بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۙ
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے۔
بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے،
اِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَاِيَّاكَ نَسۡتَعِيۡنُؕ
(اے اللہ ) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
اِهۡدِنَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۙ
ہم کو سیدھے رستہ پر چلا
صِرَاطَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ ۙ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو انعام کرتا رہا
غَيۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا الضَّآلِّيۡنَ
نہ ان کا راستہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ ان کا راستہ جو گمراہ ہیں ۔