بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡقَارِعَةُ ۙ
بڑے زور وشور کے ساتھ کھڑکھڑانے والی چیز (قیامت )
مَا الۡقَارِعَةُ‌ ۚ
کیا ہے وہ کھڑکھڑانے والی ۔
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡقَارِعَةُ ؕ
اور آپ ؐ کیا جانتے ہیں کہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
يَوۡمَ يَكُوۡنُ النَّاسُ كَالۡفَرَاشِ الۡمَبۡثُوۡثِۙ
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی طرح ہوجائیں گے۔
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِ الۡمَنۡفُوۡشِؕ
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے ۔
فَاَمَّا مَنۡ ثَقُلَتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ
پس جس کے (اعمال کے ) وزنبھاری ہوں گے۔
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍ ؕ
وہ من پسند زندگی میں ہوں گے۔
وَاَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَازِيۡنُهٗ ۙ
اورجس کے اعمال کے وزنہلکے ہوں گے۔
فَاُمُّهٗ هَاوِيَةٌ ؕ
تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہے۔
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا هِيَهۡ ؕ
اور آپ ؐ کو کچھ خبر ہے کہ ہاویہ کیا ہے ۔
نَارٌ حَامِيَةٌ
دہکتی آگ ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark