بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓمّٓ
(الم) ۔
ۚ تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
اس میں کچھ شک نہیں کہ (اس ) کتاب کا نازل کیا جانا پروردگار عالم کی طرف سے ہے ۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَرٰٮهُ‌ۚ بَلۡ هُوَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
کیا یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ اس پیغمبر نے اس کو گھڑ لیا ہے بلکہ وہ آپ کے رب کی جانب سے برحق ہے تاکہ آپ ان کو ڈرائیں جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ ہدایت پالیں
اَللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ؕ مَا لَكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا شَفِيۡعٍ‌ؕ اَفَلَا تَتَذَكَّرُوۡنَ
وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور ان دونوں کے درمیان جوکچھ ہے ان کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی ہوگیا ۔ تمہارے لئے اس کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ سفارشی ۔ کیا تم نصیحت نہیں پکڑ تے۔
يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ مِنَ السَّمَآءِ اِلَى الۡاَرۡضِ ثُمَّ يَعۡرُجُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗۤ اَلۡفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ
وہ آسمان سے زمین تک ہر کام کی تدبیر کرتا ہے پھر ہر امر اس کی طرف چڑھتا ہے ایک دن میں جس کی تعداد تمہاری گنتی کے مطابق ایک ہزار برس کی ہوگی
ذٰلِكَ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُۙ
وہی ہے پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا اور زبردست اور رحم والا ہے ۔
الَّذِىۡۤ اَحۡسَنَ كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗ‌ وَبَدَاَ خَلۡقَ الۡاِنۡسَانِ مِنۡ طِيۡنٍ‌ۚ
جس نےہر چیز بنائی تو بہت ہی خوب بنائی اور انسان کی پیدائش مٹی سے شروع کی۔
ثُمَّ جَعَلَ نَسۡلَهٗ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍ‌ۚ
پھر اس کی نسلایک بے قدر پانی کے خلاصے سے بنائی۔
ثُمَّ سَوّٰٮهُ وَنَفَخَ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِهٖ‌ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـــِٕدَةَ ‌ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ
پھر اس کو برابر کیا اور اس میں اپنی طرف سے روح پھونکی اور تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے ۔ تم لوگ بہت کم قدر کرتے ہو
وَقَالُوۡٓا ءَاِذَا ضَلَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ ءَاِنَّا لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ ؕ ‌بَلۡ هُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّهِمۡ كٰفِرُوۡنَ
اور کہنے لگے جب ہم زمین میں نابود ہوجائیں گے تو کیا ہم نئے جنم میں آئیں گے ۔ بلکہ وہ لوگ اپنے رب کے دیدار ہی کے منکر ہیں ۔
قُلۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ مَّلَكُ الۡمَوۡتِ الَّذِىۡ وُكِّلَ بِكُمۡ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ
آپ کہدیجئے تمہاری جان قبض کرتا ہے موت کا وہ فرشتہ جوتم پر مقر ر ہے ۔پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے
وَلَوۡ تَرٰٓى اِذِ الۡمُجۡرِمُوۡنَ نَاكِسُوۡا رُءُوۡسِهِمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ رَبَّنَاۤ اَبۡصَرۡنَا وَسَمِعۡنَا فَارۡجِعۡنَا نَعۡمَلۡ صَالِحًـا اِنَّا مُوۡقِنُوۡنَ
اور آ پ دیکھیں گے تو تعجب کریں گے جبکہ یہ مجرم اپنے رب کے سامنے سر جھکائے ہوں گے اور (کہیں گے) اے رب ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا سو ہم کو پھر واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بے شک اب ہم کو پورا یقین آگیا
وَ لَوۡ شِئۡنَا لَاٰتَيۡنَا كُلَّ نَفۡسٍ هُدٰٮهَا وَلٰـكِنۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ مِنِّىۡ لَاَمۡلَئَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَ
اور اگر ہم چاہتے توہر شخص کوہدایت دیتے لیکن میری جانب سے یہ بات محقق ہوچکی ہے کہ میں دوزخ کو جنات اور انسانوں سب سے ضرور بھردوں گا
فَذُوۡقُوۡا بِمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا‌ ۚ اِنَّا نَسِيۡنٰكُمۡ‌ وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُلۡدِ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
تواب اس کا مزہ چکھو کہ تم اس دن کے آنے کوبھول گئے تھے ہم نے بھی تم کو بھلا دیا اور اپنے کرتوت کی بدولت ابدی عذاب کامزہ چکھو۔
اِنَّمَا يُؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِهَا خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّسَبَّحُوۡا بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ۩
ہماری آیتوں کو تو وہی لوگ مانتے ہیں کہ جب ان کو وہ آیتیں یاد دلائی جاتی ہیں تو وہ سجدے میں گر پڑتے ہیں اور اپنے رب کی تسبیح حمد کے ساتھ کرتے ہیں اوربڑائی نہیں کرتے
تَتَجَافٰى جُنُوۡبُهُمۡ عَنِ الۡمَضَاجِعِ يَدۡعُوۡنَ رَبَّهُمۡ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ
ان کے پہلو ان کی خواب گاہوں سے علیحدہ رہتے ہیں اوروہ اپنے رب کو خوف اور امید سے پکارتے ہیں اورہماری دی ہوئی چیز میں سے وہ خرچ کرتے ہیں
فَلَا تَعۡلَمُ نَفۡسٌ مَّاۤ اُخۡفِىَ لَهُمۡ مِّنۡ قُرَّةِ اَعۡيُنٍ‌ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
سو کسی کو نہیں معلوم کہ ان کے لئے میں نے کیسی آنکھوں کی ٹھنڈک چھپا رکھی ہے یہ ان کو ان کے اعمالکا بدلہ ہے۔
اَفَمَنۡ كَانَ مُؤۡمِنًا كَمَنۡ كَانَ فَاسِقًا‌ ؕ لَا يَسۡتَوٗنَؔ
بھلا جو شخص مومن ہو وہ اس شخص کی طرح ہوبھی سکتا ہے جو نافرمان ہے۔ نہیں برابر ہوسکتے ۔
اَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ جَنّٰتُ الۡمَاۡوٰى نُزُلًاۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جو لوگ ایمان لائے اورنیک عمل کرتے رہے ان کے لئے رہنے کے باغ ہیں جوان کے اعمال کے بدلے میں بطور مہمانی کے ہیں ۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡا فَمَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ‌ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَاۤ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَ قِيۡلَ لَهُمۡ ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ
اور جنہوں نے نافرمانی کی ان کا ٹھکانہ آگ ہے ۔ جب بھی وہ اس سےنکلنا چاہیں گے تو اس میں لوٹا دئے جائیں گے اوران سے کہا جائے گا آگ کا عذاب چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
وَلَنـــُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰى دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَكۡبَرِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُوۡنَ
اور ہم ان کو تھوڑے عذاب (دنیوی) کے سوا بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے تاکہ یہ لوگ باز آجائیں ۔
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ ذُكِّرَ بِاٰيٰتِ رَبِّهٖ ثُمَّ اَعۡرَضَ عَنۡهَا ‌ؕ اِنَّا مِنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ مُنۡتَقِمُوۡنَ
اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم اورکون ہوگا جس کو اس کے پروردگار کی آیتیں یاد دلائی جائیں پھر وہ ان سے منھ موڑلے۔ ہم گناہ گاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَلَا تَكُنۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآٮِٕهٖ‌ وَجَعَلۡنٰهُ هُدًى لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَۚ
اورہم نے موسیٰ کوکتاب دی تھی تو آپ اس کے ملنے میں کچھ شک نہ کیجئے اورہم نے اس کو بنی اسرائیل کے لئے (موجبِ) ہدایت بنایا
وَ جَعَلۡنَا مِنۡهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا لَمَّا صَبَرُوۡا‌ ؕ وَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا يُوۡقِنُوۡنَ
اورہم نے ان میں سے پیشوا بنائے جوہمارے حکم سے راہ چلاتے تھے ۔ جب وہ صبر کرتے تھے اور ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے ۔
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان جن امور میں وہ اختلاف کیا کرتے تھے فیصلہ کردیگا ۔
اَوَلَمۡ يَهۡدِ لَهُمۡ كَمۡ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ يَمۡشُوۡنَ فِىۡ مَسٰكِنِهِمۡ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ ؕ اَفَلَا يَسۡمَعُوۡنَ
کیا یہ بات ان کے لئے باعث ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو جن کے گھروں میں یہ چلتے پھرتے تھے ہلاک کردیا بے شک اس میں نشانیاں ہیں ۔ کیا یہ لوگ سنتے نہیں ہیں ۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا نَسُوۡقُ الۡمَآءَ اِلَى الۡاَرۡضِ الۡجُرُزِ فَنُخۡرِجُ بِهٖ زَرۡعًا تَاۡكُلُ مِنۡهُ اَنۡعَامُهُمۡ وَاَنۡفُسُهُمۡ‌ؕ اَفَلَا يُبۡصِرُوۡنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم بنجر زمین کی طرف پانی پہنچاتے ہیں پھر اس سے کھیتی پیدا کرتے ہیں جس سے ان کے چوپائے بھی کھاتے ہیں اوریہ خود بھی تو کیا یہ نہیں دیکھتے ۔
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡفَتۡحُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو (بتاؤ ) یہ فیصلہ کب ہوگا
قُلۡ يَوۡمَ الۡفَتۡحِ لَا يَنۡفَعُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِيۡمَانُهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ
آپ کہدیجئے کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دیگا ۔ اورنہ ان کو مہلت دی جائے گی
فَاَعۡرِضۡ عَنۡهُمۡ وَانْتَظِرۡ اِنَّهُمۡ مُّنۡتَظِرُوۡنَ
توآپ ان سے اعراض کیجئے اور آپ منتظر رہئے وہ بھی منتظر ہیں
×
Preferred translation language Font size Bookmark