بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا الشَّمۡسُ كُوِّرَتۡۙ
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
وَاِذَا النُّجُوۡمُ انْكَدَرَتۡۙ
اور جب تارے بے نور ہو جائیں گے
وَاِذَا الۡجِبَالُ سُيِّرَتۡۙ
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَاِذَا الۡعِشَارُ عُطِّلَتۡۙ
اور جب دس مہینوں کی گابھن اونٹنیاں چھٹی پھریں گی
وَاِذَا الۡوُحُوۡشُ حُشِرَتۡۙ
اور جب وحشی جانور [گھبراہٹ کے مارے] جمع ہو جائیں گے
وَاِذَا الۡبِحَارُ سُجِّرَتۡۙ
اور جب سب دریا بھڑکا دئے جائیں گے
وَاِذَا النُّفُوۡسُ زُوِّجَتۡۙ
اور جب روحیں بدنوں سے ملا دی جائیں گی
وَاِذَا الۡمَوۡءٗدَةُ سُٮِٕلَتۡۙ
اور جب اس لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا۔
بِاَىِّ ذَنۡۢبٍ قُتِلَتۡ‌ۚ
کہ وہ کس گناہ پر ماری گئی۔
وَاِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتۡۙ
اور جب اعمال کے دفتر کھولے جائیں گے۔
وَاِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتۡۙ
اورجب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی۔
وَاِذَا الۡجَحِيۡمُ سُعِّرَتۡۙ
اورجب دوزخ کی آگ بھڑکائی جائے گی۔
وَاِذَا الۡجَـنَّةُ اُزۡلِفَتۡۙ
اورجب بہشت قریب لائی جائے گی
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّاۤ اَحۡضَرَتۡؕ
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔ (پس ایسا ہرگز نہیں )
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالۡخُنَّسِۙ
میں قسم کھاتا ہوں ان ستاروں کی جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
الۡجَوَارِ الۡكُنَّسِۙ
(اور ) جوسیر کرتے اورغائب ہوجاتے ہیں
وَالَّيۡلِ اِذَا عَسۡعَسَۙ
قسم ہے رات کی جب وہ جاگنے لگے۔
وَالصُّبۡحِ اِذَا تَنَفَّسَۙ
اورصبح کی قسم جب وہ نمودار ہوتی ہے۔
اِنَّهٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ كَرِيۡمٍۙ
بے شک یہ قرآن فرشتہ ٔ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے۔
ذِىۡ قُوَّةٍ عِنۡدَ ذِى الۡعَرۡشِ مَكِيۡنٍۙ
جو صاحب ِ قوت عرش کے مالک کے پاس اونچے درجہ والا۔ اور وہاں جس کا حکم مانا جاتا ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِيۡنٍؕ
اورپھر امانت دار ہے
وَ مَا صَاحِبُكُمۡ بِمَجۡنُوۡنٍ‌ۚ
ور اے کافر و تمہارے رفیق یعنی محمدؐ دیوانہ نہیں ہیں ۔
وَلَقَدۡ رَاٰهُ بِالۡاُفُقِ الۡمُبِيۡنِ‌ۚ
بے شک انہوں نے اس (فرشتہ کو ) آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الۡغَيۡبِ بِضَنِيۡنٍ‌ۚ
اوروہ پوشیدہ باتوں کو ظاہر کرنے میں بخیل نہیں ہیں
وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطٰنٍ رَّجِيۡمٍۙ
اور وہ شیطان ِ مردود کا کلام نہیں
فَاَيۡنَ تَذۡهَبُوۡنَؕ
پھر تم کدھر جارہے ہو۔
اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ لِّلۡعٰلَمِيۡنَۙ
یہ تو اہل عالم کے لئے نصیحت ہے
لِمَنۡ شَآءَ مِنۡكُمۡ اَنۡ يَّسۡتَقِيۡمَؕ
یعنی اس کے لئے جوتم میں سے سیدھی چال چلتا ہے
وَمَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ يَّشَآءَ اللّٰهُ رَبُّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے ۔ مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark