بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَىۙ
(اے پیغمبر ) پاکی بیان کیجئے اپنے عظیم الشان رب کے نام کی
الَّذِىۡ خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ
جس نے انسان کوپیدا کیا پھر اس کو درست کیا
وَالَّذِىۡ قَدَّرَ فَهَدٰى ۙ
اور جس نےاندازہ قائم کیا ۔
وَالَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰى ۙ
پھر (اس کو ) راستہ بتایا
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰىؕ
اور جس نے چارہ اگایا پھر اس کو سیاہ کوڑا کردیا ۔
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰٓىۙ
عنقریب ہم آپؐ کو (قرآن ) پڑھائیں گے (یاد کرادیں گے )
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰىؕ
پھر آپؐ نہیں بھولیں گے بجز اس کے جواللہ کو منظورہو وہ ظاہر اور خفیہ کو جانتا ہے۔
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰى ‌ۖ‌ۚ
ہم تم کو آسان طریقہ کی توفیق دیں گے ۔
فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰىؕ
پس آپ ؐ نصیحت کیجئے اگر نصیحت فائدہ دیتی ہے۔
سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰىۙ
جو ڈرتا ہے وہ نصیحت حاصل کرتا ہے
وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَىۙ
اوراس سے (جو ) پہلوتہی کرے گا وہ بدبخت ہے
الَّذِىۡ يَصۡلَى النَّارَ الۡكُبۡرٰى‌ۚ
جو (قیامت کے دن) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہوگا
ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰىؕ
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا ۔
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰىۙ
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جوپاک ہوا
وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰى‌ ؕ
اور اپنے رب کے نام کو یاد کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۖ
بلکہ تم لوگ دنیوی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ۔
وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّ اَبۡقٰىؕ
حالانکہ آخرت بہتر اور پائندہ تر ہے۔
اِنَّ هٰذَا لَفِى الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰىۙ
یہی بات پہلے صحیفوں میں (لکھی ) ہے
صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى
یعنی ابراہیم ؑ اورموسیٰ ؑ کے صحیفوں میں
×
Preferred translation language Font size Bookmark