بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَۙ
بے شک مومنوں نے فلاح پائی۔
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ صَلَاتِهِمۡ خَاشِعُوۡنَ ۙ
جو اپنی نماز میں عاجزی کرنےوالے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَۙ
اورجو بے ہودہ باتوں سے منہ موڑتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِلزَّكٰوةِ فَاعِلُوۡنَۙ
اور جو اپنا تزکیہکرنے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ
اور جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ
سوائے اپنی بی بیوں یا اپنی شرعی لونڈیوں کے کیوں کہ (اس صورت میں ) ان پر کچھ الزام نہیں ۔
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ‌ ۚ
ہاں جو ان کے سوا اور (جگہ) کے طالب ہوں تو وہ ہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رَاعُوۡنَ ۙ
اور جواپنی امانتوں اور وعدوں کا خیال رکھنے والے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَوٰتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَ‌ۘ
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرنیوالے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡوَارِثُوۡنَ ۙ
یہی لوگ وارث (مستحق) ہونے والے ہیں ۔
الَّذِيۡنَ يَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
جو فردوس (اعلیٰ جنت) کے وارث ہوں گےوہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ سُلٰلَةٍ مِّنۡ طِيۡنٍ‌ ۚ
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا۔
ثُمَّ جَعَلۡنٰهُ نُطۡفَةً فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍ
پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام (رحم)میں نطفہ بناکر رکھا ۔
ثُمَّ خَلَقۡنَا النُّطۡفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقۡنَا الۡعَلَقَةَ مُضۡغَةً فَخَلَقۡنَا الۡمُضۡغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوۡنَا الۡعِظٰمَ لَحۡمًا ثُمَّ اَنۡشَاۡنٰهُ خَلۡقًا اٰخَرَ‌ ؕ فَتَبٰـرَكَ اللّٰهُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِيۡنَ ؕ
پھر ہم نے نطفہ کوخون کا لوتھڑا بنایا ۔ پھر اس لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی۔پھر اس بوٹی سے ہڈیاں بنائیں پھر ان ہڈیوں پر گوشت چڑھایا پھر اس کو ایک نئی صورت میں اٹھا کرکھڑا کیا۔ سو بڑی برکت والا ہے۔ اللہ جو سب سے بہتر بنانے والا ہے
ثُمَّ اِنَّكُمۡ بَعۡدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوۡنَؕ
پھر اس کے بعد تم ضرور مرو گے ۔
ثُمَّ اِنَّكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ تُبۡعَثُوۡنَ
پھر تم قیامت کے دن کھڑے کئے جاؤ گے ۔
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعَ طَرَآٮِٕقَ ۖ  وَمَا كُنَّا عَنِ الۡخَـلۡقِ غٰفِلِيۡنَ
اور ہم نے تمہارے اوپرسات آسمان بنائے اور ہم مخلوق (کی مصلحتوں ) سے بے خبر نہیں تھے۔
وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡكَنّٰهُ فِى الۡاَرۡضِ‌ۖ وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوۡنَ‌ ۚ
اورہم نے آسمان سےایک اندازے کے ساتھ پانی برسایا پھر اس کو ٹہرایا زمین میں اور ہم اس کو نابود کرنے پرقادر ہیں ۔
فَاَنۡشَاۡنَا لَـكُمۡ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ‌ ۘ لَـكُمۡ فِيۡهَا فَوَاكِهُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ
پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے باغ پیدا کئے کھجوروں اورانگوروں کے اور ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا کئے اوران ہی میں سے تم کھاتے ہو۔
وَشَجَرَةً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَيۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّهۡنِ وَصِبۡغٍ لِّلۡاٰكِلِيۡنَ
اور وہ درخت بھی (ہم نے پیدا کئے ) جوطور سینا میں پیدا ہوتا ہے جو تیل لئے ہوئے اگتا ہے اور کھانے والوں کے لئے سالن لئے ہوئے ۔
وَ اِنَّ لَـكُمۡ فِى الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً‌   ؕ نُسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهَا وَلَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ كَثِيۡرَةٌ وَّمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ ۙ
اور تمہارے لئےچوپایوں میں عبرت ہے کہ ان کے پیٹوں میں جوچیز(دودھ ) ہے اسے ہم تم کوپلاتے ہیں اور تمہارے لئے ان میں بہت سے فائدے ہیں اور بعض کوتم کھاتے ہو۔
وَعَلَيۡهَا وَعَلَى الۡـفُلۡكِ تُحۡمَلُوۡنَ
اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار ہوتے ہو
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
اورہم نے نوح کوان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا اے میری قوم اللہ کی بندگی کرو ۔ اس کے سواتمہارا کوئی معبود نہیں ۔ کیا تم ڈرتے نہیں ۔
فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يُرِيۡدُ اَنۡ يَّـتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ ؕ وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓٮِٕكَةً  ۖۚ مَّا سَمِعۡنَا بِهٰذَا فِىۡۤ اٰبَآٮِٕنَا الۡاَوَّلِيۡنَ‌ ۚ
توان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا(اپنی قوم سے ) یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے تم پر کسی طرح برتری حاصل کرنا چاہتا ہے اگراللہ چاہتا تو فرشتے اتار دیتا ۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں میں یہ بات نہیں سنی۔
اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوۡا بِهٖ حَتّٰى حِيۡنٍ
یہ تو بس ایک آدمی ہے جسے جنون ہوگیا ہے توکچھ مدت تک اس کے بارے میں انتظار کرو
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ
نوح نے کہا اے میرے رب تو میری مدد فرما کیوں کہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا
فَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ اَنِ اصۡنَعِ الۡفُلۡكَ بِاَعۡيُنِنَا وَ وَحۡيِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَفَارَ التَّـنُّوۡرُ‌ۙ فَاسۡلُكۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلٍّ زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ وَاَهۡلَكَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَيۡهِ الۡقَوۡلُ مِنۡهُمۡ‌ۚ وَلَا تُخَاطِبۡنِىۡ فِى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ۚ اِنَّهُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ
پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہماری آنکھوں کے سامنے اورہمارے حکم سے کشتی بناؤ ۔پس جب ہمارا حکم آپہنچے اورتنور سے پانی جوش مارنے لگے توہر قسم کے حیوانات میں سے ایک جوڑا (نر اورمادہ ) اس کشتی میں ڈال لو اور اپنے گھر کے لوگوں کوبھی سوائے اسکے جس کی نسبت حکم صادر ہوچکا ہے اور مجھ سے ظالموں کے بارے میں کچھ نہ کہنا ۔ بیشک وہ ڈبو دئے جائیں گے۔
فَاِذَا اسۡتَوَيۡتَ اَنۡتَ وَمَنۡ مَّعَكَ عَلَى الۡـفُلۡكِ فَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ نَجّٰٮنَا مِنَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اور جب تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں بیٹھ چکو تو کہو سب تعریف اللہ ہی کے لئے سزاوار ہے جس نے ہم کو ظالم قوم سے نجات دی ۔
وَقُلْ رَّبِّ اَنۡزِلۡنِىۡ مُنۡزَلًا مُّبٰـرَكًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡمُنۡزِلِيۡنَ
اورکہو اے پروردگارمجھ کو مبارک جگہ اتار اور تو سب سے بہتر اتارنے والا ہے ۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ وَّاِنۡ كُنَّا لَمُبۡتَلِيۡنَ
بے شک اس (واقعہ ) میں نشانیاں ہیں اور ہم ہی آزمائش کرنے والے ہیں ۔
ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِيۡنَ‌ ۚ
پھر ہم نے ان کے بعد ایک اورجماعت پیدا کی
فَاَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ‌ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
اوران میں ہم نے ان میں کا ایک رسول بھیجا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو کہ اس کے سواکوئی معبود نہیں ۔ تو کیا تم ڈرتے نہیں ۔
وَقَالَ الۡمَلَاُ مِنۡ قَوۡمِهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ الۡاٰخِرَةِ وَاَتۡرَفۡنٰهُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ مَا هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ ۙ يَاۡكُلُ مِمَّا تَاۡكُلُوۡنَ مِنۡهُ وَيَشۡرَبُ مِمَّا تَشۡرَبُوۡنَ ۙ
تو ان کی قوم کے سردار جوکافر تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اورہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں آسودگی بھی عطا کردی تھی کہنے لگےیہ تو تمہاری طرح ایک آدمی ہے ۔ کھاتا ہے جس قسم سے تم کھاتے ہو اورجو تم پیتے ہو یہ بھی پیتا ہے۔
وَلَٮِٕنۡ اَطَعۡتُمۡ بَشَرًا مِّثۡلَـكُمۡ اِنَّكُمۡ اِذًا لَّخٰسِرُوۡنَۙ
اورتم نے اپنی طرح کے ایک آدمی کا کہا مان لیا توبے شک تم نقصان اٹھانے والوں میں ہوں گے
اَيَعِدُكُمۡ اَنَّكُمۡ اِذَا مِتُّمۡ وَكُنۡتُمۡ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمۡ مُّخۡرَجُوۡنَ ۙ
کیا یہ شخص تم سے کہتا ہے کہ جب تم مرجاؤ گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجاؤ گے تو تم زمین سے نکالے جاؤ گے ۔
هَيۡهَاتَ هَيۡهَاتَ لِمَا تُوۡعَدُوۡنَ ۙ
بہت ہی بعید ہے بہت ہی بعید ہے وہ بات جو تم سے کہی جارہی ہے۔
اِنۡ هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا نَحۡنُ بِمَبۡعُوۡثِيۡنَ ۙ
زندگی توبس یہی ہماری دنیا کی زندگی ہے ۔ مرتے ہیں اورجیتے ہیں اورہم کو پھر اٹھنا نہیں ہے۔
اِنۡ هُوَ اِلَّا رَجُلُ ۨافۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحۡنُ لَهٗ بِمُؤۡمِنِيۡنَ
یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے اللہ پر جھوٹباندھا اورہم ہر گز اس کو ماننے والے نہیں ہیں ۔
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ بِمَا كَذَّبُوۡنِ
(پیغمبر نے دعا کی ) اے رب میری مدد فرما کہ انہوں نے جھٹلادیا ۔
قَالَ عَمَّا قَلِيۡلٍ لَّيُصۡبِحُنَّ نٰدِمِيۡنَ‌ۚ
فرمایا تھوڑے ہی عرصے میں یہ لوگ پشیمان ہوجائیں گے ۔
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ بِالۡحَـقِّ فَجَعَلۡنٰهُمۡ غُثَآءً‌ۚ فَبُعۡدًا لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
چنانچہ ایک زور کی آواز نے وعدہ کے مطابق ان کو آپکڑا پھر ہم نے ان کوکوڑا کر ڈالا ۔پس ظالم لوگوں پر لعنت ہے
ثُمَّ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ قُرُوۡنًا اٰخَرِيۡنَؕ
پھر ان کے بعد ہم نے اور جماعتیں پیدا کیں ۔
مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَؕ
کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہےاورنہ پیچھے رہ سکتی ہے
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا رُسُلَنَا تَتۡـرَا‌ ؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوۡلُهَا كَذَّبُوۡهُ‌ فَاَتۡبَـعۡنَا بَعۡـضَهُمۡ بَعۡـضًا وَّجَعَلۡنٰهُمۡ اَحَادِيۡثَ‌ ۚ فَبُـعۡدًا لِّـقَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ
پھر ہم پے درپے پیغمبر بھیجتے رہے جب کبھی کسی امت کے پاس رسول آیا تواس کو وہ جھٹلاتے تھے تو ہم بھی بعض کو بعض کے پیچھے ہلاک کرتے رہے اورہم نے ان کو افسانے بنادئے سوجو لوگ ایمان نہیں لاتے ان پر خدا کی مار۔
ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوۡنَ ۙ بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ
پھر ہم نے موسیٰ اوران کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اورواضح دلیل دے کر بھیجا۔
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ٮِٕهٖ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا عٰلِيۡنَ‌ ۚ
فرعون اور اس کے سرداروں کے پاس ۔ توانہوں نے تکبر کیا اوروہ لوگ بڑائی خور تھے ۔
فَقَالُـوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَيۡنِ مِثۡلِنَا وَقَوۡمُهُمَا لَـنَا عٰبِدُوۡنَ‌ۚ
کہنے لگے کیا ہم اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں حالانکہ ان کی قوم ہماری تابعدار ہے
فَكَذَّبُوۡهُمَا فَكَانُوۡا مِنَ الۡمُهۡلَـكِيۡنَ
توانہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا تو بالآخر ہلاک کردئے گئے۔
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ لَعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
اورہم نے موسیٰ کو کتاب (توریت) دی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں ۔
وَجَعَلۡنَا ابۡنَ مَرۡيَمَ وَاُمَّهٗۤ اٰيَةً وَّاٰوَيۡنٰهُمَاۤ اِلٰى رَبۡوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيۡنٍ
اورہم نے مریم کے بیٹے (عیسیٰ ) کو اور ان کی ماں کو ایک نشانی بنایا اوران دونوں کو ایک بلند جگہ پر لے جاکر پناہ دی جو رہنے کے لائق تھی اورجہاں پانی تھا
يٰۤـاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوۡا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعۡمَلُوْا صَالِحًـا‌ ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِيۡمٌ ؕ
اے پیغمبرو پاکیزہ چیزیں کھاؤ اورنیک عمل کرو تم جو کرتے ہو میں جانتا ہوں ۔
وَاِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاتَّقُوۡنِ
اور یہ تمہاری جماعت (حقیقت میں ) ایک ہی جماعت ہے اورمیں تمہارا رب ہوں پس تم مجھ سے ڈرتے رہو
فَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ زُبُرًا‌ ؕ كُلُّ حِزۡبٍۢ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُوۡنَ
سو انہوں نے اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کرلیا ہر فرقہ جو اپنے پاس ہے اس پر نازاں ہے ۔
فَذَرۡهُمۡ فِىۡ غَمۡرَتِهِمۡ حَتّٰى حِيۡنٍ
توایک مدت تک ان کو بے ہوشی میں ہی ڈوبے رہنے دو
اَيَحۡسَبُوۡنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمۡ بِهٖ مِنۡ مَّالٍ وَّبَنِيۡنَۙ
کیا یہ لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو جو مال اورادلاد دیتے ہیں
نُسَارِعُ لَهُمۡ فِى الۡخَيۡـرٰتِ‌ ؕ بَلْ لَّا يَشۡعُرُوۡنَ
تو ہم ان کی بھلائی میں جلدی کررہے ہیں نہیں بلکہ یہ لوگ اس کا سبب نہیں جانتے
اِنَّ الَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ خَشۡيَةِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۙ
جولوگ اپنے رب کے خوف سے سہمے رہتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ يُؤۡمِنُوۡنَۙ
اورجولوگ اپنے رب کی آیتوں پرایمان لاتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِرَبِّهِمۡ لَا يُشۡرِكُوۡنَۙ
اورجو لوگ اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے۔
وَالَّذِيۡنَ يُؤۡتُوۡنَ مَاۤ اٰتَوْا وَّ قُلُوۡبُهُمۡ وَجِلَةٌ اَنَّهُمۡ اِلٰى رَبِّهِمۡ رٰجِعُوۡنَ ۙ
اورجولوگکہ دیتے ہیں جوکچھ دیتے ہیں اوران کے دل ڈرتے رہتے ہیں کہ اپنے رب کے پاس جانے والے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ يُسَارِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَهُمۡ لَهَا سٰبِقُوۡنَ
یہی لوگ نیکیوں میں پیش قدمی کرتے ہیں ۔ اور ان کو سب سے آگے پالینے والے ہیں
وَلَا نُـكَلِّفُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَهَا‌ وَلَدَيۡنَا كِتٰبٌ يَّـنۡطِقُ بِالۡحَـقِّ‌ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اورہم کسی کو اسکی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے اورہمارے پاس دفتر (اعمال ) ہے جو سچ سچ کہدیتا ہے اورلوگوں پر ظلم نہیں کیا جائے گا
بَلۡ قُلُوۡبُهُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ مِّنۡ هٰذَا وَلَهُمۡ اَعۡمَالٌ مِّنۡ دُوۡنِ ذٰلِكَ هُمۡ لَهَا عٰمِلُوۡنَ
بلکہ ان کے دل اس (دین ) کی طرف سے بے ہوش ہیں اور اس کے سوا ان کے اور بھی کام ہیں جو یہ کررہے ہیں ۔
حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذۡنَا مُتۡـرَفِيۡهِمۡ بِالۡعَذَابِ اِذَا هُمۡ يَجۡـــَٔرُوۡنَؕ
یہاں تک کہ جب ہم ا ن کے خوش حال لوگوں کو آفت میں پکڑلیں گے تو وہ چلّانے لگیں گے آج مت چلّاؤ ۔
لَا تَجۡـــَٔرُوا الۡيَوۡمَ‌ اِنَّكُمۡ مِّنَّا لَا تُنۡصَرُوۡنَ
تم کو ہم سے کچھ مدد نہ ملے گی۔
قَدۡ كَانَتۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَـكُنۡتُمۡ عَلٰٓى اَعۡقَابِكُمۡ تَـنۡكِصُوۡنَۙ
میری آیتیں تم کو سنائی جاتی تھیں توتم ایڑیوں پر الٹے پاؤں بھاگتے تھے۔
مُسۡتَكۡبِرِيۡنَ ‌ۖ  بِهٖ سٰمِرًا تَهۡجُرُوۡنَ
اس سے تکبر کرتے ہوئے (گویا) کسی قصہ گو کو چھوڑ کر چلے گئے
اَفَلَمۡ يَدَّبَّرُوا الۡقَوۡلَ اَمۡ جَآءَهُمۡ مَّا لَمۡ يَاۡتِ اٰبَآءَهُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ
توکیاانہوں نے اس کلام پر غور نہیں کیا یا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جوان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آئی
اَمۡ لَمۡ يَعۡرِفُوۡا رَسُوۡلَهُمۡ فَهُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ
یا یہ کہ انہوں نے اپنے پیغمبر کو نہیں پہچانا سو اس کے منکر ہوگئے
اَمۡ يَـقُوۡلُوۡنَ بِهٖ جِنَّةٌ  ؕ بَلۡ جَآءَهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاَكۡثَرُهُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ
یا یہ کہتے ہیں کہ آپ کو جنون ہوگیا ہے (نہیں ) بلکہ\ وہ توان کے پاس سچی بات لائے ہیں اور ان میں سے اکثر حق بات کو پسند نہیں کرتے۔
وَلَوِ اتَّبَعَ الۡحَـقُّ اَهۡوَآءَهُمۡ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّ‌ؕ بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِذِكۡرِهِمۡ فَهُمۡ عَنۡ ذِكۡرِهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَؕ
اوراگر حق ان کی خواہشوں پر چلے تو آسمان اورزمین اورجو ان میں ہیں وہ سب درہم برہم ہوجائیں بلکہ ہم نے ان کے پاس ان کی نصیحت (قرآن ) پہنچائی ہے سو وہ اپنی نصیحت پر دھیان نہیں دیتے۔
اَمۡ تَسۡــَٔـلُهُمۡ خَرۡجًا فَخَرٰجُ رَبِّكَ خَيۡرٌ‌ ‌ۖ  وَّهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
کیا آپ ا ن سے کچھ محصول مانگتے ہوتو آپ کے رب کا محصول بہتر ہے اوروہ بہتر روزی دینے والا ہے۔
وَاِنَّكَ لَـتَدۡعُوۡهُمۡ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور آپ توان کو سیدھی راہ پر بلاتے ہیں ۔
وَاِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَـنٰكِبُوۡنَ
اور جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ راستے سے ہٹتے جارہے ہیں ۔
وَلَوۡ رَحِمۡنٰهُمۡ وَكَشَفۡنَا مَا بِهِمۡ مِّنۡ ضُرٍّ لَّـلَجُّوۡا فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ
اور اگر ہم ان پر رحم کریں اور دور کردیں وہ تکلیفیں جو ان کوپہنچ رہی ہیں تووہ اپنی سرکشی میں آگے بڑھ کر بھٹکتے پھریں
وَلَقَدۡ اَخَذۡنٰهُمۡ بِالۡعَذَابِ فَمَا اسۡتَكَانُوۡا لِرَبِّهِمۡ وَمَا يَتَضَرَّعُوۡنَ
اورہم نے ان کوعذاب میں گرفتار کیالیکن انہوں نے اپنے رب کے آگے نہ عاجزی کی اور نہ گڑگڑائے ۔
حَتّٰٓى اِذَا فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيۡدٍ اِذَا هُمۡ فِيۡهِ مُبۡلِسُوۡنَ
یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر سخت عذاب کا دروازہ کھول دیا تو اسوقت وہ ناامید ہوگئے
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ‌  ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ
اور وہی توہے جس نےتمہارے لئے کان اورآنکھیں اوردل بنائے لیکن تم لوگ کم ہی شکر گذاری کرتے ہو
وَهُوَ الَّذِىۡ ذَرَاَكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ تُحۡشَرُوۡنَ
اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلارکھا ہے اوراسی کی طرف جمع کئے جاؤ گے
وَهُوَ الَّذِىۡ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَلَـهُ اخۡتِلَافُ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اور وہی ہے جو جلاتا اورمارتا ہے اوردن رات کا ادلنا بدلنا اسی کا کام ہے کیا تم نہیں سمجھتے۔
بَلۡ قَالُوۡا مِثۡلَ مَا قَالَ الۡاَوَّلُوۡنَ
بلکہ بات یہ ہے کہ یہ بھی وہی کہہ رہے ہیں جو اگلے لوگ کہہ گئے ہیں ۔
قَالُوۡۤا ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
کہتے ہیں کہ جب ہم مرگئے اورمٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر ہم اٹھائے جائیں گے ۔
لَـقَدۡ وُعِدۡنَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنۡ قَبۡلُ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
اس کا وعدہ توہم سے اور ہم سے پہلے ہمارے باپ دادوں سے ہوتا آرہا ہے یہ تو بس اگلوں کی اٹکل پچو باتیں ہیں
قُلْ لِّمَنِ الۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
پوچھئے اگر تم جانتے ہو (توبتاؤ ) کہزمین اوراس میں جو کچھ ہے وہ کس کا ہے۔
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ‌ؕ قُلۡ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
وہ بولیں گے کہ اللہ کا آپ کہئے پھرتم سوچتے کیوں نہیں
قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبۡعِ وَرَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ
(ان سے ) پوچھئے ساتوں آسمانوں کا مالک کون ہے اورعرش عظیم کامالک کون ہے۔
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ‌ؕ قُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
بے ساختہ کہیں گے یہ سب چیزیں اللہ ہی کی ہیں ۔ آپ کہئے کہ تم پھر ڈرتے کیوں نہیں
قُلۡ مَنۡۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُوَ يُجِيۡرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيۡهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
آپ کہئے کہ ہر چیز کی حکومت کس کے ہاتھ میں ہےاوروہ پناہ دیتا ہے اور اس کے مقابل کوئی پناہ نہیں دے سکتا ۔ بتاؤ اگر تم جانتے ہو ۔
سَيَقُوۡلُوۡنَ لِلّٰهِ‌ؕ قُلۡ فَاَنّٰى تُسۡحَرُوۡنَ
وہ بتائیں گے اللہ ہی کے لئے تو آپ کہئے کہ تم پر جادو کہاں سے آپڑا ہے
بَلۡ اَتَيۡنٰهُمۡ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّهُمۡ لَكٰذِبُوۡنَ
بلکہ ہم نے ان کو سچی بات پہنچائی ہے اوریہ لوگ البتہ جھوٹے ہیں ۔
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنۡ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنۡ اِلٰهٍ‌ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۢ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ‌ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ
اللہ نے کسی کو اولاد قرار نہیں دیا۔ اورنہاس کے ساتھ کوئی معبود ہے ۔ اگر ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوق کولیکر چلا جاتا ۔ اور ایک دوسرے پر غلبہ پالیتا اللہ ان کی بتلائی ہوئی باتوں سے پاک ہے۔
عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
وہ پوشیدہ اورظاہر کو جانتا ہے۔پس وہ ان لوگوں کے شرک سے برتر ہے۔
قُل رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّىۡ مَا يُوۡعَدُوۡنَۙ
آپ کہئے اے رب جس عذاب کا ان سے وعدہ کیا ہوا ہے
رَبِّ فَلَا تَجۡعَلۡنِىۡ فِى الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اگر تو مجھے دکھادے تو اے میرے رب مجھے ان ظالموں میں شمار نہ کر
وَاِنَّا عَلٰٓى اَنۡ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمۡ لَقٰدِرُوۡنَ
اورجو وعدہ ہم نے ا ن سے کیا ہے ہم آپ کو دکھانے پر قادر ہیں ۔
اِدۡفَعۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ السَّيِّئَةَ‌ ؕ نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَصِفُوۡنَ
اوربری بات کے جواب میں ایسی بات کہو جونہایت اچھی ہے اور یہ جوبتاتے ہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں ۔
وَقُلْ رَّبِّ اَعُوۡذُ بِكَ مِنۡ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيۡنِۙ
اور آپ کہئے کہ اے رب شیطانوں کے وسوسوں سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں
وَاَعُوۡذُ بِكَ رَبِّ اَنۡ يَّحۡضُرُوۡنِ
اورمیرے رب میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ وہ میرے پاس آئیں
حَتّٰٓى اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ارۡجِعُوۡنِۙ
یہاں تک کہ ان میں سے کسی کے پاس موت آجائے گی توکہے گا اے رب مجھے پھر واپس بھجدے
لَعَلِّىۡۤ اَعۡمَلُ صَالِحًـا فِيۡمَا تَرَكۡتُ‌ؕ كَلَّا‌ ؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآٮِٕلُهَا‌ؕ وَمِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ بَرۡزَخٌ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ
تاکہ میں کچھ بھلا کام کروں دنیا میں جو میں پیچھے چھوڑا ہوں ہرگز نہیں یہ ایسی بات ہے جسے وہ زبان سے کہہ رہا ہے اوران کے پیچھےبرزخ ہے اس دن تک جب وہ اٹھائے جائیں گے
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَلَاۤ اَنۡسَابَ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوۡنَ
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو ا ن میں نہ رشتے ہوں گے اورنہایک دوسرے کوپوچھیں گے
فَمَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ
توجن کے اعمال کے بوجھ بھاری ہوں گے وہ فلاح پانے والے ہیں ۔
وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ فَاُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ فِىۡ جَهَـنَّمَ خٰلِدُوۡنَ‌ ۚ
اور جن کے بوجھ ہلکے ہوں گے سو یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے اپنا نقصان آپ کرلیا ۔ وہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔
تَلۡفَحُ وُجُوۡهَهُمُ النَّارُ وَهُمۡ فِيۡهَا كٰلِحُوۡنَ
آگ ان کے چہروں کو جھلس دے گی اوروہ اس میں بدشکل ہورہے ہوں گے
اَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَكُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ
کیا تم پر میری آیتیں پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں (اورکیا ) تم ان کو جھٹلاتے (نہیں ) تھے ۔
قَالُوۡا رَبَّنَا غَلَبَتۡ عَلَيۡنَا شِقۡوَتُنَا وَكُنَّا قَوۡمًا ضَآلِّيۡنَ
وہ کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر بد بختی غالب ہوگئی تھی اور بیشک ہم گمراہ لوگ تھے۔
رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا مِنۡهَا فَاِنۡ عُدۡنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوۡنَ
اے ہمارے رب ہم کو اس میں سے نکال اگر ہم پھر ایسے کام کریں تو ہم ظالم ہوں گے۔
قَالَ اخۡسَـُٔـوۡا فِيۡهَا وَلَا تُكَلِّمُوۡنِ
فرمائے گا اسی میں ذلت کے ساتھ پڑے ہو اورمجھ سے بات نہ کرو ۔
اِنَّهٗ كَانَ فَرِيۡقٌ مِّنۡ عِبَادِىۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغۡفِرۡ لَـنَا وَارۡحَمۡنَا وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ‌‌ۖ‌ۚ
میرے بندوں میں ایک گروہ تھا جو یہ کہتا تھا اے ہمارے رب ہم ایمان لائے سو ہم کو تو بخش دے اورہم پر رحم فرما ۔اورتو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
فَاتَّخَذۡتُمُوۡهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتّٰٓى اَنۡسَوۡكُمۡ ذِكۡرِىۡ وَكُنۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُوۡنَ
پھر تم نے ان کو مذاق (کا موضوع ) بنالیا ۔ یہاں تک کہ ان کے پیچھے تم میری یاد بھی بھول گئے اورتم ہمیشہ ا ن سے ہنسی کیا کرتے تھے
اِنِّىۡ جَزَيۡتُهُمُ الۡيَوۡمَ بِمَا صَبَرُوۡۤا ۙ اَنَّهُمۡ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ
آج میں نے ان کے صبر کا بدلہ یہ دیا کہ وہ کامیاب ہوگئے
قٰلَ كَمۡ لَبِثۡتُمۡ فِى الۡاَرۡضِ عَدَدَ سِنِيۡنَ
(اللہ) پوچھے گاکہ تم دنیا میں کتنے برس رہے ۔
قَالُوۡا لَبِثۡنَا يَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ يَوۡمٍ فَسۡــَٔـلِ الۡعَآدِّيۡنَ
وہ کہیں گے ہم ایک دن یا اس سے کم رہے ۔ توپوچھ لے گننے والوں سے
قٰلَ اِنۡ لَّبِثۡـتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا لَّوۡ اَنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
فرمائے گا تم دنیا میں بہت تھوڑی مدت رہے کاش تم جانتے ہوتے ۔
اَفَحَسِبۡتُمۡ اَنَّمَا خَلَقۡنٰكُمۡ عَبَثًا وَّاَنَّكُمۡ اِلَيۡنَا لَا تُرۡجَعُوۡنَ
کیا تم نے یہ خیال کرلیا کہ ہم نے تم کو یوں ہی بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آؤ گے
فَتَعٰلَى اللّٰهُ الۡمَلِكُ الۡحَـقُّ‌ ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡـكَرِيۡمِ
سوبہت عالی شان ہے اللہ جوسچا بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی بزرگ عرش کا مالک ہے۔
وَمَنۡ يَّدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرۡهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡـكٰفِرُوۡنَ
اور جو شخص اللہ کے ساتھ اورمعبود کی عبادت کرے جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہوگا بے شک کافر فلاح نہیں پائیں گے
وَقُلْ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَارۡحَمۡ وَاَنۡتَ خَيۡرُ الرّٰحِمِيۡنَ
اور آپ کہا کیجئے اے میرے رب معاف فرما اور رحم فرما اورتو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark