بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ۙ
قسم ہے ان فرشتوں کی جو [کافروں کی جان] سختی سے کھنچتے ہیں
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًا ۙ
اور مومنوں کی روح آسانی سے نکالتے ہیں
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًا ۙ
اور جو تیرتے ہوئے چلتے ہیں
فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًا ۙ
پھر تیزی کے ساتھ لپکتے ہیں
فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًا‌ ۘ
پھر ہر امر کی تدبیر کرتے ہیں
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ
[کہ قیامت ضرور آئے گی] جس دن ہلا دینے والی چیز ہلائے گی
تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ
اور اس کے پیچھے ایک آنے والی چیز آئے گی
قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ
اس دن بہت سے دل مضطرب ہوں گے
اَبۡصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌ ۘ
ان کی آنکھیں نیچی ہوں گی
يَقُوۡلُوۡنَ ءَاِنَّا لَمَرۡدُوۡدُوۡنَ فِى الۡحَـافِرَةِ ؕ
[کافر کہیں گے] کیا ہم پہلی حالت میں لوٹ جائیں گے۔
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ
بھلا ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے [تو کیا زندہ ہوں گے]
قَالُوۡا تِلۡكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌ ۘ
کہتے ہیں کہ ایسی صورت میں وہ لوٹنا خسارہ کا باعث ہو گا
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ
وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
فَاِذَا هُمۡ بِالسَّاهِرَةِ ؕ
اس کے ساتھ ہی وہ میدانِ حشر میں آ جمع ہو جائیں گے
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ مُوۡسٰى‌ۘ
کیا آپؐ کو موسیٰؑ کا واقعہ معلوم ہوا۔
اِذۡ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ
جب ان کے رب نے ان کو ایک پاک میدان میں یعنی طویٰ میں پکارا
اِذۡهَبۡ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ
اور کہا فرعون کے پاس جاوٴ وہ سرکش ہو چکا ہے
فَقُلۡ هَلۡ لَّكَ اِلٰٓى اَنۡ تَزَكّٰى ۙ
اور اس سے کہو کہ کیا تیری خواہش لے کہ تو پاک ہ جائے
وَاَهۡدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخۡشٰى‌ۚ
اور میں تجھ کو تیرے رب کا راستہ دکھاؤں تا کہ تو ڈرتے لگے۔
فَاَرٰٮهُ الۡاٰيَةَ الۡكُبۡرٰى ۖ
غرض موسیٰ نے اس کو بڑی نشانی [معجزہ] دکھائی۔
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ
اس نے جھٹلایا اور ان کا کہا نہ مانا۔
ثُمَّ اَدۡبَرَ يَسۡعٰىۖ
پھر لوٹ گیا اور [ان کے خلاف] تدبیریں کرنے لگا۔
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ
پھر لوگوں کو اکھٹا کیا اور بلند اواز سے تقریر کی
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الۡاَعۡلٰى ۖ
کہنے لگا کہ میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الۡاٰخِرَةِ وَالۡاُوۡلٰى ؕ
تو اللہ نے اس کو آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں پکڑا۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَعِبۡرَةً لِّمَنۡ يَّخۡشٰىؕ
بے شک اس میں عبرت ہے اس کے لئے جو اللہ سے ڈرتا ہے
ءَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا
کیا تمہارا [دوبارہ] بنانا آسان ہے یا آسمان کا۔ اسی نے اس کو بنایا
رَفَعَ سَمۡكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ
اس کی چھت کو اونچا کیا پھر اسے برابر کر دیا
وَ اَغۡطَشَ لَيۡلَهَا وَاَخۡرَجَ ضُحٰٮهَا
اور رات کو تاریک بنایا اور دن کی دھوپ کو ظاہر کیا
وَالۡاَرۡضَ بَعۡدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا۔
اَخۡرَجَ مِنۡهَا مَآءَهَا وَمَرۡعٰٮهَا
اس میں اس نے پانی [نہریں اور چشموں کے ذریعہ] بہایا اور چارہ اگایا
وَالۡجِبَالَ اَرۡسٰٮهَا ۙ
اور پہاڑوں کو اس پر قائم کر دیا
مَتَاعًا لَّـكُمۡ وَلِاَنۡعَامِكُمۡؕ
تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے فائدے کے لئے
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الۡكُبۡرٰى ۖ
پس جب وہ پڑی آفت آئے گی
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ مَا سَعٰىۙ
اس دن انسان اپنے کئے کو یاد کرے گا۔
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِمَنۡ يَّرٰى
اور دیکھتے والوں کے لئے دوزخ ظاہر کردی جائے گی۔
فَاَمَّا مَنۡ طَغٰىۙ
پس جس نے سرکشی کی
وَاٰثَرَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ۙ
اور دنیا کی زندگی کو [آخرت کے مقابلے میں] ترجیح دی
فَاِنَّ الۡجَحِيۡمَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ
تو دوزخ اس کا ٹھکانہ ہوگا
وَاَمَّا مَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفۡسَ عَنِ الۡهَوٰىۙ
اور جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا رہا اور اپنے نفس کو [حرام] خواہشوں سے روکتا رہا۔
فَاِنَّ الۡجَـنَّةَ هِىَ الۡمَاۡوٰىؕ
اس کا ٹھکانہ بہشت ہے
يَسۡــٴَــلُوۡنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرۡسٰٮهَا ؕ
[اے پیغمبر] لوگ آپؐ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ کب اس کا وقوع ہوگا
فِيۡمَ اَنۡتَ مِنۡ ذِكۡرٰٮهَاؕ
تو اس کے بیان کرنے سے آپؐ کا کیا تعلق۔
اِلٰى رَبِّكَ مُنۡتَهٰٮهَاؕ
اس کا منتہا [واقع ہونے کا وقت اور تفصیل] تمہارے رب کو معلوم ہے
اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ يَّخۡشٰٮهَاؕ
آپؐ اس کو ڈرائیے جو اس سے ڈرتا ہے
كَاَنَّهُمۡ يَوۡمَ يَرَوۡنَهَا لَمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوۡ ضُحٰٮهَا
جب وہ اس کو دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ گویا دنیا میں ایک شام یا ایک صبح رہے تھے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark