بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الۤرٰ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡـكِتٰبِ وَقُرۡاٰنٍ مُّبِيۡنٍ
(الٓرا) یہ کتاب
اور واضح قرآن کی آیتیں ہیں
رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡ كَانُوۡا مُسۡلِمِيۡنَ
کفار بار بار یہ تمنا کریں گے کہ کاش کہ وہ مسلمان ہوتے
ذَرۡهُمۡ يَاۡكُلُوۡا وَيَتَمَتَّعُوۡا وَيُلۡهِهِمُ الۡاَمَلُ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
(اے نبی) ان کو ان کے حال پرچھوڑ دیجئے کہ وہ کھائیں فائدہ اٹھائیں اوران کو خیالی منصوبے غفلت میں رکھے ہوئے ہیں ۔ سو عنقریب وہ معلوم کرلیں گے۔
وَمَاۤ اَهۡلَـكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعۡلُوۡمٌ
اور ہم نے بستیوں میں سے جسے بھی ہلاک کیا تو اس کے لئے ایک وقت مقرر تھا ۔
مَا تَسۡبِقُ مِنۡ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسۡتَاْخِرُوۡنَ
کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے نکل سکتی ہے اور نہ پیچھے رہتی ہے۔
وَ قَالُوۡا يٰۤاَيُّهَا الَّذِىۡ نُزِّلَ عَلَيۡهِ الذِّكۡرُ اِنَّكَ لَمَجۡنُوۡنٌؕ
اور (کفار ) کہتے ہیں اے وہ شخص جس پر قرآن نازل ہوا ہے بیشک تودیوانہ ہے۔
لَوۡ مَا تَاۡتِيۡنَا بِالۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتے کیوں نہیں لے آتا ۔
مَا نُنَزِّلُ الۡمَلٰۤٮِٕكَةَ اِلَّا بِالۡحَـقِّ وَمَا كَانُوۡۤا اِذًا مُّنۡظَرِيۡنَ
ہم فرشتوں کو توصرف حق کے لئے (موت یا عذاب کے وقت) نازل کرتے ہیں اور تب ان کو مہلت نہ ملے گی۔
اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ
ہم نے ہی قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں
وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ فِىۡ شِيَعِ الۡاَوَّلِيۡنَ
اورہم نے آپ سے پہلے لوگوں کے گروہوں میں پیغمبر بھیجے ہیں ۔
وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اور کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسا نہیں آیا جس کے ساتھ انہوں نے استہزاء نہ کیا ہو۔
كَذٰلِكَ نَسۡلُكُهٗ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَۙ
اسی طرح ہم گنہ گاروں کے دلوں میں اس کو ڈال دیتے ہیں ۔
لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖۚ وَقَدۡ خَلَتۡ سُنَّةُ الۡاَوَّلِيۡنَ
سو وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے اگلوں کا یہی وطیرہ رہا ہے۔
وَلَوۡ فَتَحۡنَا عَلَيۡهِمۡ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوۡا فِيۡهِ يَعۡرُجُوۡنَۙ
اگر ہم ان پر آسمان سے کوئی دروازہ کھول دیں ۔ اور اس پر چڑھتے ہی رہیں ۔
لَـقَالُوۡۤا اِنَّمَا سُكِّرَتۡ اَبۡصَارُنَا بَلۡ نَحۡنُ قَوۡمٌ مَّسۡحُوۡرُوۡنَ
تو وہ یہی کہیں گے کہ ہماری نظربندیکردی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کردیا گیا ہے ۔
وَلَـقَدۡ جَعَلۡنَا فِى السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّزَيَّـنّٰهَا لِلنّٰظِرِيۡنَۙ
اور ہم نے آسمانوں میں بروج بنائے ہیں
اور دیکھنے والوں کے لئے ان کو آراستہ کیا ۔
وَحَفِظۡنٰهَا مِنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ
اورہر مردود شیطان سے ان کو محفوظ رکھا۔
اِلَّا مَنِ اسۡتَرَقَ السَّمۡعَ فَاَ تۡبَعَهٗ شِهَابٌ مُّبِيۡنٌ
بجز اس کے کہ کوئی چوری چھپے سن لے تو اس کے پیچھے ایک روشن شعلہ لپکتا ہے
وَالۡاَرۡضَ مَدَدۡنٰهَا وَاَلۡقَيۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ وَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ مَّوۡزُوۡنٍ
اورزمین کوہم نے پھیلادیا اوراس میں بھاری پہاڑ ڈال دئے اوراس میں ہر قسم کی چیز موزونیت سےاگائی ۔
وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ وَمَنۡ لَّسۡتُمۡ لَهٗ بِرٰزِقِيۡنَ
اورہم نے اس میں تمہارے لئے اوران کے لئے بھی جن کو تم روزی نہیں دیتے سامان معاش پیدا کئے
وَاِنۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِلَّا عِنۡدَنَا خَزَآٮِٕنُهٗ وَمَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍ
اور ہر چیز کے ہمارے پاس خزانے ہیں اورہم ان کو مناسب مقدار میں اتارتے ہیں
وَاَرۡسَلۡنَا الرِّيٰحَ لَوَاقِحَ فَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَسۡقَيۡنٰكُمُوۡهُۚ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ لَهٗ بِخٰزِنِيۡنَ
اورہم ہی ہواؤں کو بھیجتے ہیں جو بادلوں سے بھری ہوتی ہیں اور ہم ہی آسمان سے بارش برساتے ہیں اورہم وہی پانی تم کو پلاتے ہیں اورتم اتنا پانی توجمع کرکے نہیں رکھتے۔
وَ اِنَّا لَــنَحۡنُ نُحۡىٖ وَنُمِيۡتُ وَنَحۡنُ الۡوٰرِثُوۡنَ
اورہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں اورہم ہی سب کے وارث (مالک ) ہیں ۔
وَلَـقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَقۡدِمِيۡنَ مِنۡكُمۡ وَلَـقَدۡ عَلِمۡنَا الۡمُسۡتَـاْخِرِيۡنَ
اورہم تمہارے اگلوں کو بھی جانتے ہیں اورہم تمہارے پچھلوں کوبھی جانتے ہیں ۔
وَاِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحۡشُرُهُمۡؕ اِنَّهٗ حَكِيۡمٌ عَلِيۡمٌ
اورآپ کا رب ہی (قیامت کے دن ) ان سب کو جمع کرے گا بے شک وہ حکمت والا خبر دار ہے ۔
وَلَـقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍۚ
اورہم نے انسان کو کھنکھناتی مٹی سے جوسڑے ہوئے گارے سے بنی تھی پیدا کیا ۔
وَالۡجَـآنَّ خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ مِنۡ نَّارِ السَّمُوۡمِ
اورجنات کو اس سے پہلے بغیر دھوئیں کی آگ سے پیدا کیا
وَاِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنِّىۡ خَالـِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ
اورجب آپ کے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں کھنکھناتی مٹی سے جو ایک سڑے ہوئے گارے سے بنی ہوگی ایک بشر پیدا کرنے والا ہوں ۔
فَاِذَا سَوَّيۡتُهٗ وَنَفَخۡتُ فِيۡهِ مِنۡ رُّوۡحِىۡ فَقَعُوۡا لَهٗ سٰجِدِيۡنَ
سو جب میں اس کو پورا بنادوں اوراس میں اپنی روح پھونک دو ں توتم سب اس کے آگے سجدے میں گرپڑو ۔
فَسَجَدَ الۡمَلٰۤٮِٕكَةُ كُلُّهُمۡ اَجۡمَعُوۡنَۙ
توسب کے سب فرشتوں نے سجدہ کیا
اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَؕ اَبٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ مَعَ السّٰجِدِيۡنَ
بجز ابلیس کے
(اس نے نہیں کیا ) اس نے سجدہ کرنے والوں میں سے ہونے سے انکار کردیا ۔
قَالَ يٰۤاِبۡلِيۡسُ مَا لَـكَ اَلَّا تَكُوۡنَ مَعَ السّٰجِدِيۡنَ
اللہ نے فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا ۔
قَالَ لَمۡ اَكُنۡ لِّاَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَهٗ مِنۡ صَلۡصَالٍ مِّنۡ حَمَاٍ مَّسۡنُوۡنٍ
اس نے کہا میں ایسا نہیں کہ اس بشر کو سجدہ کروں جسے تونے بجتی ہوئی مٹی سے جو سڑے ہوئے گارے سے بنی ہے ‘پیدا کیا ۔
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡهَا فَاِنَّكَ رَجِيۡمٌۙ
فرمایا تویہاں سے نکل جا ۔کیوں کہ تومردود ہے۔
وَّاِنَّ عَلَيۡكَ اللَّعۡنَةَ اِلٰى يَوۡمِ الدِّيۡنِ
اوربے شک تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت رہے گی۔
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِىۡۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَ
بولا اے رب مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ اٹھائے جائیں گے ۔
قَالَ فَاِنَّكَ مِنَ الۡمُنۡظَرِيۡنَۙ
ارشاد ہوا تجھ کو وقت مقرر تک مہلت دی جاتی ہے۔
اِلٰى يَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ
ارشاد ہوا تجھ کو وقت مقرر تک مہلت دی جاتی ہے۔
قَالَ رَبِّ بِمَاۤ اَغۡوَيۡتَنِىۡ لَاُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَلَاُغۡوِيَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
بولا جیسا تو نے مجھے راستہ سے ہٹادیا میں بھی زمین میں لوگوں کے لئے (گناہوں کو) آراستہ کرکے دکھاؤں گا اوران سب کو گمراہ کروں گا ۔
اِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ الۡمُخۡلَصِيۡنَ
بجز تیرے ان بندوں کے جوچنے ہوئے ہیں
قَالَ هٰذَا صِرَاطٌ عَلَىَّ مُسۡتَقِيۡمٌ
اللہ نے فرمایا یہ سیدھا راستہ ہے جومجھ تک پہنچتا ہے ۔
اِنَّ عِبَادِىۡ لَـيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَـعَكَ مِنَ الۡغٰوِيۡنَ
واقعی میرے بندوں پرتیرا ذرا بھی بس نہیں چلے گا ۔ بجز ان بدراہوں کے جو تیرے پیچھے چلیں گے
وَاِنَّ جَهَـنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
اوران سب کے وعدہ کی جگہ جہنم ہے ۔
لَهَا سَبۡعَةُ اَبۡوَابٍؕ لِكُلِّ بَابٍ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٌ مَّقۡسُوۡمٌ
اس کے سات دروازے ہیں
ہر ایک دروازے کے لئے ان میں سے ایک بانٹا ہواحصہ ہے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍؕ
بے شک پرہیز گار باغوں اورچشموں میں ہوں گے ۔
اُدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِيۡنَ
کہیں گے ان کو جاؤ سلامتی سے اورامن سے (داخل ہوجاؤ )۔
وَنَزَعۡنَا مَا فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنۡ غِلٍّ اِخۡوَانًا عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ
اور ان لوگوں کے دلوں میں جو کدورت ہوگی وہ ہم دور کردیں گے۔ (کہ) بھائی بھائی (کی طرح) تختوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
لَا يَمَسُّهُمۡ فِيۡهَا نَـصَبٌ وَّمَا هُمۡ مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِيۡنَ
نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اورنہ وہ وہاں سے نکالے جائیں گے۔
نَبِّئۡ عِبَادِىۡۤ اَنِّىۡۤ اَنَا الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُۙ
آپ میرے بندوں کو خبر کردیجئے کہ میں بڑا بخشنے والا مہربان ہوں ۔
وَاَنَّ عَذَابِىۡ هُوَ الۡعَذَابُ الۡاَلِيۡمُ
اوریہ کہ میرا عذاب (بھی ) بڑا درد ناک عذاب ہے ۔
وَنَبِّئۡهُمۡ عَنۡ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَۘ
اوران کو ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں خبر کردیجئے
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ اِنَّا مِنۡكُمۡ وَجِلُوۡنَ
جب وہ ان کے پاس آئے تو ان کو سلام کیا ابراہیم نے کہا ہم کو تم سے ڈر معلوم ہوتا ہے ۔
قَالُوۡا لَا تَوۡجَلۡ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَلِيۡمٍ
انہوں نے کہا ڈرئیے نہیں ہم آپ کو ایک ہوش مندلڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں ۔
قَالَ اَبَشَّرۡتُمُوۡنِىۡ عَلٰٓى اَنۡ مَّسَّنِىَ الۡكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُوۡنَ
انہوں نے کہا کیا تم مجھ کو خوشخبری سناتے ہو باوجود اس کے کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں
قَالُوۡا بَشَّرۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ فَلَا تَكُنۡ مِّنَ الۡقٰنِطِيۡنَ
سو کس چیز کی خوشخبری دیتے ہو ۔ وہ بولے ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں ۔ سو آپ نا امید نہ ہوں ۔
قَالَ وَمَنۡ يَّقۡنَطُ مِنۡ رَّحۡمَةِ رَبِّهٖۤ اِلَّا الضَّآلُّوۡنَ
فرمایا بھلا کون اپنے رب کی طرف سے مایوس ہوگا بجز گمراہوں کے ۔
قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ اَيُّهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَ
پھر کہنے لگے ۔ اے اللہ کے فرستادو تمہاری کیا مہم ہے
قَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمٍ مُّجۡرِمِيۡنَۙ
۔بولے ہم ایک گنہ گار قوم کی طرفبھیجے گئے ہیں (عذاب کے لئے)۔
اِلَّاۤ اٰلَ لُوۡطٍؕ اِنَّا لَمُنَجُّوۡهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
سوائے لوط کے گھر والوں کے
کہ ہم ا ن سب کو بچالیں گے ۔
اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنَاۤ ۙ اِنَّهَا لَمِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
بجز ان کی بیوی کے کہ اس کی نسبت ہم نے یہ ٹہرایا ہے کہ وہ پیچھے رہ جانے والو ں میں ہے۔
فَلَمَّا جَآءَ اٰلَ لُوۡطِ ۨالۡمُرۡسَلُوۡنَۙ
جب فرشتے خاندان لوط کے پاس آئے
قَالَ اِنَّـكُمۡ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ
تو لوط نے کہا تم تو اجنبی لوگ معلوم ہوتے ہو۔
قَالُوۡا بَلۡ جِئۡنٰكَ بِمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَمۡتَرُوۡنَ
انہوں نے کہا نہیں ۔ بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لائے ہیں جس میں یہ لوگ شک کررہے تھے۔
وَ اَتَيۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ
اورہم آپ کے پاس یقینی بات لائے ہیں اورہم بالکل سچے ہیں ۔
فَاَسۡرِ بِاَهۡلِكَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّيۡلِ وَاتَّبِعۡ اَدۡبَارَهُمۡ وَلَا يَلۡـتَفِتۡ مِنۡكُمۡ اَحَدٌ وَّامۡضُوۡا حَيۡثُ تُؤۡمَرُوۡنَ
سو آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لیکر چلے جائیے
اورآپ خود انکے پیچھے چلیں اورتم میں سے کوئی پیچھے مڑکر بھی نہ دیکھے اورجہاں جانے کا حکم ہوا ہے وہاں چلے جائیے ۔
وَقَضَيۡنَاۤ اِلَيۡهِ ذٰلِكَ الۡاَمۡرَ اَنَّ دَابِرَ هٰٓؤُلَاۤءِ مَقۡطُوۡعٌ مُّصۡبِحِيۡنَ
اورہم نے لوط کی طرف یہ فیصلہ بھیج دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان کی جڑ ہی کٹ جائے گی ۔
وَجَآءَ اَهۡلُ الۡمَدِيۡنَةِ يَسۡتَـبۡشِرُوۡنَ
اورشہر کے لوگ (لوط کے پاس) خوشیاں مناتے ہوئے آئے ۔
قَالَ اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ ضَيۡفِىۡ فَلَا تَفۡضَحُوۡنِۙ
لوط نے کہا یہ میرے مہمان ہیں ان کے بارے میں تممجھے رسوا نہ کرو ۔
وَاتَّقُوا اللّٰهَ وَلَا تُخۡزُوۡنِ
اور اللہ سے ڈرو اورمجھے بے آبرو نہ کرو ۔
قَالُـوۡۤا اَوَلَمۡ نَـنۡهَكَ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ
و ہ بولے کیا ہم نے تم کو دنیا بھر کے لوگوں (کی حمایت) سے منع نہیں کیا تھا۔
قَالَ هٰٓؤُلَاۤءِ بَنٰتِىۡۤ اِنۡ كُنۡـتُمۡ فٰعِلِيۡنَؕ
فرمایا اگر تم کو کرنا ہی ہے تو یہ میری (یا قوم کی ) بیٹیاں ہیں ۔
لَعَمۡرُكَ اِنَّهُمۡ لَفِىۡ سَكۡرَتِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ
قسم ہے آپ کی جان کی وہ اپنی مستی میں مدہوش تھے۔
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِيۡنَۙ
پھر سورج نکلتے نکلتے ان کو ایک سختآواز نے آپکڑا ۔
فَجَعَلۡنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍؕ
پھر ہم نے اس بستی کوتہہ وبالا کردیا اوران پرکنکر کےپتھر برسائے ۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـلۡمُتَوَسِّمِيۡنَ
اس واقعہ میں اہل فراست کے لئے کئی نشانیاں ہیں ۔
وَاِنَّهَا لَبِسَبِيۡلٍ مُّقِيۡمٍ
اوروہ بستی ایک آبادشاہراہ پر (اب تک موجود) ہے
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ
بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے نشانی ہے۔
وَاِنۡ كَانَ اَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ لَظٰلِمِيۡنَۙ
اور بن والے (قوم شعیب) بھی بڑے ظالم تھے ۔
فَانتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡۘ وَاِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِيۡنٍؕ
سوہم نے ان سے بدلہ لیا ۔ اوریہ دونوں بستیاں کھلی شاہراہ پر موجود ہیں ۔
وَلَـقَدۡ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ الۡحِجۡرِ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ
اورحجر والوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ اٰيٰتِنَا فَكَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَۙ
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں سو وہ ان سے روگردانی کرتے رہے۔
وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ
اوروہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے تاکہ امن سے رہیں ۔
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِيۡنَۙ
توصبح ہوتے ہوتے ایک سخت آواز نے انہیں آپکڑا۔
فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَؕ
سو ان کا کسب وہنر ان کے کچھ کام نہ آیا۔
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَـقِّ ؕ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِيۡلَ
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کواورجو کچھ ان کے بیچ میں ہے اس کو بغیر مصلحت کے پیدا نہیں کیا اورقیامت تو ضرور آنے والی ہے ۔پس آپ خوبی کے ساتھ در گذر کیجئے
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ
واقعی آپ کا پرور دگار ہی بڑا خالق اورخبردار ہے۔
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنٰكَ سَبۡعًا مِّنَ الۡمَـثَانِىۡ وَالۡـقُرۡاٰنَ الۡعَظِيۡمَ
اورہم نے آپ کو سات آیتیں دیں (جو نماز میں ) بار بار پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہ فاتحہ) اورعظمت والا قرآن بھی دیا
لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ اِلٰى مَا مَتَّعۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورآپ اپنی آنکھ اٹھاکر بھی ان چیزوں کو نہ دیکھئے جو ہم نے مختلف قسم کے کافروں کو برتنے کے لئے دے رکھی ہیں ۔ اور ان پر غم نہ کیجئے اور مومنوں سے جھک کر (نرمی سے) ملئے ۔
وَقُلۡ اِنِّىۡۤ اَنَا النَّذِيۡرُ الۡمُبِيۡنُۚ
اورکہدیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
كَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَى الۡمُقۡتَسِمِيۡنَۙ
جیسا کہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل کیا جنہوں نے حصے کرلئے تھے۔
الَّذِيۡنَ جَعَلُوا الۡـقُرۡاٰنَ عِضِيۡنَ
یعنی قرآن کے (کچھ مان کر اور کچھ نہ مان کر) ٹکڑے ٹکڑے کرلئے تھے. (اسی طرح ان پر بھی عذاب نازل ہوگا )
فَوَرَبِّكَ لَـنَسۡــَٔلَـنَّهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ
سو قسم ہے آپکے رب کیہم ان سے ضرور پوچھیں گے۔
عَمَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
انکے اعمال کے بارے میں
فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَ اَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
غرض آپ کو جس بات کا حکم دیا گیا ہے وہ آپ صاف صاف سنادیں اورمشرکوں کی پرواہ نہ کیجئے۔
اِنَّا كَفَيۡنٰكَ الۡمُسۡتَهۡزِءِيۡنَۙ
ٹھٹھہ کرنے والوں کیلئے ہم آپ کی طرف سے کافی ہیں
الَّذِيۡنَ يَجۡعَلُوۡنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۚ فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
جو اللہ کے ساتھ دوسرا معبود ٹہراتے ہیں سو ان کا انجام ان کو معلوم ہوجائے گا۔
وَلَـقَدۡ نَـعۡلَمُ اَنَّكَ يَضِيۡقُ صَدۡرُكَ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَۙ
اورہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں ان سے آپ تنگ دل ہیں ۔
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَكُنۡ مِّنَ السّٰجِدِيۡنَۙ
سو آپ اپنے رب کی تسبیح ‘حمد کے ساتھ کرتے رہئے اورسجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیے۔
وَاعۡبُدۡ رَبَّكَ حَتّٰى يَاۡتِيَكَ الۡيَـقِيۡنُ
اوراپنے رب کی عبادت کیجئے یہاں تک کہ آپ کے پاس یقین آجائے