بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡهٰٮكُمُ التَّكَاثُرُۙ
اے لوگو تم کو بہت مال کی حرص نے غافل کردیا ہے۔
حَتّٰى زُرۡتُمُ الۡمَقَابِرَؕ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جادیکھیں ۔
كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ
ہرگز ایسا نہ کرو عنقریب تم جان لیں گے ۔
ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَؕ
پھر دیکھو ایسا نہ کرو ۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا ۔
كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡيَقِيۡنِؕ
ہرگز ہرگز ایسا نہ کرو اگر تم علم الیقین رکھتے ہو
لَتَرَوُنَّ الۡجَحِيۡمَۙ
تو تم ضرور دوزخ دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ الۡيَقِيۡنِۙ
پھر تم اس کو یقین کی آنکھ سےدیکھو گے
ثُمَّ لَـتُسۡـَٔـلُنَّ يَوۡمَٮِٕذٍ عَنِ النَّعِيۡمِ
پھر اس روز نعمتوں کے بارے میں تم سے پوچھ ہوگی
×
Preferred translation language Font size Bookmark