بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ ۙ
بہت خرابی ہے اس شخص کے لئے جو پسِ پشت عیب نکالنے والا اور رو در رو طعنے دینے والا ہے۔
اۨلَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗ ۙ
جومال جمع کرتا ہے اس کو گن گن کر رکھتا ہے۔
يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗ‌ ۚ
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس ہمیشہ رہے گا۔
كَلَّا‌ لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِ  ۖ
ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں ڈالاجائے گا۔
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُ ؕ
اور آپؐ کوکیا خبر کہ حطمہ کیا ہے۔
نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُ ۙ
وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔
الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـــِٕدَةِ ؕ
جو دلوں پر جالپٹے گی۔
اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ
وہ آگ ان پر بند کردی جائے گی۔
فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ
یعنی وہ آگ کے لمبے لمبے ستونوں میں ہوں گے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark