بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ
آپ ؐ کو ڈھانپ لینے والے واقعہ کی خبر پہنچی ہے
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌ ۙ
اس روز بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے۔
مصیبت جھیلنے والے اور تھکے ماندہ ہو ں گے۔
تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةً ۙ
دہکتی آگ میں داخل ہوں گے
تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ
ایک کھولتے ہوئے چشمے سے وہ پانی پلائے جائیں گے۔
لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ
ان کے لئے بجز ایک خار دار جھاڑ کے اور کوئی کھانا نصیب نہ ہوگا۔
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ
جو نہ تو ان کو فربہ کرے گا اور نہ ان کی بھوک مٹادیگا
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاعِمَةٌ ۙ
اور بہت سے چہرے اس روز بارونق ہوں گے۔
اور اپنے اعمال سے خوش ہوں گے۔
لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةً ؕ
وہاں کسی طرح کی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے۔
فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌ ۘ
اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌ ۙ
وہاں اونچے اونچے تخت بچھے ہوں گے
وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌ ۙ
اور آبخورے (سلیقے سے ) رکھے ہوں گے
وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌ ۙ
اور قطار در قطار تکیے لگے ہوئے ہوں گے
وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌ ؕ
اور عمدہ مسندیں بچھی ہوں گی
اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
کیا یہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح (عجیب ) پیدا کیا گیا ہے۔
وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
اور آسمان کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کس طرح بلند کیا گیا ہے۔
وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
اور پہاڑوں کی طرف (نہیں دیکھتے ) کہ کس طرح کھڑے کئے گئے ہیں
وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے
فَذَكِّرۡ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌ ؕ
پس آپ ؐ نصیحت کیجئے کہ آپ ؐ توصرف نصیحت کرنے والے ہیں ۔
لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ
آپؐ ان پر مسلّط نہیں (کہ زبردستی کریں )
اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ
بجز اس کے جوروگردانی کرے گا اور انکار کرے گا
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ
اور خدا اس کو بڑا عذاب دے گا
اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ
بے شک ان سب کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے ۔
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمْ
پھر ہمارا ہی کام ان سے حساب لینا ہے۔