بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَلَـهُ الۡحَمۡدُ فِى الۡاٰخِرَةِ ؕ وَهُوَ الۡحَكِيۡمُ الۡخَبِيۡرُ
سب تعریفیں اللہ کو سزاوار ہیں جس کے لئے وہ سب ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اسی کے لئے تعریف ہے آخرت میں اور وہ حکمت والا باخبر ہے
يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنۡزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيۡهَا ؕ وَهُوَ الرَّحِيۡمُ الۡغَفُوۡرُ
جوکچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اورجو کچھ زمین سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے اور جو کچھ اس پر چڑھتا ہے سب اس کو معلوم ہے اوروہ مہربان اوربخشنے والاہے۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَاۡتِيۡنَا السَّاعَةُ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتَاۡتِيَنَّكُمۡۙ عٰلِمِ الۡغَيۡبِ ۚ لَا يَعۡزُبُ عَنۡهُ مِثۡقَالُ ذَرَّةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَلَاۤ اَصۡغَرُ مِنۡ ذٰلِكَ وَلَاۤ اَكۡبَرُ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍۙ
اورکافر کہتے ہیں کہ قیامت ہم پر نہیں آئے گی کہدیجئے کہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی جو غیب کا جاننے والا ہے وہ تم پر ضرور آئے گی ذرہ برابر چیز بھی اس سے غائب نہیں نہ آسمانوں اورنہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی چیز اورنہ اس سے کوئی بڑی چیز مگر سب کھلی کتاب میں ہیں ۔
لِّيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ
تاکہ جو لوگ ایمان لائے اورنیک عمل کئے ان کو بدلہ دے۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اورعزت کیروزی ہے
وَالَّذِيۡنَ سَعَوۡ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ
اورجن لوگوں نے ہماری آیتوں میں کوشش کی ہم کو ہرانے کی ایسے لوگوں کے لئے سخت درد ناک عذاب کی سزا ہے
وَيَرَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ الَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ هُوَ الۡحَـقَّ ۙ وَيَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِ
اورجن لوگوں کو (آسمانی کتابوں کا ) علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو (قرآن)آپ پر آپ کے رب کی جانب سے اتارا گیا ہے و ہ حق ہے اورزبردست اورسزا وارِ حمد (اللہ) کا راستہ دکھاتا ہے ۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ يُّنَبِّئُكُمۡ اِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ اِنَّكُمۡ لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍۚ
اور کافر کہتے ہیں کیا ہم تم کو ایسا آدمی بتلائیں جوتم کو یہ عجیب خبر دیتا ہے کہ جب تم مرکر پھٹ جاؤ گے توتم نئے سرے سے پیدا ہوں گے
اَ فۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَمۡ بِهٖ جِنَّةٌ  ؕ بَلِ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ فِى الۡعَذَابِ وَالضَّلٰلِ الۡبَعِيۡدِ
یا تو اس نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے یا اس کو جنون ہے بلکہ جولوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ عذاب اور پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں
اَفَلَمۡ يَرَوۡا اِلٰى مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ نَّشَاۡ نَخۡسِفۡ بِهِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَيۡهِمۡ كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّكُلِّ عَبۡدٍ مُّنِيۡبٍ
کیا انہوں نےآسمان اورزمین کی طرف نظر نہیں کی جو ان کے آگے اورانکے پیچھے ہے ۔ اگر ہم چاہیں توان کو زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کے ٹکڑے گرادیں بے شک اس میں ہر اس بندے کے لئے جو رجوع لانے والا ہے نشانی ہے ۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضۡلًا ؕ يٰجِبَالُ اَوِّبِىۡ مَعَهٗ وَالطَّيۡرَ ۚ وَاَلَــنَّا لَـهُ الۡحَدِيۡدَ ۙ
