بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔
وَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ
اور قسم ہے طور سینین کی۔
وَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ
اور اس امن والے شہر(مکہ )کی
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ
ہم نے انسان کو بہت خوبصورت سانچے میں ڈھالا ہے۔
ثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ
پھر ہم نے اس کو تمام پستیوں سے پست تر حال کی طرف لوٹادیا (یعنی جہنم) میں
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ
بجز ا ن لوگوں کے جو ایمان لائے اورعملِ صالح کرتے رہے ان کے لئے بے انتہا اجر ہے۔
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ
(اے آدم زاد ) پھر کون چیز تجھ کو بدلے کے دن کے بارے میں منکر بنار ہی ہے۔
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark