بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوۡا رَبَّكُمۡ‌ۚ اِنَّ زَلۡزَلَةَ السَّاعَةِ شَىۡءٌ عَظِيۡمٌ
اے لوگو اپنے رب سے ڈرو کیونکہ قیامت کا زلزلہ ایک بڑی چیز ہوگی۔
يَوۡمَ تَرَوۡنَهَا تَذۡهَلُ كُلُّ مُرۡضِعَةٍ عَمَّاۤ اَرۡضَعَتۡ وَتَضَعُ كُلُّ ذَاتِ حَمۡلٍ حَمۡلَهَا وَتَرَى النَّاسَ سُكٰرٰى وَمَا هُمۡ بِسُكٰرٰى وَلٰـكِنَّ عَذَابَ اللّٰهِ شَدِيۡدٌ
جس روز تم اس زلزلے کودیکھو گے یہ حال ہوگا کہ تمام دودھ پلانے والیاں اپنے بچوں کوبھول جائیں گی اور تمام حمل والیوں کے حمل گر پڑیں گے اورتم کولوگ نشہ کی حالت میں نظر آئیں گے حالانکہ وہ نشہ میں نہ ہوں گے لیکن اللہ کا عذاب بڑا سخت ہے۔
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّيَـتَّبِعُ كُلَّ شَيۡطٰنٍ مَّرِيۡدٍ ۙ
اوربعض لوگ ایسے ہیں جواللہ کی شان میں بغیر علم کے جھگڑتے ہیں اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں
كُتِبَ عَلَيۡهِ اَنَّهٗ مَنۡ تَوَلَّاهُ فَاَنَّهٗ يُضِلُّهٗ وَيَهۡدِيۡهِ اِلٰى عَذَابِ السَّعِيۡرِ
جس کی نسبت یہ بات لکھی جاچکی ہے کہ جو اسے دوست رکھے گا وہ اسے گمراہ کردیگا اوراس کو عذاب دوزخ کاراستہ بتائے گا۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فِىۡ رَيۡبٍ مِّنَ الۡبَـعۡثِ فَاِنَّـا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ ثُمَّ مِنۡ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِنۡ مُّضۡغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَّغَيۡرِ مُخَلَّقَةٍ لِّـنُبَيِّنَ لَـكُمۡ‌ ؕ وَنُقِرُّ فِى الۡاَرۡحَامِ مَا نَشَآءُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخۡرِجُكُمۡ طِفۡلًا ثُمَّ لِتَبۡلُغُوۡۤا اَشُدَّكُمۡ ‌ۚ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّتَوَفّٰى وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَيۡلَا يَعۡلَمَ مِنۡۢ بَعۡدِ عِلۡمٍ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَتَرَى الۡاَرۡضَ هَامِدَةً فَاِذَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡهَا الۡمَآءَ اهۡتَزَّتۡ وَرَبَتۡ وَاَنۡۢبَـتَتۡ مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍۢ بَهِيۡجٍ
لوگو اگر تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے کے بار ے میں شک میں ہوتو ہم نےتم کو ابتداء میں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھرگوشت کی بوٹی سے جو کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی قدرت ) ظاہر کریں اورہم رحموں میں جس کو چاہتے ہیں ایک مقرر وقت تک ٹہرائے رکھتے ہیں پھرتم کوبچہ بناکر باہر نکالتے ہیں پھرتم بھری جوانی کوپہنچتے ہو اور تم میں سے بعض تو مرجاتے ہیں اورتم میں سے بعض نہایتنکمی عمرتک پہنچائے جاتے ہیں تاکہ باخبر ہونے کے بعد بے خبر ہوجائیں اور ائے دیکھنے والے تو دیکھتا ہے کہ زمین خشک پڑی رہتی ہے پھر جب ہم اس پر بارش برساتے ہیں تو وہ شاداب ہوجاتی ہے اورابھرتی ہے اور ہر قسم کی بارونق چیزیں اگاتی ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّهٗ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَاَنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۙ
یہ سب اس سبب سے ہوا کہ اللہ ہی برحق ہے اوریہ کہوہ مردوں کوزندہ کرتا ہے اوریہ کہ وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے
وَّاَنَّ السَّاعَةَ اٰتِيَةٌ لَّا رَيۡبَ فِيۡهَا ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ يَـبۡعَثُ مَنۡ فِى الۡقُبُوۡرِ
اوریہ کہ قیامت آنے والی ہے اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ ان سب لوگوں کوجو قبروں میں ہیں دوبارہ اٹھائے گا
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّجَادِلُ فِى اللّٰهِ بِغَيۡرِ عِلۡمٍ وَّلَا هُدًى وَلَا كِتٰبٍ مُّنِيۡرٍ ۙ
اوربعض لوگایسے ہیں جواللہ کی شان میں بغیر علم کے اور بغیر ہدایت کے اوربغیرروشن کتاب کےجھگڑتے ہیں
ثَانِىَ عِطۡفِهٖ لِيُضِلَّ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ‌ؕ لَهٗ فِى الدُّنۡيَا خِزۡىٌ‌ وَّنُذِيۡقُهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
اپنی گردن موڑ لیتے ہیں تاکہ لوگوں کواللہ کے راستے سے گمراہ کردیں ۔ ایسے شخص کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلتی آگ کا مزہ چکھائیں گے۔
ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ يَدٰكَ وَاَنَّ اللّٰهَ لَـيۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ
یہ اس کفر کی سزا ہے جوتیرے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّعۡبُدُ اللّٰهَ عَلٰى حَرۡفٍ‌ ‌ۚ فَاِنۡ اَصَابَهٗ خَيۡرٌ ۨاطۡمَاَنَّ بِهٖ‌ ۚ وَاِنۡ اَصَابَتۡهُ فِتۡنَةُ ۨانقَلَبَ عَلٰى وَجۡهِهٖ‌ۚ خَسِرَ الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةَ ‌ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡخُسۡرَانُ الۡمُبِيۡنُ
اورلوگوں میں سے بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہوکر ) اللہ کی عبادت کرتا ہے اگراس کو دنیادی فائدہ پہنچے تو اس کی وجہ سے مطمئن ہوگیا اور اگر کوئی آفت آپڑی تو منھ اٹھاکر (کفر کی طرف) چلا جائے دنیا اور آخرت دونوں گنوالئے ۔ یہی تو کھلا نقصان ہے۔
يَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهٗ وَمَا لَا يَنۡفَعُهٗ ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الۡبَعِيۡدُ‌ ۚ
یہ اللہ کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جواسے نہ نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے ۔ یہی توپرلے درجے کی گمراہی ہے۔
يَدۡعُوۡا لَمَنۡ ضَرُّهٗۤ اَقۡرَبُ مِنۡ نَّـفۡعِهٖ‌ؕ لَبِئۡسَ الۡمَوۡلٰى وَلَبِئۡسَ الۡعَشِيۡرُ
بلکہ یہ پکارے جاتا ہے اس کو جس کا نقصان اس کے فائدے سے زیادہ قریب ہے ایسا دوست بھی برا اورایسارفیق بھی برا۔
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يُرِيۡدُ
جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اللہ ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں بے شک اللہ جو چاہتا ہےکرتا ہے۔
مَنۡ كَانَ يَظُنُّ اَنۡ لَّنۡ يَّـنۡصُرَهُ اللّٰهُ فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ بِسَبَبٍ اِلَى السَّمَآءِ ثُمَّ لۡيَـقۡطَعۡ فَلۡيَنۡظُرۡ هَلۡ يُذۡهِبَنَّ كَيۡدُهٗ مَا يَغِيۡظُ
اورجو شخص یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ دنیا اورآخرت میں اس کی ہرگز مدد نہیں کرے گا تو اسکو چاہئے کہ ایک رسّی آسمان تک تان لے پھر اس سے اپنا گلا گھونٹ لے پھر دیکھے آیا اس کی یہ تدبیر اس کے غصّے کودور کرتی ہے ۔
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍۙ وَّاَنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّرِيۡدُ
اسی طرح ہم نے قرآن کواتارا ہے جس میں کھلی کھلی نشانیاں ہیں اور یہ کہ اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَالَّذِيۡنَ هَادُوۡا وَالصّٰبِـــِٕيۡنَ وَالنَّصٰرٰى وَالۡمَجُوۡسَ وَالَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡۤا ‌ۖ  اِنَّ اللّٰهَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ شَهِيۡدٌ
بے شک جولوگ مومن ہیں اور جویہودی ہیں اور ستارہ پرست ہیں اور عیسائی اور مجوسی ہیں اور مشرک ہیں اللہ ان سب کے درمیان قیامت کے دن فیصلہ کرے گا بے شک اللہ ہر چیز سے باخبر ہے۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يَسۡجُدُ لَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ وَالشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ وَالنُّجُوۡمُ وَ الۡجِبَالُ وَالشَّجَرُ وَالدَّوَآبُّ وَكَثِيۡرٌ مِّنَ النَّاسِ‌ ؕ وَكَثِيۡرٌ حَقَّ عَلَيۡهِ الۡعَذَابُ‌ؕ وَمَنۡ يُّهِنِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ مُّكۡرِمٍ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَفۡعَلُ مَا يَشَآءُ ۩  ؕ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو بھی مخلوق آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور سورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اوردرخت اور چوپائے اوربہت سے انسان اللہ کو سجدہ کرتے ہیں اوربہت سے ایسے ہیں جن پرعذاب ثابت ہوچکا ہے اورجس کواللہ ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا کوئی نہیں بیشک اللہ جوچاہتا ہے کرتا ہے۔
هٰذٰنِ خَصۡمٰنِ اخۡتَصَمُوۡا فِىۡ رَبِّهِمۡ‌ فَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قُطِّعَتۡ لَهُمۡ ثِيَابٌ مِّنۡ نَّارٍ ؕ يُصَبُّ مِنۡ فَوۡقِ رُءُوۡسِهِمُ الۡحَمِيۡمُ‌ۚ
یہ دو مدّعی ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑتے ہیں تو جو کافر ہیں ان کے لئے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے اور ان کے سروں پر جلتا ہوا پانی ڈالا جائے گا۔
يُصۡهَرُ بِهٖ مَا فِىۡ بُطُوۡنِهِمۡ وَالۡجُلُوۡدُؕ
اس سے ان کے پیٹ کے اندر کی چیزیں اور کھالیں گل کرنکل جائیں گی ۔
وَلَهُمۡ مَّقَامِعُ مِنۡ حَدِيۡدٍ
ان (کو مارنے) کے لئے لوہے کے ہتھوڑے ہوں گے۔
كُلَّمَاۤ اَرَادُوۡۤا اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا مِنۡهَا مِنۡ غَمٍّ اُعِيۡدُوۡا فِيۡهَا وَذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِيۡقِ
جب بھی وہ دوزخ سے نکلنا چاہیں گے گھٹن کے مارے پھراسی میں لوٹا دیئے جائیں گے (کہا جائے گا) جلنے کا عذابچکھتے رہو۔
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ يُحَلَّوۡنَ فِيۡهَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَهَبٍ وَّلُـؤۡلُـؤًا ‌ؕ وَلِبَاسُهُمۡ فِيۡهَا حَرِيۡرٌ
جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اللہ ان کو داخل کرے گاایسی بہشتوں میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہاں ان کو سونے کے کنگن اور موتی پہنائیں گے ۔ اور ان کا لباس وہاں ریشمی ہوگا۔
وَهُدُوۡۤا اِلَى الطَّيِّبِ مِنَ الۡقَوۡلِ‌ ۖۚ وَهُدُوۡۤا اِلٰى صِرَاطِ الۡحَمِيۡدِ
اور ان کوپاکیزہ کلام کی ہدایت کی گئی اور تعریفوں والے کی راہ بتلائی گئی (اسلام کی )
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَيَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَالۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ الَّذِىۡ جَعَلۡنٰهُ لِلنَّاسِ سَوَآءَ ۨالۡعَاكِفُ فِيۡهِ وَالۡبَادِ‌ ؕ وَمَنۡ يُّرِدۡ فِيۡهِ بِاِلۡحَـادٍۢ بِظُلۡمٍ نُّذِقۡهُ مِنۡ عَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
جو لوگ کافر ہیں اور اللہ کے راستے سے اور مسجد حرام سےروکتے ہیں جسے ہم نے سب لوگوں کے لئے (عبادت گاہ ) بنائی ہے اس میں مکی اور آفاقی سب برابر ہیں اور جو کوئی اس میں بے دینی کا کام شرارت سے کرے گا تو ہم اس کو درد ناک عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
وَاِذۡ بَوَّاۡنَا لِاِبۡرٰهِيۡمَ مَكَانَ الۡبَيۡتِ اَنۡ لَّا تُشۡرِكۡ بِىۡ شَيۡـًٔـا وَّطَهِّرۡ بَيۡتِىَ لِلطَّآٮِٕفِيۡنَ وَالۡقَآٮِٕمِيۡنَ وَ الرُّكَّعِ السُّجُوۡدِ
اور جبکہ ہم نے ابراہیم کوکعبہ کی جگہ بتادی تھی (اورکہا تھا ) کہ میرے ساتھ کسی کوبھی شریک نہ کرنا اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں (نماز میں ) کھڑے رہنے والوں اور رکوع وسجدہ کرنے والوں کے واسطے صاف رکھو
وَاَذِّنۡ فِى النَّاسِ بِالۡحَجِّ يَاۡتُوۡكَ رِجَالًا وَّعَلٰى كُلِّ ضَامِرٍ يَّاۡتِيۡنَ مِنۡ كُلِّ فَجٍّ عَمِيۡقٍ ۙ
اور یہ کہ لوگوں میں حج کی فرضیت کا اعلان کردو کہ وہ تمہاری طرف آئیں پیدل اوردبلے دبلے اونٹوں پر دوردراز راستوں سے سوار ہوکر چلے آئیں
لِّيَشۡهَدُوۡا مَنَافِعَ لَهُمۡ وَيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ فِىۡۤ اَ يَّامٍ مَّعۡلُوۡمٰتٍ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ‌‌ ۚ فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡبَآٮِٕسَ الۡفَقِيۡـرَ
تاکہ اپنے فائدے کی جگہوں پر حاضر ہوں اورتاکہ مقررہ دنوں میں ان چوپایوں پر بوقت ذبح اللہ کا نام لیں جو اللہ نے ان کو دئے ہیں ۔ ان جانوروں میں سے تم خود بی کھاو اور برے حال کے محتاجوں کو بھی کھلاؤ ۔
ثُمَّ لۡيَـقۡضُوۡا تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوۡفُوۡا نُذُوۡرَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُوۡا بِالۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ
پھر ا نکو چاہئے کہ اپنا میل کچیل دور کردیں اوراپنی نذریں پوری کرلیں اور اس قدیم گھر کا طواف کریں یہ ہمارا حکم ہے ۔
ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَيۡرٌ لَّهٗ عِنۡدَ رَبِّهٖ‌ؕ وَاُحِلَّتۡ لَـكُمُ الۡاَنۡعَامُ اِلَّا مَا يُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ‌ فَاجۡتَنِبُوا الرِّجۡسَ مِنَ الۡاَوۡثَانِ وَاجۡتَنِبُوۡا قَوۡلَ الزُّوۡرِۙ
اورجوشخص اللہ کی حرمتوں کی عظمت رکھے گا تو وہ اس کے رب کے نزدیک اس کے حق میں بہتر ہے اور تمہارے لئے چوپائے حلال کردئے گئے ہیں ۔ بجز ا ن کے جوتم پرپڑھ کر سنائے گئے ہیں ۔ توبتوں کی پلیدی سے بچتے رہو ۔ اور جھوٹی بات سے بچتے رہو
حُنَفَآءَ لِلّٰهِ غَيۡرَ مُشۡرِكِيۡنَ بِهٖ‌ؕ وَمَنۡ يُّشۡرِكۡ بِاللّٰهِ فَكَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ فَتَخۡطَفُهُ الطَّيۡرُ اَوۡ تَهۡوِىۡ بِهِ الرِّيۡحُ فِىۡ مَكَانٍ سَحِيۡقٍ
صرف ایک اللہ کے ہوکر نہ کہ اس کے ساتھ شریک بناکر ۔ اور جس نے شریک بنایا اللہ کا تو گویا وہ آسمان سے گر پڑا پھر اس کو پرندے اچک لیجائیں یا ہوا کسی دور جگہ اس کو لیجاکر پھینک دے۔
ذٰلِكَ وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ شَعَآٮِٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنۡ تَقۡوَى الۡقُلُوۡبِ
یہ سن چکے اورجوشخص اللہ کےشعائر کی تعظیم کرتا ہے تووہ دل کی پیرہیزگاری کی بات ہے۔
لَـكُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ مَحِلُّهَاۤ اِلَى الۡبَيۡتِ الۡعَتِيۡقِ
ان چوپایوں میں تمہارے لئے ایک وقت مقرر تک فائدے ہیں پھر ان کے حلال ہونے کا موقع بیت عتیق کے پاس ہے۔
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا لِّيَذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمۡ مِّنۡۢ بَهِيۡمَةِ الۡاَنۡعَامِ ؕ فَاِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ فَلَهٗۤ اَسۡلِمُوۡا‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُخۡبِتِيۡنَ ۙ
اورہم نے ہر امت کے لئےقربانی کا ایک طریق مقرر کردیا ہے تاکہ ان چوپایوں پر اللہ کانام لیں جو ان کواللہ نے دئے ہیں ۔سوتمہارا معبود ایک اللہ ہے سو اسی کے فرمانبردار ہوجاؤ اور خوشخبری سنادیجئے ‘عاجزی کرنے والوں کو (جنت دیدار کی)۔
الَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَجِلَتۡ قُلُوۡبُهُمۡ وَالصّٰبِرِيۡنَ عَلٰى مَاۤ اَصَابَهُمۡ وَالۡمُقِيۡمِى الصَّلٰوةِ ۙ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب اللہ کا نام لیا جائے تو ان کے دل ڈر جائیں اورجب ان پر مصیبت پڑتی ہے توصبر کرتے ہیں اور نماز پابندی سے پڑھتے ہیں اور ہمارے دئے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
وَالۡبُدۡنَ جَعَلۡنٰهَا لَـكُمۡ مِّنۡ شَعَآٮِٕرِ اللّٰهِ لَـكُمۡ فِيۡهَا خَيۡرٌ‌ ‌ۖ  فَاذۡكُرُوا اسۡمَ اللّٰهِ عَلَيۡهَا صَوَآفَّ‌ ۚ فَاِذَا وَجَبَتۡ جُنُوۡبُهَا فَكُلُوۡا مِنۡهَا وَاَطۡعِمُوا الۡقَانِعَ وَالۡمُعۡتَـرَّ ‌ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرۡنٰهَا لَـكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اورقربانی کے اونٹوں کو بھی ہم نے تمہارے لئے اللہ کی نشانی مقرر کئے ہیں ان میں تمہارے لئے بھلائی ہے توقربانی کے وقت ان کو کھڑا کرکے ان پر اللہ کا نام لو پھر جب وہ پہلو کے بل گرپڑیں گے توانکا گوشت خود بھی کھاؤ اور قناعت کرنے والوں (بے سوالی ) اور سوال کرنے والوں کوبھی کھلاؤ ۔اسی طرح ہم نے ان کو تمہارے تابع کردیا ہے تاکہ تم شکر کرو۔
لَنۡ يَّنَالَ اللّٰهَ لُحُـوۡمُهَا وَلَا دِمَآؤُهَا وَلٰـكِنۡ يَّنَالُهُ التَّقۡوٰى مِنۡكُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ سَخَّرَهَا لَـكُمۡ لِتُكَبِّرُوا اللّٰهَ عَلٰى مَا هَدٰٮكُمۡ‌ؕ وَبَشِّرِ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور اللہ کو نہ (ان جانورں کا) گوشت پہنچتا ہے اور نہ ان کا خون بلکہ اس کو تمہاری پرہیز گاری پہنچتی ہے اسی طرح اللہ نے ان کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے تاکہ تم اللہ کی بڑائی اس بات پر کرو کہ اس نے تم کو ہدایت بخشی اور آپ نیکو کاروں کو خوشخبری سنادیجئے۔
اِنَّ اللّٰهَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡٓا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُوۡرٍ
بے شک اللہ ایمان والوں سے ان کے دشمنوں کو ہٹا تا رہے گا بلا شبہ اللہ دغا باز اور ناشکری کرنے والوں کوپسند نہیں کرتا
اُذِنَ لِلَّذِيۡنَ يُقٰتَلُوۡنَ بِاَنَّهُمۡ ظُلِمُوۡا‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ عَلٰى نَـصۡرِهِمۡ لَـقَدِيۡرُ ۙ
(اب ) لڑائی کی اجازت دی جاتی ہے ا ن لوگوں کوجن سے کافر لڑے ہیں کیونکہ ان پر ظلم ہوا اور اللہ ان کی مدد کرنے پرقادر ہے۔
اۨلَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ بِغَيۡرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا رَبُّنَا اللّٰهُ‌ ؕ وَلَوۡلَا دَ فۡعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعۡضَهُمۡ بِبَـعۡضٍ لَّهُدِّمَتۡ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّمَسٰجِدُ يُذۡكَرُ فِيۡهَا اسۡمُ اللّٰهِ كَثِيۡرًا‌ ؕ وَلَيَنۡصُرَنَّ اللّٰهُ مَنۡ يَّنۡصُرُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ
یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا محض یہ کہنے پر کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے اور اگر اللہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعہ نہ ہٹاتا رہتا تومنھدم ہوجاتے تکیے اورمدرسے اور عبادت خانے اور مسجدیں جن میں اللہ کا ذکربکثرتکیا جاتا ہے اور بے شک اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا جو اس (کے دین ) کی مدد کرے گا بے شک اللہ زبردست اور زور آور ہے
اَ لَّذِيۡنَ اِنۡ مَّكَّنّٰهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَاَمَرُوۡا بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَنَهَوۡا عَنِ الۡمُنۡكَرِ‌ ؕ وَلِلّٰهِ عَاقِبَةُ الۡاُمُوۡرِ
یہ وہ لوگ ہیں جن کو اگر ہم ملک میں غلبہ دیں تو وہ نماز قائم کریں اورزکواۃ دیں اور نیک کام کا حکم دیں اوربرائی سے منع کریں اور ہر کام کا انجام تواللہ ہی کے اختیار میں ہے
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّعَادٌ وَّثَمُوۡدُ ۙ
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے قومنوح اور عاد اورثمود۔
وَقَوۡمُ اِبۡرٰهِيۡمَ وَقَوۡمُ لُوۡطٍ ۙ
اور ابراہیم کی قوم اور لوط کی قوم
وَّاَصۡحٰبُ مَدۡيَنَ‌ۚ وَكُذِّبَ مُوۡسٰى فَاَمۡلَيۡتُ لِلۡكٰفِرِيۡنَ ثُمَّ اَخَذۡتُهُمۡ‌ۚ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيۡرِ
اورمدین والےبھی جھٹلاچکے ہیں اورموسیٰ کوبھی جھٹلایا گیا ۔ لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر میں نے ان کو پکڑا سومیرا انکار کیسا رہا
فَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ فَهِىَ خَاوِيَةٌ عَلٰى عُرُوۡشِهَا وَبِئۡرٍ مُّعَطَّلَةٍ وَّقَصۡرٍ مَّشِيۡدٍ
اوربہت سی بستیوں کو ہم نے ہلاک کردیا (کیونکہ ) وہ ظالم تھیں پس اب وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں بیکار اوربہت سے محل گچ گارے کے (ویران پڑے ہی)۔
اَفَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَتَكُوۡنَ لَهُمۡ قُلُوۡبٌ يَّعۡقِلُوۡنَ بِهَاۤ اَوۡ اٰذَانٌ يَّسۡمَعُوۡنَ بِهَا‌ ۚ فَاِنَّهَا لَا تَعۡمَى الۡاَبۡصَارُ وَلٰـكِنۡ تَعۡمَى الۡـقُلُوۡبُ الَّتِىۡ فِى الصُّدُوۡرِ
کیا یہ لوگ روئے زمین پر چلے پھرے نہیں تاکہ ان کے دل ایسے ہوتے جن سے وہ سمجھتے یا ان کے ایسے کان ہوتے جن سے وہ سنتے (بات یہ ہے کہ) آنکھیں کچھ اندھی نہیں ہوجاتیں بلکہ دل اندھے ہوجاتے ہیں جوسینوں میں ہیں ۔
وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِ وَلَنۡ يُّخۡلِفَ اللّٰهُ وَعۡدَهٗ‌ ؕ وَاِنَّ يَوۡمًا عِنۡدَ رَبِّكَ كَاَلۡفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّوۡنَ
اور یہ لوگ آپ سے عذاب کا جلد مطالبہ کررہے ہیں اوراللہ ہرگز اپنے وعدہ کا خلاف نہیں کرے گا ۔ اور بے شک آپ کے رب کے پاس کا ایک دن تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَمۡلَيۡتُ لَهَا وَهِىَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذۡتُهَا‌ۚ وَاِلَىَّ الۡمَصِيۡرُ
اور بہت سی بستیوں کو میں ڈھیل دیتا رہا حالانکہ وہ بھی گنہ گار تھیں ۔ پھر میں نے ان کو پکڑا اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ۚ
کہدیجئے اے لوگو میں تو تمہارے لئےایک کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں ۔
فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ
پس جولوگ ایما ن لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے بخشش (بھی ) ہے اورعزت کی روزی (بھی)۔
وَالَّذِيۡنَ سَعَوۡا فِىۡۤ اٰيٰتِنَا مُعٰجِزِيۡنَ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِيۡمِ
اورجن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم میں ) ہم کو عاجز کرنے کی کوشش کی وہ اہل دوزخ ہیں ۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ وَّلَا نَبِىٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰٓى اَلۡقَى الشَّيۡطٰنُ فِىۡۤ اُمۡنِيَّتِهٖ ‌ۚ فَيَنۡسَخُ اللّٰهُ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ ثُمَّ يُحۡكِمُ اللّٰهُ اٰيٰتِهٖ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ ۙ
اور ہم نے (اے رسول) آپ سے پہلے کوئی رسول یا نبی ایسا نہیں بھیجا کہ جب وہ کوئی آرزو کرتا تھا تو شیطان اس کی آرزو میں وسوسہ ڈال دیتا تھا تو جو وسوسہ شیطان ڈالتا ہے اللہ اس کو دور کردیتا ہے پھر اللہ اپنی آیتوں کو مضبوط کردیتا ہے اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے
لِّيَجۡعَلَ مَا يُلۡقِى الشَّيۡطٰنُ فِتۡـنَةً لِّـلَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ وَّالۡقَاسِيَةِ قُلُوۡبُهُمۡ‌ ۚ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَفِىۡ شِقَاقٍۭ بَعِيۡدٍۙ
اور (یہ اسلئے ہوا ) تاکہ شیطان کے ڈالے ہوئے وسوسے کو اللہ ایسے لوگوں کے لئے آزمائش بنادے جن کے دل میں (نفاق کی ) بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہیں ۔ اور ظالم پر لے درجے کی مخالفت میں ہیں ۔
وَّلِيَـعۡلَمَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اَنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَيُؤۡمِنُوۡا بِهٖ فَـتُخۡبِتَ لَهٗ قُلُوۡبُهُمۡ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهَادِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اوراس لئے بھی کہ جن لوگوں کوعلم وفہم عطا ہوا ہے وہ جان لیں کہ وہ (وحی ) آپ کے رب کی جانب سے حق ہے تو وہ اس پر مزید یقین کرلیں اورانکے دل اللہ کے آگے نرم ہوجائیں ۔ اور اللہ ایمان لانے والوں کو سیدھی راہ کی جانب رہنمائی کرنے والا ہے۔
وَلَا يَزَالُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡهُ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغۡتَةً اَوۡ يَاۡتِيَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَقِيۡمٍ
اور کافر ہمیشہ اس کی طرف سے شک میں رہیں گے یہاں تک کہ ان پر قیامت اچانک آجائے یا ایک بے برکت دن کا عذاب آپہنچے۔
اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلَّـهِ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ‌ ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
اس دن راج (توبس ) اللہ کا ہے وہ ان کے درمیان فیصلہ کریگاسو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے وہ نعمتوں کی بہشتوں میں ہوں گے۔
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا فَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ
اورجو کافر ہیں اورجنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کے لئے ذلت کا عذاب ہوگا
وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوۡ مَاتُوۡا لَيَرۡزُقَنَّهُمُ اللّٰهُ رِزۡقًا حَسَنًا‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
اور جن لوگوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر مارے گئے یا مر گئے البتہاللہ ان کو ضرور اچھی روزی دیگا اوراللہ ہی سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔
لَيُدۡخِلَـنَّهُمۡ مُّدۡخَلًا يَّرۡضَوۡنَهٗ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَعَلِيۡمٌ حَلِيۡمٌ
وہ ان کوایسی جگہ پہنچائے گا جسے وہ پسندکریں گے ۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور برد بار ہے ۔
ذٰلِكَ‌ۚ وَمَنۡ عَاقَبَ بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبَ بِهٖ ثُمَّ بُغِىَ عَلَيۡهِ لَيَنۡصُرَنَّهُ اللّٰهُ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَعَفُوٌّ غَفُوۡرٌ
یہ (مقرر فیصلہ ہے) اورجس نے (کسی سے) اتنا ہی بدلہ لیا جتنا کہ اسکو دکھ پہنچا تھا ۔ پھر اس پر زیادتی کی جائے تو اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا بے شک اللہ درگذر کرنے والا اور بخشنے والا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ وَاَنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ
یہ اس لئے کہ اللہ رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اللہ سننے والا اوردیکھنے والا ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡحَـقُّ وَاَنَّ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ هُوَ الۡبَاطِلُ وَاَنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡكَبِيۡرُ
یہ اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوائے وہ جس کوپکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یہ کہ اللہ ہی عالی شان اور بڑا ہے۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً  فَتُصۡبِحُ الۡاَرۡضُ مُخۡضَرَّة ً  ؕاِنَّ اللّٰهَ لَطِيۡفٌ خَبِيۡرٌ‌ ۚ
کیاتونے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سےپانی برساتا ہے تو زمین اس سے سرسبز ہوجاتی ہے بے شک اللہ بہت مہربان اورپوری طرح باخبر ہے۔
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
اسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں اورجوکچھ زمین میں ہے اور بلاشبہ اللہ ہیبے نیاز اور لائق ستائش ہے ۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ سَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ وَالۡـفُلۡكَ تَجۡرِىۡ فِى الۡبَحۡرِ بِاَمۡرِهٖ ؕ وَيُمۡسِكُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَى الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
کیا تونے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے بس میں کردیا ان تمام چیزوں کو جو زمین میں ہیں اور کشتیوں کو بھی جودریا میں اس کے حکم سے چلتی ہیں اور وہ آسمان کوتھامے ہوئے ہے کہ زمین پر گرنہ پڑے ۔ مگر اس کی اجازت سے بے شک اللہ لوگوں پر نہایت شفقت کرنیوالامہربان ہے۔
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَحۡيَاكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيۡكُمۡ‌ ؕ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَـكَفُوۡرٌ
اور وہی تو ہے جس نے تم کو حیات دی پھر تم کو مارتا ہے پھر تمہیں زندہ بھی کریگا بے شک انسان توبڑا ناشکرا ہے
لِّـكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلۡنَا مَنۡسَكًا هُمۡ نَاسِكُوۡهُ‌ فَلَا يُنَازِعُنَّكَ فِى الۡاَمۡرِ‌ وَادۡعُ اِلٰى رَبِّكَ‌ ؕ اِنَّكَ لَعَلٰى هُدًى مُّسۡتَقِيۡمٍ
ہم نے ہرایک امت کے لئے ایک خاص شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تویہ لوگ آپ سے اس امر (دین ) میں جھگڑا نہ کریں اورآپ (لوگوں کو ) اپنے طرف بلائیے بے شک آپ سیدھی راہ پر ہیں ۔
وَاِنۡ جَادَلُوۡكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اور اگر یہ لوگ آپ سے جھگڑا کریں توکہدیجئے اللہ زیادہ واقف ہے ان سے جو تم کرتے ہو۔
اللّٰهُ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كُنۡتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
اللہ قیامت کے دن فیصلہ کرے گا ان باتوں میں جن میں تم اختلاف کرتے تھے ۔
اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّ ذٰلِكَ فِىۡ كِتٰبٍ‌ ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
کیا تجھ کو معلوم نہیں کہ اللہ ان سب چیزوں کوجانتا ہے جوآسمان اورزمین میں ہیں ۔ یہ سب کتاب میں لکھا ہے اور یہ اللہ کے لئے آسان ہے۔
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ سُلۡطٰنًا وَّمَا لَـيۡسَ لَهُمۡ بِهٖ عِلۡمٌ‌ؕ وَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ نَّصِيۡرٍ
اور یہ لوگ اللہ کے سواایسی چیزوں کوپوجتے ہیں جن کے بارے میں اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی اور نہ ان کے پاس (عقلی ) دلیل ہے اورظالموں کا کوئی مدد گار نہیں ہے۔
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰـتُـنَا بَيِّنٰتٍ تَعۡرِفُ فِىۡ وُجُوۡهِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا الۡمُنۡكَرَ‌ ؕ يَكَادُوۡنَ يَسۡطُوۡنَ بِالَّذِيۡنَ يَتۡلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِنَا‌ ؕ قُلۡ اَفَاُنَبِّئُكُمۡ بِشَرٍّ مِّنۡ ذٰلِكُمُ‌ ؕ اَلنَّارُؕ وَعَدَهَا اللّٰهُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا‌ ۚ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ
اور جب ان پر ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے چہروں پر تم برے اثرات دیکھتے ہو یہ لوگ ان پر حملہ کر بیٹھنے کےقریب ہوجاتے ہیں جوان پر ہماری آیتیں پڑھتے ہیں آپ کہدیجئے کیا میں تم کو اس سے بھی بریچیز بتاؤں ۔وہ دوزخ کی آگ ہے اللہ نے اس کا وعدہ کافروں سے کیا ہے اور وہ براٹھکانہ ہے ۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسۡتَمِعُوۡا لَهٗ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَنۡ يَّخۡلُقُوۡا ذُبَابًا وَّلَوِ اجۡتَمَعُوۡا لَهٗ‌ ؕ وَاِنۡ يَّسۡلُبۡهُمُ الذُّبَابُ شَيۡــًٔـا لَّا يَسۡتَـنۡـقِذُوۡهُ مِنۡهُ‌ ؕ ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالۡمَطۡلُوۡبُ
لوگو !ایک مثال بیان کی جاتی ہے اس کو کان دھر کر سنو اللہ کے سواتم جن کی عبادت کرتے ہو وہ ہرگز ایک مکھی بھی نہ بناسکیں گے اگرچہ اس کے لئےسب جمع ہوجائیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین لے تووہ اس سے چھڑا بھی نہیں سکتے۔گئے گذرے ہیں طالب اور کمزور ہیں مطلوب ۔
مَا قَدَرُوا اللّٰهَ حَقَّ قَدۡرِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِىٌّ عَزِيۡزٌ
ان لوگوں نے اللہ کی قدر جیسی کرنی تھینہیں کی بے شک اللہ قوت والا اور زبردست ہے۔
اَللّٰهُ يَصۡطَفِىۡ مِنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌۢ بَصِيۡرٌ ‌ۚ
اللہ فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی بلا شبہ اللہ سننے والا دیکھنے والا ہے۔
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
وہ جانتا ہے وہ سب کچھ جو ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور سب کاموں کا رجوع اللہ ہی کی طرف ہے۔
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا ارۡكَعُوۡا وَاسۡجُدُوۡا وَ اعۡبُدُوۡا رَبَّكُمۡ وَافۡعَلُوۡا الۡخَيۡرَ لَعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ۩ ۚ
اے ایمان والوتم رکوع کرتے رہو اور سجدہ کرتے رہو اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو اور نیک کام کرتے رہو تاکہ تم فلاح پاؤ
وَجَاهِدُوۡا فِى اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ‌ؕ هُوَ اجۡتَبٰٮكُمۡ وَمَا جَعَلَ عَلَيۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ مِنۡ حَرَجٍ‌ؕ مِلَّةَ اَبِيۡكُمۡ اِبۡرٰهِيۡمَ‌ؕ هُوَ سَمّٰٮكُمُ الۡمُسۡلِمِيۡنَ ۙ مِنۡ قَبۡلُ وَفِىۡ هٰذَا لِيَكُوۡنَ الرَّسُوۡلُ شَهِيۡدًا عَلَيۡكُمۡ وَتَكُوۡنُوۡا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ‌ ‌ۖۚ فَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاعۡتَصِمُوۡا بِاللّٰهِؕ هُوَ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ فَنِعۡمَ الۡمَوۡلٰى وَنِعۡمَ النَّصِيۡرُ
اور اللہ کی راہ میں جہادکرو (کوشش کرو) جیسی کہ کوشش کرنی چاہئے اس نے تم کوبرگزیدہ کیا اور اس نے تم پر دین میں کسی قسم کی تنگی نہیں رکھیلازم کرلو اپنے باپ ابراہیم کے دین کو اسی نے تمہارا نام مسلمان رکھا پہلے بھیاور اس (قرآن ) میں بھی تاکہ پیغمبر تمہارے حق میں گواہ ہوں اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہدرہو پس نماز قائم کرو اور زکواۃ دو اور اللہ ہی کومضبوط پکڑو وہی تمہارا مالک ہے سو کیا ہی اچھا مالک ہے اور کیا ہی اچھا مدد گار ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark