بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِقۡتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمۡ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ مُّعۡرِضُوۡنَ‌ۚ
لوگوں سے ان کے حساب کا وقت نزدیک آپہنچا اوروہ (ابھی ) غفلت میں (اس سے ) منھ پھیر رہے ہیں ۔
مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ ذِكۡرٍ مِّنۡ رَّبِّہِمۡ مُّحۡدَثٍ اِلَّا اسۡتَمَعُوۡهُ وَهُمۡ يَلۡعَبُوۡنَۙ
ان کے پاس جب کبھی کوئی نئی نصیحت ان کے رب کے پاس سے آتی ہے تو وہ اسے کھیلتے ہوئےسنتے ہیں ۔
لَاهِيَةً قُلُوۡبُهُمۡ‌ ؕ وَاَسَرُّوا النَّجۡوَى‌ۖ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ‌ۖ  هَلۡ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُكُمۡ‌ ۚ اَفَتَاۡتُوۡنَ السِّحۡرَ وَاَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ
ان کے دل کھیل میں پڑے ہوئے ہیں ۔ اور ظالم آہستہ آہستہ باتیں کرتے ہیں کہ یہ شخص (محمد) تو محض تم جیسا ایک بشر ہے ۔پس کیا آنکھوں دیکھتے جادو (کی لپیٹ) میں آتے ہو ۔
قٰلَ رَبِّىۡ يَعۡلَمُ الۡقَوۡلَ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ‌ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
پیغمبر نے کہا جوبات آسمانوں اور زمین میں کہی جاتی ہے میرا رب اسے جانتا ہے اوروہسننے والا اور جاننے والاہے۔
بَلۡ قَالُوۡۤا اَضۡغَاثُ اَحۡلَامٍۢ بَلِ افۡتَـرٰٮهُ بَلۡ هُوَ شَاعِرٌ ‌ ۖۚ فَلۡيَاۡتِنَا بِاٰيَةٍ كَمَاۤ اُرۡسِلَ الۡاَوَّلُوۡنَ
بلکہ کافر تو کہنے لگے کہ یہ (قرآن ) بے ہودہ خواب ہیں ۔بلکہ پیغمبر نے اس کو گھڑ لیا ہے نہیں بلکہ وہ تو ایک شاعر ہے (اگریہ پیغمبر ہے ) تو اسکو چاہئے کہ ہمارے پاس کوئی نشانی لائے جیسے کہ پہلے کے پیغمبر لائے تھے
مَاۤ اٰمَنَتۡ قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اَهۡلَـكۡنٰهَا‌ۚ اَفَهُمۡ يُؤۡمِنُوۡنَ
انسے پہلے جس بستی کو بھی ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لائی تھی۔ کیا یہ لوگ ایمان لائیں گے
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ‌ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اور ہم نے آپ سے پہلے مردوں کوہی پیغمبر بناکر بھیجا جن کے پاس وحی بھیجتے تھے ۔ اگر تم کویہ بات معلوم نہیں تو اہل ذکر سے پوچھو ۔
وَمَا جَعَلۡنٰهُمۡ جَسَدًا لَّا يَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَمَا كَانُوۡا خٰلِدِيۡنَ
اور ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے جوکھانا نہ کھائیں اورنہ ہمیشہ رہنے والے ہیں ۔
ثُمَّ صَدَقۡنٰهُمُ الۡوَعۡدَ فَاَنۡجَيۡنٰهُمۡ وَمَنۡ نَّشَآءُ وَاَهۡلَكۡنَا الۡمُسۡرِفِيۡنَ
پھر ہم نے ان کے بارے میں اپنا وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کوہم نے چاہا بچالیا اورہلاک کردیا حد سے نکلنے والو ں کو
لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ كِتٰبًا فِيۡهِ ذِكۡرُكُمۡ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
ہم نے تمہاری طرف ایسی کتاب نازل کی جس میں تمہارا ذکر ہے کیا تم نہیں سمجھتے۔
وَكَمۡ قَصَمۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ كَانَتۡ ظَالِمَةً وَّاَنۡشَاۡنَا بَعۡدَهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ
اورہم نے بہت سی بستیوں کوجو ظالم تھیں غارت کردیااور ان کے بعد اور لوگ پیدا کردئے۔
فَلَمَّاۤ اَحَسُّوۡا بَاۡسَنَاۤ اِذَا هُمۡ مِّنۡهَا يَرۡكُضُوۡنَؕ
سوجب انہوں نے ہمارے عذاب کو دیکھا تو اس سے بھاگنے لگے ۔
لَا تَرۡكُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰى مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِيۡهِ وَمَسٰكِنِكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡــَٔلُوۡنَ
مت بھاگو اور اپنے سامان عشرت کی طرف اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ شاید تم سے پوچھ ہو
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ
کہنے لگے ہائے ہماری کم بختی بے شکہم ظالم تھے
فَمَا زَالَتۡ تِّلۡكَ دَعۡوٰٮهُمۡ حَتّٰى جَعَلۡنٰهُمۡ حَصِيۡدًا خٰمِدِيۡنَ
تو بس ان کی مسلسل پکار یہی تھی یہاں تک کہ ہم نے ا ن کو کھیتی کی طرح کاٹ کر اور آگ کی طرح بجھاکر رکھ دیا
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمَآءَ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ
اور ہم نے آسمان اور زمین کواورجو مخلوقات ان کے درمیان ہیں ان کوکھیلنے کے لئے نہیں بنایا
لَوۡ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ لَهۡوًا لَّا تَّخَذۡنٰهُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ  ۖ  اِنۡ كُنَّا فٰعِلِيۡنَ
اگر ہم کو منظور ہوتا کہ کھیل کی چیز بنائیں تو اپنے پاس سے ہم بنالیتےاگرہم کوکرنا ہی ہوتا
بَلۡ نَـقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ عَلَى الۡبَاطِلِ فَيَدۡمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ‌ ؕ وَلَـكُمُ الۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُوۡنَ
بلکہ ہم حق کوباطل پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سرتوڑدیتا ہے پس وہ اسی وقت جاتا رہتا ہے اورتمہارے لئے خرابی ہے ان باتوں سے جو تم بتلاتے ہو۔
وَلَهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ عَنۡ عِبَادَتِهٖ وَلَا يَسۡتَحۡسِرُوۡنَ‌ۚ
اور اسی کے لئے ہیں وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور جو اس کے پاس رہتے ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اورنہ کاہلی کرتے ہیں ۔
يُسَبِّحُوۡنَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ لَا يَفۡتُرُوۡنَ
دن رات اس کی تسبیح کرتے ہیں (اوراسے ) موقوف نہیں کرتے۔
اَمِ اتَّخَذُوۡۤا اٰلِهَةً مِّنَ الۡاَرۡضِ هُمۡ يُنۡشِرُوۡنَ
کیا لوگوں نے (اللہ کے سوا ) جو معبود بنا رکھے ہیں وہ ان کو (دوبارہ) زندہ اٹھائیں گے۔
لَوۡ كَانَ فِيۡهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَـفَسَدَتَا‌ۚ فَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعَرۡشِ عَمَّا يَصِفُوۡنَ
اگر آسمان اور زمین میں اللہ کے سوا اورمعبود ہوتے تو دونو ں درہم برہم ہوجاتے سوپاک ہے اللہ جو مالک عرش ہے ان باتوں سےجو یہ بتلاتے ہیں ۔
لَا يُسۡــَٔـلُ عَمَّا يَفۡعَلُ وَهُمۡ يُسۡـَٔــلُوۡنَ
وہ جو کچھ کرتا ہے اس کی کوئی پوچھ نہ ہوگی اور ان لوگوں سے ضرور پوچھ ہوگی
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً ‌ ؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ‌ ۚ هٰذَا ذِكۡرُ مَنۡ مَّعِىَ وَذِكۡرُ مَنۡ قَبۡلِىۡ‌ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ۙ الۡحَـقَّ‌ فَهُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
کیا ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں ۔ کہدیجئے (اس دعویٰ پر) اپنی سند لاؤ ۔ (لو ) یہ میرے ساتھ والوں کی کتاب ہے اور مجھ سے پہلے جو پیغمبر گذرے ہیں ان کی کتابیں ہیں ۔ بلکہ ان میں کے اکثر لوگ حق بات کونہیں جانتے۔پس وہ منھ پھیر لیتے ہیں ۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا نُوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدُوۡنِ
اور آپ سے پہلے جوپیغمبر ہم نے بھیجے ہیں ان کی طرف یہی وحیبھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ۔پس تم میری ہی عبادت کرو ۔
وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا‌ سُبۡحٰنَهٗ‌ ؕ بَلۡ عِبَادٌ مُّكۡرَمُوۡنَ ۙ
اور مشرک کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنالیا۔ اللہ اس سے پاک ہے۔ فرشتے معزز بندے ہیں ۔
لَا يَسۡبِقُوۡنَهٗ بِالۡقَوۡلِ وَهُمۡ بِاَمۡرِهٖ يَعۡمَلُوۡنَ
اس سے آگے بڑھ کر بات نہیں بول سکتے وہ اسی حکم پر عمل کرتے ہیں ۔
يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ وَ لَا يَشۡفَعُوۡنَۙ اِلَّا لِمَنِ ارۡتَضٰى وَهُمۡ مِّنۡ خَشۡيَـتِهٖ مُشۡفِقُوۡنَ
وہ جانتا ہے جوکچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے وہ کسی کی سفارش نہیں کرتے سوائے اس کے جس سے خدا خوش ہے اور وہ اس کی ہیبت سے ڈرتے رہتے ہیں
وَمَنۡ يَّقُلۡ مِنۡهُمۡ اِنِّىۡۤ اِلٰـهٌ مِّنۡ دُوۡنِهٖ فَذٰلِكَ نَجۡزِيۡهِ جَهَـنَّمَ‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الظّٰلِمِيۡنَ
اور ان میں سے جو شخص (فرضاً ) یوں کہے کہ میں اللہ کے سوائے معبود ہوں تو ہم اس کا بدلہ جہنم سے دیتے ہیں ۔ اور ظالموں کوہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَـتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ
کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں کے منھ بند تھے تو ہم نے ان کو کھول کر الگ الگ کردیا اور ہم نے تمام جاندارچیزیں پانی سے بنائیں ۔ پھر یہ لوگ ایمان نہیں لاتے ۔
وَجَعَلۡنَا فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِهِمۡ وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّهُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے کہ وہ ہلنے نہ لگے اور ہم نے اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ اپنی راہ پالیں
وَجَعَلۡنَا السَّمَآءَ سَقۡفًا مَّحۡفُوۡظًا ۖۚ وَّهُمۡ عَنۡ اٰيٰتِهَا مُعۡرِضُوۡنَ
اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا (لیکن ) وہ آسمان کی نشانیوں سےروگردانی کرتے ہیں
وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ‌ؕ كُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند بنائے یہ سب (گویا ) آسمان میں تیر رہے ہیں
وَمَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ الۡخُـلۡدَ‌ ؕ اَفَا۟ٮِٕن مِّتَّ فَهُمُ الۡخٰـلِدُوۡنَ
اوراے نبی ہم نے آپ سے پہلے کسی بشر کوبقائے دوام نہیں دیا پھر کیا اگر آپ مرجائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے ۔
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ‌ؕ وَنَبۡلُوۡكُمۡ بِالشَّرِّ وَالۡخَيۡرِ فِتۡنَةً‌  ؕ وَاِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ
ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے اور ہم تم کو بری بھلی دونوں حالتوں سے آزماتے ہیں اورتم ہماری ہی طرف لوٹ کر آؤ گے ۔
وَاِذَا رَاٰكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ يَذۡكُرُ اٰلِهَـتَكُمۡ‌ۚ وَهُمۡ بِذِكۡرِ الرَّحۡمٰنِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ
اور جب کافر تم کو دیکھتے ہیں تو ان کا کام بس یہ ہوتا ہے کہ آپ کا ٹھٹھہ اڑائیں کہ کیا یہی شخص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر (برائی سے ) کرتا ہے حالانکہ یہ خود رحمان کے نام سے انکار کرتے ہیں
خُلِقَ الۡاِنۡسَانُ مِنۡ عَجَلٍ‌ؕ سَاُورِيۡكُمۡ اٰيٰتِىۡ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡنِ
انسان جلدی (کے خمیر سے ) بنا ہے میں تم کو عنقریب اپنی نشانیاں دکھلاتا ہوں سو مجھ سے جلدی نہ کرو
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہو تو وہ وعدہ (عذاب کا ) کب ہوگا۔
لَوۡ يَعۡلَمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا حِيۡنَ لَا يَكُفُّوۡنَ عَنۡ وُّجُوۡهِهِمُ النَّارَ وَلَا عَنۡ ظُهُوۡرِهِمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَ
کاش ان کو اس وقت کی خبر ہوتی جب کہ لوگ اپنے چہروں پر سے آگ کوہٹا نہ سکیں گے اور نہ پیچھے سے روک سکیں گے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔
بَلۡ تَاۡتِيۡهِمۡ بَغۡتَةً فَتَبۡهَتُهُمۡ فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ رَدَّهَا وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ
بلکہ وہ آگ ان پر اچانک آجائے گی پھر ان کوبدحواس کردے گی پھر وہ نہ اس کو ہٹا سکیں گے اورنہ ان کو مہلت دی جائے گی
وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِيۡنَ سَخِرُوۡا مِنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور آپ سے پہلے کے پیغمبروں کے ساتھ ٹھٹھہ ہوتا رہا تو ان میں سے ٹھٹھہ کرنے والوں پر وہ (عذاب) واقع ہوگیا جس کا وہ ٹھٹھہ کیا کرتے تھے۔
قُلۡ مَنۡ يَّكۡلَـؤُكُمۡ بِالَّيۡلِ وَالنَّهَارِ مِنَ الرَّحۡمٰنِ‌ؕ بَلۡ هُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ رَبِّهِمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ
کہدیجئے وہ کون ہے جو رحمان (کے عذاب)سے رات اوردن تمہاری حفاظت کرتا ہے بلکہ بات یہ ہے کہ یہ اپنے رب کی یاد سے روگرداں ہیں ۔
اَمۡ لَهُمۡ اٰلِهَةٌ تَمۡنَعُهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِنَا ‌ؕ لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَـصۡرَ اَنۡفُسِهِمۡ وَلَا هُمۡ مِّنَّا يُصۡحَبُوۡنَ
یا ان کے واسطے ہمارے سواکوئی معبود ہیں جوان کو بچا سکتے ہیں وہ اپنی مدد آپ تو نہیں کرسکتے اورنہ ہمارے مقابلے میں کوئی ان کا ساتھ دے سکتا ہے ۔
بَلۡ مَتَّـعۡنَا هٰٓؤُلَاۤءِ وَ اٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى طَالَ عَلَيۡهِمُ الۡعُمُرُ ‌ؕ اَفَلَا يَرَوۡنَ اَنَّا نَاۡتِى الۡاَرۡضَ نَـنۡقُصُهَا مِنۡ اَطۡرَافِهَا ؕ‌ اَفَهُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ
بلکہ ہم ان کو اور ان کے باپ دادا کو فائدہ پہنچا تے رہے یہاں تک کہ اسی حالت میں ان کی عمریں گذرگئیں کیا یہ نہیں یکھتے کہ ہم ان کی زمین کو (اسلامی فتوحات سے) برابر گھٹاتے چلے آرہے ہیں توکیا یہ لوگ ہی غلبہ پانے والے ہیں
قُلۡ اِنَّمَاۤ اُنۡذِرُكُمۡ بِالۡوَحۡىِ ‌‌ۖ  وَلَا يَسۡمَعُ الصُّمُّ الدُّعَآءَ اِذَا مَا يُنۡذَرُوۡنَ
کہدیجئے کہ میں تم کو صرف وحی کے ذریعہ ڈراتا ہوں اور جو بہرے ہوتے ہیں جب ان کو ڈرایا جاتا ہے تووہ پکار کو سنتے ہیں نہیں
وَلَٮِٕنۡ مَّسَّتۡهُمۡ نَفۡحَةٌ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُوۡلُنَّ يٰوَيۡلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ
اور اگر ان کو آپ کے رب کے عذاب کا ایک جھونکا بھی چھولے تو یوں کہنے لگیں ہائے کم بختی ہم واقعی ظالم تھے ۔
وَنَضَعُ الۡمَوَازِيۡنَ الۡقِسۡطَ لِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ فَلَا تُظۡلَمُ نَـفۡسٌ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَاِنۡ كَانَ مِثۡقَالَ حَبَّةٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَيۡنَا بِهَا‌ ؕ وَكَفٰى بِنَا حٰسِبِيۡنَ
اور قیامت کے دن ہم انصاف کے ترازو قائم کریں گے تو کسی پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا اگر کسی کا عمل رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا تو ہم اس کو حاضر کریں گے اورہم حساب لینے کے لئے کافی ہیں ۔
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ
اورہم نے موسیٰ اور ہارون کو ایک فرق کرنے والی کتاب اور روشنی دی اور نصیحت کی چیز عطا کی ان ڈرنے والوں کے لئے۔
الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ
جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہ قیامت سے بھی ڈرتے ہیں ۔
وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُ‌ؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ
اور یہ مبارک نصیحت ہے جوہم نے نازل کی ۔ تو کیا تم اس کو نہیں مانتے
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ رُشۡدَهٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِيۡنَ‌ۚ
اورہم نے(موسیٰ سے ) پہلے ابراہیم کو ان کی شان کے مطابق ہدایت دی تھی اور ان سے ہم خوب واقف ہیں
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَا هٰذِهِ التَّمَاثِيۡلُ الَّتِىۡۤ اَنۡتُمۡ لَهَا عٰكِفُوۡنَ
جب انہوں نے اپنے باپ سے اوراپنی قوم سے کہا کہ یہ کیا (واہیات) مورتیاں ہیں جن کے تم مجاور بن بیٹھے ہو ۔
قَالُوۡا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا لَهَا عٰبِدِيۡنَ
وہ بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ان ہی کی پرستش کرتے دیکھا ہے
قَالَ لَـقَدۡ كُنۡتُمۡ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
ابراہیم نے فرمایا بے شک تم اور تمہارے باپ دادا صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں
قَالُوۡۤا اَجِئۡتَـنَا بِالۡحَـقِّ اَمۡ اَنۡتَ مِنَ اللّٰعِبِيۡنَ
وہ کہنے لگے کیا تم سچی بات پیش کررہے ہو یا یہ کہ دل لگی کررہے ہو
قَالَ بَلْ رَّبُّكُمۡ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الَّذِىۡ فَطَرَهُنَّ ‌ۖ  وَاَنَا عَلٰى ذٰلِكُمۡ مِّنَ الشّٰهِدِيۡنَ
فرمایا نہیں بلکہ تمہارا رب آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے اور اور میں اس پر گواہ ہوں ۔
وَ تَاللّٰهِ لَاَكِيۡدَنَّ اَصۡنَامَكُمۡ بَعۡدَ اَنۡ تُوَلُّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ
اور اللہ کی قسم جب تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گےتو میں تمہارے بتوں کی اچھی طرح گت بناؤں گا
فَجَعَلَهُمۡ جُذٰذًا اِلَّا كَبِيۡرًا لَّهُمۡ لَعَلَّهُمۡ اِلَيۡهِ يَرۡجِعُوۡنَ
پھران کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے بجز ایک بت کے اس کو نہ توڑا تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں
قَالُوۡا مَنۡ فَعَلَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَاۤ اِنَّهٗ لَمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ
کہنے لگے ہمارے معبودوں کے ساتھ یہ حرکت کس نے کی اس میں شک نہیں وہ تو بڑا ظالم ہے۔
قَالُوۡا سَمِعۡنَا فَتًى يَّذۡكُرُهُمۡ يُقَالُ لَهٗۤ اِبۡرٰهِيۡمُ ؕ
وہ بولے ہم نے ایک نوجوان کو جس کو ابراہیم کہتے ہیں ان کاذکر (برائی سے ) کرتے ہوئے سنا ہے۔
قَالُوۡا فَاۡتُوۡا بِهٖ عَلٰٓى اَعۡيُنِ النَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَشۡهَدُوۡنَ
انہوں نے کہا کہ اسے سب لوگوں کے سامنے حاضر کرو تاکہ لوگ اس کو دیکھ لیں
قَالُوۡٓا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ هٰذَا بِاٰلِهَتِنَا يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُؕ
انہوں نے کہا اے ابراہیم کیا تو نے ہمارے بتوں کے ساتھ یہ حرکت کی۔
قَالَ بَلۡ فَعَلَهٗ ‌‌ۖ  كَبِيۡرُهُمۡ هٰذَا فَسۡـــَٔلُوۡهُمۡ اِنۡ كَانُوۡا يَنۡطِقُوۡنَ
ابراہیم نے کہا نہیں بلکہ ان کے اس بڑے بت نے کیا ہوگا ان ہی سے پوچھ لو اگر یہ بولتے ہیں
فَرَجَعُوۡۤا اِلٰٓى اَنۡـفُسِهِمۡ فَقَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ اَنۡـتُمُ الظّٰلِمُوۡنَۙ
پس وہ اپنے جی میں غور کرنے لگے اورکہا بے شک تم لوگ ہی ناحق پر ہو۔
ثُمَّ نُكِسُوۡا عَلٰى رُءُوۡسِہِمۡ‌ۚ لَـقَدۡ عَلِمۡتَ مَا هٰٓؤُلَاۤءِ يَنۡطِقُوۡنَ
پھر شرمندگی کے مارے اپنے سر نیچے کرلئے اور کہا (اے ابراہیم ) تم تو جانتے ہوکہ یہ بولتے تونہیں
قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكُمۡ شَيۡـًٔـا وَّلَا يَضُرُّكُمۡؕ
پس ابراہیم نے فرمایا پھر تم خدا کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جوتمہیں نہ فائدہ دے سکتے ہیں اور نہ نقصان۔
اُفٍّ لَّـكُمۡ وَلِمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
تف ہے تم پر ا ور ان پر بھی جن کو تم اللہ کے سوا پوجتے ہو کیا تم کو سمجھ نہیں ۔
قَالُوۡا حَرِّقُوۡهُ وَانْصُرُوۡۤا اٰلِهَتَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ فٰعِلِيۡنَ
تب وہ بولے اس کو آگ میں جلادو اور اپنے معبودوں کی مددکرو اگر تم کوکچھ کرناہے۔
قُلۡنَا يٰنَارُ كُوۡنِىۡ بَرۡدًا وَّسَلٰمًا عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَۙ
(ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا ) توہم نے حکم دیا اے آگ ٹھنڈی اورموجب سلامتی ہو جا ابراہیم کے حق میں
وَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَخۡسَرِيۡنَ‌ۚ
انہوں نے ابراہیم کے ساتھ برائی کرنی چاہی مگرہم نے ا نہی کو زیادہ نقصان میں ڈال دیا۔
وَنَجَّيۡنٰهُ وَلُوۡطًا اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا لِلۡعٰلَمِيۡنَ
اورہم نے انکو اورلوط کو ایسی سرزمین کی طرف کھینچ کر بچالیا جس میں ہم نے جہاں کے لئے برکت رکھی ہے
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ ؕ وَيَعۡقُوۡبَ نَافِلَةً‌  ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا صٰلِحِيۡنَ
اور ہم نے ابراہیم کواسحاق عطا کیاپھر اس پر مستزاد یعقوب بھی اورسب کو نیک بخت بنایا۔
وَجَعَلۡنٰهُمۡ اَٮِٕمَّةً يَّهۡدُوۡنَ بِاَمۡرِنَا وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ الۡخَيۡرٰتِ وَاِقَامَ الصَّلٰوةِ وَاِيۡتَآءَ الزَّكٰوةِ‌ۚ وَكَانُوۡا لَـنَا عٰبِدِيۡنَ ۙ‌ۚ
اور ہم نے ان کو پیشوا بنایا وہ ہمارے حکم سے خلق کی ہدایت کرتے تھے اور ہم نے ان کے پاس نیک کام کرنے اور نماز پڑھنےاور زکواۃ دینے کا حکم (بذریعہ وحی ) دیا ۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے۔
وَلُوۡطًا اٰتَيۡنٰهُ حُكۡمًا وَّعِلۡمًا وَّنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡ كَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓٮِٕثَ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فٰسِقِيۡنَۙ
اور لوط کو ہم نے حکم اور علم عطا کیا اور ان کواس بستی سے نجات دی جس کے رہنے والے گندے کام کرتے تھے (عمل قوم لوط) بے شک وہ بڑے برے اور بد کردار لوگ تھے ۔
وَاَدۡخَلۡنٰهُ فِىۡ رَحۡمَتِنَا‌ ؕ اِنَّهٗ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اورہم نے ان کو (لو ط کو ) اپنی رحمت میں داخل کرلیا بے شک وہ نیک بختوں میں تھے ۔
وَنُوۡحًا اِذۡ نَادٰى مِنۡ قَبۡلُ فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِ‌ۚ
اور نوح کا قصہ بھی یاد کیجئے جب اس سے پہلے بھی انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی پکار سنی اور ہم نے ان کو اور ان کے ساتھیوں کوبڑے بھاری غم سے نجات دی۔
وَنَصَرۡنٰهُ مِنَ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمَ سَوۡءٍ فَاَغۡرَقۡنٰهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
اور نوح کی مدد کی ان لوگوں کے مقابلے میں جوہماری آیتوں کوجھٹلاتے تھے وہ بڑے برے لوگ تھے سوہم نے ان سب کو غرق کردیا۔
وَدَاوٗدَ وَسُلَيۡمٰنَ اِذۡ يَحۡكُمٰنِ فِى الۡحَـرۡثِ اِذۡ نَفَشَتۡ فِيۡهِ غَنَمُ الۡقَوۡمِ‌ۚ وَكُنَّا لِحُكۡمِهِمۡ شٰهِدِيۡنَ ۙ
اور داؤداور سلیمان کا حال بھی سن لیجئے جب وہ ایک کھیتی کے معاملے میں فیصلہ کررہے تھے جس میں کچھ لوگوں کی بکریاں (رات میں گھس کر )چر گئیں اور ہم ا ن کے فیصلے کودیکھ رہے تھے
فَفَهَّمۡنٰهَا سُلَيۡمٰنَ‌‌ۚ وَكُلًّا اٰتَيۡنَا حُكۡمًا وَّعِلۡمًا‌ وَّسَخَّرۡنَا مَعَ دَاوٗدَ الۡجِبَالَ يُسَبِّحۡنَ وَالطَّيۡرَ‌ ؕ وَكُنَّا فٰعِلِيۡنَ
پھر ہم نے سلیمان کو فیصلہ سمجھادیا اور ہم نے دونوں کوحکمت (نبوت) اور علم بخشا تھا اورہم نے داؤدکے ساتھ پہاڑوں کو تابع کردیا تھا تو وہ تسبیح کیا کرتے تھے اور پرندوں کوبھی تابع کردیا تھا اور یہ سب کچھ ہم نے کیا تھا۔
وَعَلَّمۡنٰهُ صَنۡعَةَ لَبُوۡسٍ لَّـكُمۡ لِتُحۡصِنَكُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِكُمۡ‌ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ شٰكِرُوۡنَ
اور ہم نے تمہارے لئے انکو زرہ بنانیکی صنعت سکھادی تھیتاکہ تم کو لڑائی کے ضرر سے بچاسکے۔ پس کیا تم شکر کرتے ہو ۔
وَلِسُلَيۡمٰنَ الرِّيۡحَ عَاصِفَةً تَجۡرِىۡ بِاَمۡرِهٖۤ اِلَى الۡاَرۡضِ الَّتِىۡ بٰرَكۡنَا فِيۡهَا‌ؕ وَكُنَّا بِكُلِّ شَىۡءٍ عٰلِمِيۡنَ
اور ہم نے تیز ہوا کو سلیمان کے تابع کردیا تھا جو ان کے حکم سے اس ملک میں چلتی تھی جس میں ہم نے برکت دی تھی اور ہم ہر چیز سے واقف ہیں
وَمِنَ الشَّيٰطِيۡنِ مَنۡ يَّغُوۡصُوۡنَ لَهٗ وَيَعۡمَلُوۡنَ عَمَلًا دُوۡنَ ذٰلِكَ‌ ۚ وَكُنَّا لَهُمۡ حٰفِظِيۡنَۙ
اور بعض شیطانوں (جنوں ) کوبھی ان کے تابع کردیا تھا جوان کے لئے غوطہ لگاتے تھے اوراس کے سوا دوسرے کام بھی کرتے تھے اورہم ان کے نگہبان تھے
وَاَيُّوۡبَ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّىۡ مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنۡتَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
اور ایوب کو بھی یاد کرو جب انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ مجھے تکلیف پہنچ رہی ہے اور توسب سے بڑھ کررحم کرنے والا ہے۔
فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ فَكَشَفۡنَا مَا بِهٖ مِنۡ ضُرٍّ‌ وَّاٰتَيۡنٰهُ اَهۡلَهٗ وَ مِثۡلَهُمۡ مَّعَهُمۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَذِكۡرٰى لِلۡعٰبِدِيۡنَ
توہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو جو تکلیف تھی وہ دورکردی اور ان کو ان کا کنبہ دے دیا اوراتنے ہی ان کے ساتھ اور بخشے ۔اپنی رحمت کے سبب اور عبادت گذاروں کے لئے نصیحت کی غرض سے
وَاِسۡمٰعِيۡلَ وَاِدۡرِيۡسَ وَذَا الۡكِفۡلِ‌ؕ كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل کو(بھی یاد کرو) یہ سب صبر کرنے والے تھے
وَاَدۡخَلۡنٰهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِنَا ؕ اِنَّهُمۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور ہم نے ان کو اپنی رحمت میں داخل کرلیا ۔ بلا شبہ وہ بھی نیکو کار تھے ۔
وَ ذَا النُّوۡنِ اِذْ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ اَنۡ لَّنۡ نَّـقۡدِرَ عَلَيۡهِ فَنَادٰى فِى الظُّلُمٰتِ اَنۡ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبۡحٰنَكَ ‌ۖ  اِنِّىۡ كُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ‌ ۖ ‌ۚ
اورمچھلی والے (یونس کوبھی یاد کرو ) جب وہ اپنی قوم سے ایمان نہ لانے کے سبب ناراض ہوکرغصّے کی حالت میں چلے گئے اور سمجھا کہ ہم ان کو پکڑ نہ سکیں گے پھر اندھیروں میں پکارا کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے اور بیشک میں قصور وار ہوں ۔
فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗۙ وَنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡـغَمِّ‌ؕ وَكَذٰلِكَ نُـنْجِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
تو ہم نے ان کی دعاسن لی اور ان کوغم سے نجات دی اور یوں ہی ہم مومنوں کو نجات دیتے ہیں ۔
وَزَكَرِيَّاۤ اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ رَبِّ لَا تَذَرۡنِىۡ فَرۡدًا وَّاَنۡتَ خَيۡرُ الۡوٰرِثِيۡنَ‌ ۖ‌ۚ
اور زکریا کو (بھی یاد کرو ) جب انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ اے رب مجھے اکیلا (لاوارث ) نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے۔
فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗ وَوَهَبۡنَا لَهٗ يَحۡيٰى وَاَصۡلَحۡنَا لَهٗ زَوۡجَهٗ ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا يُسٰرِعُوۡنَ فِىۡ الۡخَيۡـرٰتِ وَ يَدۡعُوۡنَـنَا رَغَبًا وَّرَهَبًا ‌ؕ وَكَانُوۡا لَنَا خٰشِعِيۡنَ
توہم نے ان کی دعا سنی اور ان کو ہم نے یحییٰ (فرزند ) بخشا اور ا ن کی بیوی کو (اولاد کے) قابل بنادیا یہ لوگ نیک کاموں کی طرف لپکتے تھے اور امید وخوف کے ساتھ ہم کو پکارتے تھے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے۔
وَالَّتِىۡۤ اَحۡصَنَتۡ فَرۡجَهَا فَـنَفَخۡنَا فِيۡهَا مِنۡ رُّوۡحِنَا وَ جَعَلۡنٰهَا وَابۡنَهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ
اور اس خاتون مریم کو بھی یاد کرو جنہوں نے اپنی ناموس کی حفاظت کی تو ہم نے ان میں اپنی روح پھونک دی اور ہم نے ان کو اور ان کے بیٹے کو جہاں والوں کے لئے نشانی بنادیا ۔
اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً  ‌ۖ وَّاَنَا رَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡنِ
یہ ہےتمہارا دین اور وہ ایک ہی ہے اورمیں تمہارا حقیقی رب ہوں سو تم میری ہی عبادت کرو۔
وَتَقَطَّعُوۡۤا اَمۡرَهُمۡ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ كُلٌّ اِلَـيۡنَا رٰجِعُوۡنَ
اوریہ لوگ اپنے معاملے میں متفرق ہوگئے (مگر ) سب ہماری طرف رجوع کرنے والے ہیں
فَمَنۡ يَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَا كُفۡرَانَ لِسَعۡيِهٖ‌ۚ وَاِنَّا لَهٗ كٰتِبُوۡنَ
پس جو شخص نیک کام کرے اوروہ ایمان والا ہو تو اس کی محنت اکارت نہیں جائے گی اور ہم اس کولکھ لیتے ہیں ۔
وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرۡيَةٍ اَهۡلَكۡنٰهَاۤ اَنَّهُمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَ
اورجس بستی کو ہم نے ہلاک کردیا ان کے باشندوں پر یہ حرام ہے کہ وہ پھر دنیا میں لوٹ آئیں
حَتّٰٓى اِذَا فُتِحَتۡ يَاۡجُوۡجُ وَمَاۡجُوۡجُ وَهُمۡ مِّنۡ كُلِّ حَدَبٍ يَّنۡسِلُوۡنَ
یہاں تک کہ جب یاجوج وماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر بلندی پر سےدوڑ رہے ہوں گے
وَاقۡتَـرَبَ الۡوَعۡدُ الۡحَـقُّ فَاِذَا هِىَ شَاخِصَةٌ اَبۡصَارُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ؕ يٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا بَلۡ كُـنَّا ظٰلِمِيۡنَ
اورقیامت کا سچا وعدہ نزدیک آپہنچا تو یہ ہوگا کہ اچانک کافروں کی نگاہیں اوپرلگی رہ جائیں گی وہ کہیں گے ہائے کم بختی ہم ہی اس امر سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ہی گنہ گار تھے
اِنَّكُمۡ وَمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ حَصَبُ جَهَـنَّمَؕ اَنۡـتُمۡ لَهَا وَارِدُوۡنَ
اے مشرکو بلاشبہ تم اور تم جن کی پوجا اللہ کے سوا کرتے تھے وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے اور تم سب اس میں داخل ہوں گے۔
لَوۡ كَانَ هٰٓؤُلَاۤءِ اٰلِهَةً مَّا وَرَدُوۡهَا‌ ؕ وَكُلٌّ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اگر یہ واقعی تمہارے معبودہوتے تو اس میں نہ داخل ہوتے اورسب اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّهُمۡ فِيۡهَا لَا يَسۡمَعُوۡنَ
ان کی وہاں چیخ وپکار ہوگی اوراس میں کچھ نہ کرسکیں گے
اِنَّ الَّذِيۡنَ سَبَقَتۡ لَهُمۡ مِّنَّا الۡحُسۡنٰٓىۙ اُولٰٓٮِٕكَ عَنۡهَا مُبۡعَدُوۡنَۙ
جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ اس سے دوررکھے جائیں گے۔
لَا يَسۡمَعُوۡنَ حَسِيۡسَهَا‌ ۚ وَهُمۡ فِىۡ مَا اشۡتَهَتۡ اَنۡفُسُهُمۡ خٰلِدُوۡنَ‌ ۚ
اس حد تک کہ وہ اس کی آہٹ بھی نہ سن سکیں گے اور وہ لوگ اپنی من چاہی چیزوں میں ہمیشہ رہیں گے۔
لَا يَحۡزُنُهُمُ الۡـفَزَعُ الۡاَكۡبَرُ وَتَتَلَقّٰٮهُمُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ ؕ هٰذَا يَوۡمُكُمُ الَّذِىۡ كُنۡـتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ
ان کو (اس دن کا) بھاری خوف غمگین نہ کرے گا اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے اور (کہیں گے ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
يَوۡمَ نَـطۡوِىۡ السَّمَآءَ كَطَـىِّ السِّجِلِّ لِلۡكُتُبِ‌ ؕ كَمَا بَدَاۡنَاۤ اَوَّلَ خَلۡقٍ نُّعِيۡدُهٗ‌ ؕ وَعۡدًا عَلَيۡنَا‌ ؕ اِنَّا كُنَّا فٰعِلِيۡنَ
جس دن ہم آسمانوں کو اس طرح لپیٹ لیں گے جس طرح کاغذوں کا طومار لپیٹتے ہیں ۔جس طرح پہلی بار پیدا کیا تھا تو اسی طرح دوبارہ پیدا کریں گے یہ ہمارا ذمہ ہے ہم ایسا ضرور کرنے والے ہیں ۔
وَلَـقَدۡ كَتَبۡنَا فِى الزَّبُوۡرِ مِنۡۢ بَعۡدِ الذِّكۡرِ اَنَّ الۡاَرۡضَ يَرِثُهَا عِبَادِىَ الصّٰلِحُوۡنَ
اور ہم نے زبور میں نصیحت کے بعدلکھ دیا ہےکہ زمین کے مالک میرے نیک بندے ہوں گے
اِنَّ فِىۡ هٰذَا لَبَلٰغًا لّـِقَوۡمٍ عٰبِدِيۡنَؕ
بیشک اس میں (قرآن میں )بندگی کرنے والوں کے لئے سامان ِتبلیغ ہے۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا رَحۡمَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا ہے
قُلۡ اِنَّمَا يُوۡحٰۤى اِلَىَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمۡ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ‌  ۚ فَهَلۡ اَنۡـتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
کہدیجئے میرے پاس تو صرف یہ وحی آئی ہے کہ تمہارا معبود خدا ئے واحد ہے ۔ سو اب بھی تم مانتے ہو کہ نہیں ۔
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ اٰذَنۡـتُكُمۡ عَلٰى سَوَآءٍ ‌ؕ وَاِنۡ اَدۡرِىۡۤ اَقَرِيۡبٌ اَمۡ بَعِيۡدٌ مَّا تُوۡعَدُوۡنَ
اگریہ لوگ منھ پھیر لیں تو آپ کہدیجئے میں نے تم کو یکساں (احکام الہٰی سے ) آگاہ کردیا ہے ۔ اور مجھ کومعلوم نہیں جس چیز کا وعدہ تم سے کیا جاتا ہے وہ قریب ہے یا دور ہے۔
اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَـهۡرَ مِنَ الۡقَوۡلِ وَيَعۡلَمُ مَا تَكۡتُمُوۡنَ
جوبات تم پکار کر کہتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے اورجو بات تم پوشیدہ رکھتے ہو اللہ اس سے بھی واقف ہے۔
وَاِنۡ اَدۡرِىۡ لَعَلَّهٗ فِتۡنَةٌ لَّـكُمۡ وَمَتَاعٌ اِلٰى حِيۡنٍ
اور میں نہیں جانتا کہ (تأخیر عذاب ) شاید تمہارے لئے آزمائش ہو اور ایک وقت تک تم کوفائدہ پہنچانا ہے ۔
قٰلَ رَبِّ احۡكُمۡ بِالۡحَـقِّ‌ؕ وَرَبُّنَا الرَّحۡمٰنُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰى مَا تَصِفُوۡنَ
پیغمبر نے کہا میرے رب حق کے ساتھ فیصلہ کر اور ہمارا پروردگار بڑا مہر بان ہے اس سے ان تمام باتوں میں جو تم بیان کرتے ہو مدد مانگی جاتی ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark