بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَ‌ۚ
پڑھئے اپنے رب کا نا م لے کر جس نے (سب کو ) پیدا کیا۔
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍ‌ۚ
جس نے انسان کوخون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ
آپ ؐ پڑھئے اور آپ ؐ کا رب کریم ہے۔
الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ
جس نے قلم کے واسطے سے سکھایا۔
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ
اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جو وہ نہیں جانتا تھا۔
كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ
ایسا ہرگز نہیں (ہونا چاہئے ) لیکن انسان سرکش ہوجاتا ہے۔
اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ
جب وہ اپنے آپ کو غنی دیکھتا ہے۔
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ
بے شک اس کو آپ ؐ کے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ
بھلا تو نے (اے مخاطب) اس شخص کو دیکھا جومنع کرتا ہے
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ
بھلا دیکھو تو یہ اگر ہدایت پر ہو
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ
یا پرہیز گاری کا حکم کرے (تو منع کرنا کیسا ؟)
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ
اور دیکھو تو اگر اس نے (حق کو ) جھٹلایا اوراس سے منھ پھیر لیا۔
اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ
کیا اس شخص کوخبر نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِ  ۙ لَنَسۡفَعًۢا بِالنَّاصِيَةِۙ
ہرگز ایسا نہیں کرنا چاہئے اور اگر یہ شخص باز نہ آئے تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ‌ ۚ
یعنی اس جھوٹے خطا کار کی پیشانی کے بال ۔
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗ ۙ
پس وہ اپنے ہم مجلس لوگوں کو بلائے۔
سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَ ۙ
اورہم دوزخ کے نگہبان کو بلائیں گے
كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩
ہرگز اس کو ایسا نہیں کرنا چاہئے مگر آپ اس کا کہا نہ مانئے اور سجدہ کیجئے (نماز پڑھئے ) اور خدا کا قرب حاصل کیجئے
×
Preferred translation language Font size Bookmark