بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُۙ
اے کپڑوں میں لپٹنے والے
قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًا ۙ
رات کو (نماز میں ) کھڑے رہا کرو مگر تھوڑی رات
نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًا ۙ
یعنی آدھی رات یا اس سے کم۔ یا کچھ زیادہ
اَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًا ؕ
اورقرآن کوصاف صاف ٹہر ٹہر کر پڑھا کرو
اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا
ہم آپ ؐ پر عنقریب ایک بھاری بوجھ ڈالنے کوہیں
اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًا ؕ
بیشک رات کا اٹھنا (نفس کو ) سخت پامال کرتا ہے اور اس وقت ذکر بھی خوب درست ہوتا ہے
اِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًا ؕ
دن کے وقت تو آپ کواور بہت سے کام رہتے ہیں
وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًا ؕ
تو اپنے رب کے نام کو یاد کیجئے اور سب سے بے تعلق ہوکر اس کی طرف متوجہ ہوجائیے
رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا
وہ مشرق اور مغرب کا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کو اپنا کار ساز بنائیے
وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا
اور یہ لوگ جو باتیں کہتے ہیں آپ ؐ اس پر صبر کیجئے اور اچھے طریقے سے ان سے کنارہ کش ہوجائیے
وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا
اور مجھے اور ان دولت مند جھٹلانے والوں کو (اسی حال پر ) چھوڑ دیجئے اور ان کو تھوڑی سی مہلت دیجئے
اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًا ۙ
بے شک ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی آگ ہے۔
وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا
اور گلے میں پھنسنے والا کھانا ہے اور درد ناک عذاب ہے۔
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا
جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اورپہاڑ (بھربھرے ہوکر ) ریت کے ٹیلے ہوجائیں گے۔
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًا ۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًا ؕ
اے مکہ والو ہم نے تمہاری طرف اسی طرح ایک رسول (محمد)بھیجا ہے جو تمہارے مقابلے میں گواہ ہوں گے جس طرح کہ فرعون کے پاس موسیٰ ؑ کوبھیجا تھا
فَعَصٰى فِرۡعَوۡنُ الرَّسُوۡلَ فَاَخَذۡنٰهُ اَخۡذًا وَّبِيۡلًا
سو فرعون نے پیغمبروں کی نافرمانی کی تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑا۔
فَكَيۡفَ تَتَّقُوۡنَ اِنۡ كَفَرۡتُمۡ يَوۡمًا يَّجۡعَلُ الۡوِلۡدَانَ شِيۡبَا  ۖ
سو تم بھی (اس پیغمبر کو) نہ مانو گے تو اس دن سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا۔
اۨلسَّمَآءُ مُنۡفَطِرٌ ۢ بِهٖ‌ؕ كَانَ وَعۡدُهٗ مَفۡعُوۡلًا
اور جس سے آسمان پھٹ جائے گا اس کا وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔
اِنَّ هٰذِهٖ تَذۡكِرَةٌ ‌ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا
یہ (قران ) تونصیحت ہے پس جو چاہے رب تک جانے کا راستہ اختیار کرلے ۔
اِنَّ رَبَّكَ يَعۡلَمُ اَنَّكَ تَقُوۡمُ اَدۡنىٰ مِنۡ ثُلُثَىِ الَّيۡلِ وَ نِصۡفَهٗ وَثُلُثَهٗ وَطَآٮِٕفَةٌ مِّنَ الَّذِيۡنَ مَعَكَ‌ؕ وَاللّٰهُ يُقَدِّرُ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ لَّنۡ تُحۡصُوۡهُ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ‌ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنَ الۡقُرۡاٰنِ‌ؕ عَلِمَ اَنۡ سَيَكُوۡنُ مِنۡكُمۡ مَّرۡضٰى‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يَضۡرِبُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ يَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ‌ۙ وَاٰخَرُوۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ ۖ فَاقۡرَءُوۡا مَا تَيَسَّرَ مِنۡهُ‌ ۙ وَاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا‌ ؕ وَمَا تُقَدِّمُوۡا لِاَنۡفُسِكُمۡ مِّنۡ خَيۡرٍ تَجِدُوۡهُ عِنۡدَ اللّٰهِ هُوَ خَيۡرًا وَّاَعۡظَمَ اَجۡرًا‌ ؕ وَاسۡتَغۡفِرُوا اللّٰهَ ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
تمہارا پروردگار جانتا ہے کہ آپ ؐ اور آپ ؐ کے ساتھیوں میں سے بعض لوگ (کبھی ) دو تہائی رات کے قریب اور کبھی آدھی رات اور کبھی ایک تہائی رات قیام کرتے ہیں اور اللہ رات اور دن کا اندازہ رکھتا ہے۔اس نے معلوم کرلیا کہ تم اس کو نباہ نہ سکو گے تو اس نے تم پر مہربانی کی پس جتنا ہوسکے اتنا ہی قرآن پڑھ لیا کرو اس کو معلوم ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوتے ہیں اور بعض لوگ اللہ کا فضل (روزی )ڈھونڈھنے کے لئے ملک میں سفر کرتے ہیں اور بعض اللہ کے راستے میں جہاد کرتے ہیں تو جتنا آسانی سے ہوسکے اتنا ہی پڑھ لیا کرو اورنماز کی پابندی کرو اور زکواۃ ادا کرتے رہو اور اللہ کو اخلاص اور نیک نیّتی سے قرض دیا کرو اور جو نیک عمل تم اپنے لئے آگے بھیجتے ہو اس کو خدا کے پاسبہتر اورصلے میں بڑا پاؤ گے اور اللہ سے بخشش مانگو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark