بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
طٰسٓمّٓ
طٰسمّ
تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡمُبِيۡنِ
یہ واضح کتاب کی آیتیں ہیں
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّـفۡسَكَ اَلَّا يَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ
اے رسول شاید آپ اس (رنج سے ) کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے اپنے تئیں ہلاک کرلیں گے
اِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰيَةً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُهُمۡ لَهَا خٰضِعِيۡنَ
اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے نشانی اتاردیں پھر ان کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں
وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ مُحۡدَثٍ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهُ مُعۡرِضِيۡنَ
ان کے پاس اللہ (رحمان ) کی طرف سے تازہ نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سےمنھ پھیر لیتے ہیں
فَقَدۡ كَذَّبُوۡا فَسَيَاۡتِيۡهِمۡ اَنۡۢـبٰٓــؤُا مَا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
سو یہ جھٹلاچکے اب ان کو اس کی حقیقت معلوم ہوجائے گی جس کی وہہنسی اڑاتے تھے
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الۡاَرۡضِ كَمۡ اَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍ كَرِيۡمٍ
کیا انہوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اس میں ہر قسم کی کتنی نفیس چیزیں اگائی ہیں
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً‌  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
بے شک اس میں البتہ نشانی ہے ۔ لیکن ان میں کے اکثر ایمان نہیں لائیں گے
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اوربیشک آپ کا رب زبردست اور مہربان ہے
وَاِذۡ نَادٰى رَبُّكَ مُوۡسٰۤى اَنِ ائۡتِ الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَۙ
اورجب آپ کے رب نے موسیٰ کوپکارا کہ ظالم لوگوں کے پاس جاؤ۔
قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ‌ؕ اَلَا يَتَّقُوۡنَ‌
یعنی قوم فرعون کے پاس ۔ کیا یہ لوگ ڈرتے نہیں ف۰۱
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يُّكَذِّبُوۡنِؕ
کہا اے میرے رب میں ڈرتا ہو ں کہ وہ مجھے جھٹلادیں گے
وَيَضِيۡقُ صَدۡرِىۡ وَلَا يَنۡطَلِقُ لِسَانِىۡ فَاَرۡسِلۡ اِلٰى هٰرُوۡنَ
اورمیرا دل (بھی ) تنگ ہونے لگتا ہے اور میری زبان بھی اچھی طرح نہیں چلتی تو ہارون کو بھی رسول بنادے
وَلَهُمۡ عَلَىَّ ذَنۡۢبٌ فَاَخَافُ اَنۡ يَّقۡتُلُوۡنِ‌ۚ
اورمجھ پر ان لوگوں کا ایک الزام بھی ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ مجھ کو (قبل تبلیغ ) قتل کردیں گے ۔
قَالَ كَلَّا‌ ۚ فَاذۡهَبَا بِاٰيٰتِنَآ‌ اِنَّا مَعَكُمۡ مُّسۡتَمِعُوۡنَ
فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
فَاۡتِيَا فِرۡعَوۡنَ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو ہم رب العالمین کے پیغمبر ہیں
اَنۡ اَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ
توبنی اسرائیل کوہمارے ساتھ بھیجدے۔
قَالَ اَلَمۡ نُرَبِّكَ فِيۡنَا وَلِيۡدًا وَّلَبِثۡتَ فِيۡنَا مِنۡ عُمُرِكَ سِنِيۡنَۙ
فرعون نے موسیٰ سے کہاکیا ہم نے تم کو بچپن میں نہیں پالا اورتم نے برسوں ہمارے پاس عمر بسر نہیں کی۔
وَفَعَلۡتَ فَعۡلَتَكَ الَّتِىۡ فَعَلۡتَ وَاَنۡتَ مِنَ الۡكٰفِرِيۡنَ
اورتم سے وہ حرکت بھی ہوگئی جوتم نے کی تھی اورتم ناشکرے معلوم ہوتے ہو۔
قَالَ فَعَلۡتُهَاۤ اِذًا وَّاَنَا مِنَ الضَّآلِّيۡنَؕ
موسیٰ نے کہا ہاں وہ حرکت میں کر بیٹھا تھا تومیں (اپنے آدمی کی محبت میں ) بے خبر ہوگیا تھا
فَفَرَرۡتُ مِنۡكُمۡ لَمَّا خِفۡتُكُمۡ فَوَهَبَ لِىۡ رَبِّىۡ حُكۡمًا وَّجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ
جب میں تم سے ڈرا تو پھر تم سے بھاگا پھر میرے رب نے مجھے دانش مندی بخشی اورپیغمبروں میں مجھے شامل کرلیا ۔
وَتِلۡكَ نِعۡمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ اَنۡ عَبَّدْتَّ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ ؕ
اورکیا اسی احسان کے بدلے جو تو نے مجھ پر کیا تھا ۔ تونے بنی اسرائیل کوغلام بنار کھا ہے
قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَمَا رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے ۔
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَاؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِيۡنَ
فرمایا وہآسمان اورزمین اور ان دونوں کے درمیان جوکچھ ہے ان کا رب ہے ۔ بشرطیکہ تم کو یقین ہو ۔
قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَهٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ
فرعون نے اپنے ارد گرد والوں سے کہا کیا تم نہیں سنتے
قَالَ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
پھر موسیٰ نے کہا اللہ تمہارا اورتمہارے اگلے باپ دادوں کا رب ہے۔
قَالَ اِنَّ رَسُوۡلَـكُمُ الَّذِىۡۤ اُرۡسِلَ اِلَيۡكُمۡ لَمَجۡنُوۡنٌ
فرعون نے کہا یہ پیغمبر جوتمہاری طرف بھیجا گیا ہے ضرور مجنون ہے
قَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ؕ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ
موسیٰ نے کہا مشرق اورمغرب اوران کے بیچ جوکچھ ہے ان کا بھی پروردگار اللہ ہے ۔ اگر تم سمجھ رکھتے ہو ۔
قَالَ لَٮِٕنِ اتَّخَذۡتَ اِلٰهًا غَيۡرِىۡ لَاَجۡعَلَـنَّكَ مِنَ الۡمَسۡجُوۡنِيۡنَ
فرعون نے کہا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تم کو جیل خانہ بھیج دوں گا ۔
قَالَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكَ بِشَىۡءٍ مُّبِيۡنٍ‌ۚ
موسیٰ نے فرمایا اگر میں تیرے پاس صریحدلیل لاؤں تب بھی
قَالَ فَاۡتِ بِهٖۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
تو فرعون نے کہا اگر تم سچے ہو تو وہ (دلیل ) لاؤ۔
‌فَاَلۡقٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ ثُعۡبَانٌ مُّبِيۡنٌ‌ ۖ ‌‌ۚ
پس موسیٰ نے اپنا عصا ڈالدیا تو وہ دفعتہً ایک نمایاں اژدھا بن گیا۔
وَّنَزَعَ يَدَهٗ فَاِذَا هِىَ بَيۡضَآءُ لِلنّٰظِرِيۡنَ
اوربغل سے اپنا ہاتھ باہر نکالا تو اسی وقت وہ سب دیکھنے والوں کو چمکدار نظر آیا ۔
قَالَ لِلۡمَلَاِ حَوۡلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِيۡمٌۙ
فرعون نے اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہا یہ ایک ماہر جادو گر ہے ۔
يُّرِيۡدُ اَنۡ يُّخۡرِجَكُمۡ مِّنۡ اَرۡضِكُمۡ بِسِحۡرِهٖ ‌ۖ  فَمَاذَا تَاۡمُرُوۡنَ‌
جو تم کو اپنے جادو کے زور سے تمہارے ملک سے باہر نکال دینا چاہتا ہے پس تمہاری کیا رائے ہے۔
قَالُوۡۤا اَرۡجِهۡ وَاَخَاهُ وَابۡعَثۡ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَۙ
بولے اس کو اوراس کے بھائی کومہلت دے اور شہروں میں ہرکارے بھیجدے۔
يَاۡتُوۡكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيۡمٍ
کہ وہ سب ماہر فن جادو گروں کو تیرے پاس لے آئیں ۔
فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ
غرض وہ جادو گر ایک معین دن کے مقرر وقت پر جمع ہوگئے۔
وَّقِيۡلَ لِلنَّاسِ هَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّجۡتَمِعُوۡنَۙ
اورلوگوں سے کہدیا گیا کیا تم لوگ بھی جمع ہوگئے ۔
لَعَلَّنَا نَـتَّبِعُ السَّحَرَةَ اِنۡ كَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَ
تاکہ اگر جادو گر غالب آجائیں تو ہم ان کی پیروی کریں
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوۡا لِفِرۡعَوۡنَ اَٮِٕنَّ لَـنَا لَاَجۡرًا اِنۡ كُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِيۡنَ
پھر جب جادو گر آگئے توفرعون سے کہنے لگےاگر ہم غالب آجائیں تو کیا ہمیں کوئی انعام ملے گا۔
قَالَ نَعَمۡ وَاِنَّكُمۡ اِذًا لَّمِنَ الۡمُقَرَّبِيۡنَ
فرعون نے کہا ہاں اس صورت میں تم ہمارے مقرب لوگوں میں داخل ہوجاؤ گے۔
قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰۤى اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ
موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو تم کو جو کچھ ڈالنا ہو
فَاَلۡقَوۡا حِبَالَهُمۡ وَعِصِيَّهُمۡ وَقَالُوۡا بِعِزَّةِ فِرۡعَوۡنَ اِنَّا لَـنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ
تو انہوں نے اپنی رسیاں اورلاٹھیاں ڈالیں اوربولے فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے ۔
فَاَلۡقٰى مُوۡسٰى عَصَاهُ فَاِذَا هِىَ تَلۡقَفُ مَا يَاۡفِكُوۡنَ‌ ۖ ‌ۚ
پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا تو معاً وہ اژدھا بن کر بناوٹی تمام چیزوں کو نگلنے لگا۔
فَاُلۡقِىَ السَّحَرَةُ سٰجِدِيۡنَۙ
پھرتو تمام جادو گر سجدہ میں گر پڑے۔
قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
بولے ہم رب العالمین پر ایمان لائے
رَبِّ مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ
جو موسیٰ اورہارون کا (بھی ) رب ہے۔
قَالَ اٰمَنۡتُمۡ لَهٗ قَبۡلَ اَنۡ اٰذَنَ لَـكُمۡ‌ۚ اِنَّهٗ لَـكَبِيۡرُكُمُ الَّذِىۡ عَلَّمَكُمُ السِّحۡرَ‌ۚ فَلَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ لَاُقَطِّعَنَّ اَيۡدِيَكُمۡ وَاَرۡجُلَـكُمۡ مِّنۡ خِلَافٍ وَّلَاُصَلِّبَنَّكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ‌ۚ
فرعون نے کہا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اسپر ایمان لے آئے یقیناً وہ تم سب کا بڑا (استاد ) ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ عنقریب اس کا انجام تم کو معلوم ہوجائے گا ۔میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسرے طرف کے پاؤں کاٹوں گا اورتم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا۔
قَالُوۡا لَا ضَيۡرَ‌ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا مُنۡقَلِبُوۡنَ‌ۚ
انہوں نے کہا کچھ حرج نہیں ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
اِنَّا نَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لَـنَا رَبُّنَا خَطٰيٰـنَاۤ اَنۡ كُنَّاۤ اَوَّلَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ
ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ بخش دے گا اس لئے کہ ہم اول ایمان لانے والوں میں سے ہیں
وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِىۡۤ اِنَّكُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ
اور ہم نےموسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو لیکر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا تعاقب کیا جائے گا
فَاَرۡسَلَ فِرۡعَوۡنُ فِى الۡمَدَآٮِٕنِ حٰشِرِيۡنَ‌ۚ
پھر فرعون نے شہروں میں نقیب دوڑائے
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَشِرۡذِمَةٌ قَلِيۡلُوۡنَۙ
(اورکہا ) کہ یہ چھوٹی سی جماعت ہے (جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے)
وَاِنَّهُمۡ لَـنَا لَـغَآٮِٕظُوۡنَۙ
اوریہ ہم کو غصہ دلاکر ہمارا جی جلارہے ہیں
وَاِنَّا لَجَمِيۡعٌ حٰذِرُوۡنَؕ
اورہم سب ایک مسلّح جماعت ہیں ۔
فَاَخۡرَجۡنٰهُمۡ مِّنۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
الغرض ہم نے ان کو باغوں اورچشموں سے نکال دیا۔
وَّكُنُوۡزٍ وَّمَقَامٍ كَرِيۡمٍۙ
اور خزانوں اورعمدہ مکانات سے بے دخل کردیا۔
كَذٰلِكَؕ وَاَوۡرَثۡنٰهَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ
(اس طرح کیا ) اوران (متروکہ) چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنادیا
فَاَ تۡبَعُوۡهُمۡ مُّشۡرِقِيۡنَ
پھر سورج نکلتے وقت انہوں نے انکا پیچھا کیا ۔
فَلَمَّا تَرَآءَ الۡجَمۡعٰنِ قَالَ اَصۡحٰبُ مُوۡسٰٓى اِنَّا لَمُدۡرَكُوۡنَ‌ۚ
پھر جب مقابل ہوئیں دونوں جماعتیں تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم پکڑے گئے ۔
قَالَ كَلَّا‌‌ ۚ اِنَّ مَعِىَ رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ
موسیٰ نے کہا ہر گز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہےوہ مجھ کو (نکلنے کا ) رستہ بتائے گا۔
فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى مُوۡسٰٓى اَنِ اضۡرِبْ بِّعَصَاكَ الۡبَحۡرَ‌ؕ فَانْفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرۡقٍ كَالطَّوۡدِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ
پھر ہم نے موسیٰ کوحکم دیا کہ اپنا عصا دریا پر مارو تو دریا پھٹ گیااور ہر حصہ اتنا (بڑا ) ہوگیا جتنا کہ بڑا پہاڑ
وَاَزۡلَـفۡنَا ثَمَّ الۡاٰخَرِيۡنَ‌ۚ
اورہم نے دوسروں کووہاں لا قریب کردیا ۔
وَاَنۡجَيۡنَا مُوۡسٰى وَمَنۡ مَّعَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَ‌ۚ
اورہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ہمراہیوں کوتو بچالیا۔
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‌ؕ
پھر دوسروں کوڈبودیا۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً ‌ ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
بے شکاس واقعہ میں ایک نشانی ہے اور ان میں بہت سے لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب ہی بڑا زبردست اور رحم والا ہے۔
وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ اِبۡرٰهِيۡمَ‌ۘ
اور آپ ان کے سامنے ابراہیم کا حال پڑھ کر سنائیے۔
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا تَعۡبُدُوۡنَ
جب انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو
قَالُوۡا نَـعۡبُدُ اَصۡنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عٰكِفِيۡنَ
انہوں نے کہا ہم بتوں کو پوجتے ہو اور ان ہی کے پاس لگے بیٹھتے رہتے ہیں ۔
قَالَ هَلۡ يَسۡمَعُوۡنَكُمۡ اِذۡ تَدۡعُوۡنَۙ
ابراہیم نے کہا کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو
اَوۡ يَنۡفَعُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَضُرُّوۡنَ
یا کچھ تمہارا بھلا کرتے ہیں یا برا کرتے ہیں
قَالُوۡا بَلۡ وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ
انہوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے دیکھا
قَالَ اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ
ابراہیم نے کہا بھلا تم نے ان کو دیکھا جن کی تم پوجا کرتے ہو۔
اَنۡـتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمُ الۡاَقۡدَمُوۡنَ ‌ۖ 
تم بھی اور تمہارے اگلے باپ دادا بھی۔
فَاِنَّهُمۡ عَدُوٌّ لِّىۡۤ اِلَّا رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
کہ یہ میرے دشمن ہیں سوائے رب العالمین کے
الَّذِىۡ خَلَقَنِىۡ فَهُوَ يَهۡدِيۡنِۙ
جس نے مجھے پیدا کیا اور وہی مجھے راستہ دکھاتا ہے۔
وَ الَّذِىۡ هُوَ يُطۡعِمُنِىۡ وَيَسۡقِيۡنِۙ
اور وہ مجھے کھلاتا اورپلاتا ہے۔
وَاِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِيۡنِ ۙ
اور جب میں بیمار ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
وَالَّذِىۡ يُمِيۡتُنِىۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡنِۙ
اور وہ جو مجھ کو موت دے گا پھرمجھے زندہ کریگا۔
وَالَّذِىۡۤ اَطۡمَعُ اَنۡ يَّغۡفِرَ لِىۡ خَطِٓیْــَٔـتِىۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِ ؕ
اور وہ جس سے مجھے امید ہے کہ قیامت کے دن میرے گناہ بخشے گا
رَبِّ هَبۡ لِىۡ حُكۡمًا وَّاَلۡحِقۡنِىۡ بِالصّٰلِحِيۡنَۙ
اے میرے ربمجھے حکم عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں ملا
وَاجۡعَلْ لِّىۡ لِسَانَ صِدۡقٍ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ
اور آئندہ آنے والوں میں میراذکر خیر جاری کر
وَاجۡعَلۡنِىۡ مِنۡ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيۡمِۙ
اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر۔
وَاغۡفِرۡ لِاَبِىۡۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّيۡنَۙ
اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے
وَلَا تُخۡزِنِىۡ يَوۡمَ يُبۡعَثُوۡنَۙ
اور اس روز مجھے رسوا نہ کیجو جس روز لوگ اٹھائے جائیں گے۔
يَوۡمَ لَا يَنۡفَعُ مَالٌ وَّلَا بَنُوۡنَۙ
جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے گا اور نہ بیٹے۔
اِلَّا مَنۡ اَتَى اللّٰهَ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍؕ
بجز اس کے جو اللہ کے پاس پاک دل لیکر آئے گا۔
وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَۙ
اورجنت پرہیز گاروں کےنزدیک کردی جائے گی۔
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ
اوردوزخ گمراہوں کے سامنے ظاہر کی جائے گی ۔
وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ
اور ان سے کہا جائے گا کہاں ہیں وہ معبود۔
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ
جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے تھے ۔ کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں ۔
فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ
پس وہ اور گمراہ اوندھے منہ دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔
وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ
اورابلیس کے سب لشکر بھی ۔
قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ
وہ وہاں آپس میں جھگڑیں گے ۔
تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ
خدا کی قسم ہم صریح غلطی میں تھے ۔
اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
جب ہم تم کو پروردگار عالم کےبرابر ٹہراتے تھے۔
وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اورہم کو تو گمراہ کیا تو صرف ان گنہ گاروں نے ۔
فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ
تو آج نہ کوئی ہمارا سفارش کرنے والا ہے۔
وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ
اور نہ کوئی گرم جوش دوست۔
فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
سو اگر کسی طرح ہم کو پھر دنیا میں جانا ملے تو ہم ایمان لانے والوں میں ہوجائیں ۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً‌  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
اس بات میں نشانی ہے اور ان میں کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب تو زبردستاور مہربان ہے۔
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‌ۚ
جب ان سے ان کے بھائی نوح نے کہاکیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِ‌ۚ
پس اللہ سے ڈرواور میرا کہا مانو ۔
وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ‌ۚ
اور میں اس کام کا تم سے کوئی (دنیوی ) صلہ نہیں مانگتا ۔ میرا صلہ تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ ؕ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ
انہوں نے کہا کیا ہم تم کو مان لیں حالانکہ تمہارے پیرو کمینے ہیں
قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ‌ۚ
نوح نے کہا وہ کیا کرتے ہیں مجھے کیا معلوم
اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ‌ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَ‌ۚ
ان کاحسابمیرے رب کا ہی کام ہے کاش تم سمجھ رکھتے۔
وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ
اور میں ایمان والوں کو ہانک دینے والا نہیں ہوں
اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ
میں تو بس صاف طور پر ڈر سنانے والا ہوں ۔
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ
انہوں نے کہا اگر تم باز نہ آؤ گے اے نوح تم ضرور سنگسارکردئے جاؤ گے۔
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ‌ ۖ‌ۚ
کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلادیا ۔
فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
سو تو میرے اوران کے درمیان فیصلہ فرما اورمجھے بچالے اور جو لوگ ایماندار میرے ساتھ ہیں ان کو بھی ۔
فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِ‌ۚ
تو ہم نے ان کو اورجو ان کے ساتھ بھری کشتی میں تھے ان کو بچالیا۔
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ
پھر اسکے بعد باقی لوگوں کو غرق کردیا ۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً‌  ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں ۔
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب تو زبردستاور مہربان ہے۔
كَذَّبَتۡ عَادُ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ ‌ۖ ‌ۚ
عاد نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‌ۚ
جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہاکیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ۔
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌ‌ۙ
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ ۚ
تو اللہ سے ڈرو اورمیرا کہا مانو ۔
وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
اور میں اس کام پر تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ۔ میرا معاوضہ (اللہ) رب العالمین کے ذمہ ہے ۔
اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ
کیا تم ہر اونچی جگہ پر جو ایک عمارت بناتے ہو کھیلنے کے لئے
وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَ‌ۚ
اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید تم ہمیشہ رہو گے۔
وَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَ‌ۚ
اورجب تم کسی کو پکڑتے ہو تو ظالمانہ ہاتھ مارتے ہو
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ ۚ
تو اللہ سے ڈرواور میری اطاعت کرو۔
وَاتَّقُوۡا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَ‌ۚ
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو مدد دی ایسی چیزوں سے جن کو تم جانتے ہو۔
اَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ‌ۚۙ
اس نے تمہاری مدد چوپایوں اور بیٹوں ۔
وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍ‌ۚ
اور باغوں اورچشموں سے کی
اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ
مجھ کو تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے ۔
قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ
کہنے لگے ہمارے لئے برابر ہے خواہ تمنصیحت کرویا نہ کرو ۔
اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
یہ تو اگلے لوگوں ہی کے طریقے ہیں
وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ‌ۚ
اور ہم پرکوئی عذاب نہیں آئے گا
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً‌ ؕ وَ مَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا ۔ بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا پروردگار زبردست اورمہربان ہے ۔
كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‌ۚ
جب ان کو ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم نہیں ڈرتے ۔
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ۚ
تو اللہ سے ڈرو اورمیری اطاعت کرو ۔
وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
اور میں اس کام پر تم سے کوئیاجرت نہیں مانگتا ۔ میرا بدلہ رب العالمین کے ذمہ ہے ۔
اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ
کیا تم کو ان چیزوں میں جو (یہاں میسّر ہیں ) بے فکری سے چھوڑ دیا جائے گا۔
فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ
یعنی باغوں میں اور چشموں میں ۔
وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌ‌ۚ
اور کھیتوں میں اور کھجوروں میں جن کے خوشے خوب گوندھے ہوئے ہیں ۔
وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَ‌ۚ
اور تم پہاڑوں کو تراش کر فخر کرتے ہوئے گھر بناتے ہو۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ ۚ
سو اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ
اورحد سے نکل جانے والوں کی بات نہ مانو۔
الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَ لَا يُصۡلِحُوۡنَ
جو زمین میں فساد مچاتے ہیں اورکبھیاصلاح نہیں کرتے ۔
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَ‌ۚ
انہوں نے کہا کہ تم تو جادو زدہ ہو
مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ‌ ۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
تم تو بس ہماری طرح کےایک آدمی ہو۔ سو اگر تم سچے ہوتوکچھ نشانی (معجزہ ) لے آؤ۔
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ‌ۚ
کہا یہ اونٹنی ہےایک دن پانی پینے کی اس کی باری ہے اور ایک مقرر دن تمہارے (جانوروں کے )لئے باری۔
وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
اور اس کو کوئی تکلیف نہ دینا ورنہ تم کو بھاری دن کا عذاب پکڑے گا
فَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ
انہوں نے اس اونٹنی کو کاٹ ڈالا پھر اپنی حرکت پر پشیمان ہوگئے ۔
فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً‌  ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
سو ان کو عذاب آپکڑا بے شک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثرایمان لانے والے نہیں تھے ۔
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب تو زبردست اورمہربان ہے۔
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطٍ ۨالۡمُرۡسَلِيۡنَ‌ ۖ ‌ۚ
قوم لوط نے بھی اپنے پیغمبروں کوجھٹلایا
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‌ۚ
جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم (اللہ سے) نہیں ڈرتے ۔
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
میں توتمہارا امانتدار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ۚ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
اور میں تم سے اس کام کا کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ۔ میرا معاوضہ توپروردگار عالم کے ذمہ ہے۔
اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
کیا تم جہان والوں میں سے لڑکوں کے ساتھ فعل کرتے ہو۔
وَ تَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ‌ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ
اورتمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے بیویاں پیدا کی ہیں تم ان کو چھوڑ دیتے ہو بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے بڑھ جانے والے ہو
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ
وہ بولے اگر تم اے لوط باز نہ آئے تو تم شہر بدر کردئے جاؤ گے۔
قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ
لوط نے کہا کہ میں تمہارے اس فعل سے سخت ناراض ہوں ۔
رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ
اے میرے رب مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال ) سے نجات دے
فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ
تو ہم نے ان کو اوران کے سب گھر والوں کو نجات دی۔
اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ‌ۚ
بجز ایک بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ گئی
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ‌ۚ
پھر ہم نے ان دوسروں کوہلاک کردیا۔
وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًا‌ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
اور ان پر (پتھرو ں کا ) مینہ برسایا ۔ پس ڈرائے جانے والوں کے لئے یہ بارش کتنی بری تھی۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً‌  ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
البتہ اس میں نشانی ہے اوران میں بہت لوگ ماننے والے نہیں تھے
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب تو زبردست اور مہربان ہے۔
كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ‌ۖ‌ۚ
اور ایکہ (بن ) والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا۔
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ‌ۚ
جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم (اللہ سے ) نہیں ڈرتے ۔
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ
میں تو تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‌ۚ
پس اللہ سے ڈرو اورمیرا کہا مانو۔
وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ‌ۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ؕ
اور میں تم سے اس کام پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ۔ میرا معاوضہ تو بس پروردگار عالم پر ہے۔
اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَ‌ۚ
تم لوگ پورا ناپا کرو اور نقصان دینے والے نہ ہو۔
وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ‌ۚ
اور سیدھی ترازوسے تولو
وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ‌ۚ
اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دیا کرو ۔ اور ملک میں فساد مت مچایا کرو ۔
وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ
اور اس سے ڈرو جس نے تم کو اور تم سے پہلے کی مخلوقات کو پیدا کیا۔
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ
وہ بولےتم پر تو کسی نے جادو کردیا ہے ۔
وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَ اِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ‌ۚ
اور تم بس ہماری طرح کے آدمی ہو اور ہم تم کو جھوٹے لوگوں میں سے خیال کرتے ہیں
فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ
سو اگر تم سچوں میں سے ہو تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرادو۔
قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
شعیب نے کہا تمہارے اعمال کو میرا رب خوب جانتا ہے۔
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
پھر انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ان کو سائبان کے عذاب نے آپکڑا بیشک وہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا ۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاَيَةً ‌ ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ
البتہ اس میں نشانی ہے اور ان میں کے اکثر ماننے والے نہیں تھے ۔
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ
اور آپ کا رب تو زبردستاور مہربان ہے۔
وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ
اور یہ قرآن پروردگار عالم کا اتارا ہواہے
نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ
اس کو امانتدار فرشتہلیکر اترا ہے
عَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ
آپ کے قلب پر تاکہ آپ بھی ڈرانے والوں میں سے ہوجائیں
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ
(القاء بھی) کھلی عربی زبان میں (کیا ہے)
وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ
اوراس کا ذکر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے
اَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ
کیا یہ بات ان کے لئے دلیل نہیں ہے کہ علماء بنی اسرائیل اس کو جانتے ہیں
وَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ
اگر ہم اس کو کسی عجمی (غیر عربی ) پر نازل کرتے
فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ
اور وہ اسے ان پر پڑھ کرسناتا تو اسے کبھی نہ مانتے
كَذٰلِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ
اسی طرح ہم نے انکار کو ان کے دل میں ڈال دیا ہے
لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ
وہ جب تک درد ناک عذاب دیکھ نہ لیں گے اس پر ایمان نہیں لائیں گے ۔
فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
پھر وہ عذاب ان پر اچانک آئے گا اوران کو خبر بھی نہ ہوگی۔
فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ
پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
تو کیا یہ ہمارے عذاب کو جلدی طلب کررہے ہیں ۔
اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ
بھلا دیکھو تو اگر ہمان کو برسوں فائدہ پہنچاتے رہیں
ثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ
پھر ان پر وہ عذاب آپڑے جس کا ان سے وعدہ تھا۔
مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ
تو ان کے وہ فائدے کس کام کے ۔
وَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَ‌‌‌‌‌ ۛ ‌ۖ 
اورہم نے کوئی بستی ایسی ہلاک نہیں کی جس میں ڈرانے والے نہ آئے ہوں ۔
ذِكۡرٰى‌ۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ
تاکہ وہ نصیحت کریں ۔ اور ہم ظالم نہیں ہیں
وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ
اور اس قرآن کو لیکر شیطان نہیں اترے
وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ
اوریہ ان کے مناسب بھی نہیں اورنہ وہ اس کی طاقت رکھتے ہیں
اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ
ان کو تو (آسمانی باتوں کے ) سننے سے روک دیا گیا ہے
فَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَ‌ۚ
تو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود کو نہ پکارنا ورنہ عذاب دیا جائے گا
وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ
اوراپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرائیے
وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۚ
اور جو مومن آپ کے پیرو ہوگئے ان سے فروتنی سے پیش آئیے۔
فَاِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ‌ۚ
پھر وہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہدیجئے کہ میں تمہارے اعمال سے بیزار ہوں
وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِۙ
اوراس زبردست اورمہربان پر بھروسہ کیجئے۔
الَّذِىۡ يَرٰٮكَ حِيۡنَ تَقُوۡمُۙ
جو آپ کو دیکھتا ہے جب آپ (تہجد کے لئے ) کھڑے ہوتے ہیں
وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدِيۡنَ
اور (اسوقت بھی) جب نمازیوں میں آپ کی نشست وبرخواست ہوتی ہے
اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
وہ بے شک سننے والا اور جاننے والا ہے
هَلۡ اُنَبِّئُكُمۡ عَلٰى مَنۡ تَنَزَّلُ الشَّيٰـطِيۡنُؕ
اچھا کیا میں بتاؤں تم کو کہ کس پر شیطان اترتے ہیں ۔
تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ
ہر جھوٹے گنہ گار پر اتر تے ہیں
يُّلۡقُوۡنَ السَّمۡعَ وَاَكۡثَرُهُمۡ كٰذِبُوۡنَؕ
جو ہر سنی ہوئی بات لا ڈالتے ہیں اور وہ اکثر جھوٹے ہوتے ہیں
وَالشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ الۡغَاوٗنَؕ
اور شاعروں کی پیروی گمراہ لوگ کرتے ہیں
اَلَمۡ تَرَ اَنَّهُمۡ فِىۡ كُلِّ وَادٍ يَّهِيۡمُوۡنَۙ
کیا تم کو معلوم نہیں کہ وہ (شاعر خیالات کی) ہروادی میں سرمارتے پھر تے ہیں ۔
وَاَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا يَفۡعَلُوۡنَۙ
اورکہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا وَّانْتَصَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا‌ ؕ وَسَيَـعۡلَمُ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَىَّ مُنۡقَلَبٍ يَّـنۡقَلِبُوۡنَ
بجز ان (شعراء ) کے جو ایمان لائے اورنیک کام کئے اور اللہ کو بہت یاد کرتے رہے اور انہوں نے اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعدبدلہ لیا اورظالم عنقریب جان لیں گے کہ کونسی جگہ وہ لوٹ کر جاتے ہیں
×
Preferred translation language Font size Bookmark