بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سَاَلَ سَآٮِٕلٌ ۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کومانگا
لِّلۡكٰفِرِيۡنَ لَيۡسَ لَهٗ دَافِعٌ ۙ
جوکافروں پر پڑنے والا ہے ۔ اس کو کوئی ٹال نہ سکے گا
مِّنَ اللّٰهِ ذِى الۡمَعَارِجِؕ
اور وہ خدائے صاحب درجات کی طرف سے ہوگا
تَعۡرُجُ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ وَ الرُّوۡحُ اِلَيۡهِ فِىۡ يَوۡمٍ كَانَ مِقۡدَارُهٗ خَمۡسِيۡنَ اَلۡفَ سَنَةٍ‌ۚ
جس کی طرف فرشتے اورروح الامین چڑھتے ہیں وہ عذاب ایسے دن ہوگا جس کی مقدار(دنیا کے) پچاس ہزار سال کے برابر ہے
فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا
پس آپ ؐ شکایت کے شائبہ کے بغیر صبر کیجئے
اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًا ۙ
وہ دن لوگوں کی نظر میں دور ہے۔
وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًا ؕ
اور ہماری نظر میں نزدیک ہے
يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ
جس دن آسمان ایسا ہوجائے گا جیسا تیل کی تلچھٹ (یعنی سرخ )
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ
اور پہاڑ ایسے ہوجائیں گے جیسے (دھنکی ہوئی )رنگین اون
وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًا ۖۚ
کوئی دوست کسی دوست کوکچھ نہ پوچھے گا
يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡ‌ؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ
حالانکہ ایک دوسرے کو دیکھتے رہیں گے گنہگار چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے رہائی پانے کے لئے اپنے بیٹے
وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ
اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی
وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ
اور اپنا وہ خاندان جس میں وہ رہتا تھا ۔
وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا ۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ
اور جتنے آدمی زمین میں ہیں وہ سب کچھ بطور فدیہ دیدے اور خود کوعذاب سے چھڑالے۔
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ
لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى‌ ۖ‌ۚ
وہ بھڑکتی آگ ہے کھال تک ادھیڑ دینے والی ہے ۔
تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ
وہ ان کو بلائے گی جنہوں نے پیٹھ پھیری منھ پھیرا
وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى
اورمال جمع کیا پھر بند رکھا
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًا ۙ
بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ۙ
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے۔
وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًا ۙ
اور جب آسائش ملتی ہے توبخل کرنے لگتا ہے
اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ
سوائے ان نمازیوں کے
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ
جو نماز کوپابندی سے (بلاناغہ) ادا کرتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ
اور جن کے مال میں حصّہ مقرر ہے۔
لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ
مانگنے والوں کا اور نہ مانگنے والوں کا بھی۔
وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ
اور جو بدلے کے دن کی تصدیق کرتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ‌ۚ
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ
بے شک ان کے رب کا عذاب ہی ایسا ہے جس سے بے خوف نہیں ہوسکتے
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ
اورجو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَ‌ۚ
سوائے اپنی بیویوں اور لونڈیوں کے (یعنی نہیں بچاتے) کیوں کہ ان کو اس میں کچھ ملامت نہیں ۔
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ‌ۚ
پس جولوگ ان کے سوا اور کے طالب ہیں تووہ حد سے نکل جانے والے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِاَمٰنٰتِهِمۡ وَعَهۡدِهِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے وعدوں کی رعایت کرتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ بِشَهٰدٰتِهِمۡ قَآٮِٕمُوۡنَ ۙ
اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَؕ
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظتکرتے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ فِىۡ جَنّٰتٍ مُّكۡرَمُوۡنَؕ
یہی لوگ بہشتوں میں عزت واکرام سے ہوں گے۔
فَمَالِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا قِبَلَكَ مُهۡطِعِيۡنَۙ
پس کیا ہوگیا ہے ان کافروں کو کہ آپ ؐ کی طرف دوڑے چلے آرہے ہیں ۔
عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِيۡنَ
دائیں اوربائیں سے جماعتیں بنکر (دوڑے آرہے ہیں )
اَيَطۡمَعُ كُلُّ امۡرِىءٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ يُّدۡخَلَ جَنَّةَ نَعِيۡمٍۙ
کیا ان میں سے ہر شخص یہ آس رکھتا ہے کہ وہ نعمت کے باغ میں داخل ہوجائے گا۔
كَلَّا ؕ اِنَّا خَلَقۡنٰهُمۡ مِّمَّا يَعۡلَمُوۡنَ
ہرگز نہیں ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِرَبِّ الۡمَشٰرِقِ وَالۡمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوۡنَۙ
پس نہیں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی ہم قدرت رکھتے ہیں
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ خَيۡرًا مِّنۡهُمۡۙ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَ
یعنی اس بات پر کہ ہم ان سے بہتر لوگ بدل دیں ۔ اورہم عاجز نہیں ہیں ۔
فَذَرۡهُمۡ يَخُوۡضُوۡا وَيَلۡعَبُوۡا حَتّٰى يُلٰقُوۡا يَوۡمَهُمُ الَّذِىۡ يُوۡعَدُوۡنَۙ
تو (اے محمد ؐ) ا ن کو باطل میں پڑے رہنے دیجئے اورکھیل میں چھوڑئے۔ یہاں تک کہ ان کو اس دن کا سامنا ہوجائے جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
يَوۡمَ يَخۡرُجُوۡنَ مِنَ الۡاَجۡدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمۡ اِلٰى نُصُبٍ يُّوۡفِضُوۡنَۙ
اس دن یہ قبروں سے نکل کر اس طرح دوڑیں گے جس طرح کسی نشانی کی طرف دوڑے جاتے ہیں
خَاشِعَةً اَبۡصَارُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٌ ؕ ذٰلِكَ الۡيَوۡمُ الَّذِىۡ كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَ
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی اوران پر ذلّت چھائی ہوگی ۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark