بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًا ۙ
قسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپتے ہوئے دوڑ تے ہیں ۔
فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًا ۙ
پھر پتھر پر نعل مارکر آگ نکالتے ہیں ۔
فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًا ۙ
پھر صبح کے وقت چھاپہ مارتے ہیں ۔
فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًا ۙ
پھر وہ اس وقت غبار اڑاتے ہیں ۔
فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًا ۙ
پھر اس وقت دشمنوں کی فوج میں جا گھستے ہیں ۔
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌ ۚ
کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِيۡدٌ ۚ
اوروہ اس حقیقت سے آگاہ بھی ہے۔
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌ ؕ
اور وہمال کی محبت میں بڑا سخت ہے
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ
کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال دئے جائیں گے۔
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ
اورجو (بھید ) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کردئے جائیں گے۔
اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ
بے شک ان کا رب اس روز ان سے پوری طرح واقف ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark