بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ
آپؐ کہدیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ مانگتا ہوں۔
وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ
اور (بالخصوص ) اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے۔
وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ
اورگنڈے کی گرہوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کے شر سے۔
وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
اورحسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگے