بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ
جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ
اور اپنے رب کا حکم بجالائے گا اور وہ اسی لائق ہے۔
وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ
اور جب زمین پھیلادی جائے گی۔
وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ
اور اس میں جوکچھ ہے نکال ڈالدے گی اور خالی ہوجائے گی۔
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ
اور اپنے رب کا حکم بجا لائے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے۔
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِ‌ۚ
اے انسان تو اپنے رب کی طرف پہنچنے تک سخت محنت کرتا ہےتو اس سے جا ملے گا
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ
تو جس کا اعمال نامہ اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًا ۙ
تو اس سے حساب آسان لیاجائے گا
وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ
اوروہ اپنے اہل وعیال میں خوش خوش آئے گا
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ
اور جس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًا ۙ
سو وہ موت کوپکارے گا
وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًا ؕ
اور دوزخ میں داخل ہوگا
اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًا ؕ
یہ شخص (دنیا میں ) اپنے گھر والوں میں خوش تھا۔
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَ ۛۚ
اس کو یقین تھا کہ اس کو اللہ کی طرف لوٹنا نہیں ہے۔
بَلٰٓى ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًا ؕ
کیوں نہیں (لوٹے گا ) اس کا رب اس کو دیکھ رہا تھا۔
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ
پس ہرگز ایسا نہیں میں شام کی سرخی کی قسم کھاتا ہوں ۔
وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ
اور قسم ہے رات کی اوران تمام چیزوں کی جن کو وہ اکھٹا کرلیتی ہے۔
وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ
اورقسم ہے چاند کی جب پورا ہوجائے۔
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ
کہ تم کو ضرور ایک حالت سے دوسری حالت کوپہنچنا ہے
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ
پس ان کو کیا ہوگیا کہ وہ ایمان نہیں لاتے۔
وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَ ؕ ۩
اورجب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے توسجدہ نہیں کرتے۔
بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَ ۖ
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں ۔
وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَ ۖ
اور اللہ جانتا ہے ان سب اعمال کو جو یہ لوگ جمع کررہے ہیں ۔
فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ
پس آپ ؐ ان کو دردناک عذاب کی خبر دیدیجئے۔
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍ
ہاں جولوگ ایمان لائے اورعمل صالح کرتے رہے ان کے لئے موقوف نہ ہونے والا بدلہ ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark