوں میں پائیں گے
فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِ‌ۚ
جب دونوں نے (حکم ِخداکو) تسلیم کرلیا اورباپ نے بیٹے کوماتھے کے بل لٹادیا۔
وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ
تو ہم نے پکارا اے ابراہیمؑ۔
قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَا ‌ ‌ۚ اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
تم نے خواب کوسچا کردکھایا ۔ ہمنیکو کاروں کا ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ
بلا شبہ یہ ایک بڑا امتحان تھا۔
وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ
اورہم نے ایک بڑی قربانی کوان کے عوض میں دے دیا۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَ‌ۖ
اورپیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا۔
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ
کہ سلام ہے ابراہیم پر۔
كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
نیکوکاروں کوہم ایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اورہم نے ان کو اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی اور نیکو کاروں میں سے ہوں گے
وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَ‌ؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ‌
اورہم نے ان پر اوراسحاق پر برکتیں نازل کی تھیں اوران دونوں کی اولاد میں سے نیکوکار بھی ہیں اوربعض اپنے آپ پر ظلم کرنے والے بھی ۔
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ‌ۚ
اور ہم نے موسیٰ اور ہارونؑ پر بھی احسان کیا۔
وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ
اورہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کوبڑے غم سے نجات دی۔
وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ‌ۚ
اور ان کی مدد کی پس یہی لوگ غالب آئے ۔
وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَ‌ۚ
اور ہم نے ان دونوں کوواضح کتاب دی ۔
وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَ‌ۚ
اور ان کو سیدھا راستہ دکھایا۔
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
اورپیچھے آنے والوں میں ان کا ذکر (جمیل)باقی چھوڑ دیا ۔
سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ
کہ موسیٰ ؑ پر اور ہارون ؑ پر سلام ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہم نیکو کاروں کوایسا ہی صلہ دیا کرتے ہیں ۔
اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
وہ دونوں ہمارے نیک بندوں میں سے تھے
وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
اورالیاس ؑ بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہتم ڈرتے کیوں نہیں ۔
اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ
کیا تم بعل کو پوجتے ہو اور سب سے بہتر پید ا کرنے والے کوچھوڑ دیتے ہو۔
اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
یعنی اللہ کو جوتمہارا رب ہے اورتمہارے باپ دادا کا رب ہے۔
فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ
توانہوں نے ان کو جھٹلایا سو وہ دوزخ میں حاضر کئے جائیں گے
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
ہاں اللہ کے خاص بندے (کہ وہ ماخوذ نہ ہوں گے )
وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
اوران کا ذکرِ خیر پیچھے آنے والوں میں چھوڑ دیا۔
سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ
کہ الیاس پر سلام ہو
اِنَّا كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہیبدلہ دیتے ہیں
اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں تھے۔
وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
اور بے شک لوط ؑ بھی پیغمبر وں میں سے تھے
اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ
جب کہ ہم نے ان کو اوران کے گھر والو ں کو سب کو نجات دی ۔
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ
بجزاس بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کردیا
وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ
اور تم دن میں ان (کی بستیوں ) کے پاس سے گذرتے ہو ۔
وَبِالَّيۡلِ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ‌
اور رات کوبھی توکیا تم نہیں سمجھتے
وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ
اوریونسؑ بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ
جب وہ بھاگ کر بھری ہوئی کشتی میں پہنچے۔
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَ‌ۚ
اس و قت قرعہ ڈالا تویہی ملزم ٹہرے۔
فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ
پھر مچھلی نے ان کو نگل لیا اور وہ اپنے کو ملامت کررہے تھے
فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ
پس اگر وہ اللہ کی پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ‌ۚ
تو قیامت تک اسی کے پیٹ میں رہتے
فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌ‌ۚ
ہم نے انکو میدان میں ڈال دیا جبکہ وہ بیمار تھے۔
وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍ‌ۚ
اوران پر ہم نے (کدو کا ) بیل داردرخت اگایا۔
وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَ‌ۚ
اورہم نے ان کو ایک لاکھ یا اس سے بھی زائد لوگوں کی طرف پیغمبر بناکر بھیجا۔
فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ
پس وہ ایمان لائے سو ہم نے بھی ان کو ایک مدت تک دنیا کے فائدے دئے۔
فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ
پھر آپ ان سے پوچھئے کہ بھلا آپ کے رب کے لئے بیٹیاں اور ان کے لئے بیٹے
اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ
یا یہ کہ ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا جبکہ وہ حاضر تھے
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
دیکھویہ لوگ اپنی سخن تراشی سے کہتے ہیں ۔
وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
(معاذ اللہ) کہ اللہ صاحب اولاد ہے اوریقیناً یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔
اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ
کیا اس نے بیٹوں کے مقابلے میں بیٹیوں کو پسند کیا ہے۔
مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ
تم کو کیا ہوگیا تم کس طرح کا فیصلہ کرتے ہو۔
اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ‌ۚ
کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔
اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ
یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل وسند ہے۔
فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اگر تم سچے ہوتواپنی وہ کتاب پیش کرو۔
وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ‌ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ
ان لوگوں نے اللہ میں اور فرشتوں میں بھی رشتہ داری قائم کردی ہے۔ حالانکہ فرشتے جانتے ہیں کہ ایسا کہنے والے عذاب کے لئے حاضر کئے جائیں گے۔
سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ
یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں اللہ اس سے پاک ہے۔
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
بجز اللہ کے ان بندوں کے جو خالص ہیں (وہ مبتلائے عذاب نہ ہوں گے)۔
فَاِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَۙ
سو تم اورتم جن کو پوجتے ہو۔
مَاۤ اَنۡـتُمۡ عَلَيۡهِ بِفٰتِنِيۡنَۙ
اللہ کو کسی سے پھیر نہیں سکتے۔
اِلَّا مَنۡ هُوَ صَالِ الۡجَحِيۡمِ
بجز اس کے جو جہنم میں جانے والا ہے
وَمَا مِنَّاۤ اِلَّا لَهٗ مَقَامٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ
اور ہم میں سے ہر ایک کا ایک معین مقام ومرتبہ ہے۔
وَّاِنَّا لَـنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ‌ۚ
اورہم صف باندھے رہتے ہیں ۔
وَاِنَّا لَـنَحۡنُ الۡمُسَبِّحُوۡنَ
اور ہم (اللہ کی ) تسبیح بیان کرتے رہتے ہیں
وَاِنۡ كَانُوۡا لَيَقُوۡلُوۡنَۙ
اوریہ لوگ کہا کرتے تھے۔
لَوۡ اَنَّ عِنۡدَنَا ذِكۡرًا مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
کہ اگرہمارے پاس اگلوں کی کوئی کتاب ہوتی تو۔
لَـكُنَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
ہم اللہ کےخالص بندے ہوتے۔
فَكَفَرُوۡا بِهٖ‌ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
پھر یہ لوگ اسکا انکار کرنے لگے تو عنقریب ان کو اس کا انجام معلوم ہوجائے گا
وَلَقَدۡ سَبَقَتۡ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الۡمُرۡسَلِيۡنَ ‌ۖ‌ۚ
اور ہمارے پیغام پہنچانے والے بندوں کے لئے ہمارا یہ قول پہلے سے مقرر ہوچکا ہے
اِنَّهُمۡ لَهُمُ الۡمَنۡصُوۡرُوۡنَ
کہ بے شک وہی منصور و غالب رہیں گے۔
وَاِنَّ جُنۡدَنَا لَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ
اورہمارا لشکر ہی غالب رہے گا۔
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ
بس کچھ وقت کے لئے ان کاخیال نہ کیجئے۔
وَاَبۡصِرۡهُمۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ
اور انہیں دیکھتے رہئے یہ بھی عنقریب اپنے کفر کا انجام دیکھ لیں گے
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں ۔
فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمۡ فَسَآءَ صَبَاحُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
جب وہ ان کے لئے میدان میں اترے گا سو وہ دن ان لوگوں کے حق میں جن کو ڈرایا جاتا ہے بہت برا ہوگا۔
وَتَوَلَّ عَنۡهُمۡ حَتّٰى حِيۡنٍۙ
اور ان کا تھوڑے زمانے تک خیال نہ کیجئے۔
وَّاَبۡصِرۡ فَسَوۡفَ يُبۡصِرُوۡنَ
اور دیکھتے رہئے وہ بھی عنقریب (نتیجہ) دیکھ لیں گے۔
سُبۡحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الۡعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ‌ۚ
آپ کا رب بڑی عزت والا ہے اور ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں
وَسَلٰمٌ عَلَى الۡمُرۡسَلِيۡنَ‌ۚ
اور پیغمبروں پر سلام ہو
وَالۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‌
اورتمام تر خوبیاں اس اللہ کیلئے ہیں جو رب العالمین ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark