بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَتٰۤى اَمۡرُ اللّٰهِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡهُ ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اللہ کا حکم (عذاب قریب ) آپہنچا سو اے کافرو اس تعلق سے جلدی مت کرو وہ پاک ہے اور برتر ہے ان کے شریک بتلانے سے۔
يُنَزِّلُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةَ بِالرُّوۡحِ مِنۡ اَمۡرِهٖ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖۤ اَنۡ اَنۡذِرُوۡۤا اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاتَّقُوۡنِ
وہ فرشتوں کو وحی یعنی اپنا حکم دے کر اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نازل کرتا ہے
کہ خبر دار کردو میرے سواکوئی معبود نہیں ہے ۔پس مجھ سے ہی ڈرتے رہو۔
خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّؕ تَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اسی نے آسمانوں اور زمین کو مصلحت کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ ان کے شرک سے بالا تر ہے
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ نُّـطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ
اسی نے انسان کو نطفے سے بنایا پھر وہ اچانک کھلم کھلا جھگڑالو ہوگیا
وَالۡاَنۡعَامَ خَلَقَهَا ۚ لَـكُمۡ فِيۡهَا دِفۡ ٴٌ وَّمَنَافِعُ وَمِنۡهَا تَاۡكُلُوۡنَ
اور چار پایوں کو بھی اسی نے بنایا ان میں تمہارے لئے جاڑوں کا سامان اور بہت فائدے ہیں اوران میں سے بعض کو تم کھاتے ہو ۔
وَلَكُمۡ فِيۡهَا جَمَالٌ حِيۡنَ تُرِيۡحُوۡنَ وَحِيۡنَ تَسۡرَحُوۡنَ
اوران میں تمہارے لئے رونق بھی ہے جب تم شام کو لاتے ہو اورصبح چرانے لیجاتے ہو
وَتَحۡمِلُ اَثۡقَالَـكُمۡ اِلٰى بَلَدٍ لَّمۡ تَكُوۡنُوۡا بٰلِغِيۡهِ اِلَّا بِشِقِّ الۡاَنۡفُسِؕ اِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌۙ
اور وہ تمہارے بوجھ بھی ایسے شہر کو لیجاتے ہیں جہاں تم اپنی جان کو مشقت میں ڈالے بغیر پہنچ نہیں سکتے تحقیق تمہارارب شفقت کرنے والا مہربان ہے۔
وَّالۡخَـيۡلَ وَالۡبِغَالَ وَالۡحَمِيۡرَ لِتَرۡكَبُوۡهَا وَزِيۡنَةً ؕ وَيَخۡلُقُ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ
اوراسی نے گھوڑے ‘خچر اورگدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو ۔ نیز زینت کے لئے بھی اور وہ ایسی چیزیں پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر بھی نہیں
وَعَلَى اللّٰهِ قَصۡدُ السَّبِيۡلِ وَمِنۡهَا جَآٮِٕرٌؕ وَلَوۡ شَآءَ لَهَدٰٮكُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
اورسیدھا راستہ تواللہ تک پہنچتا ہے اوربعض راستے ٹیڑھے ہیں اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سیدھے راستے پر چلا دیتا
هُوَ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً لَّـكُمۡ مِّنۡهُ شَرَابٌ وَّمِنۡهُ شَجَرٌ فِيۡهِ تُسِيۡمُوۡنَ
وہی تو ہے جس نے آسمان سے مینہ برسایا جسے تم پیتے ہو ۔ اور اسی سے درخت (شاداب ) ہوتے ہیں جن میں تم اپنے چوپایوں کوچراتے ہو ۔
يُنۡۢبِتُ لَـكُمۡ بِهِ الزَّرۡعَ وَالزَّيۡتُوۡنَ وَالنَّخِيۡلَ وَالۡاَعۡنَابَ وَمِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّـقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اسی سے وہ تمہارے واسطے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اورہر قسم کےپھل اگاتا ہےبیشک اس میں غور کرنے والوں کے لئے بڑی نشانی ہے
وَسَخَّرَ لَـكُمُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَۙ وَالشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَؕ وَالنُّجُوۡمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمۡرِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَۙ
اوراسی نے تمہارے لئے رات اور دن اور سورج اورچاند کو مسخر کردیا ۔ اور اسی کے حکم سے ستارے بھیمسخر ہیں ۔ سمجھ رکھنے والوں کے لئے اس میں بڑے دلائل ہیں ۔
وَمَا ذَرَاَ لَـكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ مُخۡتَلِفًا اَلۡوَانُهٗ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لّـِقَوۡمٍ يَّذَّكَّرُوۡنَ
اورجو چیزیں تمہارے واسطےزمین میں پھیلادیں رنگ برنگ کی ۔ نصیحت پکڑنے والوں کے لئے اس میں نشانی ہے۔
وَهُوَ الَّذِىۡ سَخَّرَ الۡبَحۡرَ لِتَاۡكُلُوۡا مِنۡهُ لَحۡمًا طَرِيًّا وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡا مِنۡهُ حِلۡيَةً تَلۡبَسُوۡنَهَاۚ وَتَرَى الۡـفُلۡكَ مَوَاخِرَ فِيۡهِ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں دے دیا تاکہ تم اس میں تازہ گوشت (مچھلی) کھاؤ اور اس میں سے زیور (موتی) نکالو جسے تم پہنتے ہو اورتو کشتیوں کودیکھتا ہے کہ وہ پانی کو چیرتی ہوئی چلی جارہی ہیں اور تاکہ تم اللہ کے فضل کو تلاش کرسکو اورتاکہ تم اس کا شکر ادا کرو ۔
وَاَلۡقٰى فِى الۡاَرۡضِ رَوَاسِىَ اَنۡ تَمِيۡدَ بِكُمۡ وَاَنۡهٰرًا وَّسُبُلًا لَّعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَۙ
اوراسی نے زمین میں پہاڑ رکھ دئے تاکہ وہ تم کو لیکر ڈگمگانے نہ لگیں اوراسی نے نہریں اورراستے بنائے تاکہ تم (منزل تک ) پہنچ سکو ۔
وَعَلٰمٰتٍؕ وَبِالنَّجۡمِ هُمۡ يَهۡتَدُوۡنَ
اور بہت نشانیاں بنائیں اور ستاروں سے لوگ راستہ معلوم کرلیتے ہیں ۔
اَفَمَنۡ يَّخۡلُقُ كَمَنۡ لَّا يَخۡلُقُؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
بھلا جوپیدا کرتا ہے کیا وہ برابر ہے اسکے جو کچھ پیدا نہ کرے ۔ کیا تم سوچتے نہیں ۔
وَاِنۡ تَعُدُّوۡا نِعۡمَةَ اللّٰهِ لَا تُحۡصُوۡهَاؕ اِنَّ اللّٰهَ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اگر تم اللہ کی نعمتوں کوشمار کرو توگن نہ سکو گے
تحقیق اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَ مَا تُعۡلِنُوۡنَ
اوراللہ جانتا ہے ان تمام باتوں کو جو تم چھپاتے ہو اور جو تم ظاہر کرتے ہو ۔
وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَخۡلُقُوۡنَ شَيۡــًٔا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَؕ
اوریہ لوگ اللہ کے سواجن کی عبادت کرتے ہیں وہ کچھ پیدانہیں کرتے بلکہ وہ خود پیدا کئے ہوئے ہیں ۔
اَمۡوَاتٌ غَيۡرُ اَحۡيَآءٍ ۚ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ
مردے ہیں ۔ زندہ نہیں اور جانتے بھی نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔
اِلٰهُكُمۡ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَالَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ قُلُوۡبُهُمۡ مُّنۡكِرَةٌ وَّهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ
تمہارا معبود (برحق ) تواکیلا خدا ہے توجو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل نہیں مانتے اور وہ مغرور ہیں ۔
لَا جَرَمَ اَنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡتَكۡبِرِيۡنَ
یقینی بات ہے کہ اللہ ان کے سبپوشیدہ اورظاہر احوال جانتا ہے اوروہ تکبر کرنے والوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا۔
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ مَّاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّكُمۡۙ قَالُـوۡۤا اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ
اور جب ان کافروں سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی توکہتے ہیں وہ تو پہلے لوگوں کی من گھڑت کہانیاں ہیں
لِيَحۡمِلُوۡۤا اَوۡزَارَهُمۡ كَامِلَةً يَّوۡمَ الۡقِيٰمَةِۙ وَمِنۡ اَوۡزَارِ الَّذِيۡنَ يُضِلُّوۡنَهُمۡ بِغَيۡرِ عِلۡمٍؕ اَلَا سَآءَ مَا يَزِرُوۡنَ
(نتیجہ یہ ہوگا ) کہ قیامت کے دن اپنے اعمال کا پورا بوجھ اٹھائیں گے۔ اورکچھ بوجھ ان کے بھی جن کویہ بلا تحقیق گمراہ کررہے ہیں دیکھو کتنا برا بوجھ ہے جویہ لاد رہے ہیں
قَدۡ مَكَرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَاَتَى اللّٰهُ بُنۡيَانَهُمۡ مِّنَ الۡقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَيۡهِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَاَتٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی بڑی تدبیریں کیں لیکن اللہ نے ان کا بنا بنایا گھر جڑ بنیاد سے ڈھادیا اور پھر اوپر سے ان پر چھت آن پڑی اوران پر عذاب آیا جہاں سے (آنے کا ) ان کو خیالبھی نہیں تھا
ثُمَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يُخۡزِيۡهِمۡ وَيَقُوۡلُ اَيۡنَ شُرَكَآءِىَ الَّذِيۡنَ كُنۡتُمۡ تُشَآقُّوۡنَ فِيۡهِمۡؕ قَالَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اِنَّ الۡخِزۡىَ الۡيَوۡمَ وَالسُّوۡۤءَ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَۙ
پھر قیامت کے دن اللہ ان کو رسوا کریگا اورکہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑتے تھے۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گےآج پوری ہوئی رسوائی اور عذاب کافروں پر ہے۔
الَّذِيۡنَ تَتَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ ظَالِمِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ فَاَلۡقَوُا السَّلَمَ مَا كُنَّا نَـعۡمَلُ مِنۡ سُوۡۤءٍؕ بَلٰٓى اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جن کی جان فرشتے حالتِ کفر میں نکالیں گے تو وہ مطیع ہو جائیں گے اورکہیں گے ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھےکیوں نہیں تم جو کچھ کرتے تھے اللہ ان سے خوب واقف ہے۔
فَادۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاؕ فَلَبِئۡسَ مَثۡوَى الۡمُتَكَبِّرِيۡنَ
سو دوزخ کے دروازوں میں (سے ) داخل ہوجاؤ ہمیشہ اس میں رہو گے
غرض کہ تکبر کرنے والوں کا ٹھکانہ برا ہے۔
وَقِيۡلَ لِلَّذِيۡنَ اتَّقَوۡا مَاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّكُمۡؕ قَالُوۡا خَيۡرًاؕ لِّـلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا حَسَنَةٌ ؕ وَلَدَارُ الۡاٰخِرَةِ خَيۡرٌ ؕ وَلَنِعۡمَ دَارُ الۡمُتَّقِيۡنَۙ
اورجب پر ہیز گاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا تووہ کہتے ہیں بہترین کلام
جن لوگوں نے نیک کام کئے ان کے لئے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے اورپرہیزگاروں کا گھر بہت ہی خوب ہے ۔
جَنّٰتُ عَدۡنٍ يَّدۡخُلُوۡنَهَا تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ لَهُمۡ فِيۡهَا مَا يَشَآءُوۡنَؕ كَذٰلِكَ يَجۡزِى اللّٰهُ الۡمُتَّقِيۡنَۙ
ہمیشہ کے باغ جن میں وہ داخل ہوں گے ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ جو چاہیں گے ان کو ملے گا اسی طرح اللہ پرہیز گاروں کوبدلہ دیتا ہے۔
الَّذِيۡنَ تَتَوَفّٰٮهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ طَيِّبِيۡنَ ۙ يَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَيۡكُمُۙ ادۡخُلُوا الۡجَـنَّةَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جن کی روحیں فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک ہوتی ہیں اورکہتے جاتے ہیں تم پر سلام ہو بہشت میں داخل ہوجاؤ اپنے اعمال کے سبب
هَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِيَهُمُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ اَوۡ يَاۡتِىَ اَمۡرُ رَبِّكَؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ وَمَا ظَلَمَهُمُ اللّٰهُ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
کیا یہ کافر اس بات کے منتظر ہیں کہفرشتے ان کے پاس آئیں یا آپ کے رب کا حکم (عذاب ) آجائے ۔ ایسا ہی ان سے پہلے کےلوگوں نے کیا تھا ۔ اوراللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ اپنے آپ ہی پر ظلم کررہے تھے۔
فَاَصَابَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
سو ان کو ان کے برے اعمال کی سزائیں ملیں
اوروہی چیز ان پر آپڑی جس کا وہ ٹھٹھہ کرتے تھے۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا عَبَدۡنَا مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍ نَّحۡنُ وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا وَلَا حَرَّمۡنَا مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍؕ كَذٰلِكَ فَعَلَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡۚ فَهَلۡ عَلَى الرُّسُلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اورمشرکین کہتے ہیں کہ اگر خدا چاہتا تو نہ ہم اس کے سوا کسی چیز کیعبادت نہ کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹہراتے ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا مگرکیا رسولوں کے ذمہ احکام کو صاف طور پر پہنچانے کے سوا بھی کچھ ہے
وَلَـقَدۡ بَعَثۡنَا فِىۡ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوۡلًا اَنِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاجۡتَنِبُوا الطَّاغُوۡتَۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ هَدَى اللّٰهُ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ حَقَّتۡ عَلَيۡهِ الضَّلٰلَةُ ؕ فَسِيۡرُوۡا فِىۡ الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُكَذِّبِيۡنَ
اورہم نے ہر جماعت میں ایک پیغمبر بھیجا (یہ حکم دے کر ) کہ تم اللہ کی عبادت کرو اورشیطان (غیر اللہ کی پرستش ) سے بچتے رہو ۔ پھر ان میں سے بعض کواللہ نے ہدایت دی اوربعض پر گمراہی ثابت ہوگئی۔ سو زمین میں چلو پھرو پھر دیکھو کہجھٹلانے والوں کاکیسا انجام ہوا
اِنۡ تَحۡرِصۡ عَلٰى هُدٰٮهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِىۡ مَنۡ يُّضِلُّ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
اگر آپ کو ان کفار کی ہدایت پانے کی طمع ہے تو اللہ اس کو ہدایت نہیں دیتا جس کو وہ گمراہ کرتا ہے اوران کا کوئی مدد گار بھی نہ ہوگا
وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡۙ لَا يَبۡعَثُ اللّٰهُ مَنۡ يَّمُوۡتُؕ بَلٰى وَعۡدًا عَلَيۡهِ حَقًّا وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَۙ
اوریہ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاکر کہتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے اللہ اس کو نہیں اٹھائے گا کیوں نہیں ۔ اس پر اللہ کا پکا وعدہ ہوچکا ہےلیکن اکثر لوگ یقین نہیں کرتے۔
لِيُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِىۡ يَخۡتَلِفُوۡنَ فِيۡهِ وَ لِيَـعۡلَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّهُمۡ كَانُوۡا كٰذِبِيۡنَ
(وہ اٹھائے گا ) تاکہ جس چیز کے بارے میں یہ جھگڑتے ہیں وہ ان پر ظاہر کردے ۔ اور اس لئے بھی کہ کافر یقین کرلیں کہ واقعی وہ جھوٹے تھے
اِنَّمَا قَوۡلُـنَا لِشَىۡءٍ اِذَاۤ اَرَدۡنٰهُ اَنۡ نَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں پس اس سے ہمارا اتنا کہنا کافی ہے کہ تو ہوجا تووہ ہوجاتی ہے۔
وَالَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا فِى اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا ظُلِمُوۡا لَـنُبَوِّئَنَّهُمۡ فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً ؕ وَلَاَجۡرُ الۡاٰخِرَةِ اَكۡبَرُۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَۙ
اور جنہوں نے ظلم سہنے کے بعد اللہ کے لئے وطن چھوڑا ہم ان کو دنیا میں اچھا ٹھکانہ دیں گے اورآخرت کا اجر تو بہت بڑا ہے
کاش وہ اسے جانتے ۔
الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
یعنی وہ لوگ جوصبر کرتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِىۡۤ اِلَيۡهِمۡ فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَۙ
اورہم نے آپ سے پہلے جو بھی پیغمبر بھیجے تومردوں کو ہی ان کی طرف معجزات اورکتابیں دیکر بھیجے ہم ان کی طرف وحی کرتے تھے پس اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے
بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِؕ وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ
اوریہ کتاب (قرآن) آپکی طرف نازل کی ہے تاکہ آپ کھول کھول کر لوگوں کو وہ چیز بیان کردیں جو انکے واسطے اتاری ہے اورتاکہ وہ غور کریں ۔
اَفَاَمِنَ الَّذِيۡنَ مَكَرُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ يَّخۡسِفَ اللّٰهُ بِهِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ يَاۡتِيَهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَيۡثُ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ
کیا نڈر ہوگئے وہ لوگ جوبری تدبیریں کرتے ہیں اس سے کہ اللہ ان کو زمین میں دھنسادے۔ یا ان پرعذاب آئے جہاں سے آنے کا ان کو شان وگمان بھی نہ ہو
اَوۡ يَاۡخُذَهُمۡ فِىۡ تَقَلُّبِهِمۡ فَمَا هُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَۙ
یا ان کو چلتے پھرتے پکڑلے ۔ پس وہ اللہ کو عاجز کر نہیں سکتے
اَوۡ يَاۡخُذَهُمۡ عَلٰى تَخَوُّفٍؕ فَاِنَّ رَبَّكُمۡ لَرَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
یا ان کوگھٹاتےگھٹاتے پکڑلے ۔ بے شک آپ کا رب شفقت کرنے والا مہربان ہے۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اِلٰى مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنۡ شَىۡءٍ يَّتَفَيَّؤُا ظِلٰلُهٗ عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَالشَّمَآٮِٕلِ سُجَّدًا لِّلَّهِ وَهُمۡ دٰخِرُوۡنَ
کیا انہوں نے اللہ کی پیدا کی ہوئی کسی چیز کو نہیں دیکھاجس کے سائے دائیں سے بائیں کو اور بائیں سے دائیں کو ڈھلتے ہیں اللہ کوسجدہ کرتے ہوئے عاجزی کے ساتھ ۔
وَلِلّٰهِ يَسۡجُدُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ مِنۡ دَآبَّةٍ وَّالۡمَلٰۤٮِٕكَةُ وَهُمۡ لَا يَسۡتَكۡبِرُوۡنَ
اورتمام جاندار جوآسمانوں اورزمین میں ہیں سب اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہیں اورفرشتے (بھی ) اور وہ تکبر نہیں کرتے
يَخَافُوۡنَ رَبَّهُمۡ مِّنۡ فَوۡقِهِمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ ۩
اور وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں جوان کے اوپر ہے اوران کو جو حکم دیا جاتا ہے وہ بجا لاتے ہیں ۔
وَقَالَ اللّٰهُ لَا تَـتَّخِذُوۡۤا اِلٰهَيۡنِ اثۡنَيۡنِۚ اِنَّمَا هُوَ اِلٰـهٌ وَّاحِدٌ ۚ فَاِيَّاىَ فَارۡهَبُوۡنِ
اوراللہ نے فرمایا کہ دو معبود مت بناؤ ۔معبود (توبس) ایک ہی ہے پس مجھ سے ہی ڈرو۔
وَلَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَلَهُ الدِّيۡنُ وَاصِبًا ؕ اَفَغَيۡرَ اللّٰهِ تَـتَّـقُوۡنَ
اور اسی کی ہیں وہ سب چیزیں جوآسمانوں اورزمین میں ہیں اوردین توہمیشہ اسی کے لئے ہے
کیا تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو ۔
وَمَا بِكُمۡ مِّنۡ نّـِعۡمَةٍ فَمِنَ اللّٰهِ ثُمَّ اِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَاِلَيۡهِ تَجْئَرُوۡنَۚ
اور تمہارے پاس جو کچھ نعمت ہے و ہ اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تم کو تکلیف پہنچتی ہے تو تم اسی کے آگے فریاد کرتے ہو ۔
ثُمَّ اِذَا كَشَفَ الضُّرَّ عَنۡكُمۡ اِذَا فَرِيۡقٌ مِّنۡكُمۡ بِرَبِّهِمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
پھر جب وہ تم سے تکلیف کودور کردیتا ہے تم میں کی ایک جماعت اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتی ہے۔ تاکہ تم منکر ہوجاؤ اس چیز سے جو ہم نے تم کو دی ہے ۔
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡؕ فَتَمَتَّعُوۡا فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ
سو فائدہ حاصل کرلو ۔ سو عنقریب تم کو اس کا انجام معلوم ہوگا
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِمَا لَا يَعۡلَمُوۡنَ نَصِيۡبًا مِّمَّا رَزَقۡنٰهُمۡؕ تَاللّٰهِ لَـتُسۡــَٔلُنَّ عَمَّا كُنۡتُمۡ تَفۡتَرُوۡنَ
اوریہ لوگ ہماری دی ہوئی روزی میں سے ان کا حصہ لگاتے ہیں جن کا ان کو علم نہیں اللہ کی قسم تم جو افترا کرتے ہو اس کی تم سے ضرور پوچھ ہوگی۔
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰهِ الۡبَـنٰتِ سُبۡحٰنَهٗۙ وَلَهُمۡ مَّا يَشۡتَهُوۡنَ
اور یہ لوگ اللہ کے لئے بیٹیاں تجویز کرتے ہیں اللہ پاک ہے اوراپنے لئے وہ جو دل پسند ہے۔
وَاِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمۡ بِالۡاُنۡثٰى ظَلَّ وَجۡهُهٗ مُسۡوَدًّا وَّهُوَ كَظِيۡمٌۚ
اور جب ان میں سے کسی کو بیٹی کی خبر دی جاتی ہےتو اس کا چہرہ سیاہ پڑجاتا ہے اوروہ دل میں گھٹتا رہتا ہے۔
يَتَوَارٰى مِنَ الۡقَوۡمِ مِنۡ سُوۡۤءِ مَا بُشِّرَ بِهٖ ؕ اَيُمۡسِكُهٗ عَلٰى هُوۡنٍ اَمۡ يَدُسُّهٗ فِى التُّـرَابِ ؕ اَلَا سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
جس چیز کی اس کو خبر دی گئی ہے اس کی عار سے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے (اورسوچتا ہے ) اس کو رہنے دے ذلت کے ساتھ یا اسکو مٹی میں گاڑ دے
دیکھو یہ کتنا بُرا فیصلہ کرتے ہیں ۔
لِلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ مَثَلُ السَّوۡءِۚ وَلِلّٰهِ الۡمَثَلُ الۡاَعۡلٰى ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
جولوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے بری مثالیں ان ہی کے لئے ہیں اور اللہ کے لئے اعلیٰ درجہ کی مثال ہے اوروہ زبردست حکمت والا ہے ۔
وَلَوۡ يُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلۡمِهِمۡ مَّا تَرَكَ عَلَيۡهَا مِنۡ دَآبَّةٍ وَّلٰـكِنۡ يُّؤَخِّرُهُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّىۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ لَا يَسۡتَـاۡخِرُوۡنَ سَاعَةً وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
اور اگراللہ لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑے توایک جاندار کوبھی زمین پر نہ چھوڑے لیکناللہ ایک وقت مقرر تک ان کو مہلت دیتا ہے پھر جب ان کا وقت آجاتا ہے تووہ ایک ساعت نہ پیچھے سرک سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے
وَيَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰهِ مَا يَكۡرَهُوۡنَ وَتَصِفُ اَلۡسِنَـتُهُمُ الۡـكَذِبَ اَنَّ لَهُمُ الۡحُسۡنٰىؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَ اَنَّهُمۡ مُّفۡرَطُوۡنَ
یہ لوگ اللہ کے لئے ایسی باتیں بناتے ہیں جن کو خود پسند نہیں کرتے اور اپنی باتوں سے یہ جھوٹ بکے جاتے ہیں ۔ کہ ان کے واسطے (قیامت میں ) بھلائی ہے کچھ شک نہیں کہ انکے لئے دوزخ کی آگ ہےاوربے شک یہ لوگ سب سے پہلے بھیجے جائیں گے ۔
تَاللّٰهِ لَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰٓى اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الۡيَوۡمَ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
اللہ کی قسم ہم نے آپ سے پہلے امتوں کی طرف پیغمبر بھیجے توشیطان نے ان کے اعمال کوان کے لئے آراستہ کرکے دکھائے پس وہ آج بھی ان کا دوست ہے اور ان کےلئے دردناک عذاب ہے
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ اِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِى اخۡتَلَـفُوۡا فِيۡهِۙ وَهُدًى وَّرَحۡمَةً لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
اورہم نے آپ پر جوکتاب نازل کی تو اس لئے کہ جس امر میں یہ لوگ جھگڑ رہے ہیں آپ ان پر اس کو کھول کر سنادیں اورایمان لانے والوں کے لئے وہ ہدایت اوررحمت ہے
وَاللّٰهُ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَاؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
اور اللہ نے آسمانوں سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کواس کے مردہ ہونے کے بعد زندہ کیابے شک اس میں سننے والوں کے لئے نشانی ہے
وَاِنَّ لَـكُمۡ فِىۡ الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَةً ؕ نُّسۡقِيۡكُمۡ مِّمَّا فِىۡ بُطُوۡنِهٖ مِنۡۢ بَيۡنِ فَرۡثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآٮِٕغًا لِّلشّٰرِبِيۡنَ
اور تمہارے لئے چوپایوں میں بھی عبرت ہے ان کے پیٹوں میں جو گوبر اور خون ہے اس کے درمیان میں سے صاف اورخوشگواردودھ تم کو ہم پلاتے ہیں
وَمِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِيۡلِ وَالۡاَعۡنَابِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡهُ سَكَرًا وَّرِزۡقًا حَسَنًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور کھجور اور انگور کے میوؤں سے بھیتم نشہ کی چیزیں اورعمدہ کھانے کی چیزیں بناتے ہو ۔ اس میں ان لوگوں کے لئے جو عقل رکھتے ہیں نشانی ہے
وَاَوۡحٰى رَبُّكَ اِلَى النَّحۡلِ اَنِ اتَّخِذِىۡ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعۡرِشُوۡنَۙ
اور آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کی طرف وحی بھیجی کہ پہاڑوں میں تواپنا گھر بنالے اور درختوں میں اور اونچی اونچی چھتریوں میں ۔
ثُمَّ كُلِىۡ مِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ فَاسۡلُكِىۡ سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ؕ يَخۡرُجُ مِنۡۢ بُطُوۡنِهَا شَرَابٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُهٗ فِيۡهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اور ہر قسم کے میوؤں کوکھا اور چل اپنے پروردگار کے راستوں پر جوآسان ہیں ۔ اس کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کے مختلف رنگ ہیں اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے
بے شک اس میں نشانی ہے ان لوگو ں کے لئے جو دھیان دیتے ہیں ۔
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ ثُمَّ يَتَوَفّٰٮكُمۡۙ وَمِنۡكُمۡ مَّنۡ يُّرَدُّ اِلٰٓى اَرۡذَلِ الۡعُمُرِ لِكَىۡ لَا يَعۡلَمَ بَعۡدَ عِلۡمٍ شَيۡــًٔاؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ
اور اللہ نے تم کو پیدا کیا وہی تم کو موت دیتا ہے اورتم میں کوئی تو نکمّی عمر تک پہنچ جاتا ہے جس کے سبب وہ بہت کچھ جاننے کے بعد بے خبر ہوجاتے ہیں ۔ بے شک اللہ جاننے والا اور قدرت والا ہے
وَاللّٰهُ فَضَّلَ بَعۡضَكُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ فِى الرِّزۡقِۚ فَمَا الَّذِيۡنَ فُضِّلُوۡا بِرَآدِّىۡ رِزۡقِهِمۡ عَلٰى مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَهُمۡ فِيۡهِ سَوَآءٌ ؕ اَفَبِنِعۡمَةِ اللّٰهِ يَجۡحَدُوۡنَ
اور اللہ نے روزی میں بعض کوبعض پر فضیلت دی سوجن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنے غلاموں کو کبھی اس طرح دینے والے نہیں ہیں کہ سب اس میں برابر ہو جائیں ۔ کیا یہ لوگ نعمت الہٰی کے منکر ہیں
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ بَنِيۡنَ وَحَفَدَةً وَّرَزَقَكُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ يُؤۡمِنُوۡنَ وَبِنِعۡمَتِ اللّٰهِ هُمۡ يَكۡفُرُوۡنَۙ
اور اللہ نے تمہارے واسطے تمہاریبیویاں بنائیں اور تمہاری بیویوں سے تمہارے بیٹے اورپوتے پیدا کئے اور تم کوپاک چیزیں عطا فرمائیں ۔ کیا یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اوراللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں ۔
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَمۡلِكُ لَهُمۡ رِزۡقًا مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ شَيۡــًٔا وَّلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَۚ
اور اللہ کو چھوڑ کر ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو ان کو نہ آسمان سے روزی دینے کا اختیار رکھتے ہیں نہ زمین سے اور نہ اس کی قدرت رکھتے ہیں ۔
فَلَا تَضۡرِبُوۡا لِلّٰهِ الۡاَمۡثَالَؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ
پس اللہ کے بارے میں (غلط ) مثالیں نہ گھڑو بے شک اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا عَبۡدًا مَّمۡلُوۡكًا لَّا يَقۡدِرُ عَلٰى شَىۡءٍ وَّمَنۡ رَّزَقۡنٰهُ مِنَّا رِزۡقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنۡفِقُ مِنۡهُ سِرًّا وَّجَهۡرًاؕ هَلۡ يَسۡتَوٗنَؕ اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اللہ ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک غلام مملوک ہے جو کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتا اور ایک ایسا شخص ہے جس کو ہم نے اپنی طرف سے بہت کچھ دیا ہے پس اس میں سے پوشیدہ اورعلانیہ خرچ کرتا ہے توکیا یہ دونوں برابر ہیں (نہیں ) سب تعریف اللہ کو ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلاً رَّجُلَيۡنِ اَحَدُهُمَاۤ اَبۡكَمُ لَا يَقۡدِرُ عَلٰى شَىۡءٍ وَّهُوَ كَلٌّ عَلٰى مَوۡلٰٮهُۙ اَيۡنَمَا يُوَجِّهۡهُّ لَا يَاۡتِ بِخَيۡرٍؕ هَلۡ يَسۡتَوِىۡ هُوَۙ وَمَنۡ يَّاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِۙ وَهُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اور اللہ ایک اور مثال بیان کرتا ہے کہ دو شخص ہیں ان میں سے ایک گونگا ہے کچھ کام نہیں کرسکتا اور وہ اپنے مالک پر وبال جان ہے وہ جہاں اسے بھیجتا ہے کوئی بھلائی نہیں کرتا کیا ایسا شخص برابر ہے اس کے جو لوگوں کو انصاف کرنے کا حکم دیتا ہے اوروہ خود سیدھے راستہ پر ہے
وَلِلّٰهِ غَيۡبُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ وَمَاۤ اَمۡرُ السَّاعَةِ اِلَّا كَلَمۡحِ الۡبَصَرِ اَوۡ هُوَ اَقۡرَبُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اورآسمانوں اورزمین کے بھید اللہ ہی کے پاس ہیں اور قیامت کے آنے کا معاملہ تو یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
وَاللّٰهُ اَخۡرَجَكُمۡ مِّنۡۢ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ شَيۡـــًٔا ۙ وَّ جَعَلَ لَـكُمُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصٰرَ وَالۡاَفۡـِٕدَةَ ۙ لَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اوراللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے پیدا کیا اس حال میں کہ تمکچھ جانتے نہ تھے اور اس نے تم کو کان اور آنکھیں اوردل دئے تاکہ تم شکر کرو
اَلَمۡ يَرَوۡا اِلَى الطَّيۡرِ مُسَخَّرٰتٍ فِىۡ جَوِّ السَّمَآءِ ؕ مَا يُمۡسِكُهُنَّ اِلَّا اللّٰهُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ آسمان کے نیچے خلاء میں کس طرح مسخر ہیں کوئی ان کو نہیں تھامتا بجز اللہ کے ۔ ایمان لانے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡۢ بُيُوۡتِكُمۡ سَكَنًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ جُلُوۡدِ الۡاَنۡعَامِ بُيُوۡتًا تَسۡتَخِفُّوۡنَهَا يَوۡمَ ظَعۡنِكُمۡ وَيَوۡمَ اِقَامَتِكُمۡۙ وَمِنۡ اَصۡوَافِهَا وَاَوۡبَارِهَا وَاَشۡعَارِهَاۤ اَثَاثًا وَّمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ
اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا ۔ اوراسی نے چوپایوں کی کھالوں کے ڈیرے بنائے جن کو تم سفر کے دن اوراقامت کے دن ہلکا پھلکا پاتے ہو ۔ اوربھیڑوں کی اون سے ‘اونٹوں کی روؤں سے اوربکروں کے بالوں سے بہت سے اسباب اوراستعمال کی چیزیں بناتے ہو جو مدت تک کام دیتی ہیں ۔
وَاللّٰهُ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَكۡنَانًا وَّجَعَلَ لَـكُمۡ سَرَابِيۡلَ تَقِيۡكُمُ الۡحَـرَّ وَسَرَابِيۡلَ تَقِيۡكُمۡ بَاۡسَكُمۡؕ كَذٰلِكَ يُتِمُّ نِعۡمَتَهٗ عَلَيۡكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُسۡلِمُوۡنَ
اور اللہ نے تمہارے آرام کیلئے اپنی بعض مخلوقات کے سائے بنائے اور تمہارے لئے پہاڑوں سے جائے پناہ بنائی اور تمہارے لئے کرتے بنائے جوتم کو گرمی سے بچاتے ہیں اور ایسے کرتے بھی جوتم کو جنگ (کے ضرر ) سے بچاتے ہیں ۔اسی طرح اللہ تم پر اپنے احسانات پورے کرتا ہے تاکہ فرماں بردار بن جاؤ
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
پھر بھی اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو اے پیغمبر آپ کے ذمہ تو احکام کی صاف صاف تبلیغ ہے
يَعۡرِفُوۡنَ نِعۡمَتَ اللّٰهِ ثُمَّ يُنۡكِرُوۡنَهَا وَاَكۡثَرُهُمُ الۡكٰفِرُوۡنَ
یہ اللہ کی نعمتوں کو پہچانتے ہیں پھر ان سے انکار کرتے ہیں اوران میں کے اکثر ناشکر ے ہیں ۔
وَيَوۡمَ نَـبۡعَثُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا ثُمَّ لَا يُؤۡذَنُ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
اورجس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے تونہ کفار کو (بولنے ) کی اجازت ہوگی اور نہ ان کے عذر قبول کئے جائیں گے۔
وَاِذَا رَاَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الۡعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ
اورجب ظالم عذاب کودیکھیں گے توپھر نہ ان کے عذاب میں تخفیف کی جائے گی اورنہ ان کو مہلت ہی دی جائے گی۔
وَ اِذَا رَاَ الَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا شُرَكَآءَهُمۡ قَالُوۡا رَبَّنَا هٰٓؤُلَاۤءِ شُرَكَآؤُنَا الَّذِيۡنَ كُنَّا نَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِكَۚ فَاَلۡقَوۡا اِلَيۡهِمُ الۡقَوۡلَ اِنَّكُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَۚ
اور جب مشرک اپنے شریکوں کودیکھیں گے توکہیں گے پروردگارا یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پکاراکرتے تھے تو وہ ان کے کلام کو مسترد کرتے ہوئے کہیں گے تم تو جھوٹے ہو ۔
وَاَلۡقَوۡا اِلَى اللّٰهِ يَوۡمَٮِٕذٍ ۨالسَّلَمَ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور اس دن اللہ کے سامنے اطاعت کی باتیں کرنے لگ جائیں گے اور جو افتراء پردازیاں تھیں وہ سب گم ہوجائیں گی ۔
اَ لَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ زِدۡنٰهُمۡ عَذَابًا فَوۡقَ الۡعَذَابِ بِمَا كَانُوۡا يُفۡسِدُوۡنَ
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکتے رہے ہم ان کو عذاب پر عذاب دیں گے اس لئے کہ وہ فساد برپا کیا کرتے تھے
وَيَوۡمَ نَـبۡعَثُ فِىۡ كُلِّ اُمَّةٍ شَهِيۡدًا عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَجِئۡنَا بِكَ شَهِيۡدًا عَلٰى هٰٓؤُلَاۤءِ ؕ وَنَزَّلۡنَا عَلَيۡكَ الۡـكِتٰبَ تِبۡيَانًا لِّـكُلِّ شَىۡءٍ وَّ هُدًى وَّرَحۡمَةً وَّبُشۡرٰى لِلۡمُسۡلِمِيۡنَ
اورجس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ خود ان کے خلاف اٹھا کھڑا کریں گے اور ہم آپ کو (اے پیغمبر) ان لوگوں کے مقابلے میں گواہ بنائیں گے
اور دیکھئے ہم نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی ہے جو ہر چیز کا بیان کرنے والی ہے اورجو مسلمانوں کے لئے ہدایت اور رحمت اور بشارت ہے ۔
اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالۡاِحۡسَانِ وَاِيۡتَآىِٕ ذِى الۡقُرۡبٰى وَيَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ وَالۡبَغۡىِۚ يَعِظُكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ
بے شک اللہ تم کو انصاف اوراحسان کرنے اوراہل قرابت کو (مال) دینے کاحکم دیتا ہے اور بے حیائی سے اورناپسند کاموں اور سرکشی سے منع کرتا ہے اوراللہ تم کو نصیحت کرتا ہے تاکہ تم یاد رکھو
وَ اَوۡفُوۡا بِعَهۡدِ اللّٰهِ اِذَا عَاهَدتُّمۡ وَلَا تَنۡقُضُوا الۡاَيۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡكِيۡدِهَا وَقَدۡ جَعَلۡتُمُ اللّٰهَ عَلَيۡكُمۡ كَفِيۡلًا ؕ اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ
اور اللہ کے عہد کو پورا کرو جبکہ تم نے اس کے ساتھ وعدہ کیا ہے اور جب پکی قسمیں کھاؤتوا ن کو مت توڑو اور تم اللہ کو اپنا ضامن بھی مقرر کرچکے ہو اورتم جوکچھ کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے۔
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّتِىۡ نَقَضَتۡ غَزۡلَهَا مِنۡۢ بَعۡدِ قُوَّةٍ اَنۡكَاثًا ؕ تَتَّخِذُوۡنَ اَيۡمَانَكُمۡ دَخَلًاۢ بَيۡنَكُمۡ اَنۡ تَكُوۡنَ اُمَّةٌ هِىَ اَرۡبٰى مِنۡ اُمَّةٍ ؕ اِنَّمَا يَبۡلُوۡكُمُ اللّٰهُ بِهٖ ؕ وَلَيُبَيِّنَنَّ لَـكُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ مَا كُنۡـتُمۡ فِيۡهِ تَخۡتَلِفُوۡنَ
اورتم اس عورت کی طرح نہ ہوجانا جس نے اپنی محنت سے سوت تو کاتا پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں فساد ڈالنے کا ذریعہ بنانے لگو تاکہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے بڑھ جائے
بس اللہ اس کے ذریعہ تمہاری آزمائش کرتا ہے اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے تھےقیامت کے دن اللہ اس کی حقیقت تم پر ظاہر کردے گا۔
وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَـعَلَكُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰـكِنۡ يُّضِلُّ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَلَـتُسۡـــَٔلُنَّ عَمَّا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اوراگر اللہ چاہتا تو تم سب کوایک ہی فرقہ کردیتا ۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اورجسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اورتم جو عمل کرتے تھے اس کے بارے میں ضرور تم سے باز پرس ہوگی
وَلَا تَتَّخِذُوۡۤا اَيۡمَانَكُمۡ دَخَلًاۢ بَيۡنَكُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعۡدَ ثُبُوۡتِهَا وَتَذُوۡقُوا السُّوۡۤءَ بِمَا صَدَدْتُّمۡ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِۚ وَ لَـكُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اوراپنی قسموں کو آپس میں دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بناؤ ورنہ کسی کا قدم جمنے کے بعد پھسل جائے گا اوراس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا ‘سزا بھگتنی پڑے گی اور تم کو برا عذاب ہوگا ۔
وَلَا تَشۡتَرُوۡا بِعَهۡدِ اللّٰهِ ثَمَنًا قَلِيۡلًا ؕ اِنَّمَا عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اور اللہ کے ساتھ کئے ہوئے عہد کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو ۔ کیوں کہ اللہ کے پاس جو چیز ہے وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم سمجھنا چاہو ۔
مَا عِنۡدَكُمۡ يَنۡفَدُ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ بَاقٍؕ وَلَـنَجۡزِيَنَّ الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جوکچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے واالا ہے
اورجن لوگوں نے صبر کیا ہم ان کو ان کے اچھے کاموں کے عوض ان کا اجر عطا کریں گے ۔
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا مِّنۡ ذَكَرٍ اَوۡ اُنۡثٰى وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَـنُحۡيِيَنَّهٗ حَيٰوةً طَيِّبَةً ۚ وَلَـنَجۡزِيَـنَّهُمۡ اَجۡرَهُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
جو کوئی نیک کام کرے خواہ وہمرد ہویا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اس کو پاک زندگی سے زندہ رکھیں گے ۔ اور (آخرت میں ) ا نکو ان کے بہتر اعمال کا اچھا معاوضہ دیں گے۔
فَاِذَا قَرَاۡتَ الۡقُرۡاٰنَ فَاسۡتَعِذۡ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيۡطٰنِ الرَّجِيۡمِ
اورجب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگ لیا کرو ۔
اِنَّهٗ لَـيۡسَ لَهٗ سُلۡطٰنٌ عَلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
یقیناً اس کا زور ان لوگوں پر نہیں چلتا جو ایمان والے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں ۔
اِنَّمَا سُلۡطٰنُهٗ عَلَى الَّذِيۡنَ يَتَوَلَّوۡنَهٗ وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِهٖ مُشۡرِكُوۡنَ
اس کا زور تو ان ہی لوگوں پر چلتا ہے جو اس کو دوست سمجھتے ہیں اورجو اس کو شریک مانتے ہیں
وَاِذَا بَدَّلۡنَاۤ اٰيَةً مَّكَانَ اٰيَةٍۙ وَّ اللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُنَزِّلُ قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُفۡتَرٍؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اورجب ہم ایک آیت کی جگہ دوسری آیت نازل کرتے ہیں اوراللہ جوکچھ نازل کرتا ہے اسے خوب جانتاہے توکافر کہتے ہیں کہ تم اپنی طرف سے بنالاتے ہو نہیں بلکہ ان میں اکثر لوگ ناواقف ہیں ۔
قُلۡ نَزَّلَهٗ رُوۡحُ الۡقُدُسِ مِنۡ رَّبِّكَ بِالۡحَـقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَهُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُسۡلِمِيۡنَ
کہدیجئے اس کو روح القدس آپ کے رب کی طرف سے لیکر نازل ہوئے ہیں بلاشبہ تاکہ یہ قرآن مومنوں کو ثابت قدم رکھےاورمسلمانوں کے لئے ہدایت اور خوشخبری ہو
وَلَـقَدۡ نَـعۡلَمُ اَنَّهُمۡ يَقُوۡلُوۡنَ اِنَّمَا يُعَلِّمُهٗ بَشَرٌؕ لِسَانُ الَّذِىۡ يُلۡحِدُوۡنَ اِلَيۡهِ اَعۡجَمِىٌّ وَّهٰذَا لِسَانٌ عَرَبِىٌّ مُّبِيۡنٌ
اور ہمیں معلوم ہے کہ وہ کہتے ہیں اس کو تو ایک آدمی سکھلاتا ہے مگر جس کی طرف تعلیم کی نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اوریہ صاف عربی زبان ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِۙ لَا يَهۡدِيۡهِمُ اللّٰهُ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
جولوگاللہ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے ان کو اللہ ہدایت نہیں کرتا اور ان کے لئے دردناکعذاب ہے۔
اِنَّمَا يَفۡتَرِى الۡـكَذِبَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِاٰيٰتِ اللّٰهِۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡكٰذِبُوۡنَ
جھوٹ افترا کرنے والے تویہی لوگ ہیں جواللہ کی آتیوں پر ایمان نہیں لاتےیہی لوگ پکے جھوٹے ہیں
مَنۡ كَفَرَ بِاللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اِيۡمَانِهٖۤ اِلَّا مَنۡ اُكۡرِهَ وَقَلۡبُهٗ مُطۡمَٮِٕنٌّۢ بِالۡاِيۡمَانِ وَلٰـكِنۡ مَّنۡ شَرَحَ بِالۡكُفۡرِ صَدۡرًا فَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰهِۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌ
اورجو شخص ایمان لانے کے بعد اللہ کے ساتھ کفرکرے بجز اس کےجسے (کلمہ کفر کہنے پر) مجبور کیا جائے بشرطیکہ اس کا دل ایمان کے ساتھ مطمئن ہو لیکن جودل کھول کر کفر کرے توایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کو بڑا عذاب ہے
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمُ اسۡتَحَبُّوا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا عَلَى الۡاٰخِرَةِ ۙ وَاَنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡكٰفِرِيۡنَ
یہ اس لئے کہانہوں نے دنیاوی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں عزیز رکھا
اوراللہ کافروں کو صحیح راستے کیتوفیق نہیں دیتا۔
اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ طَبَعَ اللّٰهُ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ وَسَمۡعِهِمۡ وَاَبۡصَارِهِمۡۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الۡغٰفِلُوۡنَ
یہی لوگ ہیں جن کے دلوں پراور ان کے کانوں پراور ان کے آنکھوں پر اللہ نے مہر لگادی ہے اور یہی غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔
لَا جَرَمَ اَنَّهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
اس میں شک نہیں کہ یہی لوگ آخرت میں نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيۡنَ هَاجَرُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا فُتِنُوۡا ثُمَّ جٰهَدُوۡا وَصَبَرُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنۡۢ بَعۡدِهَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
بات یہ ہے جن لوگوں نے ایذائیں سہنے کے بعدترک وطن کیا پھر جہاد کئے اورثابت قدم رہے آپ کا رب بے شک ان اعمال کے بعد بخشنے والا اور ان پر رحمت کرنے والا ہے
يَوۡمَ تَاۡتِىۡ كُلُّ نَفۡسٍ تُجَادِلُ عَنۡ نَّفۡسِهَا وَتُوَفّٰى كُلُّ نَفۡسٍ مَّا عَمِلَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
جس روز ہر شخص اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا اورہر شخص کواسکے کئے کا پورا بدلہ ملے گا اوران پر ظلم نہیں کیا جائے گا
وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرۡيَةً كَانَتۡ اٰمِنَةً مُّطۡمَٮِٕنَّةً يَّاۡتِيۡهَا رِزۡقُهَا رَغَدًا مِّنۡ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتۡ بِاَنۡعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الۡجُـوۡعِ وَالۡخَـوۡفِ بِمَا كَانُوۡا يَصۡنَعُوۡنَ
اوراللہ ایک بستی والوں کی مثال بیان کرتا ہے کہ وہ امن اور اطمئنان سے تھے ان کے کھانے پینے کی چیزیں بڑی فراغت سے ہر جگہ سے ان کے پاس آیا کرتی تھیں تو ان لوگوں نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے ان کے اعمال کے سبب انکو بھوک اور خوف کا لباس پہناکر ناشکری کا مزہ چکھادیا ۔
وَلَـقَدۡ جَآءَهُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡهُمۡ فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُ وَهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
اوران کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا پھر ان کو عذاب نے آپکڑا جبکہ وہ گنہ گار تھے
فَكُلُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ حَلٰلًا طَيِّبًا وَّاشۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ اِيَّاهُ تَعۡبُدُوۡنَ
پس اللہ نے تم کو جو حلال طیب روزی دی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمتوں کا شکر کرو اگر تم اسی کی عبادت کرتے ہو ۔
اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡكُمُ الۡمَيۡتَةَ وَ الدَّمَ وَلَحۡمَ الۡخِنۡزِيۡرِ وَمَاۤ اُهِلَّ لِغَيۡرِ اللّٰهِ بِهٖۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٍ وَّلَا عَادٍ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اس نے تم پر تو مردار اورخون اورسور کا گوشت حرام کیا ہے اورجس چیز پر غیر اللہ کانام لیا جائے پھر جوکوئی بھوک سے بالکل بے قرار ہوجائے بشرطیکہ طالب لذت نہ ہو اورزیادتی کرنے والا نہ ہو تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
وَلَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلۡسِنَـتُكُمُ الۡكَذِبَ هٰذَا حَلٰلٌ وَّهٰذَا حَرَامٌ لِّـتَفۡتَرُوۡا عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ لَا يُفۡلِحُوۡنَؕ
اور یوں ہی جو تمہاری زبان پر جھوٹ آجائے مت کہدیا کرو کہ یہ حلال ہےاور یہ حرام ہے کہ اللہ پر جھوٹ باندھنے لگو جولوگ اللہ پر جھوٹ بہتان باندھتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے
مَتَاعٌ قَلِيۡلٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
(جھوٹ کا فائدہ) پس چند روزہ عیش ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔
وَعَلَى الَّذِيۡنَ هَادُوۡا حَرَّمۡنَا مَا قَصَصۡنَا عَلَيۡكَ مِنۡ قَبۡلُۚ وَمَا ظَلَمۡنٰهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
اور یہودیوں پر ہم نے وہ چیزیں حرام کردی ہیں جو آپ کو ہم پہلے سنا چکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر زیادتی کرتے تھے ۔
ثُمَّ اِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِيۡنَ عَمِلُوا السُّوۡۤءَ بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ ذٰلِكَ وَاَصۡلَحُوۡۤا ۙ اِنَّ رَبَّكَ مِنۡۢ بَعۡدِهَا لَغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
پھر بات یہ ہے کہ آپ کا رب ایسے لوگوں کے لئے جنہوں نے نادانی سے برا کام کیا پھر اس کے بعد توبہ کرلی اوراپنے اعمال درست کرلئے سو آپ کا رب اس کے بعد البتہ بڑی مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔
اِنَّ اِبۡرٰهِيۡمَ كَانَ اُمَّةً قَانِتًا لِّلَّهِ حَنِيۡفًاؕ وَلَمۡ يَكُ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَۙ
بیشک ابراہیم ایک امت تھے
اللہ کے فرماں بردار تھے بالکل یکسو ہوگئے تھے
اوروہ مشرکین میں سے نہیں تھے
شَاكِرًا لِّاَنۡعُمِهِؕ اِجۡتَبٰٮهُ وَهَدٰٮهُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اللہ کے احسانوں پر شاکر تھے اللہ نے ا ن کو چن لیا اورسیدھے راستہ پرچلایا
وَاٰتَيۡنٰهُ فِى الدُّنۡيَا حَسَنَةً ؕ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَؕ
اورہم نے ان کو دنیا میں بھی خوبیاں دیں
اوروہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں سے ہوں گے۔
ثُمَّ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ اَنِ اتَّبِعۡ مِلَّةَ اِبۡرٰهِيۡمَ حَنِيۡفًا ؕ وَمَا كَانَ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
پھر ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ آپ دین ابراہیم کے طریقے پر چلئے
جو ایکسو ہوگئے تھے اور مشرکوں میں سے نہیں تھے۔
اِنَّمَا جُعِلَ السَّبۡتُ عَلَى الَّذِيۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِيۡهِؕ وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
بس ہفتہ کا دن تو ان ہی لوگوں کے لئے مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے اس میں اختلاف کیا تھا
اور بیشک آپ کا رب قیامت کے دن ان کے درمیان ان باتوں میں فیصلہ کریگا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ وَجَادِلۡهُمۡ بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ
آپ اپنے رب کی راہ میں حکمت اورنصیحتوں کے ذریعہ بلایئے اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بحث کیجئے
آپ کا رب اسے خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے گم ہوا اور جو صحیح راستے پر چلنے والے ہیں ان کو بھی خوب جانتا ہے ۔
وَاِنۡ عَاقَبۡتُمۡ فَعَاقِبُوۡا بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبۡتُمۡ بِهٖۚ وَلَٮِٕنۡ صَبَرۡتُمۡ لَهُوَ خَيۡرٌ لِّلصّٰبِرِيۡنَ
اور اگر بدلہ لینے لگو بس اتنا ہی بدلہ لوجتنا کہ تم سے برتاؤ کیا گیا اوراگرصبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لئے بہتر ہے۔
وَاصۡبِرۡ وَمَا صَبۡرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ
اور آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر کرنا اللہ ہی کی توفیق سے ہےاور ان پر غم نہ کھائیے اور ان کی فریبی کاروائیوں سے تنگ دل نہ ہوں ۔
اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيۡنَ هُمۡ مُّحۡسِنُوۡنَ
بیشک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو پرہیز گار ہیں اور جو احسان کا سلوک کرنے والے ہیں