بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
پیغمبر ترش رو ہوئے اور متوجہ نہ ہوئے۔
اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ
کہ ان کے پاس ایک نابینا آیا
وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ
اور آپؐ کو کیا خبر شاید کہ وہ پاکیزگی حاصل کر لیتا
اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ
یا نصیحت قبول کر لیتا تو سمجھانا اسے فائدے دیتا
وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ
حالانکہ وہ اگر نہ سنورے تو آپؐ پر کوئی الزام نہیں۔
وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ
اور جو شخص آپؐ کے پاس دوڑتا ہوا آیا
اور وہ خدا سے بھی ڈرتا ہے
فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰىۚ
تو آپؐ اس سے بے رخی کرتے ہو۔
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌ ۚ
ہرگز ایسا نہ کیجئے
یہ [قرآن] تو نصیحت ہے۔
فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ
عزت کے ورقوں میں لکھا ہے جو اللہ کے پاس مکّرم ہیں
مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ ۭۙ
رفیع الشان ہیں اور [شیطان اور گندے ہاتھوں سے] پاک ہیں۔
جو ایسے لکھنے والے ہاتھوں میں ہیں
قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ
انسان ہلاک ہو جائے وہ کیسا ناشکرا ہے۔
مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ
اسے [اللہ نے] کس چیز سے بنایا۔
مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗ ۙ
نطفہ سے پیدا کیا اور اس کا اندازہ مقرر کیا۔
ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ
پھر اس کے لئے راستہ آسان کیا
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ
پھر اس کو موت دی پھر قبر میں دفن کرایا
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ
پھر جب چاہے اسے دوبارہ اٹھا دے گا۔
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ
ہرگز اس نے شکر نہیں کیا
اور اس کو جو حکم دیا وہ بجا نہیں لایا
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ
سو انسان کو چاہئے کہ اپنے کھانے کی طرف نظر کرے
اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّا ۙ
بے شک ہم نے ہی پانی برسایا
ثُمَّ شَقَقۡنَا الۡاَرۡضَ شَقًّا ۙ
پھر ہم نے زمین کو چیرا پھاڑا۔
فَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا حَبًّا ۙ
پھر اس میں ہم نے ہی اناج اگایا۔
وَّزَيۡتُوۡنًا وَّنَخۡلًا ؕ
اور زیتون اور کھجوریں
اور میوے اور چارا [بھی اگایا]
مَّتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ
تمہارے اور تمہارے چوپایوں کے فائدے کے لئے
فَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ
پس جب کانوں کو بہرہ کرنے والی آواز آئے گی
يَوۡمَ يَفِرُّ الۡمَرۡءُ مِنۡ اَخِيۡهِۙ
اس دن آدمی اپنے بھائی سے
اور اپنی ماں سے اور اپنے باپ سے
وَصَاحِبَتِهٖ وَبَنِيۡهِؕ
اور اپنی بیوی سے اور اپنے بیٹوں سے بھاگے گا۔
لِكُلِّ امۡرِیءٍ مِّنۡهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ شَاۡنٌ يُّغۡنِيۡهِؕ
اس روز ان میں کے ہر شخص کو ایک ایسا مشغلہ ہوگا جو اس کو دوسری طرف متوجہ ہونے نہ دے گا
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ مُّسۡفِرَةٌ ۙ
اور کتنے چہرے اس روز چمک رہے ہوں گے
ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَةٌ ۚ
خنداں و شاداں ہوں گے
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ عَلَيۡهَا غَبَرَةٌ ۙ
اور کتنے چہرے ہوں گے جن پر گرد پڑی ہوگی۔
اور ان پر سیاہی چڑھ رہی ہوگی
اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡكَفَرَةُ الۡفَجَرَةُ
یہی لوگ منکر بد کردار ہیں۔