بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
لَمۡ يَكُنِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَالۡمُشۡرِكِيۡنَ مُنۡفَكِّيۡنَ حَتّٰى تَاۡتِيَهُمُ الۡبَيِّنَةُ ۙ
جولوگ اہل کتاب اور مشرکوں میں سے کافر تھے وہ اپنے کفر سے باز آنے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس بیّنہ نہیں آجاتا
رَسُوۡلٌ مِّنَ اللّٰهِ يَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَهَّرَةً ۙ
یعنی اللہ کی جانب سے فرستادہ جو پاک صحیفے پڑھ کر سناتا ہے۔
فِيۡهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ ؕ
جس میں مستحکم مضامین لکھے ہوئے ہیں ۔
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡهُمُ الۡبَيِّنَةُ ؕ
اور اہل کتاب جو متفرق ہوئے ہیں تو (بیّنہ) واضح دلیل کے ان کے پاس آجانے کے بعد ہوئے ہیں
وَمَاۤ اُمِرُوۡۤا اِلَّا لِيَعۡبُدُوا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ  ۙ حُنَفَآءَ وَيُقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوا الزَّكٰوةَ‌ وَذٰلِكَ دِيۡنُ الۡقَيِّمَةِ ؕ
اوران کوحکم دیا گیا تھا تو بس یہ کہ وہ اللہ کی عبادت کریں دین کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے اور یکسو ہوکر اور یہ کہ نماز پڑھیں اور زکواۃ دیں اوریہی مستحکم دین ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ وَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ فِىۡ نَارِ جَهَنَّمَ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ شَرُّ الۡبَرِيَّةِ ؕ
اور اہلِ کتاب میں سے جو کافر ہیں اور جو مشرک ہیں وہ دوزخ کی آگ میں ہیں اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ یہ لوگ بدترین خلائق ہیں
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمۡ خَيۡرُ الۡبَرِيَّةِ ؕ
جولوگایمان لائے اور عملِ صالح کرتے رہے وہ لوگ بہترین خلائق ہیں
جَزَآؤُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا ‌ؕ رَضِىَ اللّٰهُ عَنۡهُمۡ وَرَضُوۡا عَنۡهُ ‌ؕ ذٰلِكَ لِمَنۡ خَشِىَ رَبَّهٗ
ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ۔ جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوگیا اوروہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ صلہ اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark