بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
طٰسٓمٓ
(طٰسم) ۔
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
یہ واضح کتاب کی آیتیں ہیں ۔
نَـتۡلُوۡا عَلَيۡكَ مِنۡ نَّبَاِ مُوۡسٰى وَفِرۡعَوۡنَ بِالۡحَـقِّ لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
ہم آپ کو موسیٰ اور فرعون کےکچھ سچے حالات پڑھ کر سناتے ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
اِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلَ اَهۡلَهَا شِيَـعًا يَّسۡتَضۡعِفُ طَآٮِٕفَةً مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ اَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡىٖ نِسَآءَهُمۡ‌ ؕ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
البتہ فرعونملک میں بہت بڑھ گیا تھا اور وہاں کے باشندوں کو کئی گروہ بنا رکھا تھا ۔ ان میں سے ایک گروہ کواتنا کمزور کردیا تھا کہ ان کے بیٹوں کو ذبح کرتا تھا اوران کی عورتوں کوزندہ رکھتا تھا بے شک وہ مفسدوں میں سے تھا
وَنُرِيۡدُ اَنۡ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِيۡنَ اسۡتُضۡعِفُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَنَجۡعَلَهُمۡ اَٮِٕمَّةً وَّنَجۡعَلَهُمُ الۡوٰرِثِيۡنَۙ
اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جن لوگوں کو ملک میں کمزور کردیا گیا تھا ان پر احسان کریں اور انکو پیشوا بنائیں اورانہیں ان کا جانشین بنادیں ۔
وَنُمَكِّنَ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَنُرِىَ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَحۡذَرُوۡنَ
اوران کو ملک میں حکومت دیں اورفرعون اورھامان اور ان کے تابع لشکروں کو ان کے ہاتھوں وہ (حالات ) دکھائیں جن سے وہ ڈرتے تھے
وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰٓى اُمِّ مُوۡسٰٓى اَنۡ اَرۡضِعِيۡهِ‌ۚ فَاِذَا خِفۡتِ عَلَيۡهِ فَاَلۡقِيۡهِ فِى الۡيَمِّ وَلَا تَخَافِىۡ وَلَا تَحۡزَنِىۡۚ اِنَّا رَآدُّوۡهُ اِلَيۡكِ وَجٰعِلُوۡهُ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
اور ہم نے موسیٰ کی والدہ کی طرف وحی بھیجی کہ اس کو دودھ پلاؤ پھر جب تم کو ان کی نسبت کچھ خوف ہو تو ان کو دریائے نیل میں ڈال دو اورنہ تو (غرق کا) اندیشہ کرنا اورنہ (جدائی کا) رنج کرنا ہم ان کو تمہارے پاس واپس پہنچادیں گے اوران کو پیغمبر بنائیں گے
فَالۡتَقَطَهٗۤ اٰلُ فِرۡعَوۡنَ لِيَكُوۡنَ لَهُمۡ عَدُوًّا وَّحَزَنًا ‌ ؕ اِنَّ فِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ وَجُنُوۡدَهُمَا كَانُوۡا خٰطِـــِٕيۡنَ
پھر ان کو فرعون کے گھر والوں نے اٹھالیا تاکہ وہ ان کے لئےدشمن اور غم کا باعث بنیں ۔ بے شک فرعون اورھامان اوران کے تابعین خطا کھا گئے تھے
وَقَالَتِ امۡرَاَتُ فِرۡعَوۡنَ قُرَّتُ عَيۡنٍ لِّىۡ وَلَكَ‌ ؕ لَا تَقۡتُلُوۡهُ ‌ۖ  عَسٰٓى اَنۡ يَّـنۡفَعَنَاۤ اَوۡ نَـتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل مت کرو ۔شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اسکو اپنا بیٹا بنالیں اوروہ (انجام سے ) بے خبر تھے
وَاَصۡبَحَ فُؤَادُ اُمِّ مُوۡسٰى فٰرِغًا‌ ؕ اِنۡ كَادَتۡ لَـتُبۡدِىۡ بِهٖ لَوۡلَاۤ اَنۡ رَّبَطۡنَا عَلٰى قَلۡبِهَا لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورصبح کوموسیٰ کی ماں کا دل بے قرار ہوگیا قریب تھا کہ موسیٰ کا حال سب پر ظاہر کردیتی اگر ہم اس کے دل کو مضبوط نہ کردیتے مقصد یہ تھا کہ وہ یقین کرنے والوں میں رہے
وَقَالَتۡ لِاُخۡتِهٖ قُصِّيۡهِ‌ فَبَصُرَتۡ بِهٖ عَنۡ جُنُبٍ وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
موسیٰ کی والدہ نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ اسکے پیچھے پیچھے چل تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہے اس طرح کہ ان لوگوں کو کچھ خبر نہ تھی
وَحَرَّمۡنَا عَلَيۡهِ الۡمَرَاضِعَ مِنۡ قَبۡلُ فَقَالَتۡ هَلۡ اَدُلُّـكُمۡ عَلٰٓى اَهۡلِ بَيۡتٍ يَّكۡفُلُوۡنَهٗ لَـكُمۡ وَهُمۡ لَهٗ نٰصِحُوۡنَ
اورہم نے پہلے ہی سے ان پر دودھ پلانے والیوں کوحرام کر رکھا تھا توموسیٰ کی بہن نے کہا کیا میں بتلاؤں ایسے گھر والے کو جو تمہارے لئے اس کو پال دیں اور اسکی خیر خواہی کریں ۔
فَرَدَدۡنٰهُ اِلٰٓى اُمِّهٖ كَىۡ تَقَرَّ عَيۡنُهَا وَلَا تَحۡزَنَ وَلِتَعۡلَمَ اَنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
توہم نے (اسطرح ) ان کو ان کی والدہ کے پاس پہنچادیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ غم نہ کریں اورجان لیں کہ کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَلَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَاسۡتَوٰٓى اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا‌ ؕ وَكَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور جب موسیٰ اپنی جوانی کو پہنچے اور پورے جوان ہوگئے توہم نے ان کو حکمت اورعلم عطا کیا اورہم نیکو کاروں کواسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔
وَدَخَلَ الۡمَدِيۡنَةَ عَلٰى حِيۡنِ غَفۡلَةٍ مِّنۡ اَهۡلِهَا فَوَجَدَ فِيۡهَا رَجُلَيۡنِ يَقۡتَتِلٰنِ  هٰذَا مِنۡ شِيۡعَتِهٖ وَهٰذَا مِنۡ عَدُوِّهٖ‌ۚ فَاسۡتَغَاثَهُ الَّذِىۡ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ عَلَى الَّذِىۡ مِنۡ عَدُوِّهٖۙ فَوَكَزَهٗ مُوۡسٰى فَقَضٰى عَلَيۡهِ‌  قَالَ هٰذَا مِنۡ عَمَلِ الشَّيۡطٰنِ‌ ؕ اِنَّهٗ عَدُوٌّ مُّضِلٌّ مُّبِيۡنٌ
اورموسیٰ ایسے وقت شہر میں داخل ہوئے کہ وہاں کے باشندے بے خبر (سورہے تھے) تو انہوں نے وہاں دو آدمیوں کو لڑتے دیکھا ایک تو موسیٰ کی برادری کا تھا اوردوسرا ان کے دشمنوں میں سے توجو شخص انکی برادری کا تھا اس نے دوسرے کے مقابلے میں جو موسیٰ کے دشمنوں میں سے تھا موسیٰ سے مدد طلب کی توانہوں نے اس کو مکّا مارا اوراس کا کام تمام کردیا توموسیٰ کہنے لگے یہ کام شیطان کے بہکاوے سے ہوگیا بے شک وہ دشمن اورصریح بہکانے والا ہے۔
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَفۡسِىۡ فَاغۡفِرۡ لِىۡ فَغَفَرَ لَهٗ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
پھر موسیٰ نے کہا اے میرے رب میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تو مجھے بخش دے تو خدا نے انہیں بخش دیا بے شک وہی بخشنے والا مہربان ہے ۔
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ فَلَنۡ اَكُوۡنَ ظَهِيۡرًا لِّلۡمُجۡرِمِيۡنَ
کہنے لگے اے میرے رب چونکہ تونے مجھ پر جو احسان کئے ہیں میں آئندہ کبھی گنہ گاروں کا مددگار نہ بنوں گا
فَاَصۡبَحَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ فَاِذَا الَّذِى اسۡتَـنۡصَرَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَسۡتَصۡرِخُهٗ‌ ؕ قَالَ لَهٗ مُوۡسٰٓى اِنَّكَ لَـغَوِىٌّ مُّبِيۡنٌ
الغرض اس شہر میں موسیٰ کی صبح ڈرتے ڈرتے اورمحتاط ہوئی کیا دیکھتے ہیں کہ کل جس نے مدد مانگی تھی پھر ان کو پکار رہا ہے موسیٰ نے اس سے کہا تو تو صریح گمراہ (آدمی ) ہے
فَلَمَّاۤ اَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّبۡطِشَ بِالَّذِىۡ هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا ۙ قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اَ تُرِيۡدُ اَنۡ تَقۡتُلَنِىۡ كَمَا قَتَلۡتَ نَفۡسًۢا بِالۡاَمۡسِ ‌ۖ  اِنۡ تُرِيۡدُ اِلَّاۤ اَنۡ تَكُوۡنَ جَبَّارًا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا تُرِيۡدُ اَنۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡمُصۡلِحِيۡنَ
پھر جب موسیٰ نے اسکو پکڑنا چاہاجو ان دونوں کا دشمن تھا تووہ بولا کہ کل جس طرح تم نے ایک شخص کومار ڈالا تھا(اسی طرح ) چاہتے ہوکہ مجھے بھی مارڈالو تم تو دنیا میں اپنا زور بٹھانا چاہتے ہو اورصلح (وملاپ)کرانا نہیں چاہتے اورایک شخص شہر کے اس کنارے پر سے دوڑتا ہوا آیا
وَجَآءَ رَجُلٌ مِّنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡعٰى قَالَ يٰمُوۡسٰٓى اِنَّ الۡمَلَاَ يَاۡتَمِرُوۡنَ بِكَ لِيَـقۡتُلُوۡكَ فَاخۡرُجۡ اِنِّىۡ لَـكَ مِنَ النّٰصِحِيۡنَ
اور کہا اے موسیٰ اہل دربار تمہارے بارے میں مشورہ کررہے ہیں تاکہ تمہیں قتل کردیں ۔ پس فوراً نکل جاؤ میں تمہارا خیر خواہ ہوں موسیٰ وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے راہ دیکھتے ہوئے اوردعا کی اے رب مجھ کو ظالموں سے نجات دے۔
فَخَرَجَ مِنۡهَا خَآٮِٕفًا يَّتَرَقَّبُ‌ قَالَ رَبِّ نَجِّنِىۡ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اورجب انہوں نے مدین کی طرف رخ کیا توکہنے لگے امید ہے کہ میرا پرودگار مجھے سیدھا راستہ بتائے
وَلَـمَّا تَوَجَّهَ تِلۡقَآءَ مَدۡيَنَ قَالَ عَسٰى رَبِّىۡۤ اَنۡ يَّهۡدِيَنِىۡ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ
اور جب وہ مدین کے پانی (کنویں ) پر پہنچے تووہاں لوگوں کا مجمعدیکھا کہ (جانوروں کو) پانی پلارہے ہیں
وَلَـمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ اُمَّةً مِّنَ النَّاسِ يَسۡقُوۡنَ  وَوَجَدَ مِنۡ دُوۡنِهِمُ امۡرَاَتَيۡنِ تَذُوۡدٰنِ‌ ۚ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَا‌ ؕ قَالَـتَا لَا نَسۡقِىۡ حَتّٰى يُصۡدِرَ الرِّعَآءُ‌؄ وَاَبُوۡنَا شَيۡخٌ كَبِيۡرٌ
اور ان لوگوں سے (ہٹ کر ) ایک طرف دو عورتوں کودیکھا جواپنی بکریاں روکے کھڑی ہیں پوچھا تمہارا کیا حال ہے بولیں کہ ہم (اپنی بکریوں کو )پانی نہیں پلا سکتیں جب تک کہ یہ چرواہے اپنی بکریاں واپس نہ لے جائیں اورہمارے والد بہت بوڑھے ہیں
فَسَقٰى لَهُمَا ثُمَّ تَوَلّٰٓى اِلَى الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّىۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَىَّ مِنۡ خَيۡرٍ فَقِيۡرٌ
توموسیٰ نے ان کی بکریوں کو پانی پلایا پھر ایک سائے کی طرف چلے گئےاورکہنے لگے اے میرے رب اس وقت جونعمت بھی تو بھیجے میں اس کا محتاج ہوں
فَجَآءَتۡهُ اِحۡدٰٮہُمَا تَمۡشِىۡ عَلَى اسۡتِحۡيَآءٍ  قَالَتۡ اِنَّ اَبِىۡ يَدۡعُوۡكَ لِيَجۡزِيَكَ اَجۡرَ مَا سَقَيۡتَ لَـنَا‌ ؕ فَلَمَّا جَآءَهٗ وَقَصَّ عَلَيۡهِ الۡقَصَصَ ۙ قَالَ لَا تَخَفۡ‌ نَجَوۡتَ مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
پھر موسیٰ کے پاس ایک لڑکی شرماتی لجاتی چلی آئی اور کہنے لگی میرے والد تم کو بلاتے ہیں تاکہ تم نے ہمارے لئے (بکریوں کو) جوپانی پلایا تھا اس کی اجرت تم کو دیں پس جب وہ ان کے پاس گئے اور ان سے تمام واقعات بیان کئے توانہوں نے کہا ڈرو مت تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو
قَالَتۡ اِحۡدٰٮہُمَا يٰۤاَبَتِ اسْتَاْجِرۡهُ‌ اِنَّ خَيۡرَ مَنِ اسۡتَـاْجَرۡتَ الۡقَوِىُّ الۡاَمِيۡنُ
ایک لڑکی بولی ابا جان ان کو نوکر رکھ لیجئے ۔ کیونکہ بہتر نوکر (مزدور ) جوآپ رکھیں تو وہ ہے جومضبوط اور امانتدار ہو
قَالَ اِنِّىۡۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اُنۡكِحَكَ اِحۡدَى ابۡنَتَىَّ هٰتَيۡنِ عَلٰٓى اَنۡ تَاۡجُرَنِىۡ ثَمٰنِىَ حِجَجٍ‌ۚ فَاِنۡ اَتۡمَمۡتَ عَشۡرًا فَمِنۡ عِنۡدِكَ‌ۚ وَمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اَشُقَّ عَلَيۡكَ‌ؕ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی ان دو بیٹیوں میں سے ایک کو تمہارے نکاح میں دے دوں اس مہر پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو اگر تم دس سال پورے کردو تو وہ تمہاری طرف سے (احسان ہے) اورمیں تم کو مشقت میں ڈالنا نہیں چاہتا ۔ تم مجھے انشاء اللہ نیک لوگوں میں پاؤ گے
قَالَ ذٰلِكَ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكَ‌ ؕ اَيَّمَا الۡاَجَلَيۡنِ قَضَيۡتُ فَلَا عُدۡوَانَ عَلَـىَّ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوۡلُ وَكِيۡلٌ
موسیٰ نے کہا یہ معاہدہ مجھ میں اور آپ میں ہوچکا ۔ میں جوبھی مدت پوری کروں تو مجھ پر کوئی زیادتی نہ ہو۔ اورہم نے جومعاہدہ طے کیا ہے اس پر اللہ گواہ ہے
فَلَمَّا قَضٰى مُوۡسَى الۡاَجَلَ وَسَارَ بِاَهۡلِهٖۤ اٰنَسَ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ نَارًا‌ۚ قَالَ لِاَهۡلِهِ امۡكُثُوۡۤا اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًا‌ لَّعَلِّىۡۤ اٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ جَذۡوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ
پس جبموسیٰ نے مدت پوری کردی اوراپنے گھر والوں کو لیکر چلے تو طور کی جانب سےآگ دیکھی تواپنے گھر والوں سے کہا تم ٹہرو مجھے آگ دکھائی دیتی ہے شاید وہاں سے میں راستہ کا پتہ معلوم کرلوں یا آگ کا انگارہ لے آؤں تاکہ تم سینک لو ۔
فَلَمَّاۤ اَتٰٮهَا نُوۡدِىَ مِنۡ شَاطِیٴِ الۡوَادِ الۡاَيۡمَنِ فِى الۡبُقۡعَةِ الۡمُبٰرَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ اَنۡ يّٰمُوۡسٰٓى اِنِّىۡۤ اَنَا اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۙ
پھر جب آگ کے پاس پہنچےتو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت سے آواز آئیاے موسیٰ میں ہی اللہ ہوں پروردگار عالم۔
وَاَنۡ اَلۡقِ عَصَاكَ‌ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ‌ ؕ يٰمُوۡسٰٓى اَ قۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡ‌ اِنَّكَ مِنَ الۡاٰمِنِيۡنَ
اوریہ کہ اپنی لاٹھی ڈال دوجب دیکھا کہ وہ حرکت کررہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہے تو پیٹھ پھیر کر چل دئے اورپیچھے مڑکر بھی نہ دیکھا (کہا گیا) اے موسیٰ آگے آؤ اور مت ڈرو تم کو کوئی خطرہ نہیں
اُسۡلُكۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ وَّاضۡمُمۡ اِلَيۡكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهۡبِ‌ فَذٰنِكَ بُرۡهَانٰنِ مِنۡ رَّبِّكَ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ
اپنا ہاتھ گریبان میں ڈالو تو بغیر کسی عیب کے سفید نکل آئے گا اورخوف کے دور ہونے کی خاطر اپنے بازو اپنی طرف سکیڑ لو پس یہ دو دلیلیں ہیں تمہارے رب کی طرف سے (انکے ساتھ ) فرعون اور اس کے درباریوں کے پاس جاؤ کیونکہ وہ نافرمان لوگ ہیں ۔
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ قَتَلۡتُ مِنۡهُمۡ نَفۡسًا فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِ
موسیٰ نے کہا اے میرے رب میں نے ان کے ایک شخص کوماردیا تھا سو مجھے اندیشہ ہے کہ وہ لوگ مجھے قتل کردیں گے
وَاَخِىۡ هٰرُوۡنُ هُوَ اَفۡصَحُ مِنِّىۡ لِسَانًا فَاَرۡسِلۡهُ مَعِىَ رِدۡاً يُّصَدِّقُنِىۡٓ‌ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِ
اورمیرا بھائی ہارون مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہے اس کو میرے ساتھ مددگار بناکر بھیج تاکہ وہ میری تصدیق کرے مجھے خوف ہے کہ وہ لوگ مجھے جھٹلادیں گے
قَالَ سَنَشُدُّ عَضُدَكَ بِاَخِيۡكَ وَنَجۡعَلُ لَـكُمَا سُلۡطٰنًا فَلَا يَصِلُوۡنَ اِلَيۡكُمَا‌‌ ۛ ‌ۚ بِاٰيٰتِنَاۤ ‌ ۛ‌ ۚ اَنۡـتُمَا وَمَنِ اتَّبَعَكُمَا الۡغٰلِبُوۡنَ
فرمایا ہم تمہارے بھائی کے ذریعہ تمہارے بازو مضبوط کریں گے اورتم دونوں کو غلبہ دیں گے ۔ ہماری ان نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے اور تم دونوں اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی وہ غالب رہیں گے
فَلَمَّا جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا بَيِّنٰتٍ قَالُوۡا مَا هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّفۡتَـرًى وَمَا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ
پس جب موسیٰ ان کے پاس ہماری کھلی نشانیاں (معجزے )لیکر آئے تووہ کہنے لگے یہ تو صرف ایک جادو ہے جو گھڑا گیا ہے اورہم نے ایسی باتیں ہمارے باپ دادا میں نہیں سنیں
وَقَالَ مُوۡسٰى رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى مِنۡ عِنۡدِهٖ وَمَنۡ تَكُوۡنُ لَهٗ عَاقِبَةُ الدَّارِ‌ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الظّٰلِمُوۡنَ
اور موسیٰ نے کہا میرا رب اس کو اچھی طرح جانتا ہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر ہے ۔ بیشک ظالموں کا کبھی بھلا نہ ہوگا
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يٰۤـاَيُّهَا الۡمَلَاُ مَا عَلِمۡتُ لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرِىۡ‌ ۚ فَاَوۡقِدۡ لِىۡ يٰهَامٰنُ عَلَى الطِّيۡنِ فَاجۡعَلْ لِّىۡ صَرۡحًا لَّعَلِّىۡۤ اَطَّلِعُ اِلٰٓى اِلٰهِ مُوۡسٰى ۙ وَاِنِّىۡ لَاَظُنُّهٗ مِنَ الۡـكٰذِبِيۡنَ
اور فرعون نے کہا اے اہل دربار میں اپنے سوا تمہارا کوئیخدا نہیں جانتا تو ہامان تو میرے لئے گارے کو آگ لگاپھر میرے لئے ایک (بلند) محل بنا تاکہ میں اس کے ذریعہ موسیٰ کے خدا کو جھانک کر دیکھ لوں اور میں تو اسے جھوٹا ہی سمجھتا ہوں
وَاسۡتَكۡبَرَ هُوَ وَجُنُوۡدُهٗ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اِلَـيۡنَا لَا يُرۡجَعُوۡنَ
اور وہ اور اس کے لشکر ملک میں ناحق بڑائی کررہےتھے اور سمجھتے تھے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کرنہیں آئیں گے۔
فَاَخَذۡنٰهُ وَجُنُوۡدَهٗ فَنَبَذۡنٰهُمۡ فِى الۡيَمِّ‌ۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيۡنَ
تو ہم نے اس کواور اس کے لشکروں کو پکڑا اور ان کو دریا میں پھینک دیا سو دیکھوگنہ گاروں کا انجام کیسا ہوا
وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّدۡعُوۡنَ اِلَى النَّارِ‌ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ لَا يُنۡصَرُوۡنَ
اور ہم نے ان کو ایسے پیشوا بنایا جو دوزخ کی طرفبلاتے تھے اور قیامت کے دن ان کی مدد نہیں کی جائے گی
وَاَتۡبَعۡنٰهُمۡ فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا لَـعۡنَةً‌  ۚ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ هُمۡ مِّنَ الۡمَقۡبُوۡحِيۡنَ
اور اس دنیا میں بھی ہم نے ان کے پیچھے لعنت لگادی ہے اور قیامت کے دن وہ برے لوگوں میں ہوں گے
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَاۤ اَهۡلَكۡنَا الۡقُرُوۡنَ الۡاُوۡلٰى بَصَآٮِٕرَ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةً لَّعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
اور ہم نے پہلی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعدموسیٰ کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت ، ہدایت اور رحمت تھی تاکہ وہ (بنی اسرائیل ) نصیحت حاصل کریں
وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الۡغَرۡبِىِّ اِذۡ قَضَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسَى الۡاَمۡرَ وَمَا كُنۡتَ مِنَ الشّٰهِدِيۡنَۙ
اورجب ہم نے موسیٰ کو بھیجا تھا تو (اے رسول) آپ (طورکی) مغربی جانب نہیں تھے اورنہ آپ ان لوگوں میں تھے جو اس وقت حاضر تھے۔
وَلٰـكِنَّاۤ اَنۡشَاۡنَا قُرُوۡنًا فَتَطَاوَلَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ‌ۚ وَمَا كُنۡتَ ثَاوِيًا فِىۡۤ اَهۡلِ مَدۡيَنَ تَـتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَاۙ وَلٰـكِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِيۡنَ
لیکن ہم نے (موسیٰ کے بعد ) کئی امتیں پیدا کیں پھر ان پر زمانۂ دراز گذر گیا اورآپ اہل مدین میں رہتے بھی نہیں تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے ہاں ہم ہی تو پیغمبر بنانے والے تھے۔
وَمَا كُنۡتَ بِجَانِبِ الطُّوۡرِ اِذۡ نَادَيۡنَا وَلٰـكِنۡ رَّحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اَتٰٮهُمۡ مِّنۡ نَّذِيۡرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَ
اورنہ اس وقت آپ طور کے کنارے تھے جبکہ ہم نے (موسیٰ کو ) آواز دی تھی ۔ پھر (اس کا علم آپ کو ) آپ کے رب کی رحمت (نبوت ) سے ہوا تاکہ آپ ڈرائیں ان لوگوں کو جن کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈر سنانے والا نہیں آیا تھا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ تُصِيۡبَـهُمۡ مُّصِيۡبَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ فَيَقُوۡلُوۡا رَبَّنَا لَوۡلَاۤ اَرۡسَلۡتَ اِلَـيۡنَا رَسُوۡلًا فَنَـتَّبِعَ اٰيٰتِكَ وَنَـكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
کہیں ایسا نہ ہوکہ اگر ان کے اعمال کے سبب جوانہوں نے پہلے کئے ہیں ۔ ان پر کوئی مصیبت آن پڑے تو یہ کہنے لگیں اے ہمارے رب تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہیں بھیجا کہ ہم تیری آیتوں پر چلتے اور ایمان لانے والوں میں سے ہوجاتے۔
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الۡحَـقُّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُوۡتِىَ مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى‌ ؕ اَوَلَمۡ يَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اُوۡتِىَ مُوۡسٰى مِنۡ قَبۡلُ ‌ۚ قَالُوۡا سِحۡرٰنِ تَظَاهَرَا وَقَالُوۡۤا اِنَّا بِكُلٍّ كٰفِرُوۡنَ
پھر جب ان کے پاس ہماری جانب سے حق آپہنچا توکہنے لگے جیسی کتاب موسیٰ کوملی تھی ویسی اس کو کیوں نہیں ملی کیا جو کتاب موسیٰ کواس سے قبل دی گئی تھی یہ لوگ اس کے منکر نہیں ہوئے تھے یہ لوگ کہتے ہیں دونوں جادو ہیں ایک دوسرے کے مدد گار اورکہتے ہیں کہ ہم تو دونوں کو نہیں مانتے
قُلۡ فَاۡتُوۡا بِكِتٰبٍ مِّنۡ عِنۡدِ اللّٰهِ هُوَ اَهۡدٰى مِنۡهُمَاۤ اَتَّبِعۡهُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
کہدیجئے اب اللہ کی جانب سے کوئی کتاب لاؤ جو ان دونوں سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہے میں اسی کی پیروی کرو ں گا ۔ اگر تم سچے ہو ۔
فَاِنۡ لَّمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَكَ فَاعۡلَمۡ اَنَّمَا يَـتَّبِعُوۡنَ اَهۡوَآءَهُمۡ‌ ؕ وَمَنۡ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰٮهُ بِغَيۡرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
پھر اگر یہ لوگ آپ کی بات نہ مانیں تو جان لیجئے کہ یہ صرف اپنی خواہشات کی اتباع کرتے ہیں اوراس سے زیادہ گمراہ کون ہے جو اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر اپنی خواہش پر چلے بے شک اللہ ظالموں کوہدایت نہیں دیتا
وَلَقَدۡ وَصَّلۡنَا لَهُمُ الۡقَوۡلَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُوۡنَؕ
اور ہم پے درپے ان کے پاس اپنی باتیں بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
اَلَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡـكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِهٖ هُمۡ بِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ
جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی تھی وہ اس پر ایمان لاتے ہیں ۔
وَاِذَا يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِهٖۤ اِنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّنَاۤ اِنَّا كُنَّا مِنۡ قَبۡلِهٖ مُسۡلِمِيۡنَ
اور جب (قرآن ) ان پر پڑھ کر سنایا جاتا ہے توکہتے ہیں ہم اسپر ایمان لائے اوربے شک وہ ہمارے رب کی طرف سے حق ہے اورہم تواس سے پہلے بھی فرمانبردار تھے
اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡتَوۡنَ اَجۡرَهُمۡ مَّرَّتَيۡنِ بِمَا صَبَرُوۡا وَيَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ
ان لوگوں کو دگنا بدلہ دیا جائے گا کیوں کہ وہ اپنی بات پر قائم رہے اوربھلائی سے برائی کا دفعیہ بھی کرتے رہتے ہیں اورجو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغۡوَ اَعۡرَضُوۡا عَنۡهُ وَقَالُوۡا لَنَاۤ اَعۡمَالُنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُـكُمۡ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ لَا نَبۡتَغِى الۡجٰهِلِيۡنَ
اورجب بے ہودہ بات سنتے ہیں تو اس سے منھ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم کو ہمارے اعمال اورتم کو تمہارے اعمال سلامت رہو ۔ ہم جاہلوں سے الجھنا نہیں چاہتے
اِنَّكَ لَا تَهۡدِىۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ؕ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
اے پیغمبر آپ جس کو چاہیں ہدایت دے نہیں سکتے بلکہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اوروہ ہدایت پانے والوں کوخوب جانتا ہے
وَقَالُوۡۤا اِنۡ نَّـتَّبِعِ الۡهُدٰى مَعَكَ نُـتَخَطَّفۡ مِنۡ اَرۡضِنَا ؕ اَوَلَمۡ نُمَكِّنۡ لَّهُمۡ حَرَمًا اٰمِنًا يُّجۡبٰٓى اِلَيۡهِ ثَمَرٰتُ كُلِّ شَىۡءٍ رِّزۡقًا مِّنۡ لَّدُنَّا وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اورکہتے ہیں اگر ہم آپ کے ساتھ ہدایت کی پیروی کریں تو اپنے ملک سے ہم اچک لئے جائیں کیا ہم نے ان کو امن والے حرم میں جگہ نہیں دی تھی جہاں ہر قسم کے میوے کھچے چلے آتے ہیں جوہماری طرف سے بطور رزق کے ہیں لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍۢ بَطِرَتۡ مَعِيۡشَتَهَا ‌ۚ فَتِلۡكَ مَسٰكِنُهُمۡ لَمۡ تُسۡكَنۡ مِّنۡۢ بَعۡدِهِمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا ؕ وَكُنَّا نَحۡنُ الۡوٰرِثِيۡنَ
اورہم نےبہت سی ایسی بستیوں کوہلاک کردیا جواپنی معیشت (کی فراخی ) پر اترارہے تھے سو یہ ان کے مکانات ہیں جو ان کے بعد آباد نہیں ہوئے بجز چند کے (بالآخر ) ہم ہی ان کے وارث ہوئے۔
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ مُهۡلِكَ الۡقُرٰى حَتّٰى يَبۡعَثَ فِىۡۤ اُمِّهَا رَسُوۡلًا يَّتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا‌ ۚ وَمَا كُنَّا مُهۡلِكِى الۡقُرٰٓى اِلَّا وَاَهۡلُهَا ظٰلِمُوۡنَ
اور آپ کا رب بستیوں کو ہلاک نہیں کرتا جب تک کہ ان کے بڑے شہر (صدر مقام ) میں کسی پیغمبر کونہ بھیج دے جوان پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائے اورہم بستیوں کوہلاک نہیں کرتے بجز اس حالت کے کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں
وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَزِيۡنَـتُهَا‌ ۚ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى‌ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اورجو چیز تم کو دی گئی ہےوہ دنیوی زندگی کا سامان اور اسکی زینت ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اورہمیشہ باقی رہنے والا ہےکیا تم نہیں سمجھتے
اَفَمَنۡ وَّعَدۡنٰهُ وَعۡدًا حَسَنًا فَهُوَ لَاقِيۡهِ كَمَنۡ مَّتَّعۡنٰهُ مَتَاعَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ثُمَّ هُوَ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ
بھلا وہ شخص جس سے ہم نے نیک وعدہ کر رکھا ہے اوروہ شخص اس کو پانے والا ہے کیا وہ اس شخص کی طرح ہوسکتا ہے جس کو دنیاوی زندگی کے فائدے سے بہرہ مند کیا ہے پھر وہ قیامت کے دن ان لوگوں میں ہوگا جوپکڑے ہوئے آئیں گے
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اورجس دن اللہ ان کو پکارے گا اور کہے گا میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کاتم کو دعویٰ تھا۔
قَالَ الَّذِيۡنَ حَقَّ عَلَيۡهِمُ الۡقَوۡلُ رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ اَغۡوَيۡنَا ۚ اَغۡوَيۡنٰهُمۡ كَمَا غَوَيۡنَا‌ ۚ تَبَـرَّاۡنَاۤ اِلَيۡكَ‌ مَا كَانُوۡۤا اِيَّانَا يَعۡبُدُوۡنَ
جن لوگوں پر (عذاب کا) حکم ثابت ہوچکا ہوگا وہ کہیں گے اے ہمارے رب یہ وہ لوگ ہیں جن کو ہم نے بہکایا ۔ ہم نے ان کو ایسا ہی بہکایا جس طرح ہم خود بہک چکے تھے ۔ ہم ان سے بیزار ہوکر تیری طرف آتے ہیں ۔یہ ہمیں پوجتے نہیں تھے
وَقِيۡلَ ادۡعُوۡا شُرَكَآءَكُمۡ فَدَعَوۡهُمۡ فَلَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهُمۡ وَرَاَوُا الۡعَذَابَ‌ۚ لَوۡ اَنَّهُمۡ كَانُوۡا يَهۡتَدُوۡنَ
اور کہا جائے گا اپنے شریکوں کو بلاؤ تووہ ان کو پکاریں گے تو وہ ان کو جواب نہیں دیں گے اورعذاب دیکھیں گے (توتمنا کریں گے ) کہ کاش وہ ہدایت پر ہوتے
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ مَاذَاۤ اَجَبۡتُمُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
اور جس دن اللہ ان کو پکارے گا اور کہے گا تم نے پیغمبروں کو کیا جواب دیا۔
فَعَمِيَتۡ عَلَيۡهِمُ الۡاَنۡۢبَآءُ يَوۡمَٮِٕذٍ فَهُمۡ لَا يَتَسَآءَلُوۡنَ
تو اس دن ساری خبروں سے وہ اندھے ہوجائیں گے اورآپس میں کچھ پوچھ تاچھ بھی نہ کرسکیں گے
فَاَمَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَعَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مِنَ الۡمُفۡلِحِيۡنَ
لیکن جس نے توبہ کی اورایمان لایا اور نیک کام کئے تو امید ہے کہ وہ فلاح پانے والوں میں ہوگا
وَرَبُّكَ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ وَيَخۡتَارُ‌ؕ مَا كَانَ لَهُمُ الۡخِيَرَةُ‌ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اورآپ کا پروردگارجوچاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے ) پسند کرتا ہے ۔ لوگوں کو اس کا (کوئی ) اختیار نہیں اللہ ان کے شرک سے پاک اوربرتر ہے
وَرَبُّكَ يَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ
اور آپ کا رب جانتا ہے وہ سب جو ان کے سینوں میں مخفی ہے اور وہ بھی جسے یہ ظاہر کرتے ہیں ۔
وَهُوَ اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ؕ لَـهُ الۡحَمۡدُ فِى الۡاُوۡلٰى وَالۡاٰخِرَةِ وَلَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اور وہی اللہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں دنیا اور آخرت میں اسی کی تعریف ہے اور حکم (بھی ) اسی کا ہے اوراسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ الَّيۡلَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِضِيَآءٍ‌ؕاَفَلَا تَسۡمَعُوۡنَ
آپ کہدیجئے بھلا یہ تو بتاؤ اگر اللہ ہمیشہ قیامت کے دن تک رات ہی رہنے دے اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمہارے لئےروشنی لے کر آئے ۔ کیا تم سنتے نہیں
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَيۡكُمُ النَّهَارَ سَرۡمَدًا اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ مَنۡ اِلٰـهٌ غَيۡرُ اللّٰهِ يَاۡتِيۡكُمۡ بِلَيۡلٍ تَسۡكُنُوۡنَ فِيۡهِ‌ؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ
کہدیجئے بھلا یہ تو بتاؤ اگر اللہ ہمیشہقیامت کے دن تک دن ہی رکھے تواللہ کے سوا کون معبود ہے جوتمہارے لئے رات لائے جس میں تم آرام پاؤ ۔ کیا تم دیکھتے نہیں
وَمِنۡ رَّحۡمَتِهٖ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اوراس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات اور دن کوبنایا تاکہ تم رات میں آرام کرو اور دن میں اللہ کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔
وَيَوۡمَ يُنَادِيۡهِمۡ فَيَـقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تَزۡعُمُوۡنَ
اور جس دن اللہ ان کو پکارے گا اور کہے گا میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کا تم دعویٰ کرتے تھے۔
وَنَزَعۡنَا مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا فَقُلۡنَا هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ فَعَلِمُوۡۤا اَنَّ الۡحَـقَّ لِلّٰهِ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور ہم ہر امت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہاپنی دلیل پیش کروتو وہ جان جائیں گے کہ حق بات اللہ ہی کی ہے اورجو باتیں وہ (دنیا میں ) گھڑتے تھے ان کا پتہ بھی نہ ہوگا
اِنَّ قَارُوۡنَ كَانَ مِنۡ قَوۡمِ مُوۡسٰى فَبَغٰى عَلَيۡهِمۡ‌ وَاٰتَيۡنٰهُ مِنَ الۡكُنُوۡزِ مَاۤ اِنَّ مَفَاتِحَهٗ لَـتَـنُوۡٓاُ بِالۡعُصۡبَةِ اُولِى الۡقُوَّةِ اِذۡ قَالَ لَهٗ قَوۡمُهٗ لَا تَفۡرَحۡ‌ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡفَرِحِيۡنَ
قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا پھر وہ شرارت کرنے لگا اورہم نے اس کو اتنے خزانے دئے تھے کہ ان کی کنجیاں اٹھانے سے ایک طاقتور جماعت تھک جاتی تھی جباس کو اس کی قوم نے کہا (کثرت مال پر ) اترا مت کہ اللہ اترانے والوں کوپسند نہیں کرتا۔
وَابۡتَغِ فِيۡمَاۤ اٰتٰٮكَ اللّٰهُ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ‌ وَلَا تَنۡسَ نَصِيۡبَكَ مِنَ الدُّنۡيَا‌ وَاَحۡسِنۡ كَمَاۤ اَحۡسَنَ اللّٰهُ اِلَيۡكَ‌ وَلَا تَبۡغِ الۡـفَسَادَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
اوراللہ نے تجھ کو جوکچھ دیا ہے اس سے آخرت کی بھی جستجو کیا کر اوردنیا سے جو حصہ تجھے ملنے والا ہے اسے مت بھول اوراللہ نے جیسی بھلائی تیرے ساتھ کی ہے توبھی لوگوں کے ساتھ ویسی ہی بھلائی کر اور زمین میں فساد کا خواہاں مت ہو کیوں کہ اللہ فساد مچانے والوں کو پسند نہیں کرتا ۔
قَالَ اِنَّمَاۤ اُوۡتِيۡتُهٗ عَلٰى عِلۡمٍ عِنۡدِىۡ‌ؕ اَوَلَمۡ يَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ قَدۡ اَهۡلَكَ مِنۡ قَبۡلِهٖ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مَنۡ هُوَ اَشَدُّ مِنۡهُ قُوَّةً وَّاَكۡثَرُ جَمۡعًا‌ؕ وَلَا يُسۡــَٔلُ عَنۡ ذُنُوۡبِهِمُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اس نے کہا یہ (مال) مجھے میری ذاتی ہنر مندی سےملا ہے۔ کیا اس کو معلوم نہیں کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی امتیں جواس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کرڈالی ہیں اور گناہ گاروں سے ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائےگا۔
فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ فِىۡ زِيۡنَتِهٖ‌ؕ قَالَ الَّذِيۡنَ يُرِيۡدُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا يٰلَيۡتَ لَـنَا مِثۡلَ مَاۤ اُوۡتِىَ قَارُوۡنُۙ اِنَّهٗ لَذُوۡ حَظٍّ عَظِيۡمٍ
پس قارون (ایک روز ) بڑی آرائش (اور ) شان سے اپنی قوم کے سامنے نکلا تو جو لوگ دنیوی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کاش ہم کو بھی وہ ملتا جو قارون کو ملا ہے بے شک وہ بڑی قسمت والا ہے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ وَيۡلَـكُمۡ ثَوَابُ اللّٰهِ خَيۡرٌ لِّمَنۡ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا ۚ وَلَا يُلَقّٰٮهَاۤ اِلَّا الصّٰبِرُوۡنَ
اورجن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہنے لگے تم پر افسوس ہے اللہ کا ثواببہتر ہے ان کے لئے جوایمان لائے اور نیک عمل کئے اور وہ صرف صبر کرنے والوں کوہی ملے گا
فَخَسَفۡنَا بِهٖ وَبِدَارِهِ الۡاَرۡضَ فَمَا كَانَ لَهٗ مِنۡ فِئَةٍ يَّـنۡصُرُوۡنَهٗ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُنۡتَصِرِيۡنَ
ہم نے قارون کواور اس کے گھر کوزمین میں دھنسا دیاتو اس کے لئے کوئی جماعت نہ رہی جواس کی مدد کرسکتی اورنہ وہ بدلہ ہی لینے والوں میں ہوگا۔
وَاَصۡبَحَ الَّذِيۡنَ تَمَـنَّوۡا مَكَانَهٗ بِالۡاَمۡسِ يَقُوۡلُوۡنَ وَيۡكَاَنَّ اللّٰهَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ‌ۚ لَوۡلَاۤ اَنۡ مَّنَّ اللّٰهُ عَلَيۡنَا لَخَسَفَ بِنَا‌ ؕ وَيۡكَاَنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡكٰفِرُوۡنَ
اورجو لوگ اس کے مرتبہ کی کل تکتمنا کرتے تھے کہنے لگے ہائے شامت اللہ ہی اپنے بندوں میس سے جس کو چاہتا ہے زیادہ روزی دیتا ہے اور (جس کوچاہے) تنگ کردیتا ہے اگر اللہ ہم پر احسان نہ کرتا توہم کو بھی دھنسا دیتا ہائے شامت کافر فلاح نہیں پاتے۔
تِلۡكَ الدَّارُ الۡاٰخِرَةُ نَجۡعَلُهَا لِلَّذِيۡنَ لَا يُرِيۡدُوۡنَ عُلُوًّا فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فَسَادًا‌ ؕ وَالۡعَاقِبَةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ
یہ عالم آخرت ہم نےان ہی لوگوں کے لئے تیار کر رکھا ہے جوروئے زمین پر نہ بڑائی چاہتے ہیں اورنہ فساد اورانجام توپرہیز گاروں کے لئے ہے
مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَا‌ ۚ وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلَا يُجۡزَى الَّذِيۡنَ عَمِلُوا السَّيِّاٰتِ اِلَّا مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جو شخص نیکی لیکر آئے تو اس کے لئے اس سے بہتر (صلہ) ہے اور جو برائی لیکر آئے سو برائیاں کرنے والے کووہی سزا ملے گی جس طرح کہ وہکام کرتے تھے
اِنَّ الَّذِىۡ فَرَضَ عَلَيۡكَ الۡقُرۡاٰنَ لَرَآدُّكَ اِلٰى مَعَادٍ‌ ؕ قُلْ رَّبِّىۡۤ اَعۡلَمُ مَنۡ جَآءَ بِالۡهُدٰى وَمَنۡ هُوَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
(اے رسول) جس اللہ نے آپ پر قرآن فرض کیا ہے وہ آپ کو (آپ کے ) اصلی وطن (مکہ) کو لوٹا دے گا کہدیجئے میرا پروردگار خوب جانتا ہے اس کوجو ہدایت کی راہ لایا اور (اس کو بھی ) جو صریح گمراہی میں ہے
وَمَا كُنۡتَ تَرۡجُوۡۤا اَنۡ يُّلۡقٰٓى اِلَيۡكَ الۡكِتٰبُ اِلَّا رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ‌ فَلَا تَكُوۡنَنَّ ظَهِيۡرًا لِّـلۡكٰفِرِيۡنَ
اور آپ کو امید نہیں تھی کہ آپ پر کتاب اتاری جائے گی مگر یہ آپ کے رب کی مہربانی سے (نازل ہوئی ) پس آپ کافروں کے مددگار نہ بنئے
وَلَا يَصُدُّنَّكَ عَنۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ بَعۡدَ اِذۡ اُنۡزِلَتۡ اِلَيۡكَ‌ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ‌ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ‌ۚ
اوریہ لوگ آپ کو اللہ کی آیتوں کی تبلیغ سے بعد اس کے کہ وہ آپ پر اتر چکی ہیں روک نہ دیں اورآپ اپنے رب کی طرف (لوگوں کو ) بلائیے اورمشرکوں میں سے نہ ہونا۔
وَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ‌ۘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ كُلُّ شَىۡءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجۡهَهٗ‌ؕ لَـهُ الۡحُكۡمُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اور اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو نہ پکارنا ۔ اس کے سوائے کوئی معبود نہیں ۔ اس کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے اسی کے لئے حکم ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹ کر جاؤگے
×
Preferred translation language Font size Bookmark