اور ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے فضیلت بخشی تھی اے پہاڑو ان کے ساتھ تسبیح کرو اور اسی طرح پرندوں کوبھی (حکم دیا تھا) اورہم نے ان کے لئے لوہے کو نرم کردیا تھا۔
اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرۡ فِى السَّرۡدِ وَاعۡمَلُوۡا صَالِحًـا ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
کہ تم چوڑی زرہیں بناؤ اور کڑیوں کو اندازے سے جوڑو اور نیک عمل کرو میں تمہارےسب اعمال کو دیکھ رہا ہوں
وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ غُدُوُّهَا شَهۡرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهۡرٌۚ وَ اَسَلۡنَا لَهٗ عَيۡنَ الۡقِطۡرِؕ وَمِنَ الۡجِنِّ مَنۡ يَّعۡمَلُ بَيۡنَ يَدَيۡهِ بِاِذۡنِ رَبِّهِؕ وَمَنۡ يَّزِغۡ مِنۡهُمۡ عَنۡ اَمۡرِنَا نُذِقۡهُ مِنۡ عَذَابِ السَّعِيۡرِ
اور سلیمان کیلئے ہم نے ہوا کو مسخر کردیا کہ اس کی صبح کی منزل بھی ایک ماہ کی ہوتی اور شام کی منزل بھی ایک ماہ کی اور ہم نے ان کے لئے تانبے کا چشمہ بہادیا اورجنات میں بعض ایسے تھے جو ان کے رب کے حکم سے ان کے سامنے کام کرتے تھے اور ان میں سے جو ہمارے حکم سے پھرے گا اس کو ہم دوزخ کا عذاب چکھائیں گے
يَعۡمَلُوۡنَ لَهٗ مَا يَشَآءُ مِنۡ مَّحَارِيۡبَ وَتَمَاثِيۡلَ وَجِفَانٍ كَالۡجَـوَابِ وَقُدُوۡرٍ رّٰسِيٰتٍ ؕ اِعۡمَلُوۡۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُكۡرًا ؕ وَقَلِيۡلٌ مِّنۡ عِبَادِىَ الشَّكُوۡرُ
وہ ان کے لئے وہ سب چیزیں بناتے جو سلیمان چاہتے یعنی قلعے اورمجسمے اورلگن جیسے حوض اوربڑی بڑی دیگیں جوایک ہی جگہ رکھی رہیں ۔ اے داؤد کے خاندان والو شکر ادا کرو اور میرے بندوں میں شکر گذار کم ہی ہوتے ہیں ۔
فَلَمَّا قَضَيۡنَا عَلَيۡهِ الۡمَوۡتَ مَا دَلَّهُمۡ عَلٰى مَوۡتِهٖۤ اِلَّا دَآ بَّةُ الۡاَرۡضِ تَاۡ كُلُ مِنۡسَاَتَهُ ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الۡجِنُّ اَنۡ لَّوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ الۡغَيۡبَ مَا لَبِثُوۡا فِى الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِ ؕ
پس جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی نے جنات کو ان کے مرنے کا پتہ نہیں بتلایا ۔ بجز گھن کے کیڑے کے جو ان کے عصا کو کھاتا تھا جب وہ گر پڑا تو جنات کو معلوم ہوا ۔ اگر وہ غیب کو جانتے ہوتے توذلت کی مصیبت میں نہ رہتے
لَقَدۡ كَانَ لِسَبَاٍ فِىۡ مَسۡكَنِهِمۡ اٰيَةٌ  ۚ جَنَّتٰنِ عَنۡ يَّمِيۡنٍ وَّشِمَالٍ ؕ  کُلُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ رَبِّكُمۡ وَاشۡكُرُوۡا لَهٗ ؕ بَلۡدَةٌ طَيِّبَةٌ وَّرَبٌّ غَفُوۡرٌ
سبا کے لوگوں کے لئے ان کی بستی میں ایک نشانی تھی یعنی دو باغ ایک داہنی طرف اورایک بائیں جانب اپنے رب کی روزی کھاؤاور اس کا شکر کرو (رہنے کو) عمدہ شہر ہے اوربخشنے والا رب ہے ۔
فَاَعۡرَضُوۡا فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ سَيۡلَ الۡعَرِمِ وَبَدَّلۡنٰهُمۡ بِجَنَّتَيۡهِمۡ جَنَّتَيۡنِ ذَوَاتَىۡ اُكُلٍ خَمۡطٍ وَّاَثۡلٍ وَّشَىۡءٍ مِّنۡ سِدۡرٍ قَلِيۡلٍ
تو انہوں نے اعراض کیاتو ہم نے ان پر زور کا سیلاب چھوڑ دیا اور ہم نے ان کو دو باغوں کے بدلے میں دو ایسے باغ دئے جن کے میوے بدمزہ تھے اور جن میں کچھ توجھاؤ تھا اور تھوڑی سی بیریاں ۔
ذٰلِكَ جَزَيۡنٰهُمۡ بِمَا كَفَرُوۡا ؕ وَهَلۡ نُـجٰزِىۡۤ اِلَّا الۡـكَفُوۡرَ
یہ ہم نےان کی ناشکری کی سزا دی اورہم ناشکرے کو ہی سزا دیا کرتے ہیں ۔
وَجَعَلۡنَا بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ الۡقُرَى الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَّقَدَّرۡنَا فِيۡهَا السَّيۡرَ ؕ سِيۡرُوۡا فِيۡهَا لَيَالِىَ وَاَيَّامًا اٰمِنِيۡنَ
اورہم نےان کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت دی تھی بہت سے گاؤں آباد کئے جو نظر آتے تھے اورہم نے ان میں آمد ورفت کی منزلیں مقرر کردی تھیں کہ رات دن بے خوف چلتے رہو
فَقَالُوۡا رَبَّنَا بٰعِدۡ بَيۡنَ اَسۡفَارِنَا وَظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فَجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ وَمَزَّقۡنٰهُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لّـِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ
تو انہوں نے دعا کیاے ہمارے رب ہمارے سفروں میں درازی پیدا کردے (اس طرح ) انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کرلیا ۔ تو ہم نے ان کے افسانے بنادئے اورانہیں تتر بتر کردیا اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے کئی نشانیاں ہیں
وَلَقَدۡ صَدَّقَ عَلَيۡهِمۡ اِبۡلِيۡسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوۡهُ اِلَّا فَرِيۡقًا مِّنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورشیطان نے ان لوگوں کے بارے میں اپنا گمان سچ کردکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا سب اس کے پیچھے چل پڑے
وَمَا كَانَ لَهٗ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ يُّـؤۡمِنُ بِالۡاٰخِرَةِ مِمَّنۡ هُوَ مِنۡهَا فِىۡ شَكٍّ ؕ وَ رَبُّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ حَفِيۡظٌ
اورابلیں کو ان پر جوزور (ہم نے دیا ) تھا (وہ اس لئے) کہ ہم ان لوگوں کوجو آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ان لوگوں سے (الگ کرکے ) معلوم کرلیں جن کو اس میں شک ہے اورآپ کا رب ہر چیز کا نگہبان ہے ۔
قُلِ ادۡعُوا الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِۚ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا لَهُمۡ فِيۡهِمَا مِنۡ شِرۡكٍ وَّمَا لَهٗ مِنۡهُمۡ مِّنۡ ظَهِيۡرٍ
آپ کہدیجے کہ جن کوتم اللہ کے سوا معبود سمجھتے ہوان کو بلاؤ وہ ذرہ برابر اختیار نہیں رکھتے نہ آسمانوں میں اورنہ زمین میں ۔ اورنہ ان کے لئے ان دونوں میں شرکت ہے اورنہ ان میں سے اللہ کا کوئی مددگار ہے۔
وَلَا تَنۡفَعُ الشَّفَاعَةُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا لِمَنۡ اَذِنَ لَهٗ ؕ حَتّٰٓى اِذَا فُزِّعَ عَنۡ قُلُوۡبِهِمۡ قَالُوۡا مَاذَا ۙ قَالَ رَبُّكُمۡ ؕ قَالُوا الۡحَـقَّ ۚ وَهُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ
اور اللہ کے پاس سفارش نفع نہ دیگی مگر اس کیلئے جس کے بارے میں اللہ نے اجازت دی ہے یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور ہوجائے گی تو کہیں گے تمہارے رب نے کیا فرمایا وہ کہیں گے کہ اس نے حق بات کہی ہے اوروہ عالی قدر اور بڑا ہے
قُلۡ مَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ قُلِ اللّٰهُ ۙ وَ اِنَّاۤ اَوۡ اِيَّاكُمۡ لَعَلٰى هُدًى اَوۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
پوچھئے کہ آسمانوں اورزمین میں سے تم کو کون روزی دیتا ہے ۔ آپ ہی کہدیجئے اللہ۔ اوریا ہم یا تم بے شک سیدھے راستے پر ہیں یا صریح گمراہی میں
قُلْ لَّا تُسۡـــَٔلُوۡنَ عَمَّاۤ اَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡــَٔـلُ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
آپ کہدیجئے تم سے پوچھ نہ ہوگی ہمارے گناہوں کی اور تمہارے اعمال کی ہم سے باز پرس نہ ہوگی ۔
قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَـنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَـنَا بِالۡحَـقِّ ؕ وَهُوَ الۡـفَتَّاحُ الۡعَلِيۡمُ
کہدیجئے کہ ہمارا رب ہم سب کو جمع کریگا پھرہمارے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کریگا اور وہ بڑا فیصلہ کرنے والا جاننے والا ہے۔
قُلۡ اَرُوۡنِىَ الَّذِيۡنَ اَلۡحَـقۡتُمۡ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلۡ هُوَ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
کہئے ذرا وہ لوگ تومجھے بتاؤ جن کو تم نے شریک بناکر اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے کوئی نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہی اللہ ہے زبردست اورحکمت والا۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا كَآفَّةً لِّلنَّاسِ بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًا وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اوراے پیغمبر ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے خوش خبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا ہے ۔ لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اورکہتے ہیں اگرتم سچے ہو تویہ (قیامت کا ) وعدہ کب پورا ہونے والا ہے ۔
قُلْ لَّـكُمۡ مِّيۡعَادُ يَوۡمٍ لَّا تَسۡتَاْخِرُوۡنَ عَنۡهُ سَاعَةً وَّلَا تَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
آپ کہدیجئے تم سے ایک خاص دن کا وعدہ ہے ؎جس سے نہ ایک گھڑی پیچھے ہوگے اور نہ ایک گھڑی آگے بڑھوگے۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ بِهٰذَا الۡقُرۡاٰنِ وَلَا بِالَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِؕ وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الظّٰلِمُوۡنَ مَوۡقُوۡفُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ ۖۚ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ اِلٰى بَعۡضِ ۨالۡقَوۡلَ‌ۚ يَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا لَوۡلَاۤ اَنۡـتُمۡ لَـكُـنَّا مُؤۡمِنِيۡنَ
اور کافر کہتے ہیں کہ ہم توہرگز اس قرآن پرایمان نہیں لائیں گے اورنہ ان کتابوں پر جو اس سے پہلے کی ہیں ۔ اورکاش کہ آپ ان کو اس وقت دیکھتے جبکہ یہ ظالم اپنے رب کے سامنے کھڑے کئے جائیں گے ہر ایک دوسرے پر الزام دھرتا ہوگا اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے وہ بڑائی کرنے والوں سےکہیں گے اگر تم نہ ہوتے توہم ضرور مومن ہوجاتے ۔
قَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡۤا اَنَحۡنُ صَدَدۡنٰكُمۡ عَنِ الۡهُدٰى بَعۡدَ اِذۡ جَآءَكُمۡ بَلۡ كُنۡتُمۡ مُّجۡرِمِيۡنَ
تو بڑائی کرنے والےچھوٹوں سے کہیں گے کہ کیا ہم نے تم کو ہدایت سے روکا تھا جبکہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی بلکہ تم ہی گنہ گار تھے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا لِلَّذِيۡنَ اسۡتَكۡبَرُوۡا بَلۡ مَكۡرُ الَّيۡلِ وَ النَّهَارِ اِذۡ تَاۡمُرُوۡنَـنَاۤ اَنۡ نَّـكۡفُرَ بِاللّٰهِ وَنَجۡعَلَ لَهٗۤ اَنۡدَادًا ؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ ؕ وَجَعَلۡنَا الۡاَغۡلٰلَ فِىۡۤ اَعۡنَاقِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اور وہ لوگ جو کمزور کئے گئے تھے بڑائی کرنے والوں سے کہیں گے (نہیں ) بلکہ تمہاری رات دن کی چالوں نے (روکا تھا) جبکہ تم ہم سے کہتے تھے کہ ہم اللہ کونہ مانیں اوراس کے لئے شریک بنائیں اورچھپائیں گے اپنی پشیمانی جب وہ عذاب کودیکھیں گے اورہم کافروں کی گردنوں میں طوق ڈال دیں گے ۔ جیسا کرتے تھے ویسا ہی بدلہ دیا جائے گا ۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا فِىۡ قَرۡيَةٍ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ اِلَّا قَالَ مُتۡـرَفُوۡهَاۤ ۙاِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ
اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر یہ ہوا کہ وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ جوچیز دے کر تم بھیجے گئے ہوہم اس کو نہیں مانتے۔
وَ قَالُوۡا نَحۡنُ اَكۡثَرُ اَمۡوَالًا وَّاَوۡلَادًا ۙ وَّمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ
اورکہنے لگے ہم بہت سا مال اوراولاد رکھتے ہیں اورہم کوعذاب نہیں ہوگا
قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
کہدیجئے کہ میرا پروردگار جس کے لئے چاہتا ہے روزی کشادہ دیتا ہے اور(جس کے لئے چاہے) ماپ کر دیتا ہے لیکن اکثر لوگ سمجھ نہیں رکھتے
وَمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ بِالَّتِىۡ تُقَرِّبُكُمۡ عِنۡدَنَا زُلۡفٰٓى اِلَّا مَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ جَزَآءُ الضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُوۡا وَهُمۡ فِى الۡغُرُفٰتِ اٰمِنُوۡنَ
اورتمہارے اموال اورتمہاری اولاد ایسی چیزیں نہیں کہ جو تم کو ہمارے نزدیک مقام دیں بلکہ اس بندہ کو(نزدیک کرتی ہیں ) جوایمان لایا اورنیک عمل کرتا رہا سو ایسے لوگوں کے لئے ان کے اعمال کا دگنا بدلہ ملے گا اور وہ بالاخانوں میں چین سے بیٹھے ہوں گے۔
وَ الَّذِيۡنَ يَسۡعَوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ فِى الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ
اورجو لوگ ہماری آیتوں میں کوشش کرتے ہیں کہ ہم کو ہرادیں تووہ لوگ عذاب میں پکڑے ہوئے آئیں گے
قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ لَهٗ ؕ وَمَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَهُوَ يُخۡلِفُهٗ ۚ وَهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
آپ کہدیجئے کہ میرا رب اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے کشادہ روزی دیتا ہے اور(جسے چاہے) اندازے سے دیتا ہے اورجو چیز تم خرچ کرتے ہو وہ اس کا عوض تم کو دے گا۔ اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ يَقُوۡلُ لِلۡمَلٰٓٮِٕكَةِ اَهٰٓؤُلَاۤءِ اِيَّاكُمۡ كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَ
اورجس دن وہ سب کو جمع کریگا پھرفرشتوں سے فرمائے گا کیا یہ لوگ تمہاری پوجا کرتے تھے
قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ اَنۡتَ وَلِيُّنَا مِنۡ دُوۡنِهِمۡۚ بَلۡ كَانُوۡا يَعۡبُدُوۡنَ الۡجِنَّ ۚ اَكۡثَرُهُمۡ بِهِمۡ مُّؤۡمِنُوۡنَ
وہ کہیں گے تیری ذات پاک ہے توہمارا آقا ہے نہ کہ یہ بلکہ یہ لوگ جنات کی پوجا کرتے تھے اوران میں کے اکثر ان ہی کے معتقد تھے ۔
فَالۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ نَّفۡعًا وَّلَا ضَرًّا ؕ وَنَـقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ
پس آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا ۔ اورہم ظالموں سے کہیں گے کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھٹلاتے تھے اس کا مزہ چکھو۔
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّا رَجُلٌ يُّرِيۡدُ اَنۡ يَّصُدَّكُمۡ عَمَّا كَانَ يَعۡبُدُ اٰبَآؤُكُمۡ‌ ۚ وَقَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡكٌ مُّفۡتَـرً ىؕ وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ ۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اورجب ان پر ہماری روشن آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ تو محض ایک ایسا شخص ہے جو یہ چاہتا ہے کہ تم کو ان سے روک دے جن کو تمہارے باپ دادا پوجتے تھے اورکہتے ہیں کہ یہ قرآن تومحض ایک جھوٹ ہے جو گھڑ لیا گیا ہے اورکافروں کے پاس حق آیا تو وہ کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے
وَمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنۡ كُتُبٍ يَّدۡرُسُوۡنَهَا وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ قَبۡلَكَ مِنۡ نَّذِيۡرٍؕ
اور ہم نےان کو نہ توکتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ آپ سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا (پیغمبر ) بھیجا
وَكَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۙ وَمَا بَلَـغُوۡا مِعۡشَارَ مَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ فَكَذَّبُوۡا رُسُلِىۡ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ
اورجو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے جھٹلایا اورجو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا یہ اس کے دسویں حصّے کو بھی نہیں پہنچے تو انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلادیا سودیکھو میرا انکار کیسا رہا
قُلۡ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمۡ بِوَاحِدَةٍ ۚ اَنۡ تَقُوۡمُوۡا لِلّٰهِ مَثۡنٰى وَفُرَادٰى ثُمَّ تَتَفَكَّرُوۡا مَا بِصَاحِبِكُمۡ مِّنۡ جِنَّةٍ ؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا نَذِيۡرٌ لَّـكُمۡ بَيۡنَ يَدَىۡ عَذَابٍ شَدِيۡدٍ
آپ کہدیجئے کہ میں تم کو ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم اللہ کے واسطے کھڑے ہوجاؤ دو دو ایک ایک پھر غور کرو (تم کو معلوم ہوگا) تمہارے ساتھی کو کچھ جنون نہیں ہے وہ تم کو ایک سخت عذابآنے سے پہلے ڈرانے والا ہے
قُلۡ مَا سَاَلۡـتُكُمۡ مِّنۡ اَجۡرٍ فَهُوَ لَـكُمۡ ؕ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ
آپ کہدیجئے کہ میں نے تم سے جو کچھ صلہ مانگا بھی ہے تووہ تمہارے ہی لئے ہے میرا صلہ توبس اللہ کے ذمہ ہے اوروہ ہر چیز سےخبر دار ہے
قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ‌ۚ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ
کہدیجئے میرا رب حق کو (کفر پر) غالب کررہا ہے اوروہ چھپی چیزیں جانتا ہے
قُلۡ جَآءَ الۡحَـقُّ وَمَا يُبۡدِئُ الۡبَاطِلُ وَمَا يُعِيۡدُ
کہدیجئے کہ حق آچکا اور باطل نہ تو پہلی بار پیدا ہوسکتا ہےاور نہ دوسری بار
قُلۡ اِنۡ ضَلَلۡتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَـفۡسِىۡ ۚ وَاِنِ اهۡتَدَيۡتُ فَبِمَا يُوۡحِىۡۤ اِلَىَّ رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ سَمِيۡعٌ قَرِيۡبٌ
آپ کہدیجئے کہ اگرمیں گمراہ ہوجاؤں تو میری گمراہی کا وبال مجھ پر ہوگا اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو وہ اس وحی کی بدولت ہے جو میرا رب میری طرف بھیج رہا ہے بے شک وہ سننے والا اور نزدیک ہے
وَلَوۡ تَرٰٓى اِذۡ فَزِعُوۡا فَلَا فَوۡتَ وَاُخِذُوۡا مِنۡ مَّكَانٍ قَرِيۡبٍۙ
اورکاش آپ وہ منظر دیکھتے جبکہ یہ گھبراجائیں گے تو بچنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور نزدیک ہی سے پکڑلئے جائیں گے۔
وَّقَالُـوۡۤا اٰمَنَّا بِهٖ‌ ۚ وَاَنّٰى لَهُمُ التَّنَاوُشُ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ ۖۚ
اور کہیں گے ہم اس پر ایمان لائے اور اب اتنی دور سے (ایمان کا ) ان کے ہاتھ آنا کہاں ممکن ہے۔
وَّقَدۡ كَفَرُوۡا بِهٖ مِنۡ قَبۡلُۚ وَيَقۡذِفُوۡنَ بِالۡغَيۡبِ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ‌
حالانکہ وہ پہلے تو اس سے انکار کرتے رہے۔اور دور ہی سے (گمان کے ) تیر چلاتے تھے
وَحِيۡلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُوۡنَ كَمَا فُعِلَ بِاَشۡيَاعِهِمۡ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا فِىۡ شَكٍّ مُّرِيۡبٍ
اور ایک آڑ ان میں اوران کیآرزو کے درمیان کردی جائے گی جیسا کہ اس سے پہلے ان کے ہم مشربوں کے ساتھ کیا گیا تھا وہ (بھی) الجھن میں ڈالنے والے شک میں پڑے ہوئے تھے
×
Preferred translation language Font size Bookmark