بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِيۡمًا حَكِيۡمًا ۙ
اے پیغمبر اللہ سے ڈرئیے اور کافروں اور منافقوں کا کہنا نہ مانئے ۔ بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے ۔
وَّاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰٓى اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا ۙ
اور اتباع کیجئے اس (کتاب) کی جو آپ کے رب کی جانب سے آپ کی طرف وحی کی گئی ہے بے شک اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔
وَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اور اللہ پر بھروسہ کیجئے اور اللہ کافی کار ساز ہے۔
مَا جَعَلَ اللّٰهُ لِرَجُلٍ مِّنۡ قَلۡبَيۡنِ فِىۡ جَوۡفِهٖ ۚ وَمَا جَعَلَ اَزۡوَاجَكُمُ الّٰٓـئِْ تُظٰهِرُوۡنَ مِنۡهُنَّ اُمَّهٰتِكُمۡ ‌ۚ وَمَا جَعَلَ اَدۡعِيَآءَكُمۡ اَبۡنَآءَكُمۡ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ قَوۡلُـكُمۡ بِاَ فۡوَاهِكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ يَقُوۡلُ الۡحَقَّ وَهُوَ يَهۡدِى السَّبِيۡلَ
اور اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں بنائے اور اللہ نے تمہاری ان بیویوں کو جن سے تم نےظہار کیا (ماں کہدیا) تمہاری سچی مائیں نہیں بنادیا اورنہ تمہارے منہ بولے (لے پالک) بیٹوں کو تمہارے بیٹے بنادئے یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں اور اللہ توسچی بات کہتا ہے اوروہی سیدھا راستہ دکھاتا ہے
اُدۡعُوۡهُمۡ لِاٰبَآٮِٕهِمۡ هُوَ اَقۡسَطُ عِنۡدَ اللّٰهِ‌ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ تَعۡلَمُوۡۤا اٰبَآءَهُمۡ فَاِخۡوَانُكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَمَوَالِيۡكُمۡ‌ؕ وَ لَيۡسَ عَلَيۡكُمۡ جُنَاحٌ فِيۡمَاۤ اَخۡطَاۡ تُمۡ بِهٖۙ وَلٰكِنۡ مَّا تَعَمَّدَتۡ قُلُوۡبُكُمۡ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
لے پالکوں کو ان کے (اصلی) باپوں کے نام سے پکارو کہ یہی اللہ کے نزدیک درست بات ہے اگر تم ان کے باپوں کو نہ جانتے ہو تووہ دین میں تمہارے بھائی ہیں اور تمہارے دوست ہیں اور جس چیز میں تم سے چوک ہوجائے تو تم پر کچھ گناہ نہیں لیکن جو دل سے ارادہ کرکے کرو (اس پر پکڑ ہے)اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
اَلنَّبِىُّ اَوۡلٰى بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ مِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ‌ وَاَزۡوَاجُهٗۤ اُمَّهٰتُهُمۡ‌ ؕ وَاُولُوا الۡاَرۡحَامِ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلٰى بِبَعۡضٍ فِىۡ كِتٰبِ اللّٰهِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُهٰجِرِيۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَفۡعَلُوۡۤا اِلٰٓى اَوۡلِيٰٓٮِٕكُمۡ مَّعۡرُوۡفًا‌ ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِى الۡكِتٰبِ مَسۡطُوۡرًا
پیغمبر مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں ان کی مائیں ہیں اور رشتہ دار آپس میں اللہ کے حکم سے مسلمانوں اور مہاجروں کے مقابلے میں ایک دوسرے سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں مگر یہ کہ اپے دوستوں سے کچھ سلوک کرنا چاہو(توجائز ہے) یہ حکم کتاب میں لکھ دیا گیا ہے
وَاِذۡ اَخَذۡنَا مِنَ النَّبِيّٖنَ مِيۡثَاقَهُمۡ وَمِنۡكَ وَمِنۡ نُّوۡحٍ وَّاِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى وَعِيۡسَى ابۡنِ مَرۡيَمَ وَاَخَذۡنَا مِنۡهُمۡ مِّيۡثاقًا غَلِيۡظًا ۙ
اور جب ہم نے پیغمبروں سےاقرار لیا اور آپ سے بھی اور نوح سے اور ابراہیم اورموسیٰ اورمریم کے بیٹےعیسیٰ سے اور تمام سے اقرار بھی ہم نے پکالیا تھا۔
لِّيَسۡئَلَ الصّٰدِقِيۡنَ عَنۡ صِدۡقِهِمۡ‌ۚ وَاَعَدَّ لِلۡكٰفِرِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا
تاکہ ان سچے لوگوں سےان کی سچائی کے بارے میں دریافت کرلے ۔ اور اس نے کافروں کے لئے درد ناک عذاب تیار کررکھا ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡ اِذۡ جَآءَتۡكُمۡ جُنُوۡدٌ فَاَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ رِيۡحًا وَّجُنُوۡدًا لَّمۡ تَرَوۡهَا‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرًا ۚ
اے ایمان والواللہ کے اس انعام کو یاد کرو جب تم پر بہت سے لشکر چڑھ آئے تھے توہم نے ان پر ایک ایسی آندھیبھیجی اور ایسے لشکر بھیجے جن کو تم نہیں دیکھتے تھے اورجو کام تم کرتے ہو اللہ ان کو دیکھ رہا ہے۔
اِذۡ جَآءُوۡكُمۡ مِّنۡ فَوۡقِكُمۡ وَمِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡكُمۡ وَاِذۡ زَاغَتِ الۡاَبۡصَارُ وَبَلَغَتِ الۡقُلُوۡبُ الۡحَـنَـاجِرَ وَتَظُنُّوۡنَ بِاللّٰهِ الظُّنُوۡنَا ؕ
جبکہ وہ لوگ تم پر آچڑھے تھے اوپر کی طرف سے اور تمہارے نیچے کی طرف سے بھی اور جبکہ تمہاری آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئی تھیں اور کلیجے منھ کو آرہے تھے اور تم اللہ کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے تھے ۔
هُنَالِكَ ابۡتُلِىَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَزُلۡزِلُوۡا زِلۡزَالًا شَدِيۡدًا
اس موقع پر مسلمانوں کا امتحان لیا گیا اور وہ سخت طور پر جھنجھوڑے گئے
وَاِذۡ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اِلَّا غُرُوۡرًا
اورجبکہ منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض تھا کہنے لگے کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے تو بس دھوکے ہی کا وعدہ کیا تھا۔
وَاِذۡ قَالَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡهُمۡ يٰۤـاَهۡلَ يَثۡرِبَ لَا مُقَامَ لَكُمۡ فَارۡجِعُوۡا‌ ۚ وَيَسۡتَاۡذِنُ فَرِيۡقٌ مِّنۡهُمُ النَّبِىَّ يَقُوۡلُوۡنَ اِنَّ بُيُوۡتَنَا عَوۡرَة‌ٌ  ‌ۛؕ وَمَا هِىَ بِعَوۡرَةٍ  ۛۚ اِنۡ يُّرِيۡدُوۡنَ اِلَّا فِرَارًا
اور جب ان میں کی ایک جماعت کہتی تھی اے یثرب والو یہاں تمہارے ٹہرنے کا مقام نہیں سو لوٹ چلواور ان میں سے بعض پیغمبر سے اجازت مانگتے تھے کہ ہمارے گھر غیر محفوظ ہیں حالانکہ وہغیر محفوظ نہیں تھے ۔ یہ صرف بھاگنا چاہتے تھے۔
وَلَوۡ دُخِلَتۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ اَقۡطَارِهَا ثُمَّ سُٮِٕلُوا الۡفِتۡنَةَ لَاٰتَوۡهَا وَمَا تَلَبَّثُوۡا بِهَاۤ اِلَّا يَسِيۡرًا
اوراگر وہ مدینہ میں رہتے اورچاروں طرف سے ان پر یلغار ہوتی پھر ان سے (دینی یا سماجی) فتنہ کا مطالبہ کیا جاتا تو وہ فوراً مان لیتے بس تھوڑی سی ہاں ناں کے بعد
وَلَقَدۡ كَانُوۡا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنۡ قَبۡلُ لَا يُوَلُّوۡنَ الۡاَدۡبَارَ‌ ؕ وَكَانَ عَهۡدُ اللّٰهِ مَسۡـــُٔوۡلًا
اور ان گھروں میں بہت ہی کم ٹہرتے حالانکہ انہوں نے پہلے سے ہی اللہ سے عہد کیا تھا کہ پیٹھ نہ پھیریں گے ۔ اور اللہ سے کئے ہوئے عہد کی پوچھ ہوتی ہے ۔
قُلْ لَّنۡ يَّنۡفَعَكُمُ الۡفِرَارُ اِنۡ فَرَرۡتُمۡ مِّنَ الۡمَوۡتِ اَوِ الۡقَتۡلِ وَاِذًا لَّا تُمَتَّعُوۡنَ اِلَّا قَلِيۡلًا
آپ کہدیجئے کہ تم کو بھاگنا تمہارے کچھ کام نہ آئے گا اگر تم موت سے یا قتل سے بھاگتے ہو اتنا ہوگا کہ تم بہت ہی تھوڑے دن فائدہ اٹھاؤ گے۔
قُلۡ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَعۡصِمُكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ اِنۡ اَرَادَ بِكُمۡ سُوۡٓءًا اَوۡ اَرَادَ بِكُمۡ رَحۡمَةً ‌ؕ وَلَا يَجِدُوۡنَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا
کہدیجئے وہ کون ہے جو تم کو اللہ سےبچا سکے اگر وہ وہ تمہارے ساتھ برائی چاہے یا (کون ہے جوروک سکے) اگر وہ تم پر مہربانی کرے ۔ اور اللہ کے سوا نہ کوئی حمایتی پائیں گے اورنہ مددگار ۔
قَدۡ يَعۡلَمُ اللّٰهُ الۡمُعَوِّقِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَالۡقَآٮِٕلِيۡنَ لِاِخۡوَانِهِمۡ هَلُمَّ اِلَيۡنَا‌ ۚ وَلَا يَاۡتُوۡنَ الۡبَاۡسَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ
اللہ تم میں سے ان لوگوں کو جانتا ہے جو منع کرتے ہیں اور اپنے بھائیوں سے کہتے ہیں ۔ ہمارے پاس چلے آؤ اورلڑائی میں بھی کم آتے ہیں
اَشِحَّةً عَلَيۡكُمۡ ‌‌ۖۚ فَاِذَا جَآءَ الۡخَوۡفُ رَاَيۡتَهُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَيۡكَ تَدُوۡرُ اَعۡيُنُهُمۡ كَالَّذِىۡ يُغۡشٰى عَلَيۡهِ مِنَ الۡمَوۡتِ‌ ۚ فَاِذَا ذَهَبَ الۡخَـوۡفُ سَلَقُوۡكُمۡ بِاَلۡسِنَةٍ حِدَادٍ اَشِحَّةً عَلَى الۡخَيۡـرِ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَمۡ يُؤۡمِنُوۡا فَاَحۡبَطَ اللّٰهُ اَعۡمَالَهُمۡ‌ ؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
(اور آتے بھی ہیں تو) تم سے (مدد میں ) دریغ کرتے ہوئے ۔ پھر جب خوف پیش آتا ہے تو آپ ان کو دیکھتے ہوکہ وہ آپ کی طرف اس طرح تکتے ہیں کہ ان کی آنکھیں پھرتی ہیں جیسے کسی پر موت کی بے ہوشی طاری ہو ۔ پھر جب خوف دور ہوتا ہے تو تیز زبانوں سے تم کو طعنے دیتے ہیں مال پر حرص کرتے ہوئے یہ لوگ ایماننہیں لائے تو اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردئے ۔ اوریہ کام اللہ کے لئے آسان ہے۔
يَحۡسَبُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ لَمۡ يَذۡهَبُوۡا‌ ۚ وَاِنۡ يَّاۡتِ الۡاَحۡزَابُ يَوَدُّوۡا لَوۡ اَنَّهُمۡ بَادُوۡنَ فِى الۡاَعۡرَابِ يَسۡـاَ لُوۡنَ عَنۡ اَنۡۢبَآٮِٕكُمۡ‌ ؕ وَلَوۡ كَانُوۡا فِيۡكُمۡ مَّا قٰتَلُوۡۤا اِلَّا قَلِيۡلًا
یہ خیال کرتے ہیں کہ (کافروں کے) لشکر واپس نہیں گئے (حالانکہ وہ چلے گئے) اور اگر لشکر (پھر) آجائیں تو یہ یہی تمنا کریں گے کہ کاش وہ دیہاتوں میں جا ٹہریں اورتمہاری خبریں (بس دور سے) پوچھتے رہیں اوراگر تمہارے درمیان بھی ہوں تو تب بھی بس برائے نام لڑیں ۔
لَقَدۡ كَانَ لَكُمۡ فِىۡ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا ؕ
تم لوگوں کے لئے اللہ کے رسول میں عمدہ نمونہ موجود ہے یعنی ایسے شخص کے لئے جسے اللہ سے ملنےاور روز آخرت کے آنے کی امیدہو اور کثرت سے اللہ کا ذکر کرتا ہو
وَلَمَّا رَاَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡاَحۡزَابَ ۙ قَالُوۡا هٰذَا مَا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَ صَدَقَ اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗ وَمَا زَادَهُمۡ اِلَّاۤ اِيۡمَانًـا وَّتَسۡلِيۡمًا ؕ
اور جب مسلمانوں نے کافروں کے لشکر کو دیکھا تو بولے کہ یہ وہی ہے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے وعدہ کیا تھا اور اللہ اوراس کے رسول نے سچ کہا تھا اوراس سے ان کے ایمان اور اطاعت میں اور ترقی ہوگئی۔
مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيۡهِ‌ۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ قَضٰى نَحۡبَهٗ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡتَظِرُ‌ ۖ  وَمَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِيۡلًا ۙ
کتنے ہی مرد ہیں کہ جواقرار انہوں نے اللہ سے کیا تھا اسے سچ کردکھایا ، پھر ان میں کوئی تو جان دینے کی نذر پوری کردی اور بعض ایسے ہیں جو اس کے منتظر ہیں اور وہ ذرہ برابر نہیں بدلے۔
لِّيَجۡزِىَ اللّٰهُ الصّٰدِقِيۡنَ بِصِدۡقِهِمۡ وَيُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ يَتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا ۚ
تاکہ اللہ سچوں کوان کیسچّائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے سزا دے یا توبہ کی توفیق دے بے شک اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے ۔
وَرَدَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِغَيۡظِهِمۡ لَمۡ يَنَالُوۡا خَيۡرًا‌ ؕ وَكَفَى اللّٰهُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ الۡقِتَالَ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ قَوِيًّا عَزِيۡزًا ۚ
اور اللہ نے کافروں کو پھیر دیا اس حال میں کہ وہ غصّہ میں بھرے ہوئے تھے کچھبھلائی حاصل نہ کرسکے اورلڑائی میں مسلمانوں کے لئے اللہ ہی کافی ہے اور اللہ طاقتور اور زبردست ہے
وَاَنۡزَلَ الَّذِيۡنَ ظَاهَرُوۡهُمۡ مِّنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مِنۡ صَيَاصِيۡهِمۡ وَقَذَفَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الرُّعۡبَ فَرِيۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ وَتَاۡسِرُوۡنَ فَرِيۡقًا ۚ
اور جن اہل کتاب نے ان کی مدد کی تھی اللہ نے ان کو ان کے قلعوں سے اتار دیااور ان کے دلوں میں ڈھاک بٹھادی تو بعض کو تم قتل کرنے لگے اور بعض کوتم نے قید کر لیا ۔
وَاَوۡرَثَكُمۡ اَرۡضَهُمۡ وَدِيَارَهُمۡ وَ اَمۡوَالَهُمۡ وَاَرۡضًا لَّمۡ تَطَـــُٔوۡهَا‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا
اور ان کی زمین اوران کے گھر اور ان کے مالوں کا تم کو مالک بنا دیا اور ایسی زمین کا بھی جس پر تم نے قدم نہیں رکھا تھا اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزۡوَاجِكَ اِنۡ كُنۡتُنَّ تُرِدۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا وَزِيۡنَتَهَا فَتَعَالَيۡنَ اُمَتِّعۡكُنَّ وَاُسَرِّحۡكُنَّ سَرَاحًا جَمِيۡلًا
اے پیغمبر آپ اپنی بیویوں سے کہئے کہ اگرتم دنیا کی زندگی (کا عیش) اوراس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ میں تم کو کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کر دوں ۔
وَاِنۡ كُنۡتُنَّ تُرِدۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ وَالدَّارَ الۡاٰخِرَةَ فَاِنَّ اللّٰهَ اَعَدَّ لِلۡمُحۡسِنٰتِ مِنۡكُنَّ اَجۡرًا عَظِيۡمًا
اور اگر تم اللہ کو اور اس کے رسول کو اورآخرت کے گھرکوچاہتی ہو تو تم میں جو نیکی کرنے والیاں ہیں ان کے لئے اللہ نے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔
يٰنِسَآءَ النَّبِىِّ مَنۡ يَّاۡتِ مِنۡكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَيِّنَةٍ يُّضٰعَفۡ لَهَا الۡعَذَابُ ضِعۡفَيۡنِ ‌ؕ وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرًا
اے نبی کی بیویو جو کوئی تم میں کھلی ہوئی بے ہودگی کرے گی اسکو دوہریسزا دی جائے گی اور یہ بات اللہ کے لئے آسان ہے
وَمَنۡ يَّقۡنُتۡ مِنۡكُنَّ لِلّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتَعۡمَلۡ صَالِحًـا نُّؤۡتِهَـآ اَجۡرَهَا مَرَّتَيۡنِۙ وَاَعۡتَدۡنَا لَهَا رِزۡقًا كَرِيۡمًا
اور تم میں سے جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گی اورنیک کام کرے گی تو اس کو ہم اس کا دوہرا ثواب دیں گے اوراس کے لئے ہم نے عمدہ روزی تیار کر رکھی ہے
يٰنِسَآءَ النَّبِىِّ لَسۡتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ اِنِ اتَّقَيۡتُنَّ فَلَا تَخۡضَعۡنَ بِالۡقَوۡلِ فَيَـطۡمَعَ الَّذِىۡ فِىۡ قَلۡبِهٖ مَرَضٌ وَّقُلۡنَ قَوۡلًا مَّعۡرُوۡفًا ۚ
اے نبی کی بیویوتم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو اگرتم پرہیزگار بننا چاہتی ہو تو (نامحرم ) سے نرم بات نہ کرو تاکہجس کے دل میں روگ ہے وہ کوئی (غلط) امید نہ پیدا کرلے اور معقول بات کرو
وَقَرۡنَ فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ وَلَا تَبَـرَّجۡنَ تَبَرُّجَ الۡجَاهِلِيَّةِ الۡاُوۡلٰى وَاَقِمۡنَ الصَّلٰوةَ وَاٰتِيۡنَ الزَّكٰوةَ وَاَطِعۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ؕ اِنَّمَا يُرِيۡدُ اللّٰهُ لِيُذۡهِبَ عَنۡكُمُ الرِّجۡسَ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ وَيُطَهِّرَكُمۡ تَطۡهِيۡرًا ۚ
اوراپنے گھروں میں ٹہری رہو اور جاہلیت قدیمہ کے وقت کی طرح زینت کا اظہار مت کرو اور نماز پڑھتی رہو اورزکواۃ دیتی رہو اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو اے پیغمبر کے گھر والو اللہ تو چاہتا ہے کہ تم سے ہر قسم کی (ظاہری وباطنی ) ناپاکی دور کردے اور تمہیں ہر طرح پاک وصاف کردے ۔
وَاذۡكُرۡنَ مَا يُتۡلٰى فِىۡ بُيُوۡتِكُنَّ مِنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ وَالۡحِكۡمَةِؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ لَطِيۡفًا خَبِيۡرًا
اور تمہارے گھروں میں جو اللہ کی آیتیں اور حکمت کی باتیں پڑھی جاتی ہیں ان کو یاد رکھو بے شک اللہ باریک بین باخبر ہے
اِنَّ الۡمُسۡلِمِيۡنَ وَالۡمُسۡلِمٰتِ وَالۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ وَالۡقٰنِتِيۡنَ وَالۡقٰنِتٰتِ وَالصّٰدِقِيۡنَ وَالصّٰدِقٰتِ وَالصّٰبِرِيۡنَ وَالصّٰبِرٰتِ وَالۡخٰشِعِيۡنَ وَالۡخٰشِعٰتِ وَالۡمُتَصَدِّقِيۡنَ وَ الۡمُتَصَدِّقٰتِ وَالصَّآٮِٕمِيۡنَ وَالصّٰٓٮِٕمٰتِ وَالۡحٰفِظِيۡنَ فُرُوۡجَهُمۡ وَالۡحٰـفِظٰتِ وَالذّٰكِرِيۡنَ اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّ الذّٰكِرٰتِ ۙ اَعَدَّ اللّٰهُ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةً وَّاَجۡرًا عَظِيۡمًا
بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اورمومن مرد اور مومن عورتیں اور فرمانبردار مرد اور فرمانبردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اورصبر کرنے والے مرد اورصبر کرنے والی عورتیں اور خاکساری کرنے والے مرد اور خشوع کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور خیرات کرنے والی عورتیں روزہ دار مرد اور روزہ دار عورتیں اور اپنے شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اورکثرت سے یاد کرنے والی عورتیں ان سب کے لئے اللہ نے بخشش اور بڑا ثواب تیار رکھا ہے
وَمَا كَانَ لِمُؤۡمِنٍ وَّلَا مُؤۡمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اَمۡرًا اَنۡ يَّكُوۡنَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ مِنۡ اَمۡرِهِمۡ ؕ وَمَنۡ يَّعۡصِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِيۡنًا
اورکسی ایماندار مرد اورایماندار عورت کو حق نہیں کہ جب اللہ اوراس کا رسولکسی کام کا حکم دیں تو پھر ان کے اس کام میں ان کا کچھ بھی اختیار باقی رہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہی میں پڑا
وَاِذۡ تَقُوۡلُ لِلَّذِىۡۤ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِ وَاَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِ اَمۡسِكۡ عَلَيۡكَ زَوۡجَكَ وَاتَّقِ اللّٰهَ وَتُخۡفِىۡ فِىۡ نَفۡسِكَ مَا اللّٰهُ مُبۡدِيۡهِ وَتَخۡشَى النَّاسَ ‌ۚ وَاللّٰهُ اَحَقُّ اَنۡ تَخۡشٰٮهُ ؕ فَلَمَّا قَضٰى زَيۡدٌ مِّنۡهَا وَطَرًا زَوَّجۡنٰكَهَا لِكَىۡ لَا يَكُوۡنَ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ حَرَجٌ فِىۡۤ اَزۡوَاجِ اَدۡعِيَآٮِٕهِمۡ اِذَا قَضَوۡا مِنۡهُنَّ وَطَرًا ؕ وَكَانَ اَمۡرُ اللّٰهِ مَفۡعُوۡلًا
اورجب آپ اس شخص سے کہنے لگے جس پر اللہ نےانعام کیا اور آپ نے اس پر احسان کیا کہ اپنی بی بی (زینب ) کو اپنے پاس رہنے دے اور اللہ سے ڈر اور آپ اپنے دل میں وہ بات چھپائے ہوئے تھے جس کو اللہ ظاہر کرنے والا تھا اورآپ لوگوں سے ڈرتے تھے حالانکہ اللہ زیادہ مستحق تھا کہ آپ اس سے ڈریں پھر جب زید کا جی اس (عورت ) سے بھر گیا (اورطلاق دے دی ) تو ہم نے آپ سے اس کا نکاح کردیا تاکہ مسلمانوں پر اپنے منھ بولے بیٹوں کی بیویوں سے نکاح کے بارے میں جب ان کا جی ان سے بھر چکا ہو (اورطلاق دیں ) کچھ تنگی نہ رہے اور اللہ کا حکم تو ہونے والا ہی تھا
مَا كَانَ عَلَى النَّبِىِّ مِنۡ حَرَجٍ فِيۡمَا فَرَضَ اللّٰهُ لهٗ ؕ سُنَّةَ اللّٰهِ فِى الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَكَانَ اَمۡرُ اللّٰهِ قَدَرًا مَّقۡدُوۡرَا  ۙ
پیغمبر پر اس کام میں کچھ مضائقہ نہیں جس کا حکم اللہ نے ان کے لئے مقرر فرمایا ہے جو لوگ پہلے گذر چکے ہیں ان میں بھی اللہ کا یہی دستور رہا اور اللہ کا حکم تجویز کیا ہوا ہے۔
اۨلَّذِيۡنَ يُبَـلِّـغُوۡنَ رِسٰلٰتِ اللّٰهِ وَيَخۡشَوۡنَهٗ وَلَا يَخۡشَوۡنَ اَحَدًا اِلَّا اللّٰهَ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ حَسِيۡبًا
یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کے پیغامات جوں کے توں پہنچایا کرتے تھے اور اللہ سے ہی ڈرتے تھے اور اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے ۔ اور اللہ حساب لینے کے لئے کافی ہے ۔
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
محمد تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں بلکہ اللہ کے رسول اورپیغمبروں کی مہر (خاتم نبوت ) ہیں اور اللہ ہر چیز سے واقف ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اذۡكُرُوۡا اللّٰهَ ذِكۡرًا كَثِيۡرًا ۙ
اےایمان والو تم اللہ کو کثرت سے یاد کرو
وَّ سَبِّحُوۡهُ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا
اور صبح وشام اس کی تسبیح کرتے رہو ۔
هُوَ الَّذِىۡ يُصَلِّىۡ عَلَيۡكُمۡ وَمَلٰٓٮِٕكَتُهٗ لِيُخۡرِجَكُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوۡرِ ؕ وَكَانَ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَحِيۡمًا
وہی تو ہے جو خود بھی اور اس کے فرشتے بھی تم پر رحمت بھیجتے ہیں تاکہ تم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لائے اور اللہ مومنوں پر مہربان ہے
تَحِيَّتُهُمۡ يَوۡمَ يَلۡقَوۡنَهٗ سَلٰمٌ ۖۚ وَاَعَدَّ لَهُمۡ اَجۡرًا كَرِيۡمًا
جس دن وہ اللہ سے ملیں گے توان کو اللہ کی طرف سے سلام کا تحفہ ملے گا اور اس نے ان کے لئے عمدہ صلہ تیار کر رکھا ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ۙ
اے پیغمبرہم نے آپ کو گواہی دینے والا اورخوشخبری سنانے والا اورڈرانے والا۔
وَّدَاعِيًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذۡنِهٖ وَسِرَاجًا مُّنِيۡرًا
اوراللہ کی طرف اللہ کے حکم سے بلانے والا اورروشن چراغ بناکر بھیجا ہے
وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ بِاَنَّ لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَضۡلًا كَبِيۡرًا
اورمومنوں کو خوشخبری سنادیجئے کہ ان کے لئے اللہ کی جانب سے بڑا فضل ہوگا۔
وَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَدَعۡ اَذٰٮهُمۡ وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا
اور کافروں اورمنافقوں کا کہنا نہ مانئے اور ان کی اذیتوں پر دھیان نہ دیجئے اوراللہ پر بھروسہ کیجئے اوراللہ کافی کار ساز ہے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نَكَحۡتُمُ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقۡتُمُوۡهُنَّ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ تَمَسُّوۡهُنَّ فَمَا لَـكُمۡ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ عِدَّةٍ تَعۡتَدُّوۡنَهَا ۚ فَمَتِّعُوۡهُنَّ وَسَرِّحُوۡهُنَّ سَرَاحًا جَمِيۡلًا
اے ایمان والو جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرو پھر ان کو ہاتھ لگانے سے پہلے طلاق دے دو تو تمہاری ان پر کوئی عدت نہیں کہ تم اس کا شمار کرو توان کو کچھ مال ومتاع دے دو اورخوبی کے ساتھ ان کورخصت کردو
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِنَّاۤ اَحۡلَلۡنَا لَـكَ اَزۡوَاجَكَ الّٰتِىۡۤ اٰتَيۡتَ اُجُوۡرَهُنَّ وَمَا مَلَـكَتۡ يَمِيۡنُكَ مِمَّاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلَيۡكَ وَبَنٰتِ عَمِّكَ وَبَنٰتِ عَمّٰتِكَ وَبَنٰتِ خَالِكَ وَبَنٰتِ خٰلٰتِكَ الّٰتِىۡ هَاجَرۡنَ مَعَكَ وَامۡرَاَةً مُّؤۡمِنَةً اِنۡ وَّهَبَتۡ نَفۡسَهَا لِلنَّبِىِّ اِنۡ اَرَادَ النَّبِىُّ اَنۡ يَّسۡتَـنۡكِحَهَا خَالِصَةً لَّـكَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ؕ قَدۡ عَلِمۡنَا مَا فَرَضۡنَا عَلَيۡهِمۡ فِىۡۤ اَزۡوَاجِهِمۡ وَمَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ لِكَيۡلَا يَكُوۡنَ عَلَيۡكَ حَرَجٌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو اللہ نے تم کو (غنیمت میں ) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اورتمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اورتمہارے ماموں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (حلال ہیں ) اورکوئی مومن عورت اگر خود کو پیغمبر کو بخشدے ۔ بشرطیکہ پیغمبر بھی اس سے نکاح کرنا چاہیں ۔ لیکن (یہ اجازت) خاص کر آپ کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں ہم نے ان کی بیویوں اورلونڈیوں کے بارے میں جو احکام مقررکئے ہیں ہم کو معلوم ہیں (یہ اس لئے ) تاکہ آپ پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے اوراللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
تُرۡجِىۡ مَنۡ تَشَآءُ مِنۡهُنَّ وَتُـــْٔوِىۡۤ اِلَيۡكَ مَنۡ تَشَآءُ ؕ وَمَنِ ابۡتَغَيۡتَ مِمَّنۡ عَزَلۡتَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكَ ؕ ذٰلِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ تَقَرَّ اَعۡيُنُهُنَّ وَلَا يَحۡزَنَّ وَيَرۡضَيۡنَ بِمَاۤ اٰتَيۡتَهُنَّ كُلُّهُنَّ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلِيۡمًا حَلِيۡمًا
ان میں سے آپ جس کو چاہیں اپنے سے دور رکھیں اور جس کو چاہیں اپنے نزدیک رکھیں اورجس کو آپ نے دور کردیا اس کو بھی پھر اپنے پاس طلب کرلیں تو آپ پر کچھ گناہ نہیں یہ (اجازت ) اس لئے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اوروہ رنجیدہ نہ ہوں اور جو کچھ بھی آپ ان کو دیں اس سے سب کے سب راضی ہوجائیں اورتمہارے دلوں میں جو کچھ ہے اللہ اسے جانتا ہے اور اللہ جاننے والا اور برد بار ہے۔
لَا يَحِلُّ لَـكَ النِّسَآءُ مِنۡۢ بَعۡدُ وَلَاۤ اَنۡ تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجٍ وَّلَوۡ اَعۡجَبَكَ حُسۡنُهُنَّ اِلَّا مَا مَلَـكَتۡ يَمِيۡنُكَ‌ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ رَّقِيۡبًا
(اے پیغمبر) اس کے بعد اورعورتیں آپ کے لئے حلال نہیں اورنہ یہ آپ ان کے بدلے دوسری بیبیاں کرلیں اگرچہ ان کا حسن آپ کو چھا لگے سوائے ان کے جو آپ کی مملوکہ ہیں اور اللہ ہر چیز پر نگہبان ہے۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدۡخُلُوۡا بُيُوۡتَ النَّبِىِّ اِلَّاۤ اَنۡ يُّؤۡذَنَ لَـكُمۡ اِلٰى طَعَامٍ غَيۡرَ نٰظِرِيۡنَ اِنٰٮهُ وَلٰـكِنۡ اِذَا دُعِيۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡا فَاِذَا طَعِمۡتُمۡ فَانْتَشِرُوۡا وَلَا مُسۡتَاۡنِسِيۡنَ لِحَـدِيۡثٍ ؕ اِنَّ ذٰلِكُمۡ كَانَ يُؤۡذِى النَّبِىَّ فَيَسۡتَحۡىٖ مِنۡكُمۡ وَاللّٰهُ لَا يَسۡتَحۡىٖ مِنَ الۡحَـقِّ ؕ وَاِذَا سَاَلۡتُمُوۡهُنَّ مَتَاعًا فَسۡـَٔـــلُوۡهُنَّ مِنۡ وَّرَآءِ حِجَابٍ ؕ ذٰلِكُمۡ اَطۡهَرُ لِقُلُوۡبِكُمۡ وَقُلُوۡبِهِنَّ ؕ وَمَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُؤۡذُوۡا رَسُوۡلَ اللّٰهِ وَلَاۤ اَنۡ تَـنۡكِحُوۡۤا اَزۡوَاجَهٗ مِنۡۢ بَعۡدِهٖۤ اَبَدًا ؕ اِنَّ ذٰلِكُمۡ كَانَ عِنۡدَ اللّٰهِ عَظِيۡمًا
اے ایمان والو پیغمبروں کے گھروں میں نہ جایا کرو بجز اس صورت کے کہ تم کو کھانے کے لئے بلایا جائے (تو بھی اسطرح) کہ اس کی تیاری کا انتظار نہ کرنا پڑے ۔ لیکن جب تم کو بلایا جائے تو جاؤ اورجب کھا چکو تو منتشر ہوجاؤ اورباتوں میں جی لگاکر نہ بیٹھو یہ بات پیغمبر کو تکلیف دیتی ہے اوروہ تم سے شرم کرتے ہیں اوراللہ سچی بات بتانے سے شرم نہیں کرتا اورجب تم (پیغمبر کی ) بیبیوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر سے مانگو یہ تمہارے اوران کے دلوں کے لئے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے اورتم کوزیبا نہیں کہ رسول خدا کوتکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے ان کے بعد کبھی بھی نکاح کرو بے شک یہ اللہ کے نزدیک بڑے گناہ کا کام ہے
اِنۡ تُبۡدُوۡا شَيۡـًٔـا اَوۡ تُخۡفُوۡهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا
اگر تم کسی چیز کوظاہر کرو یااس کو مخفی رکھو (تو یاد رکھو کہ ) اللہ ہر چیز سے باخبر ہے
لَا جُنَاحَ عَلَيۡهِنَّ فِىۡۤ اٰبَآٮِٕهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآٮِٕهِنَّ وَلَاۤ اِخۡوَانِهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآءِ اِخۡوَانِهِنَّ وَلَاۤ اَبۡنَآءِ اَخَوٰتِهِنَّ وَلَا نِسَآٮِٕهِنَّ وَلَا مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُنَّ ۚ وَاتَّقِيۡنَ اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدًا
عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے میں ) کچھ گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اورنہ اپنے بھتیجوں سے اورنہ اپنے بھانجوں سے اورنہ اپنی (قسم کی) عورتوں سے اور نہ اپنی لونڈیوں سے اور اے عورتو اللہ سے ڈرتی رہو بے شک اللہ ہر چیز پر حاضر و ناظر ہے۔
اِنَّ اللّٰهَ وَمَلٰٓٮِٕكَتَهٗ يُصَلُّوۡنَ عَلَى النَّبِىِّ ؕ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَيۡهِ وَسَلِّمُوۡا تَسۡلِيۡمًا
اللہ اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو تم بھی ان پر رحمت بھیجو اورخوب سلام بھی بھیجا کرو
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ وَاَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا مُّهِيۡنًا
جولوگ اللہ اوراس کے رسول کو ایذا پہنچاتے ہیں ان پر اللہ دنیا اورآخرت میں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب تیار کررکھا ہے
وَالَّذِيۡنَ يُؤۡذُوۡنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِ بِغَيۡرِ مَا اكۡتَسَبُوۡا فَقَدِ احۡتَمَلُوۡا بُهۡتَانًا وَّاِثۡمًا مُّبِيۡنًا
اورجو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایسے کام (کی تہمت ) سے ایذاء پہنچاتے ہیں جو انہوں نے نہیں کیا تووہ گناہ اورصریح بہتان کا بوجھ اٹھاتے ہیں
يٰۤـاَيُّهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزۡوَاجِكَ وَبَنٰتِكَ وَنِسَآءِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ يُدۡنِيۡنَ عَلَيۡهِنَّ مِنۡ جَلَابِيۡبِهِنَّ ؕ ذٰلِكَ اَدۡنٰٓى اَنۡ يُّعۡرَفۡنَ فَلَا يُؤۡذَيۡنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
اے پیغمبر آپ اپنی بیویوں اوربیٹیوں اور مسلمانوں کیعورتوں سے کہدیجئے کہ (باہر نکلیں تو ) اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکالیا کریں ۔ یہ بات ان کے لئے زیادہ شناخت کا موجب ہوگی توکوئی ان کو نہ ستائے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِيۡنَ فِى قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡمُرۡجِفُوۡنَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ لَـنُغۡرِيَـنَّكَ بِهِمۡ ثُمَّ لَا يُجَاوِرُوۡنَكَ فِيۡهَاۤ اِلَّا قَلِيۡلًا ۛۚ  ۖ
اگرمنافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں نفاق ہے اور جو لوگ مدینہ میں (جھوٹی ) افواہیں اڑایا کرتے ہیں اگر باز نہ آئیں تو ہم ضرور آپ کو ان پر مسلط کردیں گے پھر یہ لوگ آپ کے پڑوس میں بجز چند دنوں کے نہ رہ سکیں گے۔
مَّلۡـعُوۡنِيۡنَ ‌ۛۚ اَيۡنَمَا ثُقِفُوۡۤا اُخِذُوۡا وَقُتِّلُوۡا تَقۡتِيۡلًا
وہ بھی پھٹکارے ہوئے جہاں پائے جائیں گے پکڑ دھکڑ ہوگی اورجا ن سے ماردئے جائیں گے
سُنَّةَ اللّٰهِ فِى الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا
جولوگ پہلے گذر چکے ہیں ان کے بارے میں بھی اللہ کا یہی دستور رہاہے اور اللہ کے دستور میں آپ کوئی تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔
يَسۡـــَٔلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِؕ قُلۡ اِنَّمَا عِلۡمُهَا عِنۡدَ اللّٰهِؕ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُوۡنُ قَرِيۡبًا
لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔ کہدیجئے کہ اس کا علم تو بس اللہ ہی کو ہے اور آپ کو کیا خبر شاید وہ گھڑی آہی گئی ہو
اِنَّ اللّٰهَ لَعَنَ الۡكٰفِرِيۡنَ وَاَعَدَّ لَهُمۡ سَعِيۡرًا ۙ
بے شک اللہ نے کافروں پرلعنت کی ہے اور انکے لئے جہنم کی آگ تیار کر رکھی ہے ۔
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ۚ لَا يَجِدُوۡنَ وَلِيًّا وَّلَا نَصِيۡرًا ۚ
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے نہ کوئی دوست پائیں گے اورنہ کوئی مدد گار۔
يَوۡمَ تُقَلَّبُ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِ يَقُوۡلُوۡنَ يٰلَيۡتَـنَاۤ اَطَعۡنَا اللّٰهَ وَاَطَعۡنَا الرَّسُوۡلَا
جس دن ان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے یوں کہیں گے اے کاش کہ ہم اللہ کی اطاعت کرتے اورپیغمبر کا کہا مانا ہوتا۔
وَقَالُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعۡنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوۡنَا السَّبِيۡلَا
اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اوراپنے بڑوں کا کہا مانا تو انہوں نے ہم کو راستے سے گمراہ کردیا ۔
رَبَّنَاۤ اٰتِهِمۡ ضِعۡفَيۡنِ مِنَ الۡعَذَابِ وَالۡعَنۡهُمۡ لَعۡنًا كَبِيۡرًا
اے رب ان کو دگناعذاب دے اور ان پر بڑی لعنت کر۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ اٰذَوۡا مُوۡسٰى فَبَـرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوۡا ؕ وَكَانَ عِنۡدَ اللّٰهِ وَجِيۡهًا ؕ
اے ایمان والو تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے موسیٰ کو ایذاء پہنچائی تو اللہ نے ان کو بری کردیا ۔ اس عیب سے جو انہوں نے لگایا تھا۔ اوروہ اللہ کے نزدیک آبرو والے تھے
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُوۡلُوۡا قَوۡلًا سَدِيۡدًا ۙ
اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور راستی کی بات کہو۔
يُّصۡلِحۡ لَـكُمۡ اَعۡمَالَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡؕ وَمَنۡ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ فَقَدۡ فَازَ فَوۡزًا عَظِيۡمًا
وہ تمہارے اعمال درست کردے گا اور تمہارے گناہ بخش دیگا ۔ اورجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو وہ بڑی مراد حاصل کریگا
اِنَّا عَرَضۡنَا الۡاَمَانَةَ عَلَى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَالۡجِبَالِ فَاَبَيۡنَ اَنۡ يَّحۡمِلۡنَهَا وَاَشۡفَقۡنَ مِنۡهَا وَ حَمَلَهَا الۡاِنۡسَانُؕ اِنَّهٗ كَانَ ظَلُوۡمًا جَهُوۡلًا ۙ
ہم نے (بار) امانت کوآسمانوں اور زمین اورپہاڑوں پر پیش کیا توانہوں نے اسے اٹھانے سےانکار کردیا اوراس سے ڈر گئے اور انسان نے اسکو اٹھالیا بے شک وہبے ترس اور نادان تھا
لِّيُعَذِّبَ اللّٰهُ الۡمُنٰفِقِيۡنَ وَالۡمُنٰفِقٰتِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ وَالۡمُشۡرِكٰتِ وَيَتُوۡبَ اللّٰهُ عَلَى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَالۡمُؤۡمِنٰتِؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
تاکہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور مومن مردوں اورمومن عورتوں پر توجہ فرمائے اور اللہ تو بخشنے والا اور مہربان ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark