بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓمّٓ ‌ۚ
(الٓمٓ) ۔
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِۙ
یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔
هُدًى وَّرَحۡمَةً لِّلۡمُحۡسِنِيۡنَۙ
ہدایت اوررحمت ہے ان نیکوکاروں کےلئے۔
الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَؕ
جو نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکواۃ دیتے ہیں اورآخرت کا یقین رکھتے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنۡ رَّبِّهِمۡ‌ وَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
یہی لوگ اپنے ر ب کی جانب سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّشۡتَرِىۡ لَهۡوَ الۡحَدِيۡثِ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ‌ۖ وَّيَتَّخِذَهَا هُزُوًا ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بے ہودہ حکایتیں خریدتے ہیں تاکہ لوگوں کو بلا تحقیق اللہ کے راستے سے گمراہ کردیں اور اس سے ٹھٹھہ کریں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ذلیل کرنے والا عذاب ہے۔
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِ اٰيٰتُنَا وَلّٰى مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا كَاَنَّ فِىۡۤ اُذُنَيۡهِ وَقۡرًا‌ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍ
اور جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ تکبر کرتا ہوا منھ پھیرلیتا ہے گویا اس نے سنا ہی نہیں جیسے اس کے دونوں کان بہرے ہیں سو اس کو دردناک عذاب کی خبر سنادیجئے ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ جَنّٰتُ النَّعِيۡمِۙ
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لئے نعمتوں کے باغ ہیں ۔
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا ‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ نےسچا وعدہ کیا ہے اوروہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَهَا‌ وَاَلۡقٰى فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِكُمۡ وَبَثَّ فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ دَآ بَّةٍ‌ ؕ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ
اس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے پیدا کیاتم ان کو دیکھتے ہو اور زمین پر پہاڑ ڈال دئے تاکہ وہ تم کو ہلا نہ دیں اور اس میں ہر قسم کے جانورپھیلادئے اور ہم نے آسمان سے پانی نازل کیا پھر زمین میں ہر قسم کے نفیس جوڑے اگائے ۔
هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ؕ بَلِ الظّٰلِمُوۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
یہ اللہ کی بنائی ہوئی چیزیں ہیں تو مجھے دکھاؤ کہ اللہ کے سوا جو ہیں انہوں نے کیا پیدا کیا ۔حقیقت یہ ہے کہ یہ ظالم صریح گمراہی میں ہیں
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا لُقۡمٰنَ الۡحِكۡمَةَ اَنِ اشۡكُرۡ لِلّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يَّشۡكُرۡ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ
اور ہم نے لقمان کو دانش مندی عطا کی کہ اللہ کا شکر ادا کرو اور جو شکر کرے گا تو وہ اپنے ذاتی نفع کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو اللہ بے نیاز اورسزا وار تعریف ہے
وَاِذۡ قَالَ لُقۡمٰنُ لِا بۡنِهٖ وَهُوَ يَعِظُهٗ يٰبُنَىَّ لَا تُشۡرِكۡ بِاللّٰهِ ؔؕ اِنَّ الشِّرۡكَ لَـظُلۡمٌ عَظِيۡمٌ
اورجب لقمان نے اپنے بیٹے سے اس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا اے بیٹے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مت کر بے شک شرک کرنا بڑا بھاری ظلم ہے
وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسٰنَ بِوَالِدَيۡهِ‌ۚ حَمَلَتۡهُ اُمُّهٗ وَهۡنًا عَلٰى وَهۡنٍ وَّفِصٰلُهٗ فِىۡ عَامَيۡنِ اَنِ اشۡكُرۡ لِىۡ وَلِـوَالِدَيۡكَؕ اِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ
اور ہم نے انسان کو اس کے مانباپ کے تعلق سے تاکید کردی کہ اس کی ماں نے ضعف پر ضعف اٹھاکر اسے پیٹ میں رکھا اور اس کا دودھ دوبرس میں چھوٹتا ہے کہ تو میری اور اپنے مانباپ کی شکر گذاری کر آخر میری ہی طرف لوٹنا ہے
وَاِنۡ جَاهَدٰكَ عَلٰٓى اَنۡ تُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَيۡسَ لَكَ بِهٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡهُمَا‌ وَصَاحِبۡهُمَا فِى الدُّنۡيَا مَعۡرُوۡفًا‌ وَّاتَّبِعۡ سَبِيۡلَ مَنۡ اَنَابَ اِلَىَّ ‌ۚ ثُمَّ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور اگر وہ تجھ پر زور ڈالیں کہ تومیرے ساتھ اس چیز کوشریک ٹہرالے جو تجھ کو معلوم نہیں توان کا کہنا مت مان اور دنیا میں دستور کے مطابق ان کا ساتھ دے اوراس کے راستے پر چل جو میری طرف رجوع لائے پھر تم کو میری طرف پھر کر آنا ہے تو تم جو کچھ کرتے تھے میں تم کو بتلاؤں گا ۔
يٰبُنَىَّ اِنَّهَاۤ اِنۡ تَكُ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَكُنۡ فِىۡ صَخۡرَةٍ اَوۡ فِى السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِى الۡاَرۡضِ يَاۡتِ بِهَا اللّٰهُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ
اے میرے بیٹے اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر (بھی چھوٹا ہے ) اور وہ کسی چٹان کے اندر ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں ہو تب بھی اللہ اس کو حاضر کرے گا بے شک اللہ باریک بین باخبر ہے
يٰبُنَىَّ اَقِمِ الصَّلٰوةَ وَاۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَانۡهَ عَنِ الۡمُنۡكَرِ وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَاۤ اَصَابَكَ‌ؕ اِنَّ ذٰلِكَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ‌ۚ
اے بیٹے نماز قائم کر ۔ اچھے کام کرنے کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کر اور جو مصیبت تجھ پر پڑے اس پر صبر کر بے شک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں
وَلَا تُصَعِّرۡ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمۡشِ فِى الۡاَرۡضِ مَرَحًا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٍ فَخُوۡرٍۚ
اورلوگوں کے سامنے اپنے گال نہ پھلا اور زمین پر اکڑ کر مت چل بے شک اللہ کسیاترانے والے خود پسند کو پسند نہیں کرتا
وَاقۡصِدۡ فِىۡ مَشۡيِكَ وَاغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِكَ‌ؕ اِنَّ اَنۡكَرَ الۡاَصۡوَاتِ لَصَوۡتُ الۡحَمِيۡرِ
اوربیچ کی چال چل اور اپنی آوازپست کر بے شک آوازوں میں بری آواز گدھوں کی آواز ہے ۔
اَلَمۡ تَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ وَاَسۡبَغَ عَلَيۡكُمۡ نِعَمَهٗ ظَاهِرَةً وَّبَاطِنَةً ‌ؕ وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَّلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہاللہ نے تمام چیزوں کو جو آسمانوں میں اور زمین میں ہیں تمہارے تابع کردیا ہے اورتم کو اپنی تمام ظاہری اور باطنی نعمتیں بھر پور دی ہیں اور بعض لوگ ایسے ہیں جو اللہ کے بارے میں بغیر علم کے ‘بغیر ہدایت کے اور بغیر ردشن کتاب کے جھگڑا کرتے ہیں
وَ اِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّـبِـعُ مَا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ الشَّيۡطٰنُ يَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ
اورجب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کی اتباع کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں ہم تو چلیں گے اس پر جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اگر چہ شیطان ان کودوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی)
وَمَنۡ يُّسۡلِمۡ وَجۡهَهٗۤ اِلَى اللّٰهِ وَهُوَ مُحۡسِنٌ فَقَدِ اسۡتَمۡسَكَ بِالۡعُرۡوَةِ الۡوُثۡقٰى‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ
اور جو شخص اپنی ذات کو اللہ کے حوالے کردے اور وہمحسن بھی ہو تو اس نے مضبوط حلقہ تھام لیا اورسب کاموں کا انجام اللہ ہی کی طرف ہے۔
وَمَنۡ كَفَرَ فَلَا يَحۡزُنۡكَ كُفۡرُهٗ ؕ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ فَنُنَبِّئُهُمۡ بِمَا عَمِلُوۡا ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
اور جو کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کردے ہماری طرف ہی ان کا لوٹنا ہےپھر ہم ان کو جتلادیں گے وہ سب کچھ جو وہ کرتے تھے بے شک اللہ دلوں کی باتوں سے واقف ہے
نُمَتّـِعُهُمۡ قَلِيۡلًا ثُمَّ نَضۡطَرُّهُمۡ اِلٰى عَذَابٍ غَلِيۡظٍ
ہم ان کو تھوڑے دن تک فائدہ پہنچائیں گے پھر سخت عذاب کی طرف پکڑ لائیں گے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ لَيَـقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ‌ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اور اگرآپ ان سے پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تووہ بول اٹھیں گے اللہ نے توکہدیجئے الحمد للہ ۔ لیکن ان میں اکثرسمجھ نہیں رکھتے
لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
اللہ ہی کے لئے ہے وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ بے شک اللہ ہی بے نیاز اور سزاوار حمد ہے ۔
وَلَوۡ اَنَّ مَا فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ شَجَرَةٍ اَقۡلَامٌ وَّالۡبَحۡرُ يَمُدُّهٗ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ سَبۡعَةُ اَبۡحُرٍ مَّا نَفِدَتۡ كَلِمٰتُ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ حَكِيۡمٌ
اور اگر زمین میں جتنے درخت ہیں وہ قلم ہوجائیں اور سمندر سیاہی بن جائے اور اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی) ہوجائیں تو اللہ کی باتیں ختم نہ ہوں گی بے شک اللہ زبردست اورحکمت والا ہے
مَا خَلۡقُكُمۡ وَلَا بَعۡثُكُمۡ اِلَّا كَنَفۡسٍ وَّاحِدَةٍ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ
تم سب کا پیدا کرنا اور قیامت میں اٹھانا ایسا ہی ہے جیسا ایک شخص کا ہے بے شک اللہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ كُلٌّ يَّجۡرِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَّاَنَّ اللّٰهَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اورسورج اورچاند کو تمہارے زیر فرمان کردیا ہے ۔ ہر ایک اپنے مقرر وقت تکچل رہا ہے اوریہ کہ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهِ الۡبَاطِلُ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ
یہ اس لئے کہ اللہ کی ذات ہی حق ہےاور جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ لغو ہیں اور یہ کہ اللہ عالی شان اوربڑا ہے
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ الۡفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِنِعۡمَتِ اللّٰهِ لِيُرِيَكُمۡ مِّنۡ اٰيٰتِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍ
کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ کی مہربانی سے کشتی دریا میں چلتی ہے تاکہ وہ تم کو اپنی نشانیاں دکھلائے بے شک اس میں صبر کرنے والے اورشکر کرنے والے کے لئے البتہ نشانیاں ہیں
وَاِذَا غَشِيَهُمۡ مَّوۡجٌ كَالظُّلَلِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَهُ الدِّيۡنَ ۙ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ فَمِنۡهُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ‌ؕ وَمَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا كُلُّ خَتَّارٍ كَفُوۡرٍ
اور جب ان پر موجیں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو وہ خلوص اعتقاد کے ساتھ اللہ کو پکارتے ہیں پھر جب وہ ان کو بچاکر خشکی پر پہنچاتا ہے تو ان میں سے بعض ہی اعتدال پر رہتے ہیں اورہماری آیتوں کا وہی انکار کرتے ہیں جو بد عہد اور ناشکرے ہوتے ہیں
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ وَاخۡشَوۡا يَوۡمًا لَّا يَجۡزِىۡ وَالِدٌ عَنۡ وَّلَدِهٖ وَلَا مَوۡلُوۡدٌ هُوَ جَازٍ عَنۡ وَّالِدِهٖ شَيۡـــًٔا‌ ؕ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ‌ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ
اےلوگو اپنے رب سے ڈرو اوراس دن سے خوف کرو جس دن نہ کوئی باپ اپنے بیٹے کے کام آئے گا اور نہ بیٹا جو اپنے باپ کے کام آئے بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے اورنہ دھوکہ باز (شیطان) تمہیں اللہ کا نام لے کر دھوکہ دے
اِنَّ اللّٰهَ عِنۡدَهٗ عِلۡمُ السَّاعَةِ‌ ۚ وَيُنَزِّلُ الۡغَيۡثَ‌ ۚ وَيَعۡلَمُ مَا فِى الۡاَرۡحَامِ‌ ؕ وَمَا تَدۡرِىۡ نَفۡسٌ مَّاذَا تَكۡسِبُ غَدًا‌ ؕ وَّمَا تَدۡرِىۡ نَـفۡسٌۢ بِاَىِّ اَرۡضٍ تَمُوۡتُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ 
بیشک اللہ ہی کوقیامت کا علم ہے۔ اور وہی بارش برساتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اورکوئی شخصنہیں جانتا کہ وہ کل کیا کمائے گا اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ وہ کس زمین میں مرے گا۔ بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا اور خبر دار ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark